Baaghi TV

Category: کشمیر

  • ایل او سی پر جارحیت، وزیر اعظم آزاد کشمیر نے بڑا اعلان کر دیا، اہم خبر

    ایل او سی پر جارحیت، وزیر اعظم آزاد کشمیر نے بڑا اعلان کر دیا، اہم خبر

    وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر آزاد کشمیر کابینہ کا اجلاس 6 اگست کوطلب کرلیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہاکہ آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس 7 اگست کو طلب کیا گیاہے، 9 اگست کوحریت کانفرنس ، آزادکشمیرکی آل پارٹیز کانفرنس بلائینگے، کلسٹرایمونیشن کا استعمال بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے،

    انہوں نے کہاکہ آزادی کشمیر جلد کامیاب ہو گا، واضح رہے کہ آج ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کو بے نقاب کیا تھا اور کہا تھا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول کے جنگ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کلسٹر بم کا استعمال شروع کر دیا ہے جس سے ایک بچے سمیت دو شہری جاں بحق ہوئے ہیں ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے

    یہ بات بھی واضح رہے کی کشمیر میں بھارت سرکار نے گذشتہ ایک ہفتے میں 38 ہزار فوجی تعینات کئے ہیں ۔کشمیر میں آج بھی بھارتی فوج کی باوردی دہشت گردی کے نتیجے میں دو کشمیری شہید ہوئے ہیں

  • مقبوضہ کشمیر کی نازک صورت حال ،تمام جماعتیں اختلافات بھلاکرمتحد ہو جائیں

    مقبوضہ کشمیر کی نازک صورت حال ،تمام جماعتیں اختلافات بھلاکرمتحد ہو جائیں

    لاہور : بھارت نے کشمیریوں‌پر جنگ مسلط کردی ہے . یہ وقت ہے کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہونے کا ہے. پوری قوم کو متحدہ ہونا چاہیے ، پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے اختلافات بھلاکر متحدہ ہوکر دشمن کےخلاف سیہ سپر ہونے چاہیے ، ان خیالات کا اظہار باغی ٹی وی سے عوام الناس نے بات کرتےہوئے کیا ہے.

    باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے اپوزیشن کی ساری سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آپس میں لڑنے کی بجائے دشمن کے خلاف لڑنے کے لیے عملی اتحاد کا مظاہرہ کریں یہ وقت ذاتی اختلافات کا نہیں ہے.

    بڑی تعداد میں لاہور کے غیور شہریوں نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے جس طرح کشمیریوں پر کلسٹر بمباری شروع کی ہے یہ کسی بڑے خطرے کا پیش خیمہ ہے. یہ حالات اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ بھارت کو کشمیریوں کی نسل کشی سے روکیں

  • مقبوضہ کشمیر، آسمانی بجلی گرنے سے رہائشی مکان تباہ، سکول کی عمارت کو نقصان

    مقبوضہ کشمیر، آسمانی بجلی گرنے سے رہائشی مکان تباہ، سکول کی عمارت کو نقصان

    مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال قصبہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک رہائشی مکان تباہ ہوگیا جبکہ علاقے میں قائم ایک سرکاری سکول کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

    علاقے میں آسمانی بجلی گرنے اور سیلابی صورتحال کے نتیجے میں بجلی اور پانی کے ترسیلی نظام بھی ناکارہ ہو گئے ہیں تاہم مقامی ذرائع کے مطابق کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ کے مطابق مختلف ٹیموں کو علاقے کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی پولیس نے دو حریت رہنما گرفتار کر لیے

    مقبوضہ کشمیر، بھارتی پولیس نے دو حریت رہنما گرفتار کر لیے

    مقبوضہ کشمیر میں ، بھارتی پولیس نے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنماوں غلام نبی سمجھی اور منظور احمد غازی کو گرفتار کر لیا۔
    بھارتی ریاستی دہشت گردی ، 2کشمیری شہید
    پولیس نے غلام نبی سمجھی کو تھانہ بیج بہار ہ اور منظور احمد غازی کو اسلام آباد قصبے کے پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا ہے۔

    دونوں رہنماوں نے آج سری نگر کے ہائیڈر پورہ میں حریت چیئرمین سید علی گیلانی کے زیر اہتمام منعقدہ اآل پارٹیز حریت کانفرنس کے اجلاس میں شرکت کرنا تھی۔

    یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ایک ہفتے کے دوران 38ہزار بھارتی فوجیوں کو مقبوضہ کشمیر بھیجا جا چکا ہے۔ سیاحوں اور یاتریوں کو فی الفور مقبوضہ وادی چھوڑنے کے احکامات دیے گئے ہیں جس کے بعد مقبوضہ کشمیر میں خوف وہراس کی فضا پھیل گئی ہے۔ بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر کئی علاقوں کا محاصرہ کیا ہوا ہے جبکہ انٹرنیٹ سروس بھی بند ہے۔

  • بھارتی ریاستی دہشت گردی ، 2کشمیری شہید

    بھارتی ریاستی دہشت گردی ، 2کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر میں ، بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میںآج بارہمولا اور شوپیاں میں مزید 2کشمیری شہید کر دیے۔
    مقبوضہ کشمیر، بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری، کشمیری نوجوان شہید
    جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے علاقے پنڈوشن میں بھارتی فوجیوں نے سرچ آپریشن کے دوران ایک نوجوان کو شہید کردیا۔

    قبل ازیں آج شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں سوپور کے علاقے وار پورہ میں بھی فوجیوں نے ایک نوجوان کو سرچ آپریشن کے دوران شہید کردیا۔

    یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ایک ہفتے کے دوران 38ہزار بھارتی فوجیوں کو مقبوضہ کشمیر بھیجا جا چکا ہے۔ سیاحوں اور یاتریوں کو فی الفور مقبوضہ وادی چھوڑنے کے احکامات دیے گئے ہیں جس کے بعد مقبوضہ کشمیر میں خوف وہراس کی فضا پھیل گئی ہے۔ بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر کئی علاقوں کا محاصرہ کیا ہوا ہے جبکہ انٹرنیٹ سروس بھی بند ہے۔

  • بھارتی فوج  نے آزاد کشمیر پر حملہ کی پلاننگ کر لی

    بھارتی فوج نے آزاد کشمیر پر حملہ کی پلاننگ کر لی

    بھارتی فوج نے آزاد کشمیر پر حملہ کی پلاننگ کر لی
    مقبوضہ کشمیر میں صورت‌ حال انتہائی کشیدہ !‌ اگلے چند گھنٹے نہایت اہم . اسپیشل رپورٹ
    باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ کے مطابق بھارتی پارلیمنٹ 7اگست کو کشمیر کے حوالے سے ایک قرارداد پاس کرے گی جس میں کشمیر کو تین حصوں میں تقسیم کر دیا جائے گا۔اس سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہو جائے گی۔اسی روز بھارتی فوج آزاد کشمیر پر بمباری کرے گا۔

    مقبوضہ کشمیر میں پولیس تھانوں کو آرمی کے حوالے کر دیا گیا ہے اور بہت سارے مقامی پولیس والوں کے ہتھیار بھی چھین لئے گئے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ایک ہفتہ میں بھارت نے مزید 38ہزار فوجیو ں کو کشمیر میں تعینات کر دیا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری، کشمیری نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیر، بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری، کشمیری نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جا ری ہے۔ تازہ ترین واقعہ میں بھارتی فوج نے ضلع بارہ مولہ کے علاقے سوپور میں ایک نوجوان کو گھر گھر تلاشی مہم کے دوران شہید کر دیا گیا ہے۔ سرچ آپریشن آخری اطلاعات آنے تک جاری ہے۔
    مقبوضہ کشمیر، بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری، کشمیری نوجوان شہید
    نوجوان کی شہادت کے بعد سینکڑوں لوگوں نے سڑکوں پر زبردست مظاہرے کئے۔ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے گولیاں اور پیلٹ چلائے اور آنسو گیس کے گولے داغے جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ ضلع شوپیاں میں موبائل اور فون انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے۔

    قبل ازیں اس علاقہ میں ایک جھڑپ میں ایک بھارتی فوجی ہلاک جبکہ ایک بھارتی فوجی زخمی ہو گیا تھا۔

  • ریاست جموں و کشمیر کی انفرادی شناخت اور حیثیت کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، محبوبہ مفتی

    ریاست جموں و کشمیر کی انفرادی شناخت اور حیثیت کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، محبوبہ مفتی

    پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر رات دیر گئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے ریاستی گورنر کیساتھ ملنے کے بارے میں بات چیت کی۔5منٹ تک ہوئی بات چیت میںفیصلہ کیا گیا کہ ہفتہ کو عمر عبداللہ کی آمد کیساتھ ہی آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد ہوگا۔اسکے بعد محبوبہ مفتی سجاد لون کے پاس گئیں جہاں شاہ فیصل بھی پہنچ گئے تھے۔ تینوں نے مشترکہ طور پر میڈیا سے بات کی اور پھر تینوں ریاستی گورنر سے ملنے گئے۔
    مقبوضہ کشمیر میں صورت‌ حال انتہائی کشیدہ !‌ اگلے چند گھنٹے نہایت اہم . اسپیشل رپورٹ
    رات دیر گئے ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے الزام عائدکرتے ہوئے کہا کہ70سال میں پہلی بار نفسیاتی جنگ لوگوں پر مسلط کی گئی ہے۔

    پی ڈی پی صدر نے کہا کہ مرحوم شیخ محمد عبداللہ نے1947میں دو قومی نظریہ مسترد کرتے ہوئے بھارت کے ساتھ ہاتھ ملایا ،تاکہ ریاست کی انفرادی شناخت اور حیثیت برقرار رہ سکے ، اور آئین میں بھی انہیں اس بات کی ضمانت حاصل ہو،تاہم آج ایسا لگ رہا ہے کہ اس تشخص کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    محبوبہ مفتی کے مطابق اگر ریاست کی خصوصی شناخت کے ساتھ کچھ چھیڑ چھاڑ کی گئی تو اس کے نتائج اچھے نہیں ہونگے۔

  • مقبوضہ کشمیر،حالات سمجھ سے بالا تر، ایسا لگ رہا ہے کہ کچھ بڑا ہونے والا ہے، میر واعظ عمر فاروق

    مقبوضہ کشمیر،حالات سمجھ سے بالا تر، ایسا لگ رہا ہے کہ کچھ بڑا ہونے والا ہے، میر واعظ عمر فاروق

    میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ کسی بھی عدالتی ، قانونی یا سیاسی اقدامات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت و ہیئت کو تبدیل نہیں کیا جاسکتااور آج نہیں تو کل اس مسئلہ کو حل کرنا ہی ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ سے قبل ایک بھاری اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
    مقبوضہ کشمیر میں صورت‌ حال انتہائی کشیدہ !‌ اگلے چند گھنٹے نہایت اہم . اسپیشل رپورٹ
    میرواعظ نے کشمیر کی موجودہ صورتحال کو انتہائی مخدوش، غیر واضح اور حد درجہ تشویشناک قرار دیا ۔ انہوں نے کہا ”کئی ہفتوں سے لگاتار یہاں کے حالات میں زبردست تبدیلی کے آثار نظر آرہے ہیں۔ ہزاروں کی تعداد میں نیم فوجی دستوں کو نئے سرے سے یہاں لاکر کشمیر کے چپے چپے پر تعینات کیا جارہا ہے ایسے حالات میں یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ حکومت کے کیا منصوبے اور عزائم ہیں کیونکہ ان حالات کی وجہ سے ہر طرف تشویش اور چے میگوئیوں کا بازار گرم ہے“۔

    میرواعظ نے کہا کہ ریاستی انتظامیہ اس سارے عمل کو معمول کی کارروائی بتاکر حالات ٹھیک ہیں کا اعلان کررہی ہیں مگر دوسری طرف لاکھوں کی تعداد میں فوجی اور نیم فوجی اہلکار تعینات مزید ہزاروں کی تعداد میں فورسز کی تعیناتی سمجھ سے بالا ترہے ۔ایسا لگ رہا ہے کہ کچھ بڑا ہونے والا ہے۔

    میرواعظ نے کہا کہ بھارت ریاست جموں و کشمیر کے مسلم اکثریتی کردار اور اس مسئلہ کی متنازعہ حیثیت اور ہیئت کو تبدیل کرنا چاہتا ہے اور یہ آج سے نہیں 1947ءسے کوشش ہو رہی ہے ۔ میرواعظ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مخدوش اور غیر یقینی صورتحال میں اپنی صفوں میں اتحاد اور اتفاق قائم رکھیں۔

  • کشمیری رہنما یاسین ملک کی حالت انتہائی تشویشناک، اہل خانہ کی پریس کانفرنس

    کشمیری رہنما یاسین ملک کی حالت انتہائی تشویشناک، اہل خانہ کی پریس کانفرنس

    جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے محبوس چیئرمین محمد یاسین ملک کی ماں اور بہنوں نے مائسمہ میں اپنے گھر پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یاسین ملک کو تہاڑ جیل کے سیل نمبر سات میں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے اور انتہائی علیل ہونے کے باوجود انہیں ہسپتال میں داخل نہیں کرایا جارہا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ یاسین ملک جو مختلف امراض میں مبتلا ہوچکے ہیں کو کسی ہسپتال میں داخل کرایا جائے یا علاج معالجہ کے لئے اہل خانہ کے سپرد کیا جائے۔

    یاسین ملک کی بہن نے کہا کہ ملک کو تہاڑ جیل میں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے اور کسی کو ان سے ملنے نہ ان کو کسی سے ملنے کی اجازت دی جاتی ہے۔اگر تہاڑ جیل میں سبھی قیدی ایک دوسرے کے ساتھ رہتے ہیں، ایک دوسرے سے ملتے ہیں تو اسے تنہائی میں کیوں رکھا گیا ہے؟
    انہوں نے کہا:”ہمارا ایک ہی بھائی ہے اور وہ جیل میں سڑ رہا ہے۔ میں ہر تین ہفتے بعد اس سے ملنے جاتی ہوں۔ مجھے یقین نہیں ہوتا ہے کہ وہ زندہ ہوں گے یا نہیں۔ اس کے ساتھ اتنی زیادتی کیوں؟
    ملک کی بہن کے مطابق، ”جب میں نے اس کی حالت دیکھی تو میں دلی ہائی کورٹ گئی۔ میں نے وہاں ایک درخواست دائر کی لیکن اس پر سماعت ہی نہیں ہوتی۔ اس کی خاموش موت ہوگی اور ہمیں پتہ بھی نہیں چلے گا کہ وہ مرگیا ہے۔ اس کا جیل میں کوئی علاج نہیں ہوتا ہے۔ اس کو بالکل اکیلا رکھا گیا ہے۔ چوبیس گھنٹوں میں اسے صرف بیس منٹ کے لئے باہر نکالا جاتا ہے۔ جیل میں اسے مارا جارہا ہے“۔
    انہوں نے مزید کہا”ہم گزشتہ چار مہینوں سے بہت پریشان ہیں۔ آپ اس کو بند رکھنا چاہتے ہیں تو رکھ سکتے ہیں لیکن کم از کم اسے طبی سہولیات فراہم کرو۔ اس کو ہسپتال میں داخل بھی نہیں کرایا جاتا۔ وہ مر جائے گا۔ وہ کتنا بڑا دہشت گرد ہے کہ آپ نے اسے تنہائی میں رکھا ہے؟ جس سیل میں وہ بند ہے وہاں بجلی کا ایک بلب چوبیس گھنٹے چلا رہتا ہے جس کی وجہ سے اس کی آنکھیں خراب ہوگئی ہیں“۔
    یاد رہے کہ یاسین ملک کو 22 فروری کو گرفتار کر کے پولیس تھانہ کوٹھی باغ میں بند کردیا گیاتھا۔ بعد ازاں 7 مارچ کو انہیں کوٹ بلوال جیل جموں اور 9 اپریل کو تہاڑ جیل دلی منتقل کیا گیا۔ بھارتی حکومت نے ان کی جماعت جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی عائد کی ہے۔