Baaghi TV

Category: کشمیر

  • مقبوضہ کشمیر میں مزید فوجی دستے ، بھارت کے ممکنہ مذموم مقاصد کیا ہو سکتے ہیں ، اہم رپورٹ

    مقبوضہ کشمیر میں مزید فوجی دستے ، بھارت کے ممکنہ مذموم مقاصد کیا ہو سکتے ہیں ، اہم رپورٹ

    ہزروں کی تعداد میں فوجی دستوں کی مقبوضہ کشمیر میں تعیناتی کے پیچھے بھارت کے کئی ممکنہ مزموم مقاصد کارفرما ہیں

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مزید ہزاروں دستےتعینات کرنے کے پیچھے بھارت کے کئی مذموم مقاصد سامنے آ سکتے ہیں،جن میں بھارت مقبوضہ کشمیر سے 28000 ریگولر فوجیوں کو مذموم مقاصد کے تحت بارڈر پر بھیجنا چاہتا ہے بھارت مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 35 اے کو ختم کر رہا ہے.جس وجہ سے اس کو مقبوضہ کشمیر میں غیر معمولی مذاہمت کا سامنا ہو گا اس پر کشمیری عوام کے رد عمل اور مزاہمت کو روکنے کے لیے بھارت مزید اتنی بھاری نفری وادی میں مقرر کر رہا ہے.اس کےعلاوہ مذموم مقصد یہ کہ .بھارت پاکستان کے ساتھ آزاد کشمیر تک محدود /مکمل جنگ کرنے کی تیاری کر رہا ہے اور یہ فوجی اس جنگ کے دوران بھارتی سپلائی لائن کی حفاظت کریں گے جس، کو مقامی مزاحمت سے خطرہ ہے

    واضح رہے کہ لاائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی طرف سے سیز فائر معاہدے کی جاری خلاف ورزیوں کے ساتھ ساتھ بھارتی میڈیا کنفرم کر رہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں25000 نیم فوجی دستے تعینات کر ریا ہے جو کہ پہلے سے موجود فوج کے علاوہ ہیں یہ صورتحال مندرجہ ذیل 3 میں سے، کسی ایک ممکنات کی طرف اشارہ کرتی ہے.ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بھارتی آئین سے آرٹیکل 35 اے ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اضافی بھارتی اہلکاروں کی تعیناتی کا مقصد وادی میں ممکنہ ردعمل اور مظاہروں کو روکنا ہے۔
    مودی سرکار آرٹیکل 35 اے کو ختم کرنا چاہتی ہے جس کے تحت غیر ریاستی بھارتی باشندے جموں و کشمیر میں جائیدادیں اور زمینیں خرید سکیں گے جس سے متنازع خطے میں مسلم اکثریت خطرے میں پڑ جائے گی۔

    مزید پڑھیں:بھارت نے مزید 25 ہزار فوجی مقبوضہ کشمیر بھیج دیئے

    ؛

  • بابون آزادی فیسٹیول میں گجرات کے بائیکرز کی بڑی تعداد شریک ہو گی

    بابون آزادی فیسٹیول میں گجرات کے بائیکرز کی بڑی تعداد شریک ہو گی

    گجرات ( نمائندہ باغی ٹی وی ) وادی نیلم میں بابون آزادی فیسٹیول 14 اور15اگست کو منایا جائے گا جس میں گجرات سے موٹر بائیکرز کی بڑی تعداد شرکت کرے گی تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں دوسرا بابون آزادی فیسٹیول 14اور15اگست کو منایا جائے گا جس میں گجرات سے تقریباً ایک درجن سے زائد موٹر سائیکلوں پر بائیکرز شرکت کریں گے آزادی موٹر سائیکل ریلی 13اگست کو رات 2بجے جی ٹی ایس چوک گجرات سے سینئر صحافی طارق محمود کی قیادت میں روانہ ہو گی جو راو لپنڈی ، مری ، کوہالہ اور مظفر آباد سے ہوتی ہوئی وادی نیلم کے صدر مقام آٹھ مقام شام چار بجے پہنچے گی اور اگلی صبح پانچ بجے روانہ ہو کر صبح آٹھ بجے بابون ٹاپ پہنچ کر آزادی فیسٹیول میں شرکت کریں گے بابون آزادی فیسٹیول میں شرکت کرنے والوں کے لئے 5اگست بکنگ آخری تاریخ رکھی گئی ہے

  • بھارتی فوجی سربراہ کی گورنر مقبوضہ کشمیر سے ملاقات، تازہ ترین صورتحال پر گفتگو

    بھارتی فوجی سربراہ کی گورنر مقبوضہ کشمیر سے ملاقات، تازہ ترین صورتحال پر گفتگو

    بھارتی فوجی سربراہ جنرل بپن راوت نے جمعرات کو مقبوضہ کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات کی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ آرمی کمانڈر ناردرن کمانڈ اور لیفٹیننٹ جنرل کے جے ایس ڈھلوں جی او ایس 15 کارپس بھی موجود تھے، گورنر اور ہندوستانی فوج کے سربراہ کی ملاقات کے دوران جموں‌ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،

    واضح رہے کہ کشمیر میں مضبوط ہوتی ہوئی تحریک آزادی کو دیکھ کر بھارتی حکومت اور فوج میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ حال ہی میں بھارتی حکومت نے کشمیر میں مزید 10 ہزار فوج بھیجنے کا اعلان کیا ہے،

  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کا ایک عسکریت پسند گرفتار کرنے کا دعویٰ

    مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کا ایک عسکریت پسند گرفتار کرنے کا دعویٰ

    مقبوضہ کشمیر کے بڈگام ضلع میں بھارتی فوج نے ایک عسکریت پسند کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار کئے گئے سرگرم کشمیری نوجوان کو تعلق مجاہدین سے تھا اور یہ کہ اس کے قبضہ سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے،

    بھارتی فورسز کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے نوجوان کی شناخت شوکت احمد کے بطور ہوئی ہے جو کہ کولگام کا رہنے والا ہے، جموں‌کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کشمیری نوجوان مقامی جہادی تنظیم حزب المجاہدین سے وابستہ ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے پولیس سٹیشن چاہ ڈورہ میں ایف آئی آر بھی درج کر لی ہے ۔

  • بھارتی فوج نے ایک سال میں 31کشمیری بچے شہید کیے، اقوام متحدہ کی سالانہ رپورٹ

    بھارتی فوج نے ایک سال میں 31کشمیری بچے شہید کیے، اقوام متحدہ کی سالانہ رپورٹ

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی سالانہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی کارروائیوں کے دوران 7 سے 17 سال کی عمر کے 31 بچے شہید ہوگئے تھے۔
    جولائی 2019، بھارتی ریاستی دہشت گردی سے 11کشمیری شہید
    رپورٹ کے مطابق اس عرصہ میں کم سے کم 150زخمی کشمیری بچے بھی بھارتی فوج کی گولیوں کا نشانہ بنے زخمی ہوئے ۔ زخمی بچوں میں سے کچھ کی عمر ایک سال ہے۔

    اقوام متحدہ کی رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے کشمیریوں لڑکیوں کے خلاف جنسی جرائم کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔اس سلسلہ میں جموں کے کٹھوعہ میں 8سالہ بچی آصفہ کے قتل کا حوالہ دیا گیا ہے جسے اغوا کر کے تین دن تک عصمت دری کی گئی اور بعد میں پولیس افسران نے شہید کر دیا۔

  • مقبوضہ کشمیر، سری نگر میں بارش سے شہر کی تمام سڑکیں زیرآب، پانی دکانوں اور مکانوں میں گھس گیا

    مقبوضہ کشمیر، سری نگر میں بارش سے شہر کی تمام سڑکیں زیرآب، پانی دکانوں اور مکانوں میں گھس گیا

    مقبوضہ کشمیر میں جمعرات کی صبح چند منٹوں تک جاری رہنے والی بارش سے شہر سری نگر کی تمام بڑی سڑکیں بالخصوص تاریخی لال چوک زیر آب آگیا۔ پانی کے دکانوں اور مکانوں میں گھسنے کی وجہ سے نہ صرف مال خراب ہوا بلکہ اہل خانہ کے لیے بھی پریشانیوں کا سبب بن گیا۔
    مقبوضہ کشمیر، پلوامہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 100بھیڑیں لقمہ اجل بن گئیں
    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشین گوئی کی ہے۔

    سری نگر کا تجارتی مرکز لال چوک جمعرات کی صبح جھیل کا نظارہ پیش کرتا رہا ۔کئی دکانوں میں پانی گھس گیا جس کی وجہ سے وہاں مختلف قسم کے مال کو کافی نقصان پہنچا۔ لال چوک کے گروپیش سڑکوں پر کم سے کم دوفٹ پانی جمع تھا۔

    رزیڈنسی روڑ اور ریگل چوک میں بھی کئی فٹ پانی جمع ہو ا۔ پانی ایکسچینج روڑ پر کئی عمارتوں بشمول یو این آئی دفتر اور ریڈ کراس دفتر میں گھس گیا۔

  • جولائی 2019، بھارتی ریاستی دہشت گردی سے 11کشمیری شہید

    جولائی 2019، بھارتی ریاستی دہشت گردی سے 11کشمیری شہید

    جولائی 2019ء کے دوران ایک چھوٹی بچی اور خاتون سمیت 11کشمیری بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنے۔
    مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کی فائرنگ سے تین کشمیری شہید
    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس عرصہ مبں بھارتی پولیس اور فوج کی جانب سے پیلٹ گنز، گولیوں اور آنسو گیس کے استعمال سے 80کشمیری شدید زخمی ہو گئے ۔

    علاوہ ازیں بھارتی فوج نے 46کشمیری گرفتار کیے جن میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کے ترجمان غلام احمد گلزار سمیت دیگر حریت رہنمااور سرگرم کارکن شامل ہیں۔ بھارتی فوج نے دو رہائشی گھروں کو بھی تباہ کر دیا

  • شوپیاں میں بھارتی فوج اور کشمیری مجاہدین کے مابین شدید جھڑپ، بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری

    شوپیاں میں بھارتی فوج اور کشمیری مجاہدین کے مابین شدید جھڑپ، بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری

    مقبوضہ کشمیر کے شوپیاں ضلع میں بھارتی فوج اور کشمیری مجاہدین میں زبردست جھڑپ ہوئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق بھارتی فوج اور مجاہدین کے مابین شوپیاں میں زبردست فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران بھارتی فورسز کی جانب سے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے،

    میڈیا رپورٹس کے مطابق شوپیاں قصبے کے مضافات میں پولیس لائنز کے متص رمبی آرہ کے کنارے پر واقع دگام بدرہامہ نامی بستی میں 23 پیرا اور 44 آر آر کے ساتھ ساتھ پولیس نے محاصرہ کرنے کی کوشش کی لیکن شام کے وقت سے بھارتی فورسز اور کشمیری حریت پسندوں کے مقابلہ جاری ہے، بھارتی فوج نے علاقے کا محاصرہ سخت کر کے ناکہ بندی کر لی ہے، اس موقع پر روشنی کا انتظام کیا گیا ہے اور آپریشن کو جمعرات کی صبح تک ملتوی کر دیا گیا ہے،

    مقبوضہ کشمیر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ بھی کہا جارہا ہے کہ عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں تاہم اس امر کی تصدیق نہیں‌ ہو سکی ہے،

  • کشمیری لیڈر شکیل احمد بخشی قاتلانہ حملہ میں‌ بال بال بچ گئے، مشعال ملک کی مذمت

    کشمیری لیڈر شکیل احمد بخشی قاتلانہ حملہ میں‌ بال بال بچ گئے، مشعال ملک کی مذمت

    مقبوضہ کشمیر میں اسلامک سٹوڈنٹس لیگ کے چیئر مین شکیل احمد بخشی نا معلوم بندوق برداروں کے ایک حملے میں بال بال بچ گئے ہیں تاہم وہ نیچے گرنے سے زخمی ہوگئے ہیں، جے کے ایل ایف لیڈر محمد یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اس حملہ کی شدید مذمت کی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ۔شکیل احمد بخشی کے چھوٹے بھائی شوکت احمد نے سماجی رابطہ گاہ فیس بک پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا’’ انکے بڑے بھائی شکیل احمد بخشی پر گھر کے قریب قاتلانہ حملہ کیا گیا تاہم وہ معجزاتی طور پر بچ گئے‘‘۔بتایا جاتا ہے کہ دو موٹر سائیکل سواروں نے غوثیہ کالونی بمنہ میں انکی رہائش گاہ کے باہر شام کے وقت اُن پر فائرنگ کی، تاہم وہ بچ گئے البتہ نیچے گرنے سے انہیں چوٹ آئی۔ شکیل احمد بخشی نے ایک ویڈیو پیغام میں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جس راہ پر وہ چل رہے ہیں اُس پر اس طرح کے معاملات آسکتے ہیں تاہم 1990سے وہ سچائی کی راہ سے نہ کبھی بھٹک گئے ہیں اور نہ آئندہ ایسی کوئی اُمید کی جاسکتی ہے۔

    واضح‌ رہے کہ 1996 میں بھی سرکاری بندوق برداروں کی تنظیم اخوان کے اہلکاروں نے ان پر حملہ کیا تھا تاہم وہ محفوظ رہ تھے، ایس ایس پی سرینگر ڈاکٹر حسیب مغل نے کہا کہ انہوں نے واقعہ سے متعلق کیس درج کیا ہے اور علاقے میں ناکے لگائے گئے تاکہ حملہ آوروں کو گرفتار کیا جاسکے، شکیل احمد بخشی، اسلامک سٹوڈنٹس لیگ کے چیئر مین ہیں، یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے شکیل احمد بخشی پر قاتلانہ حملہ کی شدید مذمت کی ہے،

  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کی فائرنگ سے تین کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کی فائرنگ سے تین کشمیری شہید

    بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی جاری ہے، بانڈی پورہ میں بھارتی فوج نےسرچ آپریشن کے دوران تین کشمیری شہید کر دیئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے بانڈی پورہ میں سرچ آپریشن کے دوران تین کشمیریوں کو شہید کر دیا. سرچ آپریشن کے دوران کشمیریوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا

    اس دوران بانڈی پورہ و دیگر قریبی علاقوں میں انٹرنیٹ و موبائل سروس بند کی گئی تھی.

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران دو کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا، پلوامہ میں بھارتی فوج کے کانوائے پر حملہ کے بعد بھارتی فوج مسلسل سرچ آپریشن کر رہی ہے اور سرچ آپریشن کی آڑ میں مسلسل کشمیریوں‌ کو شہید کیا جارہا ہے،. دوسری جانب حریت رہنماوں کو مسلسل نظر بند رکھا گیا ہے،

    حریت رہنماوں نے بے گناہ کشمیری نوجوانوں پر بھارتی فوج کے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے عالمی دنیا سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیریوں کو حق خودارادایت جو ان کا پیدائشی حق ہے دلوانے کے لئے دنیا کردار ادا کرے.