Baaghi TV

Category: کشمیر

  • مسئلہ کشمیر پر ٹرمپ کی ثالثی کی بات پر بھارتی ایوانوں میں کھلبلی مچی ہوئی ہے، سید علی گیلانی

    مسئلہ کشمیر پر ٹرمپ کی ثالثی کی بات پر بھارتی ایوانوں میں کھلبلی مچی ہوئی ہے، سید علی گیلانی

    حریت کانفرنس گ کے چیئرمین اور بزرگ کشمیری قائد سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ساتھ ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت اور پاکستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش سے بھارتی ایوانوں میں مچی افراتفری اور کھلبلی دیکھنے کے لائق ہے، عالمی سطح پر حقائق کی ہلکی سی جھلک سے بھی بھارتی حکمران اور حزب اختلاف تلملا اٹھے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بزرگ کشمیری قائد نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے بہت ہی جرات اور بے باکی سے نہ صرف عالمی امن کی خاطر بلکہ دونوں ہمسایہ ممالک کی خوشحالی کے لیے ایک دوٹوک اور واضح موقف اپنا کر دنیا کے سامنے مظلوم کشمیریوں کے جذبات اور احساسات کی ترجمانی کی ہے، انہوں نے کہا کہ مظلوم کشمیری قوم کے لیے اس سے بڑھ کر خوشی اور اطمینان کی بات اور کیا ہوسکتی ہے کہ اُن کے حقوق کی بات اعلیٰ ایوانوں میں کہی اور سُنی جارہی ہے، سیدعلی گیلانی نے کہاکہ امریکی صدر کی طرف سے پوری دنیا کے سامنے بھارتی حکمرانوں کی ثالثی کی درخواستوں کا چونکا دینے والا انکشاف مظلوم کشمیری قوم کیلئے حوصلہ افزا ہے،

    انہوں نے کہا کہ اس انکشاف نے بھارت کے عوام کو یہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ جھوٹ ، فریب اور دھوکے سے فوجی طاقت کے بل پر جس علاقے کو بھارتی حکمران اپنا اٹوٹ انگ قراردے رہے تھے وہ اب حقائق اور سچائی کے معمولی سے اظہار کو بھی سہ نہیں سکے ہیں، انہوں نے کہاکہ اس سے قبل بھارتی وزیر دفاع نے کہاتھا کہ مسئلہ کشمیر بہت جلد حل ہونے جارہا ہے اور اب بھارتی وزیر اعظم کی دنیا کے اہم اور طاقتور ملک کے صدر کو مصالحت کی درخواست کا انکشاف ہمارے اس دیرینہ موقف کی تائید ہے کہ اس متنازعہ مسئلہ کو انسانیت کی بقاءاور خطے کے غریب اور پسماندہ عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے جلد از جلد حل کرنا موجودہ گھمبیر عالمی صورتحال میں سب سے اہم ہے،

    حریت چیئرمین نے امریکی صدر کی ثالثی کی پیشکش پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ 1947ء سے ہی کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کرتا رہا ہے۔ انہوں نے خود استصواب رائے کے حوالے سے راہنمانہ خطوط ترتیب دیے ہیں، دنیا کے اس طاقتور ملک کو اپنی منصبی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے اپنے دیرینہ موقف کی روشنی میں جموں و کشمیر کے عوام کو خود اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار دینے کیلئے اپنا اثرورسووخ استعمال کرنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کی طرف سے ثالثی کی پیشکش اگرچہ خوش آئندہ ہے، لیکن جو ملک 71سال سے مسئلہ کشمیر جیسی جیتی جاگتی حقیقت کو بڑی ڈھٹائی اور ہٹ دھرمی سے جھٹلا رہا ہے اور بے تحاشا طاقت کا استعمال کرکے ایک نہتی قوم کے حقوق پر شب وخون مار رہا ہے اس کو ثالثی کی پیشکش نہیں، بلکہ اُس سے حقائق منوانے کی ضرورت ہے، تاکہ اُس کی ضد اور ہٹ دھرمی سے عالمی امن کو جو خطرات لاحق ہیں اُن سے بروقت بچاسکے،

    دریں اثناء حریت کانفرنس نے وضاحت کی ہے کہ ان کا کوئی ٹویٹر اکاؤنٹ‌ نہیں‌ ہے اور انہوں نے دو دن قبل اس سلسلہ میں میڈیا کو کوئی خبر جاری نہیں‌ کی تھی،

  • مقبوضہ جموں، ہندوانتہاپسندوں کی مذہبی مقام کی بے حرمتی، اسلحہ لہراتے ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل

    مقبوضہ جموں، ہندوانتہاپسندوں کی مذہبی مقام کی بے حرمتی، اسلحہ لہراتے ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل

    مقبوضہ جموں کشمیرکے ڈوڈہ ضلع میں ہندوانتہاپسندوں نے مسلمانوں کی عیدگاہ میں جمع ہو کر اس کی بے حرمتی اور اسلحہ لہراتے ہوئے وہاں‌ ڈانس کرتے رہے جس پر کشمیریوں کی بڑی تعداد نے آج شدید احتجاج کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ڈوڈہ کے مرمت علاقہ میں پیش آیا ہے، احتجاجی مظاہرین نے قابض انتظامیہ سے ہندوانتہاپسند عناصر کی گرفتاری اور ان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایسی توہین آمیز کارروائیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،

    احتجاجی مظاہرین نے قابض انتظامیہ کو خبردار کیاکہ اگر عید گاہ کی بے حرمتی کرنے والے ان انتہاپسند ہندو اہلکاروں‌ کو سزا نہ دی گئی تو اس کے سنگین نتائج نکلیں گے، واضح رہے کہ ہتھیاروں سے لیس ہندو انتہا پسندوں کے ایک گروپ نے مرمت علاقہ کی عیدگاہ میں جمع ہو کر ناچ گانے کا اہتمام کیا، اس مذہبی مقام کی بے حرمتی کی اور اشتعال انگیز نعرے بازی بھی کرتے رہے،

  • قانون کی پاسداری کا درس دینے والے ہی کشمیر میں‌ قتل وغارت گری کے ذمہ دار ہیں، سید علی گیلانی

    قانون کی پاسداری کا درس دینے والے ہی کشمیر میں‌ قتل وغارت گری کے ذمہ دار ہیں، سید علی گیلانی

    حریت کانفرنس گ کے چیرمین اور بزرگ کشمیری قائد سید علی گیلانی نے کہاہے کہ طاقت کا نشہ چاہے کسی فرد کو ہو یا ملک کو یہ کچھ ایسا کروارہا ہے اور کہلواتا ہے جو اعلیٰ انتظامی عہدوں پر فائز ہوکر بھی غیر ذمہ دارانہ اور غیر دانشمندانہ باتیں کرنے پر مجبور کرتا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سید علی گیلانی نے کہاکہ رشوت خوری جیسے سماجی ناسور سیاسی غیر یقینیت اور جبری فوجی قبضہ میں ہی زیادہ پروان چڑھتے ہیں اور اس کو جڑ سے ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کا ایک ہی علاج ہے کہ عوام کو بنیادی حقوق فراہم کئے جائیں، لوگوں‌ کو انصاف ملے گا اور ان کے حقوق کا تحفظ‌ ہو گا تو معاشرہ بھی رشوت خوری جیسے سماجی ناسور سے پاک ہو سکے گا، انہوں نے حال ہی میں کانگریسی لیڈر کی زہر افشانی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے مسلمانوں پر بے پناہ ظلم وستم ڈھانے والے مطلق العنان ڈوگرہ حکمران کے وارثوں سے ایسی ہی ہرزہ سرائی کی امید کی جاسکتی ہے،

    بزرگ کشمیری قائد سید علی گیلانی نے کہاکہ قانون کی پاسداری کا درس دینے والے بھارتی آئین کے مقامی محافظ کھلے عام قتل وغارت گری کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم تشدد اور خون خرابے کے روادار نہیں ہیں، انسانی جان قیمتی ہے اور اس کو ضائع کرنا کسی طور درست نہیں ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ کشمیریوں‌کی عزتوں‌و حقوق کا تحفظ ممکن بنایا جائے،

  • شیو سینا کا آن لائن ممبرشپ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

    شیو سینا کا آن لائن ممبرشپ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

    شیو سینا جموں و کشمیر یونٹ نے نوجوانوں اور دیہی علاقوں میں آن لائن ممبر شپ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
    پارٹی کے جنرل سیکرٹری منیش ساہنی نے پارٹی دفتر میں منعقدہ اجلاس میں کہا کہ پارٹی اپنے صدر اودھو ٹھاکرے کے پیدائش والے دن یعنی کہ27جولائی 2019 کو آن لائن ممبر شپ مہم شروع کرے گی۔
    اس موقع پر پارٹی کے نائب صدر سرجیت سنگھ، راج سنگھ، وکاس بخشی، میناکشی چھبر، راجو چودھری، راکیش گپتا، سنجیو کوہلی، منگو رام، راجیو سلاریہ و دیگران بھی موجود تھے۔

  • سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ کا انسداد تجاوزات آپریشن جاری، شہریوں کی جانب سے خوشی کا اظہار

    سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ کا انسداد تجاوزات آپریشن جاری، شہریوں کی جانب سے خوشی کا اظہار

    سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ جاری انسدادِ تجاوزات مہم کے تحت شہر کے مختلف علا قوں آپریشنز کر رہی ہے، ان آپریشنز کے دوران سر کاری اراضی پر کی گئی تعمیرات، پلاٹ لائن سے تجا وز کر کے قائم کی گئی تعمیرات اور دیگر تجا وزات کا خا تمہ کیا جارہا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روز کئے گئے آپریشن کے دوران انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے شہر کے مختلف علا قوں میں کی گئی کاروائیوں کے دوران متعدد تعمیرات و تجا وزات کا خا تمہ کیا گیا، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیموں نے ہمک کے علا قے میں کا روائی عمل میں لاتے ہوئے سر کاری ارا ضی پر نصب کی گئی باڑیں اور جنگلے، دا خلی گیٹ، غیر قا نونی چار دیواریاں، شیڈز اور دیگر تجا وزات کا خا تمہ کیا، اسی طرح دارارقم سکول لہتراڑ روڈ اور کموڈور سکول پارک روڈ کی طرف سے فٹ پا تھوں پر لگائی گئی با ڑوں کو ختم کر دیاگیا،

    اسی طرح شہزاد ٹاؤن میں کی گئی کاروائی کے دوران دو کمرے اور ایک بھینسوں کے با ڑے کا خا تمہ کر دیا گیا، مزید برآں منڈی موڑ پر کئے گئے جوائنٹ آپریشن کے دوران انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے متعدد تجا وزات کا خا تمہ کر کے تجا وزات کنندگان کا چار ٹرک سا مان ضبط کر لیا گیا ہے، سی ڈی اے کی ان کاروائیوں پر اسلام آباد کے عوام نے زبردست خوشی کا اظہار کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ تجاوزات کا ہر صورت خاتمہ ہونا چاہیے.
    محمد اویس

  • کنٹرول لائن پر بھارتی گولہ باری سے شہری زخمی، پاک فوج کے بھرپور جواب سے دشمن کی توپیں خاموش

    کنٹرول لائن پر بھارتی گولہ باری سے شہری زخمی، پاک فوج کے بھرپور جواب سے دشمن کی توپیں خاموش

    بھمبرآزادکشمیر کے گاؤں پیرجمال میں بھارتی گولہ گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج کی طرف سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا جس سے دشمن کی توپیں‌ خاموش ہو گئیں، واضح رہے کہ انڈیا کی طرف سے آئے دن کنٹرول لائن کے مختلف علاقوں میں نہتے شہریوں پر فائرنگ کا سلسلہ جاری رہتا ہے جس سے پچھلے کچھ عرصہ میں کئی شہری شہید کئے جاچکے ہیں،

    واضح رہے کہ اس موقع پر جب پاکستانی وزیر اعظم عمران خان امریکہ کے دورہ پر ہیں بھارت کی طرف سے ایک بار پھر جان بوجھ کر اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے.

  • مقبوضہ کشمیر، کشتواڑ‌ میں نماز جمعہ کے بعد ہر قسم کے سیاسی اجتماعات پر پابندی عائد

    مقبوضہ کشمیر، کشتواڑ‌ میں نماز جمعہ کے بعد ہر قسم کے سیاسی اجتماعات پر پابندی عائد

    مقبوضہ کشمیر کے کشتواڑ علاقہ میں نماز جمعہ کے بعد ہر قسم کے احتجاج اور سیاسی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ضلع مجسٹریٹ کشتواڑ انگریز سنگھ رانا نے منگل کے روز ایک حکمنامہ جاری کیا ہے جس میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے کشتواڑ میں نماز جمعہ کے بعد ہر قسم کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے. اس سلسلہ میں جاری کردہ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ بعض سیاسی لیڈر مبینہ طور پر جمعہ اجتماعات کی آڑ میں مظاہرے کرتے ہیں اوراس طرح کی صورتحال سے حساس قصبے میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہوتی ہے جو بعد میں حالات کی خرابی پر منتج ہوتی ہے،

    ضلع مجسٹریٹ‌کی طرف سے جاری کردہ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ کشتواڑ‌ میں جمعہ کی نماز کے بعد ہر قسم قسم کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عاید کی جاتی ہے اور اس حکم کا اطلاق اگلے احکامات تک جاری رہے گا،

  • میرواعظ عمر فاروق اور دیگر کشمیری قیادت کا ٹرمپ کے کشمیر متعلقہ بیان کا خیر مقدم

    میرواعظ عمر فاروق اور دیگر کشمیری قیادت کا ٹرمپ کے کشمیر متعلقہ بیان کا خیر مقدم

    مقبوضہ کشمیر میں کشمیری قیادت نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ٹرمپ کی ثالثی کا خیرمقدم کیا ہے۔حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہر سطح پر بات چیت کی ضرورت ہے اور جموں و کشمیر کے عوام ایسے کسی بھی اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔
    ٹرمپ کے اعلان نے بھارت کیلئے مشکل کھڑی کر دی، مودی امریکہ کب جائیں گے؟ اہم خبر

    دیگر رہنماﺅں شبیر احمد ڈار، محمد اقبال میر، امتیاز احمد رشی محمد یوسف نقشہ گلام نبیل وسیم اور گلام نبی جنگ نے اپنے بیانات میں وزیر اعظم عمران خان اور صدر ڈونلڈ ٹمپ کے تاریخی بریفنگ کی تعریف کی۔

    پیپلز پولیٹیکل پارٹی کے چیئرمین انجنیئر ہلال احمد جنگ نے امریکی صدر کی تشویش کی تعریف کی اور کہا کہ یہ بھارت، پاکستان اور کشمیر کے لوگوں کے لئے ایک اچھا کام ہے۔
    ٹرمپ نے بھارت پر کشمیر بم پھینک دیا، ثالثی کی پیشکش پر بھارتی میڈیا میں کہرام

    جموں کشمیر پیپلز موومنٹ کے چیئرمین میر شاہد سلیم نے کہا کہ عالمی طاقتیں کشمیریوں کے مسلسل بہنے والے خون اور مصیبت کے لیے خاموش تماشائی کا کردار ادا نہیں کر سکتیں۔
    جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی پیشکش کا خیر مقدم کیا۔

  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی ایجنسی این آئی اے کے کشمیری تاجروں کے گھروں پر چھاپے

    مقبوضہ کشمیر، بھارتی ایجنسی این آئی اے کے کشمیری تاجروں کے گھروں پر چھاپے

    مقبوضہ کشمیر میں‌ ہندوستانی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے منگل کو سری نگر اور پلوامہ اضلاع میں تاجروں کے گھروں‌ پر چھاپے مارے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق این آئی اے کی جانب سے چھاپے جن تاجروں کی رہائش گاہوں پر مارے گئے ہیں‌ وہ کنٹرول لائن پر تجارت سے وابستہ ہیں، این آئی اے اہلکاروں نے پولیس کے ہمراہ جن کے گھروں پر چھاپے مارے ان کشمیری تاجروں میں سے ایک کا نام غلام احمد وانی بتایا جاتا ہے،

    این آئی اے نے دوسرا چھاپہ پارمپورہ سری نگر میں ایک کشمیری تاجر کے گھر مارا ، آخری اطلاعات ملنے تک مذکورہ مقامات پر تلاشی اور چھان بین کا سلسلہ جاری تھا، واضح‌ رہے کہ این آئی اے کی جانب سے پہلے بھی کئی کشمیری تاجروں‌کے گھروں اور دوکانوں پر چھاپے مارے جاتے رہے ہیں اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے.

  • مقبوضہ کشمیر، پیلٹ گن پر پابندی کی درخواست کا چھ ہفتوں میں فیصلہ کرنے کا حکم

    بھارتی سپریم کورٹ کا مقبوضہ کشمیر کی ہائیکورٹ کو پیلٹ گن پر پابندی کے مطالبے کیلئے دائردرخواست پر 6ہفتوں کے اندر اندر فیصلہ کرنے کا حکم، چیف جسٹس رنجن گگوئی کی سربراہی میں بنچ نے ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل کے4جولائی کے خط کا نوٹس لیا جس میں کہا گیا ہے کہ معاملہ منگل کو سماعت کیلئے مقرر ہے۔
    مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے پرامن مظاہرین پر پیلٹ برسا دیے، متعدد زخمی

    واضح رہے کہ جموں وکشمیر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے ہائیکورٹ میں 2016میں پیلٹ گن کے استعمال پر پابندی کی درخواست دائر کی گئی تھی۔درخواست کے مطابق جن پولیس آفیسروں نے پیلٹ گن کے استعمال کی اجازت دی تھی ان کیخلاف بھی کارروائی کی جائے کیونکہ پیلٹ گن سے بڑپیمانے پر شہری ہلاکتیں ہوئی ہیں۔تاہم ہائی کورٹ نے 22ستمبر کو اسے خارج کر دیا تھا۔
    بعدازاں بار نے سپریم کورٹ سے درخواست کی۔جس پر سپریم کورٹ بنچ نے ہائی کورٹ سے کہا ہے کہ اس معاملے پر 6ہفتوں کے اندر اندر فیصلہ لیا جائے۔