Baaghi TV

Category: کشمیر

  • پاکستان بارے بیان کیوں دیا؟ محبوبہ مفتی کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

    پاکستان بارے بیان کیوں دیا؟ محبوبہ مفتی کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

    پاکستان بارے بیان کیوں دیا؟ محبوبہ مفتی کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جموں کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کے کشمیر اور پاکستان کے حوالہ سے بیان پر انہیں گرفتار کرنے کا مطالبہ سامنے آ گیا ہے

    بھارتی وزیراعظم مودی نے کشمیر پر اے پی سی طلب کر رکھی ہے جس میں آج محبوبہ مفتی بھی شریک ہوں گی، شرکت سے قبل محبوبہ مفتی نے بیان دیا تھا کہ ہم بات چیت کے مخالف نہیں ہیں۔ بھارتی حکومت کا جو بھی ایجنڈا ہے ہم اپنا ایجنڈا ان کے سامنے رکھیں گے ہمارے لوگ جو جیلوں میں ہیں انہیں رہا کردیا جائے۔ اگر رہائی نہیں دے سکتے ہیں تو کم از کم انہیں جموں و کشمیر لائیں اور اہلخانہ کے افراد سے ملنے کی اجازت دی جائے 5 اگست کا اقدام غیر قانونی اور غیر آئینی ہے مقبوضہ کشمیر میں امن اسی وقت بحال ہو گا جب یک طرفہ فیصلہ واپس لیا جائے گا خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کے بغیر جموں و کشمیر اور اس پورے خطے میں امن کی بحالی نا ممکن ہے ،کشمیر کے حوالہ سے بات چیت میں پاکستان کو بھی شامل کیا جائے اور ایسی اے پی سی جموں کشمیر میں ہونی چاہئے تھی

    محبوبہ مفتی کے اس بیان کے بعد کہ کشمیر کے حوالہ سے اے پی سی میں پاکستان کو بھی شامل کرنا چاہئے پر ڈوگرا فرنٹ نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے اور محبوبہ مفتی کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ محبوبہ مفتی کو مودی کی اے پی سی میں شرکت کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے اور اسے دوبارہ حکومت جیل میں ڈالے

    دہلی فسادات، کوریج کرنیوالے صحافیوں کی شناخت کیلیے اتروائی گئی انکی پینٹ

    دہلی، اجیت دوول کا دورہ مسلمانوں کو مہنگا پڑا، ایک اور نوجوان کو مار دیا گیا

    دہلی فسادات میں امت شاہ کی پرائیویٹ آرمی ملوث،یہ ہندوآبادی پر دھبہ ہیں، سوشل ایکٹوسٹ جاسمین

    دہلی پولیس کا دہلی فسادات میں مارے گئے لوگوں کی مکمل معلومات دینے سے انکار

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا امریکی اہم شخصیت سے اچانک رابطہ

    اپوزیشن اراکین ایوان میں کس کی ویڈیوز بنا رہے تھے؟ قریشی کا تہلکہ خیز انکشاف

    مودی کی جانب سے کشمیر پر اے پی سی، وزیر خارجہ کا ردعمل آ گیا

    محبوبہ مفتی کا مودی کی اے پی سی میں شرکت کا عندیہ،کہا بھارت کشمیر پر پاکستان سے بھی کرے بات

     

  • مقبوضہ کشمیر میں نئے ڈرامے کی کوششیں شروع، مودی سرکار نے محبوبہ مفتی سمیت 14 کشمیریوں کو نئی دہلی بلالیا

    مقبوضہ کشمیر میں نئے ڈرامے کی کوششیں شروع، مودی سرکار نے محبوبہ مفتی سمیت 14 کشمیریوں کو نئی دہلی بلالیا

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی آج مقبوضہ کشمیر کی قیادت سے ملاقات کریں گے،وزیرِ اعظم نریندر مودی من پسند افراد سے مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال پر بات کریں گے۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر پر آج بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے زیر قیادت آل پارٹیز کانفرنس ہوگی۔ مودی حکومت کی جانب سے اہم کشمیری سیاسی جماعتوں کی قیادت کو دہلی میں آل پارٹی کانفرنس کی دعوت دی گئی ہے-

    ذرائع کے مطابق مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں نئے ڈرامے کی کوشش شروع کر دی ہے سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم مودی کے ساتھ میٹنگ کے لیے وفاقی داخلہ سکریٹری نے کشمیر اور ہندو اکثریتی خطہ جموں سے تعلق رکھنے والے 14 سیاسی رہنماؤں کو میٹنگ کے لیے مدعو کیا ہے۔ انہیں میٹنگ میں شرکت سے قبل کرونا (کورونا) ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنی ہوگی۔

    جن سیاسی رہنماؤں کو میٹنگ میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے، نیشنل کانفرنس سے ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور ان کے فرزند عمر عبداللہ، پی ڈی پی سے محبوبہ مفتی، کانگریس سے غلام نبی آزاد، تارا چند اور غلام احمد میر، پیپلز کانفرنس سے سجاد غنی لون اور مظفر حسین بیگ، اپنی پارٹی سے الطاف بخاری، بی جے پی سے رویندر رینہ، نرمل سنگھ اور کویندر گپتا، سی پی آئی (ایم) سے محمد یوسف تاریگامی اور نیشنل پنتھرس پارٹی سے پروفیسر بھیم سنگھ شامل ہیں۔

    بھارتی حکومت نے کشمیریوں کی نمائندہ کل جماعتی حریت کانفرنس کو نظر انداز کر دیا، نام نہاد اے پی سی میں شرکت کرنے والوں کو ایجنڈہ تک نہیں دیا گیا –

    مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بدلنے کے بعد فاروق عبد اللّٰہ اور محبوبہ مفتی سے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی یہ پہلی ملاقات ہو گی۔

    ادھر مقبوضہ کشمیر میں 48 گھنٹوں کے لیے اچانک انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی گئی ہیں۔

    انڈیپینڈنٹ اردو کی رپورٹ کے مطابق فاروق عبداللہ کا کہنا تھا: ’وزیراعظم نے 24 جون کو دوپہر تین بجے نئی دہلی میں میٹنگ رکھی ہے جس میں ہمیں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ ہم نے اس میٹنگ میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔ ہمارا موقف کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ ہم اپنے موقف کو وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے سامنے رکھیں گے۔‘

    فاروق عبداللہ نے کہا: ’ان کی طرف سے کوئی بھی ایجنڈا فکس نہیں ہے۔ وہاں ہم ہر معاملے پر بات کرسکتے ہیں۔‘

    اس موقعے پر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر اور سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا تھا: ’ان کا جو بھی ایجنڈا ہو، ہم اپنا ایجنڈا ان کے سامنے رکھیں گے۔ ہم کشمیر اور بھارت کی مختلف جیلوں میں بند سیاسی اور دیگر قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کریں گے اور جن کی رہائی ممکن نہ ہو، ان کی کشمیر منتقلی کا مطالبہ کریں گے۔‘

    مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ ملاقات میں مودی سے کہیں گے کہ 5 اگست کا اقدام غیر قانونی اور غیر آئینی ہے مقبوضہ کشمیر میں امن اسی وقت بحال ہو گا جب یک طرفہ فیصلہ واپس لیا جائے گا خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کے بغیر جموں و کشمیر اور اس پورے خطے میں امن کی بحالی نا ممکن ہے۔‘

    کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے رہنما اور پی اے جی ڈی کے ترجمان محمد یوسف تاریگامی کا کہنا تھا کہ’ہم بھارتی حکومت کے ایجنڈے پر دستخط کرنے نہیں جا رہے ہیں۔ اگر ان کی تجویز ہمارے حق میں ہوگی تو ہم حمایت کریں گے اور اگر حق میں نہیں ہوگی تو ہم برملا مخالفت کریں گے۔‘

    تاریگامی کا مزید کہنا تھا کہ ’بھارتی حکومت نے میٹنگ کا کوئی ایجنڈا مقرر کیا ہے یا نہیں، ہمیں اس کی کوئی اطلاع نہیں۔ ہم میٹنگ میں اپنے موقف کو دہرائیں گے۔ آپ کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ہم آسمان کے تارے نہیں مانگیں گے بلکہ وہی مانگیں گے جو ہمارا تھا۔ ہمیں وہاں اپنے عوام کا وکالت نامہ لے کر جانا ہے۔‘

  • محبوبہ مفتی کا مودی کی اے پی سی میں شرکت کا عندیہ،کہا بھارت کشمیر پر پاکستان سے بھی کرے بات

    محبوبہ مفتی کا مودی کی اے پی سی میں شرکت کا عندیہ،کہا بھارت کشمیر پر پاکستان سے بھی کرے بات

    محبوبہ مفتی کا مودی کی اے پی سی میں شرکت کا عندیہ،کہا بھارت کشمیر پر پاکستان سے بھی کرے بات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم مودی کی جانب سے کشمیر پر بلائی جانے والی اے پی سی میں محبوبہ مفتی نے شرکت کا عندیہ دے دیا

    جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے 24 جون کو مودی کی زیرصدارت ہونے والی اے پی سی میں جو کشمیر پر ہو گی شرکت کا فیصلہ کیا گیا،. اس امر کا فیصلہ ایک اجلاس میں کیا گیا، محبوبہ مفتی نے کل جماعتی اجلاس میں شرکت سے قبل صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ بھارتی حکومت کو بھی جموں وکشمیر کے معاملے پر پاکستان سے بات کرنی چاہئے۔

    محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ ہم بات چیت کے مخالف نہیں ہیں۔ بھارتی حکومت کا جو بھی ایجنڈا ہے ہم اپنا ایجنڈا ان کے سامنے رکھیں گے ہمارے لوگ جو جیلوں میں ہیں انہیں رہا کردیا جائے۔ اگر رہائی نہیں دے سکتے ہیں تو کم از کم انہیں جموں و کشمیر لائیں اور اہلخانہ کے افراد سے ملنے کی اجازت دی جائے

    دہلی فسادات، کوریج کرنیوالے صحافیوں کی شناخت کیلیے اتروائی گئی انکی پینٹ

    دہلی، اجیت دوول کا دورہ مسلمانوں کو مہنگا پڑا، ایک اور نوجوان کو مار دیا گیا

    دہلی فسادات میں امت شاہ کی پرائیویٹ آرمی ملوث،یہ ہندوآبادی پر دھبہ ہیں، سوشل ایکٹوسٹ جاسمین

    دہلی پولیس کا دہلی فسادات میں مارے گئے لوگوں کی مکمل معلومات دینے سے انکار

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا امریکی اہم شخصیت سے اچانک رابطہ

    اپوزیشن اراکین ایوان میں کس کی ویڈیوز بنا رہے تھے؟ قریشی کا تہلکہ خیز انکشاف

    مودی کی جانب سے کشمیر پر اے پی سی، وزیر خارجہ کا ردعمل آ گیا

  • بھارت کا مقبوضہ جموں کشمیر میں ہندو دیوی دیوتاؤں پر تھیم پارک بنانے کا فیصلہ

    بھارت کا مقبوضہ جموں کشمیر میں ہندو دیوی دیوتاؤں پر تھیم پارک بنانے کا فیصلہ

    بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں کشمیرمیں وشنو دیوی کے مندر کے قریب ہندوستانی افسانوں ، خاص طور پر رامائن اور مہا بھارت کی نمائش کے لئے ڈزنی لینڈ طرز کا تھیم پارک بنانے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : بھارتی خبر رساں ادارے ٹائمز ناؤ کی ایک رپورٹ کے مطابق ، کیترا تھیم پارک کا مقصد تعلیم اور تفریح ​​کو جوڑنا ہے۔

    سینئر سرکاری عہدیداروں نے کہا کہ علاقے کی ترقی کی کوشش سیمنٹ بنانے والی فیکٹریوں کی تعمیر سے نہیں ہوگی بلکہ انوکھے طریقے استعمال کر کے ہوگی۔

    کیترا تھیم پارک کا مطلب ہے کہ لگ بھگ 500 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوگی اور اس کے لئے ڈزنی جیسے انٹر نیشنل ساتھی کی تلاش کی جا رہی ہے۔

    نیشنل نیوز چینل نے رپوٹ میں کہا کہ چونکہ تھیم پارک وشنو دیوی مندر کے قریب ہوگا (یہاں تین مجوزہ مقامات ہیں ، جن میں سے ہر ایک قریب ہے) ، جو ہر سال 8 ملین سے زیادہ زائرین کو راغب کرتا ہے ، ہر سال یہاں بڑی تعداد میں زائرین آئیں گے تو تھیم پارک ہر روز سیکڑوں عقیدت مندوں کی توجہ کا مرکز بن سکتا ہے۔

    مرکز کی معاونت کے ساتھ ، مقبوضہ جموں کشمیر حکومت نے اس منصوبے میں غیرملکی شراکت دار کی تلاش شروع کردی ہے۔ حکومتی ذرائع نے بتایا کہ ، کوشش ہے کہ ایک طاقتور مکی ماؤس کے بغیر ڈزنی لینڈ لیکن رام اور سیتا اور کرشنا اور ارجن پر مشتمل ایک عالمی معیار کا تھیم پارک بنایا جائے –

  • حلقہ ایل اے 37 جموں 4 میں الیکشن کمپین زوروں پر

    حلقہ ایل اے 37 جموں 4 میں الیکشن کمپین زوروں پر

    نارووال (عارف راشد) قصبہ لوہارہ میں حلقہ ایل اے 37 جموں 4 امیدوار قانون ساز اسمبلی چوہدری صدیق بھٹلی ایڈووکیٹ کی حمایت کے حوالے سے وائس چیئرمین لوہارہ حاجی ریاض چوہدری ، حاجی ممتاز چوہدری ، حاجی فریاد چوہدری ، ناصر جمیل گورسی کی طرف سے مہاجرین جموں کشمیر کے اجتماع کا انعقاد، عشائیہ کا اہتمام جس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر و مرکزی رہنما مسلم لیگ ن دانیال عزیز ،سابق ایم پی اے اویس قاسم خاں ، امیدوار ایم ایل اے چوہدری صدیق بھٹلی ایڈووکیٹ اور دیگر مقررین نے عوام سے اپیل کی کہ ہمیں ووٹ دیکر کامیاب بنائیں تاکہ مہاجرین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرایا جائے. قبل ازیں معزز مہمانوں کا پہنچنے پر فقید المثال استقبال کیا گیا. کارکنان نے فلک شگاف نعرے لگائے.

  • آزاد کشمیر   میں بھی  کورونا ویکسینیشن سینٹرز کھول دیئے گئے

    آزاد کشمیر میں بھی کورونا ویکسینیشن سینٹرز کھول دیئے گئے

    ویکسین سینٹرز کی بندش کے ویکسینیشن کا عمل تعطل کا شکار تھا۔ویکسینیشن سینٹرز کی اوقات کار میں اضافہ کر دیا گیا۔پروونشنل پروگرام منیجر ای پی آئی ڈاکٹر بشری شمس کا کہنا ہے کہ صبح 8 سے رات 8 بجے تک سینٹرز کھلے رکھے جائیں گے۔

    شہری پریشان نہ ہو ویکسین ختم نہیں ہوگی، اور شہری اپنے وقت پر ویکسینیشن کیلئے آئیں افراتفری نہ کی جائے،این سی او سی کی گائیڈ لائنز کے مطابق آزادکشمیر میں ویکسینیشن کا عمل جاری ہے،۔

  • سید علی گیلانی کے قریبی ساتھی اشرف صحرائی کا طبی قتل

    سید علی گیلانی کے قریبی ساتھی اشرف صحرائی کا طبی قتل

    سید علی گیلانی کے قریبی ساتھی اشرف صحرائی کا طبی قتل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار نے حریت رہنماؤں کا قتل عام شروع کر دیا

    چیرمین آل پارٹیز حریت کانفرنس اشرف صحرائی وفات پا گئے ہیں وہ پچھلے ایک سال سے جیل میں تھے، کووڈ کا شکار ہوئے, بھارتی حکومت نے انکا علاج نہیں کروایا،اور ہسپتال منتقل نہیں کیا، جب انکی حالت بگڑی تو ہسپتال تو منتقل کر دیا گیا تا ہم صحیح علاج نہین کیا گیا جس کے بعد انکی موت ہوئی ہے،

    اشرف صحرائی 5 اگست 2019 سے اپنے گھر پر نظر بند تھے بھارت کے ہاتھوں تحریک حریت کے چیئر پرسن اور سید علی گیلانی کے قریبی ساتھی کے اس طبی قتل پر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے، پاکستان کو بھی چاہئے کہ اس پر بھر پور رد عمل دے،

    پچھلے سال رمضان میں اشرف صحرائی کا بیٹا بھی بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہوا تھا مئی 2020 میں انکا بیٹا جنید شہید ہوا تھا،جب ان کے بیٹے جنید صحرائی جہاد کیلئے چلے گئے تو بھارتی فوج نے اشرف صحرائی سے درخواست کی کہ اپنے بیٹے سے گھر واپسی کی اپیل کریں، انہوں نے انکار کر دیا اور کہا کہ میں تحریک حریت کا چیئرمین ہوں، جیسے دوسروں کے بیٹے شہید ہوئے، میرا بیٹا بھی ویسے ہی ہے، اسے نہیں روکوں گا

    بھارتی جیلوں میں قید تمام کشمیری قیدیوں کی جانیں خطرے میں ہیں، فوری رہا کیا جائے۔اشرف صحرائی صاحب کی اچانک رحلت تحریک آزادی کشمیر اور کشمیری عوام کیلئے بہت بڑا دھچکا ہے. حریت رہنماؤں سید علی گیلانی، یاسین ملک سمیت دیگر کو بھارت نے جیلوں میں ڈال رکھا ہے اور جیلوں میں انکی زنگی کو خطرات لاحق ہیں تا ہم بھارت حریت رہنماؤں کو کسی قسم کی سہولیات نہیں دے رہا

    بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    مغربی اور مشرقی سرحد پر فوج مستعد ،قوم کا دفاع ہر صورت کریں گے، ترجمان پاک فوج

    بھارتی جارحیت خطے کے امن وسلامتی کوتباہ کرسکتی ہے، وزیراعظم کا دنیا کو انتباہ

    مقبوضہ کشمیر، ریاض نائیکو کے ہمراہ حریت رہنما کے بیٹے کو بھی بھارتی فوج نے کیا شہید

    افغان طالبان نے عیدالفطرکے بعد ہندوستان میں جہاد شروع کرنے کا اعلان کردیا

    حزب المجاہدین کے جنید صحرائی سرینگر انکاؤنٹر میں دیگر دو ساتھیوں سمیت شہید

  • حکومت آزاد کشمیر اور چائنیز کمپنی کے درمیان معاہدہ طے پاگیا، سالانہ آمدن میں اربوں کا اضافہ

    حکومت آزاد کشمیر اور چائنیز کمپنی کے درمیان معاہدہ طے پاگیا، سالانہ آمدن میں اربوں کا اضافہ

    اسلام آباد ، حکومت آزادکشمیر اور معروف چائنیز کمپنی تھری گارجز کی ذیلی کمپنی کوہالہ ہائیڈرو الیکٹرک کمپنی کے درمیان کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر عملدرآمد کے حوالہ سے واٹر یوز اگریمنٹ پر دستخط ہو گئے ۔ معاہدہ کے تحت آزادکشمیر حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے نکات و تحفظات کو دور کرنے کے لیے پراجیکٹ پرعملدرآمد کرنے والی کمپنی ان اقدامات بھی عملدرآمد یقینی بنائے گی۔ معاہدہ سے آزادکشمیر کو سالانہ اڑھائی ارب روپے واٹر یوزیج چارجز کی شکل میں ملیں گے۔ چھ سے آٹھ ہزار مقامی افراد کو روزگار ملے گا۔ کمپنی ماحولیاتی مضمرات سے نمٹنے کے لیے واٹر باڈیز کی تعمیر، سوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب، واٹر شیڈمینجمنٹ سمیت ماحولیاتی تحفظ کے جامع پلان پر عملدرآمد کرنے کی پابند ہوگی، جس کی گرانٹی حکومت پاکستان نے بھی دی ہے۔

    حکومت آزادکشمیر کو سالانہ ٹیکسزکی مدمیں اربوں روپے آمدن بھی ہو گی۔ پراجیکٹ کی لاگت پانچ کھرب روپے ہے۔ جبکہ پراجیکٹ 1100میگاواٹ بجلی پید ا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو گا اور اس سے سالانہ پانچ ارب یونٹ بجلی پیدا ہو گی۔ تکمیل کے تیس سال بعد حکومت آزادکشمیر کو پراجیکٹ منصوبہ منتقل ہو جائے گا۔ معاہدے پر دستخط آزادکشمیرکے سیکرٹری برقیات ظفر محمود خان جبکہ چائنیز تھری گارجز کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کیے اس موقع پر وزیرا عظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان، وزیر توانائی پاکستان حماد اظہر، وزیر خزانہ ڈاکٹر نجیب نقی، وزیر پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن چوہدری رخسار، چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر شہزاد خان بنگش، ڈی جی پرائیوٹ پاور سیل نوید گیلانی،وفاقی وزارت توانائی کے آفیسران و دیگر اعلیٰ بھی شریک تھے۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ پاکستان کا توانائی بحران ختم کرنے اور اس کی خوشحالی کے لیے کشمیریوں نے ہمیشہ قربانیاں دیں۔ کوہالہ پراجیکٹ،نیلم جہلم پراجیکٹ، منگلا اپ ریزنگ اس کی مثال ہیں۔آزادکشمیر میں لاء اینڈ آڑڈر کا کوئی مسئلہ نہیں، تمام پراجیکٹ بخیر و خوبی نجام پائے۔انہون نے کہا کہ پانی سے بجلی سستی پیدا ہوتی ہے جس سے وطن عزیز کو زر مبادلہ کی مد میں بھی اچھی خاصی بچت متوقع ہے۔ حکومت آزادکشمیر کا یہ مطالبہ ہے سی پیک کے ایک اور بڑے پراجیکٹ مانسہرہ، مظفررآباد، میرپور منگلا پر فوری کام شروع کیا جائے۔

    موجودہ حکومت نے اسے ترجیحات میں نہیں رکھا حالانکہ سابق حکومت کے دور میں اس پر کام شروع ہونے جار رہا تھا۔ وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ حکومت پاکستان اور وزرات توانائی کے شکر گزار ہیں کہ آزادکشمیر کے خدشات،تحفظات اور مالیات کے حوالہ سے معاملات پر ہمارے موقف کو سنا اور خدشات کو دور کیا۔ پانی زندگی ہے،نیلم جہلم پراجیکٹ کی تکمیل تو ہو گئی لیکن ماحولیات کے حوالہ سے طے شدہ منصوبہ جات پر کام نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں سخت تشویش ہے۔ میں وزیر توانائی سے کہتا ہوں کہ اس معاملہ کو بھی دیکھیں،پراجیکٹ پر کام تو مکمل ہوگیا مگرماحولیاتی مضمرات سے نمٹنے کے لیے طے شدہ معاملات پر کام مکمل نہ سکا۔ حکومت پاکستان اور کمپنی نے گارنٹی دی ہے کہ اس پراجیکٹ کے تمام طے شدہ منصوبہ جات پر کام مکمل ہوگا۔ آزادکشمیرمیں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال بہترین ہے۔ پاکستان میں تربیلہ ہو یا کوئی اور منصوبہ کوئی آنکھ نہیں اٹھانے دیتا مگر ہم نے بڑے بڑے پراجیکٹ کے لیے قربانیاں دیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اس پراجیکٹ پر جلد از جلد کام شروع ہو گااورحکومت آزادکشمیر اس حوالہ سے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ یہ 1124میگاواٹ کا منصوبہ ہے اور اس پر اڑھائی ارب ڈالر کی سرمایا کاری ہوگی۔ مقامی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا ہو ں گے اور چھوٹی صنعتین پھلیں پھولیں گی۔ حکومت آزادکشمیر کے ساتھ طے کیے جانے والے معاہدے پر مکمل عملدرآمد کروائیں گے۔ پراجیکٹ 30سالبعد احکومت آزادکشمیر کومنتقل ہو جائے گا جس سے حکومت آزادکشمیر کو بڑا مالیاتی فائدہ ہوگااور اس سے پہلے ہر سال حکومت آزادکشمیر کواربوں روپے واٹر یوزیج چارجز کی مد میں ملیں گیا۔

  • مقبوضہ کشمیر،شوپیان میں تصادم ، چار حریت پسند شہید ، ایک بھارت فوجی زخمی

    مقبوضہ کشمیر،شوپیان میں تصادم ، چار حریت پسند شہید ، ایک بھارت فوجی زخمی

    مقبوضہ کشمیر،شوپیان میں تصادم ختم، چار حریت پسند شہید ، ایک بھارت فوجی زخمی

    مقبوضہ کشمیر میں جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں سیکیورٹی فورسز اور حریت پسندوں کے درمیان تصادم میں چار حریت پسند شہید ہو گئے جبکہ ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق حریت پسندوں کی اطلاع موصول ہونے کے بعد بھارتی فورسز اہلکاروں نے ضلع کے مانی ہل بٹہ پورہ علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا تھا۔

    ضلع میں موبائل انٹرنیٹ خدمات بھی معطل کر دی گئی ہیں ۔کشمیر زون پولیس نے ایک ٹویٹ بھی کیا ہے جس میں انہوں نے تین حریت پسندوں کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔ گولیوں کے تبادلے میں ایک فوجی اہلکار سچن کمار بھی زخمی ہوا ہے۔ جو راشٹریہ رائفلز کی 34 بٹالین سے وابستہ ہے۔ شہید حریت پسندوں میں عادل ساکنہ کٹہ پورہ، عاقب ساکنہ ارشی پورہ، رائیس ساکنہ امام صاحب اور وسیم ساکنہ بمنی پورہ شامل ہیں۔ تاہم پولیس نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔

    اس سے قبل، بھارتی فوج کی 34 راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف کی 178 بٹالین اور جموں و کشمیر پولیس نے اتوار کی رات قریب ساڑھے نو بجے مانی ہل بٹہ پورہ امام صاحب علاقے میں حریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع موصول ہونے پر سخت ترین محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی آپریشن کے دوران حریت پسندوں اور فورسز اہلکاروں کے مابین آمنا سامنا ہوا

  • مقبوضہ کشمیر میں  ایک اور طالب علم شہید، بھارتی فوج کی جانب سے پیلٹ گنز کا بھی استعمال

    مقبوضہ کشمیر میں ایک اور طالب علم شہید، بھارتی فوج کی جانب سے پیلٹ گنز کا بھی استعمال

    مقبوضہ کشمیر میں ایک اور طالب علم شہید، بھارتی فوج کی جانب سے پیلٹ گنز کا بھی استعمال

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جہانگیر احمد وانی کو شہید کردیا گیا

    مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، تازہ ترین انسانیت سوز واقعے میں 14مارچ کو ضلع شوپیاں کے گاؤں رکھ راول پورہ کے طالب علم جہانگیر احمد وانی کو قابض فوج نے شہیدکردیا۔ جہانگیر احمد وانی کو جعلی انکاؤنٹر میں شہید کر دیا گیا۔ مقتول نوجوان گورنمنٹ ڈگری کالج کپواڑہ میں زیر تعلیم تھا ۔ اس کے علاوہ بھارتی فوجیوں نے درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینکڑوں شہریوں کو بیلٹ گنز کا نشانہ بھی بنایا۔ بیلٹ گن سے ایک 22سالہ نوجوان اپنی آنکھوں سے محروم ہوگیا۔ اس کے علاوہ بھارتی مقبوضہ فوجیوں نے کیمیکل پاوڈر اور گیسولین سے ضلع شوپیاں میں کئی گھروں کو نذر آتش کردیا۔

    کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار

    بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

    ماہ جنوری میں مودی سرکار نے کتنے کشمیریوں کو کیا شہید؟ رپورٹ جاری

    کشمیریوں کے قاتل کے ساتھ میں بیٹھوں ،بالکل ممکن نہیں،شاہ محمود قریشی کا بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

    علاقے میں پچھلے تین روز سے وقفے وقفے سے بھارتی فورسز کی طرف سے فائرنگ جاری ہے۔ ان مظالم کے خلاف عوامی احتجاج اور ردّعمل کو روکنے کے لئے نام نہاد جمہوری بھارت ہر طرح کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے۔ حکومت نے ضلع شوپیاں میں انٹڑنیٹ سروسز معطل کررکھی ہیں تاکہ مقبوضہ فوج کے مظالم اور دہشت گردی کی خبریں عوام میں نہ پھیلیں۔ مقبوضہ کشمیر میں جعلی انکاؤنٹرز سے بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کرنے کا سلسلہ ایک عرصے سے جاری ہے۔ 18جولائی 2020کو راجوڑی میں بھارتی فوج نے تین نوجوانوں کو سفاکی سے ہلاک کردیا اور دعوی کیا کہ وہ مسلح دہشت گرد تھے حالانکہ تینوں مقتولین بے گناہ تھے۔ اسی طرح 30دسمبر2020کو کشمیر یونیورسٹی کے تین طلباء کو سری نگر میں بے دردی سے قتل کردیا گیا۔ ان میں سے 2کا تعلق پلوامہ سے تھا جبکہ ایک طالب علم ضلع شوپیاں کا رہائشی تھا۔ حد تو یہ ہے کہ آج تک ان شہداء کی میتیں ان کے لواحقین کے حوالے نہیں کی گئیں۔ مقبوضہ وادی میں جاری تمام تر مظالم کے باوجود بھارت کشمیریوں سے اُن کا جذبہ آزادی چھیننے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔