Baaghi TV

Category: کشمیر

  • ترال سے 17 کشمیری بھارت نے گرفتار کر لئے

    ترال سے 17 کشمیری بھارت نے گرفتار کر لئے

    مقبوضہ کشمیر کے علاقے ترال سے بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران 17 کشمیریوں کو گرفتار کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے ترال کے علاقے سید آباد پستونہ میں سرچ آپریشن کے دوران 17 کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے. بھارتی فوج نے ان پر الزام لگایا ہے کہ یہ سنگ باری کرتے ہیں. 17 نوجوانوں کی گرفتاری کی وجہ سے ترال کے علاقے مین شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے ، گرفتار شدگان کے والدین پریشان ہیں، حریت رہنمائوں نے گرفتار شدگان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے

  • پرامن مظاہرین پر بھارتی فوج نے گولیاں چلا دیں، بارہ سے زائد کشمیری زخمی

    پرامن مظاہرین پر بھارتی فوج نے گولیاں چلا دیں، بارہ سے زائد کشمیری زخمی

    مقبوضہ کشمیر میں تین سالہ کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کے واقعہ کے خلاف احتجاج کرنے والے پر امن مظاہرین پر بھارتی فوج نے گولیاں چلا دیں جس سے بارہ سے زائد کشمیری زخمی ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں سانحہ سمبل کے خلاف بھر پور احتجاج جاری ہے، کشمیر کے مختلف علاقوں میں کشمیری احتجاج کر رہے ہیں، دوران احتجاج بھارتی فوج نے کشمیریوں پر آنسو گیس کا استعمال کیا، پیلٹ گولیاں چلائیں ، بعدا زاں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے گولیاں چلا دیں جس سے بارہ سے زائد کشمیری زخمی ہو گئے. جنہیں سرینگر کے مقامی ہسپتال میں طبی امداد کے لئے منتقل کر دیا گیا.

    واضح رہے کہ پولیس نے 3 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ملزم کو فوری پھانسی دی جائے.

  • کمسن بچی سے زیادتی کے ملزم کو سزا دی جائے، حریت رہنما بھی بول پڑے

    کمسن بچی سے زیادتی کے ملزم کو سزا دی جائے، حریت رہنما بھی بول پڑے

    حریت رہنما حریت کانفرنس ع کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق نے تین سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ میں ملوث ملزم کو عبرتناک سزا دی جائے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ ماضی میں بھی ایک ایسا واقعہ پیش آیا تھا جب ایک کمسن بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا، اب پھر ایک اور ایسا دردناک واقعہ پیش آیا یہ غیر انسانی واقعہ معاشرے میں بے راہ روی کے بڑھتے رجحانات کو ظاہر کرتا ہے. انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث ملزم کو عبرتناک سزا دی جائے.

  • تین سالہ بچی کے ساتھ زیادتی، مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال، پھانسی کا مطالبہ

    تین سالہ بچی کے ساتھ زیادتی، مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال، پھانسی کا مطالبہ

    مقبوضہ کشمیر کے علاقے بانڈی پورہ میں تین سالہ کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کے واقعہ پر جموں کشمیر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطاق بانڈی پورہ کے علاقہ ملک پورہ سمبل میں تین سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ سامنے آنے پر مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں احتجاج جاری ہے. اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبا نے سوموار کو یونیورسٹی میں احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں اساتذہ نے بھی شرکت کی. مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے ، بارہمولہ اور سوپور میں بھی بھر پور احتجاج کیا گیا ،اس موقع پر مکمل ہڑتال رہی تمام کاروباری مراکز بند رہے. مظاہریں نے سرینگر بارہمولا مین سڑک پر دھرنا بھی دیا اور مطالبہ کیا کہ ملزم کو پھانسی دی جائے .سرینگر کے مختلف علاقوں میں بھی سوموار کو کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کے واقعہ کے خلاف پر امن مظاہرے کئے گیے، سرینگر کے علاقوں سعدہ کدل، گائو کدل، علمگری بازار اور شالیمار علاقوں میں مظاہرے ہوئے. اس موقع پر تمام تعلیمی اور کاروباری ادارے مکمل طور پر بند رہے.

    واضح رہے کہ سمبل میں کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کے واقعہ کے خلاف مقبوضہ جموں کشمیر کے ہر علاقے میں احتجاج جاری ہے. پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جو ملک پورہ تریگام ،سمبل کا رہائشی ہے.ملزم کی عمر 27 برس ہے جس نے 3 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی ہے.

  • جی ایل شیل پھٹنے سے دوبھارتی فوجی زخمی

    جی ایل شیل پھٹنے سے دوبھارتی فوجی زخمی

    سرینگر (باغی مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے علاقے مژھل میں گرنیڈلانچر کا شیل پھٹنے سےں بھارتی فوج کے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمی فوجیوں کی شناخت 56راشٹریہ رائفلز کے 39سالہ حوالدار جے پال سنگھ تومر اور33سالہ نایک وکرم مانے کے طورپر کی گئی ہے .۔جموں‌کمشیر پولیس افسر کے مطابق جی ایل اس وقت پھٹ گیا جب فوجی اپنی چوکی پر ہتھیاروں اور اسلحہ کی صفائی کررہے تھے ۔ دونوں زخمیوںکو درگمولہ کے فوجی ہسپتال لے جایا گیاجہاں سے ان کو مزید علاج کے لیے سرینگر کے بادامی باغ فوجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔تاہم انکی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے .

  • پولیس والے دودن تک ریپ کرتے رہے خاتون کا موقف ،عدالت عالیہ نے تحقیقات کا حکم دے دیا

    پولیس والے دودن تک ریپ کرتے رہے خاتون کا موقف ،عدالت عالیہ نے تحقیقات کا حکم دے دیا

    سرینگر (باغی مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں عدالت عالیہ نے پولیس کی کرائم برانچ کو حکم دیا ہے کہ وہ ایک خاتون کی طرف سے تین پولیس افسروںپر عصمت دری کے الزام کی تحقیقات کرے ۔ خاتون کا کہنا ہے کہ پولیس افسروںنے ان کے گھر کو مسمار کرنے کے بعد اس کی عصمت دری کی ہے۔ خاتون کی طرف سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ3اگست 2018ءکو تین پولیس افسروں کے ہمراہ انسداد تجاوزات کی ایک ٹیم نے ان کے گھر کو مسمارکیا۔ ان کے گھر کو نہ صرف بغیر کسی نوٹس کے مسمارکیاگیا بلکہ پولیس افسروں نے اس موقع پر ان سے بدتمیزی کی اور اس کو گاڑی میں ڈال کرپولیس سٹیشن چنور لے گئے۔ انہوں نے کہاکہ انہیں 3سے 5اگست تک دو راتوں کے لےے پولیس سٹیشن میں رکھا گیااوران کے خلاف ایک جھوٹا کیس درج کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ 3اگست2018ءکی شام کو اسے پولیس سٹیشن کے عقب میں ایک الگ کمرے میں لے جایا گیاجہاں تین آدمیوں نے اس کی عصمت دری کی۔ انہوں نے کہاکہ وہ اپنا معائنہ کرانے کے لےے جموں کے ہسپتال گئیں لیکن پولیس افسروں نے وہاں ان کا معائنہ نہیں ہونے دیا۔ خاتون کی روداد سننے کے بعد عدالت عالیہ نے حکم دیا کہ چیف جوڈیشل مجسٹریٹ جموںکی ہدایت کے مطابق تحقیقات کا مقصد سچ کی تہہ تک پہنچنا ہونا چاہےے اور تحقیقات کرائم برانچ کے ایس پی سطح کے افسر کے ذریعے کرائی جائے۔ عدالت نے تحقیقاتی رپورٹ 29جون 2019تک پیش کرنے کا حکم دیا۔

  • 1989سے 11مئی 2019ءتک خواتین اور بچوں سمیت 95353 کشمیری شہید

    1989سے 11مئی 2019ءتک خواتین اور بچوں سمیت 95353 کشمیری شہید

    سرینگر (باغی مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع شوپیان میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ۔بھارتی فوج نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے ستی پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا ۔ شہیدنوجوانوں کی شناخت بشارت احمد اور طارق احمد کے طور پر ہوئی ہے ۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ کھاسی پورہ سے تعلق رکھنے والا طارق احمد سابق سپیشل پولیس افسر تھا جو گزشتہ سال اپریل میں مسلح جدوجہد میں شامل ہوگیاتھا۔نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں مقامی نوجوانوں اور فورسز اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ قابض انتظامیہ نے جنوبی کشمیر کے اضلاع میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی ۔بھارتی فوجیوں نے ضلع اسلام آباد کے علاقے بجبہاڑہ میں بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کی۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی ، سینئر حریت رہنما اورتحریک حریت جموںوکشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی اور دیگر حریت رہنماﺅں نے اپنے الگ الگ بیانات میں شہید نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ سید علی گیلانی نے تنازعہ کشمیر کے حوالے سے بھارتی حکمرانوں کی ضد اورغیر حقیقت پسندانہ رویے کی مذمت کرتے ہوئے اسے علاقے میں جاری خون خرابے کی بنیادی وجہ قراردیا۔محمد اشرف صحرائی نے کہاکہ بھارت طاقت کے وحشیانہ استعمال سے کشمیریوں کی آواز کو خاموش نہیں کراسکتا۔
    دنیا کے بیشتر حصوں میں آج جب ماں کا عالمی دن منایا جارہا ہے ، مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں مائیں اپنے لاپتہ بیٹوں کی واپسی کا انتظارکررہی ہیں جن کو بھارتی فوجیوں نے گزشتہ 30سال کے دوران گرفتار کرکے لاپتہ کردیا تھا۔ ماں کے عالمی دن کے موقع پر کشمیرمیڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بھارت کی طرف سے جاری ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 1989سے 11مئی 2019ءتک خواتین اور بچوں سمیت 95353 کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔ بھارتی فورسز نے اس عرصے کے دوران22901خواتین کو بیوہ کردیا اور11120خواتین کی بے حرمتی یا ان سے بدسلوکی کی ۔رپور ٹ میں کہاگیا کہ بھارتی فوجیوں نے اس دوران 8000سے زائد کشمیریوں کو گرفتارکرکے لاپتہ کردیا ہے اور ان لاپتہ افراد کی مائیں آج بھی اپنے بیٹوں کی واپسی کا انتظارکررہی ہیں۔

  • مسلم لیگ ن آزادکشمیر کی حکومت کا اگلا بجٹ تاریخ سازہو گا،مشتاق منہاس

    مسلم لیگ ن آزادکشمیر کی حکومت کا اگلا بجٹ تاریخ سازہو گا،مشتاق منہاس

    اسلام آباد (نمائندہ باغی ٹی وی )وزیراطلاعات راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن آزادکشمیر کی حکومت کا اگلا بجٹ تاریخ سازہو گا، جماعتی عہدیداران کو مشاورتی عمل میں شریک کرینگے راجہ فاروق حیدر نوازشریف کے نامزد کردہ وزیراعظم ہیں پارلیمانی پارٹی میں مختلف ایشوز مختلف آرا ہوسکتی ہیں لیکن اس بات میں کوئی دوسری رائے نہیں کہ راجہ فاروق حیدر ہی پانچ سال ن لیگ کے وزیراعظم رہیں گے۔ ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی باضمیر لوگوں پرمشتمل ہے قائد پاکستان محمد نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہیں جلد وہ جیل سے باہر آکر ملک کی خدمت کریں گے مریم نوازصاحبہ نے اپنی جدوجہد اور عمل سے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے دلوں میں جگہ بنائی ہے۔ تیرویں ترمیم سے ریاست بااختیار ہوئی یہ واپس نہیں ہوسکتی نہ ہی کوئی ایسا سوچے لیکن اس میں مزید بہتری کے لیے چودھویں ترمیم لائی جاسکتی ہے کیونکہ آئین سازی ایک ارتقائی عمل کا نام ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کیا وزیر اطلاعات نے کہا کہ آزادکشمیر حکومت نے ریاستی میڈیا کی ترقی کو اپنی ترجیحات میں رکھا ہے ترقیاتی میزانیہ کے بقایاجات اسی ماہ اداکردیے جائیں گے وزیراعظم آزادکشمیر نے ہدایت کی ہے کہ محکمہ جات اپنے ترقیاتی منصوبوں میں تشہیر کے لیے ایک فیصد بجٹ پی سی ون میں مختص کریں اس کے علاوہ نارمل کے اشتہارات کے بجٹ میں بھی قابل ذکر اضافہ کیا گیا ہے پیپرا سے متعلق بھی ریاستی اخبارات کے دیرینہ مطالبے پر اسے یک سو کردیا گیا ہے اب تمام اشتہارات محکمہ اطلاعات کی پالیسی پر جاری ہونگے وزیر اطلاعات نے کہا کہ آزادکشمیر حکومت نے ترقیاتی شعبہ گورننس اورتحریک آزادی کشمیر کے ساتھ ساتھ ریاست کو بااختیار بنانے اور مالیاتی طورپر خودکفالت حاصل کرنے میں اہم سنگ میل طے کیے ہیں باقی ماندہ دو سالوں میں رہی سہی کسر پوری کرینگے

  • مقبوضہ کشمیر کے نوجوان سر پر کفن باندھ کر نکلے،آزاد کشمیر والے بھی ان کی تقلید کریں ،سردار مسعود

    مقبوضہ کشمیر کے نوجوان سر پر کفن باندھ کر نکلے،آزاد کشمیر والے بھی ان کی تقلید کریں ،سردار مسعود

    مظفرآباد (شفقت حسین )آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ جس تحریک کا ہر اول دستہ نوجوان ہو، قوم اُن کی پشت پر ہو اور دانشور فکری رہنمائی کا فریضہ انجام دیتے ہوں اُ س تحریک کو دنیا کی کوئی طاقت ختم یا کمزور نہیں کر سکتی ہے ۔ مقبوضہ کشمیر کے نوجوان سر پر کفن باندھ کر میدان میں نکلے ہیں ۔ا ٓزاد کشمیر کے نوجوانوں کا بھی فرض ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں کی تقلید کرتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کے لیے اپنا فریضہ ادا کریں۔ ایوان صدر مظفرآباد میں خواتین اور نوجوانوں کے مختلف وفود اور میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری آزادی اور حق خود ارادیت کی تحریک ایک فیصلہ کن مرحلہ میں داخل ہو چکی ہے اور کشمیر کے غیور اور بہادر عوام” اب یا کبھی نہیں“ کے جذبے اور عزم کے ساتھ جدوجہد کر رہے ہیں جس کی کامیابی یقینی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر میں اعلیٰ تعلیم یافتہ انجینئرز ، ڈاکٹرز اور پی ایچ ڈی سکالر ز کی شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیری عوام خاص طور پر نوجوانوں نے اپنا مستقبل تحریک آزادی کی کامیابی سے وابستہ کر دیا ہے ۔ صدر سردار مسعود خان نے آزاد کشمیر کے نوجوانوں پر بھی زور دیا کہ وہ اپنی تعلیم ، ملازمت اور تجارت کے ساتھ مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک کا حصہ بن کر اپنے بھائیوں اور بہنوں کی جدوجہد کو آگے بڑہائیں اور سوشل اور روایتی میڈیا کے ذریعے بھارتی مظالم اُجاگر کریں اور کشمیریوں کی آواز کو دنیا تک پہنچائیں ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان اپنے ہاتھ میں موجود فون کے ذریعے مظلوم کشمیریوں کی آواز دنیا تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت کی طرف سے سات دہائیوں سے کشمیریوں پر ظلم و جبر کا سلسلہ جاری ہے ۔ کشمیری اپنی آزادی کے حق سے کسی طور پر دستبردار ہونے کے لیے تیار نہیں ۔ وہ بھارتی قابض فورسز کی بربریت کو خاطر میں لا رہے ہیں اور نہ ہی کسی جبر کے ضابطے کے سامنے سر جھکانے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ قربانیوں اور جدوجہد کی تحریک گزشتہ ستر سال سے جاری ہے لیکن جولائی 2016 کو مظفر وانی شہید کی عظیم شہادت نے ا سی تحریک کو نئی مہمینر بخشی ، مقبوضہ کشمیر کے عوام کمال جرات اور بہادری سے بھارت اور اس کی سفاک قابض فوج کا مقابلہ کر کے عالمی برادری کی توجہ اپنی جدوجہد اور بھارتی مظالم کی طرف مبذول کر رہے ہیں۔ دریں اثناءآزاد کشمیر کے لیے نئے شائع ہونے والے ایک اُردو روزنامہ کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ دنیا اپنا دہرا معیار ترک کرے اور بھارت اور پاکستان کے درمیان دیرینہ حل طلب مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنے میں پاکستان کی مدد کرے ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اب کشمیریوں کے موقف کو جزوی پذیرائی ملنا شروع ہو گئی ہے ۔ اقوام متحدہ ، برطانیہ اور یورپی یونین کے فورمز پر مسئلہ کشمیر کو سنا گیا ۔ اب ضرورت اس بات کی ہے کہ وہاں کی حکومتیں بھی بھارت پر اس مسئلہ کے حل کے لیے دباﺅ ڈالیں ۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو بھارت کی طرف سے مذاکرات کے لیے تیار ہونے کا انتظار کئے بغیر افریقی ممالک کی طرح ایکشن لے کر مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بند کر انا چاہیے ۔

  • قابض انتظامیہ نے بھارت مخالف مظاہرے روکنے کیلئے سوپور میں سکول ، کالج بند

    قابض انتظامیہ نے بھارت مخالف مظاہرے روکنے کیلئے سوپور میں سکول ، کالج بند

    سرینگر (باغی مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے قابض بھارتی فورسز کے ہاتھون ایک نوجوان کی شہادت پر بھارت مخالف مظاہروں کو روکنے کیلئے ضلع بارہمولہ کے قصبے سوپور میں تعلیمی ادارے بند کر دیے ہیں۔ فوجیوںنے ماڈل ٹاون سوپور کے رہائشی نوجوان اشفاق احمد صوفی کو جمعہ کے روز ضلع شوپیاں کے علاقے امشی پورہ میں تلاشی آپریشن کے دوران شہید کر دیا تھا۔انتظامیہ نے گورئمنٹ ڈگری کالج ، بوائز ہائیر سیکنڈری سکول اور گورئمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول سوپور میں آج( ہفتہ )تدرس و تدریس کا عمل معطل رکھنے کے احکامات دیے۔ نوجوان کی شہادت پر گزشتہ روز سوپور میں بھی زبردست مظاہرے کیے گئے تھے۔