Baaghi TV

Category: کشمیر

  • مقبوضہ کشمیر:یوم عاشورہ کے دن بھی بھارتی مظالم جاری:محرم کے جلوسوں پر پیلٹ گنز،آنسو گیس شیلنگ،پاکستان کی مذمت

    مقبوضہ کشمیر:یوم عاشورہ کے دن بھی بھارتی مظالم جاری:محرم کے جلوسوں پر پیلٹ گنز،آنسو گیس شیلنگ،پاکستان کی مذمت

    اسلام آباد:مقبوضہ کشمیر:یوم عاشورہ کے دن بھی بھارتی مظالم جاری:محرم کے جلوسوں پر پیلٹ گنز،آنسو گیس شیلنگ،اطلاعات کے مطابق پاکستان نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں محرم کے جلوسوں پر پیلٹ گنز کے استعما ل اور آنسو گیس کی شیلنگ کی شدید مذمت کی ہے۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے آج ایک بیان میں کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیلٹ گنز سے شہریوں کو بلا اشتعال نشا نہ بنا کر انہیں شدید زخمی کرنا اور معذور بنانا حتیٰ کہ قتل کردینا انسانی حقوق اور اس سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت طاقت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ہتھیاروں کے استعمال اور قانون نافذ کرنیوالے حکام کے لئے اقوام متحدہ کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا ارتکاب کر رہا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ محرم جلوس پر پیلٹ فائرنگ کے باعث درجنوں کشمیری زخمی اور کئی بینائی کھو بیٹھے۔ بھارت 2010ء سے کشمیریوں کیخلاف پیلٹ گنز استعمال کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس مہلک مہم میں کشمیری نوجوانوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔ سویلین ابادی کو پیلٹ گنز سے نشانہ بنانا انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

    زاہد حفیظ چودھری نے کہا کہ بھارتی افواج کے غیر قانونی اقدامات کی ذمہ دار بی جے پی قیادت ہے۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

  • ‘مودی کی ظالم حکومت کیخلاف ڈٹ جانےوالوں کوسلام  ، بہت جلد کشمیری آزادی کی منزل حاصل کرلیں گے ، زلفی بخاری

    ‘مودی کی ظالم حکومت کیخلاف ڈٹ جانےوالوں کوسلام ، بہت جلد کشمیری آزادی کی منزل حاصل کرلیں گے ، زلفی بخاری

    اسلام آباد: ‘مودی کی ظالم حکومت کیخلاف ڈٹ جانےوالوں کوسلام پیش کرتا ہوں ، بہت جلد کشمیری آزادی کی منزل حاصل کرلیں گے ، اطلاعات کے مطابق معاون خصوصی برائے اوور سیز زلفی بخاری نے کہا ہے کہ مودی نےبھی یزیدکی طرح خواتین ،بچوں کوظلم کا نشانہ بنایا، مودی کی ظالم حکومت کیخلاف ڈٹ جانےوالوں کوسلام ہے۔

    ٹوئٹر پر بھارتی مظالم کے شکار کشمیریوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے زلفی بخاری نے لکھا کہ نہتےکشمیریوں نےآج ایک بار پھر طاقت کا بدترین مظاہرہ دیکھا۔

     

     

    زلفی بخاری نے کہا کہ پرامن جلوس پر فائرنگ کرنے والی ریاست کس قدر کمزور ہو گی، مودی نےبھی یزیدکی طرح خواتین ،بچوں کوظلم کا نشانہ بنایا، مودی کی ظالم حکومت کیخلاف ڈٹ جانےوالوں کوسلام ہے۔

    دوسری جانب دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں 4 کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کر دیا گیا ہے، پاکستان ان جعلی مقابلوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔

    ترجمان نے کہا پاکستان مقبوضہ کشمیر میں محرم جلوسوں پر پابندیوں کی بھی مذمت کرتا ہے، کشمیریوں کو محکوم بنانے کے بھارتی ہتھکنڈے ناکام رہیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ 1 سال میں بھارتی فوج نے جعلی مقابلوں میں 300 کشمیریوں کو شہید کیا ہے، کشمیری شہدا میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں، بھارتی ریاستی دہشت گردی کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتی۔

  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کے ہاتھوں 24 گھنٹوں میں 7نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کے ہاتھوں 24 گھنٹوں میں 7نوجوان شہید

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 24گھنٹوں میں 7نوجوان شہید کر دیئے گئے

    مقبوضہ کشمیر میں 24گھنٹوں سے بھی کم وقت کے دوران بھارتی فوج نے 7نوجوان شہید کر دیئے ۔ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے زادورا میں بھارتی مسلح افواج تین کشمیری نوجوان حریت پسندوں کو شہید کردیا۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ زادوورا پل کے علاقے میں سرکاری فوج اور عسکریت پسندوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں تین نامعلوم حریت پسند شہید ہوگئے جب کہ ایک فوجی بھی ہلاک ہو گیا۔ عہدیدار نے بتایا کہ یہ فوجی شدید زخمی ہوا تھا جسے علاج کے لئے 92 بیس اسپتال سری نگر منتقل کردیا گیا ۔اس سے قبل ، ایک عہدیدار نے بتایا تھا کہ پولیس ، فوج کی 50 آر آر اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے علاقے میں حریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں مخصوص اطلاع پر کورڈن اور سرچ آپریشن شروع کیا۔

    جنوبی کشمیر میں 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں یہ دوسرا مقابلہ ہے ۔ اس سے قبل جمعہ کے روز مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں کے علاقے کلوورہ میں بھارتی فوج نے تلاشی اور محاصرے کی کاروائی کے دوران 4حریت پسندوںکو شہید جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پولیس ، فوج اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے کلوورہ میں کورڈن اینڈ سرچ سرچ آپریشن شروع کیا۔شہدامیں عسکری تنظیم البدر کے ضلعی کمانڈر شکور پرے ، زبیرنینگرو، شاکر الجباراور سہیل بھٹ شامل ہیں۔جبکہ شعیب احمد بھٹ کو گرفتار کیا گیا۔ شکور احمد پرے سابقہ پولیس اہلکار تھے ،جنہوں نے بھارتی پولیس کی نوکری کو چھوڑ کر جنوری 2016 میں چار سرکاری رائفلوں سمیت حزب المجاہدین میں شمولیت اختیار کی تھی ۔ وہ مارچ 2016 میں گرفتار ہوئے ۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ضلع پلوامہ میں اس آپریشن سے قبل 2000سے اب تک 1014مختلف واقعات میں 925حریت پسند ، 441عام شہری اور 58نامعلوم افراد شہید کئے گئے ۔ضلع پلوامہ میں اسی عرصے میں 318سیکورٹی فورسز کے اہلکار بھی مارے گئے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں 2000سے اب تک 11542مختلف واقعات میں 12771حریت پسند ، 4831عام شہری اور 418نامعلوم افراد شہید کئے گئے۔جبکہ اسی عرصے میں 3468سیکورٹی فورسز کے اہلکار بھی مارے گئے۔

  • مقبوضہ کشمیر،18 سالہ بنگلہ دیشی لڑکی قرنطینہ سنٹر سے غائب

    مقبوضہ کشمیر،18 سالہ بنگلہ دیشی لڑکی قرنطینہ سنٹر سے غائب

    مقبوضہ کشمیر،18 سالہ بنگلہ دیشی لڑکی قرنطینہ سنٹر سے غائب
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قرنطینہ مرکز سے 18 سالہ لڑکی غائب ہونے پر پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا

    واقعہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے اننت ناگ کے آکورہ مٹن میں موجود قرنطینہ مرکز میں پیش آیا،جہاں بنگلہ دیش سے آنے والی 18 سالہ لڑکی غائب ہو گی، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے. اور لڑکی کی تلاش شروع کر دی ہے

    پولیس کے مطابق مذکورہ لڑکی رواں برس ماہ مارچ میں غیر قانونی طریقہ سے کسی ویزے اور پاسپورٹ کے بغیربھارت میں داخل ہو گئی تھی ۔لڑکی مقبوضہ کشمیر پہنچی تو پولیس نے اسے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ علاقہ سے اپنی تحویل میں لے لیا تھا ۔ تاہم لڑکی کی کم عمری کی وجہ سے اسے قانون کے مطابق چائلڈ ویلفئر کمیٹی کے سپرد کردیا گیا تھا

    پولیس کے مطابق کچھ روز قبل مذکورہ لڑکی کورونا سے متاثرہ پائی گئی اور اس کو علاج کیلئے آکورہ مٹن کے کورونا سینٹر میں داخل کرایا گیا ۔ قرنطینہ سینٹر میں لڑکی کی جان پہچان وہاں پر زیر علاج چند افراد سے ہو گئی اور 25 اگست کو لڑکی کا کورونا ٹیسٹ منفی آنے بعد وہ ان لوگوں کے ساتھ فرار ہوگئی ۔ تاہم محکمہ صحت کی کوششوں کے بعد مذکورہ لڑکی کو سلرعلاقہ سے بازیاب کیا گیا اور چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کو مطلع کیا گیا ۔ جبکہ لڑکی کو قرنطینہ سینٹر سے لے جانے والے 3 افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا تھا

    پولیس کے مطابق لڑکی کی بازیابی کے بعد لڑکی ایک بار پھر غایب ہو گئی، جب 26 اگست کو لڑکی کو چائلڈ ویلفئر کمیٹی کے اہلکاروں کے ساتھ جانے کی تیاری کیلئے کہا گیا ، تو اسکے بعد سے لڑکی غائب ہے۔ چائلڈ ویلفیئر کمیٹی اننت ناگ کی چیئرپرسن توحیدہ مخدومی کا کہنا ہے کہ لڑکی کے اچانک لاپتہ ہونے سے یقینی طور پر سنسنی پھیل گئی ہے اور اس کا غائب ہونا ایک سازش بھی ہو سکتی ہے ۔ مارچ میں پولیس نے اس لڑکی کو چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کی تحویل میں دیا تھا اور تب سے کمیٹی ہی اس کی دیکھ بھال کر رہی ہے ۔ جبکہ اس عرصہ کے دوران لڑکی کے کسی بھی رشتہ دار نے اس کی خبر نہیں لی اور نہ ہی کسی نے کمیٹی کے ساتھ رابطہ کیا ۔

    چائلڈ ویلفیئر کمیٹی اننت ناگ کی چیئرپرسن توحیدہ مخدومی کے مطابق لڑکی نے اپنی شناخت چاندنی دختر محمد یونس میاں ساکنہ بنگلہ دیش کے طور پر بتائی ۔ جبکہ لڑکی نے کمیٹی کو بتایا کہ بنگلہ دیش میں اس کا کوئی رشتہ دار نہیں ہے ، اسی لئے اس نے سرحد عبور کر کے بھارت میں پناہ لینے کی خواہش کی تھی ۔

    لڑکی کے غائب ہونے کے واقعہ کے بعد ابتدائی کارروائی کے تحت محکمہ صحت کے حکام نے دو ملازمین کو بھی معطل کر دیا ۔ پولیس نے چائلڈ ویلفئر کمیٹی اور محکمہ صحت کی شکایات پر اس سلسلہ میں لاپتہ اور اغوا کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور لڑکی کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کردی گئی ہے،

  • مقبوضہ کشمیر میں ظالم بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ، مزید 4 نوجوانوں کو شہید کردیا

    مقبوضہ کشمیر میں ظالم بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ، مزید 4 نوجوانوں کو شہید کردیا

    مقبوضہ کشمیر میں ظالم بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ، مزید 4 نوجوانوں کو شہید کردیا

    باغی ٹی وی : مقبوضہ کشمیر میں قابض اور ظالم بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید 4 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کا تسلسل جاری رکھا ہوا، تازہ ریاستی دہشتگردی کی کارروائی وادی کے ضلع شوپیاں میں ہوئی جہاں پر قابض بھارتی فوج نے 4 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے نوجوانوں کو شوپیاں کے علاقے کیلورڑا میں آپریشن کے دوران نوجوانوں کو شہید کیا، اس دوران قابض بھارتی فوج کا آپریشن جاری ہے۔

    دوسری طرف قابض بھارتی فوج نے علاقے میں آپریشن کے دوران انٹرنیٹ کی سہولت بند کر دی اور گشت بڑھاتے ہوئے کرفیو کا سماں پیدا کر دیا۔

    24 گھنٹوں کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات

  • جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں شدید بارش سے سیلاب جیسی صورتحال، تودے گرنے سے چار افراد ہلاک

    جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں شدید بارش سے سیلاب جیسی صورتحال، تودے گرنے سے چار افراد ہلاک

    سری نگر: وادی کشمیر میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو شروع ہونے والی موسلا دھار بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے جس کے باعث جہاں ندی نالوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوئی ہے وہیں گرمائی دارالحکومت سری نگر کی متعدد سڑکیں اور گلی کوچے زیر آب آگئے ہیں۔

    دوسری جانب صوبہ جموں میں صورتحال بھیانک روپ اختیار کر رہی ہے۔ خطہ پیر پنچال اور چناب وادی کے پانچ اضلاع میں گزشتہ چند روز سے جاری بارش نے اپنا قہر ڈھانا شروع کر دیا ہے۔

    موصولہ اطلاعات کے مطابق ریاسی، راجوری اور پونچھ اضلاع میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مٹی کے تودے گر آنے کے تین الگ الگ واقعات میں ایک خاتون سمیت چار افراد جاں بحق ہوئے ہیں نیز کئی مویشی ہلاک ہوچکے ہیں۔ کئی علاقوں میں آنے والے فلیش فلڈ کی وجہ سے متعدد پلوں، سڑکوں اور رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے علاقائی ناظم سونم لوٹس نے یو این آئی اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جمعرات کی شام تک جاری رہے گا۔

    ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق موسم جمعرات کی شام تک خراب ہی رہے گا۔ ہماری پیش گوئی کے عین مطابق بہت ساری جگہوں پر بارش ہو رہی ہے۔ موسم 28 اگست یعنی جمعے کی صبح سے ٹھیک ہونا شروع ہوگا۔ پھر بھی میں یہ کہنا چاہوں گا کہ موسم کا کوئی بھروسہ نہیں ہوتا ہے’۔

    ان کا کہنا تھا: ‘برسات کا موسم چل رہا ہے۔ کبھی تیز تو کبھی ہلکی بارش ہوگی۔ میری لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ احتیاط برتیں۔ تیز بارشوں کی وجہ سے فلیش فلڈ آسکتا ہے۔ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کچے مکانات گر بھی سکتے ہیں۔ پہاڑوں اور ندی نالوں کے کناروں پر رہنے والے لوگوں سے خاص اپیل ہے کہ وہ احتیاط کریں۔ ضرورت ڈرنے کی نہیں ہے بلکہ احتیاط برتنے کی ہے’۔

    موصولہ اطلاعات کے مطابق وادی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشیں شروع ہوئیں جن کا سلسلہ اس رپورٹ کے فائل کئے جانے تک وقفہ وقفہ سے جاری تھا۔

    موسلا دھار بارش کے باعث کئی ندی نالوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جبکہ دریائے جہلم میں بھی پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے۔ نیز شہر کی متعدد سڑکیں اور گلی کوچے زیر آب آگئے ہیں۔

    سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سول انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ جموں و کشمیر پولیس اور دیگر محکموں کے افسران و اہلکار صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

    دریں اثنا وادی کشمیر کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر مٹی کے تودے گر آنے اور چٹانیں کھسک آنے کے باعث بدھ کو مسلسل دوسرے روز بھی ٹریفک کی نقل وحمل معطل رہی۔

  • نئی دہلی فسادات:انتہاپسند بھارتی پولیس بھی ان فسادات کوبھڑکانے میں کسی سے پیچھے نہیں رہی :ایمنسٹی انٹرنیشنل

    نئی دہلی فسادات:انتہاپسند بھارتی پولیس بھی ان فسادات کوبھڑکانے میں کسی سے پیچھے نہیں رہی :ایمنسٹی انٹرنیشنل

    نئی دہلی : نئی دہلی فسادات:انتہاپسند بھارتی پولیس بھی ان فسادات کوبھڑکانے میں کسی سے پیچھے نہیں رہی :ایمنسٹی انٹرنیشنل ،اطلاعات کے مطابق دہلی فسادات پرایمنسٹی انٹر نیشنل نے بھارتی پولیس کے کردار پر سوالات اٹھا دیے۔

    ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق پولیس نے فسادات کے دوران انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کیں اور مشتعل ہندو گروہوں کا ساتھ دیا جس کی وجہ سے مسلمانوں کو بہت بڑا نقصان ہوا جوکہ ان فسادات کا نشانہ تھے، پولیس نے فسادات کے دوران انسانی حقوق کے کارکنوں کو گرفتار کیا جن میں اکثریت مسلمانوں کی تھی۔

    ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ نفرت انگیز تقاریر کرنے والے ہندو رہنمائوں کے خلاف پولیس کی طرف سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ایمنسٹی انٹر نیشنل نے اس رپورٹ کی روشنی میں آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ شہریت ترمیمی ایکٹ میں کے نتیجے میں ہونے والے فسادات میں 53افراد جان سے گئے تھے جبکہ 5سو سے زائد زخمی بھی ہوئے تھے، جہاں ہندو انتہاپسند تنظیموں کے کارکنوں نے اس دوران مسلمانوں کے قتل عام کے علاوہ ان کے گھروں، دکانوں اور دیگر املاک کو نذر آتش کر دیا تھا۔

    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے انکشاف کیا ہے کہ مساجد کی بھی بڑے پیمانے پر بے حرمتی کی گئی تھی۔۔یاد رہے کہ قبل ازیں امریکی اخبار ’’ نیویارک ٹائمز‘‘ نے بھی بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہونے والے حالیہ مسلم کش فسادات سے متعلق اپنی ایک رپورٹ میں لکھا تھا کہ فسادات کے دوران پولیس نے بھی دانستہ طور پر مسلمانوں کو نشانہ بنایا۔

    ادھرکشمیر میڈیا سروس کے مطابق نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ شواہد اس بات کا پتہ دیتے ہیں کہ مسلمانوں اور ان کے گھروں کو نشانہ بنانے میں نئی دہلی پولیس نے بھی کردار ادا کیااور متحرک طریقے سے ہندو ہجوم کی مدد کی، دلی پولیس کی کئی ویڈیوز منظر عام پر آئیں جن میں اسے مسلمانوں پر حملہ کرتے ہوئے دیکھاگیا، نریندر مودی کی سربراہی میں قائم بھارتیہ جنتاپارٹی کی حکومت نے پولیس کو سیاست زدہ کر دیا ہے،

  • مہوش حیات کی داود ابراہیم سےمنگنی؟بھارتی میڈیا کا دعویٰ:مہوش حیات کا بروقت جواب

    مہوش حیات کی داود ابراہیم سےمنگنی؟بھارتی میڈیا کا دعویٰ:مہوش حیات کا بروقت جواب

    کراچی :مہوش حیات داود ابراہیم کی گرل فرینڈ ؟؟ بھارتی میڈیا کا دعویٰ:مہوش حیات کا بروقت جواب ،اطلاعات کے مطابق بھارتی میڈیا نے مہوش حیات کو داود ابراہیم کی گرل فرینڈ قرار دیدیا، منگنی ہونے کی خبریں بھی چلا نے لگا،پاکستانی اداکارہ نے بھارتی پروپیگنڈہ بے نقاب کردیا۔

     

     

    مہوش حیات نے اپنے ردعمل میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر کہا کہ بھارت کی گٹر صحافت مجھے کشمیر کے حق میں بولنے سے نہیں روک سکتی، بھارتی میڈیا نے میرے متعلق جو بے بنیاد الزامات لگائے ہیں میں ان کا حوالہ نہیں دینا چاہتی، مجھے اچھی طرح معلوم ہے کہ ان کا ایجنڈا کیا ہے اور وہ ایسا کیوں کررہے ہیں، میں بس یہ کہنا چاہوں گی کہ یہ ایک تعفن زدہ صحافت ہے جو مجھے خاموش نہیں کراسکتی۔

     

     

    پاکستانی اداکارہ نے لکھا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم کیے جا رہے ہیں کشمیریوں پر وحشیانہ کریک ڈاؤن کا ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔مہوش حیات نےبھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ اندھیرے، درد اور اذیت کے 365 دن اور اُن مظالم کو کبھی بھی بھلایا نہیں جائے گا اس سلسلے میں بالی ووڈ کے اداکاروں ، اداکارائوں اور مکمل انڈسٹری کی طرف سے سامنے آنے والی منافقت پر بھی آواز اٹھاتی رہوں گی۔

    اپنے ٹوئٹ کے آخر میں پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نےبھارتیوں کے الزام میں از راہ مزاق یہ بھی کہا کہ اگر ان کا نام مستقبل میں کسی کے ساتھ لگانے کی جسارت کرنی ہی ہو تو ہالی ووڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کے ساتھ منسلک کیا جائے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

     

    واضح رہے کہ رہے کہ بھارتی خبر رساں ادارے نے معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات پر الزام عائد کیا ہے کہ مہوش حیات انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی گرل فرینڈ ہے اور داؤد ابراہیم کے ساتھ مہوش حیات کی منگنی ہو چکی ہے۔

  • بھارتی فوج نے سرینگر سے دو بھائیوں کو گرفتار کر لیا

    بھارتی فوج نے سرینگر سے دو بھائیوں کو گرفتار کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے سرینگر میں سرچ آپریشن کے دوران دو بھائی گرفتار کر لئے

    مقبوضہ جموں و کشمیر پولیس نے جمعرات کے روز سرینگر کے قمروری کے بارتھانہ علاقے سے دو بھائیوں کو گرفتار کرلیا۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پولیس افسر نے بتایا کہ برتھانہ علاقے میں ایک کورڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا گیا تھا اور اس دوران طارق احمد حجام نامی شخص کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔

    طارق احمد لینڈ بروکر کا کام کرتے ہیں۔پولیس افسر نے دعوی کیا کہ تلاشی کارروائی کے دوران طارق احمد کے گھر سے ایک پستول میگزین اور بارہ رانڈ اے کے 47 برآمد ہوئے ہیں۔پولیس افسر نے مزید بتایا کہ اس دوران طارق احمد حجام کے علاوہ اس کے بھائی ریاض احمد حجام کو بھی گرفتار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مزید تفتیش جاری ہے۔

    وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

    نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

    کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

    مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت

    یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا

    کشمیریوں کے قاتل کے ساتھ میں بیٹھوں ،بالکل ممکن نہیں،شاہ محمود قریشی کا بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

    کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ

    مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

    جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں فورسز نے چار نوجوانوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں نے شوپیان ضلع میں چار نوجوانوں امتیاز احمد ساکنہ رتنی پورہ، پرویز احمد ساکنہ پنجورہ، سجاد احمد پنجورہ اور شاہد احمد ہیلو امام صاحب شوپیان کو گرفتار کر لیا ہے جن سے چار گرینیڈ اور 100 اے کے 47 راونڈ برآمد ہوئے ہیں۔

    مقبوضہ جموں وکشمیر پولیس اور سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)نے  سرینگر میں سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود کا ایک ذخیرہ برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ایک سینئر پولیس افسرکا کہنا ہے کہ ‘سرینگر شہر کے نٹی پورہ علاقے میں واقع آزاد بستی میں اسلحہ اور گولہ بارود کے ذخیرے کی موجودگی کے بارے میں معلومات کی بنا پر رات ایک بجے یہ کارروائی شروع کی گئی ۔

  • انٹر پارلیمانی یونین کی صدر گیبریلا کیویس بیرن کی گورنر ہاوس آمد

    انٹر پارلیمانی یونین کی صدر گیبریلا کیویس بیرن کی گورنر ہاوس آمد

    انٹر پارلیمانی یونین کی صدر گیبریلا کیویس بیرن کی گورنر ہاوس آمدکے بعد گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات ہوئی۔ گورنر ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں مسئلہ کشمیر اور کووڈ 19 سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ اس موقعہ پر گیبریلا کیویس بیرن نے کووڈ 19 کے دوران فلاحی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی اور دیگر اقدامات سے بہتری آئی۔ گیبریلا کیویس بیرن نے کہا کہ پاکستان کے کورونا وباء سے بچاؤ اور پھیلاو کنٹرول کرنے کے اقدامات مثالی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی بہتری کے لیے ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دیں گے۔گورنر پنجاب چوہدری سرورنے کہا کہ عالمی برادری اور آئی پی یو مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لیں۔ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ کورونا سے قبل ہی کشمیریوں کو بھارتی ظلم و جبر کے لاک ڈاون کا سامنا ہے جب کہ خطے میں امن اور سلامتی کے لیے پاکستان اپنا بھرپور گردار ادا کر رہا ہے۔