Baaghi TV

Category: کشمیر

  • شہباز شریف آزاد جموں و کشمیر اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

    شہباز شریف آزاد جموں و کشمیر اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

    مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے نام وزیراعظم آزاد جموں کشمیر راجہ فاروق حیدر نےخط لکھا ہے اور انہیں آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب کی دعوت دی ہے. شہباز شریف نے وزیراعظم آزاد کشمیر کی دعوت قبول کرلی ہے

    اور وہ کل دو بجے آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب کریں گے۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ مودی سرکار کا مقبوضہ جموں و کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنا سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ بھارت نے آئینی ترمیم سے مسئلہ کشمیر کی مسلمہ عالمی حیثیت کو تبدیل کرنے کی بھونڈی کوشش کی ہے اورمتنازعہ قوانین سے کشمیر میں مذہبی، لسانی اور علاقائی تعصبات سے مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ راجہ فاروق حیدرنے مزید لکھا ہے کہ انکی خواہش ہے کہ بھارتی کوششوں کے تناظرپر آزاد جموں و کشمیر اسمبلی کے کل ہونے والے خصوصی اجلاس میں خطاب کریں۔ راجہ فاروق حیدربطور وزیر اعظم آزادجموں و کشمیران کی خواہش ہے کہ وہ اپوزیشن جماعتوں کے ایک ایک نمائندے کو دعوت دیں تاکہ کشمیری عوام کی ایک مشکل گھڑی میں نفسیاتی ڈھارس بندھانے کا باعث بن سکے۔

  • مقبوضہ جموں اور کمشیر میں لاک ڈاؤن کی صورتحال پر مبنی فلم ریلیز

    مقبوضہ جموں اور کمشیر میں لاک ڈاؤن کی صورتحال پر مبنی فلم ریلیز

    پاکستانی معروف فلم رائٹر اور ڈائریکٹر ابراہیم بلوچ نے مقبوضہ جموں اور کمشیر میں لاک ڈاؤن کی صورتحال پر مبنی فلم ریلیز کر دی-

    باغی ٹی وی : ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ پلیٹ فارم سی پرائم کی جانب سے اپنے یوٹیوب چینل پرریلیز کی گئی مختصر فلم ’آرٹیکل 370‘ میں مقبوضہ وادی میں گذشتہ برس سے لاک ڈاؤن کی زندگی کا احوال پیش کیا گیا ہے ’آرٹیکل 370‘ دل ٹوٹ جانے، قربانیاں دینے اور مشکل ترین حالات سے نکلنے کی کوشش پر مبنی جذباتی کہانی ہے۔

    مقبوضہ وادی میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو پیش کرتی یہ مختصر سی فلم ایک پرسکون زندگی گزارنے والی شادی شدہ لڑکی گل رعنا کی کہانی ہے جو اپنی زندگی میں اچھے دنوں کا انتظار کررہی ہے۔

    فلم کے ڈائریکٹر ابراہیم بلوچ کا کہنا ہے کہ فلم میں حتی الامکان غیر جانبدار ہونے کی کوشش کی گئی ہے اور فلم بنانے کا اہم مقصد مقبوضہ وادی میں موجود کشمیریوں کے حالات دنیا کے سامنے لانا ہیں اس مختصر سی فلم کا مقصد دنیا کی توجہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کی طرف مبذل کروانا ہے-

    گل رعنا کا کردار ادا کرنے والی مریم نفیس ایک پاکستان ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں۔ انہوں نے ہم ٹی وی کے ڈرامہ دیارِ دل میں زرمینی کے بطور ٹی وی میں قدم رکھا۔ اس فلم کے ہدایتکار ابراہیم بلوچ جبکہ پروڈیوسر مدیحہ مجید ہیں-

    یوم استحصال کشمیر کے موقع پرپاکستانی فنکاروں کا مقبوضہ وادی کے عوام سے اظہار یکجہتی

    پاکستانیوں کا دوہرا معیار یوم استحصال کشمیر کے موقع پر بھی نیٹ فلکس پر ٹاپ ٹرینڈنگ مووی ایک انڈین…

  • مقبوضہ کشمیر مظالم، پاکستان نے بھارت کے خلاف انٹرنیشل کرائم ٹربیونل جانے کا عندیہ دے دیا

    مقبوضہ کشمیر مظالم، پاکستان نے بھارت کے خلاف انٹرنیشل کرائم ٹربیونل جانے کا عندیہ دے دیا

    اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے مظالم کے خلاف پاکستان نے بھارت کے خلاف انٹرنیشنل کرائم ٹریبونل میں درخواست دائر کرنے کا عندیہ دے دیا۔ وفاقی وزیر رائے انسانی حقوق شیری مزاری کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر بھارت کے خلاف انٹرنیشنل کرائم ٹریبونل میں کیس دائر کرسکتے ہیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر مقبوضہ کشمیر کو متنازع علاقہ تسلیم کیا گیا ہے، مقبوضہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادیں بھی موجود ہیں اور بھارت مسلسل ان قراردادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

    شیری مزاری کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ کررہا ہے یہ جنگی جرائم ہیں، کوئی ایسا ظلم و تشدد نہیں جو بھارت نے کشمیریوں پر نہ کیا ہو، وہاں مظلوم عوام پر پیلٹ گنز استعمال کی گئی جس کی وجہ سے کئی کشمیری بینائی سے محروم ہوئے، بھارت نےمعصوم کشمیری بچوں پربھی پیلٹ گنزکا بے دریغ استعمال کیا۔

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ بھارت مسلمانوں پرظلم کررہاہے، اب وقت ہے کہ مسلم ممالک کو متحد ہوکر بھارت کے خلاف اقدامات کرنا چاہیں، کیا مسلم امہ بھارت پر پابندیاں نہیں لگا سکتی۔

    شیری مزاری کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر اسلامی تعاون تنظیم اپنا قائدانہ کردار ادا کرے۔

  • سیکیورٹی کونسل کےتمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نےاس سال تیسری مرتبہ کشمیرکی صورتحال پرگفتگوکی۔ شاہ محمود قریشی

    سیکیورٹی کونسل کےتمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نےاس سال تیسری مرتبہ کشمیرکی صورتحال پرگفتگوکی۔ شاہ محمود قریشی

    وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نےاقوام متحدہ سیکورٹی کونسل میں کشمیر کے حوالے سے منعقدہ بحث کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہا کہ وہ سیکیورٹی کونسل کےتمام میمبران کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نےاس سال تیسری مرتبہ کشمیرکی صورتحال پرگفتگوکی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پانچ اگست کےدن ہندوستان نےیکطرفہ اقدامات کااعلان کیا تھا جس کوپاکستانی اور کشمیریوں نےمسترد کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں بےحدممنون مشکور ہوں چین کاجنہوں نےپاکستان کی حوصلہ افزائی کی۔ چین کابہت مفصل بیان بھی سامنے آیا۔ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پندرہ میں سے14میمبران نےاپنےخیالات ریکارڈکرائے۔ بہت سےممالک نےبھی اپنانقطہ نظرپیش کیا۔ہمارا موقف پہلےدن سےواضح رہا انہوں نے کہا کہ ہندوستان غیر قانونی اقدامات سے اجتناب کرے۔ورنہ خطےکاامن و استحکام متاثر ہو سکتا ہے۔ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ کشمیریوں کوواضح پیغام دیناچاہتاہوں کہ آپ کامسئلہ حقیقی ہے اورپاکستان آپ کےمسئلےکےحل کیلئے کاوشیں کرتارہےگا۔ یہ مسئلہ، سلامتی کونسل کےایجنڈے پر مسلسل چلتارہا۔ صرف دوطرفہ بحث سےمعاملات کو آگے بڑھایاجاسکتاہے۔ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ ہندوستان کاغیرذمہ دارانہ رویہ مسلسل رہا جس سےجنوبی ایشیا کےخطےکاماحول خراب ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پالیسی بڑی واضح ہے وزیراعظم عمران خان سیکیورٹی کونسل کےاجلاس میں پاکستان کا واضح موقف پیش کرچکےہیں۔

  • یومِ استحصالِ کشمیر بھر پور جوش و جذبہ سے منایا گیا ریلی بھی نکالی گئی

    یومِ استحصالِ کشمیر بھر پور جوش و جذبہ سے منایا گیا ریلی بھی نکالی گئی

    رپورٹ (کاشف تنویر) منڈی بہاؤالدین میں یومِ استحصالِ کشمیر بھر پور جوش و جذبہ سے منایا گیا ضلع کونسل آفس سے کنگ روڑ چوک تک ریلی بھی نکالی گئی جس کی قیادت ممبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چوہدری چئیرمین سٹینڈنگ کمیٹی،اسد ادریس (میراں جی کے)صدر مرکزی انجمن تاجران ،اے ڈی سی جی ، اے ڈی سی آر ،اے سی ،مرزا خالد محمود ، مرکزی انجمن تاجران کےجنرل سیکرٹری عمران بابر،جوائنٹ سیکرٹری مرزاعثمان ،سینئر نائب صدر میاں نوید سکندر،نائب صدر شیخ مدثر جاوید،سینئر رہنما مرکزی انجمن تاجران عدنان بلوج،نائب صدر حاجی عمرفاروق قریشی،حاجی بابو بشیر احمد،محمدحمزہ چوہان نائب صدر، سی او بلدیہ سمیر چیمہ ، نظام ڈوگر،طارق رانجھا ،فاروق قریشی (کرنڈی والا)و سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی

  • بھارتی حکومت سے شدید اختلافات۔ مقبوضہ کشمیر کے گورنر نے استعفی دے دیا

    بھارتی حکومت سے شدید اختلافات۔ مقبوضہ کشمیر کے گورنر نے استعفی دے دیا

    بھارتی حکومت سے شدید اختلافات کے بعد مقبوضہ کشمیر کےلیفٹیننٹ گورنرگریش چندر مرمو نے اپنا استعفی دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے اپنا استعفی بھارتی صدررام ناتھ کووند کو بھجوا دیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیرپر غاصبانہ قبضہ کے حوالے لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے تحفظات بھارتی حکومت کو بھجوائے تھے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی، مسلسل کرفیو اور لاک ڈاون کے حوالے سے کشمیری عوام کی مشکلات سے حکومت کو آگاہ کیا تھا۔اپنے مطالبات پورے نہ ہونے پر گزشتہ روز بھارتی قبضہ کوٹھیک ایک سال پورا ہونے پر لیفٹیننٹ گورنر نے اپنا استعفی صدر کو بھجوا کر بھارتی حکومت کو حیران کن سرپرائز دے دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر کے استعفی کے بعد پاکستان کو بھارت کے خلاف کشمیرکے حوالے سے دنیا کے سامنے اپنا موقف پیش کرنے میں مزید آسانی پیدا ہوگی

  • اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نےمقبوضہ کشمیر کی بد ترین صورتحال پراہم اجلاس طلب کرلیا

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نےمقبوضہ کشمیر کی بد ترین صورتحال پراہم اجلاس طلب کرلیا

    جنیوا: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نےمقبوضہ کشمیر کی بد ترین صورتحال پراہم اجلاس طلب کرلیا،اطلاعات کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس آج بند کمرے میں ہو گا جس کی انڈونیشیا بطور صدر سیکیورٹی کونسل صدارت کرے گا۔

    ذرائع نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر 5 اگست 2019 کے بعد سلامتی کونسل کا یہ چوتھا بند کمرہ اجلاس ہو گا۔ذرائع نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر 5 اگست 2019 کے بعد سلامتی کونسل کا یہ چوتھا بند کمرہ اجلاس ہو گا۔

    دوسری جانب پاکستان نے بھارت کی جانب سے سلامتی کونسل کا اجلاس رکوانے کی کوشش ناکام بنا دی۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے اور یہ اجلاس چین کی کوششوں سے ممکن ہوا۔

    گزشتہ برس 5 اگست کو بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے اسے اپنے ساتھ غیر قانونی طریقے سے ضم کر لیا تھا، ساتھ ہی جموں اور لداخ کو کشمیر سے الگ کرنے کی غیر قانونی کوشش کی تھی جس کے بعد سے وادی بھر میں سخت کرفیو اور لاک ڈاؤن ہے۔

    اقوام متحدہ اپنی قراردادوں میں واضح طور پر قرار دے چکی ہے کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ خود کشمیری ایک ریفرنڈم کے ذریعے کریں گے۔

    آج 5 اگست کو بھارت کے اس غیر قانونی اقدام کا ایک سال مکمل ہو گیا ہے جس پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ‘یوم استحصال’ منایا گیا۔

  • پاکستانیوں کا دوہرا معیار یوم استحصال کشمیر کے موقع پر بھی نیٹ فلکس پر ٹاپ ٹرینڈنگ مووی ایک انڈین فلم

    پاکستانیوں کا دوہرا معیار یوم استحصال کشمیر کے موقع پر بھی نیٹ فلکس پر ٹاپ ٹرینڈنگ مووی ایک انڈین فلم

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں مودی سرکار کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی مذمت اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آج ’یوم استحصال ‘ منایا جارہا ہے-

    باغی ٹی وی : گذشتہ سالگزشتہ سال آج ہی کے دن بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے اور جموں و لداخ کو کشمیر سے الگ کرنے کی غیر قانونی کوشش کی تھی اور کشمیر میں کرفیو نافذ‌ کرنے کے ساتھ مقبوضہ جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی کوشش کی تھی بھارت کے کشمیر پر اس غاصبانہ قبضے کے خلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم سیاہ یعنی یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے-

    جہاں ایک طرف عوام کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کے لئے ریلیاں نکال رہی ہے اور مودی سرکاتر کے کشمیریوں ہر کئے جانے والے مظالم کے خلاف احتجاج کر رہی ہے وہیں افسوس ناک بات ہے کہ پاکستان میں آج بھی نیٹ فلکس پر نمبر ون ٹرینڈنگ پر انڈین فلمیں ہیں-

    اس سب کو دیکھ کر سوال یہ اٹھتا ہے کہ ہم پاکستانی دنیا بھر میں کیا پہغام دینا چاہتے ہیں اس دوہرے معیار کا کیا مطلب ہے کیا باغی ٹی وی کی کشمیر کے حق کے لئے اٹھائی جانے والی آواز اور تمام خبریں جو کشمیر کی آواز بن کر عوام کو کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ایک پلٹ فارم پر اکٹھا کرنے کے لئے دی گئیں ہیں باغی ٹی وی وہ نہ دے؟

    اس کے علاوہ حکومت جو کشمیر کو ریاست پاکستان میں شامل کرمے کے لئے اور کشمیر کی آزادی کے لئے جو کوششیں اور اقدامات کر رہی ہے وہ نہ کرے؟ کیا اس معاملے میں ہم پاکستانیوں کا کردار دوہرا نہیں ہے کہ ایک طرف تو ہم کشمیر کے لئے سڑکوں پر نکل رہے ہیں ان کی تکالیف پر تڑپ رہے ہیں اور دوسری طرف اسی غاصب ریاست جس نے نہتے کشمیریوں پر زبردستئی قبضہ کر رکھا ہے ظلم و ستم کا نشانہ بنا رہا ہے تو یہ ہمارے معاشرے کے لئے نہایت شرم کی بات ہے کہ ہم انہیں کی فلموں اور برانڈز سے باہر نہیں نکل پا رہے ان کا بائیکاٹ کرنہیں پا رہے-

    اگر یہی دوہرا معیار اور کشمیر کے ساتھ یہ منافق رویہ ہی قوم کی سطح ہے تو ہمیں صرف ہندوستانی فلموں پر ہی توجہ دینی چاہیئے-

    واضح رہے کہ ہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مودی سرکار کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی مذمت اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آج ’’یوم استحصال‘‘ منایا جارہا ہے یہاں تک کہ امریکی شہر نیویارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر پر بھی مقبوضہ وادی میں بھارتی کرفیو کے خلاف کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بل بورڈز روشن کیے گئے ہیں۔

    یوم استحصال کشمیر کے موقع پر موٹر وے پولیس کا ریلی کا انعقاد

  • وزیراعلیٰ عثمان بزداراورق لیگ کی قیادت کےدرمیان اہم ملاقات

    وزیراعلیٰ عثمان بزداراورق لیگ کی قیادت کےدرمیان اہم ملاقات

    لاہور:وزیراعلیٰ عثمان بزداراورق لیگ کی قیادت کےدرمیان اہم ملاقات،اطلاعات کے مطابق آج شام وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی مسلم لیگ ق کی قیادت سے ملاقات سے اہم ملاقات ہوئی ہے

    ذرائع کے مطابق عثمان بزدار کی پنجاب اسمبلی اسپیکر چیمبر میں چوہدری پرویز الہی ،طارق بشیر چیمہ اور چوہدری مونس الہی سے پنجاب کے وزیر قانون راجہ بشارت بھی شریک تھے

    اس اہم ملاقات میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے بات چیت ہوئی اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب اور اسپیکر پنجاب اسمبلی نےمقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کی

    چوہدری پرویزالہیٰ‌ نے اس موقع پر اپنےعزم کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیر یوں کے ساتھ کھڑی ہے سردار عثمان بزدارنے کہا کہ عالمی برداری بھارتی مظالم روکنے کے لئے آگے آئے

    چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ اج پاکستانی قوم نے اظہار یکجہتی سے پیغام دے دیا کہ کشمیریوں کی فتح تک قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے

  • یوم استحصال کشمیر کے موقع پرپاکستانی فنکاروں کا مقبوضہ وادی کے عوام سے اظہار یکجہتی

    یوم استحصال کشمیر کے موقع پرپاکستانی فنکاروں کا مقبوضہ وادی کے عوام سے اظہار یکجہتی

    یوم استحصال کشمیر کے موقع پر جہاں عوام کشمیریوں کے لئے ہمدردی ی کا اظہار کر ہی ہے وہیں پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف میزبان اور گلوکار فخر عالم اور نامور اداکارہ ارمینہ خان نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر مقبوضہ وادی کے عوام سے اظہار یکجہتی کیا ہے-

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فخر عالم نے مقبوضہ وادی کی چند تصویریں شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا کشمیریوں کا بلا خوف و خطر ایک باوقار زندگی گزارنے کیلئے پُرامن ماحول مانگنا غلط ہے؟


    فخر عالم نے مزید سوال کرتے ہوئے لکھا کہ کیا سارے انسان برابر نہیں ہیں؟ کیا غیر مسلح شہریوں کو چہرے پر پیلٹ گنوں سے گولی مارنا ٹھیک ہے؟ کیا غیر مسلح شہریوں کو اپنے پیاروں کے سامنے قتل کرنا ٹھیک ہے؟

    انہوں نے اپنی پوسٹ میں ہیش ٹیگ یوم استحصال کشمیر اور کشمیر بھی استعمال کیا-

    دوسری جانب پاکستانی معروف اداکارہ ارمینا خان نے اپنے ٹوہٹر اکاؤنٹ پر نیویارک اور لندن میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے روشن کیے جانے والے بل بورڈز کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دوست احباب مظالم کے خلاف یکجہتی میں کھڑے ہیں کوئی بھی انسان خوف اور زنجیروں میں زندگی گزارنے کا مستحق نہیں۔
    https://twitter.com/ArmeenaRK/status/1290948987529420800?s=20
    انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کشمیر لائیوز میٹرز کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

    واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مودی سرکار کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی مذمت اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آج ’’یوم استحصال‘‘ منایا جارہا ہے امریکی شہر نیویارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر پر بھی مقبوضہ وادی میں بھارتی کرفیو کے خلاف کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بل بورڈز روشن کیے گئے ہیں۔

    یوم استحصال کشمیر کے موقع پر موٹر وے پولیس کا ریلی کا انعقاد