وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نےاقوام متحدہ سیکورٹی کونسل میں کشمیر کے حوالے سے منعقدہ بحث کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہا کہ وہ سیکیورٹی کونسل کےتمام میمبران کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نےاس سال تیسری مرتبہ کشمیرکی صورتحال پرگفتگوکی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پانچ اگست کےدن ہندوستان نےیکطرفہ اقدامات کااعلان کیا تھا جس کوپاکستانی اور کشمیریوں نےمسترد کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں بےحدممنون مشکور ہوں چین کاجنہوں نےپاکستان کی حوصلہ افزائی کی۔ چین کابہت مفصل بیان بھی سامنے آیا۔ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پندرہ میں سے14میمبران نےاپنےخیالات ریکارڈکرائے۔ بہت سےممالک نےبھی اپنانقطہ نظرپیش کیا۔ہمارا موقف پہلےدن سےواضح رہا انہوں نے کہا کہ ہندوستان غیر قانونی اقدامات سے اجتناب کرے۔ورنہ خطےکاامن و استحکام متاثر ہو سکتا ہے۔ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ کشمیریوں کوواضح پیغام دیناچاہتاہوں کہ آپ کامسئلہ حقیقی ہے اورپاکستان آپ کےمسئلےکےحل کیلئے کاوشیں کرتارہےگا۔ یہ مسئلہ، سلامتی کونسل کےایجنڈے پر مسلسل چلتارہا۔ صرف دوطرفہ بحث سےمعاملات کو آگے بڑھایاجاسکتاہے۔ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ ہندوستان کاغیرذمہ دارانہ رویہ مسلسل رہا جس سےجنوبی ایشیا کےخطےکاماحول خراب ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پالیسی بڑی واضح ہے وزیراعظم عمران خان سیکیورٹی کونسل کےاجلاس میں پاکستان کا واضح موقف پیش کرچکےہیں۔
Category: کشمیر
-

یومِ استحصالِ کشمیر بھر پور جوش و جذبہ سے منایا گیا ریلی بھی نکالی گئی
رپورٹ (کاشف تنویر) منڈی بہاؤالدین میں یومِ استحصالِ کشمیر بھر پور جوش و جذبہ سے منایا گیا ضلع کونسل آفس سے کنگ روڑ چوک تک ریلی بھی نکالی گئی جس کی قیادت ممبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چوہدری چئیرمین سٹینڈنگ کمیٹی،اسد ادریس (میراں جی کے)صدر مرکزی انجمن تاجران ،اے ڈی سی جی ، اے ڈی سی آر ،اے سی ،مرزا خالد محمود ، مرکزی انجمن تاجران کےجنرل سیکرٹری عمران بابر،جوائنٹ سیکرٹری مرزاعثمان ،سینئر نائب صدر میاں نوید سکندر،نائب صدر شیخ مدثر جاوید،سینئر رہنما مرکزی انجمن تاجران عدنان بلوج،نائب صدر حاجی عمرفاروق قریشی،حاجی بابو بشیر احمد،محمدحمزہ چوہان نائب صدر، سی او بلدیہ سمیر چیمہ ، نظام ڈوگر،طارق رانجھا ،فاروق قریشی (کرنڈی والا)و سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی
-

بھارتی حکومت سے شدید اختلافات۔ مقبوضہ کشمیر کے گورنر نے استعفی دے دیا
بھارتی حکومت سے شدید اختلافات کے بعد مقبوضہ کشمیر کےلیفٹیننٹ گورنرگریش چندر مرمو نے اپنا استعفی دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے اپنا استعفی بھارتی صدررام ناتھ کووند کو بھجوا دیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیرپر غاصبانہ قبضہ کے حوالے لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے تحفظات بھارتی حکومت کو بھجوائے تھے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی، مسلسل کرفیو اور لاک ڈاون کے حوالے سے کشمیری عوام کی مشکلات سے حکومت کو آگاہ کیا تھا۔اپنے مطالبات پورے نہ ہونے پر گزشتہ روز بھارتی قبضہ کوٹھیک ایک سال پورا ہونے پر لیفٹیننٹ گورنر نے اپنا استعفی صدر کو بھجوا کر بھارتی حکومت کو حیران کن سرپرائز دے دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر کے استعفی کے بعد پاکستان کو بھارت کے خلاف کشمیرکے حوالے سے دنیا کے سامنے اپنا موقف پیش کرنے میں مزید آسانی پیدا ہوگی
-

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نےمقبوضہ کشمیر کی بد ترین صورتحال پراہم اجلاس طلب کرلیا
جنیوا: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نےمقبوضہ کشمیر کی بد ترین صورتحال پراہم اجلاس طلب کرلیا،اطلاعات کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس آج بند کمرے میں ہو گا جس کی انڈونیشیا بطور صدر سیکیورٹی کونسل صدارت کرے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر 5 اگست 2019 کے بعد سلامتی کونسل کا یہ چوتھا بند کمرہ اجلاس ہو گا۔ذرائع نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر 5 اگست 2019 کے بعد سلامتی کونسل کا یہ چوتھا بند کمرہ اجلاس ہو گا۔
دوسری جانب پاکستان نے بھارت کی جانب سے سلامتی کونسل کا اجلاس رکوانے کی کوشش ناکام بنا دی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے اور یہ اجلاس چین کی کوششوں سے ممکن ہوا۔
گزشتہ برس 5 اگست کو بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے اسے اپنے ساتھ غیر قانونی طریقے سے ضم کر لیا تھا، ساتھ ہی جموں اور لداخ کو کشمیر سے الگ کرنے کی غیر قانونی کوشش کی تھی جس کے بعد سے وادی بھر میں سخت کرفیو اور لاک ڈاؤن ہے۔
اقوام متحدہ اپنی قراردادوں میں واضح طور پر قرار دے چکی ہے کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ خود کشمیری ایک ریفرنڈم کے ذریعے کریں گے۔
آج 5 اگست کو بھارت کے اس غیر قانونی اقدام کا ایک سال مکمل ہو گیا ہے جس پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ‘یوم استحصال’ منایا گیا۔
-

پاکستانیوں کا دوہرا معیار یوم استحصال کشمیر کے موقع پر بھی نیٹ فلکس پر ٹاپ ٹرینڈنگ مووی ایک انڈین فلم
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مودی سرکار کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی مذمت اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آج ’یوم استحصال ‘ منایا جارہا ہے-
باغی ٹی وی : گذشتہ سالگزشتہ سال آج ہی کے دن بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے اور جموں و لداخ کو کشمیر سے الگ کرنے کی غیر قانونی کوشش کی تھی اور کشمیر میں کرفیو نافذ کرنے کے ساتھ مقبوضہ جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی کوشش کی تھی بھارت کے کشمیر پر اس غاصبانہ قبضے کے خلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم سیاہ یعنی یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے-
جہاں ایک طرف عوام کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کے لئے ریلیاں نکال رہی ہے اور مودی سرکاتر کے کشمیریوں ہر کئے جانے والے مظالم کے خلاف احتجاج کر رہی ہے وہیں افسوس ناک بات ہے کہ پاکستان میں آج بھی نیٹ فلکس پر نمبر ون ٹرینڈنگ پر انڈین فلمیں ہیں-

اس سب کو دیکھ کر سوال یہ اٹھتا ہے کہ ہم پاکستانی دنیا بھر میں کیا پہغام دینا چاہتے ہیں اس دوہرے معیار کا کیا مطلب ہے کیا باغی ٹی وی کی کشمیر کے حق کے لئے اٹھائی جانے والی آواز اور تمام خبریں جو کشمیر کی آواز بن کر عوام کو کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ایک پلٹ فارم پر اکٹھا کرنے کے لئے دی گئیں ہیں باغی ٹی وی وہ نہ دے؟اس کے علاوہ حکومت جو کشمیر کو ریاست پاکستان میں شامل کرمے کے لئے اور کشمیر کی آزادی کے لئے جو کوششیں اور اقدامات کر رہی ہے وہ نہ کرے؟ کیا اس معاملے میں ہم پاکستانیوں کا کردار دوہرا نہیں ہے کہ ایک طرف تو ہم کشمیر کے لئے سڑکوں پر نکل رہے ہیں ان کی تکالیف پر تڑپ رہے ہیں اور دوسری طرف اسی غاصب ریاست جس نے نہتے کشمیریوں پر زبردستئی قبضہ کر رکھا ہے ظلم و ستم کا نشانہ بنا رہا ہے تو یہ ہمارے معاشرے کے لئے نہایت شرم کی بات ہے کہ ہم انہیں کی فلموں اور برانڈز سے باہر نہیں نکل پا رہے ان کا بائیکاٹ کرنہیں پا رہے-
اگر یہی دوہرا معیار اور کشمیر کے ساتھ یہ منافق رویہ ہی قوم کی سطح ہے تو ہمیں صرف ہندوستانی فلموں پر ہی توجہ دینی چاہیئے-
واضح رہے کہ ہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مودی سرکار کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی مذمت اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آج ’’یوم استحصال‘‘ منایا جارہا ہے یہاں تک کہ امریکی شہر نیویارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر پر بھی مقبوضہ وادی میں بھارتی کرفیو کے خلاف کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بل بورڈز روشن کیے گئے ہیں۔
یوم استحصال کشمیر کے موقع پر موٹر وے پولیس کا ریلی کا انعقاد
-

وزیراعلیٰ عثمان بزداراورق لیگ کی قیادت کےدرمیان اہم ملاقات
لاہور:وزیراعلیٰ عثمان بزداراورق لیگ کی قیادت کےدرمیان اہم ملاقات،اطلاعات کے مطابق آج شام وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی مسلم لیگ ق کی قیادت سے ملاقات سے اہم ملاقات ہوئی ہے
ذرائع کے مطابق عثمان بزدار کی پنجاب اسمبلی اسپیکر چیمبر میں چوہدری پرویز الہی ،طارق بشیر چیمہ اور چوہدری مونس الہی سے پنجاب کے وزیر قانون راجہ بشارت بھی شریک تھے
اس اہم ملاقات میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے بات چیت ہوئی اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب اور اسپیکر پنجاب اسمبلی نےمقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کی
چوہدری پرویزالہیٰ نے اس موقع پر اپنےعزم کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیر یوں کے ساتھ کھڑی ہے سردار عثمان بزدارنے کہا کہ عالمی برداری بھارتی مظالم روکنے کے لئے آگے آئے
چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ اج پاکستانی قوم نے اظہار یکجہتی سے پیغام دے دیا کہ کشمیریوں کی فتح تک قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے
-

یوم استحصال کشمیر کے موقع پرپاکستانی فنکاروں کا مقبوضہ وادی کے عوام سے اظہار یکجہتی
یوم استحصال کشمیر کے موقع پر جہاں عوام کشمیریوں کے لئے ہمدردی ی کا اظہار کر ہی ہے وہیں پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف میزبان اور گلوکار فخر عالم اور نامور اداکارہ ارمینہ خان نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر مقبوضہ وادی کے عوام سے اظہار یکجہتی کیا ہے-
باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فخر عالم نے مقبوضہ وادی کی چند تصویریں شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا کشمیریوں کا بلا خوف و خطر ایک باوقار زندگی گزارنے کیلئے پُرامن ماحول مانگنا غلط ہے؟
Are Kashmiris wrong for asking to live a life without fear, a life of dignity? Are all humans not equal? Is it OK to shoot unarmed citizens with pellet guns in their face? Is it OK to kill unarmed citizens in front of their loved ones? #YOUM_E_ISTEHSAL #Kashmir pic.twitter.com/WvBLAR8n0h
— Fakhr-e-Alam S.I & S.E (@falamb3) August 5, 2020
فخر عالم نے مزید سوال کرتے ہوئے لکھا کہ کیا سارے انسان برابر نہیں ہیں؟ کیا غیر مسلح شہریوں کو چہرے پر پیلٹ گنوں سے گولی مارنا ٹھیک ہے؟ کیا غیر مسلح شہریوں کو اپنے پیاروں کے سامنے قتل کرنا ٹھیک ہے؟انہوں نے اپنی پوسٹ میں ہیش ٹیگ یوم استحصال کشمیر اور کشمیر بھی استعمال کیا-
دوسری جانب پاکستانی معروف اداکارہ ارمینا خان نے اپنے ٹوہٹر اکاؤنٹ پر نیویارک اور لندن میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے روشن کیے جانے والے بل بورڈز کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دوست احباب مظالم کے خلاف یکجہتی میں کھڑے ہیں کوئی بھی انسان خوف اور زنجیروں میں زندگی گزارنے کا مستحق نہیں۔
https://twitter.com/ArmeenaRK/status/1290948987529420800?s=20
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کشمیر لائیوز میٹرز کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مودی سرکار کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی مذمت اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آج ’’یوم استحصال‘‘ منایا جارہا ہے امریکی شہر نیویارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر پر بھی مقبوضہ وادی میں بھارتی کرفیو کے خلاف کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بل بورڈز روشن کیے گئے ہیں۔
یوم استحصال کشمیر کے موقع پر موٹر وے پولیس کا ریلی کا انعقاد
-

جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ہمارے وجود کا مسئلہ ہے، محبوبہ مفتی
سری نگر : جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ہمارے وجود کا مسئلہ ہے،اطلاعات کےمطابق جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ 5 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا، اپنے حقوق کی جنگ خود مل کر لڑنا ہوگی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کیا، محبوبہ مفتی نے کہا کہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی تک 5 اگست یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ ہماری شناخت اور وجود کا مسئلہ ہے ،یہ ہم سب کی لڑائی ہے جو ہمیں اجتماعی طور پر لڑنا ہوگی۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج سخت کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے، گزشتہ برس پانچ اگست کو ہی کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرتے ہوئے اسے وفاقی حکومت کے زیر انتظام علاقہ بنا دیا گیا تھا۔
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں چار اور پانچ اگست کو سخت ترین کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ پیر دو اگست کی شام کو سرینگر کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے اپنے ایک حکم نامے میں کرفیو کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چار اور پانچ اگست کو مکمل طور پر کرفیو نافذ رہے گا اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
وادی کشمیر کے دیگر اضلاع کی انتظامیہ نے بھی کرفیو کے نفاذ کے سلسلے میں اسی طرح کا نوٹس جاری کیا ہے اور اس طرح وادی کشمیر کے تمام دس اضلاع میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔
-

کشمیریوں کی آزادی قریب ہے،عمران خان کاسید علی گیلانی کو نشان پاکستان اعزاز دینے کااعلان
مظفرآباد:کشمیریوں کی آزادی قریب ہے،عمران خان کاسید علی گیلانی کو نشان پاکستان اعزاز دینے کااعلان،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ5 اگست2019 کو مودی نے بہت بڑی غلطی کی،اس اقدام کے بعدکشمیریوں کی آزادی قریب ہے،وزیراعظم عمران خان نے حریت رہنما سید علی گیلانی کو نشان پاکستان دینے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ سید علی گیلانی کونشان پاکستان اعزاز سے نوازیں گے ۔
وزیراعظم عمران خان نے آزادجموںو کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ارکان آزادکشمیر اسمبلی کے خطاب سن رہاتھا،یاد رکھیں جوپوٹینشل پاکستان میں ہے شایدہی کسی دوسرے ملک میں ہو،ایک وقت تھا جب دنیا پاکستان کی مثالیں دیا کرتی تھی،اصولوں پر چلنے والی قومیں ترقی کرتی ہیں،قوم جب اصولوں سے ہٹ جاتی تو نیچے آجاتی ہے،خداکہتا ہے نبیﷺ کی سنت پر چلو،مجھے آپ کی باتوں سے مایوسی ہوئی،ایسا لگا جیسے آپ اندر سے تھوڑا ہارے ہوئے ہیں ،ایسے دور سے گزر رہے ہیں جس کااختتام کشمیر کی آزادی ہے۔
وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ مودی کو ہندوتوا کی بنیاد پر پذیرائی ملی جس وجہ سے کشمیر میں قدم اٹھایا،مودی سمجھ رہاتھاکہ 8 لاکھ فوج سے کشمیریوں کو تحریک کو دبالے گا،5 اگست2019 کو مودی نے بہت بڑی غلطی کی،اس اقدام کے بعدکشمیریوں کی آزادی قریب ہے، مودی نے الیکشن جیتنے کیلئے پاکستان کیخلاف مہم چلائی ،پلوامہ کو استعمال کرکے پاکستان کیخلاف نفرتیں پھیلائی گئیں ۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ مودی کو معلوم تھا چین کیخلاف مغرب کو بھارت کی ضرورت ہے ،نریندرمودی کااندازہ غلط ثابت ہوا،بڑی بڑی قومیں تکبر میں غلط فیصلے کرکے تباہ ہوئی ہیں ،ڈونلڈٹرمپ کو بتایا کشمیر فلیش پوائنٹ ہے،پاکستان چپ کرکے نہیں بیٹھادنیا میں گیا، کشمیر کے معاملے پر دنیا کے ٹاپ لیڈر سے بات کی ،ڈونلڈ ٹرمپ کو سمجھایاکشمیر دنیا کیلئے کتناخطرناک ہے ،مودی نے گجرات میں مسلمانوں کاقتل عام کیا،مودی بلیک لسٹ تھامغرب نہیں جاسکتا تھا۔
آج نریندر مودی دنیا میں بے نقاب ہو چکا ہے،دنیا کی نظراب کشمیر کی طرف ہے ،یورپی پارلیمنٹ میں کشمیر کے معاملے پر بات ہو رہی ہے ،نیویارک میں کبھی اتنے لوگ نہیں نکلے جو اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران نکلے ،جرمن چانسلر جب بھارت گئیں انہوں نے کشمیر کے معاملے پربات کی ،مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے سے بھارت زیادہ ظلم نہیں کرسکا۔
وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ مودی حکومت بندگلی میں پھنس چکی ہے ،کشمیر کبھی بھی بھارت کاعلاقہ نہیں تھا،بھارت نے کشمیر پر غیرقانونی قبضہ کیاتھا،وزیراعظم عمران خان نے حریت رہنما سید علی گیلانی کو نشانہ پاکستان دینے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ سید علی گیلانی کونشان پاکستان اعزاز سے نوازیں گے ۔
-

انڈیا سے ہندیا ایک بہت بڑی تبدیلی ہے۔ وزیرخارجہ کا سینیٹ میں خطاب
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا سینیٹ کے اجلاس سے خطاب۔ انہوں نے کہا کہ خوش آئند بات ہے کہ آج سینیٹ جو وفاق کا نمائندہ ہے اس نے ایک خصوصی اجلاس آج کے دن کے حوالے سے منعقد کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں تمام سیاسی جماعتوں کا شکر گزار ہوں کہ کشمیر کے مسئلے پر سب نے یکجہتی دکھائی۔ آج چیرمین سینٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی نے یوم استحصال 5 اگست کے حوالے سے واک میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ آپ کی وساطت سے پوری پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کرتے ہیں جس طرح پوری قوم نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور جس طرح بھارتی یکطرفہ اقدامات کی مذمت کی گئی وہ قابلِ تحسین ہے۔
آج تمام صوبوں میں بلکہ چھوٹے چھوٹے شہروں میں لوگوں نے کشمیریوں کے حق میں جلوس نکالے۔ پاکستان کے دنیا بھر میں سفارت خانوں نے 200 کے قریب پروگرام آج کے دن کے حوالے سے منعقد کیے۔ تمام سفراء کو خصوصی ہدایت دی گئی کہ پاکستانی کمیونٹی اور یونیورسٹی کے طلباء کو انگیج کریں اور یہ پیغام ان تک پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ آج 5 اگست کے غیر قانونی اقدامات کو ایک سال بیت گیا۔ ہندوستان کی حماقتوں نے مسئلہ کشمیر کو خود بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا۔ بین الاقوامی میڈیا نے اس ایک سال میں جتنے مضامین چھاپے اور بھارت پر جس قدر تنقید کی گئی اس کی مثال پہلے نہیں ملتی۔ آزاد کشمیر مظفرآباد میں اس وقت وزیر اعظم عمران خان موجود ہیں۔ آج آزاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں نے جس یکجہتی کا اظہار کیا وہ بھی قابل تعریف ہے۔ پوری کشمیری قوم نے بھارت کے 5اگست کے اقدامات کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان کے اندر سے آوازیں آٹھ رہی ہیں۔ انڈیا سے ہندیا ایک بہت بڑی تبدیلی ہے۔ 5 اگست کو ناصرف غاصبانہ قبضہ کیا گیا اس کے ساتھ ساتھ آج مودی بابری مسجد کو شہید کر کے راج مندر کی بنیاد رکھ رہا ہے تمام مذہبی رہنماؤں اور علماء کو اس اقدام کی کھل مذمت کرنی چاہیے۔ مقبوضہ کشمیر میں بین الاقوامی میڈیا، انسانی حقوق کی تنظیموں کو جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ہندوستان دلوں اور ذہنوں کی جنگ ہار چکا ہے کشمیری ان کے رویے سے متنفر ہو چکے ہیں کشمیریوں کا بھارت نے بے پناہ معاشی نقصان کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں ان سب اکابرین کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ہماری درخواست پر لبیک کہا۔ کیا ہی اچھا ہوتا کہ جے یو آئی ف بھی اس میں شامل ہو جاتی۔ مولانا فضل الرحمن خود کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہے ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ میں اس فورم پر ایک مرتبہ پھر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ پاکستان، مظلوم کشمیریوں کی معاونت جاری رکھے گا۔ اور کشمیر انشاء اللہ آزاد ہو گا۔
