بھارتی مقبوضہ کشمیر میں کپواڑہ ضلع کے سرحدی علاقے مھچل سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک کتوار گلی پر اس وقت ایک بھارتی فوجی کی موت واقع ہو گئی جب فوج کی گشتی پارٹی معمول کے مطابق کتوار گلی پر گشت کررہی تھی۔ اس دوران لائن آف کنٹرول پرموجود ایک بھارتی فوجی کا پیر اچانک پھسل گیا اور وہ ایک گہری کھائی میں گر گیا۔ ڈیوٹی پر معمور دوسرے فوجیوں نے اسے بچانے کی کوشش کی اور اسے گہری کھائی سے نکال کر نزدیکی فوجی اسپتال پہنچایا ۔تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکرموت کے منہ میں چلا گیا۔ مارے گئے فوجی کی پہچان امر حسین ساکنہ اننت ناگ کے بطور ہوئی ہے۔فوج نے اس معاملہ میں نزدیکی فوجی اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی۔ واضح رہے کہ کپواڑہ ضلع کے سرحدی علاقے مھچل میں اس طرح کے درجنوں حادثات پیش آئے ہیں اور کئی فوجیوں کی موت واقع ہو چکی ہے ۔
Category: کشمیر
-

تنازعہ کشمیر کو دوبارہ زیرِغورلانےپر سلامتی کونسل کاخیرمقدم کرتے ہیں۔ وزیراعظم
وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر جو 70برس سےزائد عرصے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے،کو دوبارہ زیرِغورلانےپر سلامتی کونسل کاخیرمقدم کرتے ہیں۔اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ سلامتی کونسل اقوام متحدہ کےچارٹرکےتحت محض عالمی امن و سلامتی کےتحفظ ہی کی نہیں بلکہ اپنی قراردادوں پرعملدرآمد یقینی بنانےکی بھی ذمہ دار ہے۔ پاکستان کا مؤقف بالکل واضح اور غیر مبہم ہے۔ جموں و کشمیر کے مسئلے کو سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں جو اہلِ کشمیر کو ایک آزاد اور شفاف استصوابِ رائے کے ذریعے خودارادیت کا حق دیتی ہیں، ہی کی روشنی میں حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اہل کشمیر کو یہ بنیادی حق ملنےتک پاکستان ان کی ہر ممکن مدد اور معاونت جاری رکھے گا۔
-

گورنر کا استعفی۔ اصل وجوہات سامنے آگئیں
بھارتی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیرقانونی اور غاصبانہ قبضہ کے ٹھیک ایک سال مکمل ہونے پر لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو کے اچانک استعفے کے سرپرائز پر بھارتی ایوانوں میں ابھی تک ہلچل مچی ہوئی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق مرمو نے اپنی کرسی اس لئے گنوا دی کیونکہ وہ نوکر شاہی میں دو مضبوط گروہوں کے مابین بڑھتےہوئے تنازعہ کی جانچ نہیں کرسکے۔ جموں و کشمیر کے ایک اعلی ترین بیوروکریٹ کے ساتھ بھی ان کا اچھا معاملہ نہیں تھا جس کی وجہ سے کشمیر میں معاملات چلانے اور بڑی پالیسیوں کو عملی جامہ پہنانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ مرمو نے عوامی بھلائی کے کئی اہم اعلان کرنے کے بعد بھارتی حکومت کے دباو پر مجبورا کچھ فیصلے واپس لے لیے۔ مرمو نے بیان دیا تھا کہ وادی میں انٹرنیٹ فور جی کی بحالی پرانہیں کوئی اعتراض نہیں لیکن عوامی بھلائی کے حوالے سے ان کے بیان کو مودی حکومت نے اچھا نہیں سمجھا کیونکہ حکومت نے کچھ دن قبل سپریم کورٹ میں حلف نامہ پیش کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وادی میں سیکیورٹی کی صورتحال کنٹرول میں رکھنےکے لئے انٹرنیٹ فور جی کی بحالی ممکن نہیں جب کہ مرمو کے بیان سے حکومت کو شرمندگی اٹھانی پڑی۔ اس طرح مرمونے حال ہی میں منعقدہ انتخابات کے انعقاد کے بارے میں اپنی تیاریوں کے بارے میں ایک متنازعہ بیان دیا جس کو مرکزی حکومت اور الیکشن کمیشن نے اچھا نہیں سمجھا۔ مرمو نے بھارتی سرکار کے ساتھ اختلافات کے بعد جب محسوس کیا کہ اب انہیں گورنر کے عہدے سے ہٹایے جانے کی آوازیں آنا شروع ہو گئی ہیں، اس کے ساتھ ساتھ انہیں اندازہ ہو گیا تھا کہ وہ مودی سرکار اور کشمیر میں اس کےتعینات کئے گئے بیورو کریٹس کے داو پیچ کی تاب نہیں لا سکیں گے تو عین 5 اگست کو جب بھارتی حکام خوشیاں منا رہے تھے انہوں نے استعفی دے کر دنیا بھر کے لئے یہ پیغام چھوڑا کہ بھارتی حکمران کشمیر پر اپنا اثرورسوخ قائم رکھنے کے لئے کشمیری عوام کے ساتھ ساتھ اپنا حکم نہ ماننے والے سرکاری افسران یہاں تک کہ خود گورنر کو بھی دباو میں رکھنا چاہتی ہے۔
-

ایک بڑی حکومت کی دھوکہ بازی کونہ کبھی بھولا جائےگا نہ معاف کیا جائےگا
بھارتی مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا مفتی نے جموں وکشمیر پر بھارت کے غیرقانونی اور غاصبانہ قبضے کا ایک سال مکمل ہونے کے حوالے سے کہا ہےکہ اس دھوکہ بازی کو کبھی نہ بھولا جائےگا نہ معاف کیا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ ایک بڑی حکومت نے دن دھاڑے جموں وکشمیر کو برباد کرکے لوٹ لیا ہے۔
التجا مفتی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں رد عمل ظاہرکرتے ہوئے کہا: ‘ایک سال پہلے ہم نے دیکھا کہ کس طرح ایک بڑی حکومت نے جموں و کشمیرکو مسخ کیا اور اس کو دن دھاڑے لوٹ لیا۔ موسم بدل جائیں گے، لیکن اس دھوکہ دہی کو کبھی بھولا جائے گا نہ معاف کیا جائےگا۔ مسلط کردہ طویل خاموشی جذبات کو ہمیشہ کے لئے دبا کر نہیں رکھ سکتی ہے’۔
قبل ازیں انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں انتظامیہ کی طرف سے کرفیو ہٹانے کے باوجود کرفیو جیسی پابندیاں نافذ ہونے کے متعلق ایک ٹوئٹ میں کہا: ‘انتظامیہ کی طرف سے گزشتہ شب کرفیو ہٹانےکا حکم نامہ محض ایک دھوکہ تھا۔ جب بات اجتماعی سزا کی آتی ہے تو جموں و کشمیر انتظامیہ اور پولیس بغیر کوئی کاغذی ثبوت چھوڑے غیر اعلانیہ طور پرکرفیو نافذ کرکےلوگوں کو بند رکھنےکو یقینی بناتے ہیں’۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے پانچ اگست کو ایک سال مکمل ہونے پر ممکنہ عوامی احتجاجوں کی روک تھام کو یقینی بنانے کےلئے دو روزہ کرفیو کے نفاذ کا اعلان کیا تھا۔ وادی میں منگل کے روزکرفیو نافذ رہا۔انتظامیہ نے کرفیو ہٹانے کا اعلان بھی کیا تھا، لیکن وادی میں بدھ اور جمعرات کے روز بھی کرفیو سے بھی سخت پابندیاں عائد رہیں۔ -

کراچی میں یکجہتی کشمیر ریلی پر حملے میں زخمی ہونےوالے رفیق تنولی اللہ کے حضور حاضر ہو گئے
کراچی :کراچی میں یکجہتی کشمیر ریلی پر حملے میں زخمی ہونےوالے رفیق تنولی اللہ کے حضور حاضر ہو گئے،اطلاعات کے مطابق کراچی میں جماعت اسلامی کی ریلی میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں زخمی رفیق تنولی اپنے اللہ کو پیارے ہوگئے
باغی ٹی وی کےمطابق رفیق تنولی کراچی میں ہونےوالی جماعت اسلامی کی ریلی میں شدید زخمی ہوگئے تھے ، جنہیں بعد ازاں ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا
کراچی میں یکجہتی کشمیر ریلی پر حملے میں زخمی ہونےوالے رفیق تنولی اللہ کے حضور حاضر ہو گئے۔ اللہ تعالی ان کی قربانی قبول فرمائے۔ آمین
پاکستان اور کشمیر کے لیے لہو پیش کرنے کا سلسلہ پرانا ہے۔ اس سے ہمارے قدم ڈگمگائیں گے نہیں، مضبوط تر ہوں گے، جدوجہد تیز ہوگی۔ ان شاء اللہ pic.twitter.com/uzOPNlzphr— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) August 6, 2020
جماعت اسلامی کے امیر سینیٹرسراج الحق نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ کراچی میں یکجہتی کشمیر ریلی پر حملے میں زخمی ہونےوالے رفیق تنولی اللہ کے حضور حاضر ہو گئے۔ اللہ تعالی ان کی قربانی قبول فرمائے۔ آمین
انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان اور کشمیر کے لیے لہو پیش کرنے کا سلسلہ پرانا ہے۔ اس سے ہمارے قدم ڈگمگائیں گے نہیں، مضبوط تر ہوں گے، جدوجہد تیز ہوگی۔ ان شاء اللہ
-

مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کا کام کرناجہنم جیسا ہے’بھارتی جارحیت کا پردہ چاک
پیرس : مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کا کام کرناجہنم جیسا ہے’بھارتی جارحیت کا پردہ چاک،اطلاعات کےمطابق آزادی صحافت کے لیے کام کرنے والی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے مقبوضہ وادی میں بھارتی جارحیت کا پردہ چاک کردیا اور کہا ایک سال میں مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کا کام کرناجہنم جیسا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مودی سرکار پر مقبوضہ کشمیر میں آزادی صحافت کی خلاف ورزی پرتنقید کاسامنا ہے، رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے مقبوضہ وادی میں بھارتی جارحیت کا پردہ چاک کردیا۔
رپورٹرزودآؤٹ بارڈرز کا کہنا ہے کہ ایک سال میں مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کا کام کرناجہنم جیسا ہے ، مقبوضہ کشمیرمیں صحافیوں کیساتھ بدترین سلوک کیا جاتاہے۔
بھارتی فورسز کام میں مداخلت کرتی ہے، صحافیوں کو ہراساں اور کام کرنے سےروکتی ہے ، خبروں کو کنٹرول کیا جاتا ہے ، ویڈیو بنانے میں رکاوٹیں ڈالی جاتی ہیں۔
بھارتی اقدام کوایک سال ہونےپرسرینگرسنسان تھا، 5اگست کو سرینگر کی سڑکوں پر بھارتی فورسز کے علاوہ کوئی نہ تھا، بھارتی حکومت نےیہ پالیساں ختم نہیں کی تویہ تاریخ کاحصہ بنےگا،رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز
وادی میں طویل کرفیوہے،غیر ملکی رپورٹرز کودور رکھا گیا ہے ، 5اگست کشمیریوں کیلئے افسوسناک دن ہے۔
-

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پاکستانی شوبز شخصیات کا کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی
مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے جہاں گزشتہ روز پاکستان سمیت دنیا بھر میں عوام نے یوم استحصال کشمیر منایا وہیں پاکستانی معروف شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے اپنے سوشل میڈیا پیغامات میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا-
باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان کی تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر جاری اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کریک ڈاؤن کا ایک سال مکمل ہوگیا۔
Today marks 1 year of the brutal crackdown on the #Kashmir people. 365 days of darkness, pain & torture. Their ongoing suffering will not be forgotten. Inaction is not an option – we must stand up,raise our voices & rid them of this tyranny they’re under. Kashmiri lives matter !
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) August 5, 2020
انہوں نے لکھا کہ مظلوم کشمیری گزشتہ 365 دن سے اندھیرے، در اور اذیت سہتے ہوئے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ان کی جاری مصائب کو فراموش نہیں کیا جائے گا-اداکارہ نے کہا کہ اب سستی کاہلی اور نظرانداز کرنے کا کوئی آپشن نہیں ہے ہمیں اٹھنا ہوگا اور اپنی آواز بلند کرنا ہوگی اور انہیں اس ظلم و بربریت سے نجات دلانا ہوگی ہماری لئے کشمیریوں کی زندگی کی اہمیت ہے!
Our Kashmiri brothers & sisters are always in our prayers. 💚🤍💛 pic.twitter.com/NZDKQhwoun
— Asim Azhar (@AsimAzharr) August 5, 2020
پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار عاصم اظہر نے ’کشمیر‘ لکھا مفلر پہنے تصویر شیئر کرتے ہوئے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ہمارے کشمیری بہن بھائی ہمیشہ ہماری دعاؤں میں رہتے ہیں۔Praying for Kashmir 🇵🇰♥️
— Asim Azhar (@AsimAzharr) August 5, 2020
اپنے ایک اور ٹوئٹ میں عاصم ا ظہر نے لکھا کہ وہ کشمیر کیلئے ہمیشہ دعاگو ہیں-معروف گلوکار فرحان سعید نے یوم استحصال کے موقع پر اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ میں جموں کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی میں کھڑا ہوں اور دل سے ان کے حق خودارادیت کی حمایت کرتا ہوں-
I stand in solidarity with the people of #JammuAndKashmir and support wholeheartedly their right of self determination. May the Almighty soon bless them with the 'azaadi' they always wanted. Prayers.
— Farhan Saeed (@farhan_saeed) August 5, 2020
انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ وہ دعاگو ہیں کہ اللہ کشمیری عوام کو جلد آزادی سے نوازے(آمین)۔اس سے قبل میزبان اور گلوکار فخر عالم اور نامور اداکارہ ارمینہ خان نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر مقبوضہ وادی کے عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سوشل میڈ یا پر اپنے پیغامات شئیر کئے تھے-
واضح رہے کہ گزشتہ سال 5 اگست کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے اور جموں و لداخ کو کشمیر سے الگ کرنے کی غیر قانونی کوشش کی تھی اور کشمیر پر لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا تھا نہتے کشمیریوں کو گھروں میں محصور کر رکھا ہے پاکستانی قوم اور دنیا بھر میں پھیلے پاکستانیوں نے گزشتہ روز کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے یومِ استحصالِ کشمیر منایا۔
یوم استحصال کشمیر کے موقع پرپاکستانی فنکاروں کا مقبوضہ وادی کے عوام سے اظہار یکجہتی
یوم استحصال کشمیر کے موقع پر موٹر وے پولیس کا ریلی کا انعقاد
-

شہباز شریف آزاد جموں و کشمیر اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کریں گے۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے نام وزیراعظم آزاد جموں کشمیر راجہ فاروق حیدر نےخط لکھا ہے اور انہیں آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب کی دعوت دی ہے. شہباز شریف نے وزیراعظم آزاد کشمیر کی دعوت قبول کرلی ہے

اور وہ کل دو بجے آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب کریں گے۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ مودی سرکار کا مقبوضہ جموں و کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنا سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ بھارت نے آئینی ترمیم سے مسئلہ کشمیر کی مسلمہ عالمی حیثیت کو تبدیل کرنے کی بھونڈی کوشش کی ہے اورمتنازعہ قوانین سے کشمیر میں مذہبی، لسانی اور علاقائی تعصبات سے مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ راجہ فاروق حیدرنے مزید لکھا ہے کہ انکی خواہش ہے کہ بھارتی کوششوں کے تناظرپر آزاد جموں و کشمیر اسمبلی کے کل ہونے والے خصوصی اجلاس میں خطاب کریں۔ راجہ فاروق حیدربطور وزیر اعظم آزادجموں و کشمیران کی خواہش ہے کہ وہ اپوزیشن جماعتوں کے ایک ایک نمائندے کو دعوت دیں تاکہ کشمیری عوام کی ایک مشکل گھڑی میں نفسیاتی ڈھارس بندھانے کا باعث بن سکے۔ -

مقبوضہ جموں اور کمشیر میں لاک ڈاؤن کی صورتحال پر مبنی فلم ریلیز
پاکستانی معروف فلم رائٹر اور ڈائریکٹر ابراہیم بلوچ نے مقبوضہ جموں اور کمشیر میں لاک ڈاؤن کی صورتحال پر مبنی فلم ریلیز کر دی-
باغی ٹی وی : ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ پلیٹ فارم سی پرائم کی جانب سے اپنے یوٹیوب چینل پرریلیز کی گئی مختصر فلم ’آرٹیکل 370‘ میں مقبوضہ وادی میں گذشتہ برس سے لاک ڈاؤن کی زندگی کا احوال پیش کیا گیا ہے ’آرٹیکل 370‘ دل ٹوٹ جانے، قربانیاں دینے اور مشکل ترین حالات سے نکلنے کی کوشش پر مبنی جذباتی کہانی ہے۔
مقبوضہ وادی میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو پیش کرتی یہ مختصر سی فلم ایک پرسکون زندگی گزارنے والی شادی شدہ لڑکی گل رعنا کی کہانی ہے جو اپنی زندگی میں اچھے دنوں کا انتظار کررہی ہے۔
فلم کے ڈائریکٹر ابراہیم بلوچ کا کہنا ہے کہ فلم میں حتی الامکان غیر جانبدار ہونے کی کوشش کی گئی ہے اور فلم بنانے کا اہم مقصد مقبوضہ وادی میں موجود کشمیریوں کے حالات دنیا کے سامنے لانا ہیں اس مختصر سی فلم کا مقصد دنیا کی توجہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کی طرف مبذل کروانا ہے-
گل رعنا کا کردار ادا کرنے والی مریم نفیس ایک پاکستان ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں۔ انہوں نے ہم ٹی وی کے ڈرامہ دیارِ دل میں زرمینی کے بطور ٹی وی میں قدم رکھا۔ اس فلم کے ہدایتکار ابراہیم بلوچ جبکہ پروڈیوسر مدیحہ مجید ہیں-
یوم استحصال کشمیر کے موقع پرپاکستانی فنکاروں کا مقبوضہ وادی کے عوام سے اظہار یکجہتی
پاکستانیوں کا دوہرا معیار یوم استحصال کشمیر کے موقع پر بھی نیٹ فلکس پر ٹاپ ٹرینڈنگ مووی ایک انڈین…
-

مقبوضہ کشمیر مظالم، پاکستان نے بھارت کے خلاف انٹرنیشل کرائم ٹربیونل جانے کا عندیہ دے دیا
اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے مظالم کے خلاف پاکستان نے بھارت کے خلاف انٹرنیشنل کرائم ٹریبونل میں درخواست دائر کرنے کا عندیہ دے دیا۔ وفاقی وزیر رائے انسانی حقوق شیری مزاری کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر بھارت کے خلاف انٹرنیشنل کرائم ٹریبونل میں کیس دائر کرسکتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر مقبوضہ کشمیر کو متنازع علاقہ تسلیم کیا گیا ہے، مقبوضہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادیں بھی موجود ہیں اور بھارت مسلسل ان قراردادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے۔
شیری مزاری کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ کررہا ہے یہ جنگی جرائم ہیں، کوئی ایسا ظلم و تشدد نہیں جو بھارت نے کشمیریوں پر نہ کیا ہو، وہاں مظلوم عوام پر پیلٹ گنز استعمال کی گئی جس کی وجہ سے کئی کشمیری بینائی سے محروم ہوئے، بھارت نےمعصوم کشمیری بچوں پربھی پیلٹ گنزکا بے دریغ استعمال کیا۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ بھارت مسلمانوں پرظلم کررہاہے، اب وقت ہے کہ مسلم ممالک کو متحد ہوکر بھارت کے خلاف اقدامات کرنا چاہیں، کیا مسلم امہ بھارت پر پابندیاں نہیں لگا سکتی۔
شیری مزاری کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر اسلامی تعاون تنظیم اپنا قائدانہ کردار ادا کرے۔
