Baaghi TV

Category: کشمیر

  • این آر او مقبوضہ کشمیرپہنچ گیا :مقبوضہ کشمیر کے زیر حراست مرکزی سیاسی رہنما حکومت سے ڈیل کرکے ملک چھوڑ رہے ہیں

    این آر او مقبوضہ کشمیرپہنچ گیا :مقبوضہ کشمیر کے زیر حراست مرکزی سیاسی رہنما حکومت سے ڈیل کرکے ملک چھوڑ رہے ہیں

    سرینگر:این آر او مقبوضہ کشمیرپہنچ گیا :مقبوضہ کشمیر کے زیر حراست مرکزی سیاسی رہنما حکومت سے ڈیل کرکے ملک چھوڑ رہے ہیں،نیشنل کانفرنس کے زیر حراست چند رہنماوں کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ ملک سے باہر جانے کے لئے حکومت سے معاہدہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    سری نگرسے ذرائع کے مطابق نیشنل کانفرنس نے اس کی تردید کی ہے کہ اس کا کوئی بھی رہنما اس طرح کے معاہدے پر کوئی پیش رفت کر رہا ہے اور وہ رہا ہونے کے بعد بھی وادی میں قیام جاری رکھیں گے۔5 اگست ، 2019 کے بعد 40 سے زیادہ کشمیری مرکزی سیاسی رہنماوں کو حراست میں لیا گیا تھا ۔

    جموں و کشمیر کے تین سابق وزرائے اعلی فاروق عبداللہ ، ان کے بیٹے عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو اسی دن حراست میں لیا گیا تھا لیکن انھیں الگ الگ رکھا گیا تھا۔ اس کے بعد فاروق عبداللہ پر پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا اور وہ اپنی گوپکر کی رہائش گاہ پر نظر بند ہیں ، جسے سب جیل قرار دیا گیا ہے۔ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو سری نگر میں واقع سرکاری گیسٹ ہاسز میں رکھا گیا ہے۔

    اگرچہ این سی نے اس سے انکار کیا ہے کہ اس کے قائدین ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں لیکن بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ پارٹی کے اعلی رہنماوں کے پاس کشمیر کو خیربادکہنے کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ان کی سیاست کا جموں و کشمیر کے نئے تیار کردہ یونین ٹریٹری میں کوئی مستقبل نہیں ہے۔

  • نیشنل کانفرنس ، پی ڈی پی رہنما کے خفیہ اجلاس مقبوضہ کشمیر کی عوام لاعلم

    نیشنل کانفرنس ، پی ڈی پی رہنما کے خفیہ اجلاس مقبوضہ کشمیر کی عوام لاعلم

    جموں:نیشنل کانفرنس ، پی ڈی پی رہنما کے خفیہ اجلاس مقبوضہ کشمیر کی عوام لاعلم،اطلاعات کےمطابق مقبوضہ کشمیر کی بڑی علاقائی جماعتوں کے مرکزی دھارے کے رہنماوں سمیت نیشنل کانفرنس (این سی) اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نظربند ہیں جن کی غیر موجودگی میں دونوں پارٹیوں کے درمیانے درجے کے قائدین پارٹی کارکنوں سے رابطہ برقرار رکھنے کے لئے جگہ جگہ پر پارٹی اجلاس اور کنونشن منعقد کررہے ہیں۔

    ذرائع کےمطابق مرکزی دھارے میں شامل رہنماوں بشمول موجودہ ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبد اللہ ، سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ اور دیگر رہنماوں کو حکومت نے 5 اگست کو آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد حراست میں لیا تھا۔نیشنل کانفرنس کے درمیانی درجے کے رہنماوں نے بڈگام ، گاندربل اور سری نگر میں جگہوں پر پارٹی اجلاس کئے تاکہ کارکن اس بات کو سمجھ جائیں کہ پارٹی ختم نہیں ہوئی۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اجلاس میں شامل نیشنل کانفرنس کے رہنما نے کہا کہ اس میٹنگ میں موجود ہر ایک شخص کو یہ پیغام واضح دیا گیا کہ پارٹی میں ہر ایک کو ساتھ رکھنے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم پارٹی کے کارکنوں کو آگاہ کرنا چاہتے تھے کہ اب سے آگے بھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ ہم مانتے ہیں کہ ہمارے درمیان کوئی سینئر رہنما موجود نہیں لیکن ہم بیکار نہیں بیٹھ سکتے ۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی بھی ایسے ہی اجلاس منعقد کر رہی ہے ۔ رہنماوں کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنی پارٹی کی سرگرمیاں بندنہیں کرنی چاہئیں۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک رہنما نے کہا ، اگرچہ تمام چیزیں انتہائی اہم انداز میں چل رہی ہیں ۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق سابق وزیر اعلی غلام نبی آزاد سیاسی اور سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے رواں ہفتے جموں پہنچ رہے ہیں۔ان تمام سرگرمیوں کے باوجود بھارتیہ جنتا پارٹی اس حوالے سے اپنی برتری برقرار رکھے ہوئے ہے۔

  • مقبوضہ جموں و کشمیر :سی آئی ایس ایف کے جوان نے اپنے دو ساتھیوں کو گولی مارکر خودکشی کرلی

    مقبوضہ جموں و کشمیر :سی آئی ایس ایف کے جوان نے اپنے دو ساتھیوں کو گولی مارکر خودکشی کرلی

    جموں:مقبوضہ جموں و کشمیر :سی آئی ایس ایف کے جوان نے اپنے دو ساتھیوں کو گولی مارکر خودکشی کرلی، اطلاعات کےمطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور میں ایک سی آئی ایس ایف کے جوان نے اپنے دیگر دو ساتھی جوانوں پر فائرنگ کے بعد خودکو گولی ماردی ۔

    پولیس ذرائع کے مطابق ادھمپور کے پنچیری تحصیل کے پنچر سددل حلقے میں مقیم خانہ بدوشوں کے لیے سی آئی ایس ایف کی 251 یونٹ تعینات ہے اور وہ ان کے تحفظ کا کام کرتی ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اس واقعے میں سی آئی ایس ایف میں تعینات سنجے ٹھاکرے نامی جوان نے اپنے ہی دیگر دو ساتھیوں پر فائرنگ کردی جس کے بعد ان دو جوانوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔فائرنگ کرنے والے جوان کا ذہنی توازن صحیح نہیں تھا

    مذکورہ جوان نے ان دونوں پر فائرنگ کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مارنے کی کوشش کی جس میں وہ بری طرح سے زخمی ہوا، ان تینوں جوانوں کو پہلے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دو جوانوں کو مردہ قرار دے دیا جبکہ سنجے ٹھاکرے کو حالت نازک ہونے کے سبب ضلع اسپتال داخل کرادیا گیا۔جو کہ رات کو بعد میں چل بسا۔

    ذرائع کےمطابق ہلاک ہونے والوں جوانوں کی شناخت کانسٹیبل وی این مورتی اور کانسٹیبل محمد تسلیم کے طور پر ہوئی ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے اس کیس کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔جنوری 2007 کے بعد سے خودکشی کے اس واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں میں ہلاکتوں کی تعداد 443 ہو گئی ہے۔

    ذرائع کےمطابق بے گناہ کشمیریوں پر جاری مظالم ، گھر اور کنبہ سے دورمقامات پر تعیناتی ، موسمی شدت اور پیشہ ورانہ مہارت کی کمی کی وجہ سے ہونے والی مایوسی کی وجہ سے بھی ہندوستانی فورسز کے اہلکاروں میں اس طرح کے واقعات متواتر رونما ہوتے ہیں۔

  • سخت ترین سردی کی تاریک راتوں میں بھی بھارتی فوج کشمیریوں پرمظالم سے بازنہیں آرہی ، ہیومن رائٹس واچ

    سخت ترین سردی کی تاریک راتوں میں بھی بھارتی فوج کشمیریوں پرمظالم سے بازنہیں آرہی ، ہیومن رائٹس واچ

    نیویارک :سخت ترین سردی کی تاریک راتوں میں بھی بھارتی فوج کشمیریوں پرمظالم سے بازنہیں آرہی ، اطلاعات کےمطابق ہیومن رائٹس واچ نے گذشتہ سال اگست میں ، کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد مواصلاتی بلیک آوٹ سمیت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    بھارت میں بغاوت:جس حکومت کو چنا وہی ہمیں کاٹ کھانے کو آرہی ہے، بھارتی طالبہ

    ہیومن رائٹس واچ نے اپنی عالمی رپورٹ 2020 میں کہا ہے کہ ہندوستانی حکام مذہبی اقلیتوں کے تحفظ میں بھی ناکام رہے اورانسداددہشت گردی کے قوانین کا استعمال کیا ۔ہیومن رائٹس واچ کی جنوبی ایشیا کی ڈائریکٹر میناکشی گنگولی نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ہندوستانی حکومت نے کشمیر کی مکمل طور پر ناکہ بندی کرنے کی کوشش کی ہے ، اور وہاں ہونے والے مظالم کو چھپایا ہے ۔

    قسمت ہی بدل گئی :غریب ماہی گیروں کے جال میں 40 لاکھ مالیت کی 2 گولڈن سوُا مچھلیاں

    ذرائع کےمطابق ہیومن رائٹس واچ کی 652 صفحات پر مشتمل عالمی رپورٹ 2020 میں ، اس کے 30 ویں ایڈیشن میں ہیومن رائٹس واچ نے 100 کے قریب ممالک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا ہے۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں اپنی کارروائی سے پہلے ، حکومت نے اضافی دستے تعینات کیے ۔انٹرنیٹ اور فون سروس معطل کر دی، اور ہزاروں کشمیریوں کو حراست میں لیا ، جن میں سیاسی رہنما ، کارکن ، صحافی ، وکلا ، بچے اور ممکنہ مظاہرین بھی شامل ہیں۔

    دو ہفتوں کے دوران اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے 8 مکان مسمار

    کشمیر میں ہندوستانی حکومت کے اقدامات کی وجہ سے معاش کا خاتمہ ہو گیا اور تعلیمی سرگرمیاں ختم ہو گئیں ۔ جس پر بین الاقوامی فورمز کی طرف سے تنقید ہوئی ۔ تنقید کرنے والوں میں ریاستہائے متحدہ کی کانگریس ، یوروپی پارلیمنٹ ، اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل شامل ہیں۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اس رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ سال بھر میں اقوام متحدہ کے ماہرین نے بھارت میں متعدد معاملات پر تشویش کا اظہار کیا ہے ، جس میں غیر قانونی قتل ، آسام میں لاکھوں افراد کی ممکنہ بے دخلی اور کشمیر میں مواصلات کا بلیک آوٹ شامل ہیں۔

    بلوچستان میں شدید برف باری، 15 افراد ہلاک، سیکڑوں مسافر پھنس گئے،پاک فوج کے جوان…

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت بی جے پی کے حامیوں کے ذریعہ ، مذہبی اقلیتوں اور دیگر کمزور طبقوں پر ہجوم کے حملوں کی روک تھام اور تفتیش کے لئے سپریم کورٹ کی ہدایت کو صحیح طور پر نافذ کرنے میں ناکام رہی ہے۔ مئی 2015 کے بعد سے ، انتہا پسند ہندو گروہوں نے گائے کے گوشت کے تاجر قرار دے کر50 افراد کو ہلاک اور 250 سے زیادہ کو زخمی کردیا ۔ مسلمانوں کو مارا پیٹا گیا اور انہیں ہندو دھرم کے نعرے لگانے پر مجبور کیا گیا۔ اورپولیس جرائم کی مناسب طریقے سے تفتیش کرنے میں ناکام رہی ۔

    افغانستان میں افغان طالبان کمانڈر محب اللہ کو ماردیا گیا ہے

    ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کے مطابقشمال مشرقی ریاست آسام میں ، حکومت نے شہریوں کا قومی رجسٹر جاری کیا ۔ بیشتر مسلمان جو کئی برسوں سے ہندوستان میں مقیم ہیں ان پر سنگین الزامات لگائے گئے۔ حکومت اپیل کے بعد شہریت سے انکار کئے گئے افراد کے لئے حراستی مراکز بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر:سکیورٹی فورسز نے ایک نوجوان کو شہید کر دیا، تازہ ترین شہادتوں کی تعداد چھ ہوگئی

    مقبوضہ کشمیر:سکیورٹی فورسز نے ایک نوجوان کو شہید کر دیا، تازہ ترین شہادتوں کی تعداد چھ ہوگئی

    جموں:مقبوضہ کشمیر میں جموں کے ضلع ڈوڈہ میں گاوں گندنہ کے علاقے میں بھارتی فوج نے محاصرے اور تلاشی کی کاروائی میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ انہوں نے حزب المجاہدین کے جموں کے ریجنل کمانڈر ہارون عباس وانی عرف معین الاسلام کوڈوڈہ میں شہید کردیا ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان لینڈسلائڈنگ سے زخمی ہونے والوں کی عیادت کے لیے کشمیرپہنچ گئے

    ذرائع کے مطابق ہارون عباس وانی بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز ڈگری کے حامل تھے۔ بھارتی فورسز نے A+ کیٹگری میں رکھ کر انکے سر کی قیمت 15 لاکھ مقرر کر رکھی تھی ۔ہارون عباس نے نے ستمبر 2018 میں حزب المجاہدین میں شامل ہونے سے پہلے جموں میں ایک دوا ساز کمپنی میں ملازمت چھوڑ دی تھی۔ہارون ، حزب المجاہدین کے کمانڈر جہانگیر سرووری کے قریبی ساتھی تھے ۔

    اسلام ہی انسانیت کی آخری امید ہے،میں اسلام سے بے حد متاثرہوں ، بس میرے لیے دعا…

    ذرائع کےمطابق قریب تین ماہ قبل ، پولیس نے کشتواڑ اور ڈوڈہ اضلاع میں ایک درجن سے زائد افراد کو عسکریت پسندوں کو رسد فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔اس واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں رواں ہفتے میں تازہ ترین شہادتوں کی تعداد چھ ہوگئی ۔ اس سے قبل وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں چاڈورہ کے علاقے بہرام پورہ اور پلوامہ کے علاقے کلتراہ میں پیر کے روز بھارتی فوج نے محاصرے اور تلاشی کی دو الگ الگ کارروائیوں میں دونوجوانوں کو شہید کر دیاتھا۔

    بھارت میں بغاوت:جس حکومت کو چنا وہی ہمیں کاٹ کھانے کو آرہی ہے، بھارتی طالبہ

    آرمی حکام کے مطابق پیر کو رات دیر گئے پلوامہ کے علاقے کلتراہ میں سیکیورٹی فورسز کے ایک آپریشن میں ایک حریت پسند شہید ہو ا۔اتوار کے روز پلوامہ ضلع میں ترال کے علاقے گلشن پورہ میں بھارتی فوجیوں نے کورڈن اور سرچ آپریشن کے دوران تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیاتھا۔

  • آزادکشمیرمیں برفباری،لینڈسلائڈنگ سے 67 افراد دب کرشہید ہوگئے،عمران خان دکھ بانٹنے کےلیے پہنچے ہیں ،صدرآزادکشمیر

    آزادکشمیرمیں برفباری،لینڈسلائڈنگ سے 67 افراد دب کرشہید ہوگئے،عمران خان دکھ بانٹنے کےلیے پہنچے ہیں ،صدرآزادکشمیر

    مظفرآباد:آزادکشمیرمیں برفباری،لینڈسلائڈنگ سے 67 افراد دب کرشہید ہوگئے،عمران خان دکھیوں کی عیادت کےلیے پہنچے ہیں ،صدرآزادکشمیر،اطلاعات کےمطابق آزاد کشمیر کے صدرسردارمحمد مسعود خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہےکہ ریاست میں بہت زیادہ برفباری کی وجہ سے صورت حال اس وقت بہت خراب ہے،

    باغی ٹی وی کےمطابق سردارمسعود احمد خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بہت زیادہ لینڈسلائڈنگ ہوئی ہے جس کی وجہ سے مکانات تباہ ہوگئے ہیں ، 67-سے زائد افراد اس قدرتی آفت میں شہید ہوگئے ہیں‌، بڑی تعداد میں کشمیری زخمی بھی ہیں، انہوں نے کہا کہ اس مشکل میں رضاکار،حکومت اورپاک فوج کے جوان اپنے کشمیری بھائیوں کومشکلات سے نکالنےکےلیے بڑی محنت اورجانفشانی سے کام لے رہے ہیں‌

    ذرائع کےمطابق سردار مسعود احمد خان نے کہا ہےکہ ااس برفباری اورلینڈسلائڈنگ کی وجہ سے کئی گھرتباہ،مارکیٹیں منہدم ہوگئی ہیں‌،ایک مسجد بھی شہید ہوگئی ہے،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان آج مظفرآباد پہنچے ہیں‌ اوران کوبریفنگ دی گئی ، جس پرعمران خان نے آزاد کشمیر حکومت کو تمام ترتعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے فوری احکامات بھی دیئے

    سردار مسعود احمد خان نے مزید کہا کہ عمران خان کی وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدرسے بھی ملاقات ہوئی ہے ، اس موقع پرعمران خان نے حکومت پاکستان کی طرف سے اس قدرتی آفت کے نتیجے میں‌ہونے والے نقصانات کا خود جائزہ لیا اورمتعلقہ حکام کو ہدایت کی ہےکہ وہ شہدا، زخمیوں اوردوسرے متاثرہ افراد سے رابطہ کرکے ان کی مدد کریں ، ان کی ضروریات کا خیال رکھیں اورہرلمحے کی تازہ صورت حال سے انہیں آگاہ بھی رکھا جائے

  • مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس ایک بار پھر طلب

    مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس ایک بار پھر طلب

    مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس ایک بار پھر طلب
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو کشمیر پر ایک اور بڑی کامیابی ملی ہے، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کشمیر پر اجلاس طلب کر لیا ہے، اجلاس نیو یارک میں ہو گا جس میں اگست کے بعد دوسری بار مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر بات چیت ہوگی

    اجلاس میں اقوام متحدہ فوجی مبصرین گروپ ایل او سی کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اجلاس میں شرکت کے لیے آج نیو یارک پہنچیں گے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سلامتی کونسل کو متعدد خطوط لکھے تھے کشمیر کے حوالہ سے یہ دوسرا اجلاس اگست کے بعد ہو گا

    اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

    اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم

    بھارتی حکومت نے 5 اگست کو آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے فیصلے سے قبل اگست میں ہزاروں نیم فوجی دستوں کو جموں وکشمیر پہنچایا تھا۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے مسلط کر دہ فوجی محاصر ہ جاری رہنے کی وجہ سے وادی کشمیر اور جموں اور لداخ خطوں کے مسلم اکثریتی علاقوں میں نظام زندگی بدستور مفلوج رہا اور لوگ شدید مشکلات سے دوچارہیں۔ وادی کشمیر میں دفعہ 144کے تحت عائدسخت پابندیوں ، بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوںکی تعیناتی ، پری پیڈ موبائل فون، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ سروسز بدستور معطل ہونے کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور وہ ایک دوسرے سے رابطہ بھی نہیں کرسکتے۔

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

    وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

    نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

    کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

    حریت رہنما اور جموں کشمیر پیپلز موومنٹ کے چیئرمین میر شاہد سلیم میر کی زیر صدارت جموں میں مختلف سیاسی اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں کے اجلاس میں بھارتی پارلیمنٹ کی طرف سے حال ہی میں مسلمان مخالف شہریت کے متنازعہ قانون کی منظور ی کے بعد پید ا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کے شرکاء نے قانون کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بھارت میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے اور انہیں ملک بدر کرنے کی بڑی سازش کاحصہ قرار دیا۔

    مقبوضہ کشمیر میں دکانیں، کاروبار، تعلیمی مراکز بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ مقبوضہ وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں مظلوم اور نہتے کشمیریوں کے قتل کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ وادی میں خوف کے سائے برقرار ہیں جبکہ سری نگر کی جامع مسجد سمیت دیگر مساجد میں نماز جمعہ ادا نہیں کرنے دی جاگتی۔ قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور وادی میں حالات تاحال کشیدہ ہیں اور وادی کا دنیا سے تعلق تاحال منقطع ہے۔کشمیریوں کونماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کے لیے ، سری نگرمیں جامع مسجد کے اطراف کی سڑکیں سیل ہیں۔ کشمیری  نماز جمعہ کی ادائیگی سے محروم ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر میں مین اسٹریم سیاسی جماعتوں سے وابستہ بیشتر لیڈران جن میں تین سابق وزرائے اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ ، عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی بھی شامل ہیں، پانچ اگست سے مسلسل نظر بند ہیں . حریت رہنما سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، یاسین ملک، شبیر شاہ ،سیدہ آسیہ اندرابی و دیگر بھی نظر بند ہیں یا جیلوں میں ہیں.

  • آزاد امیدوار پرویز قادری بی جے پی کے امیدوار کو شکست دے کر سرینگر کے ڈپٹی میئر منتخب ہوگئے

    آزاد امیدوار پرویز قادری بی جے پی کے امیدوار کو شکست دے کر سرینگر کے ڈپٹی میئر منتخب ہوگئے

    سرینگر:آزاد امیدوار بی جے پی کے امیدوار کو شکست دے کر سرینگر کے ڈپٹی میئر منتخب،اطلاعات کے مطابق سرینگر میونسپل کارپوریشن کے اليکشن ميں آزاد امیدوار پرویز قادری بی جے پی کے عارف راجہ کو شکست دے کر نائب میئر منتخب ہو گئے ۔

    سری نگر سے ذرائع کےمطابق پرویزقادری کو 33 ووٹ ملے ، جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے امیدوار نے 24 ووٹ حاصل کیے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ کانگریس کے نامزد امیدوار نکول نے سات ووٹ حاصل کیے ، جبکہ چار ووٹ مسترد کردیئے گئے۔ ڈپٹی میئر کے عہدے کے لئے انتخاب اس وقت ضروری ہو گیا تھا جب سابق ڈپٹی مئیر شیخ عمران کے خلاف عدم اعتماد کے بعد دسمبر میں انھیں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

    ادھر سری نگرسے آمدہ اطلاعات کےمطابق بی جے پی کے رہنما شام لال شرما نے پرویز قادری کو ان کی جیت پر مبارکباد دی اور بی جے پی کارپوریٹرز کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا ، جب انتخابات 2018 میں ہوئے تھے تو ہمارے پاس صرف چار کارپوریٹرز تھے۔ اب ہمارے پاس 11 ممبر ہیں

  • بھارتی فوجی پھسل پھسل کرپاکستانی سرحد میں گرنے لگے

    بھارتی فوجی پھسل پھسل کرپاکستانی سرحد میں گرنے لگے

    نئی دہلی :بھارتی فوجی پھسل پھسل کرپاکستانی سرحد میں گرنے لگے،اطلاعات کےمطابق جموں وکشمیرمیں سرحد پرتعینات بھارتی فوج کا حوالدار راجیندرا سنگھ دورانِ ڈیوٹی برفباری میں پھسل گیا اور پاکستانی حدود میں جا پہنچا۔

    بھارتی دفاعی حکام کا کہنا ہےکہ فوجی اہلکار کے اہلخانہ کو اس کی گمشدگی کی اطلاع چند روز قبل اس کی یونٹ نے دی۔تاہم بعد میں بھارتی فوج نے اہلخانہ کو بتایا کہ راجیندرا سنگھ کشمیر میں پاک بھارت سرحد پر حادثاتی طور پر برف میں پھسل پاکستانی سرحد میں جا پہنچاہے ۔بھارتی خبررساں ادارے کاکہناہےکہ اہلکارکی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے اوراس کی واپسی کے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔

    دوسری جانب اب تک اس حوالےسےپاکستان کی جانب سےاب تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے ۔حوالدارراجیندراسنگھ دہرادون کارہائشی ہے،حوالدارراجیندراسنگھ 2002 میں 11 گڑھوال رائفلزرجمنٹ میں شامل ہوا تھا ۔راجیندراسنگھ کونومبرمیں گلمرگ کےبرف پوش علاقےمیں تعینات کیا گیاتھا۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری، 3 کشمیری نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری، 3 کشمیری نوجوان شہید

    سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔مقبوضہ کشمیر میں غاصب بھارتی فوج کے لاک ڈاؤن کا مسلسل 161 واں دن ہے، کرفیو کے باعث وادی میں سخت ترین سردی میں شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔

    سری نگر سے ذرائع کےمطابق بھارتی فوج کی طرف سے سخت سردی میں جہاں بہت زیادہ مصائب اورمسائل پیدا کیئے جارہے ہیں وہیں دوسری جانب وادی میں غاصب بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ میں محاصرے اور سرچ آپریشن کی آڑ میں گھر گھر تلاشی لی۔

    غاصب بھارتی فوج نے ترال کے علاقے گلشن پورہ میں مقابلے کی آڑ میں ظالمانہ کارروائی میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق شہید نوجوانوں کی شناخت عمر فیاض لون، فیضان حامد اور عادل بشیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

    یاد رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت 5 اگست 2019 کو صدارتی حکمنامے کے ذریعے ختم کردی تھی اور بعد میں یہ بلز راجیہ سبھا اور لوک سبھا سے بھارتی اکثریت کے ساتھ منظور کراکر قانون بنادیا تھا۔