Baaghi TV

Category: کشمیر

  • مقبوضہ وادی کو جیل میں تبدیل ہوئے 161 روز بیت گئے، مزید کتنے کشمیری گرفتار کرلیے،اہم رپورٹ

    مقبوضہ وادی کو جیل میں تبدیل ہوئے 161 روز بیت گئے، مزید کتنے کشمیری گرفتار کرلیے،اہم رپورٹ

    مقبوضہ وادی کو جیل میں تبدیل ہوئے 161 روز بیت گئے، مزید کتنے کشمیری گرفتار کرلیے، اہم رپورٹ

    باغی ٹی وی مقبوضہ وادی کو جیل میں تبدیل ہوئے 161 روز ہوگئے، ایک ہفتے کے دوران 36 سے زائد نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا۔ امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا، سری نگر میں حریت کانفرنس کے زیر اہتمام طلبا نے بھارت کے خلاف مظاہرہ کیا۔
    مقبوضہ وادی کے باسیوں کو مسلسل قید میں رہتے ہوئے 161 روز ہو گئے، دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ ٹرانسپورٹ ناہونے کے برابر ہے، سری نگر میں حریت کانفرنس کے زیر اہتمام طلبا نے مظاہرہ کیا۔ آزادی کے متوالوں نے مسئلہ کشمیر پر دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش پر بھارت کی مذمت کی۔

    بھارتی فورسز نے سرینگر، کلگام، بڈگام اور بارہمولا سمیت مختلف اضلاع سے متعدد نوجوانوں کو گھرگھرتلاشی کے دوران گرفتارکیا گیا، شہریوں کا کہنا ہےکہ قابض فوجی بغیرکسی وجہ کے گھروں میں گھس کرحراساں کرتے ہیں۔

    امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کااظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں سیاسی رہنماؤں اور شہریوں کی حراست اور انٹرنیٹ پر پابندی پر بھی تشویش ہے، امریکی سفیر کے مقبوضہ کشمیر کے دورے کا قریب سے مشاہدہ کر رہے ہیں۔
    اس سے قبل بھارتی وزارت خارجہ نے آنے والے سفراء کے اخراجات کی بھی ذمہ داری اٹھانے کا ڈرامہ بھی رچایا تھا تاکہ کوئی نہ کوئی کسی بہانے بھارت آجائے

    باغی ٹی وی کےمطابق اس سلسلے میں دنیا بھرمیں سے صرف 16 ممالک کے سفرانے مشروط حامی بھری تھی لیکن جب انہیں معلوم ہوا کہ بھارت ان سفیروں کومخصوص مقامات کے علاوہ دوسری جگہوں پرنہیں جانے دے گا اور نہ کشمیریوں سے بات چیت کرنے دے گا توپھر ان ممالک کےسفیروں نے بھارت آنے سے انکار کردیا

  • کشمیریوں کوانٹرنیٹ سروس کی بحالی کی امید،خوشی کا اظہار

    کشمیریوں کوانٹرنیٹ سروس کی بحالی کی امید،خوشی کا اظہار

    جموں:اب آپ اردو میں لکھ سکتے ہیں،اطلاعات کےمطابق جمعہ کے روز سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مقبوضہ کشمیر کے لوگوں نے جشن منایا اوربہت سے لوگوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ سروسز جلد ہی دوبارہ شروع کردی جائیں گی۔

    ایک کاروباری شخص اشتیاق احمد نے کہا کہ یہ ہمارے لئے بہت خوش کن خبر ہے کیونکہ انٹرنیٹ کو معطل ہوئے اب پانچ ماہ سے زائد کاعرصہ ہو گیاہے۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق انہوںنے کہاکہ ہر شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔ یہ وادی میں کاروبار کے لئے بدترین مرحلہ رہا ہے۔

    انٹرنیٹ ایک ایسا بنیادی ذریعہ ہے جس پر ہر ایک ، خاص طور پر کاروبار سے وابستہ افراد ، انحصار کرتے ہیں۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق وادی میں سیاحت کے شعبے سے وابستہ ایک اور تاجر امید کر رہے ہیں کہ انٹرنیٹ پر منحصر کاروبار کو بھر پور فائدہ ملے گا۔

    شہر کے مضافات میں مقیم ایک طالبہ ، آفرین مشتاق نے کہا کہ طلبا برادری سب سے زیادہ متاثر ہوئی تھی اور عدالت عظمی کی جانب سے یہ فیصلہ اگرچہ دیر سے ہوا ہے لیکن یہ تازہ ہوا جھونکا ہے۔

  • مودی حکومت کی من مانی، یورپی سفیروں نے دورہ مقبوضہ کشمیر کی دعوت مسترد کردی

    مودی حکومت کی من مانی، یورپی سفیروں نے دورہ مقبوضہ کشمیر کی دعوت مسترد کردی

    لاہور: مودی حکومت کا منافقانہ رویہ پھر بےنقاب ہوگیا، اپنی مرضی کے مقامات پر جانے کی اجازت نہ ملنے پر یورپی سفیروں نے دورہ مقبوضہ کشمیر کی دعوت مسترد کردی۔

    آسٹریلیا اور کئی خلیجی ممالک کے سفیروں نے بھی دورہ مقبوضہ کشمیر کی دعوت مسترد کی۔ یورپی سفیروں نے مقبوضہ کشمیر کے دورہ کے دوران مرضی کے لوگوں سے ملنے کا مطالبہ کردیا۔

    ذرائع کےمطابق بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے واقعات پرپردہ ڈالنے کےلیے غیرملکی سفیروں کوبلاکران کوچند مخصوص مقامات پرٹھہراکرپھریہ تاثردینے کا منصوبہ بنایا تھا،

    باغی ٹی وی کےمطابق بھارتی وزارت خارجہ نے آنے والے سفراء کے اخراجات کی بھی ذمہ داری اٹھانے کا ڈرامہ بھی رچایا تھا تاکہ کوئی نہ کوئی کسی بہانے بھارت آجائے

    باغی ٹی وی کےمطابق اس سلسلے میں دنیا بھرمیں سے صرف 16 ممالک کے سفرانے مشروط حامی بھری تھی لیکن جب انہیں معلوم ہوا کہ بھارت ان سفیروں کومخصوص مقامات کے علاوہ دوسری جگہوں پرنہیں جانے دے گا اور نہ کشمیریوں سے بات چیت کرنے دے گا توپھر ان ممالک کےسفیروں نے بھارت آنے سے انکار کردیا

  • عوام اپنے واٹس ایپ گروپس کو پولیس سٹیشن میں رجسٹر کروائیں:کشمیر پولیس

    عوام اپنے واٹس ایپ گروپس کو پولیس سٹیشن میں رجسٹر کروائیں:کشمیر پولیس

    لداخ:مقبوضہ کشمیر کے کچھ حصوں میں مقامی پولیس حکام نے مبینہ طور پر ایک سرکلر جاری کیا ہے ، جس میں لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنے واٹس ایپ گروپس کو باضابطہ طور پر رجسٹرڈ کروائیں۔

    یہ حکم خطے میں پانچ ماہ سے انٹرنیٹ کی معطلی کے سامنے آیا ہے ۔القمرآن لائن کے مطابق کارگل پولیس کے ایک حکم کو ، ایک مقامی اخبار لداخ ٹائمز کے ذریعہ ٹویٹ کیا گیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ واٹس ایپ گروپس کے منتظمین کو اپنے گروپس کو قریب ترین پولیس اسٹیشن میں رجسٹرکرنا ہوگا۔ مزید یہ کہ ، گروپ میں موجود مواد کے لئے انہیں ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔

    فی الحال ، کوئی ایسا ہندوستانی قانون موجود نہیں ہے جس کے تحت لوگوں کو آن لائن گروپس کو رجسٹر کرنے کی ضرورت ہو یا ان گروپ کے منتظمین مشترکہ مواد کے لئے ذمہ دار ہوں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ لوگوں کو حساس مواد شیئر کرنے سے باز رکھنے کے لئے یہ حکم جاری کیاگیا ہے۔

    اگرچہ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ امن و امان برقرار رکھنا چاہتی ہے ، لیکن یہ اقدام آزادی رائے پر پابندی کے مترادف ہے۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ماضی میں ، ہندوستان میں متعدد افراد کو ‘قابل اعتراض’ پیغامات بھیجنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے اور وہ جیل بھی گئے ہیں۔

    کوئی بھی ہندوستانی پولیس یا ایجنسی جو یہ دعوی کرتی ہے کہ وہ واٹس ایپ گروپ کے منتظمین کو دوسروں کے پوسٹ کردہ پیغامات کے لئے قانونی طور پر ذمہ دار بنا سکتی ہے، وہ براہ راست ہندوستانی سپریم کورٹ کے فیصلے اور موجودہ ہندوستانی قانون کے خلاف ہے۔ اور کسی قانون میں واٹس ایپ گروپس کی رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہے۔

    یہ پہلا موقع نہیں جب کشمیر میں حکام نے منتظمین سے گروپوں کے بارے میں حکام کو مطلع کرنے کوکہاہے۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پچھلے سال ہی ، اگست میں انٹرنیٹ بند ہونے سے قبل ، مختلف اضلاع کی مقامی پولیس نے لوگوں سے کئی بار اپنے واٹس ایپ گروپس کو رجسٹر کروانے کے لئے زور دیا۔

    ڈاکٹروں اور اسپتالوں کے نیٹ ورک سمیت وادی میں بہت سارے لوگ واٹس ایپ کے ذریعے ایک دوسرے سے بات چیت کرتے ہیں۔ ان گروپوں کی رجسٹریشن اور نگرانی رازداری اور اظہار رائے کی آزادی کے لئے خطرات پیدا کریگی ۔ منتظمین کے لئے یہ بھی ناممکن ہے کہ وہ مستقل طور پرگروپس کی نگرانی کریں ۔

  • فری کشمیرکا نعرہ کیوں ؟ دہلی پولیس نے طالبہ کے خلاف مقدمہ درج کردیا

    فری کشمیرکا نعرہ کیوں ؟ دہلی پولیس نے طالبہ کے خلاف مقدمہ درج کردیا

    نئی دہلی :فری کشمیرکا نعرہ کیوں؟دہلی پولیس نے احتجاج کرنےوالی ایک طالبہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کومجرم قراردینےکےلیے کوششیں شروع کردی ہیں، باغی ٹی وی کے مطابق دو دن قبل جواہرلال نہرو یونیورسٹی کے اساتذہ اورطلباپربھارتی پولیس اورخفیہ اداروں کے نقاب پوش اہلکاروں کی طرف سے جوتشدد کیا گیا اس پراحتجاج کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق اس احتجاج میں ایک طالبہ بھی شامل تھی جس نے ایک پوسٹربھی اٹھارکھا تھا جس پر لکھا ہوا تھا فری کشمیر،باغی ٹی وی ذرائع کےمطابق مہک نامی لڑکی کو”فری کشمیر”پوسٹرلہرانے پربغاوت کا مقدمہ درج کردیا گیا ہے،

    ذرائع کےمطابق جواہرلال نہرویونیورسٹی میں اساتذہ اورطلبا پرتشدد کے بعد پورے بھارت میں‌ احتجاجی مظاہرے پھوٹ چکے ہیں اوراب ان احتجاجی مظاہروں میں نہ صرف طالب علم اوراستاد شامل ہیں بلکہ بالی وڈ کے فلمی ستارے بھی شامل ہوکرمودی کے خلاف بغاوت کررہےہیں‌

  • پاکستان اللہ کی نعمت اور تحفہ ،خوبصورت مناظر کا مرکز ومحور

    پاکستان اللہ کی نعمت اور تحفہ ،خوبصورت مناظر کا مرکز ومحور

    پاکستان اللہ کی نعمت اور تحفہ ،خوبصورت مناظر کا مرکز ومحور، کہیں پہاڑ تو کہیں میدان، ہرطرف خوبصورت مناظر نے نہ صرف پاکستانیوں کوہمیشہ خوش و خرم رکھا بلکہ دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بھی پاکستان ہی ہے

     

     

    باغی ٹی وی کے مطابق اسی حوالے سے دانیا ل گیلانی نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں گلگت سے آگے کے ٹو کے مقام پربرف جس طرح سیاح لطف اندوز ہورہے ہیں ،دانیال گیلانی کہتے ہیں کہ اللہ کا پاکستان پر احسان ہے کہ ان مناظر کو دیکھ کر اللہ کے جمال کی عکاسی ہوتی ہے

    دانیال گیلانی کہتے ہیں کہ کے ٹو بیس کیمپ پرکچھ سیاح اپنی مہارت کا مظاہرہ کررہے ہیں ، یاد رہےکہ برطانیہ کے ایک ادارے نے بھی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں دنیا کے حسین ترین مناظر ہیں اوردنیا کو یہ مناظردیکھنے چاہیں

  • مظفرآباد:‏والنٹیئر پیس کانفرنس،صدرآزادکشمیرکی صدارت میں ،کشمیری رہنما شریک ہوں گے

    مظفرآباد:‏والنٹیئر پیس کانفرنس،صدرآزادکشمیرکی صدارت میں ،کشمیری رہنما شریک ہوں گے

    مظفرآباد:مظفرآباد:‏والنٹیئر پیس کانفرنس،صدرآزادکشمیرکی صدارت میں ،کشمیری رہنما شریک ہوں گے،اطلاعات کے مطابق 15 جنوری کو مظفرآباد میں ایک بین ملک گیر کشمیر کانفرنس ہورہی ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق مظفرآباد:‏والنٹیئر پیس کانفرنس کی صدارت صدرآزادکشمیرسردار مسعود احمد خان کریں گے ،اس کے علاوہ اس کانفرنس میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سمیت کشمیر کی تمام سیاسی ، مذہبی اور سماجی شخصیات بھی شرکت کریں گے

    باغی ٹی وی کے مطابق اس کانفرنس میں پاکستان بھر سے کشمیر سے محبت کرنے والی شخصیات بھی شرکت کررہی ہیں جن میں وزرا، پالیسی میکرز، نوجوان لیڈرز سمیت پورے ملک سے کثیر تعداد میں طلبا و طالبات بھی شرکت کریں گیں ،اطلاعات ہیں کہ پنجاب،سندھ،بلوچستان ، کے پی اور گلگت بلتستان سمیت تمام علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں افراد شرکت کریں گے

    مظفرآباد میں ہونے والی یہ کانفرنس کشمیریوتھ الائنس اور ‏والنٹیئر فورس پاکستان مشترکہ طورپرمنعقد کررہے ہیں ،دوسری طرف اس کانفرنس کے منتظمین کا کہنا ہےکہ مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں کے ساتھ اظہارہمدردی کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ پاکستانی اس کانفرنس میں شرکت کریں

  • کشمیری آزادی سمیت بنیادی انسانی حقوق سے یکسر محروم ہیں،حق دلاکررہیں گے،شاہ محمود قریشی

    کشمیری آزادی سمیت بنیادی انسانی حقوق سے یکسر محروم ہیں،حق دلاکررہیں گے،شاہ محمود قریشی

    ملتان:کشمیری مذہبی آزادی سمیت بنیادی انسانی حقوق سے یکسرمحروم ہیں،حق دلاکررہیں گے، اطلاعات کےمطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ گزشتہ5 ماہ سے کشمیری عوام محاصرے میں ہیں، کشمیری مذہبی آزادی سمیت بنیادی انسانی حقوق سے یکسر محروم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق قاسم باغ اسٹیڈیم میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس وقت مختلف اطراف سے اسلام کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ منظم منصوبے کے تحت دہشت گردی کو مسلمانوں کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے، اسلام کا مثبت تشخص اجاگر کرنا دور حاضر کا بنیادی تقاضا ہے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں متنازع قانون مسلمانوں کے خلاف تعصب کی بدترین مثال ہے، قانون کو بھارت کی 11 ریاستوں نے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے، ہندوستان کےعوام متنازع قانون کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ملتان میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ دنیا بھر کے مظلوموں کے حقوق دلانے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھیں گے

  • بھارتی فوج کشمیری نوجوانوں کواغواکرکے شہید کرنے لگی، سخت سردی میں بھیانک مظالم کی اطلاعات

    بھارتی فوج کشمیری نوجوانوں کواغواکرکے شہید کرنے لگی، سخت سردی میں بھیانک مظالم کی اطلاعات

    سری نگر:بھارتی فوج کی طرف سےکشمیری نوجوانوں کوشہید کرنے کا دعویٰ، سخت سردی میں بھیانک مظالم کی خبروں‌ نے عمران خان کوغمگین کردیا،اطلاعات کےمطابق مقبوضہ کشمیر کے راجوڑی ضلع میں قابض بھارتی فورسز نے 4کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    سری نگرسے آمدہ اطلاعات کےمطابق راجوڑی کے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن منگل کے روز شروع کیا گیا تھا جو آخری اطلاعات آنے تک جاری رہا۔ادھرمنگل کی شب اسی علاقے میں ہونے والے ایک حملے میں نائیک ساونت سندیپ رگھو ناتھ اوررائفل مین ارجن مگر نامی دو بھارتی فوجی ہلاک جبکہ درجن سے زائد زخمی بھی ہوگئے تھے

    مقبوضہ وادی میں کرفیو کے نفاذ اور لاک ڈاؤن کو 151 روز گزر گئے ہیں جس کے باعث جموں کشمیر اور لداخ کے مسلم اکثریتی علاقوں میں صورتحال اب بھی سنگین ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ سال 5 اگست کو آرٹیکل 370 کے نفاذ کے بعد سے مقبوضہ وادی میں تاحال کرفیو نافذ ہے جبکہ موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی بند ہیں۔

    اسٹوڈنٹ اینڈ یوتھ فورم کے چیئرمین منظور احمد بٹ نے ایک بیان میں مقبوضہ کشمیر میں جاری فوجی محاصرے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ادھرچین نے مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی ہوئی صورت حال پرتشویش کا اظہارکردیا ہے

    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر چین کا مؤقف واضح ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پر امن طور پر حل ہونا چاہئے۔

    ترجمان جينگ شوانگ نے کہا تھا کہ بھارت نے يکطرفہ طور پر انتظامی ڈويژن ميں تبديلياں کرکے چين کی خود مختاری کو چیلنج کيا ہے۔ غیر آئینی اقدامات سے چین کے علاقائی نقشے کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔

    ترجمان چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا تھا کہ چین بھارت کے اس اقدام کی شدید مذمت اور سخت مخالفت کرتا ہے کیونکہ مجوزہ علاقوں میں چین کا بھی کچھ حصہ شامل ہے۔

  • دوبھارتی فوجی کشمیر میں آپریشن کے دوران ماردیئے گئے

    دوبھارتی فوجی کشمیر میں آپریشن کے دوران ماردیئے گئے

    سری نگر:دوبھارتی فوجی مقبوضہ کشمیر میں کیرڈان آپریشن کے دوران ماردئیے گئے ، اطلاعات کےمطابق یہ بھارتی فوجی نوشہرہ سیکٹرکے علاقے میں کشمیری حریت پسندوں کی طرف سے جوابی کارروائی میں مارے گئے

    باغی ٹی وی کے مطابق بھارتی فوج نے کشمیریوں کے خلاف کئی خفیہ آپریشن شروع کررکھے تھے ،جن میں سے ایک کیرڈان آپریشن بھی ہے ، اطلاعات کے مطابق جب بھارتی فوج نوشہرہ سیکٹرمیں‌ کشمیری حریت پسندوں کی تلاش میں ان کا پیچھا کررہی تھی تو اس دوران کشمیری حریت پسندوں نے نشانہ لیتے ہوئے دوبھارتی فوجیوں کوموت کے گھاٹ اتاردیا

    سری نگر سے ذرائع کے مطابق کشمیری حریت پسند بھارتی فوج پرحملے کے بعد اپنے محفوظ مقامات کی طرف چلے گئے ، بھارتی فوج نے اس علاقے کوگھیرے میں لے رکھا ہے اورپورے علاقے کی تلاشی شروع کردی ہے