Baaghi TV

Category: خواتین

  • ایسی غذائیں جو عمر سے پہلے بوڑھا کرتی ہیں

    ایسی غذائیں جو عمر سے پہلے بوڑھا کرتی ہیں

    ایسی غذائیں جو عمر سے پہلے بوڑھا کرتی ہیں
    جسم پر بڑھاپے کے اثرات وقت کے ساتھ ساتھ ایک نہ ایک دن ظاہر ہو جاتے ہیں لیکن کچھ ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جن کو ہم کئی سالوں سے دیکھ رہے ہوتے ہم نوٹس کرتے ہیں کہ عمر کا بڑھنا ان لوگوں پر اثر انداز نہیں ہورہا ہوتا اور ہمارے اردگرد بہت سارے لوگ ایسے ہیں جنہیں ہم نوٹس کرتے ہیں کہ وہ اپنی عمر سے بہت پہلے بوڑھے ہو جاتے ہیں ہماری صحت کا دارومدار ہماری خوراک اور ورزش پر ہے ایسے کھانے جو ہمارے جسم کو جلدی بوڑھا کر دیتے ہیں اور ہماری جلد پر عمر سے بہت پہلے جھریاں پیدا کر دیتے ہیں

    یہ ہلکا ہلکا میک اپ اور سُندر سا رُوپ


    چینی اور میٹھے کھانے
    میٹھا کھانا مزیدار تو ضرور ہوتا ہے مگر صحت کے لیے نقصان دہ ہے چینی ہمارے جسم میں پروٹین اور لپڈز کا خاتمہ کرتی ہے چناچہ زیادہ چینی کھانے سے جہاں ہم موٹے ہوتے جاتے ہیں وہاں ہمارا جسم کمزور ہوتا جاتا ہے خاص طور پر وہ لوگ جو روزانہ تین کپ سے زیادہ چائے پیتے ہیں اور اس میں چینی بھی استعمال کرتے ہیں تو یہ چینی ان کے جسم سے پروٹین کو ختم کرتی ہے پروٹین کی کمی جلد کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے کیونکہ پروٹین جلد کو ترو تازہ رکھنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہے زیادہ میٹھا کھانا اور باقاعدگی سے کھانا ذیا بیطس جیسی بیماری کا باعث بھی بنتا ہے اور ذیا بیطس اور بہت سے خطرناک بیماریوں کو جسم میں پروان چڑھنے میں مدد دیتی ہے اپنی روزمرہ کی خوراک سے ایسی تمام چیزیں نکال دیں جن میں چینی استعمال ہوتی ہے اور میٹھا کھانے کے لیے تازہ پھل استعمال کریں تاکہ صحت مند اور جوان رہیں
    زیادہ چکنائی والی چیزیں
    زیادہ چکنائی والے کھانے نہ کھانے سے بھی جلد پر جھریاں پڑنے کا۔عمل تیز ہو جاتا ہے صحت مند چکنائی والے کھانے جیسے مچھلی ڈرائی فروٹ خاص طور پر بادام اور اخروٹ تخم بالنگا السی سبز پتوں والی سبزیاں وغیرہ کے اندر موجود چکنائی ہماری۔صحت کے لیے انتہائی مفید ہے یہ جلد سوجن کو ختم کرتی ہے اور جلد کے مردہ سیلز کو درست کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہے
    تیز مصالحوں والے کھانے
    تیز مصالحے مزیدار تو ہوتے ہیں مگر صحت مند نہیں یہ جلد پر الرجی پیدا کر سکتے ہیں اور انہیں کھانےسے جلد سرخی مائل ہوتی ہے اور خشک ہو جاتی ہے جس سے عمر کے اثرات اس پر جلد ظاہر ہونا شروع ہو جاتے ہیں اگر آپ ایسے کھانے کے شوقین ہیں تو ایسے کھانوں کے ساتھ زیادہ۔سے زیادہ پانی کا استعمال کریں
    https://login.baaghitv.com/stomach-k-masayel-sy-nijaat-kesy-payen-%d8%9f/
    کم پانی پینا
    پانی کی کمی جلد پر جھریاں پڑنے کا۔سب سے بڑا سبب ہے اور یہ جسم کو ڈی ہائیڈریٹ کر کے اور بہت سے بیماریوں کا باعث بھی بن سکتی ہے اس لیے پانی کا استعمال زیادہ کریں دن میں کم۔از کم۔دو لیٹر پانی۔پئیں
    چائے پانی اور کیفین والے کھانے
    چائے کافی وغیرہ میں شامل کیفین ہمارے جسم کی جلد کو خشک کرتی ہے ہے جلد سے موئسچرائزر کا خاتمہ کرتی ہے اگر آپ چائے اور کافی کے شوقین ہیں تو اس پریشانی سے بچنے کے لیے چائے اور کافی وغیرہ کے ہر کپ کے ساتھ پانی کا ایک گلاس پی لیں تو آپ جلد خشک ہونے کی پریشانی سے بچ جائیں گے
    نمک کا استعمال
    مچھلی کے گوشت کو فرائی کرنے سے پہلے نمک لگا دیا جاتا ہے نمک مچھلی کے گوشت میں سے پانی جذب کر لیتا ہے اسی طرح ہماری روزمرہ کی۔خوراک میں شامل نمک ہمارے جسم میں پانی کی مقدار کو کم کرتا ہے اور زیادہ نمک کھانے سے جہاں دیگر کئی طرح کی بیماریاں جیسے ہائی بلڈ پریشر وغیرہ لاحق ہو سکتی ہیں وہاں یہ جسم کا پانی۔جذب کرکے ہماری جلد کو جلدی۔بوڑھا کر دیتا ہے
    جلا ہوا کھانا
    ایسے کھانے جو تیز آگ پر جل جائیں جیسے گوشت وغیرہ اور زیادہ فرائی ہونے والے کھانے جو فرائی ہونے کے بعد کالے ہو جاتے ہیں ہماری صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہیں یہ۔ہماری جلد کو توانا رکھنے والے کلوجنز کو ختم کرتے ہیں اور ہمارے جسم کو عمر سے پہلے بوڑھا کر دیتے ہیں
    پروسیسڈ فوڈز
    بازار سے ملنے والی بہت سی پروسیسڈ فوڈز ٹرانس فیٹ پر مشتمل ہوتے ہیں جو انتہائی نقصان دہ ہیں جو انتہائی نقصان دہ ہے یہ ہمارے جسم کو ڈی ہائیڈریٹ کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ڈی ہائیڈریشن جلد کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے اور جلد پر جھریاں پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے

    آنکھیں روح کا دریچہ


    تلی ہوئی غذا فاسٹ فوڈ اور جنک فوڈ
    گھی اور آئل میں تلے ہوئے کھانے فاسٹ فوً وغیرہ ہمارے جسم میں خون کی۔روانگی کو سست کرتے ہیں یہ دل کی۔بیماریوں کا۔باعث بنتے ہیں اور جسم میں خون لے جانے والی۔نالیوں کے سُکڑنے اور انھیں بلاک کرنے کا۔بھی باعث بنتے ہیں اور اگر ہمارے جسم میں خون کی ترسیل کا۔ناظام ٹھیک کام نہ کرے تو جلد پر عمر سے پہلے جھریاں پیدا ہونی۔شروع ہو جاتی ہیں لہذا ہمیں اپنی خوراک سے ایسے کھانوں کو نکالنا بہت ضروری ہے تاکہ صحت مند اور جوان رہ۔سکیں
    آلو کی چپس
    آلو کھائے جانے کے فوراً بعد جسم کے اندر گلوکوز میں بدل جاتا ہے اور تیز آنچ پر فرائی ہونے کے بعد آلو اور دیگر کھانے ہماری سکن کے سیلولر ڈیمج کرنے کا باعث بنتے ہیں اگر آپ آلو کھانے کے شوقین ہیں تو فرائی کرنے کی بجائے انہیں بیک کر کے کھائیں جھریوں سے بچنے کے لیے سادہ غذا کا۔استعمال کریں پانی۔زیادہ سے زیادہ پینا چاہیے دن میں دو لیٹر یا کم از کم آٹھ گلاس پانی۔ضرور پینا چاہیے

  • خون کی کمی پورا کرنے کے قدرتی طریقے

    خون کی کمی پورا کرنے کے قدرتی طریقے

    خون کی کمی پورا کرنے کے قدرتی طریقے
    خون انسانی جسم میں ٹرانسپورٹ پروٹیکشن اور ریگولیشن جیسے تین اہم کام سرانجام دیتا ہے اور جسم میں خون کی کمی انسانی جن کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے ہیموگلوبن ایک پروٹین ہے جو خون کے سرخ ذرات میں پائی جاتی ہے اور خون کے سرخ ذرات کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ جسم کے تمام اعضا تک آکسیجن کو پہنچائے اور جسم سے سرخ کاربن ڈائی آکسائیڈ کو وصول کر کے خارج کرے
    ہیمو گلوبن کی کمی کی علامات
    اگر جسم میں ہیموگلوبن کی کمی ہے تو مندرجہ ذیل علامات ظاہر ہوتی ہیں جس میں دل کی دھڑکن کا تیز ہو جانا مسوڑھوں اور جلد کا پھیکا پڑ جانا شدید تھکاوٹ محسوس ہونا اور سُستی اور کاہلی کا چھائے رہنا پٹھوں کا کمزور پڑ جانا سر میں بار بار درد کا ہونا وغیرہ
    ہیموگلوبن کی کمی پورا کرنے کے طریقے
    ہم اپنے جسم میں ہیموگلوبن کی کمی کو مندرجہ ذیل طریقوں سے پورا کر سکتے ہیں
    زیادہ آئرن والے کھانے
    ہیمو گلوبن کی کمی کےشکار افراد زیادہ آئرن والے کھانے کھانے سے اس کمی کو پورا کر سکتے ہیں آئرن ہمارے جسم میں ہیموگلوبن کی مقدار بڑھانے کے ساتھ ساتھ خون کے سرخ ذرات میں بھی اضافہ کرتا ہے گوشت مچھلی انڈے خشک میوہ جات خاص طور پر کھجور اور انجیر بروکلی سبز پتوں والے کھانے جیسے ساگ اور پالک سبز لوبیا السی اور مونگ پھلی کا مکھن وغیرہ ایسے کھانے ہیں جو آئرن سے بھر پور ہوتے ہیں

    گُردوں کے امراض جدید تحقیق کی روشنی میں


    فولیٹ والے کھانے
    فولیٹ وٹامن بی کی ایک قسم ہے جو ہمارے جسم میں ہیموگلوبن کی۔مقدار بڑھانے میں انتہائی اہم کردار سر انجام دیتی ہے اور اگر ہم اپنے کھانوں میں ایسے کھانے نہیں کھا رہے جو فولہٹ سے بھر پور ہوں تو جہاں اینیمیا جیسی بیماری کا شکار ہونے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں وہاں فولیٹ کی کمی خون کے سرخ ذرات کو میچور نہیں ہونے دیتی گائے کا گوشت پالک چاول مونگ پھلی سرخ لوبیا وغیرہ ایسے کھانے ہیں جو فولیٹ سے بھر پور ہوتے ہیں ان کھانوں کے علاوہ اس کمی کو پورا کرنے کے لیے فولیٹ سپلیمنٹ بھی استعمال کر سکتے ہیں
    آئرن جذب کرنے کی صلاحیت بڑھانے والی غذائیں
    خون کی کمی کو پورا کرنے کے لیے جہاں زیادہ آئرن کھانے کھانا ضروری ہے وہاں ایسے کھانے بھی ضروری ہیں جو جسم میں آئرن کوجذب کرنے کی۔صلاحیت کو بڑھاتے ہیں وٹامن سی سے بھر پور کھانے جیسے کینو مالٹا مسمی امرود سبز پتوں والی سبزیاں وغیرہ ہمارے جسم میں آئرن جذ ب کرنے کی صلاحیت کو بڑھاتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ایسے کھانے جو وٹامن اے اور پیٹا کیروٹین سے بھر پور ہوتے ہیں وہ بھی جسم کے اندر آئرن کو جذب کرنے اور استعمال کرنے کی۔صلاحیت پیدا کرتے ہیں وٹامن اے مچھلی گردوں کدو شکر قندی اور کیلے وغیرہ کھانے سے حاصل کر سکتے ہیں اور ایسی سبزیاں اور پھل جن کا رنگ سرخ پیلا اور مالٹا ہو ان سے بیٹا کیروٹین حاصل کی جاسکتی ہے جیسے گاجر حلوہ کدو شکر قندی آم وغیرہ اس کے علاوہ وٹامن اے کی کمی وٹامن اے کے سپلیمنٹ کھانے سے بھی پوری کی جا سکتی ہے یاد رکھیں وٹامن اے کی زیادہ مقدار استعمال کرنا خطرناک ہو سکتا ہے

    کھانسی کے علاج کا انتہائی مجرب گھریلو نسخہ


    ہیمو گلوبن کی کمی کی وجوہات
    ایسے افراد جن کے خون میں ہیمو گلوبن کی کمی پیدا ہوتی ہے وہ اینیمیا کا شکار ہو جاتے ہیں اورعام طور پر اینیمیا پیدا ہونے کی کی مندرجہ۔ذیل۔وجوہات ہوتی ہیں جن میں آئرن وٹامن بی بارہ اور فولیٹ کی کمی چوٹ لگنے یا کسی دوسری وجہ سے زیادہ خون کا بہہ جانا کہنسر گردوں میں خرابی جگر میں خرابی ہارمونز کی کمی تھیلسیما جو خون میں ہیمو گلوبن پیدا ہونے سے روکتی ہے اور ایسی بیماریاں جو خون کے سرخ ذرات اور ہیموگلوبن پیدانہیں ہونے دیتی ہیمو گلوبن کی کمی تمباکو نوشی پھیپھڑوں میں خرابی جلد کے جل جانےاور بہت زیادہ ورزش کرنے سےبھی پیدا ہو سکتی ہے خون کی کمی کھانوں کے علاوہ سپلیمنٹ کھانے سے بھی پوری کی۔جا سکتی ہے جس کے لیے کسی ڈاکٹر س

  • روزمرہ زندگی میں کھائی جانے والی غذائیں جو دماغ کی کارکردگی کو متاثر کرتی ہیں

    روزمرہ زندگی میں کھائی جانے والی غذائیں جو دماغ کی کارکردگی کو متاثر کرتی ہیں

    روزمرہ زندگی میں کھائی جانے والی غذائیں جو دماغ کی کارکردگی کو متاثر کرتی ہیں
    دماغ انسانی جسم کا سب سے اہم عضو ہے جسکے بغیر زندگی نا ممکن ہے دماغ جسم کے تمام اعضا کو حرکت میں رکھتا ہے اسی لیے ضروری ہے کہ دماغ کو صحت مند کھانوں کے ساتھ صحت مند رکھا جائے ہماری روزمروہ لوفاک میں کچھ ایسے بھی کھانے ہیں جو دماغ کی صحت پر انتہائی برے اثرات ڈالتے ہیں یہ ہماریادداشت کو متاثر کرتے ہیں اور ہمارے موڈ کو خراب کرنے کا باعث بنتے ہیں
    مندرجہ ذیل کھانے جو ہماری دماغ کی کارکردگی کو متاثر کرتے ہیں

    خون میں کولیسٹرول۔لیول کیسے کم کر سکتے ہیں?


    بازاری اور جنک فوڈ
    بازاری کھانوں اور جنک فوڈ وغیرہ میں جہاں شوگر کا۔استعمال کیا جاتا ہے وہاں ان کھانوں میں بہت زیادہ ریفائن آٹا یعنی میدہ بھی استعمال کہا جاتا ہے اور ایسے کھانے ہمارے جسم۔کا گلیسمیک انڈیکس کو بڑھاتے ہیں یعنی یہ کھانے جلدی ہضم ہو کر خون میں۔شوگر اور انسولین کو بڑھانے کا باعث بنتے ہیں اور جب ایسے کھانے زیادہ مقدار میں کھائے جائیں تو یہ ہمارے جسم میں گلیسمیک لوڈ کو بڑھانے کا باعث بنتے ہیں یعنی کھانے کی ایک مقدار خون میں کتنے شوگر لیول کا اضافہ کرتے ہیں سائنسی تحقیق کے مطابق گلیسمیک لوڈ کی۔زیادہ مقدار والے کھانےبڑوں۔سمیت بچوں کی یاداشت کو بھی متاثر کرنے کا سبب بنتے ہیں اور ان کے پڑھنے لکھنے اور سیکھنے کی صلاحیتوں کو متاثر کرتے ہیں
    پراسیسڈ فوڈز
    ایسے بازاری کھانے جو پہلے سے پراسیسڈ ہوتے ہیں اور گھر میں لا کر انہیں تیل یا گھی میں فرائی کر کے کھایا جاتا ہے جیسے نگٹس سموسے چکن ونگز رول وغیرہ اور آلو کی چپس سلانٹیاں بسکٹس وغیرہ ہماری صحت پر بہت زیادہ بُرے اثرات مرتب کرتے ہیں ان کھانوں میں شوگر کا استعمال کیا جاتا ہے اور یہ غذائیت سے محروم اور کیلوریز سے بھر پور ہوتے ہیں اور ہماری دماغی صلاحیتوں کو بُری طرح متاثر کرنے کا باعث بنتے ہیں

    ڈائٹنگ کے دوران کی جانے والی غلطیاں


    میٹھے پکوان اور ڈرنکس
    میٹھے کھانے اور میٹھے ڈرنکس سوڈا انرجی ڈرنکس فروٹ جوسسز وغیرہ کا زیادہ استعمال جہاں موٹاپے جیسی بیماریوں کو پیدا کرنے کا باعث بنتا ہے وہاں ہماری دماغی صلاحیتوں کو بھی خطرناک حد تک متاثر کرتا ہے کھانے میں میٹھے کا زیادہ استعمال ٹائپ ٹو ذیابیطس کو ہمارے جسم میں دعوت دیتا ہے اور یہ ذیا بیطس خطرناک دماغی بیماری الزائمر کا باعث بنتی ہے میٹھے کھانے جہاں موٹاپا پیدا کرتے ہیں وہاں ہائی بلڈ پریشر پیدا کرتے ہیں خون میں چربی بڑھاتے ہیں اور خون کے نظام ترسیل کو متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ خطرناک دماغی بیماری ڈیمینٹیا کا باعث بنتے ہیں
    مصنوعی شوگر
    بازار میں ملنے والی شوگر فری مٹھاس اور شوگر فری ڈرنکس میں استعمال۔ہونے والی یہ مٹھاس جسے عام۔طور پر ذیابیطس کے مریض یہ سمجھ کر استعمال کرتے ہیں کہ اس سے شوگر نہیں ہوگی ہماری صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ چیز ہے یہ دماغ کو کمزور کرتی ہے اور ہمارے اندر چڑ چڑا پن پیدا کرتی ہے
    ٹرانس فیٹ
    ٹرانس فیٹ دماغی صلاحیتوں کو بری طرح متاثر کرتی ہے اور یہ فیٹ عام طور پر ہمارے کوکنگ آئل اور بناسپتی گھی وغیرہ میں بڑی مقدار میں پائی جاتی ہے اور کئی۔سائنسی تحقیقات کے مطابق یہ مصنوعی چکنائی جہاں الزائمر جیسی دماغی بیماری کا باعث بنتی ہے وہاں یاداشت کو کمزور بناتی ہے اور جسم میں دیگر کئی طرح کی دائمی بیماریوں کو دعوت دیتی ہے جس میں دل کی بیماریاں ہائی بلڈ پریشر کولیسٹرول اور موٹاپا وغیرہ شامل ہیں
    نمکین اشیاء:
    نمک میں سوڈیم کی ایک بڑی مقدار شامل ہوتی ہے اور زیادہ سوڈیم والے کھانے جہاں ہائی بلڈ پریشر اور دل کی خطرناک بیماریوں کے علاوہ اور کئی بیماریوں کا باعث بنتے ہیں وہاں میڈیکل۔سائنس کی جدید تحقیقات کے مطابق یہ دماغی افعال اور سوچنے سمجھنے کی۔صلاحیت کو بھی متاثر کرنے کا باعث بنتے ہیں
    صحت مند زندگی کے لیے صحت مند خوراک استعمال کرنا بہت ضروری ہے اپنی خوراک پر دھیان دیں اور ایسے تمام کھانوں سے گریز کریں جو صحت کو نقصان پہنچاتے ہیں

  • نظر بد کیاہے اور یہ انسان کے جسم پر کیسے اثر انداز ہوتی ہے ؟

    نظر بد کیاہے اور یہ انسان کے جسم پر کیسے اثر انداز ہوتی ہے ؟

    نظر بد کیاہے اور یہ انسان کے جسم پر کیسے اثر انداز ہوتی ہے ؟
    کہتے ہیں بری نظر انسان کو قبر اور اونٹ کو ہانڈی تک لے جاتی ہے بری نظر پہاڑ کو کھا جاتی ہے اور نظر بد انسان کو ہلاک کر دیتی ہے مگر بہت سے لوگ اس بات پر یقین نہیں رکھتے ان کا کہنا ہے کہ یہ سب توہم پرستی اور من گھڑت باتیں ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں مشہور امریکی رائٹر رابرٹ فلگھم اپنی کتاب آئی ریلی نِیڈ ٹو نو آئی لرن ان کنڈر گارٹن میں لکھتے ہیں کہ افریکہ کے سولومون آئی لینڈ پر رہنے والے قبائل جب کسی درخت کی لکڑی کو استعمال کرنے کا ارادہ کرتے ہیں تو وہ ہرے بھرے درخت کو نہیں کاٹتے سولومون قبائل کے لوگ اکٹھے ہوکر اُس درخت کو گھیر لیتے ہیں اور اُسے بد دعائیں دینا شروع کر دیتے ہیں اور پھر کچھ ہی دنوں میں وہ۔درخت سوکھ جاتا ہے تب وہ اُسے کاٹ کر اُس کی لکڑی استعمال کر لیتے ہیں کیا نظر بد انسان کے جسم پر اثر انداز ہوتی ہے ؟ سائنس بھی اس بات کو نہیں مانتی کیوں کہ سائنس ہر اُس چیز سے انکار کر دیتی ہے جسے وہ لیبارٹری میں ٹیسٹ نہیں کر سکتےمگر میٹ فزکس کو پڑھنے والے اس بات کو جانتے ہیں کہ نظر بد کے انسانی جسم پر اثرات پیدا ہوتے ہیں اور وہ نظر نہ آنے والی لہروں کی صورت میں جسم کو نقصان پہنچاتی ہے

    ٹائیفائیڈ بخار کی علامات اور اقدامات


    نظر بد معلوم کرنے کا۔طریقہ
    یہ بات اکثر دیکھنے میں آئی ہے کہ بعض اوقات انسان کسی ایسے مرض کا شکار ہو جاتا ہے جس کی نہ تو تشخیص ہی ممکن ہوتی ہے اور نہ ہی اس مرض کا ازالہ ممکن ہوتا ہے روحانیات سے دلچسپی رکھنے والے احباب کے نزدیک ایسے مرض کا سبب نہ ہی تو جسمانی ہوتا ہے اور نہ ہی آسیبی و سفلی بلکہ ایسا مریض نظر بد کا۔شکار ہو جاتا ہے جس کا جلد اور صحیح علاج نہ ہونے کے باعث مرض علاج معالجہ کے باوجود شدت اختیار کر جاتا ہے اس مرض کا شکار ہر شخص ہو سکتا ہے خصوصاً بچے اور عورتیں اس مرض کا اثر فوراً قبول کر لیتے ہیں
    ںظر بد جسم پر کیسے اثر انداز ہوتی ہے؟
    بُری نظر شیطان کی نظر ہوتی ہے اور بُری نظر کے پہچھے حسد چھپا ہوتا ہے اللہ خود اپنی کتاب قرآن پاک میں فرماتا ہے کہ حسد کرنے والوں کے شر سے اللہ کی۔پناہ مانگو

    سیزنل افیکٹیو ڈس آرڈر (SAD) کی علامات علاج اور احتیاطی تدابیر


    جب کوئی شخص بری نظر میں گھر جاتا ہے تو اُس کے جسم پر مندرجہ ذیل نشانیاں ظاہر ہوتی ہیں
    وہ اچانک بغیر کسی وجہ سے جسمانی کمزوری محسوس کرتاہے آنکھوں سے پانی نکلنا شروع ہو جاتا ہے اُسے بغیر کسی وجہ سے بھوک لگنا ختم ہو جاتی ہے اُس کے چہرے کا رنگ پیلا یا زرد ہونا شروع ہو جاتا ہے چھوٹی اور معمولی باتوں پربھی پریشانی اسے گھیر لیتی ہے اور اُس کی ہمت کو شدید نقصان پہنچاتی ہے اُسے سینے میں جکڑن اور بھاری پن محسوس ہوتا ہے جسم پر سُستی طاری ہو جاتی ہے اور کام کرنے کی صلاحیت ختم ہو۔جاتی ہے سر میں مستقل درد رہنا شروع ہو۔جاتا ہے یا وہ درد شقیقہ میں مبتلا ہو جاتا ہے ایے سر کو بھاری محسوس کرتا ہے نظر لگنے کی۔صورت میں آدمی اپنے دوست احباب اور رشتہ داروں سح ملنا پسند نہیں کرتا کاروبار یا املاک میں نقصان ہونا شروع ہو جاتا ہے
    نظر بد سے بچنے کے طریقے
    انسان عام طور پر بُری نظر کو خود دعوت دیتا ہے کہ وہ اُسے کھا جائے آپکا اچھا لباس آپکا اچھا کھانا نیک اولاد آپ کی ترقی آپ کی خوبصورتی ماں باپ سے فرماں برداری آپ کی سخاوت آپ کا اچھا اخلاق آپ کا خوبصورت سخن لوگوں میں آپ کی قبولیت وغیرہ یہ تمام خوبیاں حسد کرنے والوں کو حسد کرنے پر مجبور کرتی ہیں اور آج کل آپکی ترقی سوشل میڈیا پر سب کو نظر آتی ہے آپ جب کسی خوبصورت ڈریس جیولری گھر کی سجاوٹ خوبصورت تصویر یا اچھے کھانے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہیں تو بہت سے ایسے بھی ہوتے ہیں جن کے دلوں کا حسد اُن تصاویر کو دیکھ کر بیدار ہو جاتا ہے اور آپکے نقصان کا باعث بنتا ہے قرآن پاک میں سورة یوسفؑ میں دو واقعات ہمیں نظر بد سے بچنے کی تلقین کرتے ہیں ایک جب حضرت یوسفؑ کا خواب سُن کر ان کے والدنے انہیں کہا تھا کہ اپنا خواب اپنے بھائیوں کو مت سنانا وہ تُم سے حسد کرنے لگیں گے اور دُوسرا جب قحط کے وقت حضرے یوسفؑ کے بھائی مصر سے غلہ لینے کے لیے جانے لگے تو اُن کے باپ نے تلقین کی کہ محل میں داخل اکٹھے مت ہونا علیحدہ علیحدہ داخل ہونا (تا کہ نظر بد سے بچ سکو)
    ان مثالوان سے ثابت ہوتا ہے کہ لوگوں کی نظروں سے بچنا ضروری ہے آپؐ کے ارشاد کا مفہوم ہے اپنی ضروریات کو پورا کرنے سے پہلے رازداری سے کام لیا کرو کیوں کہ ہر نعمت والے سے حسد کیا جاتا ہے

    یہ پینڈورا باکس ہے کیا? حقیقت یا افسانہ?


    نظر اُتارنے کا۔طریقہ
    نظر اُتارنے کا سب سے اچھا طریقہ ہے کہ چاروں قُل اول آخر درود پاک پڑھ کر ہاتھوں پر پھونک مار کر ہاتھ پورے جسم پر پھیر لو اور اللہ سے حاسدین کے شر سے پناہ مانگ لو اور اگر ممکن ہو تو ساتھ میں کسی مسکین کو کھانا کھلا دو

  • کھانسی کے علاج کا انتہائی مجرب گھریلو نسخہ

    کھانسی کے علاج کا انتہائی مجرب گھریلو نسخہ

    کھانسی کے علاج کا انتہائی مجرب نسخہ
    کھانسی موسم گرما اور سرما کا ایک عام مرض ہے جو بچوں بڑوں اور بوڑھوں سبھی کو متاثر کرتا ہے کھانسی کی صورت میں سانس کا تنگ ہونا ہا کھچ کھچ کے آنا اور خاص طور پر رات کو سوتے وقت اور صبح سویرے اور کھانسی کے ساتھ بلغم آنا انتہائی تکلیف دہ عمل ہے اگر کھانسی کا۔بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ پھیپھڑوں کو کمزور کر دیتی ہے اور زخم کر دیتی ہے جس سے کوئی بڑی بیماری لاحق ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے کھانسی کے علاج کا مجرب نسخہ درج ذیل ہے
    کاکڑہ سنگھی شکر تبغال زنجبیل اور پیپلا مول تما م ایک ایک ماشہ لے کر باریک پیس کر سفوف بنا لیں پھر اس سفوف کو شہد میں ملا کر رکھ لیں اور دن میں تھوڑا تھوڑا چاٹتے رہیں یہ کھانسی کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکے گا یہ نسخہ بچوں بڑوں سب کے لیے مفید ہے
    شربت توت سیاہ ایک چائے کا چمچ شربت صدوری ایک چائے کا۔چمچ اور لعوق سبستاں آدھی چائے کی چمچ کو عرق گاوزبان میں جوش دے کر قہوہ بنا لیں اور صبح نہار منہ اور رات کوسونے سے قبل استعمال کریں انشاءاللہ ایک ہی دفعہ کے استعمال کے بعد مرض غائب ہو جائے گا یہ نسخہ بزرگوں کی عطا ہے جس کا استعمال کھانسی ریشہ پر فوری قابو پاتا ہے اور تکلیف سے نجات عطا کرتا ہے اس کا استعمال بچوں بڑوں سب کے لیےانتہائی مفید ہے

  • بالوں کو بڑھانے کا بہترین طریقہ

    بالوں کو بڑھانے کا بہترین طریقہ

    بالوں کو بڑھانے کا بہترین طریقہ
    اجزاء:
    کالے ثابت ماش ایک کپ
    آملہ آدھا کپ
    سیکا کائی آدھا کپ
    میتھی کے بیج دو بڑے چمچ
    لیموں کے خشک چھلکے چار عدد
    ترکیب:
    اوپر دی گئی تمام اشیاء کو پیس لیں اور سفوف بنا لیں یہ سفوف گرم پانی میں آدھے گھنٹے کے لیے بھگو دیں اور پھر سر پر لگائیں تقریباً پانچ منٹ بعد سر دھو لیں اس کے باقاعدہ استعمال سے چند ہفتوں میں ہی بال لمبے گھنے ہوں گے اور گرنا بند ہو جائیں گے

  • روکھے اور بے جان بالوں کے لئے بہترین تیل

    روکھے اور بے جان بالوں کے لئے بہترین تیل

    روکھے اور بے جان بالوں کے لئے بہترین تیل
    اجزاء:
    کڑی پتے دس گرام
    آملہ دس گرام
    مہندی کے پتے دس گرام
    تل کا تیل آدھا پاو
    ترکیب:
    آملہ کڑی پتوں اور مہندی کے پتوں کو کسی برتن میں ڈال کر ایک سو پچیس ملی لیٹر پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں ہلکی آنچ پر ہی پکانا ہے اگر تیز آنچ پر پکائیں گی تو تیل اچھا نہیں بنے گا اور پھر تیل شامل کر دیں اور پکائیں ہلکی آنچ پر ہی جب تیل اور پانی یکجان ہو جائیں تو کسی بوتل میں ڈال لیں اور سر پر لگائیں روکھے غیر چمکدار اور الجھتے بال انشاءاللہ کچھ ہی دنوں میں چمکدار اور نرم و ملائم ہو جائیں گےاس کے علاوہ ہفتے میں ایک بار دہی میں انڈہ سرسوں کا تیل اور لیموں مکس کر کے لگائیں اورایک گھنٹے بعد سر دھو لیں کچھ ہی ہفتوں میں بال گھنے لمبے اور چمکدار ہو جائیں گے

  • خشک جلد اور چہرے کی رنگت نکھارنے کے لئے بہترین ماسک

    خشک جلد اور چہرے کی رنگت نکھارنے کے لئے بہترین ماسک

    اگر آپ کے چہرے پر ایکنی کا مسئلہ ہے تو آپ باہر کی تلی ہوئی چیزیں کھانےس ے گُریز کریں پانی۔زیادہ پیئیں تربوز اور لیچی کا استعمال۔زیادہ کریں اس کے علاوہ اگر جلد خشک ہے تو یہ ماسک لگائیں
    خشک جلد کے لیے ماسک: سرسوں کا تیل ایک چمچ پانی ایک چمچ لاہوری نمک پاوڈر ایک چٹکی ان تینوں چیزوں کو اتنا مکس کریں کہ یکجان ہو جائیں پھر اس مکسچر کو ماسک کی طرح چہرے پر لگائیں اس سے شروع میں تو جلن ہو گی لیکن پریشان ہونے گھبرانے کی بات نہیں اس ماسک سے بہت فائدہ ہوگا اگر آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے ہوں تو آپ کھوپڑے کا تیل لگائیں بیسن سے منہ دھوئیں اور چیکو کا شیک بنا کر پئیں رنگت نکھارنے کے لیے درج ذیل ماسک استعمال۔کریں
    رنگت نکھارنے کے لیے: گلاب کی تازہ پتیاں چند عدد سونف ایک چمچ پہاڑی پودینہ ایک چمچ چھوٹی الائچی دو عدد مصری حسب ضرورت بادام سات عدد ان تمام چیزوں کو گرائینڈ کر لیں اور پانی میں ملا کر پئیں کچھ عرصہ باقاعدگی سے اس کو استعمال کریں چہرے پر خارش ہو تو ایلوویرا جیل کسی بھی اسموتھنگ لوشن میں ملا کر چہرے پر لگائیں

  • کچن میں استعمال ہونے والی مشینوں کی صفائی کرنے کی آسان ٹپس

    کچن میں استعمال ہونے والی مشینوں کی صفائی کرنے کی آسان ٹپس

    کچن میں استعمال ہونے والی مشینوں کی صفائی کرنے کی آسان ٹپس
    کچن میں استعمال ہونے والی مشینوں کی صفائی کس طرح کی جا سکتی ہے اس کی کچھ تفصیل مندرجہ ذیل ہے
    بلینڈر:
    بلینڈر کو جوس وغیرہ بنانے کے لیے استعمال۔میں لایا جاتا ہے اس کی صفائی کا ایک نسخہ ماہرین بتاتے ہوئے کہتے ہیں جب بھی بلینڈر کا استعمال کریں تو اس میں سے جوس نکالنے کے بعد فوراً اسے کچن سنک میں تھوڑا سا پانی اور واشنگ لیکوئیڈ ڈالیں بلینڈر کا ڈھکن بند کریں اور مشین کو بیس سیکنڈ کے لیے چلا دیں اس کے بعد اسے سادے پانی سے دھو لیں یوں بلینڈر صاف ہو جائے گا
    فرائینگ پین:
    ایسے فرائینگ پین جو کاسٹ آئرن سے بنے ہوئے ہوں انہیں اگر واشنگ سوپ یا لیکوئیڈ سے دھویا جائے تو ان کی کوٹنگ اترنے لگتی ہے اگر ان کو زیادہ دیر تک استعمال میں لانا ہے تو کوشش کریں کہ اسے لیکوئیڈ سوپ سے کم سے کم رگڑیں ایک ماہر شیف کا کہنا ہے کہ نان اسٹک پین کو نمک سے صاف کریں اگر فرائنگ پین پر تیل لگا ہوا ہو تو اس پر دو سے تین کھانے کے چمچ نمک ڈالیں اور اسے کچن تولیے کے ایک ٹکڑے سے رگڑیں پھر اسے پانی سے دھو لیں اس طرح اس میں گوشت کی ہیک بھی نہیں رہے گی اور وہ صاف بھی ہو جائے گا

    بٹنوں سے سجی خوبصورت ہئیر پنز گھر میں بنائیں


    مائیکرو ویو اوون صاف کرنے کا طریقہ:
    مائیکرو ویو اوون تقریباً ہر گھر میں ہی موجود ہوتا ہے اس کو صاف کرنے کے لیے کسی بھی کچن تولیے کو گرم کر کے اسے مائیکرو ویو کے اندر تین سے پانچ منٹ رکھ دیں اور اسے چلا دیں کچن تولیہ کیونکہ گیلا ہو گا اس لیے اس کی نمی کی وجہ سے بھاپ بنے گی جو مائیکرو ویو پر لگے دھبوں کو ہلکا کر دے گی جب پانچ منٹ ہو جائیں تو اسی تولیے سے مائیکرو ویو کی۔دیواروں کو صاف کر لیں درمیان میں موجود پلیٹ کو بھی صاف کر لیں اس کے علاوہ داغ دھبوں کو مٹانے کے لیے ایک کپ پانی میں آدھا کپ لیموں کا رس ڈالیں پھر اسے مائیکر و ویومیں رکھ کر پانچ یا تین منٹ تک اسے گرم کریں اس کے بعد اسے پانچ سے دس منٹ مائیکروویو اوون میں ہی رہنے دیں اس سے بھی داغ دھبے ہلکے ہو جاتے ہیں اور آسانی سے صاف بھی ہو جاتے ہیں

    حسن اور صحت ساتھ ساتھ


    چائے کے کپ:
    ٹی سیٹ کے کپ میں چائے کے نشانات لگے رہ جاتے ہیں اسے صاف کرنے کے لیےکسی پیالے میں نمک اور سرکہ برابر مقدار میں ملائیں اور پھر اسے مکس کریں جب وہ مکس ہو جائیں تو اسے ان کپس کے اوپر لگائیں جن پر نشانات ہیں اس مکسچر کو تھوڑی دیر تک ان چائے کے کپس پر لگائے رکھیں اس کے بعد ان کو ہلکے ہاتھوں سے رگڑ کر صاف کر لیں یوں ان چائے کے کپ پر موجود نشانات صاف ہو جائیں گے اور آپ مہمانوں کو صاف ستھرے بغیر داغ والے کپ میں چائے سرو کرسکیں گی اس کے بعد کچن کی تمام مشینوں کو باہر سے بھی صاف کریں کچن میں موجود ڈسٹ بن کو بھی اندر اور باہر دونوں سے صاف کریں کچن میں موجود ایپرن تولیے اور اسفنج وغیرہ کو دھو لیں درازوں کو اور کیبنیٹس میں نئے کاغذ بچھا لیں مسالا جات کے جارز کو بھی صاف کر لیں دیواروں کو بھی چاہیں تو ڈٹر جنٹ ملے پانی سے دھو کر صاف کر لیں چولہے پر موجود چکنائی کو صاف کرنے کے لیے واشنگ لیکوئیڈ سرکہ ملا۔ہوا پانی وغیرہ استعمال کریں کچن میں موجود پنکھا یا ایگزاسٹ فین کو بھی اچھی طرح جھاڑ لیں تاکہ مٹی وغیرہ اچھی طرح صاف ہو جائے

  • ٹائیفائیڈ بخار کی علامات اور اقدامات

    ٹائیفائیڈ بخار کی علامات اور اقدامات

    ٹائیفائیڈ بخار کی علامات اور اقدامات
    ٹائیفائیڈ بخار سالمو نیلا ٹائفی کی وجہ سے ہونے والی ایک بیکٹیریل بیماری ہے ٹائیفائیڑ بخار کچھ ترقی یافتہ ممالک میں ایک اہم خطرہ ہے عالمی سطح پر سالانہ ٹائیفائیڈ بخار کے اکیس ملین اور اموات کے دو لاکھ دوہزار کیس رپورٹ ہوتے ہیں اس میں شک نہیں کہ ایک صحت مند اور تندرست انسان ہی اپنے تمام کام۔بخوبی سر انجام دے سکتا ہے بیماری کسی بھی حالت میں ہو یہ انسان کو بے چین کر دیتی ہے اور اس کے معمول کے کام رک جاتے ہیں مریض کے علاوہ تمام گھر والے بھی اس سے متاثر ہوتے ہیں موسمی بخار ہو جانا کوئی بڑی بات نہیں انسان جلد ہی ٹھیک بھی ہو جاتا ہے لیکن ٹائیفائیڈ بخار ایک مہلک مرض ہےاوریہ ایک چھوت کی بیماری ہے ٹائیفائیڈ ایک جراثیم سالمو نیلا ٹائفی کی وجہ سے ہوتا ہے جس شخص کو ٹائیفائیڈ بخار ہو جائے اس کے جسم کا درجہ حرارت 103سے 104 ڈگری فارن ہائیٹ تک ہو جاتا ہے اس بیماری کا زیادہ تر حملہ۔بارش گرمی اور خزاں کے موسم میں ہوتا ہے اس کے علاوہ گندہ پانی بھی ٹائیفائیڈ کا سبب بنتا ہے جراثیم۔ٹائہفائیڈ کے مریض سے دوسرے صحت مند انسان میں بھی منتقل ہو جاتا ہے اور وہ بھی اس کا شکار ہو سکتا ہے بازار میں پڑی۔ایک کھلی یا خراب اشیاء کھانے سے بھی اس بیماری میں مبتلا ہونے کاخدشہ زیادہ ہوتا ہے سر درد بھوک کا نہ لگنا جسم میں درد ہونا پیٹ میں درد ہونا جلد پر سرخ دھبے نمودار ہونا متلی قبض یا اسہال بھوک میں کمی اور جسم۔پر گلابی رنگ کے سرخ۔دانے شامل ہیں

    نزلہ زکام کا گھریلو طبی علاج اور غذائی پرہیز


    علامات: جگر معدے کی عام بیماریوں سےملتی جلتی ہیں پیچش پسینہ آنا نیند کا نہ آنا خشک کھانسی پیٹ درد قبض زبان کا میلا اور سفید ہو جانا متلی اور کمزوری اس کی اہم۔علامت ہے عام موسمی بخار سے انسان دو سے چار دن میں تندرست ہو جاتا ہے لیکن اگر بخار طوالت پکڑ لے تو فوری طور پو ٹیسٹ کروانے چاہیئں تاکہ بروقت تشخیص ہو سکے اس کا علاج ممکن ہو خدا نخواستہ اگر دیر ہو جائے تو مریض کی۔جان جانے کا بھی خطرہ ہوتا ہے یہ موذی مرض کئی ہفتوں اور مہینوں تک رہ سکتا ہے اگر مریض تندرست بھی ہو جائے تو پھر بھی اس کے جراثیم اس میں موجود رہتے ہیں اس لیے ایسے مریض جن کو ٹائیفائیڈ کا حملہ ہو چکا ہو ان کو ٹھوس غذا کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے اور ہمیشہ تازہ اور صاف ستھری غذا استعمال کرنا چاہیے باہر کے کھلے پکوان اور آلودہ مشروبات کا استعمال نہ کریں پانی ہمیشہ ابال کر پئیں سبزیاں پھل ہمیشہ اچھی طرح دھو کر استعمال کریں مریض کو آرام دہ اور پر سکون کمرے میں رکھا جائے

    ڈینگی بخار یا بریک بون فیور کی علامات بچاو اور احتیاطی تدابیر


    اگر کسی ہوٹال کے کچن میں ٹائیفائیڈ کا جراثیم پایا جاتا ہے تو پھر اس ہوٹل میں کھانے کے لیے آنے والے تمام افراد ٹائیفائیڈ کا شکار ہو سکتا ہے آلودہ خوراک اور پانی کے ذریعے سے ٹائیفائیڈ کا بخار ایک شخص سے دوسرے شخص میں پھیلتا ہے ترسیل آنتوں کی زبانی روٹ کے ذریعے ہوتی ہے یعنی آلودہ فضلات پانی کی فراہمی یا غذا کی فراہمی میں داخل ہو سکتے ہیں اس کے بعد ان کا استعمال ہو سکتا ہے اس سے دوسرے متاثر ہو سکتے ہیں ایس ٹائفی صرف انسانوں میں موجود ہو تی ہیں ٹاِیفائیڈ بخار عام طور پر گنجان آبادی والے علاقوں میں پایا جاتا ہے جہاں پانی کی فراہمی آلودگی کا شکار ہو پانی کی صفائی کے بہتر طریقے مناسب ذخیرہ ًذا ٹائیفائیڈ کو پھیلنے سے روک سکتی ہے ڈبلیو ایچ او کے مطابق صحت تعلیم پانی کی صفائی اور معیار بیماری کی روک تھام کے لیے دیگر کوششوں کے ساتھ ٹائیفائیڈ بخار کی ویکسینیشن کے پروگراموں کو لاگو کیا جانا چاہیے ٹائیفائیڈ بخار خاص طور پر بچوں میں صحت کا ایک اہم عوامی مسئلہ ہے