Baaghi TV

Category: خواتین

  • ایگزیما کا آسان اور مفید گھریلو علاج

    ایگزیما کا آسان اور مفید گھریلو علاج

    ایگزیما کا آسان اور مفید گھریلو علاج
    موسم سرما کی آمد آمد ہے اور سردیوں کے موسم میں جلد کے مسائل بھی بڑھ جاتے ہیں سردیوں میں جلد خشک اور خارش زدہ ہو جاتی ہے خشک جلد بہت جلد سورج کی حدت کا اثر قبول کرتی ہے اس لیے اس موسم میں جلد کی حفاظت کُچھ زیادہ ہی کرنی پڑتی ہے ایگزیما جلد کے خلیوں کی عمر کم ہو جانے کی بیماری ہے یعنی کہ اس بیماری میں جلد کے خلیوں کی عُمر کم ہو جاتی ہے جس کی۔وجہ سے خلیے جٙلد ختم ہونے لگتے ہیں اور نئے خلیے بننے کا عمل تیز ہوجا تا ہے اس وجہ سے جلد پر مُردہ خلیے جمع ہونے لگتے ہیں جو خشکی کی شکل بھی اختیار کر سکتے ہیں اوربعض اوقات تو درد اور تکلیف کا بھی باعث بنتے ہیں ایگزیما جیسے جلدی مسائل اکثر دیکھنے میں آتے ہیں جن لوگوں کو یہ مسائل درپیش ہوتے ہیں ایسے افراد کو بہت احتیاط اور جلد کی پہلے سے زیادہ حفاظت کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ان جلدی مسائل کا شکار لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنی غذا پر دھیان دیں میٹھا کم۔استعمال کریں اور وٹامن سی کے سیرم جلد پر لگائیں کیونکہ۔وٹامن سی سیرم جلد کے نئے خلیات بنانے میں مددگار ہوتے ہیں اس کے علاوہ نیچے دئیے گئے نُسخے کو استعمال کریں اس سے بھی انشاءاللہ ضرور فرق پڑے گا
    انار کا جوس ایک کپ
    نیم کا جوس دو کھانے کے چمچ
    کالی مرچ ایک چُٹکی
    کریلے کا جوس دو کھانے کے چمچ
    ان تمام اجزاء کو صبح نہار منہ پندرہ سے بیس دن تک پئیں اس مرض سے افاقہ ہو گا اور یہ مکسچر نہایت ہی مفید ہے
    وٹامن سی کا سیرم: ایک کھانے کا چمچ ایلوویرا جیل ایک کھانے کا چمچ وٹامن سی کیپسول کھول کر لے لیں اور ایک چائے کا چمچ بادام کا تیل لے کر تینوں چیزیں مکس کر کے چہرے پر صبح و شام چہرہ دھونے کے بعد لگائیں

  • آنکھوں کے حلقے ختم کرنے کے لیے لاجواب سیرم

    آنکھوں کے حلقے ختم کرنے کے لیے لاجواب سیرم

    آنکھوں کے حلقےختم کرنے کے لیے لاجواب سیرم
    جلد کو نکھارنے میں وٹامن سی اہم کردارادا کرتا ہے اسی لیے مختلف سکن پروڈکٹس میں وٹامن سی کو لازمی شامل کیا جاتا ہے کچھ سکن اسپہشلسٹ کا کہنا ہے کہ وٹامن سی کا استعمال کرنے سے لٹکتی ہوئی جلد ٹھیک ہونے لگتی ہے وٹامن سی جلد کو جلدی بوڑھا ہونے سے بچاتا ہے ساتھ ہی جھریوں اور چھائیوں کا خاتمہ کرتا ہے اگر وٹامن سی کا مستقل استعمال کیا جائے تو خواتین کو چہرے کی جلد کو جھریوں اسے بچانے اور اپنی جلد کو بوڑھا دکھانے سے بچنے کے لیے بوٹوکس مختلف انجیکشنز یا کاسمیٹک سرجری کروانے کی ضرورت نہیں پڑے گی وٹامن سی کا سیرم استعمال کرنے سے جلد سورج کی تیز شعاعوں کے مضر اثرات سے محفوظ رہتی ہے وٹامن سی سیرم جلد کے نئے خلیات بنانے میں مددگار ہوتے ہیں اس سیرم کی وجہ سے جلد کو نمی ملتی ہے اور جلد پر جُھریاں پڑنے کا عمل سست ہو جاتا ہے یہ سیرم خلیات کے اندرونی تہہ تک جاتے ہیں اور سکن کو تروتازہ اور جوان بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے وٹامن سی کے سیرم مارکیٹ میں دستیاب ہیں لیکن وہ اتنے مہنگے ہوتے ہیں کہ بعض خواتین انہیں خرید نہیں سکتیں وہ گھر میں۔نیچے دئیے گئے طریقے سے سیرم بنا کر چہرے کو جُھریوں چھائیوں اور بڑھاپے سے محفوظ رکھ سکیں
    عرق گلاب اور وٹامن ای:
    وٹامن سی کے کیپسول کھول کر دوکھانے کے چمچ وٹامن سی لے لیں اس میں دو کھانے کے چمچ ایلوویرا جیل اور دوکھانے کے چمچ عرق گلاب ڈال کر تینوں چیزوں کو اچھی طرح مکس کر لیں اور کسی شیشی میں ڈال کر فریج میں رکھ لیں اس سیرم کو صبح کے وقت اچھی طرح منہ دھو کر چہرے ہر لگائیں یہ سیرم جلد کی لچک کو قائم رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے آنکھوں کے گرد کالے حلقوں پر یہ سیرم لگانے سے آنکھوں کے گرد حلقوں میں کمی آئے گی اور چہرہ گلو کرنے لگے گا

  • گھر بیٹھے سیرم بنائیں جو جلد کو نکھارے چند ہفتوں میں

    گھر بیٹھے سیرم بنائیں جو جلد کو نکھارے چند ہفتوں میں

    گھر بیٹھے سیرم بنائیں جو جلد کو نکھارے چند ہفتوں میں
    ایلوویرا جیل اور بادام کا تیل:
    وٹامن سی کے کیپسول کھول کر ایک کھانے کا چمچ وٹامن سی لے لیں ایک چائے کا چمچ بادام کا تیل اور ایک کھانے کا چمچ ایلوویرا جیل لے لیں ان تمام چیزوں کو مکس کرلیں کہ یکجان ہو جائیں پھر کسی بوتل میں بھر کر محفوظ کر لیں اور فریج میں رکھ لیں اس سیرم کو دن میں دو یا تین بار چہرے پر لگائیں صبح اور شام چہرہ دھونے کے بعد اس کے چند قطرے چہرے ہر اچھی طرح مل لیں وٹامن سی جلد میں ہائیڈرو آکسی بنانے میں اہم کرداد ادا کرتا ہے اس کی۔وجہ سے ایسے کولاجن کی تعداد بڑھتی ہے جو کہ خلیات بناتے ہیں اوت پُرانے خلیات کو ختم کرتے ہیں جن کہ وجہ سے چہرے پر موجود لائنوں اور جُھریوں میں کمی آجاتی ہے گھر سے باہر نکلنے کی وجہ سے اکثر رنگت خراب ہو جاتی ہے اور چہرہ دو رنگوں کا دکھائی دیتا ہے ایسے میں یہ سیرم استعمال کرنا چاہیے کیونکہ اس کی وجہ سے چہرے کی رنگت ہلکی ہو جاتی ہے اور دھوپ سے خراب ہونے والی رنگت پہلے جیسی ہو جاتی ہے وٹامن سی کا سیرم استعمال کرنے سے جلد سورج کی تیز شعاعوں کے مضر اثرات سے محفوظ رہتی ہے وٹامن سی سیرم جلد کے نئے خلیات بنانے میں مددگار ہوتے ہیں اس سیرم کی وجہ سے جلد کو نمی ملتی ہے اور جلد پر جُھریاں پڑنے کا عمل سست ہو جاتا ہے یہ سیرم خلیات کے اندرونی تہہ تک جاتے ہیں اور سکن کو تروتازہ اور جوان بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں

  • گھر میں سیرم بنانے کی آسان تراکیب

    گھر میں سیرم بنانے کی آسان تراکیب

    گھر میں سیرم بنانے کی آسان تراکیب
    خواتین کو اپنی جلد کا خیال رکھنے کا بہت شوق ہوتا ہے ان کی کوشش اور خواہش ہوتی ہے کہ ان کہ جلد صاف شفاف ہو جلد پر داغ دھبے یا ایکنی کے دانے نہ دکھائی دے رہے ہوں جب بھی آئینہ دیکھیں انہیں اپنا چہرہ چمکتا ہوا دکھائی دے جلد کو شفاف بنانے کے لیے اکثر ہربل پروڈکٹس استعمال کی جاتی ہیں کیونکہ ان کہ وجہ سے جلد کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا جبکہ کیمیکلز سے تیار کردہ پروڈکٹس کو اگر دیر تک استعمال کیا جائے تو اس کے سائیڈ افیکٹس چہرے پر دکھائی دینے لگتے ہیں جلد کو نکھارنے میں وٹامن سی اہم کردارادا کرتا ہے اسی لیے مختلف سکن پروڈکٹس میں وٹامن سی کو لازمی شامل کیا جاتا ہے کچھ سکن اسپہشلسٹ کا کہنا ہے کہ وٹامن سی کا استعمال کرنے سے لٹکتی ہوئی جلد ٹھیک ہونے لگتی ہے وٹامن سی جلد کو جلدی بوڑھا ہونے سے بچاتا ہے ساتھ ہی جھریوں اور چھائیوں کا خاتمہ کرتا ہے اگر وٹامن سی کا مستقل استعمال کیا جائے تو خواتین کو چہرے کی جلد کو جھریوں اسے بچانے اور اپنی جلد کو بوڑھا دکھانے سے بچنے کے لیے بوٹوکس مختلف انجیکشنز یا کاسمیٹک سرجری کروانے کی ضرورت نہیں پڑے گی وٹامن سی کا سیرم استعمال کرنے سے جلد سورج کی تیز شعاعوں کے مضر اثرات سے محفوظ رہتی ہے وٹامن سی سیرم جلد کے نئے خلیات بنانے میں مددگار ہوتے ہیں اس سیرم کی وجہ سے جلد کو نمی ملتی ہے اور جلد پر جُھریاں پڑنے کا عمل سست ہو جاتا ہے یہ سیرم خلیات کے اندرونی تہہ تک جاتے ہیں اور سکن کو تروتازہ اور جوان وٹامن سی کے سیرم مارکیٹ میں دستیاب ہیں لیکن وہ اتنے مہنگے ہوتے ہیں کہ بعض خواتین انہیں خرید نہیں سکتیں وہ گھر میں۔نیچے دئیے گئے طریقے سے سیرم بنا کر چہرے کو جُھریوں چھائیوں اور بڑھاپے سے محفوظ رکھ سکیں

    صرف گورا رنگ ہی خوبصورتی کی ضمانت نہیں


    وٹامن سی اور گلیسرین :
    اس کو بنانے کے لیے وٹامن سی کے کیپسول کھول کر ایک کھانےکا چمچ وٹامن سی کا لے لیں اسمیں ایک کھانے کا چمچ پانی ملا لیں پھر ایک کھانے کا چمچ گلیسرین ملا کر اچھی طرح سے مکس کر کے کسی بوتل میں محفوظ کر لیں صبح و شام چہرہ دھونے کے بعد اس سیرم کو چہرے ہر لگائیں گلیسرین اور وٹامن سی کے سیرم کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اگر اسے کچھ عرصہ مسلسل استعمال کیا جائے تو چہرے پر موجود جھُریوں میں نمایاں کمی ہو گی آنکھوں اور منہ کے نزدیک جُھریوں میں کمی آتی ہے خشک اور بے جان جلد کے لیے اس سیرم کو ضرور لگانا چاہیے کیونکہ کہ اس کا استعمال جلد کو نمی پہنچاتا ہے اور اس کی وجہ سے چہرے کی جلد نرم و ملائم لگنے لگتی ہے چہرے کی جلد کو مختلف انفیکشنز سے بچانے اور جلد کو خشکی سے بچانے کے لیے بھی یہ سیرم نہایت مفید ہے

  • آئی بروز کی اسٹائلنگ کرنے کے آسان طریقے

    آئی بروز کی اسٹائلنگ کرنے کے آسان طریقے

    ماضی میں صرف آنکھوں کے میک اپ کو ہی ترجیح دی جاتی تھی کیونکہ انہیں پتہ تھا اصل میک اپ تو صرف آنکھوں کا ہی ہوتا ہے اسی لیے میک اپ آرٹسٹ آنکھوں کے پپوٹوں پر رنگ برنگے آئی شیڈز محنت اور مہارت کے ساتھ لگاتے ہوئے دکھائی دیتے تھے بھنووں کو کوئی اہمیت نہیں دی جاتی تھی فیشن ماہرین یہی سمجھتے تھے کہ میک اپ بس آنکھوں کا ہوتا ہے اور اسی کی وجہ سے چہرہ خوبصورت دکھائی دیتا ہے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ میک اپ بنانے والی کمپنیوں اور ایکسپرٹس کو اس بات کا اندازہ ہونا شروع ہو گیا کہ اگر بھنویں خوبصورت دکھائی نہیں دیں گی تو آئی میک اپ بھی نہیں جچے گا اسی وجہ سے بھنووں کو خوبصورت بنانے کے لیے نت نئی پروڈکٹس مارکیٹ میں متعارف کروانے کا سلسلہ شروع ہوگیا

    سرمہ اور کاجل کے طبی پہلو حدیث اور سائنس کی روشنی میں


    سب سے پہلے آئی بروز پینسلز مارکیٹ میں آئیں پھر آئی برو پیلیٹ کے نام سے پروڈکٹس مارکیٹ میں متعارف ہوئیں اس کے بعد اس کا نیا وِرجن آئی برو سٹائلر کے نام سے مارکیٹ میں متعارف کرویا گیا ہے جس کا کام بھنووں کو خوبصورت دکھانا ہے فیشن ایکسپرٹس کے مطابق بھنووں کو اگر میک اپ کرتے ہوئے نظرانداز کیا جائے تو پھر کیا جانے والا باقی میک اپ بھی اچھا نہیں لگے گا اسی لیے بھنووں کے حوالے سے متعارف کروائی گئیں ہروڈکٹس کا استعمال کرنا ضرور آنا چاہیے آئی برو سٹائلر کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ اٹھارہ گھنٹے تک برقرار رہے گا یہاں تک کہ پانی لگنے سے بھی خراب نہیں ہوگا آئی برو سٹائلر کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اس کے ایک طرف ویکس پین ہوتا ہے اوردوسری طرف پاوڈر ہوتا ہے اس لیے اسے تین طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے اگر آپ بھنووں کی ساخت نمایاں کرنا چاہتی ہیں تو پہلے آئی برو اسٹائلر کے پین سے آئی برو کے اردگرد لکیر کھینچ لیں تاکہ اصل ساخت نمایاں ہو جائے اگر آئی برو کے بالوں میں بہت فاصلہ ہوتو ایسے میں آئی برو سٹائلر کے پاوڈر والے حصے کو پہلے استعمال کریں اس پاوڈر کو بھنووں کے درمیان میں بھر لیں اس سے وہ بھری ہوئی نظر آئیں گی اگر کسی اہم تقریب میں جانا ہوتو پھر دونوں چیزوں یعنی آئی برو ویکس پین اور پاوڈر کا استعمال کریں اس کے لیے پہلے پین کی مدد سے بھنوووں کی ساخت کو نمایاں کریں اگر آئی برو زیادہ پتلی ہیں تو اسے موٹا دکھانے کے لیے اصل آئی برو سے باہر کی طرف لائن بنائیں اور اس میں پاوڈر بھر لیں اس طرح سے آئی برو گھنی اور موٹی دکھائی دیں گی اور ساتھ ہی اس وجہ سے چہرے ہر کیا جانے والا میک بھی نمایاں ہوگا

    خشک جلد کی حفاظت کے چند بہترین طریقے


    اس وقت مارکیٹ میں ملتلف کمپنیوں کے تیار کردہ آئی برعخو سٹائلر دستیاب ہیں جو مختلف قیمتوں کے حامل ہیں پاکستان میں چونکہ چینی پروڈکٹس زیادہ ہیں کئی چینی کمپنیوں نے بھی آئی برو سٹائلر مارکیٹ میں متعارف کروائے ہیں کئی کمپنیاں اسٹائلر کے ساتھ ہی پاوڈر کی ایک ڈبی دیتی ہیں جس میں پین یو پنسل کو ڈبو کر استعمال کیا جاتا ہے اس وقت مارکیٹ میں آٹھ سے دس رنگوں کے آئی برو سٹائلر اور پینسلز مل۔رہی ہیں اس لیے اپنے بھنووں کے بالوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے لیے آئی برو پنسل کا انتخاب کریں کیونکہ آئی بروز کے بالوں سے الگ رنگ کی ہنسل بخوبی واضح ہوگی اور بُری لگے گی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ویکس پنسل یا پین سوکھ جاتا ہے اس لیے آئی برو سٹائلر خریدنے کے کچھ عرصے میں ہی استعمال کر لیں تاکہ وہ سوکھ کر ضائع نہ ہو جائے تاہم جو کمپنیاں پاوڈر کی ڈبی الگ سے دے رہی ہیں ایسے سٹائلر کو کافی عرصے تک استعمال کیا جا سکتا ہے کیونکہ اس کا پاوڈر جلدی ختم یا خراب نہیں ہوتا اگر آئی برو سٹائلر نہ مل رہا ہو تو کوشش کریں کہ کسی بھی چاکلیٹی یا کالے رنگ کی آئی برو پینسل سے آئی برو کی ساخت نمایاں کریں پھر آئی شیڈ کٹ سے کالی اور چاکلیٹی رنگ کی آئی شیڈوز ملا کر بھنووں پر آئی شیڈو برش کی مدد سے پھیر لیں اس طرح کرنے سے بھی بھنویں خوبصورت دکھائی دیں گی

    چہرے کی حفاظت کیسے کی جائے؟


    میک اپ ایکسپرٹس کا کہنا ہے کہ بھنووں کی اسٹائلنگ کرنے سے پہلے بھنووں کو دھو لیں تاکہ اس میں دُھول مٹی یا چکناہٹ موجود نہ ہو اگت ایسے ہی بغیر دھوئے ویکس پین یا پینسل استعمال کی تو اس کا رزلٹ اچھا نہیں آئے گا ایک بات ضرور ذہن میں رکھیں کہ بھنووں کی سٹائلنگ کرنے کے لیے دستیاب ویکس پین کی نوک ترچھی ہوتی ہے لہذا اسے پکڑنے کی پریکٹس ضرور کریں اسٹائلر خریدنے کے بعد اس کی پریکٹس گھر میں ہی کریں نا کہ عین دعوت کے موقع پر اسے پہلی بار آزمائیں کیونکہ پہلی مرتبہ میں اور ہریکٹس کے بغیر کچھ چیزین انسان کو استعمال کرنا نہیں آتیں اس لیے انھیں استعمال کرنے سے پہلے پریکٹس کرنا ضروری ہے اپنے آئی بروز کع آئی برو سٹائلر ویکس پین یا آئی برو پینسل کی مدد سے اچھا سا شیپ دیں اور خوبصور و حسین نظر آئیں

  • اخروٹ میں چُھپے صحت کے راز

    اخروٹ میں چُھپے صحت کے راز

    اخروٹ خشک میوہ جات کا بادشاہ ہے خشک میوہ جات میں اس کا اور کوئی ثانی نہیں اخروٹ انسانی صحت کے لیے انتہائی مفید اور غذائیت سے بھر پور ہے اخروٹ فائبرز وٹامنز منرلز مفید آئل کے علاوہ بہت کچھ اپنے اندر چھپائے ہوئے ہے پچھلے کئی سالوں سے سائنس دان غذائی ماہرین ادویات بنانے والے اور فُوڈ ماہرین ہر سال امریکہ میں یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں اکٹھے ہوتے ہیں اور پُورا سال اخروٹ پر کی گئی نئی تحقیقات پر بحث کرتے ہیں اور ہر سال ماہرین کہ تحقیقات اخروٹ کے نئے سے نئے فائدے دریافت کرتی ہیں
    اینٹی آکسیڈینٹس ہمارے جسم کے اعضاء کو لراب یونے سے بچاتے ہیں اخروٹ اینٹی آکسیڈینٹس کا خزانہ ہیں اخروٹ کی اینٹی آکسیڈنٹس خُوبیاں اخروٹ میں شامل وٹامن ای میلاٹونن اور پولی فینلز کی بدولت ہوتی ہیں ایک تحقیق کے مطابق جق لوگ روزانہ اخروٹ کھاتے ہیں وہ کولیسٹرول کے بڑھنے اور کولیسٹرول سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں اعضاء کی سوجن بہت سی دائمی بیماریوں کی ماں ہے جن میں دل کی بیماریاں ذیا بیطس ٹائپ ٹو کی بیماری یادداشت ختم ہونے کی بیماری اور کینسر جیسی بیماریاں شامل ہیں ماہرین کے مطابق اخروٹ سُوجن ختم کرنے کے لیے اکسیر کا درجہ رکھتا ہے

    سرسوں کے ساگ کی غذائی افادیت


    اخروٹ کھانے سے کینسر جیسی موذی بیماری کے ختم ہونے کا خدشہ کم ہو جاتا ہے جن میں۔بریسٹ کینسر پروسٹیٹ کینسر کولریکٹل کینسر سرفہرست ہیں ماہرین کے مطابق اگر انسان کی آنتوں میں فائدہ مند یعنی دوست بیکٹیریا اور مائکروب زیادہ ہیں تو اس کا مطلب ہے آپکی صحت لمبی عُمر تک خراب نہیں ہو گی ایک تحقیق میں 194 لوگوں کو روزانہ 43اخروٹ کھلا کر اُن کی آنتوں میں دوست بیکٹیریاز اور مائکروبس کا مُشاہدہ کیا گیا تو نتائج میں دیکھا گیا صرف آٹھ ہفتے میں اُن کی آنتوں میں بیکٹیریا اور مائیکروب کا صحت مندانہ اضافہ ہوا اور اُن کے نظام انہضام اخروٹ کھانے سے مزید فعال ہوا مشہور ہے کہ جو کھانا جس انسانی عضو سے ملتا ہو وہ اُس کو زیادہ فائدہ دیتا ہے سائنس اس بات کو نہیں مانتی لیکن اس بات کو مانتی ہے کہ اخروٹ دماغ کی کام کرنے کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے اور میڈیکل سائنس کی تحقیق کے مُطابق بوڑھے افراد ہانچ گرام اخروٹ روزانہ کھاتے ہیں وہ دوسرے افراد کی۔نسبت زیادہ بہتر یادداشت کے حامل ہوتے ہیں ڈاکٹرز اور غذائی ماہرین کے مطابق اخروٹ یاداشت کو بہتر بناتا ہے اور ذہنی تناو کو کم کرتا ہے اور ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں انتہائی مُفید قدرتی غذا ہے

    لیموں کے فوائد


    اخروٹ میں شامل۔ڈائٹری فائبرز ہمارے نظام انہضام کو درست کر کے فعال کرتی ہے ساتھ ہی ہمارے معدے کو بھرا رکھتی ہے اور ہمیں بلاوجہ کی بھوک سے بچاتی ہے بلاوجہ کی بھوک نظام انہضام کے فعال نہ ہونے کی وجہ سے بھی لگتی ہے کیونکہ جب جسم کو کھائی گئی خوراک سے پوری توانائی نہیں ملتی تو مزید کھانا مانگتا ہے اور ہمیں بھوک محسوس ہوتی ہے ایک تحقیق میں پچاس گرام روزانہ کھانے والوں کی بھوک میں نمایاں کمی۔دیکھی گئی اور پانچ دن کے بعد ان لوگوں کے برین سکین سے پتہ چلا یا گیا کہ اخروٹ کھانے والوں کے دماغ میں میٹھے کھانے اور فاسٹ فوڈز کی کشش ختم ہو جاتی ہے اخروٹ انسان کو بُوڑھا نہیں ہونے دیتا اخروٹ کھانے والے لمبی عُمر تک زندہ رہتے ہیں میڈیکل سائند میں۔اس پر کضی تحقیقات موجود ہیں آپ وادی ہُنزہ کے لوگوں کو ہی دیکھ لیں وہاں اخروٹ کے باغات ہیں اخروٹ کے درختوں سے بھری پڑی ہے اور وادی ہُنزہ میں ہر آدمی کی اوسط عُمر سو سال سے زیادہ ہے ماہرین کے مُطابق اخروٹ جسم کی فالتو چربی پگھلا کر جسم کا فالتو وزن کم کرتا ہے اس سے ذیا بیطس ٹائپ ٹو کی ذیا بیطس ہونے کے چانسز کم ہو جاتے ہیں اخروٹ کو روزانہ خوراک کا حصہ بنا لیا جائے تو یہ کھانے میں شامل گلوکوز کو خُون میں تیزی سے شامل ہونے سے روکتا ہے اور اخروٹ ہائی شوگر کے مریضوں کے لیے انتہائی مُفید ہے اومیگا تھری فیٹی ایسڈ ہماری صحت کے لیے انتہائی مفید ہیں یہ ہمیں بہت سی بیماریوں جیسے دل کی بیماری کولیسٹرول اور کئی دیگر دائمی بیماریوں کو قابو کرنے میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتے اخروٹ اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے بھر پور ہیں جو لوگ روزانہ ایک اخروٹ کھاتے ہیں اُن میں دوسرے افراد کی۔نسبت دل کی بیماریاں لاحق ہونے کے خدشات کم ہو جاتے ہیں

  • نزلہ زکام کا گھریلو طبی علاج اور غذائی پرہیز

    نزلہ زکام کا گھریلو طبی علاج اور غذائی پرہیز

    نزلہ زکام کا گھریلو طبی علاج اور غذائی پرہیز
    نزلہ۔زکام اور کھانسی کی صورت میں درج ذیل سفوف بنا مر کھانے سے اس تکلیف سےنجات ملتی ہے
    گلِ بنفشہ دس گرم گلِ سرخ دس گرام برگ گاوزبان دس گرام اسطو خوددوس دس گرام چھلکا ہرڈ زرد دس گرام اب کو باریک پیس کر ہموزن مصری ملا کر رکھیں تین گرام خوراک دن میں تین بار سادہ پانی سے استعمال کریں
    سردیوں کے موسم میں پھیپھڑوں میں آکسیجن کی رسد کم ہونے کی وجہ سے بھی کھانسی کا عارضہ لاحق ہو جایا کرتا ہے ایسے میں الائچی کلاں کا قہوہ بنا کر پینے سے افاقہ ہوتا ہے ایسی علامات عام طور پرخشک سردی یعنی بارش نہ ہونے کی صورت میں ظاہر ہوا کرتی ہے
    غذائی پرہیز:
    گرم مرغن اور تلی ہوئی اشیاء سے پرہیز برتیں بڑا گوشت بینگن دال مسور ضرورت سے زائد چائے کافی قہوہ وغیرہ سے اجتناب کریں ہلکے پھلکےبسکٹ سلائس اور رس وغیرہ کھائے جا سکتے ہیں چاول چکنائیاں۔چاکلیٹ مٹھائیاں اور تیز مصالہ جات والی غذاوں سے مکمل پرہیز کیا جائے ہاں البتہ دیسی چوزے کی یخنی نما شوربہ اور چربی سے صاف کیے گئے بکرے کے گوشت کی ترکاری زکام اور نزلے سے جلد جان چھڑانے میں خاطر خواہ حد تک ممدو معاون ثابت ہوتے ہیں دورانِ بیماری ہلکی پھلکی غذا کھچڑی جویا گندم کا دلیہ استعمال کریں اس کے علاوہ پھلوں وغیرہ کے رس یاپھلوں کا استعمال بھی مفید ہوتا ہے اگر گھریلو تراکیب آزمانے کے باوجود علامات برقرار رہیں تو کسی ماہر معالج سے مشورہ کرکے جلد از جلد بیماری سے پیچھا چھڑانے کی کوشش کریں

  • شیشہ بتائے گا اب حسین چمکدار اور نرم و ملائم جلد کے راز

    شیشہ بتائے گا اب حسین چمکدار اور نرم و ملائم جلد کے راز

    شیشہ بتائے گا اب حسین چمکدار اور نرم و ملائم جلد کے راز
    آپ نے یہ فقرہ اکثر سنا ہو گا کہ شیشہ کبھی جھوٹ نہیں بولتا اب جدید ٹیکنالوجی سے تیار کردہ آئینہ نہ صرف آپ کے جلدی امراض کے راز کھولے گا بلکہ کسی بھی عارضے سے متعلق لوشن یا کریم کابھی مشورہ دے گا اس سمارٹ مرر کو ہائی مرر کا نام دیا گیا ہے ہائی مرر آٹھ مختلف طریقوں سے جلد کا جائزہ لیتا ہے اور آنکھوں کے نیچے پڑنے والے حلقے ہورز داغ دھبے جُھریاں اور دیگر مسائل کے حوالے سے آگاہی دیتا ہے اس اسمارٹ مرر کی۔ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ اسے تین مختلف طریقوں وائس کمانڈ گیسچر کنٹرول اور ریموٹ کنٹرول سے استعمال کیا جا سکتا ہے یہ صارف کی مرضی ہے وہ مرر سے اپنی جلد کی معلومات اس کی سکرین پر ٹچ کر کے یا بول کر لینا چاہتے ہیں ہائی مرر کو اگر کئی ماہ استعمال کیا جائے تو اس کی۔ڈیٹا بیس میں آپ کی سکن سے متعلق معلومات محفوظ ہو جاتی ہیں اور اس میں موجود ٹریکنگ سسٹم آپ کی سکن کی موجودہ حالت کا پچھلے مہینوں میں جمع ہوئی معلومات سے موازنہ کرتا ہے جس کی وجہسے آپ جان سکتے ہیں کہ کون سا سکن پروڈکٹ آپ کی جلد کے لیے بہتر ہے

  • شلغم کے حیرت انگیز طبی فوائد

    شلغم کے حیرت انگیز طبی فوائد

    شلغم
    اردو ہندی نام شلجم اور شلغم فارسی شلجم اور انگریزی نام ٹرنِپ یہ ایک مشہور سبزی ہے باہر کے چھلکے کی رنگت کے حساب سے یہ لال اور سفید دواقسام کا ذائقہ میٹھا اور کسی قدر تیزی لیے ہوتا ہے تخم۔شلجم سرسوں کے برابر لال رنگ کے کسی قدر میلےسے ہوتے ہیں پاکستان میں اس کی کاشت موسم سرما میں کی جاتی ہے اس کامزاج دوسرے درجہ میں گرم اور پہلےدرجہ میں تر ہے جبکہ تخم شلجم تیسرے درجہ میں گرم اور پہلے میں تر ہے اس کی مقدار خوراک سبزی بقدر ہضم اور تخم شلجم ایک سے دو گرام تک ہے گاجر اور چقندر اس کا بدل ہیں یہ بینائی کو تیز پیشاب کی جلن کو دور کرتا ہے اور جسم کو طاقت دیتا ہے قبض کھانسی پتھری اور جوڑوں کے درد میں ایک مفید غذاہے سردیوں میں ہاتھ پاوں پھٹنے میں شلجم کے جوشاندے سے ہاتھ پاوں دھونے سے فائدہ ہوتا ہے شلجم کا اچار زود ہضم ہے اور اسے غذا ہضم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اس اچار میں کالی مرچ وغیرہ کا اضافہ کرنے سے یہ مزیدبہتراور مفید ہو جاتا ہے چہرے کی رنگت نکھارنے کے لیے اور دیگر جلدی امراض میں شلجم کے تخم باریک پیس کر تنہا یا دیگر دواوں کے ساتھ اُبٹن بنا کر استعمال کرنے سے فائدہ ہوتا ہے یہ اُبٹن رنگت نکھارنے کے ساتھ ساتھ چہرے کے داغ دھبوں اور چھائیوں کو دور کرتا ہے

    املتاس ایک کرشماتی پودا


    لال شلغم یا چقندر اپنے ذائقہ کی وجہ سے ایک منفرد مقام رکھتا ہے دیگر جڑوں والی سبزیوں کی بجائے یہ زیادہ مفید ہے اس میں کاربوہائیڈریٹس خاص شکر کی حالت میں ہوتی ہے اور پروٹین بھی پایا جاتا ہے اس کی پتیوں میں کیلشئم ہوتا ہے اور پالک کے مقابلے میں ان پتیوں میں فولاد زیادہ مقدار میں ہوتا ہے اسے کئی طریقوں سے پکا کراستعمال کیا جاتا ہے تمام ہری پتیوں کی مانند اس کی پتیوں کو تھوڑی دیر پانی میں پکا لینا چاہیے اس سے گردہ ومثانہ کی صفائی ہوتی ہے کھاری پن پوٹاشئیم سوڈیم کیلشئم میگنیشئم آئرن خاص مقدار میں ہونے کی وجہ سے ترشی کامقابلہ کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں چہرے کی بے رونقی جگر اور رحم کی خرابی نقرس اور دانتوں کی کمزوری میں بھی مفید ہے اس میں فاسفورس سلفر آئیوڈین آئرن تانبا وٹامن بی ون بی ٹونیاسین بی سکس سی اور پی پائے جاتے ہیں اس کے رس میں آسانی سے ہضم ہونے میں مل جاتا ہے فولاد میں اچھی مقدار ہونے کی وجہ سے خون کی رگوں کو چست بناتا ہے اس کے علاوہ یہ جسم میں آکسیجن کی کمی کو بھی دور کرتا ہے گاجر کھیرا ککڑی شلغم کا رس گردوں اور جگر کی خرابیوں کے علاج میں بہت ہی زود اثر ہے شلغم کا جوشاندہ پرانے قبض اور بواسیر کی کامیاب دوا ہے اس لیے قبض اور بواسیر کے شکایت والے مریض اسے پابندی سے استعمال کریں اس جوشاندے کے استعمال سے خارش اور سر کی خُشکی بھی دور ہوتی ہے اس جوشاندے کو خارش والی جگہ پرلگانا بے حد مفید ہے

  • موسم سرما کی آمد آمد نزلے سے بچاؤ کے فطری طریقے

    موسم سرما کی آمد آمد نزلے سے بچاؤ کے فطری طریقے

    موسم سرما کی آمد نزلے سے بچاو کے فطری طریقے
    موسمی تبدیلی خواہ سردی سے گرمی ہو یا گرمی سے سردی دونوں صورتوں میں انسانی وجود کو متاثر کرتی ہیں موسم سرما کے بارے میں مشہور ہے کہ سردی کا موسم جذبات میں سرد مہری پیدا کرتا ہےہی لیکن دھند کہر اور سردی کی شدت اس کی لاص پہچان ہیں اس موسم کی یخ بستگی جہاں لہو کی گرمی میں سردی کا رنگ بھرتی ہے وہیں زندگی کی دل فریبی میں بھی ایک نیا جنون اور ترنگ پیدا کرتی ہے موسم سرما یکساں طور پر سب کا پسندیدہ اور مرغوب ہوتا ہے پسینے کی بدبو اور مچھروں کی بھوں بھوں سے جان چُھوٹی رہتی ہے طویل راتیں خوب جی بھر کر سونے کا موقع فراہم کرتی ہیں اور دن کی دل آویز دھوپ صحت بھری تمازت لیے جسم کو گرماتی ہے موسم سرما کا۔جب آغاز ہوتا ہے تو اچانک خنکی بڑھ جانے سے نزلہ۔زکام فلو کھانسی اور ورم حلق جیسے عوارض سے پالا پڑنا معمول کی بات ہے موسم گرما کے بعد جب جب سردی کا آغاز ہونے لگتا ہے تو انسانی وجود بیماریوں کے نرغے میں۔زیادہ آتا ہے ایسے میں غذائی پرہیز اور احتیاط اپنا کر مذکورہ امراض سے خاطر خواہ حد تک محفوظ رہ سکتے ہیں بدلتے موسم کا۔سب سے خطرناک مرض نزلہ۔و زکام کو سمجھا جاتاہے ہمارے ہاں لوگوں کی اکثریت نزلہ و زکام کو معمولی بیماری سمجھ کر نظر انداز کرنے کی کوشش کرتی ہے اگر کچھ لوگ اسطرف دھیان بھی دیں تو ایک جوشاندہ پی لینے یا پھر ڈسپرین لینے کو کافی خیال کر لیتے ہیں یہ مرض اتنا غیر ضروری نہیں جتنا ہم۔تصور کرتے ہوئے اس کے علاج پر توجہ نہیں دیتے طبی ماہرین کے مطابق اگر نزلے کا بروقت اور مناسب علاج نہ کیا جائے تو یہ کئی موذی اور تکلیف دہ عوارض کو انسانی بدن پرمسلط کر نے کا ذریعہ بن کر تندرستی اور صحت مندی کو کھا جاتا ہے

    پانی سے چہرے کی جھریوں اور چھائیوں کا علاج


    نزلہ ایک۔ایسا مرض ہے جو کھانسی کا سب سے بڑا ذریعہ بنتا ہے لیکن۔ایسے افراد جن کا حلق حساس ہوتا ہے اور ہلکی سی بے احتیاطی سے گلے کا ورم ظاہر ہو جاتا ہے تو ان کے زکام اور کھانسی کا سبب گلے کی حساسیت بنتی ہے لہذا انہیں چاہیے کہ وہ صرف اپنے گلے کی حساسیت کے پیش نظر موسم کی تبدیلی کے ساتھ ٹھنڈے پانی ترش غذاوں چکنائیوں۔اور مرغن غذاوں سے احتیاط شروع کر دیں اگر وہ اپنے حلقکی حساسیت کا توڑ کر لیں تو وہ دیگر کئی عوارض سے محفوظ ہو جائیں گے جب گلے میں ورم کی کیفیت پیدا ہوتی ہے ہلکا سا بخاراور زکام بھی ظاہر ہونا شروع ہو جاتے ہیں
    عمومی احتیاط: احتیاط بہتر ہے علاج سے کلیے کواپنا کر ہم۔خاطر خواہ حد تک نزلہ وزکام سمیت کئی دیگر موسمی اور وبائی بیماریوں سے محفوظ رہ۔سکتے ہیں موسم کی۔تبدیلی کے مخصوص وقت سے چند روز قبل ہی موسمی غذا لباس اور طرز بود و باد اختیارکر لی جائے شہداللہ کی۔طرف سے ایک بیش قیمت نعمت سے کم نہیں شہدکاباقاعدہ استعمال انسانی جسم میں بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت کومضبوط کرتا ہےموسم کی منسابت سے اس کا استعمال ہمیں کئی خطرناک امرا ض سے محفوظ رکھتا ہے موسم سرما کی ابتدا سے ہی نیم گرم پانی میں ملا کرنہار منہ پینا بے شمار فوائد دیتا ہے اسی طرح دارچینی کا قہوہ بنا کر پینا یا دار چینی کو دودھ میں پکا کر استعمال کرنا نزلہ اورزکام سے محفوظ رکھتا ہے ادرک اور اجوائن کا قہوہ بھی وبائی موسمی زکام سےنجات دلاتا ہے موسم کی تبدیلی بچوں کو خاص کر متاثر کرتی ہے لہذا بدلتے موسم میں بچوں کو انتہائی توجہ اور نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے بچوں کو زکام وغیرہ میں الائچی کلاں۔دار چینی لونگ اور منقی کا قہوہ بنا کر وقفے وقفے سے نصف سے پورا چمچ پلائیں جلد ہی بچہ صحت یاب ہوگا بلغم کی صورت میں بچوں کو سہاگہ بریاکر کے ایک سے دو رتی شہد میں ملا کر دینا بھی شفا یابی کا ذریعہ بنتا ہے سردیوں میں کان ناک اور پیشانی ڈھانپ کر ہی کھلی فضا میں آیا جائے عام طور پر سردی کا حملہ ناک کان۔اور پیشانی کے رستے میں ہی ہوا کرتا ہے

    حسن اور صحت ساتھ ساتھ


    گھریلو تراکیب: نزلہ زکام۔اور کھانسی کے اچانک حملہ آور ہونے کی صورت میں جوشاندہ بناکر دو اور تین خوراکیں پینے سے ہی ان کی تکلیف سے نجات مل۔جاتی ہے گلِ بنفشہ دس گرام گاوزبان پانچ گرام لہسوڑیاں تین گرام تینوں اجزاء کو دو کپ پانی میں پکا کر حسب ضرورت چینی ملا کر چار گھنٹے کے وقفے سے ایک کپ پئیں ان شاءاللہ۔نزلہ۔زکام اور کھانسی سے چھٹکارا ملے گا اس کےعلاوہ نزلہ۔زکام۔اور کھانسی سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے روایتی دوا ساز اداروں نے بےشمار ادویات تیار کر رکھی ہیں جو درج ذیل ہیں نزلہ۔زکام اور کھانسی میں درج ذیل طبی مرکبات کے استعمال سے بہتر نتائج حاصل ہوتے ہیں شربتِ صدر لال شربت شربت بنفشہ خمیرہ خشخاش خمیرہ بنفشہ خمیرہ گاوزبان سادہ لعوق سپستاں اطریفل زمانی اطریفل کشنیزی وغیرہ ان کے علاوہ جوشاندے اور شربت وغیرہ بھی بازار میں وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جنھیں۔استعمال کر کے اس مرض سےجان چھڑائی جا سکتی ہے

    کیا آپ کو بریسٹ کینسر ہے خود سے معائنہ کریں