Baaghi TV

Category: خواتین

  • چراغ کی روشنی اوراجنبی شخص

    چراغ کی روشنی اوراجنبی شخص

    مولانا روم رح فرماتے ہیں :-
    ایک شخص مسجد میں نماز ادا کرنے کیلئے اندھیری رات میں گھر سے نکلا اندھیرے کی وجہ سے ٹھوکر لگی اور وه منہ کے بل کیچڑ میں گر گیا کیچڑ سے اٹھ کر وه گھر واپس گیا اور لباس تبدیل کر کے دوبارہ مسجد کی طرف چل دیا ابھی چند قدم ہی چلا تھا کہ دوبارہ ٹھوکر لگی اور وه دوبارہ کیچڑ میں گر گیا کیچڑ سے اٹھ کر وه ایک بار پھر گھر واپس گیا اور لباس تبدیل کر کے مسجد جانے کیلئے دوبارہ گھر سے نکل آیا اپنے گھر کے دروازے پر اسے ایک شخص ملا جو اپنے ہاتھ میں ایک روشن چراغ تھامے ہوئے تھاچراغ والا شخص چپ چاپ نمازی کے آگے آگے مسجد کی طرف چل دیا اس بار چراغ کی روشنی میں نمازی کو مسجد تک پہنچنے میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑا اور وه بخیریت مسجد تک پہنچ گیا مسجد کے دروازے پر پہنچ کر چراغ والا شخص رک گیا نمازی اسے وہیں چھوڑ کر مسجد میں داخل ہو گیا اور نماز ادا کرنے لگا نماز سے فارغ ہو کر وه مسجد سے باهر آیا تو اس نے دیکھا چراغ والا شخص اس کا منتظر ہے تاکہ اسے دوبارہ چراغ کی روشنی میں گھر تک چھوڑ آئے جب نماذی گھر پہنچ گیا تونمازی نے اس اجنبی سے پوچھاآپ کون ہیں ؟اجنبی بولا سچ بتاؤں تو میں ابلیس ہوں نمازی کی حیرت کی انتہا نہ رہی اس نے پوچھا تجھے تو میری نماز ره جانے پر خوش ہونا چاہئے تھا پھر تو چراغ کی روشنی میں مجھے مسجد تک کیوں لایا ؟ابلیس نے جواب دیا جب تجھے پہلی ٹھوکر لگی تو الله نے تیرے عمر بھر کے گناه معاف فرما دئے جب دوسری ٹھوکر لگی تو تیرے سارے خاندان کو بخش دیا مجھے فکر ہوئی کہ اب اگر تو ٹھوکر کھا کر گرا تو کہیں الله تیرے سارے گاؤں کی مغفرت نه فرما دے اس لئے چراغ لے کر آیا ہوں کہ تو بغیر گرے مسجد تک پہنچ جائے
    (حکایت مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ)

  • ڈینگی بخار یا بریک بون فیور کی علامات بچاو اور احتیاطی تدابیر

    ڈینگی بخار یا بریک بون فیور کی علامات بچاو اور احتیاطی تدابیر

    ڈینگی بخار یا بریک بون فیور کی علامات بچاو اور احتیاطی تدابیر
    ڈینگی بخار اس وقت ایک وبائی بیماری کی شکل۔اختیار کر چکا ہے یہ بات عام ہے کہ ڈینگی مچھر کی افزائش صاف پانی میں ہوتی ہے لیکن آج کل گندگی کا ڈھیر اتنا زیادہ بڑھ گیا ہے کہ ہر جگہ مچھروں کی افزائش ہو رہی ہے پاکستان کے کئی شہروں اور علاقوں میں ڈینگی بخار کے مریضوں کی تعداد دن بدن بڑھ رہی ہے اور اموات واقع ہو رہی ہیں اور یہ عام بیماری مہلک بیماری میں تبدیل ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے ڈینگی بخار کو بریک بون فیور بھی کہتے ہیں کیونکہ اس بخار کے دارون ہڈیوں اور پٹھوں میں شدید درد ہوتا ہے اس سے جسم میں انفیکشن ہونا شروع ہو جاتا ہے اگر اسحے بروقت کنٹرول نہ کیا جائےتو یہ جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے اس بخار کا ٹیسٹ کروانا بہت ضروری ہوتا ہے ڈینگی مچھر کے کاٹنے کے بعد اس کی علامات ٣ سے چار دن میں ظاہر ہونے لگتی ہیں وہ علامات درج ذیل ہیں
    جسم میں ہڈیوں اور پٹھوں میں شدید درد ہونا کمزوری محسوس ہونا
    جسم میں پانی کی کمی ہونا مستقل بخار رہنا جسم کے اعضاء کا صحیح کام نہ کرنا چکر اُلغی اور متلی آنا
    ڈینگی بخار سے بچنے کے لیے چند احتیاطی تدابیر درج ذیل ہیں
    گھروں میں پردوں کے پیچھے صفائی نہیں ہوتی اور اندھیرء والی جگہوں پر ویسے بھی مچھروں کی افزائش زیادہ ہوتی ہے ایسے میں مچھروں کے کاٹنے سے ڈینگی تو نہیں میرکا ضرور ہو سکتا ہے لہذا پردوں کے پچھلے والے حصوں اور گھر کے ہر کونے کی صفائی ضرور کریں
    گھر کی کھڑکیوں اور دروازوں پر جالیاں لگائیں تیز رنگوں کی بیڈ شیٹس بچھانے کی بجائے ہلکے رنگوں کی بیڈ شیٹس بچھائیں
    جو لوگ کھلی جگہوں پر سوتے ہیں وہ مچھر دانی استعمال کریں اسر لیمن گراس کو بھی کوئلے پر رکھ کر دہکائیں اس کی خوشبو سے بھی مچھر نہیں آتے اور صاف پانی کو ڈھک کر رکھیں غیر ضروری سامان کاٹھ کبار گھر سے نکال دیں کیونکہ ایسی جگہوں پر مچھر کی افزائش زیادہ ہوتی ہے

    چند اہم اور آسان گھریلو طبی ٹپس


    گھر میں صبح اور مغرب کے وقت لوبان یا ہربل کے بیج کی دھونی دیں
    لیمن گراس آئل کسی بھی دوسرے آئل میں مکس کر کے جلد پر لگائیں یا ہیزل آئل کسی بھی آئل میں مکس کر کے جلد پر لگائیں
    ڈینگی کے لیے مندرجہ ذیل نسخہ بہت ہی کار آمد ہے
    پپیتے کے پتے لے کر انھیں کُچل کر جوس نکال پی لیں یہ خون میں پلیٹلیٹس کو تیزی سے بڑھاتا ہے یہ دن میں دو مرتبہ پی لیں

  • آنکھیں شخصیت کا آئینہ

    آنکھیں شخصیت کا آئینہ

    آنکھیں شخصیت کا آئینہ
    آنکھوں کو روح کی کھڑکی بھی کہا جاتا ہے
    آنکھوں کو روح کی کھڑکی بھی کہا جاتا ہے لیکن۔اب سائنس اس معاملے میں دلچسپی لیے ہوئے بتاتی ہے کہ آنکھوں کی رنگت بھی انسان کی شخصیت میں چھپے گہرے راز بیان کرتی ہے سویڈن کی اوریبرو یونیورسٹی میں چار سو اٹھائیس افراد پر کئے گئے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آنکھوں کی رنگت اور شخصیت کے درمیان گہرا تعلق ہو سکتا ہے ایڈنبرا یونیورسٹی کے ڈاکٹر اینٹونی فیلون کے مطابق آنکھوں میں دماغی افعال کے بارے میں بہت اہم معلومات ہوتی ہیں کیونکہ۔دماغ کا یہ واحدحصہ ہے جو باہر کی دنیا دیکھ سکتا ہے ان کے مطابق آنکھوں کی رنگت اور شخصیت کے درمیان یہ گہرا تعلق ہوتا ہے
    گرے آنکھیں:
    گرے یا سرمئی اگرچہ بُہت بایاب آنکھیں اور یہ نیلی آنکھوں کا ہی ایک شیڈ ہے اور بہت کم لوگوں کو یہ قدرت شاہکار ملتا ہے ایسی آنکھوں والے مرد وخواتین بہت حد تک متواز شخصیت کے مالک ہوتے ہیں لیکن کبھی کبھی انہیں اپنے معاملات برتنے اور ہینڈل کرنے میں بہت مشکل ہوتی ہے ایسے لوگ اہنے ماتحتوں سے بہت محنت کرواتے ہیں ایسے لوگوں کا رویہ دفاعی ہو سکتا ہے

    چہرے کے نکھارکے لیے نہایت آزمودہ ماسک


    سبز آنکھیں:
    سبز آنکھوں والے ہر اسرار اور جنسی کشش رکھتے ہیں ایسے لوگوں کی پیش گوئی نہیں کی جا سکتی لیکن انہیں فوری طور ہر غصہ نہیں آتا ایسے لوگ تخکیقی صلاحیتوں سے مالاما ل ہوتے ہیں اور تمام ذمہ داریاں بڑے احسن طریقے سے سر انجام دیتے ہیں اور دباو اور چیلنجز قبول کرتے ہوئے ان میں بہت اچھی کارگردگی دکھاتے ہیں
    نیلی آنکھیں:
    دنیا کی سولہ فیصد آبادی نیلی آنکھوں کی حامل ہے جو جسمانی مضبوطی کو ظاہر کرتی ہے نیلی آنکھوں والی خواتین میں دیگر خواتین کی نسبت ذہنی تناو اور ڈپریشن کو جھیلنے کی زبردست صلاحیت ہوتی ہے اور دوسری خواتین کے مقابلے میں زچگی کی تکالیف قدرے ہمت اور حوصلے سے برداشت کرتی ہیں جبکہ پیشہ وارانہ زندگی میں یہ متحرک ذہین اور اعلی اوصاف کی مالک ہوتی ہے اور ہر کام بخوبی احسن طریقے سے سر انجام دیتی ہیں
    سبز مائل براون آنکھیں:
    ایسی آنکھیں بہت نایاب ہوتی ہیں ان آنکھوں کی بیرونی رنگت سبز ہوتی ہے جبکہ پتلی کی جانب کی رنگت ہلکی براون ہوتی ہے ایسے لوگ آزاد خودمختار اور خود اعتماد ہوتے ہیں ان کی شخصیت کو سمجھنا اور پیش گوئی کرنا بہت مشکل ہوتا ہے کیونکہ ان کی شخصیت قدرے پچیدہ ہوتی ہے ایسے لوگوں کے ساتھ کام کرنا بھی ایک چیلنج ہوتا ہے
    سیاہ اور کتھئی آنکھیں:
    ایسے لوگ قدرتی رہنما ہوتے ہیں جبکہ زیادہ گہری رنگت والی آنکھوں والے افراد بات کو سکون سے سُن کر سمجھ کر رضامندی اختیار کرتے ہیں ایسے لوگوں کو چاہیے اپنے اندر کی قوت استعمال کر کے دنیا کو اپنی اہمیت بتائیں دنیا کی اکثریت آبادی کی آنکھیں اسی رنگ کی ہیں

  • نقلی انڈوں کی پہچان کیسے کی جائے؟

    نقلی انڈوں کی پہچان کیسے کی جائے؟

    نقلی انڈوں کی پہچان کیسے کی جائے؟
    جعلی انڈے تیار کر نے کی چینی ٹیکنالونی اب پاکستان کے شہر کراچی میں بھی آ چکی ہے یہ جعلی انڈا چین سے ہوتا ہوا اب پاکستان میں بھی پہنچ چُکا ہے چینی خبر رساں ایجنسی سنہوا کے مطابق نقلی انڈے سب سے پہلے 1990ء کی دہائی کے وسط میں منظر عام پر آئے جس کے بعد پورے چین میں ان کی پروڈکشن شروع ہو گئی اب پاکستان میں بھی جعلی انڈے تیار کیے جا رہے ہیں اب اصلی اور جعلی انڈوں کی پہچان کیسے کی جائے اس آرٹیکل میں آپ کو بتاتے ہیں چین کی ہینان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں بائیولوجیکل انجنئیرنگ کے اسسٹنٹ پروفیسر بی جوب پنگ نے اصلی اور نقلی انڈوں کا فرق واضح کرتے ہوئے بتایا کہ اصلی کے مقابلے میں نقلی انڈے کے بیرونی خول زیادہ چمکدار چکنے اور ہموار محسوس ہوتے ہیں اصلی انڈوں میں ایک خاص ایک خاص قسم کی بُو ہوتی ہے جو نقلی انڈوں میں نہیں ہوتی اصلی انڈے کو ہلائیں تو اس میں سے کوئی آواز سنائی نہیں دیتی جبکہ نقلی انڈے سے ایسی آواز آتی ہے جیسے وہ اندر سے کھوکھلا ہو نقلی انڈے کی سب سے عام پہچان یہ ہے کہ اسے توڑتے ہی سفیدی اور زردی ایک دوسرے سے مل جاتی ہے جن کہ نقلی انڈے کی زردی اور سفیدی الگ الگ رہتی ہے اصلی انڈا ابالے جانے کے بعد نیچے اُتر جاتا ہے اور نقلی انڈا اوپر تیرنے لگتا ہے

  • سارے دن کی مصروفیات کے بعد تھکن اتارنے کا بہترین طریقہ کیا ہے؟

    سارے دن کی مصروفیات کے بعد تھکن اتارنے کا بہترین طریقہ کیا ہے؟

    سارے دن کی مصروفیات کے بعد تھکن اتارنے کا بہترین طریقہ کیا ہے؟
    سارا دن گھر کا کام کرتے کھانا پکاتے بچوں کو سکول کا ہوم ورک کرواتےگھریلو خواتین تھک کر چُور ہو جاتی ہیں ایسے میں پانچ منٹ کا آرام بھی بُہت سکون دیتا ہے دراصل صبح صبح جب بچوں کا ناشتہ بنانے سے لے کر سکول بھیجتے بھیجتے خواتین کی ساری انرجی۔ضائع ہو جاتی ہے تو ایسے میں بچوں کو سکول اور خاوند کو آفس بھیجنے کے بعد آپ گھر کے کام وغیرہ کر کے فری ہو جائیں تو سب سے پہلے نہائیں کپڑے بدلیں۔اپنے آپ کو تیار کریں پھر ایک کپ گرین ٹی بنائیں اور پُرسکون جگہ پر بیٹھ کر چائے سے لطف اندوز ہوں اس طرح سے اپنے آپ کو سکون دینا آپکو ریفریش کر دے گا اور آپ دن کے باقی سب کام ترو تازہ رہ کر کریں گی ان لمحات کا سکون آپ کے پورے دن کی مصروفیات پر حاوی رہے گا آپ کپ کی گرمائش کو محسوس کرتے ہوئے چائے کی خوشبو اور اس کے دھوئیں سے آپ ایک نئی توانائی حاصل کریں گی اس کے علاوہ فری ٹائم میں کتاب کا مطالعہ بھی آپ کی تھکن اتار دیتا ہے ایک تحقیق کے مطابق روزانہ ۵ منٹ کتاب کا مطالعہ ہمارا ہارٹ ریٹ کم۔کرتا ہے اور اعصاب پر سوار پریشانی اور تھکاوٹ اتر جاتی ہے روزانہ کوئی کتاب پڑھنے کے لیے وقت نکالئے حھر کے صحن لان اور بالکونی یا کھڑکی کے قریب بیٹھ کر آسمان کا۔نظارہ کریں جب ہم۔آسمان کا۔نظارہ کرتے ہیں تو ایک سکون کا احساس ہمارے اندر پیدا ہوتا ہے اور لگتا ہے دُنیا وسیع ہے اس کے نظارے بہت دلفریب اور مسحُور کن ہیں اور یہاں دیکھنے اور محسوس کرنے کے لیے بُہت کچھ ہے اس کے علاوہ کسی پودے یا درخت قریب بیٹھ کر چند لمحے اس خوبصورت نظارے کو دیکھیں اور گہری سانس لیں اس سے تھکن کا احساس بالکل ختم ہو جاتا ہے اور آپ خود کو تازہ دم اور پُرسکون محسوس کریں گی ورزش کریں تھوڑی سی ورزش بھی آپ کا بلڈ پریشر اور کولیسٹرول قابو کرنے میں مدد دے سکتی ہے فٹنس ایکسپرٹس کے مطابق اگر روازنہ چند منٹ پر مشتمل ورزش کا منصوبہ اپنا لیا جائےتو دل کی کئی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے

  • سردیوں میں جلد کا خیال کیسے رکھیں؟

    سردیوں میں جلد کا خیال کیسے رکھیں؟

    سردیوں میں جلد کا خیال کیسے رکھیں؟
    سردیوں کا موسم ویسے تو تقریباً سب کے لیے پسندیدہ ہوتا ہے ڈرائی فروٹ رنگ برنگی سبزیاں اور رس دار پھل اس موسم کا وہ تحفہ ہوتے ہیں جن سے کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا مگر اس موسم کے استقبال میں ہماری جلد ہمارا ساتھ نہیں دیتی موسم کی خشکی کے سبب اس کی رنگت ماند پڑ جاتی ہے اس کی چمک دمک کہیں گُم ہو جاتی ہے جس کو واپس لانے کے لیے مہنگے موسچرائزرز اور کولڈ کریمز کا استعمال کرتے ہیں لیکن ان سب کا اثر عارضی ہوتا ہے جبکہ باورچی خانے میں اس مسئلے کا انتہائی ارزاں حل موجود ہوتا ہے
    دودھ اور بادام کا ماسک:
    ایک چمچ بادام پیس کر اس میں دو چمچ دودھ ملا کر پیسٹ بنالیں اس کو چہرے پر لگا لیں خشک ہو نے ہر ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں دودھ اور بادام میں موجود وٹامن ای جلد کی رنگت نکھارتا ہے اور اس کوترو تازہ بناتا ہے
    لیموں اور شہد کا ماسک:
    دو چمچ شہد میں آدھا لیموں نچوڑ لیں اس کو اچھی طرح ملا کر پیسٹ بنا لیں اور چہرے پر لگائیں خشک ہونے کے بعد دھو لیں اس سے نہ صرف رنگت سفید ہوتی ہے بلکہ جلد کے دھبے بھی صاف ہوتے ہیں

    ترو تازہ اور حسین چہرہ لیکن کیسے؟


    پپیتے کا ماسک:
    پکے ہوئے پپیتے اور کیلے کو پیس کر یکجان کر لیں اس کے اندر دو چمچ شہد ملا لیں اس کے بعد اس کو چہرے پر اور دیگر خشک جگہوں پر لگا لیں کچھ دیر کے بعد منہ سادہ پانی سے دھو لیں اس سے نہ صرف چہرے کی تازگی میں اضافہ ہوگا ساتھ ہی چہرے پر ہڑنے والی جھریاں بھی ختم ہوں گی
    مکھن کے دودھ اور دہی کا ماسک:
    مکھن کا دودھ وہ ہوتا ہے جو چھاچھ بنانے کے بعد مکھن نکالنے کے بعد حاصل ہوتا ہے اس کو ہم وزن دہی کے ساتھ ملا کر دس سے پندرہ منٹ تک جلد پر لگائے رکھیں اور پھر دھو لیں اس سے چہرے پر ہونے والی تبدیلیاں آپ کو حیران کر دیں گی
    زیتون کے تیل اور انڈے کی زردی کا ماسک:
    دو انڈوں کی زردی میں چند قطرے زیتون کا تیل ملا لیں اور اس کو اچھی طرح بلینڈ کر لیں اس کے بعد چہرے پر بیس منٹ لگا رہنے دیں اس کے بعد دھو لیں اس سے جلد چمکدار ہونے کے ساتھ ساتھ تروتازہ ہو جائے گی اور داغ دھبے بھی دور ہو جائیں گے

    چہرے کے نکھارکے لیے نہایت آزمودہ ماسک


    پٹرولیم جیلی کا استعامل:
    نہانے سے قبل پٹرولیم جیلی کو پورے جسم اور چہرے پر ہلکے ہاتھوں سے مساج کر لیں پندرہ منٹ بعد نیم گرم پانی سے نہا لیں اس خشکی کا خاتمہ ہو جاتا ہے
    گلیسرین کا ماسک:
    گلیسرین انتہائی سستی اور آسانی سے مل جانے والی جُز ہے چہرے کو سادہ پانی سے دھونے کے بعد ہلکا خشک ہونے کے بعد روئی سے دھیرے دھیرے گلیسرین کو چہرے پر لگا دیں اس کو دھونے کی بھی ضرورت نہیں ہے یہ دن بھر چہرے کو خشکی سے بچا کر رکھتی ہے
    گلیسرین لیموں اور عرق گلاب:
    گلیسرین لیموں کا رس اور عرق گلاب تینوں ہم وزن لے کر مکسچر بنا لیں۔اس مکسچر کو ہاتھوں اور پاوں پر لگائیں اس سے خشکی دور ہونے کے ساتھ ساتھ جھریاں اور داغ دھبے بھی دور ہوں گے
    دہی شہد اور عرق گلاب کا ماسک:
    ایک چمچ دہی تھوڑا سا شہد اور دو تین قطرے عرق گلاب کے ملا کر پیسٹ بنالیں پھر اس کو منہ پر لگا کر ہلکا مساج کریں۔اور پندرہ منٹ لگا رہنے دیں اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے منہ دیں اس سے نہ صرف خشکی دور ہو گی بلکہ جلد نرم و ملائم اور تروتازہ ہوگی

  • نادان کی دوستی دشمنی سے بدتر ہے

    نادان کی دوستی دشمنی سے بدتر ہے

    نادان کی دوستی دشمنی سے بدتر ہے
    حضرت مولانا رومی رحمةاللہ علیہ بیان فرماتے ہیں کہ ایک اژدھا ریچھ کو کھینچ رہا تھا ایک دلاور پہلوان ادھر سے گزرا اور ریچھ کی مدد پر آمادہ ہوا اژدھے کی سخت گرفت سے ریچھ چلایا تو دلاور نے اسے اژدھے کے قنضے سے چھڑا دیا وہ داو پیچ بھی جانتا تھا اور قوت بھی رکھتا تھا اس نے اژدھے کو مار ڈالا اژدھے کو اس نے ایسے داو سے بے بس کیا کہ ریچھ جسمانی ہلاکت سے بچ گیا اژدھے میں قوت تو بہت ہوتی ہے مگر داو پیچ وہ نہیں جانتا غرض ریچھ کو اژدھے سے چھٹکارا ملا اور اس جواں مرد پہلوان کی ہمتِ مردانہ کا شکر گزارہوا تو سگِ اصحاب کہف کی طرح اس کے ساتھ ہوگیا وہ شخص تھکا ہوا تھا ایک جگہ آرام کرنے کے لیے لیٹ گیا اور ریچھ ازراہ محبت پاسبانی کرنے لگا

    بچوں کی عزت کریں بلاوجہ سختی بچوں کی اخلاقی تربیت پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے


    ایک راہگیر نے جو یہ حال دیکھا تو پوچھا کہ اے بھائی خیر تو ہے یہ ریچھ تیرا کون ہے؟ اس نے سارا قصہ اور اژدھے کا واقعہ سنا دیا راہ گیر نے کہا اے سادہ دل! ریچھ پر اعتبار مت کر نادان کی دوستی دشمنی سے بدتر ہے جس چال سے بؑی ممکن ہو اسے مار بھگا اس نے جواب دیا خدا کی قسم تو ازراہ حسد کہتا ہے ورنہ تو بجائے اس کے ریچھ بن کے اس کہ محبت کو دیکھتا اس نے کہا کہ نادانوں کی محبت بہت چکنی چپڑی ہوتی ہے لیکن میرا یہ حسد اس کی محبت سے بہتر ہے ارے بھلے مانس میں۔ریچھ سے کم تو نہیں اس کو ترک کر دے تاکہ میں تیرا رفیق رہوں مکرا دل بری فال کے خیال سے لرزنے لگتا ہے اس ریچھ کے ساتھ گھنے جنگل میں نہ جانا میرا دل جو کانپتا ہے سویہ وہم نہیں ہے بلکہ اللہ کے نور سے دیکھتا ہے جھوٹا دعوی اور خوامخواہ کی ترنگ نہیں ہے میں مومن ہوں اور مومن خدا کے نور سے دیکھتا ہے اور دیکھ خبردار اس آتش کدے سے دور بھاگ ناصح نے کہا جب تو دوستی کی بات نہیں مانتا تو لے الوداع اس نے کہا چل اپنا راستہ لے تو میرا ایسا غمخوار کہاں سے آیا چلتے چلتے اس نے پھر کہا کہ دیکھ میں تیرا دشمن نہیں ہوں تیری بھلائی اسی میں ہے کہ تو میرے ساتھ چل لے اس نے کہا مجھے اب نیند آ رہی ہے تو میرا پیچھا چھوڑ اور اپنا راستہ لے وہ بدگمان نادان اور نااہل۔تھا اس نے اپنے کتے پن کی وجہ سے عقل مند ناصح پر حسد کی تہمت لگائی اور ریچھ کو محبت اور وفا کا پتلا سمجھا آخر کار اس مسلمان نے نادان سے نجات حاصل کی اور منہ ہی منہ میں لاحول پڑھتا ہوا اپنا راستہ لیا اور اپنے جی میں کہا جب نصیحت اصرار زبردستی سے اس کی بدگمانی اور بڑھتی ہے تو سمجھونصیحت کی راہ بند ہو گئی اور ایسے لوگوں سے منہ پھیر لینا واجب ہو گیا

    گرگٹ رنگ بدلنے کےساتھ خواب بھی دیکھتے ہیں


    ادھر جب وہ شخص سو گیا اور ریچھ مکھیاں اڑاتا رہا مکھیاں بار بار آنے لگیں اور یہ بار بار اڑاتا رہا اس طرح اس نے کئی بار اس جوان کے منہ پر سے مکھیاں اڑائیں مگر مکھیاں پلٹ پلٹ کے وہیں جمع ہو جاتی تھیں آخر بیزار ہو کر ایک طرف دوڑا ہوا گیا اور پہاڑ پر سے ایک بڑا پتھر اُٹھا لایا اس نے دیکھا کہ مکھیوں کے جھنڈ کے جھنڈ اس شخص کے منہ پر چمٹے ہوئے ہیں بس اس نے پتھر اٹھایا اور اس ارادے سے کہ یہ مکھیاں نہ اڑیں اور نہ منہ پر بیٹھیں سونے والے کے منہ پر مارا پتھر نے سونے والے کے منہ کو خشخاش کی طرح پاش پاش کر دیا اور تمام دنیا کے لیے یہ ضرب المثل بنا دی کہ نادان کی محبت اس ریچھ کی محبت کے برابر ہے لہذا اس کا کینہ عین مہر اور مہر عین کینہ ہے ( مولانا رومی رحمةاللہ علیہ۔ حکایاتِ رومی)

  • چند عادتیں اپنائیں اورپچاس سال میں بھی تیس سال کی لگیں

    چند عادتیں اپنائیں اورپچاس سال میں بھی تیس سال کی لگیں

    چند عادتیں اپنائیں اورپچاس سال میں بھی تیس سال کی لگیں
    اگر پچاس سال کی۔لواتین کا تصور ذہن میں لایا جائے تو وہ یقیناً ایسی خاتون ہوں گی جن کے سر کے بالوں میں سفیدی ہو گی چہرے پر جھریاں پڑ چُکی ہوں گی یا چہرےکی جلد لٹکتی نظر آرہی ہو گی ماہرین کہتے ہیں کہ اگر خواتین چاہیں تو اپنے لائف سٹائل میں تبدیلی کر کے پچاس سال کی عُمر میں بھی تیس سال کی لگیں گی مگر اس کے لیے انھیں ان چند باتوں کا خیال رکھنا ہوگا
    غذا: سب سے پہلے کھانے کی بات آتی ہے خواتین کو چاہیے کہ وہ پرائمل ڈائٹ یعنی پھل سبزیاں ڈرائی فروٹ گوشت مچھلی اور انڈے کا استعمال کریں امریکن۔سوسائٹی آف کلینیکل نیوٹریشن کے تحت کی جانے والی تحقیق کے ذریعے یہ بات سامنے آئی ہے کہ میٹھی یا نشاستے پرمبنی اشیاء کا استعمال نہ کرنے یا کم کرنے والے لوگوں میں دل کی بیماریاں ہونے کا خدشہ کم ہوتا ہے اس طرح کی ڈائیٹ سے جسم کو مناسب وٹامنز اور منرلز حاصل ہوتے ہیں
    سبز چائے کا استعمال: امریکن ماہر غذائیت ڈاکٹر جون بریفا کا کہنا ہے کہ سبز چائے میں بہت ہی طاقتور اینٹی آکسیڈینٹس کے علاوہ کیٹی چنز بھی ہوتے ہیں یہ کیٹی چنز انسان کے خلیات کو ٹوٹنے اور خراب ہونے سے بچاتے ہیں اس کے علاوہ سبز چائے دل کے امراض ہائی بلڈ پریشر سے بھی بچاتی ہے ڈاکٹر جون بریفا کے مطابق پیکٹ میں ملنے والے بازاری کھانوں کو جن مختلف مراحل سے گزارا جاتا ہے ان کی۔وجہ سے ان کی غذائیت ختم ہو جاتی ہے اور ان کھانوں میں نمک کا استعمال بھی زیادہ کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر اور دل کے امراض ہونے کا۔خدشہ بڑھ جاتا ہے
    پانی: پانی کا استعمال بھی انسان کو صحت مند رکھتا ہے پانی کی کمی کی۔وجہ سے انسان کی جلد بے رونق لگتی ہے جبکہ اگر مناسب مقدار میں پانی کا۔استعمال کیا جائے تو جلد صحت مند نظر آتی ہے چہرے پر رونق رہتی ہے روزانہ دس سے بارہ گلاس یا کم۔از کم۔آٹھ گلاس پانی ضرور پیئیں اگر پانی نہیں پیا جاتا تو اس میں لیموں نچوڑ لیں اس طرح پانی پیا جائے گا اس طرح سے جسم کے اعضاء کی صفائی ہوجاتی ہےاور جلد صاف نظر آتی ہے

    زیتون اور روغن زیتون کی اہمیت اور فوائد قرآن و حدیث کی روشنی میں


    بیریز اور زیتون کے تیل کا استعمال: مختلف طرح کی بیریز جیسے اسٹرا بیری بلیو بیری یا رس بھری کا استعمال کریں ان کے اندر وافر مقدار میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈینٹس خلیات کو ٹوٹنے سے بچاتے ہیں اور جلد کو لٹکنے سے بھی محفوظ رکھتے ہیں اسی طرح زیتون کے تیل میں۔موجود فیٹی ایسڈز اور اینٹی۔آکسیڈینٹس دل کی بیماریوں اور کینسر کا خطرہ کم کر دیتا ہے اس حوالے سے امریکن۔سوسائٹی فار کلینیکل نیوٹریشن کا کہنا ہے کہ زیتون کا تیل۔استعمال کرنے کی وجہ سے انسان کئی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے یہ کینسر سے بچانے کے ساتھ کولیسٹرول کو بھی کنٹرول۔کرتا ہے

    مچھلی کےتیل کے حیران کن فوائد


    مچھلی کا تیل:مچھلی کا تیل استعمال کرنے سے دل کے امراض اور ذیابیطس ٹائپ ٹو کے خطرات لاحق نہیں ہوتے اور یہ کینسر سے بھی محفوظ رکھتا ہے دن میں تقریباً تین سے چھ گرام مچھلی کا تیل استعمال کرنا چاہیے تاہم خواتین کو اس بات کا۔ضرور خیال رکھنا چاہیے کہ کہیں مچھلی کے تیل کا استعمال انہیں۔نقصان تو نہیں دے رہا بعض لوگوں کو یہ راس نہیں آتا اس لیے انھیں اس کے استعمال سے احتیاط کرنی چاہیے
    ورزش انتہائی ضروری: صحت مند رہنے کے لیے ضروری ہے کہ ورزش کی جائے ہمارے یہاں۔تیس سال کے بعد خواتین خود کو بوڑھا سمجھنے لگتی ہیں اور ورزش کرنا چھوڑ دیتی ہیں جس سےان کے اعضاء کمزور پڑنے لگتے ہیں اگر خواتین متوازن غذا کا استعمال کریں۔اور ساتھ میں ورزش کریں تو اپنی عمر سے کئی سال چھوٹی نظرآ سکتی ہیں ورزش سے دوران خون بہتر ہوتا ہےخلیوں کو تازہ آکسیجن ملتی ہے خلیات ٹائٹ ہونے لگتے ہیں اور جھریاں پڑنے کا عمل بھی سست ہو جاتا ہے روزانہ تیز قدموں سے چلنے کی عادت بنائیں روازنہ۔تیس منٹ تک چلنے کی عادت کو اپنا معمول بنائیں

    پر سکون نیند کی چند اہم اور کارآمد ٹپس


    پُرسکون اور مکمل نیند: کینیڈا کے ایک رائٹر شینن کلارک جو کہ صحت کے موضوع پر لکھتے ہیں ان کے مطابق نیند کی کمی کی۔وجہ سے انسانی جلد وقت سے قبل بڑھاپے کی جانب گامزن ہو جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ جو لوگ نیند پوری نہیں لیتے تو ان کی جلد وقت کے ساتھ ساتھ ڈھلکنے لگتی ہے اس پرجھریاں پڑنے لگتی ہیں وہ خواتین جو وقت سے پہلےبوڑھا نہیں ہونا۔چاہتیں تو انہیں چاہیے کہ اپنی نیند پوری کریں بلا ضرورت رات دیر تک جاگنے سے گریز کریں مناسب نیند لینے والی خواتین ذہنی و جسمانی طور پر صحتمند رہنے کے ساتھ ساتھ کئی بیماریوں سےبھی محفوظ رہتی ہیں کم از کم۔آٹھ گھنٹے کی نیند ضرور لیں اس سے نہ صرف صحت برقرار رہے گی بلکہ وزن بھی کم ہوگا اور ساتھ ہی جلد کے بوڑھا ہونے کا عمل۔بھی سست پڑ جائے گا

  • پرُسکون اور صحت مند رہنا ہے تو یہ غلطیاں ہر گز نہ کریں

    پرُسکون اور صحت مند رہنا ہے تو یہ غلطیاں ہر گز نہ کریں

    پرُسکون اور صحت مند رہنا ہے تو یہ غلطیاں ہر گز نہ کریں
    پُرسکون اور صحت مند رہنے کے لیے مندرجہ ذیل چند غلطیاں۔ہر گز نہ کریں
    غلط انداز میں کبھی نہ بیٹھیں کمر کو ایک۔طرف نہ جھکائیں اس سے کمر میں درد ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے ساتھ ہی اگر چہرے کو مستقل نیچے رکھ کے بیٹھا جائے تو چہرے پر جھریاں ہونے کا۔خدشہ رہتا ہے کمر کو سیدھا رکھیں اور نوے ڈگری کے زاویے پر بیٹھنے کی عادت بنائیں
    رات دیر تک ٹی وی دیکھنے کی عادت کو ختم کریں اس سےنیند اُڑ جاتی ہے پھروقت پرنیند نہیں آتی اس لیے اس عادت سے چھٹکارا پائیں اس کے علاوہ کوشش یہی کریں کہ کتابیں۔پڑھنے کی عادت اپنائیں اس سے ذہنی تناو دور ہوگا اور ذہنی سکون حاصل ہوگا جس کا اثر انسان کے چہرے پر بھی پڑتا دکھائی دیتا ہے
    بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ جسم کے مختلف اعضاء میں درد ہونے لگتا ہے لیکن کوشش کریں ہر وقت درد کی دوا نہ لیں بلکہ۔درد کو مختلف طریقوں سے دور کرنے کی کوشش کریں گھریلو ٹوٹکے آزمائیں۔اور اگر آرام نہ ملے تو ڈاکٹر سے رجوع کریں
    نہ تو خود منفی سوچ رکھیں نہ منفی سوچ رکھنے والوں کو اپنے حلقہ احباب میں جگہ دیں کوشش کریں کہ مثبت انداز میں سوچیں اچھے لوگوں کے ساتھ رہیں اگر منفی سوچ آجائے تو جھٹک دیں لوگوں کو معاف کر کے اپنی زندگی کو پُرسکون بنائیں

  • بڑھتی عمر کے ساتھ خود کو صحت مند رکھنے کے لیے کیا کرنا چاہیے

    بڑھتی عمر کے ساتھ خود کو صحت مند رکھنے کے لیے کیا کرنا چاہیے

    بڑھتی عمر کے ساتھ خود کو صحت مند رکھنے کے لیے کیا کرنا چاہیے
    پچاس کا ہندسہ عبور کرنے والی خواتین۔کو خود کو صحت مند رکھنے کے لیے مندرجہ ذیل۔اقدامات ضرور کرنے چاہیے
    پچاس کا ہندسہ عبور کرنے والی عورتوں کو چاہیے کہ وہ دھوپ میں تھوڑی دیر ضرور بیٹھیں اس سے وٹامن ڈی ملے گا جس سے ہڈیاں مضبوط ہوں گی اور ڈپریشن کم۔ہوگا اس لیے روزانہ پندرہ سے بیس منٹ دھوپ میں ضرور بیٹھیں
    ایسے سن سکرین یق سن بلاک کا۔استعمال باقاعدگی سے کریں جس میں ایس پہ ایف ففٹین ہو یہ چہرے کی جلد کوسورج کی تیز شعاعوں کے مضر اثرات سے بچاتا ہے اسکن کینسر کا خطرہ کم کرتا ہے امریکہ کے سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول کے مطابق جو خواتین یہ سمجھتی ہیں کہ جس دن دھوپ نہ ہو اس دن سن بلاک لگانے کی ضرورت نہیں ہوتی ان کی یہ سوچ غلط ہے ایسی خواتین کو چاہیے کہ چاہے دھوپ نہ ہو بادل چھائے ہوں ایسے میں بھی سن بلاک لگانا چاہیے اس سے الٹرا وائلٹ شعاعیں چہرے کی جلد کو نقصان نہیں پہنچاتیں
    ہنسنا بذات خود ایک دوا ہے انٹر نیشنل جرنل آف کارڈیالوجی میں چھپنے والی ایک تحقیق کے مطابق وہ لوگ جو دن بھر میں کم ہنستے اور مسکراتے ہیں ایسے لوگوں میں دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اس لیے جتنا ممکن ہو مسکرائیں
    خواتین لمبے گہرےسانس نہیں لیتیں اس طرح سے تازہ آکسیجن اکک ساتھ پھیپھڑوں کو نہیں ملتی اس لیے کوشش کریں کہ لمبے گہرے سانس لینے کی عادت پروان چڑھائیں
    اپنے لیے وقت نکالیں اور کم سے کم پندرہ منٹ کے لیے خاموشی سے کسی پُر سکون جگہ پر بیٹھیں مراقبہ کرنے سے ذہنی تناو دور ہوتا ہے اور ذہن کو سکون ملتا ہے جس کا اثر چہرے پر بھی انداز میں پڑتا ہے اور چہرے پر تناو کی کیفیت محسوس نہیں ہوتی