Baaghi TV

Category: بہاولپور

  • انصاف نہ ملنے پرلوگ اپنے بچوں کو قتل کرنے کی دھمکیاں دینے لگ گئے: ویڈیو وائرل

    انصاف نہ ملنے پرلوگ اپنے بچوں کو قتل کرنے کی دھمکیاں دینے لگ گئے: ویڈیو وائرل

    بہاولپورمیں انصاف نہ ملنے پر بچوں کو قتل کرنے کی دھمکی ۔

    شہری نے حکومت سے انصاف نہ ملنے پر اپنے بچوں کو قتل کرنے کی دھمکی دے دی ۔ بلال نامی شہری کی اپنے چار بچوں کو قتل کرنے کی دھمکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو 7 نیوز کو موصول ہوئی ۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ چاروں بچوں کے ہاتھ پاؤں باندھ کر منہ پر ٹیپ لگا کر شہری دھمکی دے رہا ہے ۔ شہری ویڈیو میں دھمکی دینے کا ساتھ ساتھ چھری بھی لہرا رہاہے ۔

  • اوچ شریف  :دولہا ارمان دل میں لئے خالی ہاتھ باراتیوں کے ساتھ واپس روانہ

    اوچ شریف :دولہا ارمان دل میں لئے خالی ہاتھ باراتیوں کے ساتھ واپس روانہ

    اوچ شریف :دوسری شادی کے لئے بارات لیکر آنے والے 50 سالہ دولہا کے ساتھ 16 سالہ دلہن نے رخصتی سے انکار کردیا ، زبردستی شادی کی کوشش پر دلہن نے 15 پر کال کرکے پولیس کو بلالیا ، دولہا ارمان دل میں لئے خالی ہاتھ باراتیوں کے ساتھ واپس روانہ-

    باغی ٹی وی : اوچ شریف کے علاقہ اوچموغلہ میں دولہا دوسری شادی کے لئے ڈھول اور بینڈ باجوں کے ساتھ دھوم دھام سے بارات لیکر اپنی دلہن لینے گیا ، بارات جب دلہن کے گھر پہنچی تو دلہن نے رخصتی سے انکار کردیا اور کہا کہ اس کی عمر 16 سال ہے اور اس کی شادی 50 سالہ شخص سے زبردستی کی جارہی ہے –


    رشتہ داروں نے منت سماجت کی مگر اس نے کسی کی نہ مانی جب زبردستی کی کوشش کی گئی تو 16 سالہ دولہن گلناز نے پولیس ایمرجنسی نمبر 15 پر کال کرکے پولیس کو بلالیا-

    اس موقع پر لڑکی گلناز نے میڈیا کو بتایا کہ اس کا ابھی شناختی کارڈ بھی نہیں بنا اس کی زبردستی 50 سالہ شخص سے شادی کی جارہی ہے جس سے وہ کسی صورت نہیں کرے گی ، اس طرح دولہا کو پولیس کی منت سماجت کرکے بمشکل اپنی جان چھڑائی ورنہ رات حوالات میں گزارنا پڑتی –

  • قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور میں پرنسپل کی تعینانی کا معاملہ معمہ کیوں‌ بنا

    قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور میں پرنسپل کی تعینانی کا معاملہ معمہ کیوں‌ بنا

    قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور میں پرنسپل کی تعینانی کا معاملہ معمہ کیوں‌ بنا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور کے لیے نئے تعینات ہونے والے پرنسپل کو جان بوجھ کر فراموش کیا جانے لگا. باغی رپورٹ کے مطابق قائد اعًظم میڈیکل کالج بہاولپور کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر خواجہ محمد فیاض‌کو کالج کا پرنسپل تعینات ہونا تھا لیکن ان کو جان بوجھ کران کے حق سے محروم کیا جارہا ہے.

    رپورٹ کے مطابق سابقہ پرنسپل نے ان کا نام اس لسٹ میں شامل ہی نہیں کیا تھا جس میں یہ نام آگے جانےتھے اور ان کی بطور پرنسپل تعیناتی ہونی تھی . کہا جارہا ہے کہ کسی ایڈیشنل سیکریٹری کے فون کیوجہ سے سابق پرنسپل نے خواجہ محمد فیاض کو لسٹ‌ میں شامل ہی نہیں کیا. حالانکہ سینیارٹی کے لحاظ یہ انہیں کا حق تھا کہ وہ پرنسپل تعینات ہوں .

    انہوں نے اس ناانصافی پر سیٹزن پورٹل پر شکایت کی تب انکوائری کے بعد ان کا نام شامل کیا گیا، اس نام کے شامل ہونے پر بھی خواجہ صاحب کو ان کا جائز حق نہیں‌ دیا جارہا ہے اور سیکریٹریٹ‌ میں سپیشلائز ہیلتھ کیئر کے سیکریٹری نبیل اعوان اب بھی ان کا نام آگے بھیجنے پر مذاہم ہیں اوران کو چارج دینے میں مانع ہیں.

    ایسا صرف قائد اعظم میڈیکل کالج ہی کا نہیں بلکہ سروسز میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کا بھی یہی حال ہے وہاں‌بھی اسی طرح‌ حق تلفی کی جارہی ہے .

  • پولیس نے بیسیوں وارداتوں میں ملوث 5 ڈکیت پکڑ لیے

    پولیس نے بیسیوں وارداتوں میں ملوث 5 ڈکیت پکڑ لیے

    بہاولپور میں تھانہ صدر کے ایس ایچ او اعظم کلو نے ڈی پی او بہاولپور کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاوَن کرتے ہوئے اے کیٹیگری کے اشتہاری سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ اشتہاری ملزمان عرصہ دراز سے سے چوری رہزنی اور ڈکیتی کی وارداتیں کرکے دوسرے شہریوں میں روپوش ہوجاتے تھے ۔ ملزمان بہاولپور پولیس کو ملزمان چوری، ڈکیتی، اور رہزنی کی ورادتوں میں مطلوب تھے ۔ ڈی پی او کی بہاولپور کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدر اعظم کلو نے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے پولیس ٹیم کے ہمراہ اشتہاری مجرمان سمیت 5 ملزمان کو گرفتارکر کرکے پابند سلاسل کردیا ۔ ایس ایچ او اعظم کلو نے کہا کہ ڈی پی او کی ہدایت پر ایسی طرح ملزمان کے خلاف کریک ڈاوَن جاری رہے گا

  • جرائم پیشہ عناصرکا ڈیری فارم پر قبضے کے بعد جید عالم دین کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

    جرائم پیشہ عناصرکا ڈیری فارم پر قبضے کے بعد جید عالم دین کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

    جرائم پیشہ عناصرکا ڈیری فارم پر قبضے کے بعد جید عالم دین کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ممتاز اور جید عالم دین الشیخ عبدالطیف نے کہا ہے کہ بہاولپور میں میرے ڈیری فارم اور زمین پر قبضہ کرنے والے غنڈہ گرد عناصر سے میری جان کو خطرہ ہے۔ قبضہ مافیا کے سرغنہ سلیم و دیگر مسلسل مجھے دھمکیاں دے رہے ہیں اور جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ انہوں نے زمین خرید لی ہے۔ اعلیٰ حکام بلیک میلنگ میں ملوث گروہ کے سرغنہ سلیم، سہیل ناصر و دیگر کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لائیں اور مجھے تحفظ فراہم کیا جائے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں سوموار کے دن صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے قبضہ مافیا کے خلاف پولیس تھانہ میں درخواست بھی دی ہے جس میں تفصیل بتائی گئی ہے کہ کس طرح میں نے کراچی شفٹ ہوتے وقت یہ زمین ٹھیکے پر دی اور کس طرح میری واپسی پر قبضہ مافیا کے یہ لوگ پہلے تو ٹال مٹول سے کام لیتے رہے اور پھر ڈیری فارم اور زرعی زمین خالی کرنے سے ہی انکار کر دیا۔

    الشیخ عبدالطیف نے کہاکہ شہر کی سیاسی،مذہبی وسماجی شخصیات اور عوامی حلقوں نے جس طرح میرے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور غنڈہ گرد عناصر کے خلاف اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے اس پر میں ان کا شکر گزار ہوں۔ جرائم پیشہ عناصر زمین خریدنے کا جھوٹا پروپیگنڈا کر کے حقائق تبدیل نہیں کر سکتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا کے سرغنہ سلیم، سہیل ناصر اور شاہین اختر نامی خاتون کا یہ گروہ پہلے بھی کئی ایسے معاملات میں ملوث ہے جبکہ سلیم کے خلاف تو مختلف پولیس تھانوں میں مقدمات بھی درج ہیں۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ وہ قبضہ مافیا سے ڈیری فارم اور ایک ایکڑ زرعی زمین جو ٹھیکے پر لی گئی تھی اس کا غیر قانونی قبضہ چھڑایا جائے اور انہیں غنڈہ گرد عناصر سے تحفظ دلایا جائے۔

    معروف عالم دین،سماجی شخصیت الشیخ عبدالطیف کے ڈیری فارم اور زرعی زمین پرجرائم پیشہ افراد کا قبضہ

  • بہاولپور کے علاقے روھی میں  ہرن کا بچہ روز چرواہے کے آنے کا انتظار کرتا ہے اور بکری کا دودھ اپنی ماں سمجھ کر پیتا ہے

    بہاولپور کے علاقے روھی میں ہرن کا بچہ روز چرواہے کے آنے کا انتظار کرتا ہے اور بکری کا دودھ اپنی ماں سمجھ کر پیتا ہے

    اللہ تعالی نے کائنات میں تمام جانداروں کو ہر حال میں رزق دینے کا وعدہ کر رکھا ہے اللہ تعالی پتھر میں بھی کیڑے کو رزق دیتا ہے اس کا وہ رزق کسی نہ کسی ذریعے سے اُس جاندار تک پہنچا دیتا ہے- ایسے ہی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بکری ہرن کے بچے کو دودھ پلا رہی ہے اور اس ویڈیو میں بکری کا ہرن کے بچے کے لئے احساس دیکھ کر ہر کوئی خدا کی اس قدرت پر حیرت کا اظہار کر رہا ہے-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ملک عون نامی صارف نے ایک ویڈیو شئیر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہرن کا بچہ بکریوں کا ریوڑ دیکھ کر بھاگ کر آتا ہے اور بکری کو اپنی ماں سمجھ کر دودھ پینا شروع کر دیتا ہے جبکہ دوسری جانب بکری بھی اسے دودھ پلارہی ہے اور مامتا کا لمس دیتی ہے یہ خدا کی قدرت ہی ہے جس نے بکری کے دل میں ماں جیسا جذبہ پیدا کر کے ہرن کے بچے کے رزق کا انتظام کر دیا ہے-


    ویڈیو شئیر کرتے ہوئے ملک عون نامی صارف نے لکھا کہ بہاولپور کے علاقے روھی میں یہ ہرن کا بچہ روز چرواہے کے آنے کا انتظار کرتا ہے اور بکری کا دودھ اپنی ماں سمجھ کر پیتا ہے شائد کے اسکی ماں زندہ نہیں ہے دوسری نسل کے بچے کو بکری دودھ پلا رھی ھے اور مامتا کا لمس بھی دے رھی ھےاسی چیز کا نام احساس اور انسانیت ہے جو انسان میں نہیں ہے.

    ملک عون نامی صارف کی اس ٹویٹ پر لوگوں نے بھی حیرت کا اظہار کرتے ہوئے تبصرے کئے-


    مقصود الہی نامی صارف نے لکھا کہ یہ تو چرواہے میں بھی انسانیت ہے کہ اس ہرن کے بچے کو بکری کا دودھ پینے دے رہا ہے۔ اگر اسکی جگہ کوئی وڈیرہ یا جاگیردار یا کوئی اور ہوتا تو اب تک اس ہرن کے بچے کو بھون کے کھا چکا ہوتا۔


    راحیل نامی صارف نے لکھا کہ اللہ پاک کی قدرت اس نے بچے کے رزق کا انتظام کر دیا اور بکری کے دل میں ماں جیسا جزبہ پیدا کر دیا


    اقرا نامی صارف نے لکھا کہ اللہ ہر ایک کے رزق کا انتظام کرکے پھر ہی اسے اس دنیا میں بھیجتا ہے۔۔بیشک وہ وہی کارساز ہے

  • سرگودھا:تھانہ کینٹ پولیس کی جواریوں کے خلاف کاروائی

    سرگودھا:تھانہ کینٹ پولیس کی جواریوں کے خلاف کاروائی

    سرگودھا:تھانہ کینٹ پولیس کی جواریوں کے خلاف کاروائی، بذریعہ تاش جواء کھیلتے 21ملزمان گرفتار، داؤ پر لگی 12لاکھ روپے سے زائد رقم، کاریں وتاش برآمد
    سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کینٹ سب انسپکٹر اقرار عباس نے سب انسپکٹر حافظ عبدالصمد وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلا ع پر تھانہ کینٹ کے علاقہ پیر محمد کالونی میں ریڈ کرکے ملزمان محمد رضوان ولد حسن محمد، قیصر عباس ولد ریاض حسین، شہزاد احمد ولد نعمت علی، طاہر محمد ولد اکبر علی، کامران ولد عبدالحق، جمیل حسین ولد محمد اقبال، عمران ولد بشیر احمد، محمد ریاض ولد محمد یار، ظفر اللہ خان ولد مدد خان، اسحاق ولد عنایت مسیح، شاہین اختر ولد امانت علی، راشد ولد رفیق، تنویر ولد یسین، علی اصغر ولد محمد جمیل، محمد معین ولد محمد اسلم، گلفام ولد اکرم، میر زمان ولد فضل الرحمن، صداقت علی ولد لیاقت علی، محمد جاوید ولد محمدامیر،محمد کاشف ولد عبدالعزیز اور قیصر رحمان ولد محمد اکرم کو بذریعہ تاش جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم 12لاکھ10ہزار روپے، چار عدد کاریں اور 8ڈبیاں تاش برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے
    ( باغی ٹی وی رپورٹر وقاص )

  • پاک بحریہ دشمن کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے تیار، نیول چیف کا دبنگ اعلان

    پاک بحریہ دشمن کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے تیار، نیول چیف کا دبنگ اعلان

    پاک بحریہ دشمن کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے تیار، نیول چیف کا دبنگ اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میری ٹائم افئیرز کے زیر اہتمام "مسئلہ کشمیر – ہندوستانی آئین کی دفعات 35A اور 370 ، پاکستان کے پاس موجود آپشنز اوربھارت میں ہندوتوانظریات کا فروغ” کے عنوان پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد بحریہ یونیورسٹی کراچی میں کیا گیا۔چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے سیمینار کے دوسرے سیشن میں بطور گیسٹ آف آنر شرکت کی۔

    سیمینار کے دوران نمایاں اسپیکرز میں سینیٹر مشاہد حسین سید،سابق سفیرعبدالباسط ،سابقہ چئیر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات, گروپ کیپٹین سلطان محمد حالی (ر)، ڈاکٹر رابعہ اختر کے علاوہ نامور پالیسی میکرز، دفاعی تجزی کاروں اور تعلیم کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے مسئلہ کشمیر کے تاریخی، قانونی، اخلاقی اور سماجی و سیاسی پہلوﺅں پر روشنی ڈالنے کے ساتھ ساتھ بی جے پی کے فاشسٹ ہندوتوا نظریات کے فروغ پر بھی سیر حاصل گفتگو کی۔

    سیمینار کے مقررین نے بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر کو منظر عام پر لانے کے لئے موثر سفارتی اور میڈیا مہم کی ضرورت پر زور دیا۔اس تناظر میں کشمیر کی موجودہ صورتحال میں موثر کردار ادا کرنے کے لئے پاکستان کے پاس موجود پالیسی آپشنز پر بھی غور کیا گیا۔

    قبل ازیں،ڈائریکٹر جنرل نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرزوائس ایڈمرل عبد العلیم ، نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں کشمیریوں کی "خصوصی حیثیت” کے ساتھ ساتھ ہندوستانی مسلمانوں کے بعض طبقات کو بھارتی شہریت سے محروم کرنے کے بارے میں بھی بات کی جو ابھرتی ہوئی ہندوستانی انتہا پسندی کا واضح ثبوت ہے۔آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حق خود ارادیت مسئلہ کشمیر کا واحد حل ہے۔انہوں نے بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کومزید اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ کشمیریوں کا ان کا حق مل سکے۔

    چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اپنے سیمینار کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متنازعہ ریاست جموں و کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کرنے کا ہندوستان کا اقدام ہندتوا نظریہ کو فروغ دینے کی ہندوستانی حکومت کی پالیسی کاایک اور مظہر ہے ، جس کا مقصد بھارت کوانتہا پسند ہندو اکثریتی "ہندوستان” میں تبدیل کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اور پاکستان کے مابین مسئلہ کشمیر بنیادی تنازعہ ہے جس کے سمندری سلامتی کی صورتحال پر بھی شدید اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ پاک بحریہ اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے چیلنجز سے بخوبی واقف ہے اور وہ دشمن کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے تیارہے۔

    سیمینار میں سول اور تینوں مسلح افواج سے تعلق رکھنے والے افسران کے علاوہ تعلیمی ماہرین ، بحریہ یونیورسٹی کے طلباءاور فیکلٹی ، میڈیا کے نمائندگان، مقامی تھنک ٹینکس اور یونیورسٹیوں کے محققین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

  • اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈیجیٹل بہاولپور تقریب کا انعقاد

    اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈیجیٹل بہاولپور تقریب کا انعقاد

    اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈیجیٹل بہاولپور تقریب کا انعقاد

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری نے بہاولپور میں دو ای روزگار سنٹرز کا افتتاح کر دیا .ای روزگار پنجاب آئی ٹی بورڈ اور محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب کا مشترکہ منصوبہ ہےجبکہ ای روزگار سنٹرز گورنمنٹ صادق کالج فار ویمن یونیورسٹی اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں قائم کئے گئے

    تقریب میں وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی ڈاکٹر اطہر محبوب‘ ڈی جی ای گورننس ساجد لطیف و دیگر افسران و طلبا نے شرکت کی وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری نے کہا کہ ای روزگار مراکز سے جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کو آن لائن آمدنی کمانے کے سنہرے مواقع ملیں گے‘

    وزیرخوراک نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولنگر اور رحیم یار خان کیمپس میں بھی ای روزگار سنٹرز کھولنے کیلئے مکمل سپورٹ کا وعدہ کیا؛ ڈی جی ساجد لطیف نے کہا کہ ای روزگار پروگرام سے اب تک32مراکز سے 16ہزار نوجوان تربیت لیکر 23کروڑ روپے کما چکے ہیں‘

    وائس چانسلر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کہا کہ بہاولپور میں ای روزگار سنٹر ز سے یہاں کے نوجوان ڈیجیٹل دور کے ثمرات سمیٹ سکیں گے اور جنوبی پنجاب کی محرومیوں میں کمی آئے گی‘

  • بہاول پورپولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب  کارروائیاں

    بہاول پورپولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں

    بہاول پورپولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں

    باغی ٹی وی : ترجمان پولیس بہاول پور کے مطابق پولیس تھانہ مسافرخانہ ،عباس نگر اور نوشہرہ جدید کی شراب فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی جس میں 05ملزمان گرفتار کیے ،339 لیٹردیسی شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے
    پولیس تھانہ صدر احمدپور شرقیہ نے قماربازوں کے خلاف کارروائی کر کے ،02ملزمان گرفتار، داو پرلگی رقم برآمد کر لی ،مقدمات درج کر دیے ۔
    پولیس تھانہ صدریزمان اورڈیر ہ نواب صاحب کی اسلحہ غیر قانونی کے خلاف کارروائی کی جس میں 02 ملزمان گرفتار کر کے 02 عدد پسٹل 30 بوربرآمد کر لیے ،مقدمات درج کر دیے