Baaghi TV

Category: بہاولپور

  • راجن پور میں آٹے کی قلت ہے یا نہیں؟ ڈپٹی کمشنر نے بتا دیا

    راجن پور میں آٹے کی قلت ہے یا نہیں؟ ڈپٹی کمشنر نے بتا دیا

    راجن پور میں آٹے کی قلت ہے یا نہیں؟ ڈپٹی کمشنر نے بتا دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں آٹے کے بحران پر راجن پور کے ڈپٹی کمشنر کا بیان آ گیا، ذوالفقار علی ڈی سی راجن پور نے کہا کہ ضلع بھر میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے. ضلع بھر میں آٹے کی رسد طلب سے بھی زائد ہے مارکیٹوں اور سیل پوائنٹس پر ضرورت سے زائد آٹا موجود ہے.ضلع کی 4فلور ملز استعداد کار سے بڑھ کر باقاعدگی سے آٹا فراہم کررہی ہیں

    ڈی سی راجن پور نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں اس وقت 40 سے زائد فکسڈ اور ٹرکنگ پوائنٹس کے ذریعہ لوگوں کو سرکاری مقررہ نرخ 805روپے فی 20کلوگرام کے حساب سے آٹاکی فراہمی جاری ہے ،محکمہ فوڈ روزانہ کی بنیاد پر فلورملوں کو کوٹہ سے زائد گندم فراہم کررہا ہے جس کی وجہ سے آٹے کی رسد طلب سے زائد ہے، ضلع بھر میں روزانہ 3000سے زائد فائن آٹا کے تھیلے مختلف سیل پوائنٹس پر فراہم کیے جارہے ہیں ،ضلع کی تینوں تحصیلوں سمیت تمام دیہی اور قصباتی علاقوں میں آٹے کی فروخت کے سیل پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں:

    ڈپٹی کمشنرراجن پورنے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں بلکہ منفی پراپیگنڈہ پھیلانے والوں کی حوصلہ شکنی کریں،آٹا نہ ملنے کی شکایت کی صورت میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرراجن پور سے موبائل نمبر03322353531 اورٹال فری نمبر080060606پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ،ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ذخیرہ اندوزوں اور مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں کررہے ہیں ،ٓٓآٹے کی قیمت میں بلاجواز اضافہ کرنے والے عوام دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون کی سخت ہدایات جاری کردی گئی ہیں.

    ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے ہمراہ اللہ آباد چوک اور پریس کلب کے سامنے قائم کیے گئے سیل پوائنٹس کا دورہ کیا اور ڈپٹی کمشنر نے اپنی موجودگی میں لوگوں میں آٹا تقسیم کرایا۔

  • آرمی چیف ان ایکشن،مادر وطن کے دفاع کے لئے کیا ایسا اعلان کہ مودی سرکار پریشان

    آرمی چیف ان ایکشن،مادر وطن کے دفاع کے لئے کیا ایسا اعلان کہ مودی سرکار پریشان

    آرمی چیف ان ایکشن،مادر وطن کے دفاع کے لئے کیا ایسا اعلان کہ مودی سرکار پریشان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بہاولپورکے قریب اسٹرائیک کورکا دورہ کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ٹرانس فرنٹیئرحملوں سے متعلق آپریشنزکا معائنہ کیا،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے طیاروں اورسعودی بری فوج نے آپریشن میں حصہ لیا.آرمی چیف نے شرکا کی اعلیٰ کارکردگی اورصلاحیتوں کوسراہا

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرز،انسپکٹرجنرل ٹریننگ،کمانڈرآرمی آرڈیننس نےبھی مشقیں دیکھیں،پاک فضائیہ کے سینیرحکام اورڈپٹی کمانڈرسعودی بری فوج نےبھی معائنہ کیا،مشقوں میں پاک فضائیہ کےلڑاکا طیاروں نے حصہ لیا،

    صدر مملکت بھی بہترین نشانہ باز،آرمی چیف کے ہمراہ نشانہ بازی مقابلوں میں لیا حصہ

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ جنگ میں پاک فوج کی اسٹرائیک کورکاکردار فیصلہ کن ہوتا ہے، پاک فوج میں ہرقسم کے چیلنجزسے نمٹنے کی صلاحیت موجود ہے،پاک فوج مادر وطن کے دفاع کےلئے ہروقت تیار ہے ایسی مشقیں اعتمادمیں اضافے اورصلاحیتیں جانچنے کا سبب ہوتی ہیں،

  • کیسا وزیراعظم چاہتے ہیں؟ بلاول نے مولانا کے ساتھ کیا بڑی خواہش کا اظہار

    کیسا وزیراعظم چاہتے ہیں؟ بلاول نے مولانا کے ساتھ کیا بڑی خواہش کا اظہار

    کیسا وزیراعظم چاہتے ہیں؟ بلاول نے مولانا کے ساتھ کیا بڑی خواہش کا اظہار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی کے بعد پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کی صحت کافی عرصے سے خراب ہے، حکومت ہمارے ساتھ تعاون نہیں کر رہی، فیملی کی جانب سے درخواست دی گئی ہے کہ نجی ڈاکٹر کو رسائی دی جائے تا کہ ہمیں تسلی ملے کہ انہیں صحیح ادویات دی جا رہی ہیں ابھی تک حکومت نے ہمارا مطالبہ نہیں مانا، آصف زرداری نے ضمانت کے لئے درخواست نہیں دی، کراچی مقدمہ منتقل کرنے کی سماعت جلد ہو گی، قانون کی جو خلاف ورزی کی گئی ہے اس پر ہمیں امید ہے کہ سپریم کورٹ انصاف دے گی.

    اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی ختم، پلان اے ،بی، سی ختم پھر بھی مولانا امید سے

    فارن فنڈنگ کیس، شیخ رشید نے بھی بڑا مطالبہ کر دیا

    فارن فنڈنگ کیس سماعت سے قبل وزیراعظم عمران خان کے لئے ایک اور مشکل

    غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی

    فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا

    بلاول زرداری نے کہا کہ پی پی الیکشن کے لئے تیار ہے اور لڑے گی ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ الیکشن کروائے جائیں ،2018 کے الیکشن میں سلیکشن کی گئی، ہم نہ اس سیلکٹڈ کو مانتے ہیں نہ کسی اور کو مانیں گے، اگران ہاؤس تبدیلی کی بات ہوتی ہے تو ہم نے نہیں کرنی ،ہم نے سیلکٹڈ کا ساتھ نہیں دینا بلکہ عوامی وزیراعظم چاہتے ہیں.

  • 200 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب میں گورنر پنجاب نے ایسا کیا کر دیا کہ شرکاء حیران رہ گئے

    200 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب میں گورنر پنجاب نے ایسا کیا کر دیا کہ شرکاء حیران رہ گئے ،گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی زیر نگرانی اجتماعی شادیوں کی تقر یب میں 200 جوڑوں نے اپنی ازدواجی زندگی کا آغاز کر دیا۔تمام جوڑوں کوفی کس 2لاکھ روپے کا جہیز اور چوہدری محمدسرور نے نقد سلامی بھی دی

    لاہور۔22 نومبر(اے پی پی ) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے تقر یب سے خطاب کے دوران کہا کہ عہدے اور دولت والوں کو نہیں انسانیت کی خدمت کر نیوالوں کو ہی دنیا اور تاریخ یادرکھے گی ۔ہم 2نہیں ایک پاکستان بنانے کی پالیسی پر گامزن ہیں ۔آئین وقانون کی حکمرانی کیلئے کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔

    گورنر پنجاب کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت کس نے دی؟ سیاسی حلقوں میں کھلبلی

    گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور جمعہ کے روز نواحی علاقہ گوتھ شاہ محمد، تحصیل خیر پور تمیانوالی، ضلع بہاولپور میں اجتماعی شادیوں کی تقر یبات میں شر یک ہوئے جبکہ اس موقعہ پر تحر یک انصاف کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری چوہدری نعیم الدین وڑائچ، صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری، ممبر قومی اسمبلی فاروق اعظم، سابق ایم پی اے جہانزیب وران، علیم الدین وڑائچ، چوہدری محدم عثمان، ذیشان خلجی، شکیل خان، احمد سلمان ممبر پنجاب بیت المال اوردیگر بھی موجود تھے۔

    نواز شریف کی جان خطرے میں ، مریم اورنگزیب کی حکومت کی منتیں

    نواز شریف کی بیماری، ڈاکٹر یاسمین راشد نے کیے اہم انکشافات

    اجتماعی شادیوں کی پر وقار تقر یب کے دوران باراتی پہنچے تو خوب بینڈ باجے بجائے گئے، عروسی ملبوسات زیب تن کئی دلہنیں بھی اپنے خاندان کے ہمراہ پہنچیں جہاں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اور چوہدری نعیم الدین وڑائچ سمیت دیگر نے انکا استقبال کیا جبکہ اجتماعی شادیوں کی اس تقر یب میں باراتی بھی انتہائی خوش نظر آئے جو ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے اور خوشیاں مناتے رہے۔

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    اس موقعہ پر گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے تمام جوڑوں کو سلامی اور انکے ساتھ تصاویر بنوائیں۔گورنر پنجاب نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ آج ہماری200 بیٹیوں اور بیٹوں نے اپنی ازدواجی زندگی کا آغاز کر دیا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ والدین بیٹی کی شادی کے موقعہ پر فر ض ادا ہونے پرنہ صرف بہت خوش ہوتے ہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کا بھر پور شکر ادا کرتے ہیں۔

    اُنہوں نے کہا کہ چوہدری نعیم الدین وڑائچ نے اس نیک کام میں حصہ لیکر جو کام کیا ہے اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ عہدے اور اقتدار آنیوالی جانیوالی چیز ہوتے ہیں اصل میں وہ ہی بڑالیڈر اور بڑا حکمران ہوتا ہے جو غر یبوں اور بے سہاروں کا سہار ا بنتا ہے اور الحمد اللہ آج وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف کی حکومت نے احساس پروگرام کا آغاز کر دیا ہے جسکے تحت بے روزگار افراد کو بلاسعود قر ضے دیئے جائیں گے اور نیا پاکستان سکیم کے بے گھر افراد کو چھت بھی فراہم کر نے کے منصوبے پر کام کا آغاز ہو چکا ہے۔

    گورنر نے کہا کہ غر یبوں کو صحت کی مفت بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے صحت کارڈکا اجراء بھی جاری ہے جسکے ذریعے کوئی بھی غر یب 7لاکھ روپے سے زائد کا مفت علاج کرواسکے گا۔

    میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اپوزیشن ملکی اور قومی مفادات کی بجائے ذاتی مفادات کو سامنے رکھ کر سیاست کر رہی ہے اور یہ اپوزیشن صرف اپنے بچاﺅ کیلئے جمع ہو ررہی ہے حکومت کو اس سے کوئی خطر ہ نہیں انشاءاللہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت آئینی مدت پوری کر ے گی اور ان ہاﺅس تبدیلی اور قبل از وقت انتخابات کے خواب دیکھنے والوں کو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم اداروں سے ٹکراﺅ نہیں اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتے ہیں اور نیب سمیت تمام ادارے مکمل آزادی کیساتھ کام کر رہے ہیں۔

  • بھارتی جاسوس یا….پنجاب کے شہر سے دو بھارتی باشندے گرفتار

    بھارتی جاسوس یا….پنجاب کے شہر سے دو بھارتی باشندے گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع بہاولپور کی تحصیل یزمان کے ریگستان سے 2 بھارتی شہریوں کو گرفتارکیا گیا ہے،جن کی شناخت، پرشانت اور وری لال کے طور پر ہوئی، دونوں بھارتی شہریوں کو بغیر پاسپورٹ اور دستاویزات کے داخل ہونے پر گرفتار کیا گیا، جب ان سے دستاویزی شناخت طلب کی گئی تو ان کے پاس نہ تھی، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دونوں بھارتی باشندوں کو گرفتار کر لیا

    پاکستان میں دہشتگردی کروانے بھارتی جاسوس کس ملک سے آئے؟ سراغ لگا لیا گیا

    دونوں بھارتی شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،بھارتی شہری پرشانت کا تعلق بھارتی ریاست حیدرآباد اور وری لال کا مدھیہ پردیش سے ہے، دونوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے اور تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ وہ پاکستان کیوں آئے؟ ان کا مشن کیا تھا.

    بھارت باز نہ آیا، پاکستان کے سرحدی علاقوں کی کیسے جاسوسی کر رہا ہے؟ اہم خبر

     

    قبل ازیں تین ماہ قبل ماہ اگست میں بلوچستان سے ایک اور بھارتی خفیہ ایجنسی را کا جاسوس اور دہشت گرد پکڑا گیا جس کا نام راکھی راج بتایا گیا ہے. یہ انڈیا کا رہنے والا اور بلوچستان میں تخریب کاری و جاسوسی کے سپیشل مشن پر تھا،

    پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اسے کافی عرصہ سے نظر میں رکھے ہوئے تھی جسے انٹرسیپٹ ہونے کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو سمیت کئی جاسوس اور دہشت گرد پکڑے جاتے رہے ہیں،

  • بہاولپور، مارٹر گولہ پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

    بہاولپور، مارٹر گولہ پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

    جنوبی پنجاب کے علاقے بہاولپور میں مارٹر گولہ پھٹنے سے ایک شخص جاں‌ بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع بہاولپور کے نواحی علاقے مروٹ میں کھیتوں میں کام کے دوران مارٹر گولہ پھٹنے سے کام کرنے والا کسان موقع پر جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت مبشر کے طور پر ہوئی، موقع پر موجود ایک اور شخص اللہ دتہ زخمی ہو گیا

    مارٹر گولہ پھٹنے کی اطلاع پر سیکورٹی ادارے موقع پر پہنچے اور علاقہ کو گھیرے میں لے لیا، ریسکیو ٹیموں نے لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا، پولیس کے مطابق مارٹر گولہ کھیت میں دفن کیا گیا تھا جو کام کے دوران پھٹ گیا، تحقیقات کر رہے ہیں کہ گولہ کس نے کھیت میں دفن کیا تھا

    سیالکوٹ ، بھارتی ساختہ 2 کلووزنی مارٹرگولہ برآمد

    واضح رہے کہ رواں ماہ ستمبر میں ہی سیالکوٹ کے علاقے سے ورکنگ باؤنڈری کے گاؤں کوٹھے سے بھارتی ساختہ مارٹر گولہ برآمد ہوا ہے ، 51 ایم ایم کا مارٹرگولہ کھیتوں سے برآمد ہوا ،اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مارٹرگولہ تحویل میں لےکر ناکارہ بنا دیا ،

    قبل ازیں 9 ستمبر کو بھی چپراڑسیکٹرمیں کھیتوں سے بھارتی ساختہ 2 کلووزنی مارٹرگولہ برآمد ہوا تھا، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مارٹرگولے کوتحویل میں لے لیا، سیکورٹی حکام نے بھارتی ساخت گولہ ملنے پر تحقیقات شروع کر دیں.

    سیالکوٹ ، بھارتی ساختہ مارٹرگولہ برآمد

  • بہاولپور 5 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش

    بہاولپور کے نواحی علاقے اڈا 13 سولنگ میں 5 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی گئی ۔ملزم ذیشان بچی کو ورغلا کر لےجا رہا تھا کہ بچی کے شور کرنے پر اہل علاقہ جمع ہو گئے اور بچی کو بازیاب کروا کے ورثاء کے حوالے کر دیا ۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا

  • اسسٹنٹ کمشنر سٹی بہاولپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گیے

    اسسٹنٹ کمشنر سٹی بہاولپور کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے گئے ـ
    وارنٹ گرفتاری اینٹی کرپشن کے سپیشل جج ابراہیم اصغر نے نکالے، رابعہ سیال کو 20ستمبر تک گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا

  • بہاولپور : مجبور مریض انتظامیہ کے ہاتھوں تنگ

    بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال میں الٹراساؤنڈ پرچی پہ نمبر لگانے والے صاحب 11 بجے ہی اپنی سیٹ سے غائب ہو جاتے ہیں مریض گھنٹوں انتظار کرتے ہیں جب صاحب2:30 بجے واپس آتے ہیں تو کہتے ہیں ٹاۂم ختم ہو گیا ہے۔

    الٹراساونڈ کے ڈاکٹر صاحب کے گیٹ کیپر سے پوچھا گیا کہ وہ صاحب کہا گے تو انہوں نے جواب دیا کہ ڈاکٹر صاحب کی حکم کے مطابق 100 نمبر تک کی پرچی مکمل ہو گی ہے اب وہ ریسٹ پہ ہے اور وہ 2:30 آئیں گے۔
    غریب عوام کا گرمی میں بیٹھ کر برا حال۔
    غریب عوام کو ان جیسے عظیم شخصیت سے بچائے جاۓ۔
    بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال کے ایم ایس صاحب اور بہاولپور کی انتظامیہ سے دردمندانہ اپیل ہے کہ اس غنڈہ گردی کو بند کیا جائے۔

  • بہاولپور: پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن

    بہاول پور : پولیس کی جرائم پیشہ عناصر واشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری۔

    ترجمان پولیس کے مطابق پولیس کی شراب فروشوں کےخلاف کاروائی02ملزمان گرفتار،ان کے قبضہ سے55 لیٹر شراب دیسی برآمد کرلی۔

    پولیس کی جواریوں خلاف کاروائی12ملزمان گرفتار،ان کے قبضہ سے52 پتے تاش، 02 عددٹوکن ،17 عددپیس بلیرڈ ،02 عددسٹکس بلیرڈ ،02 عددگوٹی لڈو اورداوپرلگی رقم 31840 روپے برآمد کرلی۔

    پولیس کی غیر قانونی اسلحہ کےخلاف کاروائی04ملزمان گرفتار،ان کے قبضہ سے پسٹل 30 بور04عددمعہ21 روند برآمد کر لیے۔ پولیس کی اشتہاریوں کے خلاف کاروائی 06 ملزمان کوگرفتارکرلیا
    پولیس نے ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں الگ الگ مقدمات درج رجسٹر کرلیے ۔ قائم مقام ڈی پی او محمدسلیم خان نیازی نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر واشتہاری ملزمانکے خلاف اسی طرح کاروائیاں جاری رہیں گی۔ایسے عناصر معاشرے کاناسور ہیں۔ان کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے گا۔