بہاولپور کے نواحی علاقے اڈا 13 سولنگ میں 5 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی گئی ۔ملزم ذیشان بچی کو ورغلا کر لےجا رہا تھا کہ بچی کے شور کرنے پر اہل علاقہ جمع ہو گئے اور بچی کو بازیاب کروا کے ورثاء کے حوالے کر دیا ۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا
Category: بہاولپور
اسسٹنٹ کمشنر سٹی بہاولپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گیے
اسسٹنٹ کمشنر سٹی بہاولپور کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے گئے ـ
وارنٹ گرفتاری اینٹی کرپشن کے سپیشل جج ابراہیم اصغر نے نکالے، رابعہ سیال کو 20ستمبر تک گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیابہاولپور : مجبور مریض انتظامیہ کے ہاتھوں تنگ
بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال میں الٹراساؤنڈ پرچی پہ نمبر لگانے والے صاحب 11 بجے ہی اپنی سیٹ سے غائب ہو جاتے ہیں مریض گھنٹوں انتظار کرتے ہیں جب صاحب2:30 بجے واپس آتے ہیں تو کہتے ہیں ٹاۂم ختم ہو گیا ہے۔
الٹراساونڈ کے ڈاکٹر صاحب کے گیٹ کیپر سے پوچھا گیا کہ وہ صاحب کہا گے تو انہوں نے جواب دیا کہ ڈاکٹر صاحب کی حکم کے مطابق 100 نمبر تک کی پرچی مکمل ہو گی ہے اب وہ ریسٹ پہ ہے اور وہ 2:30 آئیں گے۔
غریب عوام کا گرمی میں بیٹھ کر برا حال۔
غریب عوام کو ان جیسے عظیم شخصیت سے بچائے جاۓ۔
بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال کے ایم ایس صاحب اور بہاولپور کی انتظامیہ سے دردمندانہ اپیل ہے کہ اس غنڈہ گردی کو بند کیا جائے۔بہاولپور: پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن
بہاول پور : پولیس کی جرائم پیشہ عناصر واشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری۔
ترجمان پولیس کے مطابق پولیس کی شراب فروشوں کےخلاف کاروائی02ملزمان گرفتار،ان کے قبضہ سے55 لیٹر شراب دیسی برآمد کرلی۔
پولیس کی جواریوں خلاف کاروائی12ملزمان گرفتار،ان کے قبضہ سے52 پتے تاش، 02 عددٹوکن ،17 عددپیس بلیرڈ ،02 عددسٹکس بلیرڈ ،02 عددگوٹی لڈو اورداوپرلگی رقم 31840 روپے برآمد کرلی۔
پولیس کی غیر قانونی اسلحہ کےخلاف کاروائی04ملزمان گرفتار،ان کے قبضہ سے پسٹل 30 بور04عددمعہ21 روند برآمد کر لیے۔ پولیس کی اشتہاریوں کے خلاف کاروائی 06 ملزمان کوگرفتارکرلیا
پولیس نے ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں الگ الگ مقدمات درج رجسٹر کرلیے ۔ قائم مقام ڈی پی او محمدسلیم خان نیازی نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر واشتہاری ملزمانکے خلاف اسی طرح کاروائیاں جاری رہیں گی۔ایسے عناصر معاشرے کاناسور ہیں۔ان کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے گا۔بہاولپور کے نواحی علاقے خانقاہ شریف میں آئل ٹینکر الٹ گیا
بہاولپور کے نواحی علاقےخانقاہ شریف الصمد سی این جی سٹیشن کے قریب پیٹرول کا ٹینکر الٹ گیا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کو بند کردیا گیا ہے آئل ٹینکر میں 40 ہزار سے زیادہ آئل موجود تھا۔۔ریسکیو ذرائع موقع پر موجود ہیں اور ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔آپریشن مکمل ہوتے ہی روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا

سیاسی جماعت کے سابق ایم پی اے کے گھر سے 4 من چرس برآمد
اینٹی نارکوٹکس فورس کابہاولپور میں کامیاب چھاپہ، سابق نون لیگی ایم پی اے کا بیٹا گرفتار ،4 من چرس برآمد،
تفصیلات کے مطابق بہاولپور کے علاقے کوثر کالونی میں اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے 4 من چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
اےاین ایف ذرائع کے مطابق سابق ایم پی اے کے بیٹے طیب ایوب قریشی اور اس کے ساتھی سے تفتیش جاری ہے۔اےاین ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد میں ن لیگ کی سابق ایم پی اے فوزیہ ایوب قریشی کا بیٹا بھی شامل ہے۔
کارروائی مصدقہ اطلاع پر کی گئی جسکی وجہ سے مرکزی ملزم منشیات سمیت پکڑا گیا
بہاولپور: رجسٹرار جوائنٹ سٹاک کمپنیز نے 254 غیر فعال این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کردی
بہاولپور: وزارت داخلہ حکومت پاکستان اور محکمہ داخلہ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر بہاول پور شوذب سعد بااختیارات رجسٹرار جوائنٹ سٹاک کمپنیز بہاولپور نے سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860ءکے تحت رجسٹرڈ 254غیر فعال سوسائٹیز( غیر منافع بخش تنظیموں)کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹس منسوخ کر دیے ہیں۔ ڈپٹی کمشنررجسٹرار جوائنٹ سٹاک کمپنیز بہاولپور کی طرف سے جاری شدہ حکم نامہ مورخہ 17 جولائی میں کہا گیا ہے کہ اس حکم سے متاثر ہونے والی کوئی بھی تنظیم اس حکم کے جاری ہونے کے 15یوم کے اندر اپنی ریپریزینٹیشن پیش کر سکتی ہے۔ جن غیر فعال تنظیموں کی رجسٹریشن سرٹیفکیٹس منسوخ کئے گئے ہیں ان میں مجلس تعلیم اسلامی بہاولپور، انجمن دکانداران پرچون سیمنٹ فروشاں بہاولپور، صادق پبلک سکول ٹیچرز ایسوسی ایشن بہاولپور، اردو مجلس بہاولپور، آٹو سٹورز اینڈ آٹو ورکشاپس ویلفیئر ایسوسی ایشن بہاولپور، ضیاءشہید ہومیو پیتھک میڈیکل کالج حاصل پور،انجمن دوکانداران پان سگریٹس و مشروب فروشاں ون یونٹ چوک بہاولپور، انجمن تحفظ حقوق دوکانداران بہاولپور، الیکٹرک کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن دی مال بہاولپور، بہاولپور لیڈیز کلب بہاولپور، سید ایجوکیشنل سوسائٹی ماڈل ٹا ؤن بی بہاولپور، سیمنٹ سٹاکسٹ ایسوسی ایشن بہاولپور، انجمن صدر عیدگاہ حاصل پور، انجمن پان سگریٹس فروشاں شاہی بازار بہاولپور، انجمن پرچون فروشاں شاہی بازار بہاولپور، انجمن خدام برادران عباسیاں بہاولپور، سرائیکی ادبی مجلس بہاولپور،دی اُردو اکیڈمی بہاولپور، پاکستان سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن صادق گڑھ پیلس بہاولپور، مرکزی انجمن اشاعت سیرت نبی بہاولپور، انجمن تحریک الاسلام حاصل پور،انجمن غوثیہ پبلک ہائی سکول اوچشریف، انجمن تاجران حاصل پور منڈی، تنظیم علی فاروق منڈی یزمان، سیٹلائٹ ٹا ؤن ویلفیئر سوسائٹی احمد پور شرقیہ، ملک سوسائٹی حاصل پور ، اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر آرگنائزیشن بہاول پور، پاکستان شیخ برادرز ویلفیئر ایسوسی ایشن بہاول پور، گورنمنٹ پنشنرز ایسوسی ایشن بہاول پور، منیجنگ کمیٹی آف کینٹ ہومیو پیتھک میڈیکل کالج بہاول پور، ڈسٹرکٹ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن بہاول پور، ہیومینٹی سروس سوسائٹی قائد اعظم میڈیکل کالج بہاول پور،النور سوسائٹی بہاول پور،ایجوکیشن کنسلٹنگ سوسائٹی بہاول پور،مرکزی انجمن تاجران بہاول پور،دی بہاول پور چیمبرآف کامرس بہاول پور،نیو سعودیہ انجینئرنگ کالج آف ٹیکنالوجی احمد پور شرقیہ،انجمن دکانداران پرچون سےمنٹ فروشاں بہاول پور،انجمن شہریان بہاول پور،آل پاکستان بلوچ ویلفیئر ایسوسی ایشن بہاول پور،انجمن جام برادری لال سوہانرا بہاول پور،انجمن اکیڈمی سرائیکی ادب بہاول پور،انجمن اصلاح معاشرہ موضع ماندھل تحصیل احمد پور شرقیہ،انجمن ٹیلیفون سبسکرائبر احمد پور شرقیہ،انجمن اہل سادات شاہِ حیدر سمہ سٹہ،کاروانِ فکروادب حاصل پور،بلیو بیل سوسائٹی بہاول پور،حبیب ایسوسی ایشن بہاول پور،جمعیت جوئیہ پاکستان،بہاول پور،مرکزی حلقہ مشق سوسائٹی پاکستان بہاول پور،ینگ ویلفیئر سوسائٹی حاصل پور،انجمن حسینی عزاداران ہتھیجی،انجمن شہریان حاصل پور،ایوانِ چولستان بہاول پور ڈویژن ڈیرہ نواب صاحب،سافٹ ویژن ایجوکیشن سوسائٹی بہاول پور،عائشہ اکیڈمی بہاول پور،بالمیکی لیگ ویسٹ پاکستان،انڈسٹریل ڈویلپمنٹ سوسائٹی بہاول پور،انجمن مغلیہ منڈی یزمان،سوسائٹی آف ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ بہاول پور،بہاول پور واچ ڈیلرز اینڈ ریپئیر ایسوسی ایشن شاہی بازار بہاول پور،نیو سعودیہ انجینئرنگ کالج آف ٹیکنالوجی بہاول پور،شیپس گوٹس فارمرز ایسوسی ایشن بہاول پور،انجمن فلاح و بہبود ، دست رائے بہاول پور، بہاول پور لائبریرین سوسائٹی بہاول پور،انجمن دکانداران پرچون سیمنٹ فروشان احمد پور شرقیہ،انجمن اہلِ قریش بہاول پور،خواجہ خدا بخش اکیڈمی خیرپور ٹامیوالی،یونائیٹڈ کرسچن مینارٹی ایسوسی ایشن سمہ سٹہ،انجمن فلاح کمبوہان منڈی یزمان،تنظیم پنجابی برادری منڈی حاصل پور،انجمن فلاح بہبودتیلیاں حاصل پور،انجمن گھڑی سازاں فتح خاں بازار بہاول پور،نیشنل یوتھ کونسل بہاول پور،انجمن ٹیلرز ماسٹربہاول پور،انجمن اتحادو فلاح کارکنان مزدوران، غلہ منڈی حاصل پور،انجمن السعودیہ انجینئرنگ کالج سٹیڈیم روڈ بہاول پور،ہولی فلاورز پنجاب بہاول پور،پولیس پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن بہاول پور،بہاول پور کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن بہاول پور،پرائیویٹ سکولز ایڈمنسٹریٹرز سوسائٹی بہاول پور،الصادق پروگریسیو فاؤنڈیشن ٹرسٹ بہاول پور،دی صادق پبلک لائبریری بہاول پور،کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بہاول پور،انجمن تحفظ اہلیان اسلامی کالونی بہاول پور،انجمن مغلیہ ٹیل والا ہیڈ راجکاں شاہی والا، چک 106ڈی این بی یزمان،انجمن فلاح کمبوہاں چبوترہ بازار احمد پور شرقیہ،انجمن اصلاحِ معاشرہ چنی گوٹھ،ڈویژنل ٹی بی ایسوسی ایشن بہاول پور،انجمن دکانداران مین بازار سمہ سٹہ،انجمن سیمنٹ سٹاکسٹ بغداد روڈ بہاول پور،دی لیڈرز ایجوکیشن سوسائٹی بہاول پور،دی جوجوبا ایسوسی ایشن بہاول پور،رائل ہومیو پیتھک اہجوکیشنل سوسائٹی بہاول پور،احمدپور ایسٹ ٹیوبر کلوسس ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن احمد پور شرقیہ،بزم نوائے مشرق بہاول پور،انجمن آل پاکستان لیگل سٹڈی سرکل سوسائٹی بہاول پور،الفاروق ایجوکیشن سوسائٹی بہاول پور،بہاول پور ایجوکیشنل سوسائٹی بہاول پور،انجمن قصاب گوشت فروشان گری گنج بازاربہاول پور،آئیڈیل انگلش ماڈل سکول محلہ باغ ماہی بہاول پور،منیجنگ کمیٹی چولستان ہومیوپیتھک میڈیکل کالج بہاول پور، بہاول کلب بہاول پور،انجمن فیضِ اسلام محمدن ماڈل سکول بہاول پور،چوہان فا ؤنڈیشن حاصل پور،سندھ ٹیکنیکل کالج بہاول پوراینور ماڈل سکول بہاول پور،انجمن اصلاح معاشرہ بہاول پور،انجمن اہل قریش بہاول پور،البدر ایجوکیشنل سوسائٹی ہیڈ راجکاں،انجمن دکانداران ریلوے روڈ بہاول پور،اکیڈمی سرائیکی ادب بہاول پور،اولڈ صادقین ایسوسی ایشن بہاول پور،ہیلپ آرگنائزیشن بہاول پور،سرسید ہومیو پیتھک سوسائٹی بہاول پور،
ویزا ایجوکیشن سوسائٹی بہاول پور،الشفیق ویلفیئر آگنائزیشن، بہاول پور،جوہر ایجوکیشنل سوسائٹی بہاول پور،ایسوسی ایشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ بہاول پور،بہاول پور ٹیچر ٹرسٹ بیت المعلمین بہاول پور،بہاول پور ٹیکس بار ایسوسی ایشن بہاول پور،ایجوکیشن اینڈ ہیلتھ آرگنائزیشن بہاول پور،وومن موبلائزیشن اینڈ امپاورمنٹ نیٹ ورک بہاول پور،انجمن الائیو ویلفیئر آرگنائزیشن بہاول پور،برائٹ ایجوکیشن سوسائٹی بہاول پور،اسلامیہ ایجوکیشنل سوسائٹی تحصیل حاصل پور،النور ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن ہیڈ راجکاں،سنگت رورل آرگنائزیشن نور پور نورنگا،انجمن نوید ایجوکیشنل ہیلتھ اینڈ ویلفیئر سوسائٹی چک نمبر108 -ایم حاصل پور،پنجند ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ، احمد پور شرقیہ،انجمن اتحاد آرگنائزیشن بستی رندھاوا الہٰی بخش مسافر خانہ،ٹی پی گولڈ سرائیکی سنگت احمد پور شرقیہ،الصحت آرگنائزیشن احمد پور شرقیہ،پاک برٹش کلچر آرگنائزیشن بہاول پور،ہیومن ڈویلپمنٹ فورم بہاول پور،انجمن فلاح و بہبود آڑھتیان منڈی حاصل پور،انجمن المہر خدمت انسانیت سوسائٹی موضع خانو والی بہاول پور،انجمن نیشنل ایجوکیشنل سوسائٹی حاصل پور،انجمن چولستان لٹریری اینڈ ایجوکیشنل ویلفیئر فورم بہاول پور،نیشنل ایجوکیشنل سوسائٹی بہاول پور،ابنِ سینا ایجوکیشنل سوسائٹی یزمان،ہیلپ لائن ہیومن انٹرنیشنل سوسائٹی بہاول پور،ایجوکیشن اینڈ ہیلتھ ویلفیئر آرگنائزیشن بہاول پور،فاطمہ نور محمد ویلفیئر ٹرسٹ بہاول پور،آواز ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن بہاول پور،پاک کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ بہاول پور،کسا ن ویلفیئر ایسوسی ایشن بہاول پور،خورشیدیہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی بہاول پور،انجمن النور ویلفیئر سوسائٹی حاصل پور،کمیٹی ڈویلپمنٹ اینڈ وومن سپورٹ آرگنائزیشن حاصل پور،النور ایجوکیشنل سوسائٹی بہاول پور،الشمس ایجوکیشنل سوسائٹی بہاول پور،غزالی ایجوکیشنل سوسائٹی بہاول پور،کسان دوست آرگنائزیشن چک نمبر28/BC بہاول پور،انجمن تحفظ تعلیم آرگنائزیشن بہاول پور،نیشن ایجوکیشنل سوسائٹی بہاول پور،ریسرچ بیسڈ ایسوسی ایشن فار ایڈوانسمنٹ آف سوسائٹی محلہ اسلام پورہ بہاول پور،انجمن ریسرچ ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ سوسائٹی بہاول پورشیلٹر پاکستان اسلامی کالونی بہاول پور،دی یوتھ ایجوکیشنل آرگنائزیشن بہاول پور،ایشین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ لیڈر شپ ایجوکیشنل سوسائٹی احمد پور شرقیہ،مریم فاطمہ فا ؤنڈیشن بہاول پور،پنجاب لائیو سٹاک بریڈرز ایسوسی ایشن بہاول پور،اپوا ایجوکیشنل سوسائٹی کمرشل ایریا ، سیٹلائٹ ٹا ؤن بہاول پور،مدینہ ایجوکیشنل سوسائٹی حاصل پور،رورل میڈیا نیٹ ورک احمد پور شرقیہ،نویدِ سحر ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن چک نمبر 101ڈی بی یزمان،سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ، بہاول پور،میوزیم فرینڈز کلب بہاول پور،میزان وومن ویلفیئرآرگنائزیشن ، بہاول پور،سوشل اویئر نیس اینڈ پارٹیسپیٹری ڈویلپمنٹ ایجنسی بہاول پور،پاکستان ریڈنگ ایسوسی ایشن بہاول پور،الائیڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن بہاول پور،احساس ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن بہاول پور،دی اوسس ایجوکیشن سوسائٹی بہاول پور،نوید سحر ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن چک 101ڈی بی یزمان،النور ایجوکیشنل سوسائٹی ماڈل ٹا ؤن اے، بہاول پور،سوسائٹی فار ایڈوانسمنٹ آف ویلیج انوائرنمنٹ چک39 ڈی این بی یزمان،پاکستان ایجوکیشنل فا ؤنڈیشن بہاول پور،بہاول پور سوشل ڈویلپمنٹ موومنٹ ویلفیئر سوسائٹی بہاول پور،پاکستان ایسوسی ایشن فار اکیڈمیشین اینڈ ریسرچرز بہاول پور،عطائی نور فاؤنڈیشن بہاول پور،انجمن محبان پاکستان خیرپور ٹامیوالی،رحمت ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ہیڈ راجکاں،امیشل ویلفیئر سوسائٹی بہاول پور،اوپن ہارٹ آرگنائزیشن بہاول پور،آل پنجاب نیوز پیپرز سوسائٹی بہاول پور،لارڈ ایجوکیشنل سوسائٹی احمد پور شرقیہ،مدینہ ایجوکیشنل سوسائٹی چک نمبر30بی سی ڈیرہ بکھا،احمد ویلفیئر سوسائٹی فار دی ڈس ایبلڈ حاصل پور،سول سوسائٹی نیٹ ورک بہاول پور،ریجنل ٹیکس بار ایسوسی ایشن، ماڈل ٹا ؤن اے بہاول پور،علامہ اقبال ایجوکشنل سوسائٹی ہیڈراجکاں،پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی بہاول پور،ڈسٹرکٹ سٹیئرنگ فورم بہاول پور،علی آرگنائزیشن فیض آباد کالونی جمرانی کہنہ مسافر خانہ،برائٹ آرٹ ڈرامیٹک سوسائٹی بہاول پور،لیڈ ایجوکیشنل اینڈ ڈویلپمنٹ سوسائٹی بہاول پور،ریزایجوکیشنل سوسائٹی بہاول پور،اورےجن کمیونیٹی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن بہاول پور،چینج سینٹر فار ہیومن رائٹس جینڈز ایکویلیٹی بہاول پور،افق ڈویلپمنٹ سوسائٹی خیرپور ٹامیوالی،الصمد ویلفیئر ٹرسٹ فا ؤنڈیشن خانقاہ شریف بہاول پور،سوسائٹی فار ہیلتھ اینڈ انوائرنمنٹل ڈویلپمنٹ یزمان،انصاف ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کلانچ والا موضع میانی بہاول پور،انجمن ڈویلپمنٹ فار ایجوکیشن انوائرنمنٹ اینڈ پاپولیشن بہاول پور،پینیز فار ہوپ ڈویلپمنٹ سوسائٹی بہاول پور،انجمن ستارہ فا ؤنڈےشن یزمان، انجمن شیر ڈویلپمنٹ فا ؤنڈیشن اڈا 13سولنگ،بہاول پور،ہمدرد ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن بہاول پور،روہی ایجوکیشنل سوسائٹی خیرپور ٹامیوالی،رائزنگ یوتھ فورم بہاول پور،النور ڈویلپمنٹ سوسائٹی بہاول پور،پاکستان الزوہیمیر سوسائٹی بہاول پور،انجمن پاورآف جرنلسٹس بہاول پور،انجمن منڈی دسترخوان سوسائٹی سمہ سٹہ،ا نجمن DOVE فا ؤنڈیشن بہاول پور،جامعہ رشیدیہ فا ؤنڈےشن چک نمبر152-M حاصل پور،انجمن پاسبان اہل سنت بہاول پور پنجاب ڈیرہ بکھا بہاول پور، انجمن ہیومن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن بہاول پور،کمیونٹی ڈویلپمنٹ سپورٹس پروگرام اوچ شریف،مداوا ویلفیئر آرگنائزیشن بہاول پور،کامران اےجوکیشنل سوسائٹی اوچ شریف،سیونگ لائف ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن بہاول پور،اخلاص ویلفیئر آرگنائزیشن بہاول پور،الحیات ایجوکیشنل اینڈہیومن رائٹس سوسائٹی، بہاول پور ینگ انجینئرز سوسائٹی ، بہاول پور،صادق پیرنٹس اہسوسی ایشن بہاول پور،آشیان ویلفیئر ایسوسی ایشن بہاول پور،چولستان ایسوسی ایشن فار اپ لفٹ آف منارٹیز ، مارجنلائزڈ بہاول پور،انجمن اوچ مخدوم جہانیاں فاؤنڈیشن اوچ شریف،فاطمہ اےجوکہشنل اینڈ ہیلتھ کیئر آرگنائزیشن بہاول پور،ویراگی لوکل سپورٹ آرگنائزیشن موضع چوہان تحصیل حاصل پور،پبلک ریلیشنز سوسائٹی آف پاکستان بہاول پور،علی محمد میموریل ری ہیبلیٹیشن سےنٹر فار مینٹل بہاول پور،ون یونٹ آرگنائزیشن بہاول پور،اجالا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن موضع رنگ پور بہاول پور،صفدر اعوان اےجوکیشن اینڈ ویلفیئر فا ؤنڈےشن خیرپور ٹامیوالی،جیون فا ؤنڈیشن بہاول پور،سائنٹفک سوسائٹی بہاول پور،اےنمل ریسکیو آرگنائزیشن پاکستان بہاول پور،سوشل رورل سپورٹ پروگرام بہاول پور،دعا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن بستی بدھن شاہ سمہ سٹہ،سول سوسائٹی بہاول پور سٹیٹ بہاول پور،الریاض ڈویلپمنٹ ویلفیئر سوسائٹی بہاول پور،چولستان گریپس فارمرز ویلفیئر ایسوسی ایشن، بہاول پور،سبینہ رشید فار لائف ٹرسٹ احمد پور شرقیہ،آشیانہ لوکل سپورٹ آرگنائزےشن ٹبی عزت تحصیل احمد پورشرقیہ،وسیب آرگنائزیشن یونین کونسل خدا بخش مہر تحصیل احمد پور شرقیہ،ملک شاہ محمد ویلفیئر سوسائٹی موضع حبیب مسن،ضلع بہاول پور،صادق دوست پیرنٹس ایسوسی ایشن بہاول پور،کہکشاں لوکل سپورٹ آرگنائزیشن چک نمبر24بی سی ، بہاول پور اورصادق دوست آرگنائزیشن موضع حبیب مسن خانقاہ شریف کے نام شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر شوزب سعید کا دورہ احمدپور شرقیہ
ڈپٹی کمشنر بہاولپور شوزب سعید نے تحصیل احمد پور شرقیہ میں فروٹ اور سبزی منڈی کا دورہ کیا اور سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی کو ہدایات جاری کیں کہ راستے میں سے تجاوزات کو دور کیا جائے اور پارکنگ کے معاملات کو حل کیا جائے اور عوام سے پارکنگ فیس کے متعلق اورچارجنگ کرنے والوں کےخلاف سخت کارروائی کی جائے۔
بہاولپور ملکی سلامتی کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والا شخص گرفتار
بہاولپور میں سوشل میڈیا پر حکومت، سیکیورٹی اداروں اور ملکی سلامتی کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والا شخص گرفتار کر لیا گیا۔جنید رزاق ججہ نامی شخص نے ملکی سلامتی، حکومت اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈہ کیا جو کہ پولیس کیلئے ایک قابل دست اندازی جرم ہے جس پر بہاولپور پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا. پولیس کا سائبر کرائم سیل ہمہ وقت سوشل میڈیا اور دیگر میڈیا کی نگرانی کرتا ہے. پولیس بغیر کسی دوسرے ادارے یا ذرائع کے خود ایسے تمام ایکشنز کو مانیٹر کرتی ہے.
جس پر پولیس نے قانون کے مطابق اور میرٹ پر کارروائی کرتے ہوئے یہ گرفتاری عمل میں لائی۔بہاولپور : مشہور فوڈ پوائنٹ کو بند کرنے کی اصل وجہ سامنے آ گئی ہے
بہاولپور (نمائندہ باغی ٹی وی) کے مشہور و معروف ہوٹل ہیبٹ ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا گیا ہے محکمہ فوڈ اتھارٹی پنجاب کی طرف سے ہوٹل پر اچانک چھاپہ مارا گیا اس دوران مختلف کھانوں میں استعمال ہونے والی اشیاء کے معیار کو چیک کیا گیا اس دوران کھانوں میں استعمال کیے جانے والا کوکنگ آئل انتہائی غیر معیاری تھا معلومات حاصل کرنے پر پتہ چلا کہ یہی کوکنگ آئل کافی عرصے سے کھانوں میں استعمال کیا جاتا رہا ہے محکمہ فوڈ اتھارٹی پنجاب کی طرف سے فوری ایکشن لیا گیا اور اس ہوٹل کو غیر معینہ مدت کے لئے سیل کر دیا گیا ہے

