Baaghi TV

Category: بہاولپور

  • پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایک بڑا کیفے سیل کر دیا

    ناقص آئل استمعال کرنے پر پنجاب فوڈ اتھارٹی بہاولپور نے
    Habit Restaurant Cafe
    تین یوم کے لئے سِیل کر دیا ـ

  • بہاولپور : افسوسناک حادثہ

    بہاولپور (نمائندہ باغی ٹی وی) کے علی موٹرز کے نوجوان مالک یاسر علی روڈ ایکسڈینٹ میں فوت

    تفصیلات کے مطابق یاسر علی کا خیرپور سے بہاول پور جاتے ہوئے کار ٹرالے سے ٹکرانے پر ایکسیڈنٹ ہوگیا خوفناک حادثے میں یاسر علی کی گردن تن سے جدا ہو گئی
    پولیس موقع پر پہنچ کر اپنی کاروائی میں مصروف تفتیش ہے ریسکیو 1122 ٹیم نے نعش کو فوری طور پر گھر منتقل کر دیا ہے جبکہ ٹرالے کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے

  • ناقص گاڑیاں، ایک اور نوجوان لو کوالٹی سیفٹی اسٹینڈرڈ کے سبب زندگی کی بازی ہار گیا

    ناقص گاڑیاں، ایک اور نوجوان لو کوالٹی سیفٹی اسٹینڈرڈ کے سبب زندگی کی بازی ہار گیا

    لو کوالٹی سیفٹی اسٹینڈرڈ کی وجہ سے ایک اور نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے جس پر شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ آخر کب تک یہ سلسلہ چلتا رہے گا اور اس غفلت کا ذمہ دار کون ہے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بہاولپور سے علی موٹرز کے نوجوان مالک یاسرعلی کا خیرپور سے بہاول پور جاتے ہوئے کار ٹرالے سے ٹکرانے پر ایکسیڈنٹ ہوگیا. یہ حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ نوجوان کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی. پولیس نے موقع پر پہنچ کر اپنی کاروائی شروع کر دی ہے.

    رپورٹ کے مطابق پاکستان میں لاکھوں روپے مالیت کی گاڑیاں بیچی اور خریدی جا رہی ہیں لیکن ان گاڑیوں میں انسانی جان کی حفاظت کے لئے کوئی انتظامات نہیں . لاکھوں روپے کی گاڑیوں میں ائیر بیگ نہ ہونے کی وجہ سے حادثات میں اموات کی شرح زیادہ ہوتی ہے. پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ کے بیٹے کی کار حادثے میں موت ہوئی تو پاکستان کے سینئر تجزیہ نگار، صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے گاڑیوں میں ائیر بیگ نہ ہونے کے معاملہ پر زبردست آواز بلند کی جس پر ملک بھر میں‌ ایک تحریک بنی لیکن اس کے بعد پھر خاموشی چھا گئی اور حکومتی سطح پر ابھی تک اس سلسلہ میں‌ کوئی انتظامات نہیں‌ کئے جارہے.

    سوشل میڈیا پر لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر گاڑیوں‌ میں‌ مکمل حفاظتی انتظامات ہوں تو کئی لوگوں‌ کی زندگیاں‌ بچ سکتی ہیں. ایک رپورٹ‌ کے مطابق مقامی سطح پر گاڑیوں کی ناقص کوالٹی کی وجہ سے ملک میں درآمدی گاڑیوں کا رجحان بڑھنے لگا ہے اورگزشتہ سال ملک میں 30 ہزار گاڑیاں درآمد کی گئی ہیں‌. مہنگے سپیئر پارٹس ہونے کے باوجود بھی عوام امپورٹڈ گاڑیاں‌ خرید رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق پاکستان میں ایسی گاڑیاں فروخت کی جا رہی ہیں جن میں ائیر بیگز سمیت انسانی جانوں کی حفاظت کے لئے دیگر سہولیات نہیں ہوتی اور ان گاڑیوں کی قیمت لاکھوں روپے ہوتی ہے. ان گاڑیوں کی وجہ سے پاکستان میں آئے روز حادثات میں اموات زیادہ ہوتی ہیں، پیپلز پارٹی کے رہنما قمرالزمان کائرہ کا بیٹا کار حادثے میں جاں بحق ہوا، مسلم لیگ ن کے رہنما بلیغ الرحمان کی بیوی اور بیٹے کی بھی کار حادثہ میں وفات پا گئیں.

    ٹویٹر پر ایک صارف جویریہ صدیق لکھتی ہیں کہ پاکستان میں بیچی جانے والی مہنگی گاڑیوں میں ائیر بیگ اور دیگر سیفٹی فیچرز نہیں میری حکومت سے گزارش ہے اس پر فوری طور پر ایکشن لے اور مہنگی گاڑیوں کے ساتھ متوسط طبقے کی گاڑیوں مہران کلٹس ویگن آر دیگر میں یہ ائیر بیگ انسٹال کئے جائیں.

  • ریاستی اداروں کے خلاف مغلضات بکنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

    بہاولپور پاک فوج اور ریاستی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر مغلضات بکنے اور غلط الفاظ استعمال کرنے والے ذوالقرنین شیخ کے خلاف FIR درج کرلی گئی۔ایف آئی آر تھانہ کوتوالی میں درج کی گئی اور ملزم کو جامع مسجد الصادق بہاولپور کے قریب ایک دوکان سے گرفتار کر لیا گیا۔

  • فیس بک پر ریاست مخالف پوسٹ، پولیس نے شہری گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا

    فیس بک پر ریاست مخالف پوسٹ، پولیس نے شہری گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا

    بہاولپور پولیس نے فیس بک پر ریاستی اداروں کے خلاف متنازعہ پوسٹ کرنے کے جرم میں ایک شہری کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گرفتار شہری محلہ صادق آباد کا رہائشی ہے اور اس کا نام ذوالقرنین ولد محمد شفیع بتایا جاتا ہے. مذکورہ شہری نے فیس بک پر ریاست اور ملکی دفاعی اداروں کے خلاف متنازعہ پوسٹ کی تھی جس پر اسے حراست میں لیا گیا ہے.

    مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے مبینہ ملزم کو جائے وقوعہ سے موبائل فونز سمیت گرفتار کر لیا ہے. پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملزم ذوالقرنین کے موبائل فون پر فیس بک آئی ڈی کھلی ہوئی تھی جس پر وہ ریاستی اداروں کے خلاف پوسٹ کر رہا تھا۔ گرفتار کئے گئے شخص ذوالقرنین کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے.

  • بہاول پور : کرپشن کرنے پر عدالت نے بڑی سزا سنا دی

    بہاولپور (نمائندہ باغی ٹی وی) خصوصی اینٹی کرپشن جج محمد ابراہیم اصغر نے کرپشن کرنے پر ملزم کو سزا سنا دی

    تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر عبدالرزاق کا کرپشن کا کیس عدالت میں کافی عرصہ سے زیر سماعت تھا گواہان کی گواہی اور مکمل ثبوتوں کی روشنی میں کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا جس میں الزام علیہ سب انسپکٹر عبدالرزاق کو 6 سال قید اور اس کے علاوہ ایک لاکھ جرمانہ کی سخت سزا دی گئی ہے اور فیصلے کی کاپی بھی جاری کر دی گئی ہے

  • احمد پور شرقیہ میں دوستوں کا مذاق دوست کی موت کا سبب بن گیا

    بہاولپور کے نواحی علاقے احمد پور شرقیہ میں دوستوں کا مذاق دوست کی جان لے گیا۔۔سوئمنگ پول پر نہانے کے لئے جانے والے دوست مذاق میں ایک دوست کو غوطے دیتے رہے ۔ اس کے منع کرنے کے باوجود یہ مذاق جاری رہا اور لڑکا جان کی بازی ہارگیا۔۔

  • یزمان نوجوان کی نہر میں کود کر خودکشی

    بہاولپور کے نواحی علاقے منڈی یزمان میں محمد رفیق نامی لڑکے نے نہر میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی۔

    گھریلو جھگڑا ہونے پر محمد رفیق ڈیزرٹ برانچ کینال یزمان میں کود گیا ۔

    تاہم ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاش کی تلاش شروع کر دی جو کہ تاحال جاری ہے

  • احمدپور تلخ کلامی پر فائرنگ سے 4 افراد زخمی

    احمد پور شرقیہ میں تلخ کلامی پر فائرنگ سے چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔
    احمد پور شرقیہ کے علاقے کنگن روڈ مارکیٹ میں صفائی پرتلخ کلامی ہوئی جس پر دوکان دار آپس میں لڑ پڑے۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد بہاولپور بی وی ایچ ریفر کر دیا ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کروائی شروع کردی

  • ڈاکٹر سید وسیم اختر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، سیاسی و سماجی قائدین سمیت سینکڑوں افراد شریک

    بہاولپور مرکزی جنازہ گاہ میں ڈاکٹر سید وسیم اختر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری،لیاقت بلوچ، ملک فاروق اعظم ایم این اے، میاں فرزند گوھیر اور سیاسی و سماجی شخصیات سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔