Baaghi TV

Category: بہاولپور

  • جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر سید وسیم اختر وفات پا گئے، سراج الحق و دیگر کا اظہار رنج و غم

    جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر سید وسیم اختر وفات پا گئے، سراج الحق و دیگر کا اظہار رنج و غم

    جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما، سابق ایم پی اے ڈاکٹر سید وسیم اختر وفات پا گئے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق ڈاکٹر سید وسیم اختر کا شمار جماعت اسلامی کے اہم رہنماؤں میں‌ ہو تا تھا. وہ جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیر بھی رہے. ان کی وفات پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق، لیاقت بلوچ، امیر العظیم سمیت ملک بھر کی سیاسی، مذہبی، سماجی اور کشمیری جماعتوں‌کے قائدن نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے.

    ڈاکٹر وسیم اختر صوبائی پارلیمانی لیڈر بھی رہے ہیں. وہ طویل عرصہ سے بیمار تھے اور آج وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ہیں.

  • بہاولپور صوبہ کا مطالبہ زور پکڑ گیا ۔ عوام سڑکوں پر نکل آئی

    بہاول پور میں جنوبی پنجاب صوبہ کا حصہ نہ بننے اور صوبہ بہاول پور بحالی کے حق میں بہاول پور کی عوام نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔جس میں مظاہرین نے یونیورسٹی چوک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی میں خوب
    نعرے بازی کی۔
    احتجاجی مظاہرے میں صوبہ بہاول پور بحالی تحریک کی پانچ سیاسی جماعتوں ، جماعت اسلامی اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
    مظاہرے میں خواتین اور بچوں کی بھی ایک بڑی تعداد شریک رہی۔
    مظاہرین نے ہاتھوں میں بحالی صوبہ سے متعلق بینرز اٹھا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا
    مظاہرین کا کہنا تھا کہ ریاست بہاول پور کی اپنی ایک تاریخی حیثیت ہے ۔
    جنوبی پنجاب صوبے کا حصہ نہیں بنیں گے ۔
    1950 سے آج تک ڈویزن بہاول پور میں نئی تحصیلیں نہیں بنائیں گئیں ۔
    شاہ محمود قریشی صاحب عقل کے ناخن لیں۔
    یہ تین اضلاع نہیں بلکہ چھ اضلاع ہیں ۔
    بہاول پور میں نئی تحصیلیں بنائی جائیں تو تین مزید اضلاع بنتے ہیں۔
    صوبہ بہاول پور کو بحال کیا جائے ۔
    جنوبی پنجاب صوبہ ببنے سے کوئی اختلاف نہیں ہے ۔
    بہاولپور جنوبی پنجاب کا حصہ نہیں بنے گا ۔
    مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ستلج برج بند کرکے گرینڈ دھرنا دیں گے ۔

  • بہاولپور : المناک حادثہ کی ویڈیو بن گئی

    بہاولپور (نمائندہ باغی ٹی وی) شہر میں سڑک پر موجود ایک بڑی بیکری کے باہر مقامی افراد باتوں میں مصروف تھے کہ اچانک ایک تیز رفتار سفید کار ان پر چڑھ گئی جس کی وجہ سے موقع پر دو افراد جاں بحق ہو گئے اور متعدد شدید زخمی ہو گئے ہیں زخمیوں کو بہاولپور وکٹوریہ ایمرجنسی میں منتقل کر دیا گیا ہے جس جگہ حادثہ پیش آیا اس کے بلکل اس کے ساتھ کیمرہ موجود تھا جس کی وجہ سے حادثہ کی مکمل ویڈیو کیمرے نے اپنی آنکھ میں محفوظ کر لی

  • بہاولپور کا اہم روڈ کل صبح 7 بجے سے 12 بجے تک بند رہےگا

    بہاولپور بغداد روڈ حسینی چوک کل بروز 27 مئی 2019 بوجہ یوم شہادت امیر المومنین چہارم حضرت علی رضی اللہ عنہ صبح 7 بجے تا 12 بجے دن جلوس کی وجہ سے ٹریفک کے لئے بند رہے گا ۔ پریشانی سے بچنے کے لئے عوام الناس متبادل راستہ اختیار کریں

  • بہاولپور بائی پاس پر خوفناک حادثہ

    بہاولپور بائی پاس پر خطرناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک کار مکمل تباہ ۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ گاڑی کا اگلا حصہ تباہ ہونے کے باعث ڈرائیور پھنس گیا جسے 1122 کے اہلکاروں نے گاڑی کاٹ کر بحفاظت نکال لیا

  • اسسٹنٹ کمشنر سٹی بہاولپور رابعہ سیال کا اندرون شہر کا دورہ

    بہاولپور اندرون شہر شاہی بازار، چوک بازار، چوک شہزادی، اندرون احمدپوری گیٹ تجاوزات کے خلاف آپریشن کلین اپ کیا گیا۔زد میں آنے والا والا سامان کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا۔ تجاوزات کرنے والوں سے موقع پر جرمانہ بھی وصول کیا گیا ـ

  • عمران خان نالائق وزیر اعظم ہیں، مریم نواز

    عمران خان نالائق وزیر اعظم ہیں، مریم نواز

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ پچھلے دس ماہ سے عوام کوئی اچھی خبر نہیں‌ سن سکے. ملک میں‌ نالائقوں کی حکومت کسی سانحہ سے کم نہیں‌ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کبھی یہ بات نہیں‌کی کہ ان کیلئے آواز اٹھائیں؟ بلکہ ہمیشہ کہا کہ جاکر عوام کے دکھ درد بانٹیں.

    انہوں نے کہاکہ 22 کروڑ عوام مہنگائی کی چکی میں‌پس رہے ہیں. گیس کی قیمتیں‌ 140فیصد بڑھ گئیں، چینی اور بجلی بھی مہنگی ہو گئی. تنخواہیں‌کم اور خرچ دوگنا ہو چکے ہیں.

    مریم نواز نے بلیغ الرحمن کے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی جبکہ اسی طرح قمر الزمان کائرہ کے بیٹے کی وفات پر بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا

  • خانیوال سیاسی جماعت کے کارکنوں کو قیادت نے نظر انداز کر دیا گیا

    بہاولپور (نمائندہ باغی ٹی وی)خانیوال مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور دیگر رہنماؤں کے ساتھ خانیوال نیازی چوک پہنچی وہ کارکنوں سے خطاب کئے بغیر روانہ ھو گئیں

    مریم نواز گاڑی سے باہر آئیں نہ ہی شیشہ کھولا کارکنان مایوس لوٹ آئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا خانیوال نیازی چوک پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا مسلم لیگ ن کے رہنما اور کارکنان کی بڑی تعداد موقع پر موجود تھی کارکنان کی جانب سے مریم نواز وزیراعظم کے نعرے لگائے گئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور دیگر رہنماؤں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی

    کچھ روز قبل سابق وفاقی وزیر میاں بلیغ الرحمن کی اہلیہ اور بیٹے کی ٹریفک حادثے میں وفات ہوگئی تھی مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز خانیوال رہنماؤں اور کارکنان سے خطاب کیے بغیر بہاولپور میاں بلیغ الرحمن کی رہائش گاہ پر تعزیت کیلئے پہنچی اور ان سے اظہار تعزیت کیا

  • فرشتہ مہمند کی نہیں پاکستان کی بیٹی، آواز اٹھائیں گے، مریم نواز

    فرشتہ مہمند کی نہیں پاکستان کی بیٹی، آواز اٹھائیں گے، مریم نواز

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ تبدیلی کے دعویداروں نے ملک کے ساتھ کیا کر دیا، قوم دیکھ رہی ہے. حکومت کو گرانے کی ضرورت نہیں خود گر رہی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز نے پنجاب کے شہر بہاولپور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بلیغ الرحمان کی اہلیہ اور بیٹے کے حادثے میں انتقال پر افسوس کا اظہار کیا .اس موقع پر مسلم لیگ ن کے پارٹی کارکنان کی ایک بڑی تعدادبھی موجود تھی، مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہمند سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان کی بیٹی فرشتہ کی بے حرمتی کی گئی اور اسے قتل کر دیا گیا ، کوئی ہسپتال اس بچی کا پوسٹ مارٹم کرنے کیلئے تیار نہیں تھا حکام بالااس چیز کا نوٹس لیں ، وہ صرف مہمند کی نہیں بلکہ پاکستان کی بیٹی تھی ، مریم نواز نے مزید کہا کہ مہمند قبائل کے تمام بھائیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتی ہوں ، ہم فرشتہ کیلئے آواز اٹھائیں گے ۔مریم نواز نے مزید کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ حکومت گرانی چاہیے لیکن میں کہتی ہوں کہ اگر اس کی حکومت گر رہی ہو تو اپنے چار بندے کھڑے کر کے اس کی حکومت کو کھڑی رکھنا چاہیے تاکہ لوگوں کو پتا چلے کہ اس چہرے کے پیچھے کیا ہے .

    واضح رہے کہ نواز شریف کے جیل جانے کے بعد انہوں نے پارٹی کی تنظیم نو کا کہا اور ساتھ کہا کہ پارٹی قیادت عوام کے ساتھ رابطہ رکھے، عوام میں جائے اور تبدیلی سرکار کے کارنامے گن کر بتائے، نواز شریف کی ہدایت کے بعد مسلم لیگ ن نے ملک بھر میں پروگراموں کی ترتیب بنا لی ہے ،مریم نوا زاور حمزہ شہباز پروگراموں سے خطاب کریں گے، اس ضمن میں پہلا پروگرام 28 مئی کو وفاقی دارالحکومت کو اسلام آباد میں ہو گا.

  • مریم نواز کیوں بہاولپور آ رہی ہیں واضح ھو گیا ہے

    بہاولپور (نمائندہ باغی ٹی وی) میں کل دوپہر یعنی 22 مئی بروز بدھ مریم نواز کی آمد متوقع ہے مریم نواز بہاولپور میں سابق وفاقی وزیر بلیغ الرحمن کی بیوی اور جواں سالہ بیٹے کی ٹریفک حادثہ میں وفات پر تعزیت کریں گی