Baaghi TV

Category: بہاولپور

  • بہاولپور: گیس لیکیج حادثہ، دو معصوم بچیاں جاں بحق، والدہ بے ہوش

    بہاولپور: گیس لیکیج حادثہ، دو معصوم بچیاں جاں بحق، والدہ بے ہوش

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) بہاولپور کے علاقے ساجد اعوان ٹاؤن میں افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں گیس لیکج کے باعث دو کمسن بچیاں جان کی بازی ہار گئیں، جبکہ ان کی والدہ بے ہوش ہو گئیں۔

    ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو اطلاع ملی کہ ایک گھر میں گیس بھر جانے کے باعث ماں اور بچے بے ہوش ہو گئے ہیں۔ ریسکیو ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچی، جہاں معلوم ہوا کہ تحریم اعجاز زوجہ اعجاز نصیر اپنے بچوں کے ہمراہ کمرے میں سو رہی تھیں۔ رات کے وقت گیس چولہے کا بٹن کھلا رہ جانے کے باعث کمرے میں گیس بھر گئی، جس سے دو سالہ مناحل اور آٹھ ماہ کی نوال دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئیں، جبکہ والدہ نیم بے ہوشی کی حالت میں پائی گئیں۔

    ریسکیو ٹیم نے فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تینوں افراد کو وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور منتقل کیا، جہاں ڈاکٹرز نے بچیوں کی موت کی تصدیق کر دی، جبکہ ان کی والدہ کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    واقعے کی اطلاع پولیس کو بھی دے دی گئی ہے، جو مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ گیس کے غیر محفوظ استعمال کے باعث پیش آیا، جس نے ایک ہی خاندان کی خوشیاں چھین لیں۔

  • اوچ شریف: زائرین کی بس میں تصادم، 35 سالہ شخص جاں بحق

    اوچ شریف: زائرین کی بس میں تصادم، 35 سالہ شخص جاں بحق

    اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) موٹر وے انٹرچینج اوچ شریف پر لال شہباز قلندر کے عرس سے واپس جانے والی زائرین کی بس میں جھگڑے کے دوران 35 سالہ شخص جان کی بازی ہار گیا۔

    تفصیلات کے مطابق، چنیوٹ جانے والی بس میں زائرین کے درمیان تلخ کلامی کے بعد جھگڑا شدت اختیار کر گیا، جس میں ڈنڈوں اور سوٹوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق، ثناء اللہ ولد حبیب خان کو شدید سر کی چوٹیں آئیں، جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق شخص کی لاش تحویل میں لے لی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ بس میں موجود دیگر زائرین سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے۔

  • خیرپور ٹامیوالی: بیوہ خاتون مبینہ طور پر دیور کے ہاتھوں زیادتی کا شکار، ملزم آزاد، خاتون کی دُہائی،

    خیرپور ٹامیوالی: بیوہ خاتون مبینہ طور پر دیور کے ہاتھوں زیادتی کا شکار، ملزم آزاد، خاتون کی دُہائی،

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )خیرپور ٹامیوالی ، چک نمبر 23 میں ظلم کی انتہا، بیوہ خاتون مبینہ طور پر دیور کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بن گئی، پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا لیکن پانچ روز گزرنے کے باوجود ملزم گرفتار نہ ہو سکا، متاثرہ خاتون انصاف کے لیے دربدر۔

    تفصیلات کے مطابق ریاض مائی دختر غلام قادر نے میڈیا کو بتایا کہ اس کا شوہر چند ماہ قبل وفات پا چکا ہے اور وہ اپنی کمسن بیٹی کے ساتھ رہائش پذیر ہے۔ خاتون کے مطابق اس کا دیور محمد اقبال گزشتہ کئی دنوں سے اسے ہراساں کر رہا تھا اور چار روز قبل رات ساڑھے نو بجے زبردستی گھر میں داخل ہو کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ اس کی چیخ و پکار پر محلے دار موقع پر پہنچے، جس پر ملزم فرار ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، مگر تاحال ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزم سرعام گھوم رہا ہے اور مقدمہ واپس لینے کے لیے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

    ریاض مائی نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ڈی پی او بہاولپور اسد سرفراز خان سے اپیل کی ہے کہ ملزم کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے، تاکہ اسے انصاف مل سکے۔

  • بہاولپور: سعید کٹانہ گینگ کے سرغنہ سمیت 6 ملزمان گرفتار، 2 کروڑ سے زائد مالیت کا سامان برآمد

    بہاولپور: سعید کٹانہ گینگ کے سرغنہ سمیت 6 ملزمان گرفتار، 2 کروڑ سے زائد مالیت کا سامان برآمد

    اوچ شریف,باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیبخان) تھانہ مسافرخانہ پولیس کی بڑی کارروائی، چوری، ڈکیتی اور سرقہ بالجبر کی وارداتوں میں ملوث خطرناک سعید کٹانہ گینگ کے سرغنہ سمیت 6 ملزمان گرفتار، 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا ڈکیتی و چوری شدہ سامان برآمد کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر رائے بابر سعید اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ مسافرخانہ محسن سردار نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر کامیاب کارروائی کی۔ پولیس نے چھاپہ مار کر گینگ کے 6 ارکان کو گرفتار کر لیا، جن سے 5 ٹریکٹر، 5 موٹر سائیکل اور 10 لاکھ روپے نقد برآمد کیے گئے۔ ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ، بشمول MP5 رائفل اور 30 بور کے 2 پسٹل بھی برآمد کیے گئے۔

    ایس ڈی پی او صدر سرکل بہاولپور کے مطابق ملزمان بہاولپور، مسافرخانہ، احمد پور شرقیہ اور یزمان کے علاقوں میں رات کے وقت لوٹ مار کی وارداتیں کرتے تھے۔ مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    ڈی پی او بہاولپور اسد سرفراز خان نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی اور کسی کو بھی رعایت نہیں دی جائے گی۔ علاقہ مکینوں نے پولیس کی کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے اظہار تشکر کیا۔

  • اوچ شریف: رکن پنجاب اسمبلی مخدوم سید عامر علی شاہ عمرہ کی سعادت کے لیے روانہ

    اوچ شریف: رکن پنجاب اسمبلی مخدوم سید عامر علی شاہ عمرہ کی سعادت کے لیے روانہ

    اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) حلقہ پی پی 250 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر اور رکن پنجاب اسمبلی مخدوم سید عامر علی شاہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے۔

    روانگی سے قبل انہوں نے اپنے بھائی مرحوم مخدوم سید علی حسن گیلانی شہید کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاں انہوں نے اپنے حلقے کے عوام، عزیز و اقارب اور پارٹی کارکنان سے ملاقات کر کے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    مخدوم سید عامر علی شاہ نے روانگی کے موقع پر کہا کہ وہ مقدس مقامات پر حاضری کے دوران ملک، عوام اور خطے کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کریں گے۔

    ان کی روانگی پر سیاسی، سماجی اور مذہبی حلقوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

  • اوچ شریف:پرائیویٹ سکول میں سالانہ رزلٹ 2025 کا اعلان، طلبہ میں انعامات تقسیم

    اوچ شریف:پرائیویٹ سکول میں سالانہ رزلٹ 2025 کا اعلان، طلبہ میں انعامات تقسیم

    اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) کامریڈ ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول نے پلے گروپ تا جماعت ہشتم سالانہ رزلٹ 2025 کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔

    اس موقع پر سکول کے مین کیمپس میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں سی ای او فاروق احمد ملک اور بانی ادارہ محمد عثمان غنی نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات اور میڈل تقسیم کیے۔

    سی ای او فاروق احمد ملک نے طلبہ کی محنت اور اساتذہ کی رہنمائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسکول کے بچوں نے ہر سال کی طرح اس سال بھی شاندار تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے طلبہ کو مزید محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کی۔

    تقریب میں اساتذہ کرام اور والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ادارے کی کارکردگی کو خوب سراہا۔

  • اوچ شریف: بے قابو پھٹہ رکشہ کی ٹکر، 6 سالہ بچی شدید زخمی

    اوچ شریف: بے قابو پھٹہ رکشہ کی ٹکر، 6 سالہ بچی شدید زخمی

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) موضع بن والا میں افسوسناک ٹریفک حادثہ، بے قابو پھٹہ رکشہ کی ٹکر سے 6 سالہ معصوم بچی شدید زخمی ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق والناس بی بی دختر محمد تسلیم سڑک عبور کر رہی تھی کہ اچانک ایک تیز رفتار پھٹہ رکشہ نے اسے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں بچی کی دونوں ٹانگوں میں فیمَر فریکچر (Femur Fracture) ہو گیا۔

    حادثے کے فوراً بعد مقامی افراد نے ریسکیو کو 1122 پر کال کی ،ریسکیورز نے بروقت رسپانس دیتے ہوئے ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بچی کو فوری طور پر رورل ہیلتھ سینٹر (RHC) اوچ شریف منتقل کر دیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

    علاقہ مکینوں نے بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ رکشوں کی تیز رفتاری اور غیر محتاط ڈرائیونگ پر سخت کارروائی کی جائے۔

  • اوچ شریف: مکھن بیلہ میں ڈاکہ، مزاحمت پر نوجوان زخمی

    اوچ شریف: مکھن بیلہ میں ڈاکہ، مزاحمت پر نوجوان زخمی

    اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) اوچ شریف کے نواحی علاقے مکھن بیلہ میں مسلح ڈاکوؤں نے شہری سے 4 لاکھ 85 ہزار روپے چھین لیے، مزاحمت پر فائرنگ اور چھرے کے وار سے نوجوان کو شدید زخمی کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق جمیل ولد محمد ریاض جو مکھن بیلہ کا رہائشی ہے رات 8 بجے اپنی رقم لے کر موٹر سائیکل پر گھر واپس جا رہا تھا کہ راستے میں نقاب پوش ڈاکوؤں نے اسے روک لیا۔ ملزمان نے اسلحے کے زور پر نقدی چھیننے کی کوشش کی، تاہم مزاحمت پر انہوں نے چھرے سے حملہ کیا اور ٹانگ میں گولی مار کر زخمی کر دیا۔ ڈاکو واردات کے بعد فرار ہو گئے۔

    پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو اوچ شریف رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کیا، جہاں سے تشویشناک حالت کے باعث وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور ریفر کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ شہریوں نے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور پولیس حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔

    پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ جلد مجرموں کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

  • اوچ شریف:مادری زبانوں کے عالمی دن, تقریبات، سرائیکی زبان کے فروغ پر زور

    اوچ شریف:مادری زبانوں کے عالمی دن, تقریبات، سرائیکی زبان کے فروغ پر زور

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) گورنمنٹ صادق عباس گریجویٹ کالج، ڈیرہ نواب صاحب کینٹ احمد پور شرقیہ میں مادری زبانوں کے عالمی دن کی مناسبت سے شعبہ سرائیکی کے زیر اہتمام ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت صدر شعبہ سرائیکی پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی نے کی، جبکہ طلبہ، اساتذہ اور ماہرینِ تعلیم کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    تقریب میں سرائیکی شعرا شاہد کلیار اور ناساز نے اپنی شاعری پیش کی، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔ ڈاکٹر الطاف ڈاھر جلالوی نے خطاب میں کہا کہ مادری زبان نہ صرف ثقافت کی روح ہے بلکہ ترقی و خوشحالی کی کنجی بھی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سرائیکی زبان کو فوری طور پر پی پی ایس سی اور سی ایس ایس امتحانات میں شامل کیا جائے اور ابتدائی تعلیم مادری زبان میں دی جائے۔

    دوسری جانب، اوچ شریف میں بھی عالمی یومِ مادری زبان کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں مخدوم سید افتخار الحسن گیلانی، شیخ ناصر سلیم ایڈووکیٹ، میاں محمد عامر صدیقی، خواجہ غلام شبیر، اور دیگر معززین نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ کسی بھی قوم کی زبان اس کی شناخت اور ثقافتی ورثے کی بنیاد ہوتی ہے، اور اگر مادری زبان کو نظرانداز کیا گیا تو تاریخ اور تہذیب بھی مٹ سکتی ہے۔

    انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تعلیمی نظام میں ایسی اصلاحات کی جائیں، جن کے تحت بچوں کو ابتدائی تعلیم ان کی مادری زبان میں دی جائے تاکہ وہ بہتر طریقے سے سیکھ سکیں۔ مقررین نے والدین پر بھی زور دیا کہ وہ گھروں میں بچوں سے مادری زبان میں گفتگو کریں تاکہ نئی نسل اپنی زبان اور ثقافت سے جڑی رہے۔

  • گھر میں سوئی ماں اور  بیٹی پر ملزم  تیزاب پھینک کر فرار

    گھر میں سوئی ماں اور بیٹی پر ملزم تیزاب پھینک کر فرار

    پنجاب میں تیزاب گردی کا دلخراش واقعہ پیش آیا، جس میں گھر میں سوئی ہوئی ماں اور اس کی 9 سالہ بیٹی پر ملزم تیزاب پھینک کر فرار ہو گیا۔

    پولیس کے مطابق احمد پور شرقیہ کے علاقے میں نامعلوم شخص گھر میں داخل ہوکر سوئی ہوئی ماں بیٹی پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع بتایا کہ ماں اور اس کی بیٹی گھر میں اکیلے سو رہے تھے، جس کا فائدہ اٹھا کر ملزم نے دونوں پر یتزاب پھینک دیا۔واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی، جس پر پولیس نے فوراً جائے وقوع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے جب کہ تیزاب گردی سے زخمی ماں بیٹی کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی شکاںت شاہنہ عمر 45 سال اور بیٹی مسکان عمر 9 سال سے ہوئی۔واقعہ احمد پور شرقیہ کے نواحی علاقے واہی والی ٹھوکر میں پیش آیا۔ پولیس نے ملزم کی تلاش کے لیے تحقیقات شروع کردی ہے۔

    وزیر داخلہ سندھ کا جج کی بے ضابطگیوں پر چیف جسٹس کو خط ارسال کرنے کا اعلان

    7 ماہ کی بچی سے زیادتی کے مجرم کو پھانسی کی سزا

    پیٹرولیم ڈیلرز کا پمپس بند کرنے کا عندیہ

    نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائد

    سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچی

    کوئٹہ میں دھماکہ،ایک شخص جاں بحق