Baaghi TV

Category: بہاولپور

  • اوچ شریف: شدید سردی کی لہر نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا

    اوچ شریف: شدید سردی کی لہر نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) گزشتہ روز سے جاری شدید سردی کی لہر نے شہریوں کے معمولات زندگی کو متاثر کر دیا ہے، جس کی وجہ سے کھانسی، نزلہ، زکام اور بخار کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔ سرد ہواؤں نے دیہاڑی دار، ریڑھی بان اور ٹھیلے لگانے والوں کے کام کو ٹھپ کر دیا ہے، جبکہ گرم مشروبات، خشک میوہ جات اور سوپ کی مانگ میں زبردست اضافہ ہو گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کی پیش گوئی کی ہے اور محکمہ صحت نے سردی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر جاری کی ہیں، خاص طور پر بزرگوں اور بچوں کی حفاظت کے لیے ایس او پیز کی ہدایت دی گئی ہے۔ شہریوں نے سردی سے بچنے کے لیے گرم ملبوسات، ہیٹر اور مختلف قسم کے گرم مشروبات کا استعمال بڑھا دیا ہے، جس سے بازاروں میں گرم دودھ، چائے، سوپ اور خشک میوہ جات کی فروخت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

    ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ سردی سے بچنے کے لیے جسم کو گرم رکھنا بہت ضروری ہے تاکہ موسمی بیماریوں سے بچا جا سکے۔ محکمہ صحت نے شہریوں کو ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفلر اور دستانے پہننا، گرم مشروبات پینا اور سرد ہواؤں سے بچنا ضروری ہے تاکہ سیزنل بیماریوں سے بچا جا سکے۔

  • اوچ شریف: خستہ حال سڑکوں اور بنیادی سہولتوں کی کمی پر اہل علاقہ کا شدید احتجاج

    اوچ شریف: خستہ حال سڑکوں اور بنیادی سہولتوں کی کمی پر اہل علاقہ کا شدید احتجاج

    اوچ شریف َ،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) محلہ بخاری مڈل سکول والی سڑک کی خستہ حالی نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی، سڑک کا ابتر حال بچوں اور راہگیروں کے لیے اذیت کا باعث بن رہا ہے۔ مریضوں کو ہسپتال تک پہنچنا مشکل ہو گیا ہے۔ علاقہ مکین مقامی سیاست دانوں اور ضلعی انتظامیہ کی غفلت پر شدید ناراض ہیں اور سڑک کی فوری تعمیر کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اوچ بخاری کے شہریوں نے پریس کلب اوچ شریف میں میڈیا ٹیم سے ملاقات کرتے ہوئے اپنی علاقے کی اہم رابطہ سڑک کی خستہ حالی، سیوریج مسائل اور صفائی کی ابتر صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ رہائشیوں نے بتایا کہ سات سال سے ان کے مسائل نظر انداز کیے جا رہے ہیں اور جھوٹے وعدوں کے ذریعے ٹال مٹول کی جا رہی ہے۔

    مقامی رہائشیوں مخدوم سید راحت حسین بخاری، محمد طارق بلوچ اور دیگر نے حکام سے فوری کارروائی کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مسائل حل نہ کیے گئے تو مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا۔ پریس کلب اوچ شریف کی میڈیا ٹیم نے یقین دہانی کرائی کہ ان مسائل کو متعلقہ حکام تک پہنچایا جائے گا اور جلد ہی حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔

  • اوچ شریف:پریس کلب کے انتخابات باغی ٹی وی کے نامہ نگارحبیب خان جنرل سیکرٹری منتخب

    اوچ شریف:پریس کلب کے انتخابات باغی ٹی وی کے نامہ نگارحبیب خان جنرل سیکرٹری منتخب

    اوچ شریف(باغی ٹی وی رپورٹ)پریس کلب کے انتخابات باغی ٹی وی کے نامہ نگارحبیب خان جنرل سیکرٹری منتخب

    تفصیل کے مطابق اوچ شریف میں پریس کلب کے سال 2025 کے انتخابات مکمل ہو گئے۔ یہ تقریب مخدوم سید علی حسن گیلانی شہید اسٹیڈیم کے سرسبز میدان میں منعقد ہوئی، جہاں پریس کلب اراکین نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت شریف سے کیا گیا، جس کی سعادت قاری سمیع اللہ نے حاصل کی۔

    انتخابات کے نتیجے میں متفقہ اور اکثریتی فیصلے سے نئی باڈی تشکیل دی گئی، جس کے تحت احمد حسن اعوان سرپرست اعلیٰ، میاں محمد عامر صدیقی صدر، اور حبیب اللہ خان جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔ دیگر عہدے داران میں خواجہ غلام شبیر چئیرمین، ساجد حسین بنوں سینئر نائب صدر، خواجہ سہیل وائس چئیرمین، اور بلال خان شکرانی فنانس سیکرٹری شامل ہیں۔ نو منتخب عہدے داران کے ساتھ دیگر اراکین میں طلحہ سیال، ملک مزمل وارن، محمد صفدر، شاہد فہیم، اور محمد آفتاب شامل ہیں۔

    تقریب کے دوران مقررین نے صحافت کے کردار اور اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مثبت صحافت کے ذریعے معاشرتی مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل میں کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ جدید صحافتی اسکلز سیکھنے اور معیار کو بہتر بنانے پر بھی گفتگو کی گئی۔

    اختتام پر نو منتخب عہدے داران اور مہمانان گرامی کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے نو منتخب ٹیم کے لیے مبارکبادی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے، جس سے عوام کی توقعات کا اظہار ہوتا ہے۔ نو منتخب اراکین نے عزم ظاہر کیا کہ وہ مثبت صحافت کے ذریعے علاقے کے مسائل حل کرنے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔

  • بہاولپور چڑیا گھر میں بنگال ٹائیگر بیمار پڑ گیا

    بہاولپور چڑیا گھر میں بنگال ٹائیگر بیمار پڑ گیا

    بہاولپور چڑیا گھر میں 20 سالہ بنگال ٹائیگر بیمار پڑ گیا ہے-

    باغی ٹی وی:بنگال ٹائیگر کو 2010 میں لاہور سے بہاولپور چڑیا گھر منتقل کیا گیا تھا، اس کی صحت بگڑتی ہوئی بتائی جارہی ہے، اس کی ایک آنکھ خراب ہے اور اس کے ساتھ صحت کے مسائل بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

    ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے ڈائریکٹر حماد نقی نے شیر کی حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام پر زور دیا کہ وہ چڑیا گھروں کی عالمی تنظیم کی جانب سے مقرر کردہ رہنما ضابطے کے مطابق فوری کارروائی کریں،بیمار اور بوڑھے جانوروں کو عوامی نمائش پر نہیں رکھا جانا چاہیے اور چڑیا گھروں میں جانوروں کی فلاح و بہبود کے لیے فوری توجہ کی ضرورت ہے۔

    پاکستان فضائیہ کا تربیتی جہاز گر کر تباہ،پائلٹ شہید

    دوسری جانب بہاولپور کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف سید علی عثمان نے واضح کیا کہ لاہور سے منتقل کیے گئے شیر کو عمر کی وجہ سے مشکلات کا سامنا تھا جنگل میں بنگال ٹائیگرز عام طور پر 10 سے 15 سال تک زندہ رہتے ہیں، جب کہ قید میں وہ 20 سال تک زندہ رہ سکتے ہیں بڑھاپے کی وجہ سے، شیر کو چلنے میں دشواری ہوتی ہے، اور اس کی پچھلی ٹانگیں کمزور ہوتی ہیں اور نچلے جسم کے جھکتے ہیں۔

    سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنیوالوں کیخلاف مقدمات درج کروانے کا فیصلہ

    سید علی عثمان نے مزید بتایا کہ شیر کو باقاعدگی سے کیڑا مارا جاتا ہے اور اس کا معائنہ کیا جاتا ہے اسے اپنی خوراک کے حصے کے طور پر قیمہ بنایا ہوا گوشت اور وٹامن فراہم کیے جا رہے ہیں شیر کو روزانہ باہر سورج کی روشنی اور تازہ ہوا میں لے جایا جاتا ہے تاکہ اس کی صحت بر قر ار رہے، شیر کی دیکھ بھال کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور بہاولپور چڑیا گھر میں اس کی صحت پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

    کیپ ٹاؤن ٹیسٹ:پاکستان کرکٹ ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ

  • ہیڈ پنجند پر سیاحوں کو دیسی مچھلی کے نام پر زہر دیا جانے لگا، فوڈ اتھارٹی منظر سے غائب

    ہیڈ پنجند پر سیاحوں کو دیسی مچھلی کے نام پر زہر دیا جانے لگا، فوڈ اتھارٹی منظر سے غائب

    اوچ شریف باغی ٹی وی نامہ نگار (حبیب خان)ہیڈ پنجند پر سیاحوں کو دیسی مچھلی کے نام پر زہر دیا جانے لگا، فوڈ اتھارٹی منظر سے غائب

    تفصیل کے مطابق مشہور سیاحتی مقام ہیڈ پنجند پر دیسی مچھلی کے نام پر مہنگے داموں بوسیدہ فارمی مچھلی فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق سیاحوں کو دھوکے سے ناقص فارمی مچھلی فراہم کی جا رہی ہے، جسے بار بار استعمال شدہ زہریلے تیل میں تل کر پیش کیا جاتا ہے۔

    یہ غیر معیاری بوسیدہ تلی ہوئی مچھلی نہ صرف سیاحوں کی جیب پر بھاری پڑ رہی ہے بلکہ ان کی صحت کے لیے بھی سنگین خطرہ بن کر انہیں مختلف خطرناک بیماریوں میں مبتلا کر رہی ہے۔ سیاحوں کا کہنا ہے کہ ہیڈ پنجند جیسے مشہور مقام پر تلی ہوئی مچھلی کا معیار انتہائی ناقص ہے اور صورتحال انتہائی مایوس کن ہوچکی ہے۔

    ایک سیاح نے بتایا، "ہم دیسی مچھلی کھانے کی توقع لے کر یہاں آئے تھے لیکن ہمیں بوسیدہ فارمی مچھلی مہنگے داموں فروخت کی گئی، مچھلی کھانے سے معدہ میں انتہائی جلن پیدا ہوئی اور گیس سے پیٹ بھر گیا، دیکھتے ہی دیکھتے پیٹ میں مروڑ اٹھا اور مجھے دست لگ گئے۔ ایک ہفتہ علاج کرانے کے بعد صحت بحال ہوئی۔

    ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ اس قسم کے ناقص کھانے میں استعمال شدہ تیل اور مصالحے متعدد بیماریوں جیسے جگر کے مسائل اور نظام انہضام کی خرابی کا باعث بن سکتے ہیں۔ ان کے مطابق اس مسئلے کے طویل المدتی اثرات صحت پر انتہائی منفی ہو سکتے ہیں۔

    شہریوں اور سیاحوں نے محکمہ فوڈ اتھارٹی اور مقامی انتظامیہ کی غفلت پر شدید احتجاج کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس غیر معیاری کاروبار کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    عوام کا کہنا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو نہ صرف سیاحتی مقام ہیڈ پنجند کی شہرت متاثر ہوگی بلکہ سیاحوں اور مقامی لوگوں کی صحت بھی مزید خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

  • اوچ شریف:تحصیل احمدپور شرقیہ  میں پیف سکولز سیل، مالی تفصیلات کی فوری طلبی

    اوچ شریف:تحصیل احمدپور شرقیہ میں پیف سکولز سیل، مالی تفصیلات کی فوری طلبی

    اوچ شریف باغی ٹی وی نامہ ( نگار حبیب خان) تحصیل احمدپور شرقیہ میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) کے تحت چلنے والے کئی اسکول کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر سیل کر دیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر بہاولپور کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر احمدپور شرقیہ کو ان اسکولوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر آفس کے جاری کردہ مراسلے میں اسکولوں کی سیلنگ کی وجوہات، آمدن و اخراجات کے گوشوارے، بینک اسٹیٹمنٹس، اور عائد کمرشل فیس کے تجزیے کی معلومات طلب کی گئی ہیں۔ حکام نے واضح کیا کہ مالی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے انکوائری کی جائے گی، اور کسی بھی بے ضابطگی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

    یہ اقدام حکومت پنجاب کی جانب سے تعلیمی اداروں میں شفافیت اور مالی نظام میں بہتری کے لیے کیا گیا ہے۔ سکول مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی مالی دستاویزات فراہم کریں تاکہ سکولز کی بحالی ممکن ہو اور تعلیمی عمل متاثر نہ ہو۔

  • اوچ شریف: مولانا محمد سلیمان کی گرفتاری پر احتجاجی مظاہرہ

    اوچ شریف: مولانا محمد سلیمان کی گرفتاری پر احتجاجی مظاہرہ

    اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) جمیعت علماء اسلام کے رہنماؤں اور کارکنوں نے چوک منیر شہید احمدپور شرقیہ میں احتجاج کیا، جس کی قیادت قاری سیف الرحمن راشدی اور مولانا پیر حماد اللہ نے کی۔ مظاہرین نے رہنما شیخ الحدیث جامعہ دارالفتیحہ مولانا محمد سلیمان کی گرفتاری پر شدید احتجاج کیا اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

    احتجاجی مظاہرہ میں تحصیل بھر سے سینکڑوں علماء کرام اور کارکن شریک ہوئے، جنہوں نے نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ علماء اسلام کے خلاف کارروائیاں ناقابل قبول ہیں۔ قاری سیف الرحمن راشدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر مولانا محمد سلیمان کو رہا نہ کیا گیا تو قائد جمیعت مولانا فضل الرحمن کی مشاورت سے احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

    مولانا محمد احمد جالندھری نے کہا کہ ہم امن پسند لوگ ہیں اور ہمیں امن سے رہنے دیا جائے۔ مظاہرین نے صدر پاکستان، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈی پی او بہاولپور سے مولانا محمد سلیمان کی فوری رہائی کی اپیل کی۔

    احتجاج میں پروفیسر عامر حفیظ، مہر غلام ربانی کاٹھیہ، قاری عبدالمنان قریشی، مولانا غلام مرتضیٰ عثمانی، قاضی عمر فاروق، مولانا سمیع الرحمن، مامون اکمل کمالوی اور دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

  • فتح جنگ حادثہ، فیصل موورز کی غفلت سے قیمتی جانیں ضائع، متاثرین پر دباؤ اور دھمکیاں

    فتح جنگ حادثہ، فیصل موورز کی غفلت سے قیمتی جانیں ضائع، متاثرین پر دباؤ اور دھمکیاں

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان)فتح جنگ حادثہ، فیصل موورز کی غفلت سے قیمتی جانیں ضائع، متاثرین پر دباؤ اور دھمکیاں

    تفصیل کے مطابق گذشتہ ہفتے فیصل موورز کی ایک بس فتح جنگ کے قریب ڈرائیور کی غفلت کے باعث المناک حادثے کا شکار ہوئی، جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔ متاثرین میں شامل محمد عزیر، جن کی اہلیہ حادثے میں جاں بحق ہوئیں اور معصوم بیٹی زخمی ہوئی، نے اپنی داستان صحافیوں کے سامنے بیان کی۔

    محمد عزیر نے بتایا کہ بہاولپور سے اسلام آباد جانے والی بس ڈرائیور کی لاپرواہی کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوئی، جس نے کئی خاندانوں کو اجاڑ کر رکھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کے بعد بھی فیصل موورز کمپنی متاثرین پر دباؤ ڈال رہی ہے اور انشورنس کلیم کے حصول کے لیے زبردستی صلح نامے پر دستخط کرنے کو مجبور کیا جا رہا ہے۔ صلح سے انکار کرنے والے متاثرین کو دھمکایا جا رہا ہے، جس سے ان کے دکھ اور پریشانی میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

    عزیر نے انکشاف کیا کہ فیصل موورز کمپنی اپنی لیبر سے غیر انسانی رویہ اختیار کرتے ہوئے سولہ گھنٹے کی مسلسل ڈیوٹی کرواتی ہے، جس کی وجہ سے ڈرائیور مناسب آرام سے محروم رہتے ہیں اور غفلت کے باعث ایسے حادثات رونما ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بسوں میں حفاظتی تدابیر کی شدید کمی ہے، خاص طور پر سیٹ بیلٹس کی عدم موجودگی، جو حادثات کے دوران انسانی جانوں کے ضیاع کا ایک بڑا سبب ہے۔

    انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فیصل موورز کمپنی پر فوری پابندی عائد کی جائے اور جب تک کمپنی اپنی بسوں میں بنیادی حفاظتی اقدامات یقینی نہیں بناتی، ان کی سروس کو مکمل طور پر معطل کیا جائے۔ عزیر نے وزیر اعظم پاکستان، وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر ٹرانسپورٹ سے اپیل کی کہ کمپنی کے خلاف انسانی جانوں کے ضیاع کا مقدمہ درج کر کے سخت کارروائی کی جائے۔

    عزیر نے زور دیا کہ بسوں میں سیٹ بیلٹس کی تنصیب اور ڈرائیورز کے لیے مناسب آرام کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ ایسے حادثات کی روک تھام ہو سکے اور عوام کو محفوظ سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

  • اوچ شریف: چوکی مقبول شہید کی غیر فعال عمارت جرائم پیشہ افراد کی پناہ گاہ بن گئی

    اوچ شریف: چوکی مقبول شہید کی غیر فعال عمارت جرائم پیشہ افراد کی پناہ گاہ بن گئی

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان ) چوکی مقبول شہید کی غیر فعال عمارت جرائم پیشہ افراد کی پناہ گاہ بن گئی

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف کے علاقے ہیڈ پنجند روڈ پر واقع چوکی مقبول شہید کی غیر فعال عمارت جرائم پیشہ افراد کی پناہ گاہ بن چکی ہے۔ یہ عمارت جو ماضی میں امن و امان کے قیام میں اہم کردار ادا کرتی تھی اب غیر قانونی سرگرمیوں کا مرکز بن گئی ہے۔

    مقامی شہریوں کے مطابق چوکی کی عمارت میں گذشتہ چند ہفتوں سے مشتبہ افراد کی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں، جس سے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہو چکی ہے۔ پولیس اور انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث یہ عمارت جرائم پیشہ عناصر کے لیے محفوظ ٹھکانہ بن چکی ہے، جہاں مختلف غیر قانونی سرگرمیاں جاری ہیں۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر اس عمارت کی جلد بحالی نہ کی گئی تو جرائم کی شرح مزید بڑھ سکتی ہے اور عوام کی حفاظت کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ مقامی افراد نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ چوکی مقبول شہید کو دوبارہ فعال کیا جائے تاکہ جرائم کی روک تھام ممکن ہو اور عوام کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

    شہریوں نے کہا کہ اس عمارت کی بحالی سے نہ صرف علاقے میں امن و سکون کی صورتحال بہتر ہوگی بلکہ پولیس اور دیگر حکومتی اداروں کے لیے جرائم کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے حکومت سے فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ قدم عوام کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہے۔

  • بہاولپور: نادرا آفس کی ملازمہ نے شوہر سے جھگڑے کے بعد خودکشی کر لی

    بہاولپور: نادرا آفس کی ملازمہ نے شوہر سے جھگڑے کے بعد خودکشی کر لی

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)بہاولپورمیں نادرا آفس کی ملازمہ نے شوہر سے جھگڑے کے بعد خودکشی کر لی

    تفصیل کے مطابق بہاولپور کی اسلامیہ کالونی 100 فٹ روڈ پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں گھریلو جھگڑے کے باعث نادرا آفس کی ایک خاتون ملازمہ نے خودکشی کر لی۔

    ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے کی اطلاع صبح 11 بج کر 33 منٹ پر موصول ہوئی، جس پر تین منٹ کے اندر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

    ریسکیو عملے کے مطابق 30 سالہ سیماب اشرف زوجہ محمد اشرف کا اپنے شوہر کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا۔ اہل خانہ کے مطابق خاتون نے غصے میں آ کر پنکھے سے لٹک کر اپنی جان دے دی۔ ریسکیو ٹیم کے پہنچنے سے پہلے ہی خاتون کو پھندے سے اتارا جا چکا تھ ا لیکن وہ موقع پر ہی دم توڑ چکی تھیں۔

    ریسکیو عملے نے فوری طور پر واقعے کی اطلاع پولیس کو دے دی۔ پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ شروع کر دیا ہے اور معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ابتدائی طور پر یہ واقعہ گھریلو تنازع کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔