Baaghi TV

Category: بہاولپور

  • بہاولپور : ڈاکوؤں نے سیلز مین کو لوٹنے کی کوشش میں گولیاں ماری دیں،حالت تشویشناک

    بہاولپور : ڈاکوؤں نے سیلز مین کو لوٹنے کی کوشش میں گولیاں ماری دیں،حالت تشویشناک

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان)بہاولپور میں ڈاکوؤں نے سیلز مین کو لوٹنے کی کوشش میں گولیاں ماری دیں،حالت تشویشناک

    تفصیل کے مطابق بہاولپورے علاقے کلانچ والا میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی ہے جس میں تین مسلح ڈاکوؤں نے ایک موٹر سائیکل سوار سیلز مین کو روک کر اس سے کیش چھیننے کی کوشش کی۔ جب سیلز مین نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے بلااشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سیلز مین کے منہ اور گردن پر گولیاں لگیں۔

    واقعے کے مطابق ڈاکو کیش لوٹ کر فوراً موقع سے فرار ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کی ایمرجنسی ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور اسے بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا۔ زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ زخمی شخص کی شناخت محمد عامر ولد محبوب احمد عمر 26 سال موضع میانی بہاولپور کے طور پر ہوئی ہے۔

    پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں اور ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • فصلوں سے لکڑیاں کیوں اٹھائیں،  زمیندار  نے خاتون  پر پالتو کتے  چھوڑ دیئے

    فصلوں سے لکڑیاں کیوں اٹھائیں، زمیندار نے خاتون پر پالتو کتے چھوڑ دیئے

    بہاولپور: فصلوں سے لکڑیاں اٹھانے پر مبینہ طور پر زمیندار نے خاتون پر پالتو کتے چھوڑ دیئے۔

    باغی ٹی وی: بہاولپور میں یزمان کے علاقہ چک 128 ڈی این بی میں پالتو کتوں کے حملے سے محنت کش کی بیوی شدید زخمی ہوگئی، خاتون کو تشویشنا ک حالت میں بہاول وکٹوریہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    متاثرہ خاتون کے شوہر کا کہنا ہےکہ اس کی بیوی گھر میں جلانے کے لیے علاقے سے لکڑیاں اٹھانےگئی تو زمیندار اور اس کے ساتھیوں نے پرانی رنجش کی بنا پر میری بیوی پر کتے چھوڑ دیئے اور شکاری کتوں نے میری بیوی کو بُری طرح نوچ ڈالا

    ملک کی پانچوں ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی نامزدگیاں طلب

    محنت کش نے اپنی بیوی پر کتوں سے حملہ کرانے والے ملزمان کی فوری گرفتاری اور انصاف کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینےکا مطالبہ کیا ہے، جبکہ پولیس نے خاتون پرکتےچھوڑنےکا مقدمہ شوہر کی مدعیت میں مقامی زمیندار کے خلاف درج کرلیا اور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا،سونا اور ڈالر سستا

  • اوچ شریف: میونسپل کمیٹی کی غفلت، شہر گندگی کے ڈھیروں میں تبدیل

    اوچ شریف: میونسپل کمیٹی کی غفلت، شہر گندگی کے ڈھیروں میں تبدیل

    اوچ شریف، باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)میونسپل کمیٹی کی غفلت، شہر گندگی کے ڈھیروں میں تبدیل

    تفصیل کے مطابق اوچ شریف میونسپل کمیٹی کے "باکمال” اور "ایماندار” چیف آفیسر کی غفلت کے باعث شہر میں صفائی کی صورتحال دن بدن ابتر ہوتی جا رہی ہے۔ عالمی شہرت یافتہ مزار حضرت جلال الدین سرخ پوش رحمۃ اللہ علیہ اور گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کے اطراف میں گندگی کے ڈھیر لگ چکے ہیں، جس کی وجہ سے شہریوں، زائرین اور طلباء کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔

    شہر کے مختلف علاقوں میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیر اور گندا پانی جمع ہونے سے تعفن پھیل رہا ہے، جس سے نہ صرف روزمرہ زندگی متاثر ہو رہی ہے بلکہ صحت کے سنگین مسائل بھی جنم لے رہے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے پنجاب کو صاف ستھرا بنانے کے لیے شروع کیے گئے "چمکیں گے گاؤں” پروگرام کا اوچ شریف میں کوئی اثر نظر نہیں آ رہا۔ شہر کے گلی محلوں، چوراہوں اور مزارات کے اطراف میں صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث پورا علاقہ فلتھ ڈپو میں تبدیل ہو چکا ہے۔

    گلیوں اور چوراہوں میں سینٹری ورکرز نے کوڑے کے ڈھیر لگا کر اپنی ذمہ داریوں سے چھٹکارا حاصل کر لیا ہے، جس کے نتیجے میں مچھر اور دیگر حشرات الارض کی افزائش ہو رہی ہے۔ یہ صورتحال ڈینگی اور دیگر مہلک امراض کے پھیلاؤ کا باعث بن سکتی ہے۔

    طلباء، اساتذہ اور شہری روزمرہ کاموں کے دوران بدبو اور گندگی کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ اسکول جانے والے طلباء اور زائرین کے لیے یہ صورتحال ناقابل برداشت ہو چکی ہے۔

    شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اوچ شریف میں صفائی کے انتظامات کو فوری طور پر بہتر بنایا جائے۔ میونسپل کمیٹی کے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ شہر کی حالت سدھاری جا سکے۔

  • اوچ شریف: میپکو کی غفلت، گنجان آباد علاقے میں موت کے سائے منڈلانے لگے

    اوچ شریف: میپکو کی غفلت، گنجان آباد علاقے میں موت کے سائے منڈلانے لگے

    اوچ شریف، باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)میپکو کی غفلت، گنجان آباد علاقے میں موت کے سائے منڈلانے لگے

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف کے گنجان آباد علاقےالشمس مارکیٹ میں نصب غیر محفوظ ٹرانسفارمر نے شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ میپکو کے ایس ڈی او اور عملے کی لاپرواہی کے باعث یہ علاقہ کسی بھی وقت خوفناک حادثے کا شکار ہو سکتا ہے۔

    عینی شاہدین کے مطابق ٹرانسفارمر کے گرد تاروں کا جال کسی بھی وقت چنگاریوں کا سبب بن سکتا ہے اور یہ چنگاریاں قریبی املاک، دکانوں اور انسانی جانوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔ خاص طور پر جس ٹرالی پر ٹرانسفارمر رکھا گیا ہے، اس کے اوپر دکان کے ساتھ کوندر اور تنکوں سے بنایا گیا چھپر موجود ہے۔ اگر اس چھپر تک آگ کی ایک چنگاری پہنچ گئی تو پلک جھپکتے ہی سب کچھ خاک بن جائے گا اور اس علاقے میں بڑی تباہی کا خدشہ ہے۔

    الشمس مارکیٹ میں میپکو نے انتہائی غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرانسفارمر کی ٹرالی موبائل فون مارکیٹ کے راستے پر کھڑی کر دی ہے، جس سےشہریوں کوآمد ورفت میں مشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے ۔ اگر خدانخواستہ یہاں کسی قسم کا حادثہ رونما ہوا تو بہت زیادہ انسانی جانوں کےنقصان کا اندیشہ ہے۔

    بازار کے تاجروں نے شکایت کی ہے کہ اس صورتحال نے نہ صرف ان کے کاروبار کو متاثر کیا ہے بلکہ وہ مسلسل خوف کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں۔ مقامی افراد نے بارہا میپکو کے ذمہ داران کو خطرے سے آگاہ کیا لیکن مسئلے کے حل کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔ ٹرانسفارمر کے اکثر سپارک ہونے کے واقعات کے بعد بھی میپکو حکام کی خاموشی ان کی غفلت کو ظاہر کرتی ہے۔

    شہریوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر مداخلت کریں، میپکو کے ایس ڈی او اور متعلقہ عملے کے خلاف سخت کارروائی کریں اور علاقے میں ٹرانسفارمر کو محفوظ بنانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔ شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ کیا عوام کی حفاظت کے لیے ذمہ دار ادارے ہی اب ان کی زندگیوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں؟ حکومت اور متعلقہ حکام کو اس سوال کا فوری جواب دینا ہوگا تاکہ قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے۔

  • اوچ شریف: سردی کی شدت بڑھنے سے عوام کی زندگی اجیرن

    اوچ شریف: سردی کی شدت بڑھنے سے عوام کی زندگی اجیرن

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)سردی کی شدت بڑھنے سے عوام کی زندگی اجیرن

    تفصیل کے مطابق اوچ شریف میں سردی کی شدت بڑھنے سے شہریوں کی روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ سرد ہواؤں نے شہریوں کو گھروں میں قید کر دیا ہے اور لوگ گرم کپڑوں اور گرم مشروبات کا سہارا لے رہے ہیں۔بازاروں میں گرم کپڑوں اور خشک میوہ جات کی مانگ میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے۔

    لوگ سردیوں کے مخصوص جیکٹس، سویٹرز اور سویٹس کی خریداری کر رہے ہیں تاکہ خود کو سردی سے بچا سکیں۔ خشک میوہ جات اور گرم مشروبات جیسے چائے اور قہوہ کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے تاکہ جسم کو توانائی مل سکے۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ شدید سردی کی وجہ سے ان کی زندگی معمول سے ہٹ کر ہو چکی ہے۔ وہ گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں اور گرم کھانوں کا استعمال ان کے لیے لازمی ہو گیا ہے۔

    اوچ شریف شہر میں سردی کے بڑھتے اثرات کے باوجود، شہر کی تجارتی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔ لوگ سردی سے بچاؤ کے لیے مختلف اقدامات اٹھا رہے ہیں اور زندگی کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔س سرد موسم میں ہمیں سب کو مل کر کمزور لوگوں کی مدد کرنی چاہیے اور انہیں گرم کپڑے اور کھانا فراہم کرنا چاہیے۔

  • نوکری کے نام پر اجتماعی زیادتی  اور تشدد،24 سالہ لڑکی دم توڑ گئی

    نوکری کے نام پر اجتماعی زیادتی اور تشدد،24 سالہ لڑکی دم توڑ گئی

    بہاولپور: نوکری کے نام پر اجتماعی زیادتی اور بے پناہ تشدد کا شکار بننے والی 24 سالہ لڑکی دم توڑ گئی۔

    باغی ٹی وی : اسپتال انتظامیہ کے مطابق انتہائی تشویش ناک حالت میں وکٹوریہ اسپتال میں زیر علاج 24 سالہ سیماب نے دم توڑ دیا، سیماب کو نوکری کا جھانسہ دے کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا اس کے علاوہ اس پر شدید تشدد بھی کیا گیا تھا، جس کی وہ دورانِ علاج تاب نہ لاکر دم توڑ گئی،ملزمان 12 روز قبل 24 سالہ سیماب کو تشویش ناک حالت میں وکٹوریہ اسپتال کی ایمرجنسی میں چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔

    متاثرہ لڑکی کے ورثا کے مطابق سیماب کے جسم کے مختلف حصوں پر تیزاب ڈالا گیا تھا جب کہ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے جسم پر تشدد کے گہرے نشانات پائے گئے اور اس کے گردے بھی فیل ہوچکے تھے،واقعے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم غفران سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بہاولپور میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی اور شدید تشدد کی وجہ سے اس کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کرلی ہےمریم نواز نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی ہے انہوں نے ہدایت کی کہ ذمے دار ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

  • اوچ شریف:جامع مسجد و قبرستان اوچ موغلہ کی بے حرمتی جاری، حکام نوٹس نہ لے سکے

    اوچ شریف:جامع مسجد و قبرستان اوچ موغلہ کی بے حرمتی جاری، حکام نوٹس نہ لے سکے

    اوچ شریف، باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) مغلیہ دور کی تاریخی جامع مسجد اور قبرستان اوچ موغلہ کی تقدس کی پامالی اور بے حرمتی کا سلسلہ طویل عرصے سے جاری ہے، جس کی روک تھام کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے۔

    اس تاریخی اور مذہبی مقام کی چار دیواری نہ ہونے کے باعث قبرستان کی زمین مسلسل سکڑ رہی ہے جبکہ ناجائز قابضین نے اس پر قبضہ جما رکھا ہے۔ قبرستان میں قبروں پر جانور باندھے جا رہے ہیں اور آوارہ کتے اور گدھے اس مقدس مقام کی بے حرمتی میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔

    بدقسمتی سے اربابِ اختیار اور منتخب نمائندگان (ایم این ایز اور ایم پی ایز) اس سنگین مسئلے پر خاموش ہیں۔ مقامی عوام کا کہنا ہے کہ قبرستان کے اندر سیوریج کا پانی چھوڑا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف اس تاریخی مقام کی بے حرمتی ہو رہی ہے بلکہ فضائی آلودگی اور صحت کے مسائل بھی بڑھ رہے ہیں۔

    علاقے کے مکینوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر قبرستان کی زمین کو ناجائز قابضین سے واگزار کرایا جائے اور چار دیواری کی تعمیر کے احکامات جاری کیے جائیں۔ انہوں نے وزیرِاعظم، وزیرِاعلیٰ پنجاب اور ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مسئلے پر فوری نوٹس لے کر اس مقدس مقام کی حرمت بحال کریں تاکہ مرنے والوں کی آخری آرامگاہ محفوظ رہ سکے۔

  • اوچ شریف:موٹروے ایم-5 پر حادثہ، چار افراد شدید زخمی

    اوچ شریف:موٹروے ایم-5 پر حادثہ، چار افراد شدید زخمی

    اوچ شریف، باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) موٹروے ایم-5 پر اوچ شریف انٹرچینج کے قریب بستی ڈمر کے علاقے میں تیز رفتاری کے باعث ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک فارچونر گاڑی بے قابو ہو کر ٹرالر سے ٹکرا گئی، جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ زرائع کے مطابق، زخمیوں میں ایک مرد اور ایک خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ دیگر دو زخمیوں کی حالت کے بارے میں مزید معلومات کا انتظار ہے۔

    مقامی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں انجام دیں۔ ابتدائی تحقیقات میں حادثے کی وجوہات میں تیز رفتاری اور ممکنہ غفلت شامل ہیں۔ پولیس حادثے کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے۔

  • اوچ شریف: خاتون پر وحشیانہ تشدد، پولیس سے انصاف کی اپیل

    اوچ شریف: خاتون پر وحشیانہ تشدد، پولیس سے انصاف کی اپیل

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی( نامہ نگار حبیب خان )نواحی موضع مانک نوشہرہ کی رہائشی خاتون عذرا بی بی نے تھانہ اوچ شریف میں ایک درخواست دائر کی ہے، جس میں اس نے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ خاتون کے مطابق 20 دسمبر 2024 کو صبح کے وقت جب وہ اپنی فصل میں گھاس کاٹ رہی تھی تو ملزمان جہانزیب، محمد شفیق اور غلام حسن مسلح ڈنڈے اور سوٹیاں لے کر آئے اور اس پر وحشیانہ حملہ کر دیا۔

    عذرا بی بی کا کہنا ہے کہ جہانزیب نے اسے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا جبکہ محمد شفیق نے تھپڑوں اور مکوں سے تشدد کیا، جس سے اس کے کپڑے پھٹ گئے اور وہ نیم برہنہ ہو گئی۔ خاتون نے مزید بتایا کہ اس دوران اس کی سونے کی چین زمین پر گر گئی، جسے ملزمان نے چوری کر لیا۔ جب اس نے شور مچایا تو اس کے شوہر خلیل احمد اور گواہ حاجی احمد موقع پر پہنچے اور اس کی جان بچائی۔

    عذرا بی بی نے پولیس سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اوچ شریف پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم تاحال ملزمان گرفتار نہیں ہو سکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔

  • اوچ شریف: کرکٹ اسٹیڈیم کو شہید علی حسن گیلانی کے نام سے منسوب کرنے کا مطالبہ

    اوچ شریف: کرکٹ اسٹیڈیم کو شہید علی حسن گیلانی کے نام سے منسوب کرنے کا مطالبہ

    اوچ شریف،باغی ٹی وی( نامہ نگار حبیب خان )اوچ شریف کے کرکٹ اسٹیڈیم کو شہید علی حسن گیلانی کے نام سے منسوب کرنے کا مطالبہ

    تفصیل کے مطابق صوبائی حلقہ پی پی 250 کے عوام اور مقامی کرکٹ کھلاڑیوں نے اوچ شریف کرکٹ اسٹیڈیم کا نام شہید علی حسن گیلانی کے نام سے منسوب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مقامی کرکٹ کھلاڑیوں شعیب احمد، منا بھائی، سہیل نہایا، مدثر راشد، بلال محسن علی، ذیشان اور دیگر نے ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے اپیل کی کہ علی حسن گیلانی کی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے یہ اقدام کیا جائے۔

    کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ علی حسن گیلانی نے نہ صرف کرکٹ کے فروغ کے لیے نمایاں کردار ادا کیا بلکہ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے میں بھی اہم کردار نبھایا۔ انہوں نے کرکٹ کے میدان میں کامیابیاں حاصل کیں اور اوچ شریف میں کرکٹ اسٹیڈیم قائم کر کے علاقے کو کھیلوں کے میدان میں ایک نئی پہچان دی۔ اس اسٹیڈیم کا قیام نہ صرف کھیلوں کی ترقی کا سنگ میل ثابت ہوا بلکہ نوجوانوں کو ایک مثبت اور صحت مند پلیٹ فارم بھی فراہم کیا۔

    علاقے کے عوام کا کہنا ہے کہ شہید علی حسن گیلانی کی قربانیاں اور خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ ان کے نام سے اسٹیڈیم کو منسوب کرنا ان کی قربانیوں کا اعتراف اور نوجوان نسل کے لیے ایک یادگار بن جائے گا۔ مقامی کرکٹ ٹیموں اور شائقین نے اس مطالبے کی بھرپور حمایت کی ہے اور اسے علاقے میں کھیلوں کے فروغ کا اہم ذریعہ قرار دیا ہے۔

    عوام نے امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے شہید علی حسن گیلانی کی قربانیوں اور خدمات کو آنے والی نسلوں تک پہنچایا جا سکے گا۔ کرکٹ کے شائقین اور مقامی کمیونٹی کی جانب سے اس مطالبے کی حمایت جاری ہے، اور انہیں امید ہے کہ ڈپٹی کمشنر بہاولپور اس درخواست پر جلد مثبت کارروائی کریں گے۔