Baaghi TV

Category: بہاولپور

  • اوچ شریف:بخاری کربلاکے قریب مبینہ  تشدد زدہ 21 سالہ نوجوان کی لاش برآمد

    اوچ شریف:بخاری کربلاکے قریب مبینہ تشدد زدہ 21 سالہ نوجوان کی لاش برآمد

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)بخاری کربلاکے قریب مبینہ تشدد زدہ 21 سالہ نوجوان کی لاش برآمد

    تفصیلات کےمطابق اوچ شریف میں محلہ بخاری کربلا کے قریب باغ سے مبینہ 21 سالہ نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے،

    ریسکیو زرائع کے مطابق مذکورہ لاش کی شناخت شہزاد حسین ولد اختر حسین کے نام سے ہوئی ہے، عینی شاہدین کے مطابق لاش کے سر پر ضربات کے نشانات ہیں اور اوندھے منہ پایا گیا ہے،

    ظاہری حالت سے اندازہ یہی ہے کہ اسکو ایک روز قبل مبینہ قتل کیا گیا ہے، تاہم مقامی پولیس و کرائم سین ٹیم موقع پر موجود ہے اور مزید تفتیش جاری ہے

  • اوچ شریف:پولیس کی جانب سے 9،10محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے لئے جامع سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا۔اسد سرفرازخان

    اوچ شریف:پولیس کی جانب سے 9،10محرم الحرام کے پر امن انعقاد کے لئے جامع سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا۔اسد سرفرازخان

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی( نامہ نگار حبیب خان) 9اور10محرم الحرام 2024کے پر امن انعقاد کے سلسلہ میں ڈی پی او اسد سرفرازخان کی ہدایات پر جامع سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا، جلوس و مجالس کے شرکا ء کو فول پروف سکیورٹی مہیا کرنے کی ہدایات جاری، پولیس کی بھاری نفری سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے گی، بروقت پیغام رسانی کیلئے ڈسٹرکٹ کنٹرول روم قائم کیا گیا۔ ڈی پی اوبہاولپور اسد سرفرازخان

    تفصیلات کے مطابق یوم عاشورہ میں ضلع بہاولپور میں 142 جلوس اور 110مجالس عزا منعقد ہونگی۔ضلع بھر میں A کیٹگری کے 06، B کیٹگری کے 05 اور C کیٹگری کے 131 جلوس برآمد ہونگے ۔ اسی طرح کیٹگری A کی 01،B کی03 اور C کی 106مجالس عزا بھی منعقد ہونگی۔

    جلوس و مجالس پر 2500 سے زائد پولیس جوان و افسران اہلکاران کے علاوہ 1600 کے قریب وولنٹیرز بھی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

    ڈسٹرکٹ پولیس کے ہمراہ ڈولفن فورس، ایگل اسکوارڈ ، سپیشل برانچ اور ایلیٹ فورس بھی سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دے گی۔

    9 اور 10 محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کو فول پروف رکھنے کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے، ڈرون کیمرے، جیمرز، سنیپر ڈاگز ،واک تھرو گیٹس، خار دار تار اور سٹیل بیریئرز کا استعمال کیا جائے گا۔ تاکہ کسی بھی ناخوش گوار واقعہ سے بچا جا سکے

  • اوچ شریف:غلہ منڈی میں کسان سہولت سینٹر کا افتتاح کردیا گیا

    اوچ شریف:غلہ منڈی میں کسان سہولت سینٹر کا افتتاح کردیا گیا

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) کسانوں کو معیاری اور سستی کھاد اور ادویات کی ایک ہی چھت کے نیچے فراہمی کے لئے غلہ منڈی میں کسان سہولت سینٹر کا افتتاح کردیا گیا۔

    اس تقریب کے مہمان خصوصی مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے سردار خالد محمود وارن تھے جنہوں نے اسسٹنٹ کمشنر محمد فیصل میتلا کے ہمراہ فیتہ کا ٹ کر سہولت سینٹر کا افتتاح کیا۔

    اس مو قع پر کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے سردار ملک خالد محمود وارن نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویثرن کے مطابق کسانوں کی سہولت کے لئے پورے پنجاب میں یہ سہولت سینٹر قائم کئے گئے ہیں۔

    جہاں پر کسانوں کو معیاری زرعی ادویات اور کھادیں ایک ہی جگہ دستیاب ہونگی۔ انہوں نے کہا پنجاب حکومت پانچ لاکھ کسانوں کو کسان کارڈ جاری کرنے جارہی ہے۔ جس کے ذریعے پانچ لاکھ کسانوں کو پچھتیر ارب روپے کے بلا سود قرضے فراہم کئے جائیں گے۔ جس سے وہ کھاد اور زرعی لوازمات خرید سکیں گے۔

    انہوں نے محکمہ زراعت کے آفیسران اور عملہ کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں جاکر کسانوں کو اچھی فصل کے حصول کے سلسلہ میں رہنما ئی کریں اس مو قع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت محمد ارشد، سینئر زراعت آفیسر کامران جبار، پلانٹ پروٹیکشن آفیسر احمدپورشرقیہ محمد عاقل قریشی، صدر پیسٹی سائیڈ اینڈ فرٹیلائزر حاجی عبدالعزیز قریشی، جنرل سیکرٹری چوہدری محمد اکرم، چوہدری محمد افضل، ملک تاج رفیق بھی موجود تھے۔

  • اوچ شریف:موٹر سائیکل اور رکشہ میں تصادم ,خاتون جاں بحق

    اوچ شریف:موٹر سائیکل اور رکشہ میں تصادم ,خاتون جاں بحق

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان)موٹر سائیکل اور رکشہ میں تصادم ,خاتون جاں بحق

    اوچشریف میں رکشہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث موٹر سائیکل اور رکشہ میں تصادم ہو گیا، افسوس ناک حادثے کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہو گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ واٹر پارک کے قریب جلال پور روڈ پر پیش آیا ۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ تیز رفتار رکشہ ڈرائیور نے اچانک ٹرن لیا تو موٹر سائیکل سوار رکشہ میں جا لگے ،اس افسوسناک حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک خاتون موقع پر دم توڑ گئی۔

    جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 50 سالہ شازیہ بی بی کے نام سے ہوئی۔ ریسکیو ٹیم نے ڈیڈ باڈی ورثاء کے حوالے کر دی تا ہم رکشہ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔

  • اوچ شریف:پولیس سے انصاف کی توقع نہیں،جان کوشدیدخطرات لاحق ہیں،متاثرہ خاتون کی دُہائی

    اوچ شریف:پولیس سے انصاف کی توقع نہیں،جان کوشدیدخطرات لاحق ہیں،متاثرہ خاتون کی دُہائی

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) مقامی پولیس ہمیں انصاف نہیں دے رہی، مبینہ اغواء کار بااثر ہیں،جان کو شدید خطرات لاحق ہیں، خاندان غیر محفوظ ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈی پی او بہاولپور ہمیں انصاف دیں، متاثرہ خاتون کی دہائی،

    تفصیل کے مطابق گذشتہ روز ارم بی بی زوجہ محمد الطاف قوم ماچھی نے پریس کلب اوچ شریف میں صحافیوں کو بتایا کہ میرا شوہر 32 موڑ تحصیل یزمان میں بٹھہ پر کام کرتا ہے، گذشتہ روز میں اپنی بیٹیوں اور بچوں کو رکشہ پر لے کر محنت مزدوری کے لیے جا رہے تھے ،جب ہم بوائز ڈگری کالج اوچ شریف کے قریب پہنچے تو ملزمان دو موٹرسائیکلوں پر آگئے ،جنہوں نے مجھے مارا پیٹا اور میری بیٹی علیشبہ بی بی بعمری 10 سال کو زبردستی موٹرسائیکل پر بٹھا لیا اور اس اغوا کرکے شہر اوچ شریف کی طرف لے گئے

    میرے شور واویلا کرنے پر محمد رجب محمد فیاض وغیرہ آگئے، جن کو دیکھ کر ملزمان میری بیٹی سمیت فرار ہو گئے میں تین دن تک تھانے کے چکر لگاتی رہی تاکہ میری بیٹی کو بازیاب کروایا جائے تیسرے دن پولیس نے میری بچی کو برآمد کرکے میرے حوالے کیا،

    لیکن ہمارے ملزمان کو پروٹوکول دے کر چھوڑ دیا گیا ہمارا مقدمہ درج نہیں کیا گیا بلکہ مجھے دھکے دے کر تھانہ سے نکال دیا گیا ،

    وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور ڈی پی او بہاولپور سے اپیل کرتی ہوں کہ ہمارے خاندان کو بااثر اغواء کاروں کی جانب سے جانی خطرہ ہے لہذا انکے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے،

  • اوچ شریف:پرائس کنٹرول مجسٹریٹ میٹنگز میں مصروف،سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان پرپہنچ گئیں

    اوچ شریف:پرائس کنٹرول مجسٹریٹ میٹنگز میں مصروف،سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان پرپہنچ گئیں

    اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) پرائس کنٹرول مجسٹریٹ میٹنگز میں مصروف اورمبینہ ملی بھگت سے محرم الحرام میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، دکانداروں کی لوٹ مار جاری، غریب اور متوسط طبقے کے افراد بھاؤ پوچھنے تک محدود، شہریوں کا ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے نوٹس لینے کا مطالبہ

    تفصیلات کیمطابق پرائس کنٹرول کمیٹی کی مبینہ غفلت کی وجہ سے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ ہونے سے غریب اور متوسط طبقہ کے افرادکی قوت خرید ختم ہوگئی ہے ، اوچ شریف کی سبزی منڈی میں کم ناپ تول معمول بن چکا ہے،سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے کے لئے سبزی و فروٹ منڈی میں متعدد بااثر گروہ سرگرم عمل ہیں ان میں ملوث کارروباری افراد کے خلاف مارکیٹ کمیٹی کسی قسم کی کارروائی کرنے سے گریزاں ہے،

    شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی حکومت منڈیوں میں اپنے مقرر کردہ نرخوں پر عمل درآمد کروانے میں بالکل ناکام ہو چکی ہے پرائس کنٹرول کمیٹی کے ذمہ داران بااثر افراد پر ہاتھ ڈالنے کی بجائے دیہی و شہری علاقوں میں قائم چھوٹے دکانداروں کو وقتاً فوقتاً جرمانے کرکے سب اچھا ہے کی رپورٹ اعلیٰ افسران کو بجھوا دیتے ہیں جو کہ غریب دکانداروں کے ساتھ سراسر زیادتی و ظلم ہے۔

    شہریوں کاکہناہے کہ ضلعی حکومت نرخوں کو کنٹرول کرنے کے لئے منڈیوں میں چھاپے مارکر بڑے مگرمچھوں اور نا جائز منافع خوروں کو پکڑے تاکہ منڈیوں میں سبزی و پھل مناسب داموں پر فروخت ہو سکیں جہاں سے دکانداروں کو منڈی سے مارکیٹ کمیٹی کے مقرر کردہ نرخوں پر پھل اور سبزیاں دستیاب ہو ں،

    آڑھتیوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مارکیٹ کمیٹی کی انتظامیہ طلب و رسد کو مدنظر رکھتے ہوئے سبزی و پھلوں کے نرخ مقرر نہیں کرتی اور ہمیں مجبوری کے تحت اپنے حساب سے سبزی و پھل فروخت کرنے پڑتے ہیں، اگر مارکیٹ کمیٹی کی انتظامیہ اس سلسلہ میں دلچسپی لے تو شہریوں کو ریلیف دیا جا سکتا ہے۔

  • اوچ شریف: بزرگان دین نے اشاعت اسلام اور عوام کی فلاح و بہبود میں کلیدی کردار ادا کیا, فیصل احمد

    اوچ شریف: بزرگان دین نے اشاعت اسلام اور عوام کی فلاح و بہبود میں کلیدی کردار ادا کیا, فیصل احمد

    اوچ شریف،باغی ٹی وی( نامہ نگار حبیب خان) اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ فیصل احمد نے کہا ہے کہ سلسلہ قادریہ غوثیہ کے بزرگان دین نے اشاعت اسلام اور عوام کی فلاح و بہبود میں کلیدی کردار ادا کیا، سجادگان نے علم و ادب کی آبیاری کر کے خطہ پاک اوچ کا برصغیر میں نام روشن کیا،

    وہ گذشتہ روز شمس محل اوچ شریف میں سینئر پارلیمنٹرین و سجادہ نشین درگاہ قادریہ غوثیہ عالیہ پیر مخدوم سید افتخار حسن گیلانی سے ملاقات کے بعد تاریخی و روحانی نوادرات اور مخطوطات کی زیارات کے موقع پر تبادلہ خیال کر رہے تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ نے کہا کہ اسلامی تاریخ کی عظیم ہستیوں سے منسوب کئی سو سال قدیم متبرک اشیا کی حفاظت اور ان کی شایان شان دیکھ بھال کے انتظامات بجائے خود ایک عظیم کارنامہ ہے،

    اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فیصل احمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مخدوم سید افتخار حسن گیلانی نے کہا کہ میرے بزرگوں نے ہمیشہ عوام سے محبت و الفت کا رشتہ رکھا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مخدوم سید افتخار حسن گیلانی کی روحانی و سیاسی خدمات اور شہر کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے کیے جانے والے ان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔

  • اوچ شریف: سابق کونسلر سردار مسو خان  بلدیاتی انتخابات میں یوسی چیئرمین الیکشن کالڑیں گے

    اوچ شریف: سابق کونسلر سردار مسو خان بلدیاتی انتخابات میں یوسی چیئرمین الیکشن کالڑیں گے

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) یونین کونسل اوچ بخاری کے سابق کونسلر سردار مسو خان نے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں چیئرمین یونین کونسل کے عہدے کے لیے الیکشن میں حصہ لینے اور اپنا علیحدہ پینل تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے،

    میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے لیڈر سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مخدوم سید علی حسن گیلانی، ایم پی اے حلقہ پی پی 250 سید عامر علی شاہ اور اپنے تمام دوستوں اور یونین کونسل بھر کی برادریوں سے مشاورت کے بعد جلد اپنے اگلے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کروں گا،

    انہوں نے کہا کہ یونین کونسل کی تعمیر و ترقی مشن ہے، انشاء منتخب ہو کر علاقہ کی تمام تر محرومیوں کا ازالہ کریں گے، انہوں نے کہا کہ اپنے ہر دلعزیز عوامی لیڈر مخدوم سید علی حسن گیلانی کے اصرار پر چیئرمین یونین کونسل کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے

    اس فیصلہ میں اپنی برادری سمیت دیگر تمام برادریوں کی بھر پور حمایت اور اعتماد بھی حاصل ہے۔ یاد رہے کہ قبل ازیں یونین کونسل اوچ بخاری سے چیئرمین کے عہدے کے لیے سید حسنات مزمل بخاری اپنی سیاسی مہم چلا رہے تھے،

  • اوچ شریف :خواجہ نثار علی صدیقی آئندہ بلدیاتی انتخابات میں چیئرمین میونسپل کمیٹی کاالیکشن لڑیں گے

    اوچ شریف :خواجہ نثار علی صدیقی آئندہ بلدیاتی انتخابات میں چیئرمین میونسپل کمیٹی کاالیکشن لڑیں گے

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی( نامہ نگار حبیب خان) ممتاز صنعت کار و سماجی شخصیت خواجہ نثار علی صدیقی نے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں اپنا پینل تشکیل دینے اور چیئرمین میونسپل کمیٹی کے عہدے پر انتخاب لڑنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پڑھی لکھی اور نوجوان قیادت ہی شہر کے دیرینہ مسائل حل کر سکتی ہے۔

    میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ شہر کی تعمیر و ترقی اور فلاحی کاموں کے حوالے سے عوام ہماری بے لوث خدمات سے اچھی طرح واقف ہے۔ سابقہ ادوار میں عوام کی نمائندگی کرنے والے شہر کے مسائل پر قابو نہیں پا سکے، انہوں نے کہا کہ ڈیرے داری کی سیاست کا وقت اب گزر چکا ہے، اہل اور اہل دل قیادت سامنے لا کر شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے.

    خواجہ نثار علی صدیقی نے مزید کہا کہ صحت کے شعبے میں ہماری خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں، القائم ٹرسٹ ہسپتال اوچ شریف اور گردونواح کے ہزاروں لوگوں کو علاج معالجے کی نہایت سستی اور معیاری سہولیات فراہم کر رہا ہے، اس پراجیکٹ کو مزید وسعت دی جائے گی،

    ملک کی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے خواجہ نثار علی صدیقی نے کہا کہ پاکستان کی معاشی صورت حال بہتری کی جانب گامزن ہے، وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے جو اصلاحات کا سلسلہ شروع کیا تھا اس کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں مہنگائی میں واضح کمی آ چکی ہے

    جب کہ سرمایہ کاری بھی آ رہی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت سے بڑھ کر کچھ نہیں، آپریشن عزم استحکام نہ صرف ملک میں امن و امان کے لیے ضروری ہے بلکہ یہ معاشی ضرورت بھی ہے۔

  • اوچ شریف :ایم پی اے سید عامر علی شاہ نے مقامی صحافی کے بھائی وفات پر اظہارتعزیت کیا

    اوچ شریف :ایم پی اے سید عامر علی شاہ نے مقامی صحافی کے بھائی وفات پر اظہارتعزیت کیا

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی( نامہ نگار حبیب خان) ایم پی اے حلقہ پی پی 250 سید عامر علی شاہ نے سینئر صحافی اور مقامی نجی اسکول کے سی ای او ملک ذوالفقار علی مکول سے ان کے جواں سال بھائی ملک وسیم مکول کے انتقال پر ان سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے سوگوار خاندان اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

    اس موقع پر سماجی شخصیت خواجہ حسین نادر بھی ایم پی اے کے ہمراہ تھے۔

    سید عامر علی شاہ نے ملک وسیم مکول کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جوانی کی موت کا صدمہ کبھی ختم نہیں ہوتا، موت ایک آفاقی حقیقت ہے۔ ہمیشہ کے لیے اپنے کسی پیارے کے بچھڑ جانے کا دکھ کلیجہ چیر دیتا ہے، مگر یہی زندگی کا دستور ہے۔