Baaghi TV

Category: بہاولپور

  • اوچ شریف: چوروں کا آزادانہ گشت,شہریوں کی نیندیں حرام،لوگوں پر پولیس کاخوف طاری

    اوچ شریف: چوروں کا آزادانہ گشت,شہریوں کی نیندیں حرام،لوگوں پر پولیس کاخوف طاری

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان )شہرمیں چوروں کا آزادانہ گشت,شہریوں کی نیندیں حرام،لوگوں پر پولیس کاخوف طاری

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں گزشتہ چند ماہ سے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں گھروں میں داخل ہو کر نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کرنے کی وارداتیں معمول کی بات ہو چکی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس اس مسئلے پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے اور شہر میں خوف کا سایہ ہے۔

    متاثرین کا کہنا ہے کہ پولیس نے ان کی شکایات پر کوئی مناسب کارروائی نہیں کی۔ بہت سے شہریوں نے بتایا کہ پولیس والے شکایات لینے کے بعد متاثرین سے پیسے مانگتے ہیں اور انہیں دھمکیاں دیتے ہیں۔ ایک متاثرہ شخص کا کہنا تھا، "ہم پولیس سے شکایت کرنے سے ڈرتے ہیں کیونکہ وہ ہمیں ہی مجرم سمجھتے ہیں۔”

    چوری کی ان وارداتوں سے صرف گھروں والے ہی نہیں بلکہ کاروباری طبقہ بھی متاثر ہو رہا ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ ان کے گوداموں اور دکانوں میں چوری ہو رہی ہے جس سے ان کا کاروبار بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

    سماجی کارکنوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری، غربت اور نوجوانوں میں تعلیم کی کمی جیسی سماجی مسائل کی وجہ سے چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    اس حوالے سے جب تھانہ اوچ شریف کے ایس ایچ او سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ اس مسئلے کو بہت سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور چوروں کو پکڑنے کے لیے تمام ممکنہ کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپنی سلامتی کا خود خیال رکھنے کی اپیل کی اور کہا کہ وہ جلد ہی اس مسئلے پر قابو پا لیں گے۔

    شہریوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت اس مسئلے پر فوری نوٹس لے اور پولیس کو اس قابل بنائے کہ وہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ کر سکے۔ علاوہ ازیں، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کو شفاف اور جوابدہ بنایا جائے تاکہ وہ شہریوں کی شکایات کو سنجیدگی سے لے سکے۔

  • کھلونے یا تباہی؟ کلکرز پر عالمی تشویش، پاکستان بے خبر

    کھلونے یا تباہی؟ کلکرز پر عالمی تشویش، پاکستان بے خبر

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان): ستر کی دہائی میں امریکہ اور یورپ میں پابندی کا شکار ہونے والا خطرناک کھلونا کلکرز اب پاکستان کے شہروں میں بچوں کے ہاتھوں میں عام نظر آ رہا ہے۔ اس کھلونے کی وجہ سے پیدا ہونے والا زوردار شور اور اس کے مسلسل استعمال کے مضر اثرات نے عوام کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

    کلکرز نامی یہ کھلونا دو سخت گیندوں پر مشتمل ہوتا ہے جن کو ایک رسی سے جوڑا جاتا ہے۔ جب ان گیندوں کو ایک دوسرے سے ٹکرایا جاتا ہے تو ایک زوردار آواز پیدا ہوتی ہے۔ اس آواز نے نہ صرف شہریوں کی زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے بلکہ بچوں کی صحت پر بھی منفی اثرات مرتب کر رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کھلونے کے مسلسل استعمال سے بچوں میں چڑچڑاپن، ارتکاز کی کمی اور سماجی رویوں میں تبدیلیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔

    عوام کا کہنا ہے کہ جبکہ پوری دنیا جدید ٹیکنالوجی اور تعلیمی وسائل پر توجہ دے رہی ہے، پاکستان میں بچے ایک ایسے کھلونے کے پیچھے دوڑ رہے ہیں جو نہ صرف وقت کا ضیاع ہے بلکہ ان کی صحت کے لیے بھی خطرناک ہے۔ عوام حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ اس مسئلے پر فوری نوٹس لے اور کلکرز کی فروخت پر پابندی عائد کرے۔

  • اوچ شریف:آزادی کا جشن زندہ قوموں کی شناخت ہے،مہر ربانی کھاٹھیہ

    اوچ شریف:آزادی کا جشن زندہ قوموں کی شناخت ہے،مہر ربانی کھاٹھیہ

    اوچ شریف (باغی ٹی وی ،نامہ نگار ): جمیت علماء اسلام کے حلقہ پی پی 250 کے امیدوار ایم پی اے مہر غلام احمد ربانی کھاٹھیہ نے اوچ شریف اور گردونواح کی عوام کو 14 اگست کے موقع پر جشن آزادی کی ریلی میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

    مہر غلام احمد ربانی کھاٹھیہ کا کہنا ہے کہ آزادی کا جشن منانا زندہ قوموں کی نشانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر اس دن کو جوش و جذبے کے ساتھ منانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ آزادی کا جشن ایسا ہونا چاہیے کہ ملک کے ہر کونے میں اسے منایا جائے تاکہ دنیا کو یہ پیغام مل سکے کہ ہم ایک زندہ اور متحرک قوم ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دنیا کی پانچویں اور امت مسلمہ کی دوسری بڑی قوم ہے۔ ہم نے اپنی محنت اور قربانیوں سے پاکستان کو یہ مقام دیا ہے۔ آج ہمارے نوجوان پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔

  • ہیڈ پنجند :14اگست، پرائیوٹ کشتیاں،سیاحوں کے لیے موت کا جال

    ہیڈ پنجند :14اگست، پرائیوٹ کشتیاں،سیاحوں کے لیے موت کا جال

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)ہیڈ پنجند :14اگست، پرائیوٹ کشتیاں،سیاحوں کے لیے موت کا جال

    تفصیلات کے مطابق، ہیڈ پنجند میں پرائیویٹ کشتیاں چلانے والے ملاحوں کے پاس لائف جیکٹس جیسے ضروری حفاظتی سامان کانام ونشان تک نہیں ہے،بغیر تربیت یافتہ ملاح بغیر کسی حفاظتی انتظام کے سیاحوں کو کشتیاں میں بیٹھا کر دریا میں لے جاتے ہیں۔

    محکمہ ایریگیشن اور ہیڈ ورکس کی انتظامیہ کی ملی بھگت سے یہ غیر قانونی سرگرمی جاری ہے۔ اس سے قبل بھی اس طرح کے حادثات ہو چکے ہیں جن میں سیاح ڈوب کر اپنی جان گنوا چکے ہیں۔

    حکومت پنجاب نے ہیڈ پنجند میں کشتی رانی پر پابندی لگائی ہوئی ہے، لیکن ہیڈ پنجند ورکس اور محکمہ ایریگیشن کی مبینہ ملی بھگت اور رشوت کے عوض یہ غیر قانونی سرگرمی جاری ہے۔

    شہریوں محمد رفیق، محمد زاہد، عبداللہ، عبدالصمد اور محمد عارف نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سمیت ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہیڈ پنجند میں پرائیویٹ کشتیاں چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں اور سیاحوں کی جانوں کو بچائیں۔

  • اوچ شریف: جشن آزادی کے نام پر شہریوں کا آرام وسکون برباد،منچلوں کو کھلی چھٹی

    اوچ شریف: جشن آزادی کے نام پر شہریوں کا آرام وسکون برباد،منچلوں کو کھلی چھٹی

    اوچ شریف باغی ٹی (نامہ نگار حبیب خان)جشن آزادی کے نام پر شہریوں کا آرام وسکون برباد،منچلوں کو کھلی چھٹی

    جنوبی پنجاب کے شہر اوچ شریف میں 14 اگست کی آمد کے ساتھ ہی جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ تاہم، شہریوں کو اس سال بھی تیز آوازوں اور خطرناک سٹنٹس کا سامنا ہے۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ نوجوانوں نے روایتی طور پر 14 اگست کو موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے سلنسر اتار کر تیز آوازیں نکالنے کا رواج بنا رکھا ہے۔ اس کے علاوہ، ون ویلنگ جیسے خطرناک سٹنٹس بھی عام ہیں۔ اس سے نہ صرف شہریوں کو شدید تکلیف ہو رہی ہے بلکہ حادثات کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔

    گزشتہ سال بھی اس طرح کے واقعات میں کئی نوجوان زخمی ہوئے تھے۔ شہریوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مسئلے پر فوری کارروائی کریں اور نوجوانوں کو خطرناک سٹنٹس سے روکیں۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ آزادی کا دن خوشی منانے کا دن ہے، لیکن اسے دوسروں کی تکلیف کا باعث نہیں بننا چاہیے۔ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اس دن دوسروں کا خیال رکھتے ہوئے امن اور خوشی کے ساتھ جشن منائیں،

  • بجلی کے بل موت کے پروانے، ایک اور خود کشی

    بجلی کے بل موت کے پروانے، ایک اور خود کشی

    بجلی کے بل موت کے پروانے ثابت ہونے لگے، ایک اور نوجوان نے بل کی وجہ سے خود کشی کر لی

    واقعہ پنجاب کے شہر چشتیاں میں پیش آیا، بجلی کا بل زیادہ آیا تو بھائی نے دوسرے بھائی کو آدھا بل دینے کو کہا، بھائی نے کم پیسے دیئے تو بھائی نے کمرے کی بجلی کاٹ دی، واقعہ چشتیاں کے بھٹہ کالونی میں پیش آیا، بجلی کے پیسےکم دینے اور پھر بجلی کٹ جانے کے بعد نوجوان نے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کر لی،نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا لیں اور اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

    خود کشی کرنے والے نوجوان کی شناخت ساجد کے طور پر ہوئی، نوجوان کو بیہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیاتا ہم وہ جان کی بازی ہار گیا

    واضح رہے کہ بجلی کی زائد بلوں‌کی وجہ سے شہری پریشان ہیں، بل اتنے آ رہے ہیں کہ انکی ادائیگی کے لئے شہریوں کو گھروں کا سامان فروخت کرنا پڑ رہا ہے، گزشتہ دنوں گوجرانوالہ میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جس میں خاتون نے خود کشی کر لی تھی، ایک اور واقعہ میں بل نہ دینے پر بھائی نے بھائی کی جان لے لی تھی.

  • چشتیاں: بجلی بل کا ایک اور قیمتی جان لے گیا

    چشتیاں: بجلی بل کا ایک اور قیمتی جان لے گیا

    چشتیاں (باغی ٹی وی رپورٹ) چشتیاں کے علاقے بھٹہ کالونی میں بجلی کے بل کے تنازعے نے ایک اور جان لے لی۔ دو بھائیوں کے درمیان گھریلو تنازعہ اتنا بڑھ گیا کہ چھوٹے بھائی ساجد نے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں۔

    واقعہ کے مطابق بڑے بھائی نے بجلی کا بل کم دینے پر ساجد کے کمرے کی بجلی کاٹ دی تھی جس سے وہ شدید پریشان ہو گیا۔ اس نے خودکشی کی کوشش کی اور زہریلی گولیاں کھا لیں۔

    ریسکیو 1122نے فوری طور پر ساجد کو طبی امداد فراہم کی اور اسے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا۔ تاہم، اس کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے اسے بہاولپور ریفر کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

    یاد رہےکہ بجلی کے بلوں میں اضافے کی وجہ سے کئی شہروں میں لوگ خودکشی کر رہے ہیں۔ گوجرانوالہ میں بھی ایک خاتون نےبجلی کے بل کی وجہ سے علاج نہ کر اپانے کی وجہ سے نالے میں چھلانگ لگاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔

  • خدیجہ حبیب، اوچ شریف کی روشن مستقبل  بورڈ نہم امتحان میں500 نمبر لے کر نمایاں پوزیشن

    خدیجہ حبیب، اوچ شریف کی روشن مستقبل بورڈ نہم امتحان میں500 نمبر لے کر نمایاں پوزیشن

    اوچ شریف (باغی ٹی وی نامہ نگار)اوچ شریف کی روشن مستقبل،خدیجہ حبیب کی بہاولپوربورڈ نہم رزلٹ، 500 نمبر لے کر نمایاں پوزیشن

    تفصیل کے مطابق اوچ شریف کے سینئر صحافی حبیب اللہ خان کی بیٹی خدیجہ حبیب نے گرلز ہائر سکینڈری سکول راشد منہاس اوچ شریف سے کلاس نہم کے امتحانات میں بہاول پور بورڈ میں 555 میں سے 500 نمبر لے کر نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے

    جس کی کامیابی پر اپنے شہر اور والدین کا نام روشن کرنے پر طالبہ خدیجہ حبیب کے والدین اور اوچ شریف کے صحافیوں سمیت شہریوں میں خوشی سے نہال ہوگئے اور نمایاں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے

    جبکہ اس موقع پر طالبہ خدیجہ حبیب کا کہنا تھا کہ یہ سب میرے والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کرام کی محنت کے باعث ہوا ہے آئندہ بھی محنت اور لگن سے تعلیم میں کامیابی حاصل کروں گا کیونکہ اللہ پاک کسی کی محنت کو رائیگاں نہیں جانے دیتا محنت کا پھل ضرور ملتا ہے

  • اوچ شریف: مزدے اور بس میں ٹکر ، 2 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

    اوچ شریف: مزدے اور بس میں ٹکر ، 2 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) مزدے اور بس میں ٹکر ، 2 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

    ریسکیو1122 کی پریس ریلیزکے مطابق اوچ شریف کے قریب تحصیل احمد پور شرقیہ، ضلع بہاولپور میں موٹروے جھنگڑا انٹرچینج پر ایک دلخراش حادثہ پیش آیا ہے جس میں ایک مزدہ گاڑی اور مون برادرز کی بس آپس میں ٹکرا گئیں۔

    حادثے کے وقت بس اسلام آباد سے صادق آباد جا رہی تھی۔ مزدہ گاڑی سے ٹکرانے کے بعد بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق، اس حادثے میں تقریباً 12 سے 15 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ 2 مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہو چکے ہیں۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیاے۔ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا اندیشہ ہے۔

  • اوچ شریف : جشن آزادی کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں

    اوچ شریف : جشن آزادی کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں

    اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان)پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کی تیاریاں پورے زوروں پر ہیں۔ شہر کے ہر کونے کو سبز ہلالی پرچموں اور برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔

    بازاروں میں جشن آزادی کا رنگ چھا گیا ہے۔ بچے، نوجوان اور بوڑھے سب ہی وطن عزیز کی محبت میں سرشار ہیں۔ لوگ ملبوسات، جھنڈے اور دیگر اشیاء خرید کر جشن منانے کے لیے تیار ہیں۔

    ملی نغمے اور دھنیں ہر طرف سنائی دے رہی ہیں۔ لوگ گلی محلوں میں اسپیکروں پر نئے اور پرانے ملی نغمے بجا کر جشن آزادی منا رہے ہیں۔