Baaghi TV

Category: بہاولپور

  • اوچ شریف: جام شہزاد کھاکھی ایڈووکیٹ کے روبہ صحت ہونےپر خیرات کا اہتمام کیا گیا

    اوچ شریف: جام شہزاد کھاکھی ایڈووکیٹ کے روبہ صحت ہونےپر خیرات کا اہتمام کیا گیا

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان)پاکستان مسلم لیگ ن کے مقامی رہنماجام محمد اکمل کھاکھی نے جام شہزاد کھاکھی ایڈووکیٹ ھاٸیکورٹ کی کامیاب سرجری اور روبہ صحت ہونے پر جام ہاؤس چناب رسول پور میں خیرات فی سبیل اللہ کا اہتمام کیا ،حلقہ پی پی 250 ایم پی اے مخدوم سید عامر علی شاہ کی شرکت

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین انٹی کرپشن کمیٹی احمدپورشرقیہ پنجاب بارکونسل محمدشہزادکھاکھی اہڈوکیٹ ہایئکورٹ ایک خطرناک حادثے میں شدید زخمی ہو گۓ تھے ،انکی ٹانگ اور بازؤں میں فریکچر آگیا تھا جس پر انکی دو مرتبہ سرجری بھی کی گئی تھی، روبہ صحت ہونے پر انہوں نے جام ہاؤس چناب رسول پور میں خیرات فی سبیل اللہ کا اہتمام کیا

    جس میں ایم پی اے حلقہ پی پی 250مخدوم سید عامر علی شاہ سمیت علاقہ کی سیاسی سماجی شخصیات عمائدین علاقہ و معززین سمیت مقامی افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی

    اس تقریب میں ولی عہد چیف آف سادات مخدوم سید حسنات مزمل بخاری ملک ساجد بنو ،خواجہ حسین نادر ،ملک الیاس مڑل ،شاہد نذیر خان رند اور سینئر صحافی حبیب خان بلوچ سمیت متعدد شخصیات نے شرکت کی

    تقریب کی ابتدا کلام پاک سے ہوئی اور مخدوم سید عامر علی شاہ ایم پی اے اور ولی عہد چیف آف سادات مخدوم حسنات مزمل بخاری نے دعا سے کی بعد ازاں لنگر تقسیم کیا گیا.

  • میٹرک امتحان،ہونہار طالبہ زینب خانم  نے میں 1168 نمبرز لیکر اوچ شریف کے تمام پرائیویٹ گرلز و بوائز سکولز میں پہلی پوزیشن

    میٹرک امتحان،ہونہار طالبہ زینب خانم نے میں 1168 نمبرز لیکر اوچ شریف کے تمام پرائیویٹ گرلز و بوائز سکولز میں پہلی پوزیشن

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان)آج تعلیمی بورڈ بہاولپورنے میٹرک کےسالانہ امتحان کے نتائج کااعلان کردیا ہے ،میٹرک امتحان،ہونہار طالبہ زینب خانم نے میں 1168 نمبرز لیکر اوچ شریف کے تمام پرائیویٹ گرلز و بوائز سکولز میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ کامریڈ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول اوچ شریف کی ہونہار طالبہ اجواء طارق نے 1200 نمبروں میں سے 1157 نمبرز حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے

    ہونہار طالبات زینب خانم ، اجواء طارق،زنیراغفور نے بھی میٹرک امتحان میں نمایاں نمبرز لیکر اوچ شریف کے تمام پرائیویٹ گرلز و بوائز سکولز میں پوزیشنیں حاصل کیں،

    جہانگشت پبلک سکول اوچ شریف کے پرنسپل ظہیر الدین کی بیٹی زینب خانم نے 1200نمبروں میں سے 1168نمبر حاصل کیئے جبکہ کامریڈ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول اوچ شریف کی ہونہار طالبہ اجواء طارق نے 1200 نمبروں میں سے 1157 نمبرز حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے

    اوچ شریف کے مقامی صحافی عبد الغفور گبول کی ہونہار بیٹی زنیرا غفورنے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نلکا اڈا سے 1200نمبروں میں سے 973نمبرحاصل کئیے

    اوچ شریف کی ہونہار طالبات نے نمایاں پوزیشنیں لیکر اپنے سکول ، والدین اور اساتذہ کا نام روشن کردیا .ہونہار طالبات نے اپنی کامیابی کو اللہ کی مہربانی، والدین کی دعاؤں، اساتذہ کی محنت کے ساتھ ساتھ اپنی انتھک محنت کو قراد دیا ہے

    اہلیان اوچ شریف اور طالبات کے عزیز و اقارب نے طالبات کو ڈھیروں مبارکباد دی ،طالبات کے والدین نے کہا کہ یہ ہمارے اوچ شریف کے قابل اساتذہ کرام کی محنت کا ثمر ہے ہم قابل اساتذہ کرام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں.

  • اوچ شریف: سب تحصیل ریونیو آفس بارش کے باعث تالاب میں تبدیل

    اوچ شریف: سب تحصیل ریونیو آفس بارش کے باعث تالاب میں تبدیل

    اوچ شریف ، باغی ٹی وی نامہ نگار ( حبیب خان) سب تحصیل ریونیو آفس بارش کے باعث تالاب کا منظر پیش کرنے لگا، کیچڑ کے باعث سائلین کو شدید دشواری کا سامنا، سرکاری دفاتر کا یہ حال ہے تو ہماری گلی کوچوں کی صفائی کون کرے گا؟ شہری میونسپل کمیٹی کارکردگی بارے پھٹ پڑے،

    تفصیل کے مطابق سب تحصیل اوچ شریف ریونیو آفس کی بلڈنگ کے احاطے میں گزشتہ روز ہونی والی موسلادھار بارش کے باعث پانی جمع ہونے اور کچے راستے میں شدید کیچڑ نے شہریوں کو شدید خوار کر رکھا ہے، میونسپل کمیٹی ملازمین نے تاحال اس بابت کوئی عملی کام نہ کیا ہے جس سے نکاسی آب اور کیچڑ کا مسئلہ حل ہو سکے، شہر کی گلی محلوں کی صورتحال اس سے بھی بدتر بتائی جاتی ہے،

    شہریوں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ہماری گزرگاہ کے راستوں کا انتہائی برا حال ہے اور ہر گلی کوچے میں پانی اور کیچڑ پایا جاتا ہے جبکہ میونسپل کمیٹی ملازمین کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی، اگر ریونیو آفس جیسے سرکاری دفاتر کا یہی حال رہا تو پھر ہم غریبوں کا کیا بنے گا،

    شہریوں نے میڈیا کے توسط سے اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ محمد فیصل احمد سے میونسپل کمیٹی ملازمین کی مبینہ ناقص کارکردگی بارے فوری ایکشن لینے کی اپیل کی ہے

  • بہاولپور:بھائی کے ہاتھوں بہن اورمبینہ آشنا  قتل

    بہاولپور:بھائی کے ہاتھوں بہن اورمبینہ آشنا قتل

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان)تھانہ مسافر خانہ کی حدود موضع گوٹھ مہرو میں غیرت کے نام پر پریمی جوڑے کو قتل کر دیا گیا

    پولیس تھانہ مسافر خانہ کی حدود گوٹھ مہرو میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات کا ملزم موقع سے فرار، مقدمہ درج،پولیس تھانہ مسافر خانہ کی حدود موضع گوٹھ مہرو بستی مسن میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات سےعلاقے میں خوف ہراس پھیل گیا

    مقتول کے والد کے مطابق میرا بیٹا کپاس کی فضل کو پانی لگانے میں مصروف تھا ملزمان محمد نعمان، محمد شان اور عاشق حسین میرے بیٹے شعبان حضور کو فصل سے گھسیٹ کر گھر لے گئے اور چشمان بی بی سے تعلقات کا الزام لگاکر پسٹل سے فائرنگ کرکے میرے بیٹے شعببان حضور اور چشمان بی بی کو قتل کردیا

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ مسافر خانہ کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور دونوں ڈیڈ باڈیز کو تحویل میں لے آر ایچ سی خانقاہ شریف منتقل کر دیا جبکہ ملزم موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا

    پولیس تھانہ مسافر خانہ نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے

  • اوچ شریف:باکمال ٹریفک پولیس اہلکار ،ڈائریکٹ رشوت لینے کی بجائے ،قریب موجودگنے کا جوس والا محفوظ بنک بن گیا

    اوچ شریف:باکمال ٹریفک پولیس اہلکار ،ڈائریکٹ رشوت لینے کی بجائے ،قریب موجودگنے کا جوس والا محفوظ بنک بن گیا

    اوچ شریف،باغی ٹی وی( نامہ نگارحبیب خان)باکمال ٹریفک پولیس اہلکار ،ڈائریکٹ رشوت لینے کی بجائے ،قریب موجودگنے کا جوس والا محفوظ بنک بن گیا،اوچ شریف میں قومی شاہراہوں جلال پور پیر والا ایکسپریس روڈ غوث اعظم چوک سمیت للو والی پل کے مقام پر ٹریفک پولیس اہلکار کی لوٹ مار کا انوکھا طریقہ عوامی حلقوں کا اصلاح واحوال کا مطالبہ،

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کی رشوت ستانی کا بازار گرم کئے ہوئے ہیں کاغذات مکمل نہ ہونے کی صورت میں مک مکا کے بعد خود رشوت لینے کی بجائے پاس ہی کھڑے گنا جوس والے کے پاس یہ رقم جمع کرانے کا کہتے ہیں۔

    گزشتہ دو ہفتوں میں بے شمار شکایات موصول ہوئی ہیں عوام میں فرض شناسی کا مظاہرہ کرنے والے ٹریفک پولیس کے ملازمین رشوت ستانی کا بازار گرم کیے ہوئے ہیں اس کے علاوہ مختلف بہانوں سے چالان کرنے کا کہہ کر شہریوں کو رشوت کے لیے آمادہ کیا جاتا ہے اور اپنے ہاتھوں سے رشوت لینے کی بجائے ساتھ کھڑے گنا جوس والے کی ڈیوٹی لگا دیتے ہیں کہ آپ نے یہ رقم اکٹھی کر کے ہم کو دینی ہے۔

    شہریوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ دن میں کوئی سواری ایسی نہیں گزرتی،جس سے ہزار پانچ سو روپے نذرانہ وصول نہ کیا جاتا ہو۔ مسافر گاڑیوں میں سوار، خواتین اور بزرگوں کو کئی کئی گھنٹے لائن میں کھڑا کرکے ذلیل کیا جاتا ہے۔ گاڑیوں کے کاغذات مکمل ہونے کے باوجود ہتک آمیز رویہ معمول بنالیا گیاہے۔ متعدد مرتبہ سواری مالکان اور کر پٹ ٹریفک پولیس اہلکاروں کے درمیان تصادم کی صورت حال پیدا ہو چکی ہے۔ ناکہ بلاناغہ صبح سات بجے سے شام چھے بجے تک لگایا جاتا ہے۔

    محمد اکبر ،حاجی احمد ،صدیق خان ،حفیظ اللہ خان، اجمل خان ،بشارت علی، سلیم خان، ملک یوسف سمیت دیگر شہریوں سمیت اوچ شریف شہر کے عوامی حلقوں نے ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ٹریفک پولیس کے ملازمین کی اس لوٹ مار کو بند کروائیں تاکہ نہ صرف رشوت ستانی کی حوصلہ شکنی ہو سکے بلکہ چالان کی مد میں ملنے والی رقم قومی خزانے میں جمع ہو سکے نہ کہ ٹریفک پولیس کے کرپٹ ملازمین کی جیبوں میں جائے.

  • اوچ شریف: مخدوم سید علی حسن گیلانی نے محمدشہزادکھاکھی ایڈووکیٹ کے گھر جا کر ان کی عیادت کی

    اوچ شریف: مخدوم سید علی حسن گیلانی نے محمدشہزادکھاکھی ایڈووکیٹ کے گھر جا کر ان کی عیادت کی

    اوچ شریف،باغی ٹی وی( نامہ نگار حبیب خان)سابق رکن قومی اسمبلی وعوامی لیڈر مخدوم سید علی حسن گیلانی نے چیئرمین انٹی کرپشن کمیٹی احمدپورشرقیہ پنجاب بارکونسل)محمدشہزادکھاکھی اہڈوکیٹ ہایئکورٹ کے گھر جا کر انکی عیادت کی اور انکی جلد صحت یابی کے لیۓ دعا کی

    واضح رہے کہ چند ہفتے قبل جام شہزاد کھاکھی ایڈووکیٹ ایک خطرناک حادثے میں شدید زخمی ہو گۓ تھے ،انکی ٹانگ اور بازؤں میں فریکچر آگیا تھا جس پر انکی دو مرتبہ سرجری بھی کی گئی تھی تاہم اب وہ روبہ صحت ہیں

    مخدوم سید علی حسن گیلانی سابق قومی اسمبلی وعوامی لیڈر نے انکے گھر جا کر انکی خیریت دریافت کی اور انکی جلد صحت کیلیۓ دعا کی ، یاد رہے کہ جام شہزاد کھاکھی ایڈووکیٹ پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنما جام محمد اکمل کھاکھی کے چھوٹے بھائی ہیں.

  • اوچ شریف: گرینڈر مشین کا بلیڈ ٹوٹنے سے 40 سالہ مستری جاں بحق

    اوچ شریف: گرینڈر مشین کا بلیڈ ٹوٹنے سے 40 سالہ مستری جاں بحق

    اوچ شریف باغی ٹی وی نامہ نگار ( حبیب خان) گرینڈر مشین کا بلیڈ ٹوٹنے سے 40 سالہ مستری جاں بحق

    تفصیلات کے مطابق ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ اوچ شریف کے نواحی موضع بختیاری میں گرینڈر سے لوہا کاٹتنے کے دوران بلیڈ ٹوٹ کر 40 سالہ عبد الحمید مستری کے سینے پر جا لگا گرینڈر بلیڈ لگنے سے 40سالہ عبد الحمید موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔

    مستری عبد الحمید کی اچانک موت واقع ہونے پر گھر میں ماتم برپا ہو گیا اورعلاقہ میں سوگ کا موحول ہوگیا.

  • اوچ شریف: شہزاد خان شکرانی کے والد گزشتہ روز انتقال کر گئے ,نمازجنازہ میں سینکڑوں لوگ شریک

    اوچ شریف: شہزاد خان شکرانی کے والد گزشتہ روز انتقال کر گئے ,نمازجنازہ میں سینکڑوں لوگ شریک

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) شہزاد خان شکرانی کے والد گزشتہ روز انتقال کر گئے انکا نماز جنازہ سر سید ہائر سیکنڈری سکول اوچ شریف کے گراؤنڈ میں ادا کیا گیا

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف کے رہائشی شہزاد خان شکرانی کے والد کا انتقالہوگیا ہے،انہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں انکے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ،

    نماز جنازہ میں سیاسی وسماجی صحافتی شخصیات مخدومزادہ سید احمر رضا گیلانی سائیں مخدومزادہ سید موسیٰ گیلانی مخدومزادہ سید عیسیٰ سلیمان گیلانی حبیب خان ارشاد احمد شاد امتیاز احمد ملک یعقوب ککس صدیق خان بختیاری سمیت کثیر تعداد میں دیگر شہریوں نے شرکت کی

    نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مخدوم سید احمر رضا گیلانی نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعا کروائی

  • اوچ شریف: چنی گوٹھ ، دوران گشت پولیس کےموٹر سائیکل سکواڈ پر فائرنگ، ایک اہلکار زخمی

    اوچ شریف: چنی گوٹھ ، دوران گشت پولیس کےموٹر سائیکل سکواڈ پر فائرنگ، ایک اہلکار زخمی

    اوچ شریف، باغی ٹی وی( نامہ نگار حبیب خان)چنی گوٹھ ، دوران گشت پولیس کےموٹر سائیکل سکواڈ پر فائرنگ، ایک اہلکار زخمی

    تفصیلات کے مطابق چنی گوٹھ میں گشت پر مامور سکواڈ ایک اہلکار پر نا معلوم افرادکی فائرنگ سےنسٹیبل زخمی ، محمد وسیم نامی کانسٹیبل کو فائر پیٹ اور بازو پر لگے، ریسکیو زرائع

    زخمی پولیس اہلکارکو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جس کی حالت خطرہ سے باہر جبکہ ملزم فرار ہوگیا،

  • اوچ شریف:لاکھوں کی آبادی،تاریخی شہر مرکزی جنازہ گاہ کی سہولت سے محروم

    اوچ شریف:لاکھوں کی آبادی،تاریخی شہر مرکزی جنازہ گاہ کی سہولت سے محروم

    اوچ شریف،باغی ٹی وی نامہ نگار (حبیب خان) لاکھوں نفوس پر آباد تاریخی شہر مرکزی جنازہ گاہ کی سہولت سے محروم، فوت شدگان کے لواحقین اور نماز جنازہ پڑھنے والے افراد کو شدید پریشانی کا سامنا ، احاطہ مسجد حضرت محبوب سبحانی حضرت جلال الدین سرخ پوش میں بھی جگہ تنگ اور پارکنگ مسائل ، بوائز ہائی سکول اکثر اوقات بند، انتظامیہ کی جانب سے سکول گراؤنڈ اور مسجد کو تالہ ہونے کے باعث جنازہ پڑھنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ، ارباب اختیار سے چار دیواری کے ساتھ سرکاری جگہ پر جنازہ گاہ ، شیڈ اور وضو خانہ بنانے کا عوامی مطالبہ ۔

    تفصیل کے مطابق قدیمی تاریخی شہر اوچشریف میں جنازہ گاہ نہ ہونے سے فوت شدگان کے لواحقین اور نماز جنازہ پڑھنے والے افراد کو شدید پریشانی کا سامنا ہے جنازہ گاہ نہ ہونے سے دربار حضرت محبوب سبحانی حضرت جلال الدین سرخ پوش رحمۃ اللہ علیہ سے ملحق مسجد کے احاطہ میں نماز جنازہ پڑھائی جاتی ہے، جہاں پر جگہ کم ہے جبکہ تنگ گلیوں اور پارکنگ مسائل کا بھی سامنا ہوتا ہے

    جس سے شہری دوہری اذیت کا شکار ہو جاتے ہیں اور مجبوری میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کے سبزہ زار گراؤنڈ میں نماز جنازہ ادا کرنے پر مجبور ہوتے ہیں جہاں اکثر اوقات انتظامیہ کی جانب سے اسکول گیٹ اور مسجد کو تالا ہونے کے باعث شہری وہاں پر بھی نماز جنازہ ادا کرنے سے قاصر ہوتے ہیں

    جس کی وجہ سے شہریان میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اور انہوں نے ارباب اختیار سے شہر میں چار دیواری کے ساتھ سرکاری جگہ پر جنازہ گاہ ، شیڈ اور وضو خانہ بنانے کا مطالبہ کیا ہے