مردان تھانہ شیرگڑھ پولیس کی کامیاب کارروائی گزشتہ ۱۰ سال سے روپوش قتل کے مقدمے میں نامزد اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا گیا،
ایس ایچ او منظور خان کی قیادت میں تھانہ شیرگڑھ آپریشن و تفتیشی پولیس ٹیموں نے اشتہاری مجرمان کیخلاف ضلعی پولیس کی جاری مہم کے دوران سال 2012سے روپوش مستورات کے تنازعے پر قتل کے مقدمے میں نامزد مطلوب مجرم اشتہاری خان غالب ولد حسن خان سکنہ سعداللہ خان بانڈہ پیرسدی کو کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا، گرفتار مجرم کو قانونی کارروائی کے بعد مقامی عدالت میں پیش کیا جائیگا، پولیس زرائع کے مطابق تمام اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری ہے اور بہت جلد ان سب کی گرفتاری کو عمل میں لایا جائے گا،
Category: چارسدہ
-

مردان پولیس کی کاروائی،10 سال سے روپوش اشتہاری مجرم گرفتار
-

کے پی کے،محرام الحرام کے دوران عزاداروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ریسکیو1122 تیار
محرام الحرام کے دوران عزاداروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ریسکیو1122 کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے،جس کے حوالے سے ریسکیو1122 نے پریس ریلیز جاری کی ہے،ریسکیو1122 کے صوبائی ہیڈکوارٹر سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 نے محرم الحرام کے دوران عزاداروں کو بروقت اور بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے ریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں،
محرم الحرام کے دوران صوبے بھر میں ریسکیو1122 کے 3 ہزار سے زائد تعینات کیے جائیں گے جبکہ 78 ایمبولینسز، 20 فائر ویکلز مختلف امام بارگاہوں کے پاس تعینات کی جائیں گئیں، ڈاکٹر خطیر احمد کے مطابق ریسکیو1122 کی 300 سے زائد ایمبولینسز و دیگر آپریشنل گاڑیوں اور اہلکاروں کو بیک اپ سپورٹ کے لیے الرٹ رکھا جائے گا
جبکہ ایمرجنسی میڈیکل ریسپانس یونٹ صدر اور کوہاٹی میں عزاداروں کے لیے موجود رہے گی، ریسکیو 1122 کیجانب سے ماتمی جلوسوں کے ساتھ ریسکیو اہلکار موجود رہیں گے اور مختلف مقامات پر میڈیکل کیمپس قائم کیے جائیں گے جہاں عزاداروں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی جائے گی جس سے ہسپتالوں پر بوجھ کم ہوگا،
ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ ریسکیو1122 ہیڈ کوارٹر کی جناب سے محرم الحرام کے دوران اضافی ادویات اور دیگر ضروری سامان اضلاع کو فراہم کردیا گیا ہے جو عزاداروں کے خدمات کے لیے استعمال کی جائیں گئیں، ریسکیو1122 عزاداروں کے ساتھ ساتھ عوام الناس کو بھی خدمات فراہم کرتا رہے گا،کسی بھی ایمرجنسی کے دوران کنٹرول روم سے براہ راست رابطہ کیا جاسکتا ہے جو شب وروز کھلا رہیگا
-

چارسدہ،نوجوان کے قتل میں ملوث شخص کون؟
چارسدہ کے علاقہ پڑانگ میں نوجوان کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا چارسدہ پولیس نے علاقہ تھانہ پڑانگ کی حدود میں نوجوان کے قتل کا سراغ لگا کر اصل ملزم گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم مقتول کا اپنا سگا بھائی نکلا۔ایس ایچ او تھانہ پڑانگ بسم اللہ جان
پولیس کو علاقہ تھانہ پڑانگ کی حدود فقیر اباد ماجوکے میں نوجوان کے قتل کی رپورٹ موصول ہوئی۔ پولیس نے ناصر خان ولد وزیر خان ساکن فقیر اباد ماجوکے کے مدعیت پر سجاد علی ولد محمد سراج ساکن فقیر اباد ماجوکے اور عماد ولد ارشد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا،
واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او چارسدہ محمد عارف نے پولیس کو ملزمان تک رسائی اور اصل حقائق منظر عام پر لانے کی ہدایت کی ۔
ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ رجب علی خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی سٹی عدنان اعظم خان، ایس ایچ او تھانہ پڑانگ بسم اللہ جان اور تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم نے مقدمہ میں نامزد ملزمان سجاد علی اور عماد کو شامل تفتیش کیا، دوران انٹاروگیشن یہ بات سامنے آئی کہ مقدمہ میں نامزد ملزمان بے گناہ ہے اور قتل میں ملوث اصل ملزم مقتول کا اپنا بھائی یاسر ولد وزیر ساکن فقیر اباد ماجوکے ہے، پولیس نے فوری طور پر ملزم یاسر کو گرفتار کیا، دوران تفتیش ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ، جبکہ ملزم کی نشاندھی پر آلہ قتل پستول بھی برآمد کیا گیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ -

پشاور،ایمل ولی کا اساتذہ پر تشدد اور لاٹھی چارج کی شدید مزمت
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے اساتذہ پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اساتذہ معمار قوم ہیں، ان پر تشدد، لاٹھی چارج اور آنسوگیس کی شیلنگ ناقابل برداشت ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں رہنما اے این پی ایمل ولی خان نے کہا کہ جائز مطالبات کیلئے احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے جس سے انہیں کوئی نہیں روک سکتا، معماران قوم پر شیلنگ اور تشدد نے دور نیازی کی یاد تازہ کردی، پولیس افسران بھی استاد کی وجہ سے افسر بنے ہیں، انہیں استاد کی عزت کرنی چاہئے۔ ایمل ولی خان کا مزید کہنا تھا کہ تشدد کرنیوالے پولیس اہلکار اور افسران اساتذہ سے معافی مانگیں، مطالبہ کرتے ہیں کہ گرفتار اساتذہ کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور تشدد کرنیوالے پولیس اہلکاروں کو معطل کیا جائے، یہ بھی سامنے لایا جائے کہ کس کے حکم پر معماران قوم پر تشدد کیا گیا اور انہیں گرفتار کیا گیا۔ -

مردان کے مختلف بازاروں میں فٹ پاتھ پر دکانداروں کا قبضہ
فٹ پاتھ جو پیدل چلنے والوں کے لئے بنائی جاتی ہے ،جس پر چل کر عوام کسی بھی روڈ حادثے سے نہ صرف محفوظ ہوتے ہے بلکہ سڑک پر موجود ٹریفک میں بھی کوئی رکاؤٹ نہیں آتی،لیکن بد قسمتی سے ضلع مردان کے مختلف بازاروں میں بنے فٹ پاتھ جس کو دکانداران نے اپنی جائیداد سمجھ کر دکانوں کا ہی حصہ بنا دیا ہے، باغی ٹی وی کے مطابق مردان کے مختلف جگہوں میں جیسے بنک روڈ،شمسی روڈ،شہیدان بازار،گجو خان روڈ،چاٹو چوک اڈہ،چارسدہ چوک،پارہوتی بازار میں دکاندران نے اپنے دکان کا آدھا سامان فٹ پاتھ پر سجایا ہوتا ہے جسکی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، باغی تی وی کے مطابق ان بازاروں عموما بہت رش دیکھنے میں آتا ہے،یہاں سڑکوں پر ٹریفک بھی جام رہتی ہے کیونکہ شہری فٹ پاتھ نہ ہونے کی وجہ سے روڈ کا استعمال کرتے ہے،ضلعی انتظامیہ نے کئی دفعہ ان دکاندارن کو فٹ پاتھ خالی کرنے کی ہدایت کی لیکن ان کے کانوں پہ جو تک نہ رینگی،عوام کا ضلعی حکام سے مطالبہ ہے کہ ان بازاروں میں بنے فٹ پاتھ کو دکانداروں کے قبضے سے چڑوالیا جائے تاکہ عوام اس کو استعمال کر سکے،
-

چارسدہ،بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 5 ملزمان گرفتار
ضلع چارسدہ تحصیل تنگی میں بچے کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے الزام میں پانچ مبینہ ملزمان گرفتار کر لئے گئے،پولیس کے مطابق 13سالہ بچے کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے والے ملزمان 24گھنٹے کے اندر گرفتار کئے، تنگی پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے بچے کے ساتھ اختر اباد میں مبینہ زیادتی کی، متاثرہ بچے نے پولیس کو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مدرسہ سے گھر واپس جارہاتھا جب ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنایا ڈالا،
ملزمان مزید کاروائی کے لئے تھانہ تنگی منتقل کر دئے گئے ہے، -

چارسدہ ترناب سے دو اشتہاری گرفتار
ضلع چارسدہ ایس ایچ او تھانہ ترناب واجد خان نے ایک کامیاب کاروائی کی ہے جس کے دوران پولیس کو مطوب چوری، اقدام قتل اور دیگر سنگین جرائم میں 2 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد عارف کو علاقہ تھانہ ترناب کی حدود میں پولیس کو سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری کی خفیہ اطلاع ملی تھی ،
اطلاع کے پیش نظر ڈی ایس پی سٹی عدنان اعظم خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ ترناب واجد خان نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے مطلوب 2 اشتہاری بہار علی ولد فرمان اور زرشاد ولد شمشاد ساکنان نواں کلے دھوبیان کو گرفتار کیا۔ ملزمان مزید کاروائی کے لئے تھانہ ترناب منتقل کئے گئے۔ -

چارسدہ کے عوام گیس لوڈ شیڈنگ سے بے زار
ضلع چارسدہ میں گیس لوڈ شیڈنگ نے عوام کے ناک میں دم کر رکھا ہے ، گھریلو صارفین گیس نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہے ،صارفین کے مطابق چارسدہ سٹی ایریا میں گھنٹوں گیس غائب رہتی ہے جس کی وجہ سے گھروں میں خواتین رل گئے، کھانے پکانے کے اوقات میں گیس مکمل غائب رہتی ہے یہاں تک کے گیس نہ ہونے کی وجہ سے ملازمین بغیر ناشتے کی کام پر جاتے ہے،شدید مہنگائی کے اس دور میں عوام مہنگی گیس سلنڈر لانے پر مجبور ہے، لیکن کوئی پرسان حال نہیں،
-

چارسدہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں غیر قانون کنکشن سے بجلی چوری کرنے کا انکشاف
چارسدہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں غیر قانونی کنکشن کے زریعے یعنی بجلی چوری کرنے کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع کے مطابق ہسپتال میں لگی پول سے غیر قانونی طریقے سے بجلی کنکشن اور بوگس میٹر جوڑ کر بجلی حاصل کی جا رہی تھی،ذرائع کے مطابق ان میں ہسپتال کی ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف ملوث ہے۔ جنہوں نے اپنے دفاتر میں بجلی کے غیر قانونی کنکشنز دئے ہوئے تھے،واپڈا اہلکاروں کی جانب سے تمام غیر قانونی کنکشنز کاٹ دئے گئے،
-

سکول استاد قتل، ڈی ایس پی سٹی چارسدہ کا جائے وقوعہ کا دورہ
تھانہ سٹی کی حدود بائی پاس پر فائرنگ واقعہ کے حوالے سے ڈی ایس پی سٹی عدنان اعظم خان کا جائے وقوعہ کا دورہ کیا ہے چارسدہ ڈی ایس پی سٹی نے تفتیشی افسران کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر کرائم سین کو کارڈن آف کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم محمد ضیاد ولد زاہد شاہ ساکن گڑھی حمید گل اپنے چچا کے قتل کے بعد موقع سے فرار ہو گیاتھا۔پولیس نے کہا کہ ملزم کی فوری گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی سٹی عدنان اعظم خان کی زیرنگرانی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے ۔تاہم ابتدائی تحقیق میں وقوعہ کی وجہ عناد مکان تنازعہ ہے۔پولیس نے مزید بتایا واقعہ کے بعد کرائم سین یونٹ شواہد اکٹھے کر رہی ہے، ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس کی مختلف جگہوں پر چھاپہ مار کر کاروائیاں جاری ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ شب مسیح اللہ نامی شخص جو کہ سکول استاد تھے،کو بھتیجے نے مکان کے تنازعے پر قتل کر کے موقع سے فرار ہو گیا تھا،