Baaghi TV

Category: ڈیرہ غازی خان

  • ڈی جی خان:مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام ,بجلی کے بھاری بل اور ہوشرباء مہنگائی اور ٹیکس گردی کیخلاف احتجاج

    ڈی جی خان:مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام ,بجلی کے بھاری بل اور ہوشرباء مہنگائی اور ٹیکس گردی کیخلاف احتجاج

    ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرجواداکبر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام بجلی، گیس،اورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے،بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ٹیکس گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،مظاہرین نے بینر اور پلے کارڈ اٹھا کر شدید نعرہ بازی کی غریب عوام کا جینا دوبھر ہو گیا ہے حکومت اپنی عیاشیاں ختم کرکے عوام کو ریلیف دے

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر ایڈووکیٹ حافظ ذکاء اللہ اور جنرل سیکرٹری عبدالرحمن سیاف نے احتجاجی مظاہرین سےخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے دہشت گردی اور بم دھماکے ہوتے تھے اب ٹیکس گردوں سے مقابلہ ہے قوم کا اور بجلی اور پٹرول بموں سے عوام کو قتل کیا جارہا ہے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ حکومتی نا اہلی ہے عوام پر بڑھتی ہوئی مہنگائی نا قابل برداشت ہو چکی ہے حکومت اپنی عیاشیوں کو کم کرنے کی بجائے تمام تر بوجھ عوام پر ڈال رہی ہے۔

    آئی ایم ایف ہر گز یہ نہیں کہتا کہ ممبران قومی اسمبلی کو ترقیاتی بجٹ کے نام پر 500ارب دیں یہی رقم مہنگائی کم کرنے کے لیے استعمال کی جائے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے آئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے معاہدوں پر نظر ثانی کی جائے۔

    بڑھتے ہوئے ٹیکسزز کے باعث اس ملک سے انڈسٹری کا بھی خاتمہ ہو رہا ہے جس کے باعث بے روزگاری مزید بڑھ رہی ہے۔بجلی کے بلوں میں شامل غیر ضروری ٹیکسزز کا خاتمہ کیا جائے۔پٹرولیم مصنوعات کو سستا کیا جائے عوام پر عائد کیے جانے والے ظالمانہ ٹیکسزز کا خاتمہ کیا جائے۔

    الیکشن سے پہلے 300یونٹ بجلی فری کا وعدہ کرنے والے آج 200یونٹ پر قوم کا خون چوس رہے ہیں جب بھی اس ملک میں عوام کے حقوق کی بات ہوگی پاکستان مرکزی مسلم لیگ اپنی عوام کے لیے سڑکوں پر موجود ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے احتجاجی مظاہرے میں کیا۔

    اس موقع پر ایڈووکیٹ حافظ ذکاء اللہ صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ ڈیرہ غازیخان،عبدالرحمن سیاف جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ ڈیرہ غازیخان،حافظ مظہر رمضان جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ تحصیل ڈیرہ غازی خان سمیت دیگر رانی بازار کے تاجر حضرات بھی موجود تھے۔

  • ڈیرہ غازیخان :ماں نے 3 بچوں پر چھری چلادی،باپ  3 بچوں سمیت دریائے سندھ میں کودگیا

    ڈیرہ غازیخان :ماں نے 3 بچوں پر چھری چلادی،باپ 3 بچوں سمیت دریائے سندھ میں کودگیا

    ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی رپورٹ)آج ڈیرہ غازیخان میں دل کو دہلادینے والے واقعات سامنے آئے ہیں

    پہلا واقعہ تین مرلہ سکیم نزد ماڈل ٹاؤن میں رونماہوا جہاں ماں نے اپنے تین پچوں کو چھریوں کے وار سے زخمی کر دیا۔ بچوں کی گردن اور پیٹ پر چھریوں کے وار کئے گئے ،بچوں کو شدید زخمی حالت میں علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراماسنٹروارڈ میں علاج کیلئے داخل کردیا گیا ہے

    تین بچوں کو چھریوں کے وار سے زخمی کرنے کے معاملے کا ڈی پی او سید علی نے نوٹس لے لیا ہے،تھانہ سول لائن پولیس نے بروقت پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے،

    بچوں کے والد معین اختر کے مطابق اس کی بیوی جو دماغی مریضہ ہے نے اپنے بچوں دین محمد، شاہ ویز اور شاہ زین کو چھریوں کے وار سے زخمی کیا۔ایس پی انوسٹی گیشن بختیار احمد خان نے زخمیوں کی عیادت کی۔ایس پی انوسٹی گیشن اور ایس ایچ او نے موقع کا وزٹ کیا۔

    دوسرا اندوہناک واقعہ تھانہ دراہمہ کی حدود پل غازیگھاٹ پر رونما ہوا،جہاں سنگدل باپ نے اپنے 3 بچوں کو پل کے اوپر سے دریائے سندھ میں پھینک دیا اور خود بھی چھلانگ دی ،

    اسی اثنا میں ایک مسافر نے قریب موجود پٹرولنگ پولیس کو اس کی اطلاع دی ،ُپٹرولنگ پولیس کے جوانوں نے کوئی لمحہ ضائع کئے بغیر فوری موقع پر پہنچے اور قریب موجود ملاحوں سے مدد طلب کی

    پٹرولنگ پولیس کے جوانوں نے مقامی ملاحوں کی مدد سے بروقت ریسکیو اپریشن کرتے ہوئے دریائے سندھ کی بے رحم تیز موجوں میں چھلانگیں دیں اور 3معصوم بچوں کی زندگیاں بچانے میں کامیاب ہوگئے ،بچوں کے سنگدل والد کو دریا سے زندہ نکال کرقانونی کارروائی کیلئےاپنی تحویل میں لے لیا.

    بچوں کی والدہ کا کہنا ہے کہ آج صبح میرے شوہر نے مجھ سے پیسے مانگے کہ جوتے خریدنےہیں اور بچوں کو جوس بھی پلانا ہے ،میراخاوند مجھ سے پیسے لئے اور بچوں کو جوس پلانے کیلئے موٹرسائیکل پر لے گیا،

    بچوں کی والدہ کاکہنا ہے کہ آج میرے چھوٹے بھائی کی شادی ہے ،میں ادھر مصروف تھی اس دوران ہمسائیوں نے بتایا کہ میرے خاوند نے بچوں کو دریا میں پھنک دیا ہے ،بچوں کودریا میں پھینکنے والا سنگدل باپ تنویرنامی شخص چوک چورہٹہ کارہائشی ہے قصبہ سمینہ میں اپنے سالے کی شادی میں شرکت کیلئے آیا ہوا تھا.

    یہ میری اور میرے بچوں کی خوش قسمتی ہے کہ پٹرولنگ پولیس رند اڈہ کے جوان موقع پرموجود تھے جنہوں نے مقامی ملاحوں کی مدد سے میرے بچوں کی جان بچائی ہے،خاتون کا کہنا تھاکہ میرا خاوند دماغی مریض ہے جس کاعلاج چل رہا ہے

    دوسری طرف ایس پی پٹرولنگ پولیس نے اپنے جوانوں کی لازوال کارکردگی کوسراہا اور بچوں کو تحائف دیکر والدہ کے حوالے کیا.

    دوسری طرف شہریوں کا کہنا ہے دونوں واقعات میں ملوث کرداروں کو دماغی مریض بتایا جارہا ہے ،سنگدلی میں ملوث دونوں کرداروں کی اعلیٰ پیمانےکی تحقیقات کی جائیں اور ملوث عناصر کو عبرت ناک سزائیں دی جائیں تاکہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں.

  • ڈی جی کینال میں دوستوں کے ساتھ نہانے ہوئے نوجوان ڈوب کرجاں بحق

    ڈی جی کینال میں دوستوں کے ساتھ نہانے ہوئے نوجوان ڈوب کرجاں بحق

    ڈیرہ غازی خان، باغی ٹی وی (نیوز رپورٹر شاہد خان )ڈی جی کینال میں دوستوں کے ساتھ نہانے کے لیے انے والا نوجوان محمد شہزاد ڈوب کر جاں بحق

    تفصیل کے مطابق محمد شہزاد جس کی عمر 24 سال ہے اور وہ 31 بلاک کا رہائشی ہے دوپہر میں ماں باپ کو بتائے بغیر دوستوں کے ساتھ نہانے کے لیے ڈی جی کینال میں آگیا ،کنارے کیساتھ نہاتے نہاتے محمد شہزاد گہرے پانی میں چلا گیا اور ڈوب گیا

    اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں اور محمد شہزاد کی ڈیڈ باڈی کو ڈھونڈنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا لیکن تاحال ڈوبنے والے نوجوان کی لاش نہ مل سکی.

  • ڈیرہ غازی خان:بجلی کے بھاری بل اور لوڈشیڈنگ،جماعت اسلامی کا واپڈا کمپلیکس کے باہر احتجاج

    ڈیرہ غازی خان:بجلی کے بھاری بل اور لوڈشیڈنگ،جماعت اسلامی کا واپڈا کمپلیکس کے باہر احتجاج

    ڈیرہ غازی خان (باغی ٹی وی)بجلی کے بھاری بل اور لوڈشیڈنگ،جماعت اسلامی کا واپڈا کمپلیکس کے باہر احتجاج

    بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کا واپڈا کمپلیکس کے باہر احتجاجی مظاہرہ ،شدید نعرہ بازی کرتےہوئے دھرنا دیا،حکومت بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافہ فی الفورواپس لے ورنہ آفیسران وممبران اسمبلی کے گھروں کے سامنے دھرنا دیں گے

    غریب عوام فاقوں سے بھوکے مر رہے ہیں اور حکمران 100دنوں کی کارکردگی کا جشن منا رہے ہیں یہ بات ضلعی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر اشرف بزدار نے واپڈا کمپلیکس کے سامنے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہی

    انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے غلاموں نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے ،مہنگائی کے مارے لوگ خودکشیاں کررہے ہیں ناجائز حکمرانوں کی عیاشیاں ختم نہیں ہورہی ممبران اسمبلی عوم کی بات کرنے کی بجائے اپنی تنخواوں اور مراعات بڑھانے کی بات کرتے ہیں

    احتجاجی مظاہرین سے زاہد رمدانی، مرزا محمد عیسی ،حسنین فراز، اسحاق فراز،حافظ نعمان قیصرانی ، ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ حکومت فوری طور پر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے ورنہ ملک گیر ہڑتال کی کال دیں گے۔

  • آج سے ملک بھر میں بارشیں ہی بارشیں، اربن فلڈ نگ کا خدشہ

    آج سے ملک بھر میں بارشیں ہی بارشیں، اربن فلڈ نگ کا خدشہ

    ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی)محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آج سے یکم جولائی کے دوران بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے ،بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ، راجن پور، رحیم یار خان اور لیہ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج سےبحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک کے مشرقی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔جبکہ ہواکا کم دباؤ بھارتی گجرات کے جنوب میں ہے۔ اس موسمی نظام کے زیر اثر آج سے01 جولائی کے دوران مٹھی، عمرکوٹ، میرپور خاص، سانگھڑ، ٹنڈو الہ یار، بدین، ٹھٹھہ، کراچی، حیدرآباد، جامشورو، شہید بینظیر آباد، نوشہروفیروز، خیرپور، دادو، سکھر، جیکب آباد، کشمور اور لاڑکانہ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

    27 جون سے01 جولائی کے دوران: اسلام آباد/راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ،قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر اور میانوالی میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ وقفےوقفے سے بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری کا امکان ہے

    28 جون سے01 جولائی کے دوران: : گلگت بلتستان(دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گا نچھے، شگر)، کشمیر (وادی نیلم، مظفر آباد،راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور) میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ وقفےوقفے سے بارش کا امکان۔ اس دوران کشمیر کے بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے

    خیبر پختونخوا میں بھی 28 جون سے01 جولائی کے دوران دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، ہنگو اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

    جبکہ بلوچستان میں آج سے28جون کے دوران : لسبیلہ، خضدار، آواران، جھل مگسی، قلات، نصیر آباد، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی، کوہلو،ژوب اور بارکھان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

    28 سے30جون کو موسلا دھار بارش کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی ، لاہور، سیالکوٹ، گجرانوالہ اورنارووال میں اربن فلڈ نگ کا خدشہ ہے
    آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے ، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ بھی ہے.جس کی بناپر تمام متعلقہ اداروں کو ” الرٹ “رہنے اور کسی ناخشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    پنجاب ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (ڈی جی پی ڈی ایم) نے1 جولائی سے پنجاب میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی ہے،اس حوالے سے صوبے بھر کی انتظامیہ کو مون سون بارشوں سے متعلق مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔

    پی ڈی ایم اے نے مراسلہ میں کہا ہے کہ رواں سال مون سون بارشیں 35 فیصد تک زیادہ ہونے کے خطرات ہیں،جولائی کے پہلے ہفتے میں 15 سے 50 ملی میٹر بارش کے امکانات ہیں۔جولائی کے دوسرے ہفتے میں 25 سے 35 ملی میٹر بارشیں متوقع ہیں،جولائی کے تیسرے ہفتے میں بالائی پنجاب ساؤتھ پنجاب میں 15 سے 25 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے جبکہ جولائی کے چوتھے ہفتے میں 50 سے 70 ملی میٹر بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی ہے۔

  • ڈیرہ غازیخان:تھانہ گدائی کے علاقہ میں رشتہ کے تنازعہ پرفائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 4 افراد زخمی

    ڈیرہ غازیخان:تھانہ گدائی کے علاقہ میں رشتہ کے تنازعہ پرفائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 4 افراد زخمی

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگارشہزادخان)تھانہ گدائی کے علاقہ میں رشتہ کے تنازعہ پرفائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 4 افراد زخمی

    تفصیل کے مطابق علاقہ تھانہ گدائی پتی تونمی کھوسہ تومیوال میں میں رشتہ کے تنازعہ پر دو فریقین میں لڑائی کےمعاملہ کا ڈی پی او سید علی نے نوٹس لے لیا۔

    ایس پی انوسٹی گیشن بختیار احمد خان،اے ایس پی سٹی سرکل نے موقع پر وزٹ کیا،ایس ایچ او نے بتایا کہ کھوسہ تومیوال خاندان کے درمیان رشتہ کے تنازعہ پر آپس میں لڑائی ہوئی۔

    فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔

    اطلاع ملتے ہیں تھانہ گدائی پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کاروائی شروع کر دی۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہےجبکہ جانبحق ہونے والے شخص کو برائے پوسٹ مارٹم ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

    ڈی پی او سید علی کی ہدایت پر تھانہ گدائی پولیس نے قانون کے مطابق کارروائی شروع کر دی ہے،وقوعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

    ایس ایچ او کاکہنا ہے کہ شرپسند عناصروں کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

  • ڈیرہ غازیخان:بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

    ڈیرہ غازیخان:بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی(نامہ نگارشہزادخان)گذشتہ روز جماعت اسلامی کے زیر اہتمام بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،شرکاءنے بینر اور پلے کارڈ اٹھا کر بھرپور نعرہ بازی کی،بجلی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے آزاد کشمیر کی طرح پورے پاکستان میں بجلی کے نرخ یکساں کئے جائیں ورنہ احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیاجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم کی کال پر پورے ملک کی طر ح ڈیرہ غازیخان میں بھی ریلوے روڈ پر احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا شرکاءسے ڈاکٹر اشرف بزدار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فارم 47کی پیداوار نے بجلی کے بلوں میں اضافہ کرکے عوام کا خون چوسنا شروع کر دیا گیا ہے ہمیں ایک ممبر اسمبلی 3 لاکھ کا پڑتا ہے یہ گونگے بہرے ممبران اسمبلی عوام کی آوزا بننے کی بجائے اسمبلیوں میں جاکر عیاشیاں کرتے ہیں

    انہیں عوام سے کوئی سروکار نہیں غریب لوگ آئے لوگ خودکشیاں کررہے رہے ہیں، تنخواہ دار طبقہ کی پوری تنخواہ بجلی کے بلوں میں چلی جاتی ہے وہ گھر کا خرچہ کیسے چلائیں ب،ے روزگار نوجوان نوکریاں نہ ملنے کی وجہ سے جرائم میں ملوث ہو رہے ہیں،

    لاکھوں روپے تنخواہ لینے والے آفیسران کے بجلی کے یونٹ فری ہیں، پٹرول فری ہے جبکہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں حکومت فوری پر بجلی پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے اس موقع پر مرزامحمد عیسٰی ،حسنین فراز،شکیل احمدانی،حافظ عثمان مرزا،میاں عثمان نذیر ،و دیگر نے خطاب کیا۔

  • ڈیرہ غازی خان :عید الاضحیٰ کے دوران مثالی صفائی کرنے والے سینیٹری ورکرز کو کمشنر آفس میں مدعو کیا گیا

    ڈیرہ غازی خان :عید الاضحیٰ کے دوران مثالی صفائی کرنے والے سینیٹری ورکرز کو کمشنر آفس میں مدعو کیا گیا

    ڈیرہ غازیخان ،باغی ٹی وی( نیوز رپورٹرشاہد خان) ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں عید الاضحیٰ کے دوران مثالی صفائی کرنے والے سینیٹری ورکرز کو کمشنر آفس میں مدعو کیا گیا۔

    کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے ورکرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران شریک تھ،ے کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ شدید گرمی میں 20،20 گھنٹے ڈیوٹی انجام دینے والے سینیٹری ورکرز اصل ہیرو ہیں۔

    انہوں نے اپنا پسینہ بہا کر علاقہ کو صاف رکھا۔کمشنر نے ورکرز سے کہا کہ ڈی جی خان ڈویژن میں مثالی صفائی پر انتظامیہ اور عوام آپ کے مشکور ہیں۔

  • ڈیرہ غازی خان :محرم الحرام کی آمد،ڈی پی او کا سیکورٹی انتظامات کے لئے جلوس روٹ کا وزٹ

    ڈیرہ غازی خان :محرم الحرام کی آمد،ڈی پی او کا سیکورٹی انتظامات کے لئے جلوس روٹ کا وزٹ

    ڈیرہ غازی خان، باغی ٹی وی( نیوز رپورٹر شاہد خان ) ڈی پی او سید علی نے محرم الحرام کی آمد کے حوالے سے سیکورٹی انتظانات چیک کرنے کے لئے روٹ جلوس کا وزٹ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سید علی نے محرم الحرام کے حوالے سے نکالے جانے والے بڑے جلوس کے روٹ کیا وزٹ کیا۔انہوں نے کہا محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے بھر پور انتظامات عمل میں لائے جا رہے ہیں جلوس و مجالس کی سیکورٹی کے لئے ضلع ڈیرہ غازیخان میں سینکڑوں پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے، ضلع پولیس کے ساتھ ساتھ ایلیٹ فورس اور ٹریفک پولیس بھی اپنی اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

    ڈی پی او نے انچارج سیکورٹی کو ہدایت کی کہ ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاران کو ڈیوٹی کی حساسیت کے بارے میں بریفنگ دیں گے اور جلوس کے راستوں میں آنے والی عمارتوں کی چھتوں پر سیکیورٹی ڈیوٹی کو ایس او پی کے مطابق یقینی بناتے ہوۓ تمام آفسیر و اہلکار ڈیوٹی الرٹ ہو کر انجام دینے کے پابند ہوں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہو۔

  • ڈیرہ غازی خان :برائی کے اڈے اورتھیٹر بند کرانے پر ڈی پی او   کا شکریہ

    ڈیرہ غازی خان :برائی کے اڈے اورتھیٹر بند کرانے پر ڈی پی او کا شکریہ

    ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی)ڈیرہ غازی خان میں برائی کے اڈے اور دونوں تھیٹر بند کرانے پر ڈی پی او سید علی کاظمی کا شکریہ ادا کرتے ہیں ترجمان جمعیت سفیرامن مولانا قاری جمال عبدالناصر

    ان کے ساتھ جمیعت علماء اسلام کے رہنماوں ملک فیض محمد ایڈووکیٹ، احمد حسن خان کھلول ،مولانا فہد عزیز بلوچ، ملک عبدالباسط خان ایڈووکیٹ، ابوبکر خان لغاری ،غلام حیدر خان چنگوانی، اکرم خان لودھی ودیگر نے کہا کہ پاکستان پاکیزہ ملک ہے، اس میں زنا جوا شراب کلچر مغربی تہذیب کیخلاف قوم متحد ہے

    انتظامیہ افسران کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان آرپی او ڈوپژن ڈیرہ غازیخان ڈی پی او ڈی جی خان سے استدعا کرتے ہیں جس طرح لاری اڈے اور ناز تھیٹر کیخلاف ایکشن لیکر سیل کیا ہے اسی طرح ڈویژن بھر کے سیکورٹی ادارے اور پولیس کو حکم دیا جائے کی جنگی بنیادوں پر فحاشی، عریانی، جوا ،نشہ شراب کے اڈوں پر آپریشن کریں اور انکا خاتمہ کریں

    ان شاء اللہ امن وامان کے حوالے سے ڈیرہ غازی خان پنجاب کا مثالی ڈوپژن بن جائیگا ایک بار پھر ہم ڈویژن انتظامیہ ،ضلعی انتظامیہ اور ڈی پی او سید علی کاظمی کا شکریہ ادا کرتے ہیں.