Baaghi TV

Category: ڈیرہ غازی خان

  • ڈیرہ غازیخان:بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

    ڈیرہ غازیخان:بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی(نامہ نگارشہزادخان)گذشتہ روز جماعت اسلامی کے زیر اہتمام بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،شرکاءنے بینر اور پلے کارڈ اٹھا کر بھرپور نعرہ بازی کی،بجلی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے آزاد کشمیر کی طرح پورے پاکستان میں بجلی کے نرخ یکساں کئے جائیں ورنہ احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیاجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم کی کال پر پورے ملک کی طر ح ڈیرہ غازیخان میں بھی ریلوے روڈ پر احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا شرکاءسے ڈاکٹر اشرف بزدار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فارم 47کی پیداوار نے بجلی کے بلوں میں اضافہ کرکے عوام کا خون چوسنا شروع کر دیا گیا ہے ہمیں ایک ممبر اسمبلی 3 لاکھ کا پڑتا ہے یہ گونگے بہرے ممبران اسمبلی عوام کی آوزا بننے کی بجائے اسمبلیوں میں جاکر عیاشیاں کرتے ہیں

    انہیں عوام سے کوئی سروکار نہیں غریب لوگ آئے لوگ خودکشیاں کررہے رہے ہیں، تنخواہ دار طبقہ کی پوری تنخواہ بجلی کے بلوں میں چلی جاتی ہے وہ گھر کا خرچہ کیسے چلائیں ب،ے روزگار نوجوان نوکریاں نہ ملنے کی وجہ سے جرائم میں ملوث ہو رہے ہیں،

    لاکھوں روپے تنخواہ لینے والے آفیسران کے بجلی کے یونٹ فری ہیں، پٹرول فری ہے جبکہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں حکومت فوری پر بجلی پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے اس موقع پر مرزامحمد عیسٰی ،حسنین فراز،شکیل احمدانی،حافظ عثمان مرزا،میاں عثمان نذیر ،و دیگر نے خطاب کیا۔

  • ڈیرہ غازی خان :عید الاضحیٰ کے دوران مثالی صفائی کرنے والے سینیٹری ورکرز کو کمشنر آفس میں مدعو کیا گیا

    ڈیرہ غازی خان :عید الاضحیٰ کے دوران مثالی صفائی کرنے والے سینیٹری ورکرز کو کمشنر آفس میں مدعو کیا گیا

    ڈیرہ غازیخان ،باغی ٹی وی( نیوز رپورٹرشاہد خان) ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں عید الاضحیٰ کے دوران مثالی صفائی کرنے والے سینیٹری ورکرز کو کمشنر آفس میں مدعو کیا گیا۔

    کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے ورکرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران شریک تھ،ے کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ شدید گرمی میں 20،20 گھنٹے ڈیوٹی انجام دینے والے سینیٹری ورکرز اصل ہیرو ہیں۔

    انہوں نے اپنا پسینہ بہا کر علاقہ کو صاف رکھا۔کمشنر نے ورکرز سے کہا کہ ڈی جی خان ڈویژن میں مثالی صفائی پر انتظامیہ اور عوام آپ کے مشکور ہیں۔

  • ڈیرہ غازی خان :محرم الحرام کی آمد،ڈی پی او کا سیکورٹی انتظامات کے لئے جلوس روٹ کا وزٹ

    ڈیرہ غازی خان :محرم الحرام کی آمد،ڈی پی او کا سیکورٹی انتظامات کے لئے جلوس روٹ کا وزٹ

    ڈیرہ غازی خان، باغی ٹی وی( نیوز رپورٹر شاہد خان ) ڈی پی او سید علی نے محرم الحرام کی آمد کے حوالے سے سیکورٹی انتظانات چیک کرنے کے لئے روٹ جلوس کا وزٹ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سید علی نے محرم الحرام کے حوالے سے نکالے جانے والے بڑے جلوس کے روٹ کیا وزٹ کیا۔انہوں نے کہا محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے بھر پور انتظامات عمل میں لائے جا رہے ہیں جلوس و مجالس کی سیکورٹی کے لئے ضلع ڈیرہ غازیخان میں سینکڑوں پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے، ضلع پولیس کے ساتھ ساتھ ایلیٹ فورس اور ٹریفک پولیس بھی اپنی اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

    ڈی پی او نے انچارج سیکورٹی کو ہدایت کی کہ ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاران کو ڈیوٹی کی حساسیت کے بارے میں بریفنگ دیں گے اور جلوس کے راستوں میں آنے والی عمارتوں کی چھتوں پر سیکیورٹی ڈیوٹی کو ایس او پی کے مطابق یقینی بناتے ہوۓ تمام آفسیر و اہلکار ڈیوٹی الرٹ ہو کر انجام دینے کے پابند ہوں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہو۔

  • ڈیرہ غازی خان :برائی کے اڈے اورتھیٹر بند کرانے پر ڈی پی او   کا شکریہ

    ڈیرہ غازی خان :برائی کے اڈے اورتھیٹر بند کرانے پر ڈی پی او کا شکریہ

    ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی)ڈیرہ غازی خان میں برائی کے اڈے اور دونوں تھیٹر بند کرانے پر ڈی پی او سید علی کاظمی کا شکریہ ادا کرتے ہیں ترجمان جمعیت سفیرامن مولانا قاری جمال عبدالناصر

    ان کے ساتھ جمیعت علماء اسلام کے رہنماوں ملک فیض محمد ایڈووکیٹ، احمد حسن خان کھلول ،مولانا فہد عزیز بلوچ، ملک عبدالباسط خان ایڈووکیٹ، ابوبکر خان لغاری ،غلام حیدر خان چنگوانی، اکرم خان لودھی ودیگر نے کہا کہ پاکستان پاکیزہ ملک ہے، اس میں زنا جوا شراب کلچر مغربی تہذیب کیخلاف قوم متحد ہے

    انتظامیہ افسران کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان آرپی او ڈوپژن ڈیرہ غازیخان ڈی پی او ڈی جی خان سے استدعا کرتے ہیں جس طرح لاری اڈے اور ناز تھیٹر کیخلاف ایکشن لیکر سیل کیا ہے اسی طرح ڈویژن بھر کے سیکورٹی ادارے اور پولیس کو حکم دیا جائے کی جنگی بنیادوں پر فحاشی، عریانی، جوا ،نشہ شراب کے اڈوں پر آپریشن کریں اور انکا خاتمہ کریں

    ان شاء اللہ امن وامان کے حوالے سے ڈیرہ غازی خان پنجاب کا مثالی ڈوپژن بن جائیگا ایک بار پھر ہم ڈویژن انتظامیہ ،ضلعی انتظامیہ اور ڈی پی او سید علی کاظمی کا شکریہ ادا کرتے ہیں.

  • کوٹ ادو، پسند کی شادی کرنے والے  میاں بیوی قتل

    کوٹ ادو، پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی قتل

    کوٹ ادو(باغی ٹی وی ) سنانواں میں غیرت کے نام پر ایک شادی شدہ جوڑے کو قتل کردیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ شازیہ بی بی نے ایک سال قبل گھر سے بھاگ کر اپنے پہلے شوہر تنویر سے نکاح منسوخ کروایا تھا۔ اس کے بعد اس نے طارق سے شادی کی تھی۔

    شازیہ کے اہل خانہ نے طارق کے خلاف اغوا کا مقدمہ بھی درج کروایا تھا مگر بعدازاں جوڑے کی طرف سئ نکاح نامہ پیش کیے جانے پر اغوا کا مقدمہ خارج کردیا گیا تھا۔

    مرتے وقت خاتون نے جو بیان دیا اس کے مطابق شازیہ بی بی کے بھائی دلاور، والد ہاشم اور سابق شوہر تنویر سمیت کئی افراد گھر میں داخل ہوئے اور فائرنگ کردی۔

    دوونوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے دیہی مرکز صحت سنانواں منتقل کردی گئیں۔ ایس ایچ او تھانہ سنانواں شاہد رضوان کے مطابق مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    دوسری طرف آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے کوٹ ادو علاقہ تھانہ سنانواں میں پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کے قتل کا واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او مظفر گڑھ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    آر پی او نے ڈی پی مظفر گڑھ کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچنے اور واقعہ کی جدید سائنسی بنیادوں پر تفتیش کرانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔آر پی او نے ہدایات جاری کیں کہ فرانزک ٹیموں کی مدد سے واقعہ کی تحقیقات عمل میں لائی جائیں اور تمام شواہد اکٹھے کیے جائیں ۔

    ملزمان کی گرفتاری کےلیے فوری طور پر ٹیمیں تشکیل دے کر ریڈ کیے جائیں اور ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے۔ڈی پی او لواحقین سےقریبی رابطہ رکھیں۔انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں ۔

    طارق اور شازیہ نے تقریبا ایک سال قبل پسند کی شادی کی تھی۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق خاتون کے والد، بھائی اور دیگر ملزمان کی فائرنگ سے میاں بیوی ہلاک ہوئے۔ قبل ازیں وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

  • راجن پور: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی

    راجن پور: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی

    راجن پور(باغی ٹی وی)ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی

    پولیس ذرائع کے مطابق راجن پور کے علاقے جام پورمیں پولیس ٹیم ایک گھر پر اشتہاری ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

    پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او راجن پور دوست محمد کا واقعہ کا فوری نوٹس ، ڈی پی او راجن پور ڈپٹی کمشنر راجن پور کے ہمراہ زخمی کانسٹیبل کی عیادت کے لیئے فوری ہسپتال پہنچ گئے،

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شہید کانسٹیبل محمد تنویر کی لازوال قربانی کو خراج عقیدت،کانسٹیبل محمد تنویر سے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوران جام شہادت نوش کیا، شہید کانسٹیبل محمد تنویر کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،

    انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہید کانسٹیبل کے اہل خانہ کی مدد کا اعلان کیا اور زخمی پولیس اہلکار کوبہترین علاج معالجے کی فراہمی کی ہدایت کی۔

  • ڈیرہ غازی خان : دو  روڈ ایکسیڈنٹ، 5 افراد جاں بحق، 7 زخمی

    ڈیرہ غازی خان : دو روڈ ایکسیڈنٹ، 5 افراد جاں بحق، 7 زخمی

    ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی) دو مختلف سڑک حادثے، 5 افراد جاں بحق، 7 زخمی،زخمییوں اورجاں بحق ہونے والوں کوریسکیو 1122 نے علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا، زخمیوں میں ایک بچی اور ایک 6سالہ بچہ بھی شامل ہے.

    پولیس حکام کے مطابق انڈس ہائی وے پر یارو موڑ کے قریب دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس میں 6 افراد زخمی ہوگئے ،حادثے کے بعد پیچھے سے آنے والی تیز رفتار کار بے قابو ہوکر زخمیوں پر چڑھ گئی ۔جس سے 3 افراد جاں بحق ہوگئےجبکہ ایک 4 سالہ بچی اور ایک6 سالہ بچے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے

    دوسرا حادثہ سخی سرور روڈ پر پیش آیا، جہاں دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں ،موٹرسائیکل ٹکرانے سے دو نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے ۔ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو امدادی کارروائیوں کے بعد علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراماسنٹر منتقل کردیا ہے۔

  • ڈیرہ غازیخان: پولیس مقابلہ کراس فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    ڈیرہ غازیخان: پولیس مقابلہ کراس فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی) پولیس مقابلہ کراس فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ریسکیو 15 کو ریاض حسین چانڈیہ سکنہ موضع پائیگاہ کی کال موصول ہوئی کہ نامعلوم ملزمان نے سیون سٹار رائس ملز کے قریب مرید حسین ولد نصیر چانڈیہ پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔

    پولیس پارٹی نے شہری کو زخمی کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کی شناخت حمزہ چانڈیہ کے نام سے ہوئی۔

    تھانہ گدائی کی پولیس ملزم حمزہ چانڈیہ کو اپنے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے لے جارہی تھی جب پل وٹو پہنچے تو اس کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔

    کراس فائرنگ میں ملزم حمزہ چانڈیہ زخمی ہوگیا جس کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال ڈی جی خان منتقل کردیا گیا ہے۔

    ڈیرہ غازیخان پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ایسے کریمینل اشخاص کے خلاف کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

  • کوٹ مبارک :غیر معیاری ،مضر صحتَ،حشرات ملی برف کی فروخت جاری،انتظامیہ خاموش

    کوٹ مبارک :غیر معیاری ،مضر صحتَ،حشرات ملی برف کی فروخت جاری،انتظامیہ خاموش

    کوٹ مبارک،باغی ٹی وی (نامہ نگارامداداللہ تھہیم )غیر معیاری ،مضر صحتَ،حشرات ملی برف کی فروخت جاری،انتظامیہ خاموش،پیر عادل میں قائم الحمد آئس فیکٹری کی تیارکردہ برف میں کیڑے مکوڑے اور حشرات کی بھرمار

    الحمد آئس فیکٹری آئس فیکٹری مالکان کی طرف سے فلٹریشن پلانٹس بھی نہیں چلائے جاتے اور زنگ آلود آلات سے ناقص برف تیار کر کے شہریوں کو بیماریوں میں مبتلا کیا جاتا ہے۔

    شدید گرمی کی وجہ سے مشروبات اور پانی کو ٹھنڈا کرنے کے لیے بغیر فلٹر شدہ آلودہ پانی سے تیار برف کا استعمال پیٹ اور معدے کی بیماریوں کا باعث بن رہاہے ،

    فوڈسیفٹی کی ٹیموں نے آج تک الحمد آئس فیکٹری کی انسپیکشن نہیں کی ہے ، ڈی جی فوڈاتھارٹی سے عوامی وسماجی حلقوں نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے.

  • ڈیرہ غازیخان:ریونیو دستاویزات غائب کرنے والے ریونیو افسران کے خلاف کارروائی کے احکامات

    ڈیرہ غازیخان:ریونیو دستاویزات غائب کرنے والے ریونیو افسران کے خلاف کارروائی کے احکامات

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگار شہزادخان)ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں ریونیو اہداف کے حصول میں ناکامی اور جان بوجھ کر ریونیو دستاویزات غائب کرنے والے ریونیو افسران کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔

    گمشدہ رپورٹ ہونے والی 582 دستاویزات کی برآمدگی کیلئے ٹائم لائنز مقرر کردی گئیں۔

    کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتےہوئے کہا کہ مسنگ میو ٹیشنز اور دیگر دستاویزات کی برآمدگی میں ناکامی پر پٹواریوں اور تحصیلداروں کو ملازمت سے فارغ کرنے سمیت دیگر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز،ایڈیشنل کمشنر ریونیوفخرالاسلام ڈوگر،اے ڈی سی آرنعمان فاروق،اسسٹنٹ کمشنرز اور ریونیو آفیسرز شریک تھے

    کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے ریونیو معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ گمشدہ ظاہر کرنے والے انتقالات اور دیگر ریونیو دستاویزات کی برآمدگی کیلئے ڈپٹی کمشنرز خود نگرانی کریں۔

    انہوں نے کہا کہ آبیانہ،مالیہ،زرعی انکم ٹیکس،سٹیمپ ڈیوٹی اور سرکاری واجبات کی سوفیصد وصولی یقینی بنائی جائے ،سرکاری فرائض کی انجام دہی میں عدم دلچسپی برداشت نہیں ہوگی۔

    اہداف کے حصول میں ناکامی پر ریونیو افسران سے حلقے بھی واپس لئے جاسکتے ہیں۔