Baaghi TV

Category: ڈیرہ غازی خان

  • ڈیرہ غازیخان :سالانہ ڈویلپمنٹ پروگرام ، نئی ترقیاتی سکیموں بارے اجلاس منعقد ہوا

    ڈیرہ غازیخان :سالانہ ڈویلپمنٹ پروگرام ، نئی ترقیاتی سکیموں بارے اجلاس منعقد ہوا

    ڈیرہ غازیخان باغی ٹی وی( نیوز رپورٹرشاہد خان ) ڈیرہ غازیخان میں سالانہ ڈویلپمنٹ پروگرام2024-25 کی نئی ترقیاتی سکیموں بارے اجلاس ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرصدارت منعقد ہوا۔نئی ترقیاتی سکیموں کیلئے تمام محکموں کو جلد ورکنگ مکمل کرنے کا حکم،بڑی سڑکوں کی تعمیر کیلئے آبادی،ٹریفک فلو کو مدنظر رکھا جائے گا۔نئی سکیموں کیساتھ آن گوئنگ سکیموں کیلئے بھی فنڈز کی دستیابی کو یقینی بنایا جائیگا۔

    ڈیرہ غازیخان شہر کا سب سے بڑا سیوریج ایشو حل ہوگا۔آبادی کو مدنظر رکھتے ہوئے مفاد عامہ کا خصوصی خیال رکھا جائے گا۔حکومتی فنڈز کے درست مصرف کیلئے افسران کو سائٹس کا معائنہ کرنے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔اجلاس میں ہائی وے، بلڈنگز،پی ایچ ای،کے ایس ڈی اے،پی ایچ اے،انہار،سپورٹس،سکولز و ہائر ایجوکیشن کی سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔

    ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی ترقیاتی سکیموں کیلئے آن گراؤنڈ پلاننگ کی جائے،ادارہ سربراہان محنت کریں،آن گوئنگ سکیموں کے جاری کاموں میں کوالٹی کو یقینی بنایا جائے، ڈپٹی کمشنر نے کہا سکولوں کی سکیموں کی سخت جانچ پڑتال کی جائے،بنیادی ہیلتھ یونٹس میں پبلک ڈیٹا کو ضرور ملحوظ خاطر رکھا جائے،

    ڈیرہ غازیخان کے باسیوں کا معیارِ زندگی بہتر بنانے کیلئے کام جاری رکھا جائے،سیلاب سے بچاؤ کیلئے انہار سکیموں پر زیادہ کام کرنیکی ضرورت ہے،مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ سپورٹس کی سکیموں میں نوجوانوں کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے،واٹر فلٹریشن سکیموں کیلئے فنڈز ضائع نہیں کرنے دونگا،یونین کونسلوں میں صفائی و ستھرائی کیلئے منظم حکمتِ عملی بنائی جائے،سیکٹر وائز نئی سکیموں کیلئے بار بار اجلاس بلائے جائینگے۔

    اجلاس میں پولیٹیکل اسسٹنٹ محمداسد چانڈیہ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ امیر مسلم،ڈی جی پی ایچ اے قدسیہ ناز،ڈاکٹر ادریس لغاری،عبدالرحمن،ڈی ایس پی امتیاز چنگوانی،ایکسیئن محمد شفیق،رانا منور اقبال،انجینئر احمد کمال،زرینہ بی بی،ڈاکٹرغلام نظام الدین اوردیگر افسران موجود تھے۔

  • ڈیرہ غازیخان : مرغیوں کی آلائش سے بنایا گیا  500 لیٹر خوردنی تیل پکڑا گیا

    ڈیرہ غازیخان : مرغیوں کی آلائش سے بنایا گیا 500 لیٹر خوردنی تیل پکڑا گیا

    ڈیرہ غازی خان باغی ٹی وی( نیوز رپورٹر شاہد خان )ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی ہدایت پر خوراک میں جعل سازی کا ایک اور منصوبہ ناکام بنادیا گیا،ڈائریکٹر آپریشنز شہزاد خان مگسی کی سربراہی میں ملتان روڈ پر خوردنی تیل سے بھری گاڑی پکڑی گئی،پولٹری ویسٹ سے تیار 500 لٹر خوردنی تیل ضبط جبکہ سپلائر کے خلاف مقدمہ درج۔

    ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی خصوصی ہدایت پر خوراک میں جعلسازی کرنے والوں کیخلاف پنجاب بھر میں کارروائیاں جاری ہیں۔فوڈ سیفٹی ٹیم نے ملتان روڈ پر خوردنی تیل سے بھری گاڑی دھر لی گئی۔ڈرمز کے اوپر سیلنگ اور لیبلنگ نہیں کی گئی تھی۔بغیر لیبلنگ کے کھلا آئل خوراک کی تیاری میں استعمال کیلئے سپلائی کیا جارہا تھا۔

    کارروائی ویجلنس ٹیم کی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔غیر معیاری تیل مختلف فوڈ پروڈکشن یونٹس، ہوٹلوں اور پاپڑ فیکٹریوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔خوردنی تیل کے سیمپل لے کر مزید جانچ کیلیے لیبارٹری بھجوا دیے گئے۔

    اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ خوراک میں کھلے اور غیر معیاری آئل کا استعمال مہلک امراض کا باعث بنتا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ خوراک کے نام پر انسانی جانوں سے کھلواڑ کرنے معاشرے کیلیے ناسور، کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

  • الیکشن کے معاملات میں کمشنرز   کا کوئی ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ کردار نہیں;کمشنر ڈی جی خان

    الیکشن کے معاملات میں کمشنرز کا کوئی ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ کردار نہیں;کمشنر ڈی جی خان

    ڈیرہ غازیخان .الیکشن کے معاملات میں کمشنرز کا کوئی ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ کردار نہیں;کمشنر ڈی جی خان ڈاکٹر ناصر محمود بشیر

    کمشنر ڈی جی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کمشنر راولپنڈی کی پریس کانفرنس کے معاملہ پرپریس ریلیزجاری کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کے معاملات میں کمشنرز کا کوئی ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ کردار نہیں،‏ کمشنر نہ تو ڈی آر او، آر او یا پریذائیڈنگ آفیسر ہوتا ہے اور نہ ہی الیکشن کے کنڈکٹ میں اس کا کوئی براہ راست کردار ہوتا ہے

    کمشنرز روزمرہ کے انتظامی امور نبھاتے ہیں،الیکشن کمیشن کی زیر نگرانی انتخابات کرائے جاتے ہیں،ریجنل اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کی زیر نگرانی ڈپٹی کمشنرز نے بطور ڈی آر او اور دیگر افسران نے بطور آر او ذمہ داری نبھائی

    ڈی آر اوز،آر اوز اور پریذائیڈنگ افسران سمیت انتخابی عملہ نے قانون اور ضابطہ کے مطابق آزادانہ فرائض انجام دئیے

  • ڈیرہ غازیخان:موٹر سائیکل ڈکیتی کرنے کی کوشش،ڈکیت ہلاک ،2 راہگیر زخمی

    ڈیرہ غازیخان:موٹر سائیکل ڈکیتی کرنے کی کوشش،ڈکیت ہلاک ،2 راہگیر زخمی

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرجواداکبربھٹی )موٹر سائیکل ڈکیتی کرنے کی کوشش،ڈکیت ہلاک ،2 راہگیر زخمی
    تفصیل کے مطابق تھانہ کالا کے علاقے کالا کالونی میں ڈاکووں کی راہگیر سے موٹر سائیکل ڈکیتی کرنے کی کوشش،اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ کالا، شہزاد افضل ASI معہ ٹیم موقع پر پہنچ گئے۔

    پولیس کے پہنچتے ہی ڈاکوؤں کی پولیس اور عوام پر اندھا دھند فائرنگ،فائرنگ کی زد میں آ کر ڈاکوؤں کا اپنا ساتھی بلال عرف بلالی ہلاک جبکہ دو راہگیر ارشاد حسین اور خادم حسین زخمی ہوگئے ،

    طیش میں آئی عوام کی طرف سے ڈاکوؤں کو مارنے کی کوشش،ایس ایچ او تھانہ کالا نے ڈاکووں کو گرفتار کر کے تھانہ منتقل کر دیا۔جبکہ مشتعل عوام الناس کی طرف سے sho تھانہ کالا اور نفری پر بھی تشدد کرنے کی کوشش کی گئی

    ایس پی انوسٹی گیشن بختیار احمد سرکل آفیسر اور دیگر نفری ہمراہ موقع پر پہنچ گئے،تھانہ کالا پولیس مزید قانونی کارروائی عمل میں لا رہی ہے،ڈیرہ غازیخان پولیس کے جوان عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کے لئے الرٹ ہیں۔

  • ڈیرہ غازیخان:ڈپٹی کمشنر  کی زیرصدارت  ڈیویلپمنٹ منصوبوں بارے اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا

    ڈیرہ غازیخان:ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت ڈیویلپمنٹ منصوبوں بارے اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا

    ڈیرہ غازیخان ،باغی ٹی وی( نیوز رپورٹر شاہد خان )ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان مہر شاہد زمان لک کی زیرصدارت ڈیویلپمنٹ منصوبوں بارے اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

    اجلاس میں اے ڈی سی غلام مصطفی،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ امیرمسلم،سی ای او عبدالرحمن،ایکسیئن محمد شفیق،ڈی ایس پی امتیاز چنگوانی،زرینہ بی بی،شہزاد نذیر،فخر حبیب،طاہر نقاش ودیگر افسران موجود تھے۔

    اجلاس میں ہائی وے،بلڈنگز،پی ایچ ای،آئی ڈیپ،کے ایس ڈی اے،پی ایچ اے،انہار،سپورٹس،ہائر ایجوکیشن کی سکیموں کا جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں کوالٹی ورک کو یقینی بنایا جائے،ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کیلئے کنٹریکٹرز اور لیبر کو متحرک کیا جائے،بہتر پبلک سروس ڈیلیوری سے لوگوں کو ضرور ریلیف دلایا جائے،

    مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان میں لوگوں کا معیارِ زندگی بہتر بنانے کیلئے کام جاری رکھا جائے،ترقیاتی کاموں میں تعمیراتی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

  • ڈیرہ غازی خان :پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اشیائے خوردنی میں ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں

    ڈیرہ غازی خان :پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اشیائے خوردنی میں ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں

    ڈیرہ غازی خان، باغی ٹی وی( نیوز رپورٹر شاہد خان)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اشیائے خوردنی میں ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں
    ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایت پر ملاوٹی خوراک بیچنے والوں کیخلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے تونسہ بائی پاس ڈی جی خان میں سکول کنٹین کو آئل تبدیلی ریکارڈ نہ ہونے،پروڈکشن ایریا میں گندگی پائے جانے پر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا۔

    اسی طرح 5 مرلہ سکیم،ریلوے روڈ کوٹ ادو مظفرگڑھ میں 2 ملک شاپس کو پانی ملا دودھ فروخت کرنے،ورکرز کے میڈیکلز سرٹیفکیٹس نہ ہونے پر 21 ہزارروپے کے جرمانے عائد کر دیے گئے۔

    اس کے علاوہ صدر بازار پرانا پوسٹ آفس کوٹ مٹھن میں کریانہ سٹور کو ناقابلِ سراغ مصالحے فروخت کرنے جبکہ دبئی کالونی عاقل پور روڈ پر واقع گرائنڈگ یونٹ کو تیار اشیاء پر لیبلنگ نہ کرنے پر یکساں 10 ہزارروپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

    اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں کارروائیاں جاری ہیں۔

  • ڈیرہ غازیخان:سیوریج سسٹم تباہ،گندہ پانی سڑکوں اور گلیوں میں ٹھاٹھیں مارنے لگا

    ڈیرہ غازیخان:سیوریج سسٹم تباہ،گندہ پانی سڑکوں اور گلیوں میں ٹھاٹھیں مارنے لگا

    ڈیرہ غازیخان ،باغی ٹی وی( نیوز رپورٹر شاہد خان ) سیوریج سسٹم تباہ،گندہ پانی سڑکوں اور گلیوں میں ٹھاٹھیں مارنے لگا
    بلخ سرور سٹی،میڈیسن مارکیٹ،فرید آباد،مہتر کالونی،پیر قتال موڑ سمیت شہر کے بیشتر علاقوں میں سیوریج کے گندے بدبو دار پانی کا راج،تمام علاقے تعفن میں ڈوب گئے، میڈیسن مارکیٹ کے تاجروں کا احتجاج، علاقہ مکین نقل مکانی پر مجبور،

    کارپوریشن افسران اور عملہ بے حس،اہل علاقہ کو کئی خطرناک اور جان لیوا بیماریوں نے گھیر لیا،بار ہا شکایات درج کرانے کے باوجود بھی کارپوریشن کا عملہ ٹس سے مس نہ ہوا،بلخ سرور سٹی،میڈیسن مارکیٹ،فرید آباد،مہتر کالونی،پیر قتال موڑ سمیت شہر کے بیشتر علاقوں کے مکینوں امجد امین،الٰہی بخش،محمد سہیل،شیخ شہزاد،مبین احمد،سلیم،نعیم لطیف،اختر،ظہیر،نوازو دیگر نے شدید احتجاج کرتے ہو ئے بتایا کہ سیوریج کی بندش کی وجہ سے کاروبارٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں،

    چوک اور گلیاں جھیل کے مناظر پیش کر رہی ہیں گندے پانی کی وجہ سے مکینوں کی قیمتی سکنی و کمرشل املاک کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے، گلیوں اور گھروں میں سیوریج کے پانی کی موجودگی سے جہاں آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہاں سکول جانے والے طلبا و طالبات بھی مشکلات کا شکار ہیں مکینوں کے مطابق گلیوں میں سیوریج کا گندہ پانی بھر جانے سے بازار اور دکانوں سے اشیاء خوردونوش کی خریداری کیلئے بھی مشکلات در پیش ہیں

    کارپوریشن کے افسران کی دانستہ مجرمانہ غفلت کے باعث شہر غلاظت اور گندگی کی تصویر بن چکا ہے اور سیوریج کے پانی میں ڈوبا ہوا ہے علاقہ مکینوں نے مزید بتایا کہ سیوریج کے گندے پانی پر پیدا ہونے والے زہریلے مچھر خطرناک بیماریوں کا باعث بن رہے ہیں جبکہ صفائی ستھرائی نہ ہونے سے تعفن کے باعث سانس لینے میں بھی دشواری پیدا ہو چکی ہے

    میٹروپولیٹن کارپوریشن کے عملہ کو بارہا شکایات درج کرائی گئیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو ئی، علاقہ مکینوں نے کمشنر ڈیرہ وایڈمنسٹریٹر کارپوریشن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر،سی او مسرت عباس سے مطالبہ کیا ہے کہ بلخ سرور سٹی،میڈیسن مارکیٹ،فرید آباد،مہتر کالونی،پیر قتال موڑ سمیت شہر کے بیشتر علاقوں میں سیوریج سسٹم فوری بحال کیا جائے۔

  • ڈیرہ غازیخان: انسداد پولیو کی قومی مہم26فروری تا یکم مارچ تک جاری رہیگی

    ڈیرہ غازیخان: انسداد پولیو کی قومی مہم26فروری تا یکم مارچ تک جاری رہیگی

    ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی ) انسداد پولیو کی قومی مہم26فروری تا یکم مارچ تک جاری رہیگی
    حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق ڈیرہ غازیخان انتظامیہ انسداد پولیو کیلئے الرٹ ہے۔ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازی خان میں پونے آٹھ لاکھ بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائےجائیں گے۔

    انسداد پولیو مہم بارے اجلاس ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرصدارت کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر غلام مصطفیٰ،سی ای اوہیلتھ ڈاکٹر ادریس لغاری،ڈی ایچ او ڈاکٹر علی ہاشم،ڈی ایس وی عطاء اللہ ساجد،ڈبلیو ایچ او،یونیسیف کے نمائندوں سمیت متعلقہ افسران شریک تھے۔

    ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع سے پولیو خاتمے کیلئے بھرپور جدوجہد کی جائے،مہم کو سنجیدہ لیا،کمی کوتاہیوں کو دور کیا جائے،مطلوبہ رزلٹ کا حصول لازمی ہے،کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کروں گا،مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ موقع پر کام کی چیکنگ ہوگی، میں خود بھی فیلڈ وزٹس کروں گا،مائیکرو پلان کے تحت پولیو ورکرز کو ایکٹیو کیا اورغلطیوں کا اعادہ نہ کیا جائے،

    مہم میں کوتاہیاں سامنے آئیں تو ذمہ داروں کو سخت تادیبی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑے گا،الائیڈ محکمے انسداد پولیو مہم کی آگاہی کا عمل جاری رکھیں۔

  • ڈیرہ غازی خان:ڈاکؤؤں سے مقابلہ، آئی جی پنجاب نے جوانوں کو شاباش ، نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا

    ڈیرہ غازی خان:ڈاکؤؤں سے مقابلہ، آئی جی پنجاب نے جوانوں کو شاباش ، نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا

    ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی) علاقہ تھانہ کوٹ مبارک میں ڈاکؤؤں سے پولیس مقابلہ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ڈاکوؤں سے مقابلہ کرنے والی ٹیم سے بذریعہ ویڈیو کال خصوصی گفتگو کی۔ جوانمردی سے ڈاکؤؤں کا مقابلہ کرنے پر جوانوں کو شاباش دی اور نقد انعام پانچ لاکھ روپے اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔

    ڈیرہ غازی خان علاقہ تھانہ کوٹ مبارک میں ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ کرنے والی سپیشل آپریشنل یونٹ کی ٹیم سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے بذریعہ ویڈیو کال خصوصی گفتگو کی ۔ جوانوں سے آپریشن سے متعلق تفصیلات حاصل کیں اورجوانمردی سے ڈاکوؤں کا مقابلہ کرنے پر جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔

    آئی جی پنجاب نے مقابلہ کے دوران شہید ہونے والے اہلکار شہریارکی جرات و بہادری پر خصوصی خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ۔

    شہید کی فیملی کو کسی بھی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گےاور شہید کےخاندان کی مکمل کفالت کریں گے۔ آئی جی پنجاب نے آپریشن کی بہترین کمانڈ کرنے پر آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن(ر) سجاد حسن خان اور ڈی پی او احمد محی الدین کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

    اس موقع پر آئی جی پنجاب نے ڈاکوؤں کا مقابلہ کرنے والی ایس او یو ٹیم کے لیئے پانچ لاکھ روپئے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا

  • ڈیرہ غازی خان:شہید کنسٹیبل شہریار کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی

    ڈیرہ غازی خان:شہید کنسٹیبل شہریار کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی

    ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی)پنجاب پولیس ایلیٹ فورس کے شہید کنسٹیبل شہریار کی نماز جنازہ پولیس لائنز ڈیرہ غازی خان میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔قومی پرچم میں لپٹے شہید کے جسد خاکی کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

    آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان, کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود کی شہید کے نماز جنازہ میں شرکت ۔برگیڈئیر زاہد مرتضیٰ، ڈی پی او احمد محی الدین، ڈپٹی کمشنر شاہد زمان سمیت رینجرز و سی ٹی ڈی کے افسران کی نماز جنازہ میں شرکت۔

    شہید کے لواحقین، پولیس افسران و اہلکاران، میڈیا نمائندگان سمیت شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت ۔

    آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان اور دیگر افسران نے شہید کے جسد خاکی پر پھول چڑھائے اور بلندی درجات کے لیے دعا کی ۔آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کی شہید کے ورثاء سے ملاقات اور اظہار تعزیت کیا۔

    جنازہ میں شریک افسران کا شہید کی جرات اور بہادری پر شہید کو خراج تحسین۔

    آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے کہا کہ شہید کا خون کسی صورت رائیگاں نہیں جائے گا ۔شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں اپنی جان نچھاور کرنے والے ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،شہید کی فیملی کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے اور انکی مکمل کفالت کریں گے۔

    کمشنر ڈیرہ غازیخان نے کہا کہ فرض کی راہ میں جان قربان کرنے والا شہید اہلکار شہریار محکمہ پولیس کا فخر اور قوم کا ہیرو ہے۔

    ڈی پی او احمد محی الدین نے کہا کہ جوانوں نے بے مثال جرات و بہادری کا مظاہرہ کیا ہے۔عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے

    نماز جنازہ کے بعد شہید کے جسد خاکی کو آبائی گاؤں روانہ کیا گیا جہاں انہیں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا ۔شہید کانسٹیبل شہریار نے سوگواران میں بیوی اور ایک بیٹی چھوڑی ہے ۔