باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازیخان . ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگانے والے خود ہارس ٹریڈنگ کے مجرم ثابت ہو گئے، امیدوار ایم پی اے ڈی جی خان سٹی مسلم لیگ ن طارق علی خان کاکڑ
عمران کی جمہوریت کیخلاف سازش اور ملک کے ساتھ کھیل کے بعد موجودہ آڈیو لیک نے عمران کا مکروہ چہرہ عوام کے سامنے آشکار کر دیا،
تفصیلات کے مطابق سینئیر رہنما و امیدوار ایم پی اے مسلم لیگ ن نواب طارق علی خان کاکڑ نے امجد سردار اور دیگر مسلم لیگی رہنماؤں کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے آج کے تمام مسائل عمران خان کے پیدا کردہ ہیں، ن لیگ کی قیادت ملک کو تمام بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے، اور وقت گزرنے کے ساتھ معاشی استحکام آ رہا ہے، مہنگائی کم کرنا ن لیگ کی اولین ترجیح ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ اگلے الیکشن میں ہر صورت ڈی جی خان شہر کی نشست سے امیدوار ہوں گے اور ڈی جی خان شہر کی امن و امان کی بگڑتی صورتحال اور شہر کو کھنڈر بنانے پر جلد یوسی سطح پر پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع کرنے کا اعلان بھی کیا
Category: ڈیرہ غازی خان

ڈی جی خان : ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگانے والے خود ہارس ٹریڈنگ کے مجرم ثابت ہو گئے . طارق علی خان کاکڑ

ڈیرہ غازی خان میں عید میلادالنبی کے موقع پر کارپوریشن اور دیگر محکموں کی اتوار کی چھٹی منسوخ کردی گئی
باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازی خان ( نامہ نگار) مشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کارپوریشن آفس میں ہفتہ وار کھلی کچہری لگائی۔میونسپل سروسز سے متعلق عوامی شکایات سن کر داد رسی کے احکامات جاری کئے ۔مرد اور خواتین سائلین کی تحریری اور زبانی درخواستوں پر احکامات دئیے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ 12 ربیع الاول کے جلوس کے روٹس کی صفائی کی جائے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ شاہ سکندر روڈ پر نئی سیوریج لائن کی تنصیب شروع کردی گئی ہے اور سکیم کے مکمل فنڈز جاری کردئیے گئے ہیں۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے سائلین کی درخواستوں پر مختلف علاقوں میں سیوریج مسائل کے حل کےلئے موقع دیکھنے کےلئے ٹیمیں بھیجنے کے احکامات بھی دئیے۔کمشنر نے کہا کہ کار سرکار میں مداخلت پر مقدمات درج کرائے جائیں۔سرکاری فرائض میں کوتاہی اور عدم دلچسپی برداشت نہیں ہوگی۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نےکارپوریشن کے ریٹائرڈ ملازمین کے پنشن اور دیگر واجبات کی ترجیحی بنیادوں پر ادائیگی کی بھی ہدایات دیں۔انہوں نے کہا کہ عمارتی میٹریل اور ملبہ شاہراہوں پر ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کےلئے دفعہ 144 کے نفاذ کی شفارشات بھیجی جائیں گی۔اس موقع پرڈائریکٹر ڈویلپمنٹ رانا عبید الرشید ،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان،ایس ای پبلک ہیلتھ جواد کلیم،سی او کارپوریشن جواد الحسن گوندل ،ایکسئین عدنان نسیم اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ڈیرہ غازی خان : بارڈر ملٹری پولیس کا سخی سرور موضع جیدی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن
باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازی خان : بارڈر ملٹری پولیس کا سخی سرور موضع جیدی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن
ایس ایچ او تھانہ سخی سرور باقر خان نے شراب کی بڑی چالو بھٹی کو چھاپہ مارکر پکڑ لیا ہے .
تفصیل کت مطابق ڈیرہ غازیخان کمانڈنڈنٹ محمد اسد چانڈیہ کی خصوصی ہدایت پر بارڈر ملٹری پولیس کا سخی سرور موضع جیدی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،ایس ایچ او بی ایم پی تھانہ سخی سرور باقر خان لغاری نے بدنام زمانہ منشیات فروش خدا بخش عرف خدی کو پکڑ کر بھاری مقدار میں دیسی شراب برآمد کر لی ہے، شراب کی چالو بھٹی لہن آلات کشیدہ برآمد کر کے ملزم خدا بخش کو گرفتار کر لیا ہے، ایس ایچ او باقر خان لغاری نے کہا ہے کہ کمانڈنٹ محمد اسد چانڈیہ کی نگرانی میں سخی سرور میں منشیات کے خلاف خصوصی مہم شروع کر دی گئی ہے۔
ڈیرہ غازی خان : امریکن خاتون اربیلا ارپی زیادتی کیس کا مرکزی ملزم اذان کھوسہ گرفتار
باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازی خان (ڈاکٹر غلام مصطفی بڈانی سے ) امریکن خاتون اربیلا ارپی زیادتی کا کیس کا مرکزی ملزم کمانڈنٹ بی ایم پی محمد اسد چانڈیہ وقار عزیز رسالداروقار عزیز کی نگرانی میں بارڈر ملٹری پولیس گرفتار نے کر لیا ہے . فورٹ منرو میں امریکی خاتون اربیلہ ارپی سے زیادتی کا مرکزی ملزم اذان کھوسہ تین ماہ سے روپوش تھا۔ کمانڈنٹ محمد اسد چانڈیہ رسالداروقار عزیز ایس ایچ او بی ایم پی در محمد نے بارڈر ملٹری پولیس کے ہمراہ بڑی جانفشانی سے کام کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ہےتفصیل کے مطابق۔ ڈیرہ غازی خان کے صحت افزاء مقام فورٹ منرو میں امریکی نیشنلٹی خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ خاتون کی درخواست پر زیادتی کرنے والا نوجوان گرفتار ہوا تھا بارڈر ملٹری پولیس کے تھانہ فورٹ منرو نے ایف آئی آر درج کرلی تھی۔ امریکی خاتون اربیلا راجنپور کے رہائشی مزمل شہزاد نامی نوجوان جوکہ ٹور گائیڈ بتایا جاتا ہے کے ساتھ سیر کے لیے فورٹ منرو آئی وہ کراچی راجنپور آئی اور وہاں سے ڈیرہ غازی خان پھر فورٹ منرو پہنچی ۔ دونوں نے فورٹ منرو کے انمول ہوٹل میں رہائش رکھی۔ ارابیلا نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ مزمل شہزاد نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے اس کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

ارابیلا نے درخواست میں یہ بھی موقف اختیار کیا تھا کہ اذان نامی نوجوان کے ساتھ بھی اس کی ویڈیو ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کے فیملی ممبران سے بھی رابطہ کیا گیا۔ وہ مجھے بلیک میل کرچکا ہے اور بھاری رقم کا بھی تقاضا کیا گیا۔ مزمل شہزاد پر بھی الزام عائد کیا کہ اس نے جنسی زیادتی کی اور فوٹو ،ویڈیو بھی بنائیں جن کو وائرل کی گئیں (اس کی فیملی کو سینڈ کی گئیں)امریکن خاتون ارابیلا دختر لیو النگزینڈر کراچی سے راجنپور آئی اور پھر فورٹ اس کو مزمل شہزاد سپرا اس کو لے کر فورٹ منرو آیا ۔اس وقت کے بارڈر ملٹری پولیس کے کمانڈنٹ اکرام اللہ نے بتایا تھا کہ خاتون کا میزبان مزمل شہزاد نامی نوجوان جوکہ راجنپور کا رہائشی ہے اس کو فورٹ منرو لے کر آیا تھا ۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ لڑکی یا اس کے میزبان نے اپنی ڈیرہ غازی خان آمد کی اطلاع انتظامیہ یا پولیس کو نہیں دی اور ان کی ڈیرہ غازی خان ٹریولنگ ،رہائش غیر قانونی تھی۔ اکرام اللہ نے بتایا تھا کہ تھانہ فورٹ منرو نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 376/292ii مقدمہ درج کر لیا تھا اور مزید تحقیق و تفتیش کی جا رہی ہے ۔ وقوعہ 18جولائی کا بتایا جاتا ہے ۔ یہ بات اہم ہے کہ ڈیرہ غازی خان میں کسی بھی غیر ملکی کی انٹری پر پابندی عائد ہے اور اگر اجازت بھی ہو تو وہ آزادانہ گھوم پھر نہیں سکتا پہلے اجازت دی جاتی ہے کہ وہ کہاں اور کس مقام پر جائے گا اس علاقے کے پولیس اسٹیشن میں ان کی آمد کا اندارج بھی ہوتا ہے مگر یہ سب قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے امریکن خاتون ڈیرہ غازی خان سٹی میں بھی گھومتی رہی اور وہ غازی خان کے مقبرے پر بھی گئی جہاں کے وزٹ کی فوٹو بھی وائرل ہوئی ۔ بارڈ ملٹری پولیس نےنوجوان آزان کھوسہ کو بھی اج گرفتار کر لیا ہے ۔


وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی ہدایت پر مشیر وزیر اعلی چودھری طارق زمان گجر نے ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا
باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازیخان ( شہزاد خان نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی ہدایت پر مشیر وزیر اعلی چودھری طارق زمان گجر نے ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا
تفصیل کے مطابق مشیر وزیر اعلی پنجاب چودھری طارق زمان گجر نے اراضی ریکارڈ سنٹر ڈیرہ غازی خان کا اچانک دورہ کیا اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔مشیر وزیر اعلیٰ چودھری طارق زمان گجر نے عملہ اور سائلین سے معلومات حاصل کیں۔انہوں نے کہا کہ اراضی ریکارڈ سنٹر میں عوام کےلئے آسانیاں پیدا کی جائیں۔غیر ضروری اعتراضات سے گریز کیا جائے۔مشیر وزیر اعلیٰ چودھری طارق زمان گجر نے کہا کہ جائیداد کی خرید و فروخت سے قبل جانچ پڑتال یقینی بنائی جائے۔اراضی ریکارڈ سنٹر میں مالی بدعنوانی برداشت نہیں ہوگی۔افسران اور عملہ فرائض دیانتداری سے انجام دیں۔ اس موقع انہوں نے معاملات کی بہتری کےلئے ہدایات بھی جاری کیں
قصبہ سمینہ ۔بہیمانہ تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پرپولیس کا ایکشن 3ملزمان گرفتار
باغی ٹی وی ،قصبہ سمینہ جواد اکبر بھٹی ) بہیمانہ تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پرپولیس کا ایکشن 3ملزمان گرفتار
تفصیل کے مطابق سمینہ سادات کے رہائشی عاشق حسین مہانہ پر اس کے اپنے قریبی لوگوں کا بہیمانہ تشدد جس کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او ان ایکشن اور ان کی ہدایات پر تھانہ دراہمہ کے ایس ایچ او امجد جاوید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ہوئےمقدمہ 458/22 تین ملزمان سلیم قصائی، اللہ ڈیوایا ولد محمد بخش، اللہ وسایا ولد محمد بخش کو گرفتار کرلیا اور مزید تفتیش جاری کردی علاقہ مکین کا کہا یہ جا رہا ہے کہ ان کی آپس میں میں بڑا پرانا مسئلہ چل رہا ہے ہے جس کی بنا پر پہلے بھی لڑائیاں ہو چکی ہیں ہیں جبکہ دوسری جانب مدعی کا کہنا ہے ہے ان کے داماد کے ساتھ لڑتے جھگڑتے رہتے تھے۔ ایس ایچ او تھانہ کا کہنا ہے تشد اور اور ناانصافی کسی صورت برداشت نہیں کی جاۓگی۔
ڈیرہ غازیخان – ایکسائز انسپکٹرکے صبح 5 بجے سے پرائیویٹ ٹیم کے ساتھ پل ڈاٹ پر ڈیرے، نارکوٹیکس کی آڑ میں بلوچستان سے آنے والے ٹرک ڈرائیوروں سے بھتہ خوری جاری
باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازیخان ( شہزاد خان نامہ نگار) ڈیرہ غازیخان – ایکسائز انسپکٹرکے صبح 5 بجے سے 8 بجے پرائیویٹ ٹیم کے ساتھ پل ڈاٹ پر ڈیرے،نارکوٹیکس کی آڑ میں بلوچستان سے آنے والے ٹرک ڈرائیوروں بھتہ خوری جاری ہے ،ایکسائز انسپکٹر شیخ سکندرزمان کی لوٹ مار پرائیویٹ ٹیم کے چرچے پنجاب کے علاو بلوچستان میں بھی زبان زدعام ہیں ،کئی مرتبہ اس کے پرائیویٹ بندے پکڑے بھی گئے لیکن ڈائریکٹر ایکسائز کی خاموشی سے کئی سوالات جنم لینے لگے؟
تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے شہریوں اور ٹرانسپورٹرز حضرات کو دوران چیکنگ جب ایکسائز ملازمین روکتے ہیں تو قانون پسند شہری احتراما” رک جاتے ہیں ، وہ آپ کی بلانمبری گاڑیوں، ٹوکن ٹیکس وغیرہ چیک کرتے ہیں آپ اسی احترام گے ساتھ گاڑی روکنے والے سے پوچھ سکتے ہیں کے وہ باقاعدہ ملازم ہے یا پھر پرائیویٹ شخص ہے جسے ابنی سہولت اور کمائی کی غرض سے دیگر درجن بھر افراد کے ساتھ ایکسائز انسپکٹر شیخ سکندر زمان نے بطور پرائیویٹ ملازم رکھے ہوئے ہیں جو پل ڈاٹ، بائی پاس چوک رند اڈا اور چوک کرم داد قریشی بائی پاس چوک کے قریب کھڑے ہو کر ٹرانسپوٹرز کو زبر دستی روک کر لوٹ مار کرتے ہیں اور جبکہ ایرانی ڈیزل والے مزدوں کو پکر کر کسٹم حکام کے حوالے کرنے کی بجائے ایکسائز کے پرائیویٹ بندے ایرانی ڈیزل سمگل کرنے والوں سے رقم وصولی کر کے جانے دیتے ہیں . ذرائع کے مطابق رات کی تاریخی میں شیخ سکندرزمان اپنے پرائیویٹ کریندو کے ساتھ بھی ایئر پورٹ چوک پر کھڑے ہو کر ٹرالر، کنٹینر اور بلوچستان سے آنے والے سبزی سے لوڈ ڈالوں کو نہیں چھوڑتا ان سب کی ایکسائز کے پرائیویٹ بندے جیب خالی کر لیتے ہیں ڈیرہ غازیخان بلانمبری، ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی بجائے پرائیویٹ افراد کے ذریعے بلوچستان نمبر کی گاڑیاں روک کر ایف آئی آر اور گاڑی تھانے بند کرنے کی دھمکیاں دے کر ان سے پانچ سے دس ہزار روپے فی گاڑی رشوت وصولی کی جا رہی ہے ڈائریکٹر ایکسائز کو ثبوت کے ساتھ کئی بار ویڈیو بھیجی گئی لیکن انہوں نے کارروائی کرنے کی بجائے مبینہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے ، ڈائریکٹر ایکسائز کی خاموشی سے کئی سوالات جنم لینے لگے؟ ، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان انسپکٹر شیخ سکندر زمان اورڈائریکٹر ایکسائز کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے ان کے رکھے ہوئے پرائیویٹ ملازمین جو شہریوں اور ٹرانسپورٹرز کو لوٹتے ہیں کے خلاف کارروائی کریں،
ڈیرہ غازیخان :انڈس ہائی وے پر موٹر سائیکل اور ٹرالر کے درمیان تصادم ایک ہی خاندان 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ٹیچنگ ہسپتال منتقل
باغی ٹی وی ، ڈیرہ غازیخان( ڈاکٹرغلام مصطفیٰ بڈانی سے ) انڈس ہائی وے پر موٹر سائیکل اور ٹرالر کے درمیان تصادم ،3 ہلاک ،3 زخمی ٹیچنگ ہسپتال منتقل
تفصیل کے مطابق ریسکیو 1122 ڈی جی خان کنٹرول روم کو کال موصول ہوئی جس میں کالر نے بتایا کہ دو موٹر سائیکل اور ٹرالر کے درمیان ایکسیڈنٹ ہوا ہے جس میں پانچ سے چھ بندے شدید زخمی ہیں۔ کنٹرول روم نے فوراً دو ایمبولینسز موقع پر روانہ کردی تھیں۔ دو افراد کی موقع پر ڈیتھ ہوچکی تھی جبکہ چار افراد کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خانمنتقل کر دیاگیا ہے ، ابوبکر ولد سلطان عمر 31 سال کو سرپر زخم آیا،مریم بی بی دخترخادم حسین عمر14 سال کو بھی سر پر چوٹ لگی،سعداللہ ولد خادم حسین عمر 18 سال جس کے دونوں پاؤں ٹوٹ گئے اور سرپر زخم آیا جس پر ٹانکے لگنے تھے انہیں ریسکیو 1122نے ہسپتال داخل کردیا ہے جبکہ ایک زخمی غضنفرولدخادم عمر24سال جسے سر شدید چوٹیں اور ٹانگ پر بڑازخم تھا ہسپتال میں منقلی کے دوران فوت ہوگیا جبکہ عبداللہ ولدخادم اورواجد حسین ولد الیاس موقع پر دم توڑ گئے ،جاں بحق اورزخمی ہونے والوں کاتعلق ایک ہی خاندان سے تھا اور خلیل آباد کے رہائشی تھے،
دراہمہ : قصبہ سمینہ سادات تجاوزات کی زد میں دوکان داروں نے باہر سامان رکھ کر راستوں پر اپنی دکانیں سجالیں
باغی ٹی وی ؛ دراہمہ ( عبدالوحید رند نامہ نگار ) قصبہ سمینہ سادات تجاوزات کی زد میں دوکان داروں نے اپنی دکانوں کے سامنے باہر سامان رکھ دیا جس سے آنے جانے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا آئے روز سودا سلف لینے والوں سے جھگڑا معمول بن گیا بازار میں خواتین کا گزرنا محال شہریوں کا مقامی انتظامیہ سے ناجائز تجاوزات کے خلاف کاروائی کا مطالبہ .
تفصیلات کے مطابق قصبہ سمینہ سادات ایک تاریخی اور گنجان آباد قصبہ ہے جس کے بازار میں پرانی طرز کی گلیاں اور دوکانیں موجود ہیں جو کہ انتہائی تنگ ہیں مگر مشکلات اس وقت بڑھ گئیں جب دوکانداروں نے اپنا سامان دوکانوں سے باہر رکھ دیا اور اور کچھ نے گلیوں میں قبضہ جما رکھا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف شہری پریشان ہیں بلکہ خواتین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے گاہکوں کے ٹکراؤ سے نہ خواتین محفوظ ہیں اور نہ مرد بلکہ آئے روز جھگڑوں سے شہری پریشان ہیں اہل علاقہ سید نظام الدین شاہ سید برکت حسین سید محمد امجد شاہ ڈاکٹر عبد الرحمن و دیگر نے ڈی سی ڈیرہ سے ناجائز تجاوز کرنے والے قبضہ مافیا کے خلاف بلاتفریق قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی جلد ڈیرہ غازی خان کا دورہ کریں گے،بس ٹرمینل،پناہ گاہ اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے
باغی ٹی وی ، ڈیرہ غازیخان (نامہ نگار): ڈیرہ غازی خان میں انٹر سٹی بس ٹرمینل کے افتتاح کو حتمی شکل دے دی گئی۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے عوامی مسائل کے حل اور میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے افسران کو ٹاسک دے دئیے کمشنر نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کے ساتھ سیوریج،واٹر سپلائی،صفائی اور میونسپل سروسز کے معاملات دیکھے کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی جلد ڈیرہ غازی خان کا دورہ کریں گے،بس ٹرمینل،پناہ گاہ اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔متعلقہ محکمے انتظامات کو جلد حتمی شکل دیں۔کمشنرنے کارپوریشن واجبات کی وصولی کیلئے غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں اور نادہندہ دکانداروں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کئے کمشنر نے گدائی،خدابخش چوک اور مین ڈسپوزل ورکس دیکھے۔مانکا کینال پر مین سیوریج لائن کی تنصیب کا جائزہ لیا۔انہوں نے زیر تکمیل بس ٹرمینل،سول مائنر اور دیگر مقامات کا بھی دورہ کیاکمشنر نے میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے احکامات جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ تمام ڈسپوزل ورکس کی بھل صفائی کے ساتھ انہیں مکمل گنجائش کے ساتھ چلایا جائے۔خراب مشینری کو بروقت مرمت کرکے فنکشنل حالت میں رکھا جائے۔کوئی بھی ڈسپوزل ورکس بند نہیں ہونا چاہئے۔متبادل مشینری اور جنریٹرز کا بندو بست کیا جائے۔اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،اے ڈی سی آر طیب خان،ایس ای پبلک ہیلتھ جواد کلیم،اے سی شکیب سرور،چیف آفیسر کارپوریشن جواد الحسن گوندل،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان،ایکسئین عدنان نسیم،سیکرٹری آر ٹی اے ثناء اللہ ریاض،محمد افضل جتوئی اور دیگر افسران موجود تھے۔











