باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازیخان ( شہزاد خان نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی ہدایت پر مشیر وزیر اعلی چودھری طارق زمان گجر نے ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا
تفصیل کے مطابق مشیر وزیر اعلی پنجاب چودھری طارق زمان گجر نے اراضی ریکارڈ سنٹر ڈیرہ غازی خان کا اچانک دورہ کیا اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔مشیر وزیر اعلیٰ چودھری طارق زمان گجر نے عملہ اور سائلین سے معلومات حاصل کیں۔انہوں نے کہا کہ اراضی ریکارڈ سنٹر میں عوام کےلئے آسانیاں پیدا کی جائیں۔غیر ضروری اعتراضات سے گریز کیا جائے۔مشیر وزیر اعلیٰ چودھری طارق زمان گجر نے کہا کہ جائیداد کی خرید و فروخت سے قبل جانچ پڑتال یقینی بنائی جائے۔اراضی ریکارڈ سنٹر میں مالی بدعنوانی برداشت نہیں ہوگی۔افسران اور عملہ فرائض دیانتداری سے انجام دیں۔ اس موقع انہوں نے معاملات کی بہتری کےلئے ہدایات بھی جاری کیں
Category: ڈیرہ غازی خان
-

وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی ہدایت پر مشیر وزیر اعلی چودھری طارق زمان گجر نے ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا
-

قصبہ سمینہ ۔بہیمانہ تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پرپولیس کا ایکشن 3ملزمان گرفتار
باغی ٹی وی ،قصبہ سمینہ جواد اکبر بھٹی ) بہیمانہ تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پرپولیس کا ایکشن 3ملزمان گرفتار
تفصیل کے مطابق سمینہ سادات کے رہائشی عاشق حسین مہانہ پر اس کے اپنے قریبی لوگوں کا بہیمانہ تشدد جس کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او ان ایکشن اور ان کی ہدایات پر تھانہ دراہمہ کے ایس ایچ او امجد جاوید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ہوئےمقدمہ 458/22 تین ملزمان سلیم قصائی، اللہ ڈیوایا ولد محمد بخش، اللہ وسایا ولد محمد بخش کو گرفتار کرلیا اور مزید تفتیش جاری کردی علاقہ مکین کا کہا یہ جا رہا ہے کہ ان کی آپس میں میں بڑا پرانا مسئلہ چل رہا ہے ہے جس کی بنا پر پہلے بھی لڑائیاں ہو چکی ہیں ہیں جبکہ دوسری جانب مدعی کا کہنا ہے ہے ان کے داماد کے ساتھ لڑتے جھگڑتے رہتے تھے۔ ایس ایچ او تھانہ کا کہنا ہے تشد اور اور ناانصافی کسی صورت برداشت نہیں کی جاۓگی۔ -

ڈیرہ غازیخان – ایکسائز انسپکٹرکے صبح 5 بجے سے پرائیویٹ ٹیم کے ساتھ پل ڈاٹ پر ڈیرے، نارکوٹیکس کی آڑ میں بلوچستان سے آنے والے ٹرک ڈرائیوروں سے بھتہ خوری جاری
باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازیخان ( شہزاد خان نامہ نگار) ڈیرہ غازیخان – ایکسائز انسپکٹرکے صبح 5 بجے سے 8 بجے پرائیویٹ ٹیم کے ساتھ پل ڈاٹ پر ڈیرے،نارکوٹیکس کی آڑ میں بلوچستان سے آنے والے ٹرک ڈرائیوروں بھتہ خوری جاری ہے ،ایکسائز انسپکٹر شیخ سکندرزمان کی لوٹ مار پرائیویٹ ٹیم کے چرچے پنجاب کے علاو بلوچستان میں بھی زبان زدعام ہیں ،کئی مرتبہ اس کے پرائیویٹ بندے پکڑے بھی گئے لیکن ڈائریکٹر ایکسائز کی خاموشی سے کئی سوالات جنم لینے لگے؟
تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے شہریوں اور ٹرانسپورٹرز حضرات کو دوران چیکنگ جب ایکسائز ملازمین روکتے ہیں تو قانون پسند شہری احتراما” رک جاتے ہیں ، وہ آپ کی بلانمبری گاڑیوں، ٹوکن ٹیکس وغیرہ چیک کرتے ہیں آپ اسی احترام گے ساتھ گاڑی روکنے والے سے پوچھ سکتے ہیں کے وہ باقاعدہ ملازم ہے یا پھر پرائیویٹ شخص ہے جسے ابنی سہولت اور کمائی کی غرض سے دیگر درجن بھر افراد کے ساتھ ایکسائز انسپکٹر شیخ سکندر زمان نے بطور پرائیویٹ ملازم رکھے ہوئے ہیں جو پل ڈاٹ، بائی پاس چوک رند اڈا اور چوک کرم داد قریشی بائی پاس چوک کے قریب کھڑے ہو کر ٹرانسپوٹرز کو زبر دستی روک کر لوٹ مار کرتے ہیں اور جبکہ ایرانی ڈیزل والے مزدوں کو پکر کر کسٹم حکام کے حوالے کرنے کی بجائے ایکسائز کے پرائیویٹ بندے ایرانی ڈیزل سمگل کرنے والوں سے رقم وصولی کر کے جانے دیتے ہیں . ذرائع کے مطابق رات کی تاریخی میں شیخ سکندرزمان اپنے پرائیویٹ کریندو کے ساتھ بھی ایئر پورٹ چوک پر کھڑے ہو کر ٹرالر، کنٹینر اور بلوچستان سے آنے والے سبزی سے لوڈ ڈالوں کو نہیں چھوڑتا ان سب کی ایکسائز کے پرائیویٹ بندے جیب خالی کر لیتے ہیں ڈیرہ غازیخان بلانمبری، ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی بجائے پرائیویٹ افراد کے ذریعے بلوچستان نمبر کی گاڑیاں روک کر ایف آئی آر اور گاڑی تھانے بند کرنے کی دھمکیاں دے کر ان سے پانچ سے دس ہزار روپے فی گاڑی رشوت وصولی کی جا رہی ہے ڈائریکٹر ایکسائز کو ثبوت کے ساتھ کئی بار ویڈیو بھیجی گئی لیکن انہوں نے کارروائی کرنے کی بجائے مبینہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے ، ڈائریکٹر ایکسائز کی خاموشی سے کئی سوالات جنم لینے لگے؟ ، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان انسپکٹر شیخ سکندر زمان اورڈائریکٹر ایکسائز کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے ان کے رکھے ہوئے پرائیویٹ ملازمین جو شہریوں اور ٹرانسپورٹرز کو لوٹتے ہیں کے خلاف کارروائی کریں، -

ڈیرہ غازیخان :انڈس ہائی وے پر موٹر سائیکل اور ٹرالر کے درمیان تصادم ایک ہی خاندان 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ٹیچنگ ہسپتال منتقل
باغی ٹی وی ، ڈیرہ غازیخان( ڈاکٹرغلام مصطفیٰ بڈانی سے ) انڈس ہائی وے پر موٹر سائیکل اور ٹرالر کے درمیان تصادم ،3 ہلاک ،3 زخمی ٹیچنگ ہسپتال منتقل
تفصیل کے مطابق ریسکیو 1122 ڈی جی خان کنٹرول روم کو کال موصول ہوئی جس میں کالر نے بتایا کہ دو موٹر سائیکل اور ٹرالر کے درمیان ایکسیڈنٹ ہوا ہے جس میں پانچ سے چھ بندے شدید زخمی ہیں۔ کنٹرول روم نے فوراً دو ایمبولینسز موقع پر روانہ کردی تھیں۔ دو افراد کی موقع پر ڈیتھ ہوچکی تھی جبکہ چار افراد کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خانمنتقل کر دیاگیا ہے ، ابوبکر ولد سلطان عمر 31 سال کو سرپر زخم آیا،مریم بی بی دخترخادم حسین عمر14 سال کو بھی سر پر چوٹ لگی،سعداللہ ولد خادم حسین عمر 18 سال جس کے دونوں پاؤں ٹوٹ گئے اور سرپر زخم آیا جس پر ٹانکے لگنے تھے انہیں ریسکیو 1122نے ہسپتال داخل کردیا ہے جبکہ ایک زخمی غضنفرولدخادم عمر24سال جسے سر شدید چوٹیں اور ٹانگ پر بڑازخم تھا ہسپتال میں منقلی کے دوران فوت ہوگیا جبکہ عبداللہ ولدخادم اورواجد حسین ولد الیاس موقع پر دم توڑ گئے ،جاں بحق اورزخمی ہونے والوں کاتعلق ایک ہی خاندان سے تھا اور خلیل آباد کے رہائشی تھے، -

دراہمہ : قصبہ سمینہ سادات تجاوزات کی زد میں دوکان داروں نے باہر سامان رکھ کر راستوں پر اپنی دکانیں سجالیں
باغی ٹی وی ؛ دراہمہ ( عبدالوحید رند نامہ نگار ) قصبہ سمینہ سادات تجاوزات کی زد میں دوکان داروں نے اپنی دکانوں کے سامنے باہر سامان رکھ دیا جس سے آنے جانے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا آئے روز سودا سلف لینے والوں سے جھگڑا معمول بن گیا بازار میں خواتین کا گزرنا محال شہریوں کا مقامی انتظامیہ سے ناجائز تجاوزات کے خلاف کاروائی کا مطالبہ .
تفصیلات کے مطابق قصبہ سمینہ سادات ایک تاریخی اور گنجان آباد قصبہ ہے جس کے بازار میں پرانی طرز کی گلیاں اور دوکانیں موجود ہیں جو کہ انتہائی تنگ ہیں مگر مشکلات اس وقت بڑھ گئیں جب دوکانداروں نے اپنا سامان دوکانوں سے باہر رکھ دیا اور اور کچھ نے گلیوں میں قبضہ جما رکھا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف شہری پریشان ہیں بلکہ خواتین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے گاہکوں کے ٹکراؤ سے نہ خواتین محفوظ ہیں اور نہ مرد بلکہ آئے روز جھگڑوں سے شہری پریشان ہیں اہل علاقہ سید نظام الدین شاہ سید برکت حسین سید محمد امجد شاہ ڈاکٹر عبد الرحمن و دیگر نے ڈی سی ڈیرہ سے ناجائز تجاوز کرنے والے قبضہ مافیا کے خلاف بلاتفریق قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے -

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی جلد ڈیرہ غازی خان کا دورہ کریں گے،بس ٹرمینل،پناہ گاہ اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے
باغی ٹی وی ، ڈیرہ غازیخان (نامہ نگار): ڈیرہ غازی خان میں انٹر سٹی بس ٹرمینل کے افتتاح کو حتمی شکل دے دی گئی۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے عوامی مسائل کے حل اور میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے افسران کو ٹاسک دے دئیے کمشنر نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کے ساتھ سیوریج،واٹر سپلائی،صفائی اور میونسپل سروسز کے معاملات دیکھے کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی جلد ڈیرہ غازی خان کا دورہ کریں گے،بس ٹرمینل،پناہ گاہ اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔متعلقہ محکمے انتظامات کو جلد حتمی شکل دیں۔کمشنرنے کارپوریشن واجبات کی وصولی کیلئے غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں اور نادہندہ دکانداروں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کئے کمشنر نے گدائی،خدابخش چوک اور مین ڈسپوزل ورکس دیکھے۔مانکا کینال پر مین سیوریج لائن کی تنصیب کا جائزہ لیا۔انہوں نے زیر تکمیل بس ٹرمینل،سول مائنر اور دیگر مقامات کا بھی دورہ کیاکمشنر نے میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے احکامات جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ تمام ڈسپوزل ورکس کی بھل صفائی کے ساتھ انہیں مکمل گنجائش کے ساتھ چلایا جائے۔خراب مشینری کو بروقت مرمت کرکے فنکشنل حالت میں رکھا جائے۔کوئی بھی ڈسپوزل ورکس بند نہیں ہونا چاہئے۔متبادل مشینری اور جنریٹرز کا بندو بست کیا جائے۔اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،اے ڈی سی آر طیب خان،ایس ای پبلک ہیلتھ جواد کلیم،اے سی شکیب سرور،چیف آفیسر کارپوریشن جواد الحسن گوندل،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان،ایکسئین عدنان نسیم،سیکرٹری آر ٹی اے ثناء اللہ ریاض،محمد افضل جتوئی اور دیگر افسران موجود تھے۔
-

ڈیرہ۔غازیخان۔ دوگروپوں میں زمین کے تنازع پر تصادم، فائرنگ سے ایک شخص جانبحق جبکہ تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع
باغی ٹی وی :ڈیرہ۔غازیخان(نامہ نگار) علاقہ تھانہ صدر میں دو فریقین کے مابین زمین کے تنازع پر تصادم، فائرنگ سے ایک شخص جانبحق جبکہ تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ابتدائی اطلاع کے مطابق کھلول برادری میں زمینی تنازع تھا۔زمینی تنازع کی وجہ سے کھلول برادری میں دوران جھگڑا فائرنگ سے ایک شخص جانبحق جبکہ تین کس اشخاص کے زخمی ہونے کی اطلاع۔ڈی ایس پی سرکل سٹی منور بزدار، اور ایس ایچ او تھانہ صدر سمیت پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس تھانہ صدر قانون کے مطابق قانونی کاروائی عمل میں لا رہی ہے۔انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
-

دراہمہ : گن پوائنٹ پر گھر سے لاکھوں روپے اور طلائی زیورات کی ڈکیتی .ڈی پی او ڈیرہ غازیخان موقع پر پہنچ گئے
باغی ٹی وی : دراہمہ (نامہ نگار) گن پوائنٹ پر گھر سے لاکھوں روپے اور طلائی زیورات کی ڈکتی .ڈی پی او ڈیرہ غازیخان موقع پر پہنچ گئے
تفصیل کے مطابق ڈی پی او محمد علی وسیم نے علاقہ تھانہ دراہمہ میں غلام فرید کے گھر ہونے والی ڈکیتی کے حوالے سے موقع واردات کا وزٹ کر کے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے۔پولیس کو غلام فرید ولد ممدو نے بتایا کہ 6/7 کس نامعلوم اشخاص آئے اور اس کے گھر سے لاکھوں روپے اور طلائی زیورات اٹھا کر لے گئے۔اطلاع ملتے ہی تھانہ دراہمہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی۔اطلاع دہندہ غلام فرید کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔ڈی پی او نے خود جائے واردات کا وزٹ کیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے سپیشل ٹیم تشکیل دے دی ہے۔تمام تر معاملات کی چھان بین کی جارہی ہے اور ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے تحت سزا کے دلوائی جائے گی۔ -

ڈیرہ غازیخان : غازی خان میڈیکل کالج ، ڈاکٹرز اور کلرک کا معاملہ ، کلاسسز کو بند کرکے تالے لگانا انتہائی شرمناک عمل ہے- پی ایم اے
باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازیخان (شہزاد خان نامہ نگار)غازی خان میڈیکل کالج ، ڈاکٹرز اور کلرک کا معاملہ ، کلاسسز کو بند کرکے تالے لگانا انتہائی شرمناک عمل ہے سپریٹنڈنٹ ٹیچنگ ہسپتال ضیاءاللہ نے صلح کی بجائے جلتی پر تیل چھڑک کر معاملے کو بڑھا دیا ، ملازمین سے ڈاکٹروں کے خلاف نعرے لگوا کر استعمال کیا سپریٹنڈنٹ کی سیکرٹریٹ رپورٹ تک احتجاج جاری رہے گا اگر دو دن کے اندر عمل درآمد نہ کیا گیا تو ہم اپنا اگلا لا ئے عمل دیں گے یہ بات ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر شہزاد آغا ،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر شکیل احمد لغاری ،ڈاکٹر آصف گورمانی، ڈاکٹر عبد المنان ، ڈاکٹر عبد الرحمن عامر قیصرانی نے دیگر ڈاکٹر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ میڈیکل کالج کے کلرک ظفر سے ڈاکٹرز کی معمولی توں تکرار ہوئی جس کی اسی وقت صلح ہو سکتی تھی لیکن ٹیچنگ ہسپتال کے سپریٹنڈنٹ ضیاءاللہ نے کلرکس و دیگر ملازمین کو ڈاکٹروں کے خلاف اکسایا نعرے بازی کرائی اور ملازمین کو ڈاکٹرز کے خلاف اکساتا رہا کلاس روم کو تالے لگا کر اس میں ایلفی ڈلوا دی اور پرائیویٹ گاڈز کے ذریعے سٹوڈنٹس کو باہر نکالتے رہے ڈاکٹر شہزاد آغا نے کہا کہ سپریٹنڈنٹ ضیاءاللہ ایک کرپٹ ترین شخص ہے اس کے خلاف انٹی کرپشن میں کیس چل رہے ہیں اس نے ڈاکٹرز کالونی کا ملبہ اونے پونے داموں میں فروخت کرکے لاکھوں کھرے کیئے چلڈرن وارڈ کا ملبہ اپنے گھر لے گیا اور درجنوں جعلی ڈیلی ویجز ملازمین بھرتی کرکے ہر ماہ لاکھوں روپے ہڑپ کررہا ہے نجی کلینکل لیب پر اس کے شیئر تھے بے تحاشا عوامی شکایات کے بعد اسے بند کرا دیا گیا جو ہر ماہ لاکھوں روپے کے فرضی بل ہسپتال سے کَلیم کرتے تھے،ہسپتال میں کام کرنے والے ملازمین کے سروس کارڈ گلے میں نہ ہونے پر ان کی تنخواہیں کاٹی جا رہی ہیں میڈیکل کالج اور ٹیچنگ ہسپتال کی ایڈمنسٹریشن فوری طور پر اس معاملے کی انکوائری کراکے معاملے کو حل کرائیں ، ہسپتا ل کا ماحول خراب کرنے والے ایسے عناصر کی کوئی جگہ نہیں سپریٹنڈنٹ کی بر طرفی تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا ۔

-

حضور پاک کی حیات طیبہ ہر مکتبہ فکر کے شخص کے لیے مشعل راہ ہے۔ ڈاکٹر اللہ بخش گلشن
باغی ٹی وی : ڈیرہ غازی خان ( نامہ نگار) حضور پاک ﷺ کی حیات طیبہ ہر مکتبہ فکر کے شخص کے لیے مشعل راہ ہے۔ ڈاکٹر اللہ بخش گلشن ، رجسٹرار غازی یونیورسٹی
غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں بسلسلہ "عشرہ شان رحمت العالمین” قرآت اینڈ نعت کلب، نظامت امور طلباء کے زیر انتظام رجسٹرار یونیورسٹی ڈاکٹر اللہ بخش گلشن کی زیر صدارت گذشتہ روز مقابلہ حسن و قرآت و نعت منعقد ہوا اس مبارک محفل میں طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ان مقابلہ جات میں غازی یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے سٹوڈنٹس کے ساتھ ساتھ غازی یونیورسٹی کے الحاق شدہ اداروں کے طلباء و طالبات نے بھی مقابلوں میں بھرپور حصہ لیا۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر طاہرہ بتول قیصرانی صاحبہ نے ادا کیئے
ڈاکٹر محمد ایاز اسلامک اسٹڈیزو دیگر نے منصف کے فرائض سر انجام دیئے۔
اس موقع پر پوزیشن لینے والے طلباء وطالبات میں انعامات و اسناد تقسیم کی گئیں۔ قرآت میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں میں بالترتیب عارف رشید ،جان محمد اور آسیہ اسلم شامل ہیں۔،رجسٹرار غازی یونیورسٹی ڈاکٹر اللہ بخش گلشن نے موضوع کی مناسبت سے اپنے خیالات کا اظہار کیا، پروگرام کے آخر میں ناظم امور طلباء ڈاکٹر محمد ابراہیم نے تمام حاضرین اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا جو اس بابرکت محفل میں شریک ہوئے۔