Baaghi TV

Category: ڈیرہ غازی خان

  • علی پور۔  زہریلی شراب پینے سے 11افراد ہلاک 4 کی حالت تشویشناک،شراب فروش گرفتار

    علی پور۔ زہریلی شراب پینے سے 11افراد ہلاک 4 کی حالت تشویشناک،شراب فروش گرفتار

    علی پور۔ زہریلی شراب پینے سے 11 افراد ہلاک 4 کی حالت تشویشناک، ہلاک ہونے والوں میں ایک عورت بھی شامل ہے۔تھانہ صدرکی حدود موضع ٹبی ارائیں کا شراب فروش گرفتار،اس سے قبل شراب فروش پر 100سے زائد ایف آئی آر درج ہیں ۔ذرائع
    باغی ٹی وی رپورٹ۔ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل علی پورمیں زہریلی شراب پینے سے 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور 4 افرادکی حالت خطرے میں بتائی جارہی ہے ،تشویشناک حالت کے باعث تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال علی پور نے ان فراد کونشترہسپتال ملتان اور بہاولپورہسپتال ریفرکردیاہے ۔شراب سے جاں بحق ہونے والا علی پورسٹی کے رہائشی شیخ سانول نے اپنے آخری بیان میں شراب بیچنے والے شخص کی نشاندہی کی تھی۔اس نے عالم نزع میں بتایا کہ ٹبی ارائیں کے رہائشی سلطان عرف سلطانہ ارائیں سے شراب خریدی تھی ،موضع ٹبی ارائیں سیت پوررودڈ پر علی پور شہر سے 4/5کلومیٹر کے فاصلے پر تھانہ صدرکے حدود میں واقع ہے ،جبکہ شراب سے ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق علی پور سٹی تھانہ سٹی کی حدود میں ہے ،شراب سے ہلاک ہونے والوں میں ایک عورت بھی شامل ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ احمد نواز شاہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی علی پور جہاں زیب لغاری اورایس ایچ او تھانہ صدر علی پور سجاد حیدر کو معطل کرکے کلوز ٹو لائن کردیا۔ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔شراب فروش سلطان عرف سلطانہ ارائیں کوتھانہ سٹی پولیس علی پور نے گرفتارکرلیاہے۔
    دوسری طرف ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان محمد سلیم نےمظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں ذہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم۔ چاروں اضلاع میں شراب فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈائون کا حکم بھی جاری کردیا ہے۔

  • کوٹ چھٹہ ۔گن پوائنٹ پردوبچوں کی ماں اغواء ،شوہرزخمی،ملزمان آزاد،متاثرین کااحتجاج

    کوٹ چھٹہ ۔گن پوائنٹ پردوبچوں کی ماں اغواء ،شوہرزخمی،ملزمان آزاد،متاثرین کااحتجاج

    کوٹ چھٹہ ۔گن پوائنٹ پردوبچوں کی ماں اغواء ،شوہرزخمی،ملزمان آزاد،متاثرین کااحتجاج،حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ
    باغی ٹی وی رپورٹ،ڈیرہ غازیخان کی تحصیل کوٹ چھٹہ ، تھانہ درخواست جمال خان کی حدود میںدس روز قبل10 سے 12 مسلح افراد کا رات کی تاریکی میں نواں جنوبی کے رہائشی عبدالکریم نامی شخص کے گھر پر دھاوا ، عبدالکریم کو زدوکوب و زخمی کرنے کے بعد دو بچوں کی ماں کو اغوا کر لیا ،شور شرابہ و ویلہ کرنے پر حق ہمسائے اور رشتہ دار موقع پر پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ عبدالکریم خون میں لت پت زمین پر پڑا ہے، اسے اٹھایا اور تھانہ درخواست جمال خان پولیس کو اطلاع دی اورپولیس موقع پر پہنچی اور قانونی کارروائی کرتے ہوئے انہوں نے مضروب کو ڈاکٹ جاری کرنے کے بعد RHC قادرآباد بھیج دیا ،

    RHC قادرآباد نے فرسٹ ایڈ دینے کے بعدٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان ریفرکردیا ،میڈیکل میں تشدد ثابت ہونے کے بعد بھی پولیس تھانہ درخواست جمال خان روائتی سستی لاپرواہی کے باعث ملزمان گرفتارنہ ہوئے ،جس پر انہی اغوا کاروںنے 8 دن بعد دوبارا کچھیلا برادری پر دھاوا بول کر عبدالمالک کچھیلا پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، عبدالمالک فائرنگ سے شدید زخمی قادر آباد ہسپتال میں داخلک رادیا مگرRHCکے ڈاکٹروں نے بے حسی کی انتہاہ کردی، مریض کو پورے 24گھنٹوں میں صرف ایک ڈرپ اور ایک پین کلرانجکشن لگایاگیا،مریض انتہائی سیریس حالت میں پڑا تھا جس پرلواحقین نے قادرآباد RHCکے ڈاکٹروں کے رویہ پرشدیداحتجاج کیا ہے اور حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

  • ڈیرہ غازی خان۔عثمان بزدارکی طرف ڈولفن پولیس کو دئے گئے موٹرسائیکلزواپس مانگ لئے گئے۔مراسلہ جاری

    ڈیرہ غازی خان۔عثمان بزدارکی طرف ڈولفن پولیس کو دئے گئے موٹرسائیکلزواپس مانگ لئے گئے۔مراسلہ جاری

    ڈیرہ غازی خان۔عثمان بزدارکی طرف ڈولفن پولیس کو دئے گئے موٹرسائیکلزواپس مانگ لئے گئے۔مراسلہ جاری
    باغی ٹی وی رپورٹ ۔ڈیرہ غازی خان ڈولفن فورس کو عارضی طور پر دی جانے والی موٹر سائیکلیں واپسی مانگ لی گئی ہیں موٹر سائیکل واپسی کے حوالہ سے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے ،مراسلہ ایڈیشنل انسپکٹرجنرل سائوتھ پنجاب نے آر پی او ڈیرہ غازیخان کے نام جاری کیا ہے ،مراسلہ میں کہاگیا ہے کہ سابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے دور حکومت میں ڈولفن فورس کا قیام عمل میں لایا گیا تھااورابتدائی طور پر ڈولفن اسکواڈ کیساتھ موٹر سائیکلیں بھی لاہور سے لی گئی تھیں ڈی جی خان اور تونسہ میں ڈولفن فورس کے زیر استعمال موٹر سائیکلیں واپسی مانگ لی گئیں یاد رہے کہ 30 موٹر سائیکلیں ڈولفن فورس ڈی جی خان کے زیر استعمال ہیں۔

    اس وقت ڈیرہ غازیخان میں سٹریٹ کرائم ،موٹرسائیکل چوری ودیگرجرائم عام ہیں ،ڈولفن فورس کی وجہ سے عوام نے قدرے سکھ کاسانس لیاتھالیکن جب ڈولفن پولیس کے موٹرسائیکلیں نہیں ہوں گی توعوام کوکس طرح تحفظ فراہم کرسکے گی۔ایڈیشنل آئی جی سائوتھ پنجاب کے اس اقدام نے ڈیرہ غازیخان کی عوام میں بے چینی کی لہڑدوڑ گئی ہے اورعوام عدم تحفظ کاشکارہوگئی ہے۔

  • ڈیرہ غازیخان – رودکوہیوں کے پانی کے نقصانات سے بچاؤکیلئے ڈیم بناکرفوائدحاصل کریں گے .محسن لغاری

    ڈیرہ غازیخان – رودکوہیوں کے پانی کے نقصانات سے بچاؤکیلئے ڈیم بناکرفوائدحاصل کریں گے .محسن لغاری

    رودکوہیوں کے پانی کے نقصانات سے بچاؤکیلئے ڈیم بناکرفوائدحاصل کریں گے .محسن لغاری
    باغی ٹی وی رپورٹ.ڈیرہ غازیخان میں مخصوص میڈیاکے گروپ سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ پنجاب سردار محمد محسن خان لغاری نے کہا کہ خزانہ کی وزارت بہت بڑی ذمہ داری ہے،ان کی کوشش ہوگی کہ فنڈز صوبہ کی مساوی ترقی کےلئے استعمال ہوسکیں ،وسائل سے محروم علاقوں کو ترجیح دی جائے گی ڈیرہ غازی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن منصوبوں پر کام ہوچکا ہو،ان کو روکنا سب سے بڑا ظلم اور نالائقی ہے۔

    صوبائی وزیر خزانہ پنجاب سردار محمد محسن خان لغاری ڈی جی خان میں ڈپٹی ڈائریکٹرتعلقات عامہ کی کاوشوں سے مخصوص میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہے ہیں


    ن لیگ کی حکومت نے چوہدری پرویز الہی کے دور میں وزیر آباد میں کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ اور پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت پر دس سال تک کام روکے رکھا اور اس کےلئے خریدی گئی مشینری باہر پڑی زنگ آلود ہوکر خراب ہوگئی،یہ منفی سوچ نہیں رکھنی چاہیئے ۔ڈیرہ غازی خان میں کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ سمیت صوبہ بھر میں شروع کئے گئے منصوبے سردار عثمان بزدار کے ذاتی کام نہیں بلکہ یہ علاقہ کی بہتری اور ضرورت کے کام ہیں،انشاء اللہ عاشورہ کی چھٹیوں کے بعد چارج سنبھالتے ہی ان کی پہلی ترجیح ہوگی کہ ان منصوبوں کی تکمیل کو دیکھا جائے۔صوبائی وزیر خزانہ پنجاب سردار محمد محسن خان لغاری نے کہا کہ کوہ سلیمان،پوٹھوہار کے علاقے جہاں بارشیں زیادہ ہوتی ہیں وہاں ڈیم بنانے سے قبل اعدادوشمار اکٹھے کئے جاتے ہیں اور باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کام کرکے رود کوہیوں کا پانی جو یہاں نقصان کرتا ہے اس کو اپنے فائدے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ رود کوہیوں کے پانی کو دریا تک محفوظ راستہ دینا ہوگا۔پانی کی گذرگاہوں میں تجاوزات اور رکاوٹیں کھڑی کرنے سے مسائل بڑھے۔قدرت کو ہم روک نہیں سکتے۔پہاڑوں اور راستوں میں سٹرکچر تعمیر کرکے سیلابی پانی کے تیز بہاؤ کو کنٹرول اور محفوظ راستہ دینے کےلئے کام کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے صوبائی وزیر خزانہ پنجاب سردار محمد محسن خان لغاری کو سیلاب سے متعلق معاملات کی نگرانی کےلئے ضلع ڈیرہ غازی خان کی ذمہ داریاں بھی دی گئی ہیں اسی سلسلے کے تحت انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم کنٹرول روم کا معائنہ کیا ۔رکن صوبائی اسمبلی محمد حنیف پتافی ،ڈہٹی کمشنر محمد انور بریار اور دیگر موجود تھے۔

  • وسائل سے محروم علاقوں کو ترجیح دی جائے گی،محسن خان لغاری

    وسائل سے محروم علاقوں کو ترجیح دی جائے گی،محسن خان لغاری

    صوبائی وزیر خزانہ پنجاب سردار محمد محسن خان لغاری نے کہا کہ خزانہ کی وزارت بہت بڑی ذمہ داری ہے،ان کی کوشش ہوگی کہ فنڈز صوبہ کی مساوی ترقی کےلئے استعمال ہوسکیں ،وسائل سے محروم علاقوں کو ترجیح دی جائے گی .

    نذیر چوہان کی ضمانت کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    ڈیرہ غازی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن منصوبوں پر کام ہوچکا ہو،ان کو روکنا سب سے بڑا ظلم اور نالائقی ہے۔ن لیگ کی حکومت نے چوہدری پرویز الہی کے دور میں وزیر آباد میں کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ اور پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت پر دس سال تک کام روکے رکھا اور اس کےلئے خریدی گئی مشینری باہر پڑی زنگ آلود ہوکر خراب ہوگئی،یہ منفی سوچ نہیں رکھنی چاہیئے ۔

     

    پی ٹی آئی کا نیا چیئرمین منتخب کیا جائے،عمران سے صلح ملک سےغداری ہوگی،راجہ ریاض

     

    ڈیرہ غازی خان میں کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ سمیت صوبہ بھر میں شروع کئے گئے منصوبے سردار عثمان بزدار کے ذاتی کام نہیں بلکہ یہ علاقہ کی بہتری اور ضرورت کے کام ہیں،انشاء اللہ عاشورہ کی چھٹیوں کے بعد چارج سنبھالتے ہی ان کی پہلی ترجیح ہوگی کہ ان منصوبوں کی تکمیل کو دیکھا جائے۔

    صوبائی وزیر خزانہ پنجاب سردار محمد محسن خان لغاری نے کہا کہ کوہ سلیمان،پوٹھوہار کے علاقے جہاں بارشیں زیادہ ہوتی ہیں وہاں ڈیم بنانے سے قبل اعدادوشمار اکٹھے کئے جاتے ہیں اور باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کام کرکے رود کوہیوں کا پانی جو یہاں نقصان کرتا ہے اس کو اپنے فائدے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ رود کوہیوں کے پانی کو دریا تک محفوظ راستہ دینا ہوگا۔پانی کی گذرگاہوں میں تجاوزات اور رکاوٹیں کھڑی کرنے سے مسائل بڑھے۔قدرت کو ہم روک نہیں سکتے۔پہاڑوں اور راستوں میں سٹرکچر تعمیر کرکے سیلابی پانی کے تیز بہاؤ کو کنٹرول اور محفوظ راستہ دینے کےلئے کام کرنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے صوبائی وزیر خزانہ پنجاب سردار محمد محسن خان لغاری کو سیلاب سے متعلق معاملات کی نگرانی کےلئے ضلع ڈیرہ غازی خان کی ذمہ داریاں بھی دی گئی ہیں اسی سلسلے کے تحت انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم کنٹرول روم کا معائنہ کیا ۔رکن صوبائی اسمبلی محمد حنیف پتافی ،ڈہٹی کمشنر محمد انور بریار اور دیگر موجود تھے۔

  • ڈیرہ غازیخان۔ محرم الحرام یوم عاشورہ ،پولیس کا فلیگ مارچ، پاک فوج اور رینجرز کی خدمات طلب

    ڈیرہ غازیخان۔ محرم الحرام یوم عاشورہ ،پولیس کا فلیگ مارچ، پاک فوج اور رینجرز کی خدمات طلب

    ڈیرہ غازیخان۔ محرم الحرام یوم عاشورہ ،پولیس کا فلیگ مارچ، پاک فوج اور رینجرز کی خدمات طلب
    مجالس اور جلوس کی ڈرون اور خفیہ کیمروں کے ذریعے نگرانی ،سوشل میڈیاکی بھی مانیٹرنگ شروع،عاشورہ تک ضلع میں 463 جلوس اور 940 مجالس منعقد ہوں گی127 مجالس اور 35 جلوسوں کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا برقرار رکھنے کیلئے 25 علما اور ذاکرین کی ضلع بندی اور 13 کی ضلع بندی کی گئی ہے
    باغی ٹی وی رپورٹ۔ڈیرہ غازیخان۔ محرم الحرام یوم عاشورہ جلوس روٹ پر ڈی پی او محمد علی وسیم کی ہدایت پر فلیگ مارچ۔ فیلگ مارچ میں ڈسٹرکٹ پولیس کے ہمراہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ،ڈولفن فورس، ٹریفک پولیس اور ایلیٹ فورس کے دستے بھی شامل تھے۔فلیگ مارچ ایس پی انوسٹی گیشن غیور احمد خان کی قیادت میں پولیس لائن سے شروع ہو کر بمبے چوک اور روٹ جلوس کے راستہ سے ہوتا ہوا واپس پولیس لائن اختتام پذیر ہوا۔


    فلیگ مارچ کا مقصد عوام الناس کو یہ باور کرانا ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان ہر طرح کی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔دوسری طر ف وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے صوبائی وزیر خزانہ پنجاب سردار محمد محسن خان لغاری کو محرم الحرام اور سیلاب کے انتظامات کی نگرانی کیلئے ضلع ڈیرہ غازی خان ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ہیں انہوں نے ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا سرکٹ ہائوس اور ضلعی کنٹرول روم میں بریفنگ دی گئی۔رکن صوبائی اسمبلی محمد حنیف پتافی ،ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار ،ڈی پی او محمد علی وسیم اور دیگر موجود تھے ،صوبائی وزیر خزانہ پنجاب سردار محمد محسن خان لغاری نے میڈیا کے ساتھ بھی گفتگو کی ،صوبائی وزیر خزانہ پنجاب سردار محمد محسن خان لغاری نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا برقرار رکھنے کیلئے سوشل میڈیا کو بھی مانیٹر کیا جائیگا ۔ مجالس اور جلوس کی ڈرون اور خفیہ کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی۔امن و امان میں معاونت کیلئے پاک فوج اور رینجرز کی خدمات طلب کرلی گئی ہیں۔سوشل میڈیا پر نفرت اور اشتعال انگیز پوسٹ لگانے والے کا سراغ لگا کر سخت کارروائی کریں گے۔ایف آئی اے سائبر کرائم اور دیگر ادارے متحرک کردئیے گئے ہیں رکن صوبائی اسمبلی محمد حنیف پتافی نے کہا کہ ضلع میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا کیلئے انتظامیہ اور امن کمیٹی کا اہم کردار ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے کہا کہ امن و امان میں معاونت کیلئے پاک فوج اور رینجرز کی خدمات طلب کرلی گئیں۔ ضلع میں حساس مقامات پر 54 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ ڈی پی او محمد علی وسیم نے کہا کہ پنجاب پولیس،ایلیٹ اور دیگر فورسز سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے،عاشورہ تک ضلع میں 463 جلوس اور 940 مجالس منعقد ہوں گی127 مجالس اور 35 جلوسوں کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا برقرار رکھنے کیلئے 25 علما اور ذاکرین کی ضلع بندی اور 13 کی ضلع بندی کی گئی ہے

  • ڈیرہ غازی خان ۔ کشمیر بنے گا پاکستان،کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی

    ڈیرہ غازی خان ۔ کشمیر بنے گا پاکستان،کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی

    ڈیرہ غازی خان ۔ کشمیر بنے گا پاکستان،کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی
    باغی ٹی وی رپورٹ۔کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف پوری پاکستانی قوم ایک پیچ پر ہے،حکومت پنجاب کی ہدایت پر یوم استحصال کشمیر ڈے کے موقع پر ڈیرہ غازی خان میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی ڈی سی آفس سے بمبے چوک تک نکالی گئی۔

    ریلی میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ریاض ملغانی،ڈسٹرکٹ ناظر نذر حسین کورائی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ارجمند شہباز،انفارمیشن آفیسر خالد رسول،شہزادالاسلام،ذوالفقار احمد،اساتذہ،طلبا،تاجروں،سول سوسائٹی اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔شرکا نے کشمیریوں کے حق میں اور بھارتی مظالم کیخلاف پر شگاف نعرے بھی لگائے جب کہ ریلی میں فضا کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونجتی رہی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ریاض ملغانی نے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے،وہ دن دور نہیں جب کشمیری اپنی آزادی چھین کر پاکستان سے الحاق کریں گے،

    بھارتی مظالم کشمیریوں کو انکے حق خود ارادیت سے نہیں روک سکتے،ڈسٹرکٹ ناظر نذر حسین کورائی نے کہا کہ کشمیری پر مظالم سے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا ہے،کشمیری خود کو اکیلا نہ سمجھیں،پاکستانی قوم انکے ساتھ ہے،ریلی میں شرکا کی طرف سے کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کو سلام بھی پیش کیا گیا۔ریلی کے اختتام پر کشمیر کی آزادی،پاکستان اور مسلمانوں کی سلامتی کیلئے دعائیں بھی کی گئیں۔

  • ڈیرہ غازی خان ۔ وزیراعظم کا دورہ، سیلاب سے جاں بحق افراد کے ورثاء کو 10، 10 لاکھ  روپے امداد دینے کا اعلان

    ڈیرہ غازی خان ۔ وزیراعظم کا دورہ، سیلاب سے جاں بحق افراد کے ورثاء کو 10، 10 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان

    ڈیرہ غازیخان ۔ وزیراعظم کا دورہ، سیلاب سے جاں بحق افرادکے ورثاء کو 10، 10 لاکھ روپے امداددینے کااعلان
    سیلابی صورتحال وفاق اور صوبائی حکومت کا مشترکا چیلنج ہے
    باغی ٹی وی رپورٹ۔وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے ڈیرہ غازی خان کے دورے کے موقع پر جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا کو 10 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے پر وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف جمعہ 5 اگست کو ڈیرہ غازی خان پہنچے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آفت کی گھڑی میں مل کر کام کریں گے، یہ سیاست کا نہیں خدمت کا وقت ہے، آخری گھر آباد ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، سیاست بعد میں ہو گی پہلے سیلاب متاثرہ علاقوں کی خدمت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ وفاق جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10، 10 لاکھ جبکہ زخمیوں کو اڑھائی لاکھ روپے دے گا۔ حق دار کو ان کی دہلیز پر حق پہنچایا جائے گا،

    ان کے بس میں ہو تو بڑھ چڑھ کر متاثرین کی امداد کریں۔ مزید کہا کہ مکان تباہ ہونے پر 5 لاکھ، جزوی نقصان پر اڑھائی لاکھ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ فصلوں اور دیگر اشیا کے نقصانات پر چیف سیکریٹری ینے سروے کرلیا ہے لیکن وفاق نے طے کیا ہے کہ صوبوں کے ساتھ مل کر یہ سروے مکمل کیا جائے گا تاکہ حق دار کو اس کا حق ملے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا یہاں ہمارے نوجوان وائس چیئرمین احمد خان کی جانب سے پانی کا چینل بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے، میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ ان شا اللہ یہ آپ کو بنا کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں اس وقت آپ سے اتنا ہی وعدہ کر سکتا ہوں کیونکہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت وسائل کی تقسیم کے معاہدے کے مطابق 58فیصد صوبوں کو چلا جاتا ہے، لہذا صوبائی حکومتوں کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے صوبے کے عوام کی بھلائی، خوشحالی اور ترقی کے لیے وسائل استعمال کریں اور وہ یقینا ایسا ضرور کریں گے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب کے بعد پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال وفاق اور صوبائی حکومت کا مشترکہ چیلنج ہے، ان شا اللہ مل کر ہم اس سے نمٹیں گے، میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ جب تک آخری گھر آباد نہیں ہوجاتا میں چین سے نہیں بیٹھوں گا۔حکام کی جانب سے جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران ریسکیو اور ریلیف کے کاموں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے متاثرین کیلئے مختص فنڈز بحالی پروگرام کی جلد تکمیل کیلئے فوری خرچ کرنے کا حکم دیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں صوبائی حکومتوں سے مل کر کام کر رہے ہیں، انہوں نے ہدایت کی کہ امدادی رقم سیلاب متاثرین پر خرچ ہونی چاہیے۔اس موقع پر وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، معاونِ خصوصی عطا اللہ تاررڑ، رکنِ قومی اسمبلی سردار ریاض محمود خان مزاری، اسلم بھوتانی اور نیشنل ڈیزازٹر مینجمنٹ کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ رہے۔ڈیرہ غازیخان آمد پرانہیں سرداراویس احمدخان لغاری،سید عبدالعلیم شاہ،میربادشاہ قیصرانی ،سردارعبدالقادرخان کھوسہ ودیگرنے انہیں خوش آمدیدکہااور انتظامیہ کی جانب سے وزیرِ اعظم کو وہاں سیلاب متاثرین کی جاری مدد پر تفصیلی طور پر بریفنگ دی گئی۔ این ڈی ایم اے حکام نے وزیراعظم کو سیلاب کی تباہ کاریوں اور اقدامات سے متعلق بھی آگاہ کیا۔بریفنگ کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کیلئے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، متاثرین کے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے جوائنٹ سروے کی ضرورت ہے۔وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ صوبوں کو ملنے والی امدادی رقم سیلاب متاثرین پر خرچ ہونی چاہیے۔

  • ڈیرہ غازی خان – سیلاب متاثرین کو ایکسپائری ادویات دینے کا نوٹس

    ڈیرہ غازی خان – سیلاب متاثرین کو ایکسپائری ادویات دینے کا نوٹس

    ڈیرہ غازی خان ، سیلاب متاثرین کو ایکسپائری ادویات دینے کانوٹس،میڈیا پر ایک خبر نشر ہوئی جس میں بتایا گیا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ بستی جیون خان چٹ سرکاری میں سیلاب متاثرین میں ایکسپائری ادویات دی گئیں.
    باغی ٹی وی رپورٹ-ڈیرہ غازی خان میں سیکریٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب نے سیلاب متاثرین کو ایکسپائری ادویات دینے کانوٹس لے لیا ہے میڈیا پر ایک خبر نشر ہوئی جس میں بتایا گیا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ بستی جیون خان چٹ سرکاری میں سیلاب متاثرین میں ایکسپائری ادویات دی گئیں.جس پر سیکریٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اقبال کا ڈیرہ غازی خان میں سیلاب متاثرین میں زائد المیعاد ادویات تقسیم کرنے کی خبر کا نوٹس لے لیا ہے اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈیرہ غازیخان سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے،تفصیلی رپورٹ ایک روز میں جمع کرانے کا حکم دیا ہے، سیکریٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اقبال نے ہدایت کی ہے کہ واقعہ میں ملوث افسران و ملازمین کے خلاف فوری سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے اور انہوں خبردار کیا کہ فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کی غفلت اور نااہلی قابل قبول نہیں ہے-

    کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن محمد عثمان انور نے سیلاب زدگان میں زائد المیعاد ادویات کی فراہمی کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے اعلی سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی محمد انور بریار کو بھی تحقیقات کےلئے موقع پر بھیج دیا۔کمشنر عثمان انور نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر انور بریار موقع پر تحقیات کرکے رپورٹ دیں گے۔معاملہ کی تحقیقات کےلئے سینئر ڈاکٹرز کی بھی کمیٹی قائم کردی ہےانکوائری کمیٹی 24 گھنٹے آکے اندر رپورٹ پیش کرے گی۔تین رکنی انکوائری کمیٹی کے کنوینر ڈی ایچ او ڈاکٹر احسن مقرر کی گئے ہیں دیگر اراکین میں ڈی ایچ او ڈاکٹر اطہر اور پروگرام ڈائریکٹر ڈی ایچ ڈی سی ڈاکٹر کامران کو شامل کیا گیا ہے۔کمشنر ڈی جی خان نے کہا کہ الزام ثابت ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی ہوگی۔کمشنر عثمان انور نے کہا کہ 92 نیوز نے معاملہ ہائی لائٹ کیا تھا۔

  • وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ ، سیلاب  سے متاثرہ  تمام علاقے آفت زدہ قرار

    وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ ، سیلاب سے متاثرہ تمام علاقے آفت زدہ قرار

    وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ ، سیلاب سے متاثرہ تمام علاقے آفت زدہ قرار
    باغی ٹی وی رپورٹ – ڈیرہ غازیخان وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے آج جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں راجن پور او رڈی جی خان کا دورہ کیا-وزیر اعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے سیلاب او ربارشوں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین میں 8،8لاکھ روپے کی مالی امداد کے چیک تقسیم کئے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیااور متعلقہ حکام کو سیلاب متاثرین کی ہرممکن مدد کی ہدایت کی-وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے سیلاب اور بارشوں سے جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی-وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کا اعلان کیا-

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے رود کوہیوں کے راستوں کو چینلائزڈ کرنے کا اعلان بھی کیا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی راجن پور کے سیلاب سے ملنے کے بعد ڈیرہ غازیخان کی تحصیل تونسہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقے بستی چھٹانی کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کی- وزیراعلی چودھری پرویز الٰہی نے سیلاب متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیااور ان کی دلجوئی کی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی سیلاب زدہ کی حق تلفی نہیں ہونے دینگے۔ فصل اور گھروں کے نقصانات کا جلد ازالہ کریں گے۔ میں نے آج راجن پور او رڈیرہ غازی خان کے سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں کا جائزہ لیا ہے۔انہوں نے کہاکہ شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم کی منصوبہ بندی کیلئے پی ڈی ایم اے اور دیگر محکمے فوری کام شروع کریں گے-

    2004 میں جب سیلاب آیاتو اس وقت خواجہ صاحب مجھے یہاں لے کے آئے،میں نے اس وقت رودکوہیوں کے راستوں کو چینلائزڈ کرنے کا منصوبہ بنایا اور اس مقصد کے لئے اڑھائی ارب رکھے گئے-اس وقت ڈالر60روپے کا تھا لیکن شہباز شریف نے آکر کوئی کام نہیں کیااور15سال ضائع کئے،جس سے پراجیکٹ کی لاگت میں بے پناہ اضافہ ہوا،شہبازشریف صرف باتیں کرتے رہے، غریبوں کیلئے کچھ نہیں کیا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے کہاکہ ہم بغیر کسی سیاسی وابستگی سیلاب متاثرین کی خدمت کریں گے اورلوگوں کے دل جیتیں گے اور سروے کے عمل کو شفاف بنایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ یہاں پر جتنے بھی ایم این ایز اور ایم پی ایز ہیں،یہ میرے ساتھی ہیں اورسیلاب متاثرہ علاقوں میں یہ مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کی مدد میں پیش پیش ہیں۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے مختص 20 ارب روپے سے متاثرہ علاقوں میں فوری کام شروع کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہاکہ شادن لنڈ فوڈ سنٹر اور گندم زیر آب والے واقعہ کی تحقیقات کرائی جائے گی۔اراکین اسمبلی سردار محمد خان لغاری،خواجہ شیراز محمود، محمد حنیف پتافی،خواجہ داؤد سلیمانی، سردار سیف الدین خان کھوسہ،جاوید اختر لنڈ، سردار محی الدین خان کھوسہ، سردار محمد سیف الدین خان کھوسہ،کمشنر ڈیرہ غازی خان اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔