Baaghi TV

Category: ڈیرہ غازی خان

  • ڈی جی خان پولیس کی کارروائی، 2  بین الصوبائی اسلحہ سمگلر، اسلحہ سمیت گرفتار

    ڈی جی خان پولیس کی کارروائی، 2 بین الصوبائی اسلحہ سمگلر، اسلحہ سمیت گرفتار

    ڈیرہ غازی خان ڈی ایس پی سٹی ریحان رسول کی سربراہی میں تھانہ صدر کی بڑی کارروائی 2 اسلحہ سمگلر ، اسلحہ سمیت گرفتار۔
    باغی ٹی وی ۔ رپورٹ کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں ڈی ایس پی سٹی ریحان رسول کی سربراہی میں تھانہ صدر نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 2 اسلحہ سمگلر، اسلحہ سمیت گرفتار کرلئے ہیں،اسلحہ سمگلر خیبرپختون خواہ کے شہر لکی مروت سے پنجاب ڈی جی خان میں اسلحہ اسمگل کرنے آئے تھے


    جن کی اس کوشش کو ڈیرہ غازیخان پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنا دیا ہے دو ملزمان محمد حیات اور واجد رحمن کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 40 پسٹل، 3 کلاشنکوف، 1 رپیٹر اور دس ہزار گولیاں برآمد کرلی گئیں ملزمان کار نمبری 86 MLB اٹھاسی کرولا میں اسلحہ کی اسمگلنگ کی کوشش کر رہے تھے جنہیں مخبر کی اطلاع پر تونسہ بائی پاس کے قریب گرفتار کر لیا گیا۔

  • کوہ سلیمان کے بیشتر علاقوں میں بارش، طغیانی کا خدشہ

    کوہ سلیمان کے بیشتر علاقوں میں بارش، طغیانی کا خدشہ

    کوہ سلیمان کے بیشتر علاقوں میں بارش، طغیانی کا خدشہ
    باغی ٹی وی رپورٹ۔ڈیرہ غازیخان میں کوہ سلیمان کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش ندی نالوں میں طغیانی،مون سون بارشوں کا سلسلہ باقاعدہ طور پر داخل،مزید بارشوں کی پیشگوئی، اس بار مون سون میں معمول سے زیادہ بارش ہونے کی توقع ہے،اس سے قبل کوہ سلیمان میں انتہائی خشک سالی پھیلی ہوئی تھی۔ لوگ پینے کے پانی کے لیے پریشان تھے۔ لیکن رواں ہفتے میں بارشوں کا ایک مضبوط سلسلہ بلوچستان سے کوہ سلیمان میں داخل ہوا ہے،پورا کوہ سلیمان سیاہ بادلومیں گھرا ہوا ہے،کوہ سلیمان پر ہونے والی بارش سے پہاڑی تودے گرنے سے بین الصوبائی کوئٹہ روڈ گذشتہ تین روز سے بند ہے،

    قبائلی علاقے راکھی گاج نیلی مٹی کے مقام لینڈ سلائیڈنگ ایریا میں دوبارہ موسلا دھار بارش شروع ہونے کے باعث راکھی گاج نیلی مٹی کے مقام پر بلوچستان سے پنجاب سفر کرنے والے ہزاروں مسافر اور مریض بری طرح پھنس گئے،کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس اکرام ملک رات گئے روڈ کلیئر کرانے کے لیے خود موقع پر پہنچ گئے سرکل آفیسر سردار عبداللہ خان لغاری اور دیگر آفیسران بھی انکے ہمراہ تھے ، لینڈ سلائیڈنگ ایریا میں بارش کے دوران روڈ کلیئر کرانے میں بی ایم پی کوکافی مشکلات کاسامناکرنا پڑ رہا ہے ،نیشنل ہائی وے کے ارباب اختیار سلائیڈنگ ایریا میں ہیوی مشینری بھجوانے کی بجائے مکمل طور پرمنظر سے غائب ہیں،ڈیرہ غازیخان کی انتظامیہ خاص طور بی ایم پی کمانڈنٹ وہاں موقع پر موجود رہے تاہم ان کی گاڑی بھی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی ، پہاڑی مٹی ک تودا گرنے گاڑی کاشیشہ ٹوٹ گیاتاہم وہ خود محفوظ رہے،
    بی ایم پی کی طرف کوہ سلیماں لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے پھنسے ہوئے مسافروں اور ڈرائیوروں کو کھانا اور پانی کی بوتلیں بھی فراہم کی گئیں، راکھی گاج سے لے کر فورٹ منرو تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ پہاڑی علاقے میں پھنسے مسافروں، سیاحوں اور تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈی جی خان کوئٹہ روڈ دو ٹرکوں کے الٹنے، بارش، کیچڑ اور پہاڑوں سے پتھر گرنے کے باعث بلاک ہوئی۔ کئی گاڑیوں کے پیٹرول ڈیزل ختم ہوگئے ہیں ۔
    اُدھرشمال مشرقی بلوچستان میں موسلا دھار بارشوں اور سیلابی ریلوں کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔

    متعدد مکانات منہدم جبکہ رابطہ سڑکیں اور پل بہہ گئے، خانہ بدوشوں کی جھونپڑیاں اور مویشی بھی سیلابی ریلوں کی نظر ہو گئے۔لیویز حکام کیمطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ کوہ سلیمان اور کچھی کے پہاڑی سلسلوں میں موسلا دھار بارش سے رکنی اور کچھی کے میدانی علاقوں میں برساتی پانی گھروں میں داخل ہوگیا جبکہ کئی کچے مکانات گر گئے۔ہرنائی میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جبکہ ضلع لسبیلہ میں بارشوں سے متعدد ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ خضدار اور ملحقہ علاقوں میں بارش سے کئی سالوں سے خشک ندی نالے بھی پانی سے بھرگئے ہیں۔

  • بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر خواتین سے رقم بٹورنے والی خاتون گرفتار

    بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر خواتین سے رقم بٹورنے والی خاتون گرفتار

    بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر خواتین سے رقم بٹورنے والی خاتون گرفتار
    باغی ٹی وی رپورٹ ۔ڈیرہ غازیخان کی تحصیل کوٹ چھٹہ میں اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ احمد نوید بلوچ نے ریڈ کرکے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹریشن کے نام پر خواتین سے رقم بٹورنے والی خاتون کو موقع پر گرفتارکروا دیا ہے۔اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ احمد نوید بلوچ کا کہنا ہے کہ ہمیں اطلاع ملی تھی کہ کوٹ چھٹہ کی بھٹہ کالونی میں ایک خاتون بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رجسٹریشن کے نام سے300 روپے فی کس بٹور رہی ہے جس پر ہم نے بسپ ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر خاتون کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ہے،ملزمہ سے خواتین کے شناختی کارڈز بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔دوسری طرف پولیس نے مقدمہ درج کرکے خاتون سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔

  • ڈیرہ،لینڈ سلائیڈنگ دو روزسے بین الصوبائی کوئٹہ روڈ بند،روڈ کلیئرکرانے کے دوران پہاڑی تودا بی ایم پی کمانڈنٹ کی گاڑی پر گر گیا

    ڈیرہ،لینڈ سلائیڈنگ دو روزسے بین الصوبائی کوئٹہ روڈ بند،روڈ کلیئرکرانے کے دوران پہاڑی تودا بی ایم پی کمانڈنٹ کی گاڑی پر گر گیا

    ڈیرہ غازیخان ۔لینڈسلائیڈنگ دوروزسے بین الصوبائی کوئٹہ روڈ بند،روڈکلیئرکرانے کے دوران پہاڑی تودا بی ایم پی کمانڈنٹ کی گاڑی پر گر گیا .
    باغی ٹی وی رپورٹ ۔ڈیرہ غازی خان بین الصوبائی کوئٹہ روڈ کی صورتحال کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس اکرام ملک رات گئے روڈ کلیر کرانے کے لیے خود پہنچ گئے سرکل آفیسر سردار عبداللہ خان لغاری اور دیگر آفیسران انکے ہمراہ تھے ،ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے راکھی گاج نیلی مٹی کے مقام لینڈ سلائیڈنگ ایریا میں دوبارہ موسلا دھار بارش شروع ہونے کے باعث راکھی گاج نیلی مٹی کے مقام پر بین الصوبائی کوئٹہ روڈ پر بلوچستان سے پنجاب سفر کرنے والے ہزاروں مسافر مریض بری طرح پھنس گئے، بین الصوبائی کوئٹہ روڈ راکھی گاج نیلی مٹی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ ایریا میں بارش کے دوران روڈ کلئیر کرانے میں بی ایم پی کمانڈنٹ وپولیٹکل اسسٹنٹ محمد اکرام ملک کو سخت مشکلات سامناکرنا پڑ رہا ہے

    ،بی ایم پی اہلکاربارش میں فرائض سر انجام دینے اور مسافروں کی مدد کرنے میں مصروف میں مصروف رہے اس دوران راکھی گاج نیلی مٹی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ ایریا کلیئر کرانے کے دوران پہاڑی تودا پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک کی گاڑی پر گر گیا ہے جس سے انکی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے تاہم پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک گاڑی میں محفوظ رہے ہیں۔ گاڑی پر تودا گرنے کے بعد وہ روڈ کلیئر کرانے کے لیے موٹر سائیکل پر سوار ہو گئے ہیں، پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اکرام ملک کل سے روڈ کلیئر کرانے میں مصروف عمل ہیں۔انہوں نے کہا

  • ڈی جی خان۔ شاہ صدر دین میں تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی، ڈاکو30 لاکھ روپے سے زائد  لوٹ کرفرار

    ڈی جی خان۔ شاہ صدر دین میں تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی، ڈاکو30 لاکھ روپے سے زائد لوٹ کرفرار

    شاہ صدر دین ۔ تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات ،ڈاکو30 لاکھ روپے سے زائد لوٹ کرفرار،دکانداروں اور شہریوں احتجاجاََبین الصوبائی شاہراہ انڈس ہائی وے بلاک کردی۔
    باغی ٹی وی رپورٹ۔ڈیرہ غازیخان کی سب تحصیل شاہ صدردین کے مین بازارمیں مسلح ڈاکوئوں نے دکاندار اورشہریوں سے گن پوائنٹ پر 30لاکھ روپے سے زائدرقم لوٹ لئے اوربازارمیں عیدکی شاپنگ کیلئے آئی ہوئی خواتین سے بھی نقدی اوربالیاں نوچ لیںاس دوران پولیس تھانہ شاہ صدردین کوکال کی گئی تودوتین پولیس اہلکا بروقت موقع پر پہنچ گئے جن ہوائی فائرنگ سے ڈکیٹ فرارہوگئے تاہم پولیس کے ان جوانوں نے ڈاکوئوں کاپیچھا کیاجس پرڈاکوئوں پولیس کے جوانوں پرفائرنگ کردی جس وہ گرگئے پولیس کی کم نفری کے باعث ڈاکوفرارہونے میں کامیاب ہوگئے،گزشتہ روز شاہ صدردین میں ایک گھنٹے میں چار موٹر سائیکل چھین لئے گئے،جس پردکانداروں اور شہریوں احتجاجاََبین الصوبائی شاہراہ انڈس ہائی وے بلاک کردی جس سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں
    سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکو کس طرح بازار میں داخل ہوئے


    حلقہ پی پی 288سے مسلم لیگ ن کے امیدوارسردارعبدالقادرخان کھوسہ اطلاع ملتے ہی اپنی الیکشن کمپین چھوڑکرفوراََ شاہ صدردین پہنچ گئے ،عوام اورمتاثرین سے بھرپوراظہارہمدردی کیااورانہیں یقین دلایااورکہاکہ میں ڈی پی اوراورآرپی اوسے رابطہ میں ہوں ،ملزمان ٹریس ہوچکے ہیں جنہیں جلدگرفتارکرلیاجائے گااورعوام کی ایک ایک پائی واپس دلائیں گے،انہوں نے کہاکہ ہم شرافت کی سیاست کرتے ہیںاورہماری ہمدردیاں عوام کے ساتھ ہیں ،متاثرین نے سردار عبدالقادر خان کھوسہ کے آر پی او اور ڈی پی او ڈیرہ غازیخان سے مذاکرات ڈاکو ئوںکی گرفتاری کی یقین دہانی پر روڈ کلیئر کر دیا جس سے ٹریفک روانی بحال ہوگئی،یادرہے پی ٹی آئی کاامیدوارسردارسیف الدین خان کھوسہ آخری اطلاعات تک شاہ صدردین نہ پہنچ سکا حالانکہ سردارسیف الدین کھوسہ اورپی ٹی آئی کے دوسرے ایم پی اے اورایم این اے زرتاج گل وزیرپی ٹی آئی کے رہنماعون عباس بپی کے ہمراہ دری میرومیں اپنے انتخابی جلسہ میں موجودرہے یادرہے دری میروسے شاہ صدردین 15منٹ میں پہنچ سکتے تھے ۔

    سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکو کس طرح دکاندار کو لوٹ رہے ہیں

    اس ڈکیتی کی واردات سے متعلق پولیس ترجمان نے کہاکہ پولیس کو دیکھتے ہی ڈکیتوں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔پولیس تعاقب پر ڈکیت موٹر سائیکل چھوڑ کر کے فرار ہو گئے، ڈکیتی کیش تھی یا موٹر سائیکل پولیس مدعیان کے بیان لے رہی ہے۔پولیس کا فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے تعاقب جاری۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

  • تین ملکی گرین ڈرائیو 2022 ایکو ٹورازم انٹرنیشنل موٹربائیک کمپین کا آغاز ہوگیا

    تین ملکی گرین ڈرائیو 2022 ایکو ٹورازم انٹرنیشنل موٹربائیک کمپین کا آغاز ہوگیا

    ڈیرہ غازی خان۔ گرین ڈرائیو 2022 ایکو ٹورازم انٹرنیشنل موٹربائیک کمپین میں پاکستان سے ایران، ترکی اور آذربائجان تک بائیک رائیڈ ہوگی۔
    باغی ٹی وی رپورٹ۔پا کستان کے انٹرنیشنل بائیکر مکرم خان ترین دنیا کے دیگر ممالک میں پاکستان کی طرف سے شجرکاری اور امن کا پیغام لے کر بائیک رائیڈ کا آغازکیا ،مکرم ترین پاکستان کے میدانِ سیاحت میں ایک فعال اور سرکردہ شخصیت کا نام ہے موٹر بائیک ٹورازم کو بام عروج تک پہنچایا۔ مکرم ترین پاکستان کے معروف موٹر بائیک کلب "کراس روٹ موٹر سائیکل ٹریولرز کلب آف پاکستان” کے بانی و چیئرمین ہیں۔شجرکاری کے سلسلہ میں بھی مکرم ترین نے لوکل، صوبائی اور ملکی سطح پر متعدد موٹر بائیک رائیڈز کیں اور اب گرین ڈرائیو کے عنوان سے بین الاقوامی شجرکاری مہم پر روانہ ہو رہے ہیں جس کیلئے لاہور سے بائیک رائیڈ کا آغازکر چکے ہیں ، اور ہمسایہ مسلم ممالک ایران، ترکی اور آذربائجان کے سیاحتی دورہ کے ساتھ ساتھ شجرکاری اور ایکوٹورازم کے پیغام کو فروغ دیں گے۔مکرم ترین کی جنوبی پنجاب آمد پر وسیب ایکسپلورر کی جانب سے ڈاکٹر سید مزمل حسین نے ملتان تا فورٹ منرو بائیک رائیڈ کا اعلان کیا جس میں ملتان، میاں چنوں، جامپور، رحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خان سے سیاحوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جنوبی پنجاب کے بائیکر ٹورسٹس مکرم ترین کے ہمراہ ڈیرہ غازی خان پہنچے جہاں مقامی سیاح برادری بشمول پروفیسر شعیب رضا، ہمایوں ظفر جسکانی، حاجی عبداللہ ، محمد اسلم بھائی،سعید خان، اسد کھوسہ، عمر خان لغاری، طاہر شاہ، و دیگر نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔ اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے، جس کے بعد انہیں ریسکیو 1122 ڈیرہ غازی خان کے مرکزی سنٹر پر لے جایا گیا، جہاں عالمگیرخان ، ذیشان خالد اور کاشف ممتاز بخاری نے ان کا استقبال کیا، ریسکیو کی تربیت بارے آگاہی دی، انہیں کنٹرول روم کا دورہ کرایا گیا انہوں نے ریسکیو کے لان میں بسلسلہ شجر کاری سایہ دار پودا لگایا۔ اس کے بعد ڈیرہ غازی خان کے مایہ ناز تاریخ دان عمران بھٹی مرحوم کے گھر تشریف لے گئے،جہاں ان کے بھائیوں سے ملاقات کی، عمران بھٹی کی سیاحت کے حوالے سے خدمات کو سراہا اور ایصال ثواب کے لیے فاتحہ پڑھی، اس کے بعد مکرم خان نے عمران بھٹی مرحوم کی خدمات انکے بڑے بھائی کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ پیش کیا۔ مکرم ترین کو سخی سرور میں الطاف شیخ اور دیگر سیاحوںنے خوش آمدید کہا بعدازاں ملتان ، ڈیرہ غازی خان ، رحیم یار خان و دیگر علاقوں کے سیاح حضرات کے ساتھ فورٹ منرو گئے جہاں انہیں جبیب اللہ بلوچ،اسدا للہ ،محمد طارق اور دیگر نے ویلکم کیا یہ ٹور ڈھائی ماہ کے عرصے پر محیط ہوگا جس میں وہ تین ممالک میں بائیک رائیڈ کریں گے۔ یہ پاکستان کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قائم ہونے جا رہا ہے کہ کسی پاکستانی بائیکر نے شجر کاری اور امن کے پیغام کو لے کر دنیا کے دیگر ممالک میں بائیک رائیڈ کی ہو۔

  • ڈی جی خان آرٹ کونسل 4 سال سے فنکاروں کیلئے کوئی فلاحی کام نہ کیا.عرفان بزدار

    ڈی جی خان آرٹ کونسل 4 سال سے فنکاروں کیلئے کوئی فلاحی کام نہ کیا.عرفان بزدار

    ڈیرہ غازی خان – ڈی جی خان آرٹ کونسل 4 سال سے فنکاروں کیلئے کوئی فلاحی کام نہ کیا.عرفان بزدار
    باغی ٹی وی رپورٹ. ڈی جی خان آرٹس کونسل میں فنکاروں شوبز سے وابستہ افراد کے کے لیے چار سال سے کوئی فلاحی کام نہیں کیا جارہا نہ ہی فنکاروں شاعروں ادیبوں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا جارہا ہے دوسری طرف غیر قانونی طور پر خالی آسامیوں پر بھرتی جاری ہے یاد رہے یہ بھرتیاں بغیر اخبار اشتہار کے جاری ہیں جسکا آج تک کوئی کسی اخبار میں اشتہار جاری نہیں کیا گیا اپنے عزیز واقارب کو بھاری کم رقم لے کر بھرتی کیا جارہا ہے جس پر کہکشاں پروفارمنگ آرٹس فلم پروڈکشن و ایڈورٹائزنگ ایجنسی کے صدر عرفان خان بزدار نے اعلی حکام سے غیر قانونی بھرتیوں اور شوبز سے وابستہ افراد کے ساتھ ناروا سلوک رکھنے پرآرٹ کونسل میں ڈراموں کی اجازت نہ دینے ڈائریکٹر آرٹس کونسل سیلم قیصر کے خلاف قانونی کارروائی اور چار سال کے آڈٹ کا مطالبہ کرتے ہیں جب باقی شہر میں ہر آرٹس کونسل اپنے طور پر ڈرامے کررہی ہے کہ یہاں پر اپنے من پسند شاعروں اور اپنے خاص سنگروں جن کا زیادہ تر تعلق ملتان سے ہے کو صرف اجازت دی جاتی ہے ڈویژن کے کسی قسم کے دوسرے لوگوں کو اجازت نہیں دی جاتی آرٹ کونسل کے ساتھ عرصہ تیس سال سے زیادہ خدمات سر انجام دینے والے لوگوں کے لیے کونسل کے دروازے بندکئیے ہوۓ ہے ہم کمشنر ڈپٹی کمشنر سیکرٹری انفارمیشن اور وزیر ثقافت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈی جی خان آرٹس کونسل میں غیر قانونی بھرتیوں اور فنکاروں کےساتھ ناروا سلوک اور ایک سال سے زیادہ ہونے کو ہے ہماری ٹیم کو ڈرامہ کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی، اب دو ماہ سے ایوارڈ تقریب کے لیے اجازت طلب کی کہ ایوارڈ تقریب کرانی ہے کس تاریخ کی درخواست دیں ڈپٹی ڈائریکٹر نعیم اللہ طیفل جواب دیتے ہیں نہیں وہ نہیں ہوسکتا کہ آپ نے پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ میں ہمارے خلاف احتجاج کیا اگر ہم سے غلطی ہوگئی کسی جج سے غلطی ہوگئی تو آپ خاموش ہوکر مان جاتے ہماری بہت بدنامی ہوئی اس لیے آپ کو کونسل میں کسی پروگرام کی اجازت نہیں دے سکتے جب کہ عرفان خان بزدار ڈائریکٹر پروڈیوسر کا کہنا ہے کہ اسیٹج ڈرامہ کے لیے ڈائریکٹر آرٹس کونسل سیلم قیصر نے تین دفعہ سکرپٹ لیا آج تک ڈرامے کی اجازت نہیں دی اب ایوارڈ تقریب کے سلسلے میں ڈائریکٹر ڈپٹی ڈائریکٹر کو درخواست دینے کا کہتا ہے ڈپٹی کے پاس جانے پر وہ ڈائریکٹر کو ملنے کا کہتا ہے آخرکار انکار کردیا کہ ہم آپ کے اس پروگرام کی اجازت نہیں دے سکتے یاد رہے ابھی تک پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ کے سرٹیفکیٹ بھی کسی کو نہیں دیئے گئے وہ ویسے کے ویسے پڑے ہیں جس پر کافی رقم خرچ کی گئی تھی

  • عثمان بزدار کی ہمدرد بیوروکریسی ، کرپشن کیس ٹھنڈے کردیئے گئے

    عثمان بزدار کی ہمدرد بیوروکریسی ، کرپشن کیس ٹھنڈے کردیئے گئے

    عثمان بزدار کی ہمدرد بیوروکریسی ، کرپشن کیس ٹھنڈے کردئے گئے
    سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور انکے بھائیوں کیخلاف سرکاری اراضی جعلسازی سے نام کرانے پر اینٹی کرپشن نے درخواست دہندہ کی بجائے اسسٹنٹ کمشنر تونسہ کومدعی بنادیا۔اسد چانڈیہ بزدار دور میں ڈیرہ غازی خان میں تعینات رہے اور ان سے عثمان بزدار اور انکے بھائیوں نے درجنوں غیر قانونی کام کرائے ہیں۔ سرکل آفیسرا ینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر ملک عبدالمجید نے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کور پورٹ کی بجائے درج مقدمہ سابق سرکل آفیسراینٹی کرپشن ارشد رند سے دستخط کرا کے ایک ہی رات میں خارج کر دیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر کمپلینٹ اطہر محمود کا نجو جوتونسہ شریف کا رہائشی ہے نے سابق وزیراعلی پنجاب اور انکے دست راست مختار جتوئی کو غیر قانونی پروموشن اور 15 کروڑ روپے کی کرپشن میں کلین چٹ دینے کی ناکام کوشش کی۔

    تفصیلات کے مقامی اخبار روزنامہ بیٹھک کی ایک رپورٹ کے مطابق ڈیرہ غازیخان میں سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہمدرد بیوروکریسی اور اینٹی کرپشن میں تعینات کر پٹ افسر کرپشن سکینڈلز کیخلاف کارروائی کی راہ میں رکاوٹ بن گئے ۔ حکومت پنجاب کو تبدیل ہوئے دو ماہ ہونے کے باوجود عثمان بزدار نیٹ ورک کے افسراب بھی اپنی پرکشش سیٹوں پر براجمان ہیں اخبار کیمطابق سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور انکے بھائیوں کیخلاف سرکاری اراضی 900کنال کو جعلسازی سے نام کرانے پر اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان نے درخواست دہندہ بشیر چوہان کی بجائے اسسٹنٹ کمشنر تونسہ شریف اسد چانڈیہ کی مدعیت میں دو الگ الگ مقدمات درج کرتے ہوئے سرکل آفیسر اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کمپلینٹ کو انکوائری آفیسر مقررکیا۔

    اخبار کے مطابق اب ان دونوں مقدمات میں اسسٹنٹ کمشنرتونسہ شریف اسد چانڈیہ کو مدعی بنایا گیا ہے جو عثمان بزدار دور میں 3 سال 9ماہ سے ضلع ڈیرہ غازی خان کی حدود میں تعینات ہے اور ان سے عثمان بزدار اور انکے بھائیوں نے درجنوں غیر قانونی کام کرائے ہیں ۔ اسد چانڈیہ سے کرائے گئے غیر قانونی کاموں میں سے ایک جی ٹی ایس بس اڈے کی اراضی پرقبضے اور جعلی نقشہ سکینڈل کے ملزمان خلیفہ محمدعلی ، خلیفہ اللہ بخش ،خلیفہ سلیمان یار،خلیفہ حسن ، خلیفہ رمضان ، خلیفہ عبدالرحمان ودیگر کو کلین چٹ دینے کی کوشش ہے۔ خلیفہ فیملی کے کہنے پر اسسٹنٹ کمشنر نے ماڈل بازار کی دیوار کی تعمیر کا کام بھی تاحال رکوایا ہوا ہے تا کہ دیوار کو آگے کر کے ناجائز قابضین کو ایک بار پھر ناجائز فائدہ پہنچایا جا سکے۔

    اخبارنے لکھا ہے کہ ذرائع کیمطابق اسسٹنٹ کمشنراسد چانڈیہ اب بھی خود کو عثمان بزدار کا بھائی کہتے نہیں تھکتے اور بعید نہیں کہ گواہی تو دور کی بات ہے و ہ تفتیشی افسر کے پاس بیان ریکارڈ کرانے بھی نہیں جائینگے ۔ دوسری جانب تفتیشی افسر سرکل آفیسرا ینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر ملک عبدالمجید ذرائع کیمطابق سرکاری سکنی کمرشل پراپرٹی فراڈ کیس کو ٹیکنیکل طور پر خارج کرنے کے ماہر ہیں، انہوں نے دکان ملکیتی میونسپل کمیٹی تونسہ شریف ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کور پورٹ کی بجائے سٹیزن پورٹل پر کی گئی شکایت پر مقدمہ نمبر11/21درج کیا اور پھر بڑی مہارت سے اسے خارج کردیا ۔ مقدمے کی اخراج رپورٹ پر اپنے دستخطوں کی بجائے سابق سرکل آفیسراینٹی کرپشن ارشد رند سے دستخط کرا کے ایک ہی رات میں مقدمہ خارج کر دیا۔ ذرائع کیمطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر کمپلینٹ اطہر محمود کا نجو جوتونسہ شریف کا رہائشی ہے اس نے پہلے ریگولر انکوائری 19/551,19/357اور 19/303میں سابق سی ایم پنجاب عثمان بزدار کیخلاف ڈی جی نیب ملتان اور ڈی جی اینٹی کرپشن کے حکم ناموں کو ردی کی ٹوکری کے نذرکرتے ہوئے سابق وزیراعلی پنجاب اور انکے دست راست مختارجتوئی کو غیر قانونی پروموشن اور 15 کروڑ روپے کی کرپشن میں کلین چٹ دینے کی ناکام کوشش کی حالانکہ یہ کیس عدالت عالیہ ڈبل بنچ میں زیر سماعت ہے عدالتی فیصلے کا انتظار کئے بغیر سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور ان کے دست راست کوتوہین عدالت کی پرواہ کئے بغیرکلین چٹ دیدی۔ اخبارکے مطابق اس سلسلے میں جب اطہر کا نجو، ملک عبدالمجید اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سید محمد عباس سے موقف لینے کیلئے رابطہ کیا گیا تو ان کا فون اٹینڈ نہ ہوا۔

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

  • عثمان بزدارکی پیشی،بزدارکے حامی زبردستی گیٹ کھول کرعدالت  میں داخل

    عثمان بزدارکی پیشی،بزدارکے حامی زبردستی گیٹ کھول کرعدالت میں داخل

    عثمان بزدارکی پیشی،16 جولائی تک ضمانت میں توسیع ،،بزدارکے حامی زبردستی گیٹ کھول کرعدالت میں داخل
    بزدارقبیلے کے لوگ عدالت کے اندر نعرے بازی کرتے رہے ،بہرام بزدارایڈووکیٹ بزدار قبائل کوعدالت کے اندر نعرے بازی سے روکتے رہے ۔ عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 16 جولائی تک توسیع۔

    باغی ٹی وی رپورٹ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازیخان ،عثمان بزدارکی پیشی کے موقع پر عثمان بزدار کے قبیلے کے لوگ درجنوں کی تعداد میں زبردستی گیٹ کھول کرعدالت میں داخل ہوگئے ،بزدارقبیلے کے لوگ عدالت کے اندر نعرے بازی کرتے رہے ،بہرام بزدار ایڈووکیٹ بزدار قبائل کوعدالت کے اندر نعرے بازی سے روکتے رہے لیکن اس کے باوجود نعرے بازی جاری رہی

    اس دوران سابق وزیر اعلی عثمان بزدار اینٹی کرپشن عدالت میں پیش ہوئے جنہیں 16جولائی تک عبوری ضمانت میں توسیع مل گئی،جب عثمان بزدار عدالت میں پیش ہوئے تو پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والا کوئی وکیل پیش نہ ہوا تاہم پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے وکلا کی ٹیم جن میں صداقت ٹھیگانی،آصف سعید کھوسہ،ملک مظہر حسین ناصر اور بہرام بزدار پیش ہوئے،آج عثمان بزدار اپنی برادری کے درجنوں افراد کیساتھ اینٹی کرپشن عدالت میں پیش ہونے کیلئے آئے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز عثمان بزدار کا جنوبی پنجاب سے مبینہ فرنٹ مین اینٹی کرپشن کے ہتھے چڑھ گیا ہ قبل ازیں سابق وزیراعلی پنجاب عثمان احمدخان بزدار کے مبینہ فرنٹ مین کو اینٹی کرپشن مظفرگڑھ نے گرفتار کرلیا ہے اینٹی کرپشن مظفرگڑھ نے سابق وزیراعلی پنجاب عثمان احمدخان بزدار کے جنوبی پنجاب سے مبینہ فرنٹ مین ایس ای لوکل گورنمنٹ خرم عباس کو اینٹی کرپشن مظفرگڑھ نے گرفتار کیا تھا ایس ای لوکل گورنمنٹ خرم عباس ڈیرہ غازیخان میں تعیناتی کے دوران بڑے پیمانے پر کرپشن میں ملوث رہا ہے جہاں پراس نے اس حد تک کرپشن کی کہ کاغذات میں کروڑوں روپیکی سکیمں مکمل ہیں لیکن فزیکلی طورپران سکیموں کازمین پر کہیں بھی وجود نہیں ہے اور اِدھر مظفرگڑھ میں 134 ترقیاتی اسکیموں کی جانچ پڑتال کے دوران بے ضابطگیاں ثابت ہونے پرمقدمات درج کیے گئے ،جسے گزشتہ روز اینٹی کرپشن مظفرگڑھ نے گرفتارکیا تھا۔

  • ڈیرہ،ٹرائیبل ایریا میں ٹریکٹرٹرالی الٹنے سے 2ہلاک،8مزدور زخمی

    ڈیرہ،ٹرائیبل ایریا میں ٹریکٹرٹرالی الٹنے سے 2ہلاک،8مزدور زخمی

    ڈیرہ غازیخان کے ٹرائیبل ایریا میں ٹریکٹرٹرالی الٹنے سے 2ہلاک،8مزدور زخمی
    باغی ٹی وی رپورٹ. ڈیرہ غازیخان کے ٹرائیبل ایریا بی ایم پی تھانہ رونگھن کے علاقہ یکبائی میں روڈ پر کام کرنے والے مزدور صبح آٹھ بجے ٹریکٹر ٹرالی پر کام پر جارہے تھے ،تیزرفتاری کے باعث موڑکاٹتے ہوئے ٹریکٹر کے بریک فیل ہونے پر ٹریکٹرٹرالی بے قابو ہوالٹ گئی ،جس سے دوافراد جن میں ایک ٹریکٹرڈرائیورفداحسین جوکہ چوٹی زیریں کارہائشی تھا موقع پردم توڑگیاجبکہ دوسرا ہلاک ہونے والامزدور عابدحسین ولدخادم حسین ہیڈ محمد کا رہائشی تھا موقع پردم توڑگیا،اس حادثہ میں 8 مزدور زخمی ہوگئے جن میں اللہ وسایا ہیڈ محمد، ریاض حسین چوٹی زیریں، خلیل احمد جامپور، جاویدمنشی جامپور، شاہ بخش جامپور، یاسین راجن پور، شاہداور مجاہددونوں بھائی پسران محمداسلم، بلال حسین ولدکالوخان ہیڈ محمد اور بابرجوکہ کروڑلعل عیسن کارہائشی ہے زخمیوں ہوگئے ۔اس علاقہ میں کسی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو1122کی سہولت نہیں ہے ،جس کی وجہ سے زخمیوں کوبروقت طبی امداد نہ مل سکی تاہم اطلاع ملتے ہی بارڈرملٹری پولیس کے جوان بروقت جائے حادثہ پر روانہ ہوگئے جنہوں نے وہاں پہنچ کر مقامی افرادکی مدد سے زخمیوں کو ٹرالی سے نکالا،اپنے محدود وسائل اورمقامی آبادی کے تعاون سے زخمیوں کوہسپتال منتقل کیا