Baaghi TV

Category: ڈیرہ غازی خان

  • وزیر اعلیٰ پنجاب کا ڈیرہ غازی خان ٹریفک حادثےمیں ہلاکتوں پراظہارافسوس

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا ڈیرہ غازی خان ٹریفک حادثےمیں ہلاکتوں پراظہارافسوس

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزادر نے ڈیرہ غازی خان ٹریفک حادثےمیں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی :عثمان بزدار نے کہا کہ حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج ہوا ہے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کمشنر ڈیرہ غازی خان سے رابطہ کر کے زخمیوں کے بارے میں ہدایات دیں-

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے وزیر اعلی ٰعثمان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے –

    واضح رہے کہ ڈیرہ غازی خان میں ہولناک ٹریفک حادثے میں 28 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثہ تونسہ روڈ پر بس اور ٹریلر میں تصادم سے پیش آیا۔ بس سیالکوٹ سے راجن پور جا رہی تھی۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا امدادی کاروائیاں جاری ہیں-

    اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں بیشتر کی حالت نازک ہے جس کی وجہ سے اموات بڑھنے کا خدشہ ہےحادثے کا شکار ہونے والے بیشتر مسافر عید کی چھٹیوں پر اپنے آبائی گھر جا رہے تھے۔

    ڈیرہ غازی خان : بس اور ٹریلرمیں خوفناک تصادم ، 28 افراد جاں بحق

  • ڈیرہ غازی خان : بس اور ٹریلرمیں خوفناک تصادم ، 28 افراد جاں بحق

    ڈیرہ غازی خان : بس اور ٹریلرمیں خوفناک تصادم ، 28 افراد جاں بحق

    ڈیرہ غازی خان میں ہولناک ٹریفک حادثے میں 28 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی: ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثہ تونسہ روڈ پر بس اور ٹریلر میں تصادم سے پیش آیا۔ بس سیالکوٹ سے راجن پور جا رہی تھی۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا امدادی کاروائیاں جاری ہیں-

    اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں بیشتر کی حالت نازک ہے جس کی وجہ سے اموات بڑھنے کا خدشہ ہےحادثے کا شکار ہونے والے بیشتر مسافر عید کی چھٹیوں پر اپنے آبائی گھر جا رہے تھے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے۔

  • عوام کے ساتھ میراعزت واحترام کا رشتہ ہے، عثمان بزدار

    عوام کے ساتھ میراعزت واحترام کا رشتہ ہے، عثمان بزدار

    وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارسے ڈیرہ غازی خان میں معززین علاقہ اورشہریوں کی ملاقات کھلی کچہری میں بدل گئی ہے، فرداً فرداً ہر شہری کی نشست پرگئے اورحال واحوال دریافت کی ہے، شہریوں سے ان کے مسائل پوچھے ہیں، شہریوں سے خود درخواستیں وصول کیں اورمتعلقہ حکام کوفوری داد رسی کے لئے ہدایات دیں ہیں، خواتین سے ان کے مسائل پوچھے اورحل کیلئے موقع پرہی احکامات جاری کیے ہیں.
    بزرگ شہریوں کی مسائل کے حل کے لئے ذاتی دلچسپی لینے پروزیراعلیٰ عثمان بزدارکودعائیں دی گئی ہیں، آپ دل وجان سے عوام کی خدمت کررہے ہیں،مسائل کے حل کے لیے عوام سے ملاقاتیں آپ کا قابل تحسین اقدام ہے، آپ پہلے وزیراعلیٰ ہیں جن کا عوام سے براہ راست رابطہ ہے، ماضی کے وزراء اعلیٰ نہ عوام سے ملتے تھے اورنہ کوئی ان سے مل سکتا تھا.
    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شہریوں سے سرائیکی اوربلوچی زبان میں گفتگوکی ہے، میں آپ کے دکھ سکھ کا ساتھی ہوں، ہماری خوشیاں اور غم سانجھے ہیں، آپ کا مسئلہ ذاتی مسئلہ سمجھ کرثما حل کروں گا، آپ کو اپنی درخواست پرفوری فیڈ بیک ملے گا، میرا آپ کے ساتھ عزت واحترام کا رشتہ ہے جو میں کبھی نہیں بھول سکتا.

  • عثمان بزدارنے ڈیرہ غازی خان میں سمارٹ سٹی پراجیکٹ کا افتتاح کردیا

    عثمان بزدارنے ڈیرہ غازی خان میں سمارٹ سٹی پراجیکٹ کا افتتاح کردیا

    وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے سینٹرل جیل ڈیرہ غازی خان کا اچانک دورہ کیا ہے، سینٹرل جیل ڈی جی خان کے مختلف بیرکوں کا دورہ کیا ہے، خواتین اورجیونائل بیرکوں کا بھی جائزہ لیا گیا ہے، خواتین اورجیونائل قیدیوں سے صورتحال دریافت کی ہے، بیرکوں میں کولرمیں ٹھنڈے پانی کی فراہمی کا نظام بھی چیک کیا ہے، بیرکوں کے خراب پنکھوں کی فوری مرمت کا حکم دیا گیا ہے، ہربیرک میں ٹی وی لگانے کی ہدایت کی گئی ہے، واش روم وغیرہ میں صفائی کی صورتحال بہتربنانے کا حکم بھی دیا گیا ہے، قیدیوں سے دستیاب سہولتوں کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا گیا ہے.
    وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے قیدیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھل کربتائیں آپ ہی کے مسائل حل کرنے کیلئے آیا ہوں، قیدیوں سے ملاقات کیلئے آئے عزیزواقارب سے بھی گفتگو کی گئی ہے، جیل میں کوئی آپ سے رشوت تو نہیں لیتا ہے، وزیراعلیٰ نے قیدیوں کے عزیزواقارب سے استفسار کیا ہے، وزیراعلیٰ نے جیل ہسپتال کا بھی دورہ کیا ہے، ادویات اورسہولتوں کی فراہمی کا جائزہ لیا ہے، وزیراعلیٰ نے جیل ہسپتال میں زیرعلاج بیمارقیدیوں کی عیادت کی ہے، قیدیوں کو بنیادی حقوق دینا ریاست کی ذمہ داری ہے، سوا سو سال کے بعد جیل اصلاحات لارہے ہیں، ماضی میں جیلوں کو نظرانداز کیا گیا ہے.
    قیدیوں کے عزیزواقارب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نہیں، ہم سے کسی نے رشوت نہیں مانگی ہے.

    وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے پولیس لائنز ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا ہے، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے وزیراعلیٰ کو سلامی پیش کی گئی ہے، پولیس شہداء یادگارپرحاضری دی ہے، پھولوں کی چادر چڑھائی ہے، شہداء کے لئے دعا کی اورانہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے، ڈیرہ غازی خان سمارٹ سٹی پراجیکٹ کا افتتاح بھی کیا ہے، سمارٹ سٹی پراجیکٹ کے شعبوں کا دورہ کیا ہے، سمارٹ سٹی پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے.
    وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے کہا کہ سڑکوں پررش کے اوقات میں ٹریفک مینجمنٹ کیلئے ڈرون کیمرے استعمال کیے جائیں گے، سمارٹ سٹی پراجیکٹ کا دائرہ کار تونسہ سمیت پنجاب کے دوسرے شہروں تک بڑھائیں گے، سمارٹ سٹی پراجیکٹ کیلئے وسائل بھی فراہم کریں گے.

  • ڈیرہ غازی خان میں وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر”خدمت مہم” کے تحت تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری

    ڈیرہ غازی خان میں وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر”خدمت مہم” کے تحت تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری

    وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں "خدمت مہم”میں تیزی آگئی۔عوامی آمدورفت رکاوٹ بننے والی تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئےوہوا میں تنگ روڈ کو 66 فٹ تک چوڑا کردیا گیادکانیں سمیت تمام پختہ تعمیرات مسمار کردی گئیں-

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق تجاوزات کے خلاف آپریشن میں بھاری مشینری استعمال کی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر تونسہ رابعہ سیال اور اے ایس پی میر روحیل نے آپریشن کی نگرانی کی۔ریونیو ریکارڈ دیکھ پر غیر قانونی تعمیرات گرادی گئیں ۔

    ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا کہ خدمت مہم کے تحت ہر قسم کی تجاوزات کا خاتمہ کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ خدمت آپ کی دہلیز پر،پورے ضلع میں سرگرمیاں جاری ہیں۔

    ضلع ڈیرہ غازی خان "خدمت آپ کی دہلیز پر”مہم پر سرگرمیوں کی تعداد کے حوالے سے ڈویژن بھر میں بازی لے گیاڈیش بورڈ کی رینکنگ کے مطابق ضلع ڈیرہ غازی کی راجن پور،مظفر گڑھ اور لیہ اضلاع سے زیادہ سرگرمیاں خدمت آپ کی دہلیز کی ڈیش بورڈ پر ریکارڈ ہوئیں۔

    ضلع ڈیرہ غازی خان میں 1445،راجن پور 1247،مظفر گڑھ 1225 اور لیہ ڈسٹرکٹ میں 922 سرگرمیاں ظاہر کی گئیں۔

    ڈپٹی کمشنر۔ ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا کہ مسابقت کی فضا ڈویژن سے بڑھا کر صوبہ میں لائی جائے۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ خدمت مہم کے تحت متعلقہ محکمہ کی ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ ہیں،اتوار کے روز بھی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے شاباش دی۔

  • زرتاج گل کی سی ای او پی آئی اے سے ملاقات:کراچی تا ڈیرہ غازی خان پرواز شروع کرنے کا عندیہ

    زرتاج گل کی سی ای او پی آئی اے سے ملاقات:کراچی تا ڈیرہ غازی خان پرواز شروع کرنے کا عندیہ

    وزیر مملکت برائے ماحولیات زرتاج گل کی سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک سے ملاقات

    باغی ٹی وی : ملاقات میں ڈیرہ غازی خان کے معاملات اور فضائی آپریشن شروع کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سی ای او پی آئی اے کی جانب سے جلد کراچی تا ڈیرہ غازی خان پرواز شروع کرنے کا عندیہ دیا گیا-

    سی ای او پی آئی اے کاکہنا تھا کہ جلد کراچی تا ڈیرہ غازی خان پرواز شروع کر دی جائے گی تاہم رن وے کی حالت اور فیولنگ نا ہونے کے باعث آپریشن محدود سطح پر ہی رہے گا-

    جبکہ وزیر مملکت زرتاج گل نے کاروباری طبقے اور چیمبرز کے ممبرز کو شامل کرکے ائیرپورٹ کے تنصیبات کو بہتر بنانے کا اعاد اور ڈیرہ غازی خان کی کاروباری برادری کیلئے خصوصی کارپوریٹ پیکج بنانے کی بھی استدعا کی-

    سی ای او پی آئی اے کی جانب سے نہ صرف ساتھ مل کے جنوبی پنجاب کیلئے پروازیں بڑھانے کی یقین دہانی کرائی گئی بلکہ سعودی سفری پابندیوں کے باوجود ہفتہ وار 2 پروازیں القسیم کیلئے بھی چلانے کا بھی وعدہ کیا گیا-

  • ڈیرہ اسماعیل خان، پولیس چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کیا گیا

    ڈیرہ اسماعیل خان، پولیس چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کیا گیا

    ڈیرہ اسماعیل خان : اندرون شہر ہولیس چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کیا گیا تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا، سی سی ٹی وی کیمرہ سے موٹرسائیکل پر سوار دو حملہ آورں کی فوٹیج حاصل کرلی گئی. تلاش کیلئے سرچ آپرشن جاری ہیں.
    ایس ایچ او سٹی پولیس سٹیشن پرویز شاہ کے مطابق صبح ساڑھے سات بجے جب بچے قریبی سکولوں کیطرف جارہے تھے بازار میں بہت رش تھا، اس دوران مسلم بازار پولیس چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا گیا. لیکن خوش قسمتی سےکوئی نقصان نہیں ہوا. موٹر سائیکل پر سوار دو حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں حملے کے وقت کی قریبی سی سی ٹی وی کیمرہ کی فوٹیج میں دو ممکنا حملہ آوروں کو دیکھا جاسکتا ہے دونوں کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں.

  • ضلع لیہ میں کاروکاری کا ایک اور خوفناک واقعہ سامنے آگیا

    ضلع لیہ میں کاروکاری کا ایک اور خوفناک واقعہ سامنے آگیا

    ڈیرہ غازی خان :آر پی او فیصل رانا نے ضلع لیہ میں ”کاروکاری“ قرار دے کر باپ کے ہاتھوں قتل ہونے والی لڑکی کی لاش دفنانے کی کوشش ناکام بنا دی-

    باغی ٹی وی : ترجمان ریجنل پولیس ڈی جی خان کے مطابق آر پی او فیصل رانا نے ضلع لیہ میں ”کاروکاری“ قرار دے کر باپ کے ہاتھوں قتل ہونے والی لڑکی کی لاش دفنانے کی کوشش ناکام بنا دی ملزم باپ کو حراست میں لے لیا گیا،سماجی حلقوں کی طرف سے ”کاروکاری“ کی قبیح روائت کے خلاف فیصل رانا کی ”ایگریسو پولیسنگ“ کی سوشل میڈیا پر تعریف کی جا رہی ہے-

    تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کو اطلاع ملی کے ضلع لیہ کے تھانہ چوک اعظم کے علاقہ چک نمبر7420ٹی ڈی اے کے رہائشی باپ نے17/18سالہ بیٹی کو ”کاروکاری“ قرار دے کر رات گئے تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا،ملزم جرم چھپانے کے لئے بیٹی کے قتل کو طبعی موت قرار دے کر دفنانے کی کوشش کر رہا ہے-

    آر پی او فیصل رانا نے فوری طور پر ڈی پی او لیہ کو لاش بر آمد کرنے اور ملزم کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب کی،آر پی او فیصل رانا کے بار بار ٹیلی فون پر فالو اپ لئے جانے کی وجہ سے پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتولہ لڑکی کی لاش کو دفنانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم باپ کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی،–

    ڈی پی او لیہ ندیم رضوی نے آر پی او فیصل رانا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تھانہ چوک اعظم کے علاقہ چک نمبر7420ٹی ڈی اے کے رہائشی ملزم عبد الرشید کو اپنی 17/18 سالہ بیٹی سدرا بی بی پر شک تھا کہ اس کے عبد الطیف نامی شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں ملزم عبد الرشید نے اپنی بیٹی سدرا بی بی کو ”کاروکاری“ قرار دیتے ہوئے رات 3بجے سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتار دیا-

    ملزم جرم چھپانے کے لئے لاش کو دفنانا چاہتا تھا،مقتولہ سدرا بی بی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے جبکہ ملزم عبد الرشید سے تفتیش جاری ہے-

    آر پی او فیصل رانا نے ملزم باپ کی طرف سے قتل کی گئی بیٹی کی لاش کو دفنانے کی کوشش ناکام بنانے اور ملزم باپ کو حراست میں لینے پر لیہ پولیس کی کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے کہاکہ ریاستی قانون کی موجودگی میں کوئی شخص بھی انا پرستی کے خول میں بند ہو کر اپنے قانون بنا کر کسی کی جان نہیں لے سکتا ہم نے خواتین کو ہر قسم کے تشدد سے بچانا ہے-

    وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن اور آئی جی پنجاب انعام غنی کی ہدایات کے مطابق ہم نے ڈی جی خان ریجن کے چاروں اضلاع سے ”کاروکاری“ کی قبیح اور ریاستی قانون کو چیلنج کرنے والی روائت کو قانون کی طاقت سے جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے-

    انہوں نے کہا کہ پولیس زیر حراست ملزم سے تفتیش کر کے اس وقوعہ کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کرےآر پی او کو بتایا گیا کہ وقوعہ کا مقدمہ تھانہ چوک اعظم کے سب انسپکٹر محمد شریف کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے-

    آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ قانون شکنی کے جن واقعات میں معاشرتی اور سماجی دباؤ اور مجبوریوں کی وجہ سے متاثرہ پارٹی کا کوئی شخص مدعی مقدمہ بننے سے گریزاں ہے تو ایسے واقعات میں پولیس مدعی بنے گی انہوں نے ہدایت کی کہ ٹھوس شواہد کے ساتھ ملزم یا ملزمان کو چالان کیا جائے تاکہ عدالت سے قانون کے مطابق عبرتناک سزا مل سکے۔

  • انتظامیہ کی غفلت سے پانچ سالہ بچی جانبحق

    انتظامیہ کی غفلت سے پانچ سالہ بچی جانبحق

    قصور
    چونیاں کے نواحی گاؤں ارزانی پور میں پانچ سالہ بچی اکیڈمی سے گھر واپسی پر گٹر میں گر کر جانبحق ہو گئی
    تفصیلات کے مطابق چونیاں کے نواحی گاؤں ارزانی پور میں انتظامیہ کی غفلت نے بچی کی جان نگل لی کھلے گٹر میں بچی گ کر ہلاک ہوئی
    پانچ سالہ بچی اکیڈمی سے گھر واپسی آتے گٹر میں گر گئی جو کہ گھر نا پہنچی تو ورثاء نے ڈھونڈنا شروع کر دیا جس پر انہیں پتہ چلا کہ ان کی بچی گٹر میں گر کر جانبحق ہوگئی ہے بچی کی لاش گٹر سے نکال لئی گئی
    اہلیان علاقہ نے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل و ضلعی انتظامیہ کی غفلت سے ایک معصوم جان چلی گئی

  • ڈیری غازی خان:تھانہ دراہمہ پولیس کی بروقت کارواٸی،13 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا

    ڈیری غازی خان:تھانہ دراہمہ پولیس کی بروقت کارواٸی،13 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا

    ڈیرہ غازی خان:تھانہ دراہمہ پولیس نے بروقت کارواٸی کر کے 13 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    باغی ٹی وی :ترجمان پولیس کے مطابق پولیس تھانہ دراہمہ کو محمد ارشد نامی شخص نے بتا یا کہ میرے کزن (ع) کے ساتھ اللہ بچایا نے زبر دستی زیادتی کی جبکہ ملزم ابو بکر اور دیگر نامعلوم ملزمان نے اسلحہ سے دھمکایا اور زیادتی کی ویڈیو بناتے رہے۔

    ایس ایچ او تھانہ دراہمہ نے مقدمہ درج کرتے ہوۓ 13 سالہ بچے (ع) سے زیادتی کرنے والے ملزم اللہ بچایا کو گرفتار کر لیا۔

    گرفتار ہونے والے ملزم کے خلاف مزید قانونی کارواٸی جاری ہے۔

    ایس ایچ او تھانہ دراہمہ کا کہنا تھا کہ پولیس دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے تحریک کر رہی ہے اور وہ بھی جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

    فوٹو:ملزم اللہ بچایا