Baaghi TV

Category: ڈیرہ غازی خان

  • ڈی پی او اسد سرفراز کی محرام الحرام کے انتظامات اور سیکیورٹی کے حوالے سے ضلع بھر کے پولیس ملازمین سے میٹنگ،

    ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد) ڈی پی او اسد سرفراز کی محرام الحرام کے انتظامات اور سیکیورٹی کے حوالے سے ضلع بھر کے پولیس ملازمین سے میٹنگ، اس موقع پر ڈی پی او اسد سرفراز نے پولیس ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں عزاداروں کی جان و مال کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔دوران مجالس و جلوس کے پروگرام کی CCTV کیمروں مکمل ریکارڈنگ کی جائے۔منتظمین کی طرف سے نامزد کردہ VOLUNTEERS سے ملکر 2 لیئرز سے گزر کر تلاشی کے بعد ہی شخص کو مجلس و جلوس میں جانے کی اجازت ہوگی وقت اور روٹ کی پابندی کو ہر صورت یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں سخت سیکورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے اہم مقامات پر پولیس سنائیپر تعینات کر دئے گئے ہیں۔محرم الحرام میں ڈیوٹی کے دوران کسی قسم کی سستی، کوتاہی اور موبائل فون کا استعمال ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔آخر میں انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ آپ امن کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اس موقع پر ضلع بھرکے پولیس آفیسران موجود تھے۔

  • ڈی پی او اسد سرفراز سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی محرام الحرام کے حوالے سے اہم میٹنگ..

    ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد) ڈی پی او اسد سرفراز سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے محرام الحرام کے حوالے سے ان کے آفس میں میٹنگ کی میٹنگ میں سیکیورٹی معاملات زیر بحث لائے گئے اس موقع پر ڈی پی او اسد سرفراز نے کہا کہ محرم الحرام میں دیگر سیکیورٹی اداروں سے ملکر امن و امان کو بحال رکھنے کے لئے بھر پور اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔جس کا مقصد ملک دشمن عناصر کے ناپاک ارادوں کو ناکام بناتے ہوئے عزاداروں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ شر پسند عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا، اہم مجالس کی جگہوں اور جلوس روٹس پر سکیورٹی کے ہر ممکن انتظامات کیے جارہے ہیں چند شر پسند عناصر کی وجہ سے لاکھوں شریف شہریوں کو پریشان کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائیگی اور ان کا مزید کہنا تھا کہ شرپسند عناصر کو کسی صورت میں شہر کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ان سے ٹکرانے کیلئے ہمارے بہادر جوان ایک ایمانی طاقت سے مالا مال ہیں اور ہر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں بعد ازاں ڈی پی او نے موجودہ ملکی حالات کے پیش نظرضلع بھر میں محرم الحرام پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کا جائزہ لیا۔ ضلع کے داخلی و خارجی راستوں، امام بارگاہوں سمیت شہر کے اہم چوراہوں پر بھاری نفری تعینات کرنے کی ہدایت کی ڈی پی او اسد سرفراز نے شہر کا وزٹ کر کے ڈیوٹی پر الرٹ ملازمان کو چیک کیا ڈیوٹی پر تعینات ملازمین کو ہدایت دیتے ہو کہا کہ اپنے فرائض منصبی ایمانداری سے ادا کریں۔

  • محرم الحرام کے حوالے سے ایمرجنسی پلان مرتب کرلیا گیا ہے.ڈاکٹر ناطق حیات

    ڈیرہ غازیخان(تنویراحمد)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے حوالے سے ایمرجنسی پلان مرتب کرلیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ تحصیل ڈیرہ غازیخان، تونسہ شریف، کوٹ چھٹہ میں مختلف امام بارگاہوں،اہم چوراہوں اور شاہراہوں پر ریسکیوکی پوسٹیں قائم کی جائیں گی کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے 150سے زائد ریسکیورز اپنے فرائض سر انجام دیں گے اور تقریباً 18ریسکیو کی گاڑیاں اور30موٹر بائیک ایمبولینسز ایمرجنسی کور دیں گے۔ محرم الحرام کے دنوں میں مرکزی جلوسوں اور مجالس پر ایمرجنسی پلان کے مطابق فرائض انجام دیں گے انہوں نے یہ بات سنٹرل سٹیشن پر ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی. ڈاکٹر ناطق حیات نے کہا کہ تما م ریسکیورز کی چھُٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور ریسکیورزمحرم الحرام کے موقع پر ہائی الرٹ رہ کر ڈیوٹی سر انجام دیں گے اور ریسکیورز کی طرف سے دوران ڈیوٹی کسی قسم کی غفلت و کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ریسکیورز اپنی گاڑیوں اور آلات کو آپریشنل رکھیں انہوں نے کہاکہ ریسکیورزدوران ڈیوٹی اردگرد کے ماحول پر کڑی نگاہ رکھیں اور کسی بھی مشکوک چیز یا شخص کے بارے میں فوراً سکیورٹی اداروں کومطلع کریں اجلاس میں ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں، ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسرز محمد اختر بھٹہ، حسنین رضا،کنٹرول روم انچارج میاں عبدالرؤف، ااور تمام اسٹیشن کوارڈینیٹرز نے شرکت کی.

  • اتحاد بین المسلمین کے امن قافلے کا خطیب امام بادشاہی مسجد و چیئرمین مجلس علمائے پاکستان مولانا عبدالخبیر آزاد کی قیادت میں ڈیرہ غازیخان کا دورہ

    ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر اتحاد بین المسلمین کے امن قافلے نے خطیب امام بادشاہی مسجد و چیئرمین مجلس علمائے پاکستان مولانا عبدالخبیر آزاد کی قیادت میں ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا. سرکٹ ہاوس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کنوینر اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ محرم الحرام کی شہادتیں صبر، ایثار، قربانی او ر برداشت کا درس دیتی ہیں. افواج پاکستان نے دشمن قوتوں کا ایجنڈہ ناکام بنا دیا ہے. علماء محرم الحرام میں امن او راتحاد کو مضبوط کریں. تمام علماء، خطباء، ذاکرین اشتعال انگیز تقاریر سے اجتناب کریں. اتحاد بین المسلمین وقت کی ضرورت ہے. پاک فوج نے قربانیاں دے کر ملک کو مضبوط بنا دیا ہے. آزاد ی کشمیر کیلئے ہر قربانی دیں گے. ظلم کی سیاہ رات جلد ختم ہو گی. مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہاکہ وزیر اعلی کی ہدایت پر لاہو رسے اتحاد امت، یکجہتی، سلامتی، جذبہ ایثار، قربانی، امن و محبت کا پیغام لے کر نکلے ہیں. انہوں نے کہاکہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے جلوس او رمجالس وقت پر ختم کریں. روٹس کی پابندی اور لاؤڈ سپیکر ایک پر عملدرآمد کیاجائے ضابطہ اخلاق پر عمل کرتے ہوئے تمام مسالک کے عقائدو نظریات اور عبادت گاہوں کااحترام کیا جائے. کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن مدثر ریاض ملک نے کہاکہ ڈویژن میں محرم الحرام کے دوران فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثالی فضا برقرار رہنی چاہیئے. علمائے کرام اپنے کردار کا احسن استعمال کرتے ہوئے امن دشمن عناصر کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیں. انہوں نے کہاکہ اتحاد بین المسلمین کمیٹی جوڑنے کا کام کررہی ہے.آر پی او عمران احمر نے کہاکہ عوام کی جان کا تحفظ اولین ترجیح ہے جس کیلئے سول سوسائٹی کے ہر فرد کو کردارادا کرناہو گاارد گرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھی جائے او رشر پسند عناصر کی حوصلہ شکنی کے ساتھ نشاندہی کی جائے. ا س موقع پر اتحاد بین المسلمین کے اراکین مولانا محمد خان لغاری، شفقت حسین بھٹہ، مولانا حبیب الرحمن، حافظ عبدالستار، مولانا عبدالمعبود آزاد، مولانا اشفاق قاسمی، پیر محمد شاہ حسین، مولانا عبدالستار نیازی، مولانا محمد مسعود قاسم قاسمی، مولانا قاسم قریشی، صاحبزادہ جلیل الرحمن، قاری اکرم حقانی، مولانا ابوبکر جام پو ری، مہر عبدالخالق مرالی، صاحبزادہ سید عبدالبصیر آزاد و دیگرنے بھی خطاب کیا. سرکٹ ہاوس میں سید احسن حسین شمسی، مولانا یاسین راہی، صاحبزادہ انو رحسن قریشی، گلزار عباس نقوی، مولانا عبدالروف، سید ظفر عباس نقوی،مولانا اقبال رشید، عبدالصمد درخواستی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے قیام امن کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی. اس موقع پر مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں ہاتھوں کی زنجیر بنا کراور قومی اور کشمیر کے جھنڈے لہرا کر کشمیر یوں سے یکجہتی کا اظہار کیا. مولانا عبدالخبیر آزاد نے استحکام پاکستان، ملک و قوم کی خوشحالی او رکشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کی. اس موقع پر ڈپٹی کمشنرز وقاص رشید،ذیشان جاوید، افضل ناصر، ڈی پی اوز اسد سرفراز، ہارون الرشید، عثمان باجوہ او ردیگر انتظامی افسران کے علاوہ ہر مکتب فکر کے علماء، مشائخ اور نمائندے موجود تھے.

  • ڈیرہ غازی خان میں مسیحی برادری کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی…

    ڈیرہ غازیخان(نمائندہ باغی ٹی وی )مسیحی برادری کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے سینٹ انتھونی یونائٹڈچرچ میں مظاہرہ کیااور ریلی نکالی،مقبوضہ کشمیر کے مقامی مسیحی بھی بھارتی فوج کے ظلم وستم کا شکار ہیں،مسیحی برادری پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ان خیالات کا اظہار منتظم اعلی سینٹ انتھونی یونائٹڈ چرچ ڈیرہ غازیخان سلیم الیاس مسیح نے سنڈے عبادت کے بعد کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالہ سے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی اس موقع پر ریلی میں بینر اٹھا کر بھارتی مظالم کے خلاف نعرے بھی لگائے گئے اس موقع پر پاسٹر پیٹر جوزف گل، سابق اقلیتی ضلع ممبر یونس پرویز،پاسٹرپرویز قمر، عمر بوٹا،عامر پرویز، لعل مسیح، دانیال گل،عمران پال، شہزاد عمانوائل،سہیل اقبال،عرفان اقبال،یشب عامر، یشوع سلیم و دیگر موجود تھے انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک پاکستان کے لیئے اقلیتیں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں اور کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہ کرینگے۔ ریلی کے اختتام پر ملکی ترقی وخوشحالی کے لیئے پاسٹر پیٹر جوزف گل نے خصوصی دعا کروائی۔

  • ڈی پی او اسد سرفراز کا محرم الحرام کے حوالے سے امام بارگاہوں کادورہ،

    ڈیرہ غازیخان(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈی پی او اسد سرفراز کا محرم الحرام کے حوالے سے امام بارگاہوں کادورہ، ڈیوٹی پر موجود ملازمین کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او اسد سرفراز نے محرم الحرام کے حوالے سے امام بارگاہوں کادورہ کیا دوران وزٹ ڈی پی او نے سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر موجود ملازمین کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کیں ضلع بھر کے سرکل آفیسران اور ایس ایچ اوزکو محرم الحرام کے حوالے سے تمام پروگرامز پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت کی ڈی پی او نے کہا کہ عزاداروں کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنائیں گے جبکہ محرم الحرام کے حوالے سے منتظمین بھی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنائیں

  • راشد بخاری قتل کیس میں بااثر لوگ اپنی سیاسی ساکھ کو بچانے کے لیے میرے بیٹے کو پھنسا رہے ہیں میرا بیٹا بے گناہ ہے..الیاس خان سدوزئی

    ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد)پاکستان تحریک انصاف ڈیرہ غازی خان سٹی کے سینئر نائب صدر راشد بخاری قتل کیس میں ملوث ملزم اعزاز سدوزئی کے والد محمد الیاس خان سدوزئی نے تحریک منہاج القران ساؤتھ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سیف اللہ خان سدوزئی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ راشد بخاری قتل کیس میں اسکے بیگناہ بیٹے کو پھنسایا جا رہا ہے عید سے ایک روز قبل سی ٹی ڈی ملتان نے ہمارے گھر واقع شہزاد کالونی میں ریڈ کیا اور ہمارے گھر کی مکمل تلاشی لی گئی ضروری دستاویزات کپڑے موٹر سائیکل سمیت گھر کا کونہ کونہ چیک کیا گیا اور میرے بیٹوں یوسف، مشرف، ثاقب اور ایک بیٹی سمیت مجھے حراست میں لے کر ملتان آفس لے گئے جہاں ہمیں ایک ایک کرکے تفتیش کیلئے رکھا گیا مجھے کہا کہ آپ نے راشد بخاری کا قتل کیا ہے لہٰذا آپ کو اس کیس میں گرفتار کیا ہے میں نے جواب میں کہا کہ میں 60 سال کا بزرگ ہوں ریٹائرڈ پولیس ملازم ہوں میں کیوں راشد بخاری کو قتل کروں گا جس پر مجھے اور میرے بیٹوں کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیاپھر ایک دن بعد دوبارہ ملتان سی ٹی ڈی اور پولیس نے میرے گھر ریڈ کیا میرے سامنے ایک کپڑے میں لپٹا پستول جو کہ لوہے کی الماری کے نیچے فرش پر رکھ کر اٹھایا اور کہا کہ یہ آلہ قتل ہے جو ہم نے برآمد کرلیا ہے اور کہا کہ آپکی بیٹی کے شہید راشد بخاری کیساتھ تعلقات تھے جس کی بنا پر آپکے بیٹے نے اس کو قتل کیا ہے جبکہ میں خود روزانہ اپنی بیٹی کیساتھ جوبلی آفس جاتا تھا اور واپس لے آتا تھا پھر بعد میں میری بیٹی کا داخلہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ہو گیا جس کی بنا پر میں نے جوبلی انشورنس سے اپنی بیٹی کی جاب ختم کرائی اعزاز سدوزئی کو حراست میں لینے کے بعد 15 دن گزرنے کے بعد میں نے اعلی افسران سے اپنے بیٹے کی رہائی کیلئے ملاقاتیں کی تو انہوں نے کہا آپ کا بیٹا بے گناہ ہے بہت جلد چھوٹ جائے گالیکن گزشتہ روز سوشل میڈیا کے ذریعے ہمیں معلوم ہوا کہ میرے بیٹے اعزاز کو راشد بخاری قتل کیس میں باضابطہ ملوث کر لیا ہے جس پر ملتان آر پی او کی جانب پریس ریلیز جاری کی گئی ہے ملزم کے والد نے مزید کہا کہ میں آج حلفا کہتا ہوں کہ اگر میرا بیٹا قاتل ثابت ہوا تو میرے بیٹے کا خون مدعیان پر معاف ہے صرف کچھ بااثر لوگ اپنی سیاسی ساکھ کو بچانے کے لیے ہمیں پھنسا رہے ہیں میرا بیٹا بے گناہ ہے میری اعلی عدلیہ، آرمی چیف اور وزیر اعظم عمران خان سے اپیل ہے کہ میرے ساتھ انصاف کیا جائے اس سلسلہ میں رابطہ کر نے پر جے ٹی آئی ٹیم کے ممبر ڈی ایس پی سٹی ڈیرہ ضیاء الحق نے بتایا کہ گزشتہ تین ماہ سے اس کی تفتیش جدید بنیادوں پر جاری تھی کیس کے حوالے سے چار ہزار سی ڈی آر لی گئیں جبکہ چار سو بندوں کی فیملی ٹری بھی اکٹھی کی گئی جوبلی میں کام کرنے والے ملازمین کے بیانات نوٹ کیے گئے اور تمام شواہد اکٹھے کرنے کے بعد ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے اس سے آلہ قتل اوروادات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا گیا ہے ملزم نے باقاعدہ اعتراف جرم کیا ہے ملزم ایک شکی مزاج انسان ہے اور کئی مرتبہ مقتول سے بہن سے روابطہ کے حوالے سے الجھ بھی چکا تھا اس رنجش کی بنا پر اس نے راشد بخاری کو قتل کیا ملزم کی گرفتاری میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے گئے ہیں اس کے والد کا بیانات سراسر جھوٹ پر مبنی ہیں۔

  • ڈی پی او اسد سرفراز کی ضلع بھر کے ایس ایچ اوزاور محرران سے میٹنگ،اہم ہدایات جاری کر دی گئی..

    ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد)ڈی پی او اسد سرفراز کی ضلع بھر کے ایس ایچ اوزاور محرران سے میٹنگ، لاء اینڈ آرڈر کنٹرول کرنے اور تمام ریکارڈ مکمل کرنے کی ہدایات تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اسد شہزاد نے اپنے دفتر میں ضلع بھر کے ایس ایچ اوز اور محرران سے میٹنگ کی اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ تمام ایس ایچ اوزاور محرران اپنی نگرانی میں فرنٹ ڈیسک پر ریکارڈ کی تکمیل کرتے ہوئے بروقت آن لائن کروائیں انہوں نے کہا کہ وہ کسی وقت تھانہ کا اچانک دورہ کر کے آن لائن کیا جانے والا ریکارڈ چیک کر سکتے ہیں ڈی پی او نے ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایت کہ 15 پر کی جانی والی کال پر کوئیک رسپانس دیتے ہوئے اس پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں فرائض منصبی کی ادائیگی میں سستی اور کوتاہی برتنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے گاانہوں نے کہا کہ ایس ایچ اوزاپنے علاقوں میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو ہر ممکن کنٹرول کریں اور گشت کے نظام کو موثر بنایا جائے تھانوں میں آئے ہوئے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے مسائل اور شکایات کا بروقت ازالہ کریں۔

  • ڈیرہ غازی خان میں یکم محرم الحرام سے دس محرم الحرام تک کتنے جلوس اور مجالس ہونگی تفصیلات آ گئی..

    ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد) یکم محرم الحرام سے دس محرم الحرام تک 410 جلوس اور 530 مجالس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی محرم الحرام کی سیکیورٹی پر 1000 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں کے علاوہ انتظامیہ مجالس و جلوس کے ہزاروں رضا کاربھی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ڈی پی او اسد سرفراز نے بتایا کہ سخت سکیورٹی انتظامات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اہم مقامات پر پولیس کے سنائیپرز تعینات کئے گئے ہیں۔ جلوس کے راستے میں آنے والی گلیوں اور بازاروں کو خار دار تار سے بند کر دیا جائیگا۔امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے ایلیٹ کے 16 مسلح دستے بھی شہر بھر میں گشت کریں گے۔ تاکہ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے اور ٹریفک پرابلم نہ ہو اس کے لئے الگ سے ٹریفک ڈیوٹی لگا دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ڈیوٹی میں کسی قسم کی سستی، موبائل فون کا استعمال،کاہلی اور کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔محرم الحرام کے خاص ایام میں شرانگیزی پھیلانے والوں اور مشکوک اشخاص کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے نفرت آمیز تقاریر، وال چاکنگ، لاؤڈ اسپیکر اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔جبکہ مکمل تلاشی لینے کے بعد ہی مجالس اور جلوس میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔اس کے علاوہ ڈی پی او آفس میں مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیاڈیرہ غازیخان پولیس عوام کے جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت اور جرائم کے خاتمہ کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔

  • کشمیر کے مسئلہ پر ہم کسی مصلحت کو تسلیم نہیں کرتے کشمیر کشمیریوں کا ہے..سردار ذوالفقار کھوسہ

    ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد )کشمیر کے مسئلہ پر ہم کسی مصلحت کو تسلیم نہیں کرتے کشمیر کشمیریوں کا ہے جس کے مستقبل کا فیصلہ کشمیریوں نے کرنا ہے ان خیالات کااظہار سابق گورنر پنجاب سردار ذوا لفقار علی خان کھوسہ نے اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا مقدمہ اقوام متحدہ، ا و آئی سی اور ہر عدالت میں لڑا جائے گا پاکستان کا ہر پیر و جو ا ں ہر سطح اور ہر حوالے سے کشمیروں کے شانہ بشانہ ہے سردار ذوا لفقار علی خان کھوسہ نے کہا کہ کشمیر کے مسئلہ پر نام نہاد کشمیری کہلوانے والی اپوزیشن کی خاموشی بھی شرم ناک ہے ہمیں اپنے تمام تر اندرونی اختلافات بھلا کر پاک فوج اور کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہونا ہے کہ یہی وقت کی آواز ہے۔