ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد)چیئرپرسن سٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے سنٹرل جیل ڈیرہ غازیخان، دارالامان او رٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا. سنٹرل جیل کے معائنہ کے دوران پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی. انہوں نے سنٹرل جیل میں جامن، مالٹا، امرودکے پودے لگائے او رسنٹرل جیل میں موجودقیدیوں سے ملاقات کی انہوں نے قیدیو ں او رملازمین کے مسائل سنے. میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسرت چیمہ نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت صوبہ کی جیلوں کو خصوصی فوکس کیاجارہاہے اور 45جیلو ں میں گنجائش کے مطابق پھلدار پودے لگا کر جیلو ں کو باغات میں تبدیل کر دیاجائے گا. انہوں نے کہاکہ درختوں کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے ساتھ درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی. ایم پی اے مسرت جمشیدچیمہ نے کہاکہ وزیر اعلی جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے سنجیدگی سے کام کررہے ہیں 350ارب روپے کے پیکج میں سے 35فیصد حصہ جنوبی پنجاب کیلئے مختص کیاگیا ہے. انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی کے ساتھ پارٹی کی لیڈر شپ کا فوکس جنوبی پنجاب ہے. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جیل وارڈن اور ملازمین کی ترقیوں او ردیگر مسائل کے حل کیلئے وزیر اعلی کو سفارشات پیش کی جائیں گی. چیئرپرسن نے دارالامان کے معائنہ کے دوران موجود خواتین اور بچوں سے ملاقات کی. ان کے مسائل دریافت کیے. سپرنٹنڈنٹ زرینہ بی بی سے دارالامان کے بارے میں بریفنگ لی. انہوں نے ٹیچنگ ہسپتال کے معائنہ کے دوران بس حادثہ کے زخمیو ں اوردیگر مریضو ں کی عیادت کرتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر شاہد حسین مگسی اور دیگر سے طبی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں. انہوں نے مریضوں او رلواحقین سے مسائل سنے او ران کے حل کیلئے ہدایات جاری کیں.
Category: ڈیرہ غازی خان
حکومت کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں یکجہتی کشمیر بھر پور طریقے سے منایا گیا.
ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد)حکومت کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا گیاڈویژنل و ضلع کی مرکزی تقریب ٹریفک چوک پر منعقد ہوئی۔ کمشنر مدثر ریاض ملک،آر پی او عمران احمر،ڈپٹی کمشنر وقاص رشید،ڈی پی او اسد سرفراز اور شہریوں کی کثیر تعداد سمیت مشیر صحت پنجاب محمد حنیف خان پتافی،چیئر مین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک، ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ،اخوند ہمایوں رضا،ضلعی صدر پی ٹی آئی ملک محمد اقبال ثاقب اور دیگر نے شرکت کی تقریب میں بار،انجمن تاجران کے عہدیداران،علماء اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کا جم غفیر بھی موجودتھا بارہ بجے پاکستان اور کشمیر کے ترانے پڑھے گئے بارہ بجکر پانچ منٹ پر سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور تمام ٹریفک رک گئی شرکاء نے پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے شرکاء نے قومی اور کشمیر کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور قومی اور کشمیر کے پرچم کے بیجز لگائے گئے تھے اوربازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں ہوئی تھیں تقریب پاکستان اور کشمیر کے ملی نغموں سے فضا گونجتی رہی جس میں استحکام پاکستان،ملک و قوم کی خوشحالی اور کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کی گئی سیاسی نمائندوں اور کمشنر ودیگر آفیسران نے خطاب بھی کیا۔
وزیر اعلی پنجاب اور انکے بھائیوں اور فرنٹ مین کی کرپشن کے بارے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی کرپشن پھٹ پڑے وزیر اعظم اور چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا…
ڈیرہ غازی خان (تنویر احمد )وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور انکے بھائیوں اور فرنٹ مین کی کرپشن کے بارے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی کرپشن پھٹ پڑے وزیر اعظم اور چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا اس سلسلہ میں مزید تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی کرپشن سید احمد علی بخاری نے اپنی جاری کردہ ویڈیو میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایک قانونگو بازمحمد بزدار کے خلاف قانونی تقاضوں کے مطابق درخواست پر کاروائی کی تو وزیر اعلی کے رشتہ دار نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور ایک ماہ میں میرا تین مرتبہ تبادلہ کیا گیا انہوں نےآنکشاف کیا کہ وزیر اعلی عثمان بزدار اور انکے بھائیوں مے محکموں میں کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے اور تمام محکموں کے ایکسئین وزیر اعلی کا باقاعدہ حصہ رکھنے کا کہ کر ٹینڈر شروع کرتے ہیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی کرپشن سید احمد علی بخاری نے وزیر اعظم اور چیف جسٹس سے نوٹس لینے اور تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہےاس سلسلہ میں رابطہ کرنے پر ڈائریکٹر انٹی کرپشن آغا علی عباس نے بتایا کہ ویڈیو کے بارے میں ہم تحقیقات کرا رہے ہیں ٹرانسفر پوسٹنگ یہ محکمانہ معاملہ ہے اس پر اسطرح سے سوشل میڈیا میں وائرل کرنے کے محرکات پر رپورٹ تیار کرکے ڈائریکٹر جنرل پنجاب کو بھیجی جارہی ہے انکی ہدایات پر مخکمانہ کاروائی شروع کی جائے گی ۔
ڈیرہ غازی خان سے ن لیگ کے اہم رہنماء کی کرپشن کیس میں ساتویں مرتبہ عبوری ضمانت میں توسیع..
ڈیرہ غازی خان(تنویر احمد) ساوتھ پنجاب فارسٹ کمپنی کرپشن کیس میں مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری پنجاب سردار اویس لغاری کی ساتویں مرتبہ عبوری ضمانت میں توسیع، 13ستمبر کو کیس دوبارہ سماعت ہوگی، تفصیلات کے مطابق ساؤتھ پنجاب فاریسٹ کمپنی کرپشن کیس میں عدالت نے سابق وفاقی وزیر سردار اویس لغاری کی عبوری ضمانت میں ساتویں مرتبہ توسیع کرتے ہوئے سماعت 13 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ سردار اویس لغاری گزشتہ روز انٹی کرپشن عدالت میں کیس کی سماعت کے لئے پیش ہوئے۔ مگر عدالت نے مقدمہ کی تفتیش مکمل نہ ہونے پر اویس لغاری کی عبوری ضمانت میں ساتویں مرتبہ توسیع کرتے ہوئے مقدمہ کی سماعت تیرہ ستمبر تک ملتوی کر دی ہے واضح رہے کہ سردار اویس لغاری پر ساؤتھ پنجاب فاریسٹ کمپنی میں مبینہ کرپشن کاالزام ھے کہ انہوں نے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے بطور چیرمین ساوتھ فاریسٹ کمپنی محکمہ جنگلات کی اراضی کی غیرقانونی پر اپنے اختیارت کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ھوئے اپنے عزیزوں، دوستوں اور رشتہ داروں کو الاٹمنٹ کر کے حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا جس کی تفتیش مکمل نہ ہونے پر اینٹی کرپشن عدالت نے اینٹی کرپشن کے آفیسران کو تفتیش 13 ستمبر تک مکمل کرنے کے احکامات دئیے ہیں۔ پیشی کے بعد احاطہ عدالت کے باہر اویس لغاری نے آئے ہوئے عمائدین اور حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ اپنے دل میں یقین پختہ رکھو کہ میں حرام کی کمائی پر لعنت بھیجتا ہوں اپنے اللہ اور ضمیر کے سامنے سرخرو ہوں مجھے امید ہے کہ مجھے عدالت سے انصاف ضرور ملے گا اور حق و سچ کی فتح ہوگی۔
کشمیر میں موجودہ بھارتی مظالم کو مدنظر رکھتے ہو ئےاسلامی ممالک اوربالخصوص عالمی برادری کو اپناکردارادا کر ناچاہئے.سینیٹر حافظ عبدالکریم
ڈیرہ غازی خان (تنویر احمد) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم نے کہا ہے کہ اسلام ہمیں بھائی چارے کا درس دیتا ہے کشمیر میں موجود ہ بھارتی مظالم کو مدنظر رکھتے ہو ئے اسلامی ممالک اور بالخصوص عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کر نا چاہئے پاکستان جنگ نہیں چاہتا لیکن بھارتی ظلم و بربریت کو رکوانے کے لئے تمام سفارتی ذرائع کو استعمال کرنا وقت کا تقاضا ہے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کی شہ رگ کشمیر میں کرب وبلا کی تاریخ دہرائی جارہی ہے مسلسل کرفیو کے باعث اہل کشمیر کی زندگی نہایت تکلیف کی حالت میں ہے سڑکوں اور گلیوں میں خون کی بارش، نوجوانوں کی گرتی لاشیں، بلکتے بچے اور بیمار بوڑھے اور خواتین، انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور درندگی عروج پر ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے حکمران صرف لفظوں کی جنگ میں مصروف ہیں لیکن کشمیریوں کے حقوق کے لئے اب عملی طور پر اور مؤثراقدامات کی ضرورت ہے تاکہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت مل سکے ڈاکٹر حافظ عبد الکریم نے کہا کہ ہم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی بھرپور حمایت کرتے ہیں او ر بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے عالمی برادری کے سربراہان سے اپیل کی کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال،مظالم بند اور کرفیو اٹھانے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔
ڈیرہ غازیخان میں محرم الحرام کی آمد سے قبل امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس کا فلیگ مارچ..
ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد ) ڈیرہ غازیخان میں محرم الحرام کی آمد سے قبل ہی امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے ڈی پی او ڈی جی خان اسد سرفراز کی قیادت میں پولیس لائن سے فلیگ مارچ کیاگیاجس میں پنجاب پولیس ایلیٹ فورس سمیت رینجرز کے دستوں نے فلیگ مارچ میں حصہ لیاجو شہر کے اہم مقامات اور امام بارگاہوں کے ساتھ مجلس اور جلوسوں کے روٹ سے ہوتی ہوئی واپس پولیس لائن میں آکر اختتام پذیر ہوگئی اس موقع پر ڈی پی او اسد سرفراز کا کہنا تھا کہ فلیگ مارچ کا مقصد محرم الحرام میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے ساتھ شہریوں کو تحفظ کا احساس دلانا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ محرم الحرام میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے عوام والناس کی جان و مال کی حفاظت کرنا پولیس کے فرائض میں شامل ہے۔
وزیر اعلی پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان کے سرکاری ہسپتال سے انتہائی افسوسناک خبر آ گئی…
ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد) ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت اورعدم توجہ کے باعث نہم کلاس کا طالب علم جاں بحق،میرا بیٹا ساری رات تڑپتا رہا لیکن ڈاکٹروں نے کوئی توجہ نہ کی،والد،ورثاء نے احتجاجاً لاش سٹرک پر رکھ کر مظاہرہ کیا ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردیا وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس،سیکرٹری صحت اور کمشنر ڈی جی خان سے رپورٹ طلب کر لی اس سلسلہ میں ملنے والی مزید تفصیل کے مطابق چوٹی زیریں کے علاقے بستی تالپور کا رہائشی نہم کلاس کا طالب علم منظر عباس تالپور ولد نذر حسین کو گھر کے قریب کوبرا سانپ نے کاٹا جسے فوری طور پر سول ہسپتال چوٹی زیریں لایا گیا جہاں پر موجود ہسپتال عملہ نے مبینہ طور پر ویکسین نہ ہونے پرگزشتہ شب 11 بجے ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ ریفر کردیامتوفی کے والد نذر حسین کا کہنا ہے کہ ٹیچنگ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں کوئی ڈاکٹر موجود نہیں تھا ڈاکٹروں کو بلاتے رہے لیکن انہیں رحم نہ آیا نرسز نے ساری رات صرف ایک بوتل ڈرپ لگائی اور 6 گھنٹے تک مریض کو سانس کیلئے آکسیجن یا وینٹی لیٹر فراہم نہیں کیا گیا اور حالت غیر ہونے پر آئی سی یو شفٹ کرتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ آئی سی یو میں کوئی بیڈ بھی خالی نہ تھا محض طفل تسلی کے لئے دکھاوا کیاگیا جس کے خلاف ورثا نے ہسپتال روڈ پر ٹائر جلائے اور احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کردیاورثاء نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار سے مطالبہ کیا ہے کہ ہیلتھ کئیر کمیشن سے تحقیقات کرا کر غفلت کے مرتکب ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کی جائے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے رابطہ کرنے پر میڈیا کوآرڈی نیٹر ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر خالد تحسین نے بتایا کہ ایم ایس ٹیچنگ ڈاکٹر شاہد حسین مگسی نے تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے فوری طور پر رپورٹ طلب کی جس میں انکوائری کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق کوبرا سانپ کے ڈسنے سے تشویشناک حالت میں مریض کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں بچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی لیکن مریض جانبر نہ ہوسکا تاہم تفصیلی رپورٹ کے مطابق اگر کوئی ڈاکٹر یا عملہ کوتاہی کا مرتکب پا یا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی دریں اثناء.ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان وقاص رشید نے سانپ کے کاٹنے سے منظر عباس کی موت اور واقعے کا نوٹس لیتے ہو ئے اسسٹنٹ کمشنر صدر عثمان جلیس کو فوری طو رپر ہسپتال کا دورہ کر کے واقعہ کی تفصیلات معلوم کرنے کی ہدایت کی جس پر انہوں نے دورہ کر کے ایم ایس اور دیگر ڈاکٹرز سے معلومات حاصل کیں. انکوائری رپورٹ کے بعدذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا. علاوہ ازیں ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر شاہد حسین مگسی نے مریض منظر عباس کی موت کے واقعہ پر ابتدائی رپورٹ پیش کر دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 27اگست کو دس بجکر 57منٹ پر موضع نواں جنوبی بستی تالپور کے منظر عباس کو ہسپتال لایاگیا جہاں مریض کو ضروری علاج معالجہ او رٹیسٹ کیے گئے رپورٹ کے مطابق کنسلٹنٹ فزیشن ڈاکٹر فیضان مصطفی اور دیگر سٹاف کی طرف سے مریض کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی گئیں لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اور 28اگست کو صبح 5بجکر 45منٹ پر فوت ہو گئے انہوں نے بتایا کہ ہسپتال میں سانپ کاٹنے کی 169ویکسین میڈیکل ایمرجنسی میں موجود ہے تاہم واقعہ کی تحقیقات کیلئے ڈاکٹر گل حسن شاہ کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے کمیٹی میں سینئر رجسٹرار سرجری ڈاکٹر محمد عاصم بھٹی اورکنسلٹنٹ فزیشن ڈاکٹر ساجد حسین کوشامل کیاگیا ہے.دریں اثنا ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان وقاص رشید نے واقعہ کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو چوبیس گھنٹے کے اندر رپورٹ پیش کرے گی ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ واقعہ میں غفلت اور کوتاہی ثابت ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی.دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے ڈیرہ غازی خان کے ٹیچنگ ہسپتال میں سانپ کے کاٹنے کی ویکسین نہ لگانے پرلڑکے کے جاں بحق ہونے کے حوالے سے میڈیا پرنشر ہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت اورکمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے رپورٹ طلب کرلی انہوں نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کر کے ضروری کارروائی کی جائے. وزیر اعلی نے کہا کہ متاثر ہ خاندان کو ہر صورت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے. وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جا ں بحق لڑکے کے لواحقین سے دلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کیا.
مولانا فضل الرحمن کے لانگ مارچ سے حکومت کوکوئی خطرہ نہیں..وزیر قانون پنجاب
ڈیرہ غازی خان(تنویر احمد )صوبائی وزیر قانون پنجاب محمد راجہ بشارت نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمن کے لانگ مارچ سے حکومت کوکوئی خطرہ نہیں لانگ مارچ ہوا تو حکومت کوئی رکاوٹ کھڑی کرے گی اور نہ ہی کسی قسم کی پکڑدھکڑ کرینگے سرکٹ ہاؤس ڈیرہ غازی خان میں منعقدہ پنجاب کیبنٹ کمیٹی برائے امن وامان کے اجلاس کے بعدمیڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت کا کہناتھاکہ انکی حکومت ملک میں مثبت سیاست کررہی ہے اور وہ کسی بھی قسم کے منفی معاملات کاحصہ نہیں بننا چاہتے انہوں نے کہامولانہ فضل الرحمن لانگ مارچ کریں یا نہ کریں یہ انکاذاتی فیصلہ ہے تاہم اگر انہوں نے لانگ مارچ کیاتو حکومت کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کرے گئی اور نہ ہی کسی قسم کی پکڑدھکڑکرینگے انہوں نے مزید کہاکہ محرم الحرام کے دوران امن وامان کو قائم رکھنے کے لیے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے جائینگے جبکہ دفعہ 144 کے نافذ سمیت صوبہ بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور موبائل فون سروس کی بندش کے اختیارات ہر ضلع کے ڈپٹی کمشنرز کو سونپ دیئے گئے ہیں پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز امن وامان کے قیام میں مکمل بااختیار ہونگے۔
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان وقاص رشید کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس..
ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد ) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان وقاص رشید کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں محرم الحرام کی سیکورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیاگیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور دیگر افسران شریک تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں یکم سے دس محرم تک 530 مجالس اور 410 جلوس منعقد ہوں گے جن میں سے135 مجالس اور87 جلوس کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے پنجاب پولیس،دیگر فورسز کی معاونت اور امن و امان کیلئے پاک فوج اور رینجرز کی بھی خدمات طلب کرلی گئیں ہیں یکم سے دس محرم تک ضلعی کنٹرول فنکشنل رکھا جائے گا جس میں تمام محکموں کے نمائندے کنٹرول روم میں ڈیوٹی دیں گے۔ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے کہا کہ تھانہ سطح کی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی ڈپٹی کمشنر کی اجلاس میں سربراہان ادارہ کی عدم شرکت پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کام نہ کرنے والے افسران ضلع میں نہیں رہیں گے تمام افسران سنجیدگی سے سرکاری فرائض انجام دیں۔
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب کے نوجوانوں کے لیے اہم اعلان…
ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار صاحب کے ہدایت پر پنجاب کے نوجوانوں کو سکلڈبناکر روزگار کے قابل بنانے کے لئے ٹیوٹا کے ذریعے نیا پروگرام "ہنر مند ” ئریننگ شروع کرنے کا فیصلہ۔ یہ تربیت چھ ماہ پر مشتمل ہوگی جس میں کمپیوٹر ‘ آٹوکیڈ، آٹو مکینک، بیوٹیشن اور کوکنگ سمیت 45 مختلف شعبے شامل ہیں۔ ان کورسز کے تمام تر اخراجات حکومت پنجاب برداشت کرے گی۔ اس سلسلے میں ٹیوٹا ڈیرہ غازی خان آفس میں ڈسٹرکٹ بورڈ آف منیجمنٹ اور ٹیوٹا کے آفیسران کے درمیان میٹنگ ہوئی۔ جس میں انھوں نے فیصلہ کیاکہ ڈسٹرکٹ ڈی جی خان اور راجن پور میں نوجوانوں کو ایسے کورسز کرائے جائیں گے جن کی تکمیل کے فورا بعد وہ روزگار کے قابل ہوجائیں گے۔اس موقع پر بورڈ آف منیجمنٹ کے پریزیڈنٹ ذوالفقار خان نصوحہ اور منیجر پروڈکشن ٹریکٹر فیکٹری نعیم اللہ خان اور ممبران نے شرکت کی جبکہ ٹیوٹا کی طرف سے ڈسئرکٹ منیجر انجینئر فیض محمد بزدار اور ڈسئرکٹ پلیسمنٹ آفیسر محمد اسماعیل لغاری نے شرکت کی.