Baaghi TV

Category: فیصل آباد

  • عشرہ شانِ رحمت اللعالمین ﷺ کے سلسلے میں فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ میں محفل میلاد کا انعقاد

    عشرہ شانِ رحمت اللعالمین ﷺ کے سلسلے میں فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ میں محفل میلاد کا انعقاد

    عشرہ شانِ رحمت اللعالمین ﷺ تقریبات کے سلسلے میں فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام محفل میلاد کا انعقاد ہوا۔محفل میلاد میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر کاشف رضا اعوان، جی ایم آپریشن کرنل (ر) عماد اقبال گل،سینئر منیجر آپریشن محمد اعجاز بندیشہ اور دیگر افسران سمیت تمام ملازمین نے بھرپور شرکت کی۔محفل میلاد مصطفی ﷺ میں سرکار دو عالم حضرت محمد ﷺ کی شان اقدس میں ہدیہ نعت و سیرت طیبہ کے موضوع پر علماء و مشائخ حضرات نے تقاریر بھی کیں۔محفل میلاد کے آغاز پر تلاوت قرآن مجید قاری شہادت علی جبکہ نعت خواں میں مہران علی قادری،محمد طلحہ،پیر سید راشد حسین گیلانی،نقابت اشفاق زائر قادری اور خصوصی خطاب و دعائیہ کلمات قاری اظہر نے ادا کئے۔سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف و توصیف بیان کرنا بہت بڑا اعزاز اور انعام ہے۔انہوں نے کہا کہ انسان تو انسان فرشتے بھی حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتے ہیں اور تا ابد بھیجتے رہیں گے۔اس موقع پر ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی اور امن وسلامتی کی دعا بھی کی گئی۔

  • فیصل آباد میں 17 کروڑ سے زائد مالیت کی قیمتی اراضی قابضین سے واگزار کروا لی گئی

    فیصل آباد میں 17 کروڑ سے زائد مالیت کی قیمتی اراضی قابضین سے واگزار کروا لی گئی

    فیصل آباد میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحبزادہ محمد یوسف نے قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی کرکے 17 کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت کی قیمتی اراضی قابضین سے واگزار کرالی۔تفصیلات کے مطابق اطلاع موصول ہوئی کہ تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ چک 202 جھمرہ روڈ پر رقبہ ملکیتی صوبائی حکومت پر ناجائز پختہ بلڈنگ کی تعمیر جاری ہے جس پراسسٹنٹ کمشنر نے نائب تحصیلدار محمد سعید اور پولیس کے ہمرا موقع پر پہنچ کر قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ناجائز بلڈنگ کو اپنی نگرانی میں بھاری مشینری سے واگزار کرالیا۔واگزار کرائی گئی اراضی 20 لاکھ فی مرلہ اور مجموعی رقبہ کی کل مالیت 17 کروڑ 40 لاکھ روپے بنتی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ کسی کو سرکاری اراضی پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے اورمافیاکے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی.

  • فیصل آباد میں عشرہ شان رحمت اللعالمین ﷺ  کی تقریبات بھرپور عقیدت اور جوش وجذبے سے جاری

    فیصل آباد میں عشرہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کی تقریبات بھرپور عقیدت اور جوش وجذبے سے جاری

    فیصل آباد میں عشرہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم تقریبات بھرپور عقیدت اور جوش وجذبے سے جاری ہیں جن میں عشقان رسول شرکت کرکے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے اپنی گہری وابستگی کا اظہار کررہے ہیں۔یہ بات ڈویژنل کمشنر زاہد حسین نے صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چوہدری ظہیرالدین اور صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ سے گفتگو میں بتائی۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبائی وزراء کو عشرہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم تقریبات میں شرکت کے لئے ذمہ داریاں تفویض کی ہیں اور صوبائی وزیر پبلک پراسکیوشن ضلع فیصل آباد اور صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تقریبات میں شرکت کررہے ہیں۔علاوہ ازیں صوبائی وزیر کالونیز وکلچر میاں خیال احمد کاسترو کو ضلع چنیوٹ اور صوبائی وزیر کھیل تیمور بھٹی ضلع جھنگ کے لئے مقرر ہیں۔ڈویژنل کمشنر نے صوبائی وزراء کو بارہ ربیع الاول تک کے پروگرامز کی تفصیلات سے آگاہ کیااور بتایا کہ سکولوں،کالجوں،یونیورسٹیز میں حسن قرات،نعت وتقاریر کے مقابلے جاری جبکہ سیرت النبی کانفرنسز کے انعقاد کے ساتھ محفل میلاد کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے۔صوبائی وزراء نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان بیان کرنا باعث ثواب اوراعزاز ہے۔انہوں نے کہا کہ آقائے دو عالم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم دوجہانوں کے لئے باعث رحمت بن کرآئے جن کا یوم ولادت وباسعادت بھرپور انداز میں منایا جاتا ہے اور اس بار حکومت نے عشرہ کی تقریبات کا اہتمام کیا ہے تاکہ نوجوان نسل کو نبی آخرالزمان کی زندگی کے پہلوؤں سے آگاہی دی جاسکے اور ان کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل پیرا ہوکرکامیابی حاصل کرسکیں۔

  • عوامی شکایات پر کان نہ دھرنے والے افسران کو جوابدہ ہونا پڑے گا، شہریوں کو ہرممکن محکمانہ ریلیف فراہم کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد

    عوامی شکایات پر کان نہ دھرنے والے افسران کو جوابدہ ہونا پڑے گا، شہریوں کو ہرممکن محکمانہ ریلیف فراہم کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد

    فیصل آباد(عثمان صادق)ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد نے کہا ہے کہ عوامی شکایات پر کان نہ دھرنے والے افسران کو جوابدہ ہونا پڑے گا لہذا وہ اپنا قبلہ درست کرتے ہوئے شہریوں کو ہرممکن محکمانہ ریلیف فراہم کریں۔انہوں نے یہ بات اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے آفس کے باہر کھلی کچہری کے دوران لوگوں کی شکایات سنتے ہوئے کہی۔مختلف محکموں کے ضلعی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے درخواست گزاروں کو یقین دلایا کہ ان کی شکایات کے حل کے لئے محکمانہ کارکردگی کی کڑی مانیٹرنگ کی جارہی ہے اور انہیں ہر ممکن ریلیف فراہم کریں گے۔انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ کھلی کچہری میں پیش کی جانے والی شکایات کے حل میں گہری دلچسپی لیں اوردرخواست گزاروں کو اطمینان بخش ریلیف فراہم کریں۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز اور ضلعی محکموں کے افسران سے کہا کہ وہ اپنے دفاتر میں موجود رہ کر شہریوں کی شکایات کا ازالہ کریں۔ڈپٹی کمشنر نے درخواست دہندگان کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کے حل کے لئے متعلقہ محکموں کو متحرک کیا گیا ہے اور شکایت کا ازالہ نہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

  • ارفع کریم،نصرت فتح علی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ان سے منسوب مونومینٹس کو شہر کی مختلف شاہراؤں پر نصب کریں گئے۔ عاصمہ اعجاز چیمہ

    ارفع کریم،نصرت فتح علی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ان سے منسوب مونومینٹس کو شہر کی مختلف شاہراؤں پر نصب کریں گئے۔ عاصمہ اعجاز چیمہ

    فیصل آباد(عثمان صادق) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے وفد نے ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی عاصمہ اعجاز چیمہ سے پی ایچ اے کے مرکزی دفتر میں ملاقات کی اور شہر کی سر سبز و شادابی و خوبصورتی کے حوالے سے مختلف اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔چیمبر آف کامرس کے وفد کی طرف سے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے جاری کاموں کوسراہا اور مستقبل میں ادارے کی معاونت کی یقین دہانی کرائی گئی۔ڈی جی نے وفد کو شہر کی خوبصورتی کے حوالے سے بنائے گئے ماسٹر پلان کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ارفع کریم رندھاوا،نصرت فتح علی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ان سے منسوب مونومینٹس کو شہر کی مختلف شاہراؤں اور چوراہوں پر نصب کرانے کا پلان ہے۔انہوں نے بتایا کہ انڈسٹریل اور کاروباری شخصیات کی نمائندہ تنظیم ہونے کے ناطے چیمبر کو شہر کی تعمیر اور ترقی کے حوالے سیآئندہ بھی بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ شہر کو کلین اینڈ گرین بنایا جا سکے۔

  • ساتھی خاتون کو گولی مارنے کا معاملہ: لڑکی 2-3 ماہ سے بنک مینجرکو بلیک میل کر رہی تھی    پنجاب بنک کے اندرونی ذرائع کا انکشاف

    ساتھی خاتون کو گولی مارنے کا معاملہ: لڑکی 2-3 ماہ سے بنک مینجرکو بلیک میل کر رہی تھی پنجاب بنک کے اندرونی ذرائع کا انکشاف

    فیصل آباد : برانچ منیجر کا ساتھی خاتون کو گولی مارنے کا معاملہ ، برانچ کے اندرونی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ لڑکی برانچ مینجر کو شادی کرنے پر مجبور کر رہی تھی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بنک آف پنجاب کے کچھ اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکی کی عمر 18-19 سال ہے اور وہ بی ایم کو شادی کے لیے مجبور کر رہی تھی اور جب وہ برانچ سے باہر نکلا تو اس نے گارڈ سے پستول لے مقتولہ کو گولی مار دی-

    بنک کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ تعلقات میں رہے ہیں اور تین ماہ قبل ان کی تقرری ہوئی تھی لڑکی 2-3 ماہ سے بنک مینجر کو بلیک میل کر رہی تھی۔

    برانچ کے گارڈ کے مطابق تین دن سے ان دونوں کے درمیان جھگڑا چل رہا تھا جبکہ برانچ منیجر کو گزشتہ شام بھی معطل کر دیا گیا تھا۔

    فیصل آباد میں برانچ منیجر نے شادی سے انکار پر ساتھی ملازمہ کو گولی مار دی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی اور وقعے کا مقدمہ درج کر لیا-

    مقدمہ متاثر خاتون کے بھائی یوسف جاوید کی مدعیت میں درج کیا گیا ایف آئی آر میں کہا گیا کہ فیصل آباد کی رہائشی خاتون عالیہ جاوید پنجاب بنک برانچ اڈا سدھار میں بطور کسٹمر سروسز آفیسر ملازمت کر رہی تھی 7 اکتوبر کو شام 6 بجے اس کا بھائی اپنی ہمشیرہ کو لینے بنک پہنچا تو جب مقتولہ پنجاب بنک کے مین گیٹ سے باہر آئی تو پنجاب بنکاڈا سدھار کا آپریشن مینجر منصور علی بھی گیٹ سے باہر نکلا جس کے ہاتھ میں پسٹل تھا –

    ایف آئی آر کے مطابق ملزم منصور نے اونچی آواز میں عالیہ کو کہا کہ اگر تم میرے سے شادی نہیں کر سکتیں تو میں کسی اور سے بھی تمہاری شادی نہیں ہونے دوں گا اس کے ساتھ ہی یکے بعد دیگرے عالیہ پر چار فائر کیے اور خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ ملزم یہ کہتے ہوئے کہ میرا مقصد پورا ہو گیا ہے دوبارہ بنک کے اندر چلا گیا اور اندر سے دروازہ لاک کر لیا-

    ایف آئی آر کے مطابق منصور علی کافی عرصہ سے خاتون کو زبردستی شادی کرنے پر مجبور کر رہا تھا جبکہ وہ پہلے سے شادی شدہ ہے اور اس کے تین بچے ہیں جس کی وجہ سے مقتولہ نے ملزم سے شادی کرنے سے صاف انکار کر دیا تھا جس کی وجہ سے وہ خاتون کو کافی عرصہ سے حراساں کر رہا تھا اور اپنی انا کہ تسکین کے لیے ملزم نے آتشیں پسٹل سے جان لیوا فائرنگ کر کے عالیہ جاوید کو ناحق قتل کر کے بڑی زیادتی کی ہے-

  • ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کا چک 442  گ۔ب کے بنیادی مرکز صحت کا ہنگامی دورہ

    ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کا چک 442 گ۔ب کے بنیادی مرکز صحت کا ہنگامی دورہ

    فیصل آباد (عثمان صادق) ڈپٹی کمشنر علی شہزادطبی امور کا جائزہ لینے کے لئے اچانک چک 442 گ۔ب تاندلیانوالہ سمندری بائی پاس کے بنیادی مرکز صحت پہنچ گئے اور مختلف شعبوں کا دورہ کرکے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کو مانیٹر کیا۔انہوں نے مشینری کی ورکنگ حالت،صفائی ستھرائی،حاضری اور دیگر دستیاب سہولیات کو چیک کرتے ہوئے بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگانے کاریکارڈ بھی دیکھا۔انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں حکومتی اقدامات کے ثمرات عام مریضوں تک پہنچانے میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہیے اور مرکز صحت کا رخ کرنے والوں کو علاج کی معیاری سہولیات تیز رفتاری سے فراہم کی جائیں تاکہ انہیں معمولی سی بھی شکایت نہ ہو۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ رورل ہیلتھ سنٹرز اور بنیادی مراکز صحت کی اچانک انسپکشنز کا عمل جاری رہے گا اور کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی پر محکمانہ ایکشن سے گریز نہیں کیا جائے گا لہذا انتظامی وطبی امور کو ہمہ وقت چوکس رکھا جائے۔

  • آرپی اوفیصل آبادعمران محمود کی ڈسٹرکٹ فیصل آباد کے پولیس افسران سے کرائم میٹنگ۔

    آرپی اوفیصل آبادعمران محمود کی ڈسٹرکٹ فیصل آباد کے پولیس افسران سے کرائم میٹنگ۔

    آرپی اوفیصل آبادعمران محمود کی ڈسٹرکٹ فیصل آباد کے پولیس افسران سے کرائم میٹنگ۔ کرائم کا تقابلی جائزہ۔کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری۔

    تفصیلات:

    (شان رسول نُماٸندہ باغی ٹی وی )

    امروز آرپی او فیصل آباد عمران محمودنے کرائم کا جائزہ لینے کے حوالہ سے پولیس کمپلیکس فیصل آباد میں پولیس افسران سے کرائم میٹنگ کی۔میٹنگ میں CPOفیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان،ایس ایس پی آپریشز،جملہ ڈویژنل ایس پیز، حلقہ افسران ضلع ہذانے شرکت کی۔

    دوران میٹنگ سنگین مقدمات کے چالان، نامکمل چالان،زیر تفتیش امثلاجات کے متعلق تفصیلی بحث کی گئی۔

    آر پی او فیصل آبادعمران محمودنے ڈویژنل افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ زیر تفتیش مقدمات کو یکسو کرنے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

    تفتیشی افسران مقدمات کو یکسو یا خارج کرنے کیلئے انصاف اور میرٹ کو ترجیح دیں۔ اپنی پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے جدید خطوط پر تفتیش مکمل کی جائے تاکہ جرائم کے خاتمہ میں مدد ملے۔

    روائتی سستی اور تسا ہل پسندی کسی صورت قبول نہ ہے۔جملہ حلقہ افسران اور SHO,s چوری،ڈکیتی، راہزنی کی روک تھام کیلئے پولیس پٹرولنگ نظام کو بہتر بنائیں۔

    بنک اوقات کے دوران موٹر سائیکل اور موبائل گشت کو SDPO,sوقتاً فوقتاً چیک کرتے ہوئے انہیں الرٹ رکھیں۔ جرائم پیشہ افراد اور ریکارڈ یافتہ گان کی پڑتال عمل میں لائی جائے۔

    علاوہ ازیں دوران میٹنگ پولیس کو درپیش مسائل اور چیلنجز بھی زیر بحث آئے۔آر پی او فیصل آباد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیس افسران/ ماتحتان کی فلاح و بہبود کیلئے تمام ممکن اقدام کیے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ بہتر کارگردگی دکھانے والے ایماندار اور فرض شناس پولیس افسران/ ماتحتان کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

  • پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے الائیڈ ہسپتال کو عطیہ

    پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے الائیڈ ہسپتال کو عطیہ

    فیصل آباد (عثمان صادق) الائیڈ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کو پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے سٹریچرز اور وہیل چیئرز عطیہ کئے گئے۔صدر پیشنٹ ویلفیئرسوسائٹی ڈاکٹر جعفر حسن مبارک نے پانچ لاکھ روپے مالیت کے 35 سٹریچرز اور 12 وہیل چیئرز میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ارشد چیمہ کے حوالے کئے۔اے ایم ایس سروسز اعجاز،ڈی ایم ایس سروسز ڈاکٹر عماد ایوب،سینئر نائب صدر پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی رانا ضیاء احمد خاں اور دیگر بھی موجود تھے۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علاج معالجہ کی سہولتوں میں وسعت کے لئے پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کی گرانقدر کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ڈاکٹر جعفر حسن مبارک نے اپنے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ مستحق مریضوں کی فلاح وبہبود کے لئے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

  • اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل کی ڈپٹی کمشنر کے سامنے شنوائی

    اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل کی ڈپٹی کمشنر کے سامنے شنوائی

    فیصل آباد(عثمان صادق) ڈپٹی کمشنر علی شہزاد روزانہ کی بنیاد پراپنے دفتر میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مختلف نوعیت کے مسائل سن کر ان کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ہدایات جاری کررہے ہیں۔انہوں نے ضلعی محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل میں تاخیری حربوں سے گریز کریں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوامی مسائل پر کان نہ دھرنے والے افسران کیخلاف محکمانہ کارروائی سے گریز نہیں کیا جائے گا لہذا وہ عوامی ریلیف کے سلسلے میں محکمانہ کارکردگی کے معیار میں اضافہ کریں۔انہوں نے کہا کہ سائلین کی بات خندہ پیشانی سے سنتے ہوئے حل طلب امور کو فوری نمٹائیں۔انہوں نے بزرگوں،مردوخواتین کے مسائل سنتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ ان کی شکایات ومسائل کے فوری حل کے لئے ضلعی انتظامیہ سرگرم ہے اور سائلین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جارہا ہے۔