Baaghi TV

Category: فیصل آباد

  • فیصل آباد وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات میاں فرخ حبیب اور ڈپٹی کمشنر محمد علی نے مختلف علاقوں کے سستے رمضان بازاروں کا معائنہ کیا

    فیصل آباد وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات میاں فرخ حبیب اور ڈپٹی کمشنر محمد علی نے مختلف علاقوں کے سستے رمضان بازاروں کا معائنہ کیا

    فیصل آباد(04مئی 2021ء)وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات میاں فرخ حبیب اور ڈپٹی کمشنر محمد علی نے مختلف علاقوں کے سستے رمضان بازاروں کا معائنہ کیا۔

    تفصیلات

    اسسٹنٹ کمشنرز سٹی وصدر سید ایوب بخاری،عمر مقبول بھی موجود تھے۔وزیر مملکت اور ڈپٹی کمشنر سرسید ٹاؤن اور دیگر علاقوں کے رمضان بازاروں میں گئے اور اشیائے ضروریہ کی دستیابی،معیار اور قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے مختلف سٹالز پر اشیاء کو چیک کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ماہ صیام میں صارفین کو معیاری اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی اور بہترین انتظامات برقرار رہنے چاہیں۔

    انہوں نے سستی چینی اور سستے آٹے کی فروخت کے ریکارڈ کا جائزہ لیا اور کہا کہ سٹالز پر نظم وضبط برقرار رکھا جائے۔انہوں نے خریداری کے لئے موجود مرد وخواتین سے رمضان بازاروں میں فروخت کی جانے والی اشیاء کے معیار اور قیمتوں کے بارے میں بھی دریافت کیا۔انہوں نے مختلف سٹالز پرپھلوں وسبزیوں کی کوالٹی کو بھی چیک کیا اور اشیاء کے معیاری ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیر مملکت نے کہاکہ رمضان بازاروں سے خریداروں کا بڑی تعداد میں خریداری کرنا ان بازاروں کی کامیابی کی دلیل ہے۔انہوں نے ضلع کے رمضان بازاروں میں سپلائی میکنزم پر ذمہ دارانہ عملدرآمد پر ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ماہ صیام کے آخری ایام میں بھی صارفین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ مسلسل مانیٹرنگ سے ضلع کے سستے رمضان بازاروں میں صارفین کو معیاری اشیاء عام مارکیٹ کے سرکاری نرخوں سے 60روپے کم قیمت پر فروخت ہورہی ہیں اور خریداروں کی طرف سے موصولہ بعض شکایات کا بھی موقع پر ازالہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماہ مبارک کے اختتام تک انسپکشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

  • فیصل آباد تھانہ ڈی ٹاٸپ کالونی کی کارواٸ 4 ڈاکو گرفتار

    فیصل آباد تھانہ ڈی ٹاٸپ کالونی کی کارواٸ 4 ڈاکو گرفتار

    فیصل آباد : تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کی کاروائی 4ڈاکوگرفتار

    تفصیلات کے مطابق

    ملزمان رضوان، سخاوت اور عرفان وغیرہ ڈکیتی راہزنی کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے کہ تھانہ ڈی ٹاٸپ پولیس نے گشت کے دوران چاروں ملزموں کو دھر لیا۔

    پولیس نے شہریوں سے چھنی گئی نقدی اور موبائل فونز بھی برآمد کر لیے، مزید تفتیش جاری ہے۔

    یاد رہے
    ملزمان رضوان، سخاوت اور عرفان وغیرہ ڈکیتی /راہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے فیصل آباد پولیس کٸ عرصہ سے ان ڈاکوٶوں کی تلاش میں تھی جو کہ گُزشتہ رات گشت کے دوران پولیس نے ان ڈاکوٶں کو گرفتار کر لیا ۔

  • فیصل آباد: ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق

    فیصل آباد: ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق

    فیصل آباد : تحصیل سمندری میں ٹریفک حادثےمیں‌ 2افراد جاں بحق –

    باغی ٹی وی : اطلاعات کے مطابق فیصل آباد کی تحصیل سمندری قومی شاہراہ 45 اڈہ جگدے روڈ سمندری پر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے –

    جاں بحق ہونے والوں میں 53 سالہ محمد مشتاق ولد منگتا اور اس کی 50 سالہ بیوی کنیز بی بی شامل ہیں-

    کیس کو تھانہ تارخانی کی پولیس کے ہینڈ اوور کر دیا گیا پولیس نے لاشیں اپنی تحویل میں لے کر قریبی اسپتال میں منتقل کر دی ہیں–

  • سندھ حکومت عادتاً اس بار بھی عوامی مفاد میں وفاق کے ساتھ شانہ بشانہ نہیں کھڑی ہوئ،جمال صدیقی

    سندھ حکومت عادتاً اس بار بھی عوامی مفاد میں وفاق کے ساتھ شانہ بشانہ نہیں کھڑی ہوئ،جمال صدیقی

    ترجمان پی ٹی آئی کراچی و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی بیان نے اپنے بیان میں کہا کہ وفاق کا کرونا وباء کی صورتحال میں ملک بھر فوج کی طلبی کا فیصلہ عوامی مفاد میں ہے،

    سندھ حکومت عادتاً اس بار بھی عوامی مفاد میں وفاق کے ساتھ شانہ بشانہ نہیں کھڑی ہے۔سندھ حکومت کرونا وباء پر قابو پانے کیلئے اپنی پالیسی واضح کریں، سندھ حکومت کی جانب سے کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے کیا اقدامات کیے جارہے ہیں، اللہ کا کرم ہے صوبہ سندھ میں کرونا کے کیسز کی تعداد کم ہے،کرونا کے جاری وار پڑوسی ملک بھارت کو شدید متاثر کرچکی ہے، عوام احتیاط کریں خدانخواستہ کاروبار بند کرنے کی نوبت نہ آئے، وباء کا عالم ہے تمام سیاسی جماعتیں متحرک ہوکر ایک پیج پر آئیں،پی ٹی آئی کا موقف واضح ہے ۔ہم بے احتیاطی سے ملکی معیشت کو نقصان نہیں پہنچا سکتے.

  • آر پی او فیصل آباد راجہ رفعت مختار سے شیعہ عمائدین کی ملاقات

    آر پی او فیصل آباد راجہ رفعت مختار سے شیعہ عمائدین کی ملاقات

    آر پی او فیصل آباد راجہ رفعت مختار سے شیعہ عمائدین علامہ غلام اکبر ساقی مرکزی صدر جمعیت علمائے. امامیہ.سید حسنین شیرازی چئیرمین عزاداری کونسل پنجاب. ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی صوبائی ڈپٹی سیکرٹری مجلسِ وحدت مسلمین. سید غضنفر عباس ترمذی ضلعی صدر شیعہ علماء کونسل فیصل آباد. شیخ سجاد نصرت جنرل سیکرٹری مسجد ابوتراب جناح کالونی فیصل آباد کی ملاقات.

    ملاقات میں فورتھ شیڈول کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی. اور رمضان المبارک میں ایس او ہ پی کے مطابق رمضان المبارک کی عبادات کو جاری رکھنے پر 15 رمضان المبارک یوم ولادت حضرت امام حسن علیہ السلام اور خصوصاً 18 سے 23 رمضان المبارک 21 رمضان المبارک یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے پروگرامز ایس او پی کے ساتھ روایتی انداز منعقد ھونگے

  • بحکم ڈپٹی کمشنر ڈی آر ٹی اے فیصل آباد بس اڈوں پر کورونا ایس او پیز کی چیکنگ کر رہے ھیں

    بحکم ڈپٹی کمشنر ڈی آر ٹی اے فیصل آباد بس اڈوں پر کورونا ایس او پیز کی چیکنگ کر رہے ھیں

    فیصل آباد(شان رسول نُماٸندہ باغی ٹی وی )بحکم ڈپٹی کمشنر ڈی آر ٹی اے فیصل آباد بس اڈوں پر کورونا ایس او پیز چیکنگ کر رہے ھیں۔

    تفصیلات
    بحکم ڈپٹی کمشنر ڈی آر ٹی اے فیصل آباد بس اڈوں پر کورونا ایس او پیز کی چیکنگ کی گٸ ۔ ڈی آر ٹی اے فیصل آباد جنرل بس اسٹینڈ پر کروونا ایس او پیز پر عملدرآمد چیک کر رہے ہیں مزید وہاں موجود مُسافروں کو ماسک پہننے کی ہدایات بھی جاری کی جا رہی ھیں۔

  • ڈپٹی کمشنر محمد علی سمن آباد میں فیس ماسک کے بغیر موجو افراد کو کورونا کی تیسری لہر کی سنگینی سے آگاہ کر رہے ھیں ۔

    ڈپٹی کمشنر محمد علی سمن آباد میں فیس ماسک کے بغیر موجو افراد کو کورونا کی تیسری لہر کی سنگینی سے آگاہ کر رہے ھیں ۔

    فیصل آباد (شان رسول نُماٸندہ باغی ٹی وی)ڈپٹی کمشنر محمد علی سمن آباد میں فیس ماسک کے بغیر موجو افراد کو کورونا کی تیسری لہر کی سنگینی سے آگاہ کر رہے ھیں ۔

    تفصیلات
    کورونا کی تیسری لہر فیصل آباد میں شدت اختیار کر رہی ہے اسکے باوجود شہری احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کر رہے اس دوران ڈپٹی کمشنر نے عوام کو آگاہی مہم کو شروع کرتے ہوۓ عوام کو ماسک کے استعمال کرنے پر ہدایات دیں اور دوسری جانب ماسک ناپہننے والوں کو سزا کے طور پر دیوار کے ساتھ کھڑا کررکھا ہے

  • فیصل آباد میں کورونا وائرس کی صورتحال سنگین، اسپتالوں میں کورونا کیلئے مختص 84 فیصد بیڈز مریضوں سے بھر گئے۔

    فیصل آباد میں کورونا وائرس کی صورتحال سنگین، اسپتالوں میں کورونا کیلئے مختص 84 فیصد بیڈز مریضوں سے بھر گئے۔

    ‏فیصل آباد:(شان رسول نماٸندہ باغی ٹی وی)

    کورونا وائرس کی صورتحال سنگین، اسپتالوں میں کورونا کیلئے مختص 84 فیصد بیڈز مریضوں سے بھر گئے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنہ ہے الائیڈ اسپتال میں کورونا کیلئے مختص 220 بیڈز پر 220 مریض زیر علاج ہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں کورونا کے مختصر 95 میں سے 44 بیڈز استعمال میں آ چکے ھیں۔

  • ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ زین العابدین نے چک 72 ر۔ب مین 3 کروڑروپے مالیت کی 52 کنال 7 مرلہ سرکاری اراضی واگزار کرالی

    ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ زین العابدین نے چک 72 ر۔ب مین 3 کروڑروپے مالیت کی 52 کنال 7 مرلہ سرکاری اراضی واگزار کرالی

    فیصل آباد (شان رسول نماٸندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ زین العابدین نے چک 72 ر۔ب مین 3 کروڑروپے مالیت کی 52 کنال 7 مرلہ سرکاری اراضی واگزار کرالی جس پر کیٹل شیڈز، گھر کی توسیع وغیرہ کی گئی تھی جسے مسمار اور قابض شخص کے خلاف مقدمہ درج کرادیا گیا۔

  • فیصل آباد DSP سرگودھا روڈ کی زیر نگرانی تھانہ منصورہ آباد کی بڑی کاروائی چھینی گٸ چینی ٹرالہ سمیت برآمد۔

    فیصل آباد DSP سرگودھا روڈ کی زیر نگرانی تھانہ منصورہ آباد کی بڑی کاروائی چھینی گٸ چینی ٹرالہ سمیت برآمد۔

    فیصل آباد (شان رسول نماٸندہ باغی ٹی وی)
    DSP سرگودھا روڈ کی زیر نگرانی تھانہ منصورہ آباد کی بڑی کاروائی۔
    تفصیلات
    DSP منصورہ آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ آپریشن کرتے ہوۓ علاقہ تھانہ شاہکوٹ سے لاکھوں روپے مالیت کی چھینی گئی چینی ٹرالہ سمیت برآمد کر لی اور ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر دیا گیا۔