Baaghi TV

Category: فیصل آباد

  • محمد سہیل چوہدری، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کے لئے تعریفی سرٹیفیکیٹ دئیے۔

    محمد سہیل چوہدری، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کے لئے تعریفی سرٹیفیکیٹ دئیے۔

    فیصل آباد(شان رسول نُماٸندہ باغی ٹی وی )محمد سہیل چوہدری، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کے لئے تعریفی سرٹیفیکیٹ دئیے۔

    تفصیلات۔
    اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے کہا کہ پولیس افسران کی حوصلہ افزائی بہت ضروری ہے۔ حوصلہ افزائی کا مقصد جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس فورس کی موثر کارروائی کو مزید فروغ دینا ہے۔

  • پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے کورونا کے مریضوں میں اضافہ پر شہر کے 19 علاقوں میں 9۔اپریل تک اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔

    پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے کورونا کے مریضوں میں اضافہ پر شہر کے 19 علاقوں میں 9۔اپریل تک اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔

    فیصل آباد(شان رسول نماٸندہ باغی ٹی وی)(28مارچ2021ء)پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے کورونا کے مریضوں میں اضافہ پر شہر کے 19 علاقوں میں 9۔اپریل تک اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔اس سلسلے میں جاری ہونیوالے نوٹیفیکیشن کے مطابق کوہ نور ٹاؤن،خیابان کالونی،حسن ولاز،ایڈن ویلی،ایڈن گارڈن، ایگزیکٹو بلاک، سعید کالونی 1،2، پیپلز کالونی نمبر 1، آفیسر کالونی، عبداللہ گارڈن،ماڈل سٹی،مدینہ ٹاؤن،ٹیک ٹاؤن،امین ٹاؤن،ضیا ٹاؤن، رضا ٹاؤن،رضا گارڈن،فیصل ٹاؤن اور فیصل گارڈن میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔

    مزید تفصیلات:ڈپٹی کمشنر محمد علی نے بتایا کہ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز،ریسٹورنٹ، نجی و سرکاری دفاتر بند جبکہ علاقہ مکینوں کی آمدورفت محدود، انتہائی ضرورت پر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا۔انہوں نے بتایا کہ متاثرہ 19 علاقوں میں اجتماعات پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ دودھ گوشت، مچھلی کی دکانیں بیکریاں صبح 7سے شام 7بجے تک کھلی رہیں گی گروسری،جنرل اسٹورز،آٹا چکیاں، پھل،سبزی کی دکانیں،تندور،پٹرول پمپس صبح 9 سے رات 7بجے کھل سکیں گے۔

  • فیصل آباد تھانہ نشاط آباد کا کریمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن ملزم کرامت ناجائز اسلحہ سمیت جبکہ اللہ دتہ منشیات فروخت کرتے گرفتار

    فیصل آباد تھانہ نشاط آباد کا کریمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن ملزم کرامت ناجائز اسلحہ سمیت جبکہ اللہ دتہ منشیات فروخت کرتے گرفتار

    فیصل آباد (شان رسول نُماٸندہ باغی ٹی وی )تھانہ نشاط آباد کا کریمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن
    ملزم کرامت ناجائز اسلحہ سمیت جبکہ اللہ دتہ منشیات فروخت کرتے گرفتار

    مزید تفصیلات
    تھانہ نشاط آباد کی دبنگ کارواٸ ملزم کرامت 1پسٹل 30بور اور 30لیٹر شراب سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار تھانہ نشاط آباد میں مقدمات درج

  • فیصل آباد کرونا کی تیسری لہرشدت پکڑنے لگی انتظامیہ نے شہریوں کو باخبر کر دیا

    فیصل آباد کرونا کی تیسری لہرشدت پکڑنے لگی انتظامیہ نے شہریوں کو باخبر کر دیا

    باتسلیمات ڈائریکٹر تعلقات عامہ حکومت پنجاب فیصل آباد 26-03-2021
    ہینڈ آئو ٹ نمبر926

    فیصل آباد(شان رسول نُماٸندہ باغی ٹی وی)(26مارچ2021ئ)ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو باخبر کیا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر میں روزبروز شدت آرہی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹے میں سرکاری سطح کی رپورٹ کے مطابق کورونا سے 8۔اموات ہوئیں، 236 ،افراد میں وائرس کی تصدیق جبکہ 6۔مریض صحت یاب ہوئے۔یکم مارچ سے اب تک کورونا سے 182۔اموات کا ہونا تیسری لہر کی سنگین شدت ظاہر کررہاہے جبکہ اسی عرصہ میں 2544 ،افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں لہذا شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں،گھر سے باہر جاتے وقت فیس ماسک کا استعمال کریں اور پرہجوم جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔
    ۔۔۔///۔۔۔

  • شجر کاری مہم کا کام جاری و ساری

    شجر کاری مہم کا کام جاری و ساری

    فیصل آباد محکمہ جنگلات ایکسٹینشن ڈویژن کی طرف سے رواں شجرکاری مہم میں 2 لاکھ 61 ہزار پودے لگانے کا ہدف مقرر ہے جبکہ اب تک مختلف اقسام کے 50 ہزار 214 پودے لگائے جاچکے ہیں اور سوفیصدٹارگٹ کے حصول کے لئے متحرک ہیں۔یہ بات ڈویژنل فاریسٹ آفیسر محمد علی بٹ نے نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی شیخوپورہ روڑمیں پودا لگاتے ہوئے کہی۔

    محکمہ جنگلات کے افسران، ڈائریکٹر نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی،کنٹرولر اور دیگر سٹاف کے ارکان نے بھی دستیاب جگہوں پر اپنے اپنے حصے کے پودے لگائے۔ڈویژنل فاریسٹ آفیسر نے درختوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے لئے پودوں کی تعداد میں اضافہ ناگزیر ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ڈویژن بھر میں شجرکاری مہم پر بھرپور اور تیز رفتار عملدرآمد کیا جارہا ہے اور لگائے جانے والے پودوں کی بقاء وسلامتی کے لئے بھی مناسب اقدامات کررہے ہیں۔انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ بھی دستیاب جگہوں پر زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر انہیں پروان چڑھائیں

    تاکہ مطلوبہ اہداف کا حصول ممکن ہو۔ڈائریکٹر این ٹی یو نے کہا کہ پودے انسانی بقاء کے لئے ضروری ہیں اور حکومتی ہدایات پر شجرکاری مہم میں دوسرے محکموں واداروں کے ساتھ ساتھ نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی بھی اپنا حصہ ڈال رہی ہے اور شجرکاری کا یہ عمل تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔

  • سیکرٹری آرٹی اے ضمیر حسین کا کرونا ایس او پیز کے خلاف مختلف مقامات پر ایکشن

    سیکرٹری آرٹی اے ضمیر حسین کا کرونا ایس او پیز کے خلاف مختلف مقامات پر ایکشن

    فیصل آباد سیکرٹری آرٹی اے ضمیر حسین کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کو چیک کرنے کے لئے مسلسل مسافرٹرانسپورٹ اڈوں کے دورے کررہے ہیں اس ضمن میں انہوں نے مختلف ٹرانسپورٹس اڈوں کا دورہ کیا جبکہ مختلف شاہرات پر مسافرگاڑیوں کو رکواکر مسافروں کے چہروں پر فیس ماسک اور 50 فیصد کپیسٹی کے تحت سیٹنگ انتظامات دیکھے۔

    انہوں نے خلاف ورزی پر متعدد گاڑیوں کے چالان بھی کئے۔انہوں نے ٹرانسپورٹرز، ڈرائیورز وکنڈیکٹرز کو تنبیہہ کی کہ کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ گاڑیوں میں کوئی مسافر بغیر فیس ماسک کے سفرنہیں کرنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ بس اڈہ میں کورونا ایس اوپیز پر من وعن عملدرآمد کرایا جائے جبکہ سٹینڈ سے روانہ ہونے والی ہر بس/ ویگن میں مسافروں کی تھرمل گن سے سیکیننگ، فیس ماسک یقینی اور ایس او پیز کے تحت بیٹھنے کے انتظامات کو مسلسل چیک کریں جس میں غفلت کی کوئی گنجائش نہیں۔
    ۔۔۔///۔۔۔

  • فیصل آباد تھانہ ستیانہ کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاٶن ملزمہ صغراں بی بی فروخت کے لیے منشیات لیجاتے ہوئے گرفتار

    فیصل آباد تھانہ ستیانہ کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاٶن ملزمہ صغراں بی بی فروخت کے لیے منشیات لیجاتے ہوئے گرفتار

    فیصل آباد (شان رسول نُماٸندہ باغی ٹی وی )تھانہ ستیانہ کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاٶن ملزمہ صغراں بی بی فروخت کے لیے منشیات لیجاتے ہوئے گرفتار
    2کلو سے زائد چرس برآمد، تھانہ ستیانہ میں مقدمہ درج

    مزید تفصیلات کے مطابق تھانہ ستیانہ پولیس کی نشاندہی پر صغراں بی بی جو کہ منشیات فروخت کے لیے جارہی تھی رنگے ہاتھوں گرفتار ملزمہ کے قبضہ سے 2 کلو سے زاٸد چرس برآمد کر کے تھانہ ستیانہ میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔

  • لاک ڈون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری

    لاک ڈون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری

    فیصل آبادڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ طاہر اقبال نے مختلف علاقوں کی مارکیٹوں وبازاروں میں لاک ڈاؤن اور کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کو چیک کیا اور رات 8 بجے کے بعد دکانوں کو بند کراکر دکانداروں کو لاک ڈاؤن پر عملدرآمد یقینی بنانے کی وارننگ جاری کی۔

    انچارج ضلعی کنٹرول روم محمد صادق بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی لہذا پابندیوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ کورونا وائرس کو پھیلنے کا موقع نہ ملے۔

  • فیصل آباد تھانہ مرید والا کی دبنگ کاروائی: 3مویشی چور گرفتار

    فیصل آباد تھانہ مرید والا کی دبنگ کاروائی: 3مویشی چور گرفتار

    فیصل آباد (شان رسول نُماٸندہ باغی ٹی وی)تھانہ مرید والا کی دبنگ کاروائی: 3مویشی چور گرفتار
    ملزمان جاوید، جعفر اور سیف مویشی چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے
    شہریوں کے چوری شدہ مال مویشی مالیتی 3لاکھ 65ہزار روپے برآمد،تفتیش جاری

    مزید تفصیلات کے مطابق ملزم جوید،جعفر،اور سیف متعدد وارداتوں میں مطلوب تے اور کٸ بار پولیس کی آنکھوں میں دھول جھونک کر فرار ہونے میں کامیاب ہو چکے تھے کہ آج تھانہ مرید والا نے دبنگ کارواٸ کرتے ہوۓ ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور تھانہ مرید والا میں مقدمہ درج کر دیا ۔

  • اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول نے ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت قانون اقدامات کیے

    اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول نے ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت قانون اقدامات کیے

    فیصل آباد اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول نے ذخیرہ اندوزی کے خلاف گرینڈ ایکشن لیتے ہوئے مختلف گودامز وفیکٹریز سے دالوں، سرخ مرچ اور کالے چنے کے 21ہزار 400 تھیلے قبضہ میں لے کر فیکٹریز وگودامز سیل کرادیئے۔
    اسسٹنٹ کمشنر نے اطلاع ملنے پرسدھار میں عارف دال فیکٹری، دانیال دال فیکٹری،طلعت عثمان فیکٹری، نیشنل دال فیکٹری

    اور مختلف گودامز کو چیک کیا تو وہاں دال مونگ اور چنا کے 50 کلوگرام وزنی 12ہزار، کالے چنے کے 8400 اور سرخ مرچ کے ایک ہزار تھیلے ذخیرہ کئے گئے تھے جنہیں قبضہ میں لے لیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ذخیرہ شدہ اشیائے ضروریہ عام مارکیٹ میں سرکاری نرخوں پر فروخت کرائی جائیں گی۔