Baaghi TV

Category: فیصل آباد

  • پولیس کی بڑی کاروائی:مصنوعی انگوٹھوں کی مدد سے سینکڑوں موبائل فون سم نکالنے والا ملزم گرفتار

    پولیس کی بڑی کاروائی:مصنوعی انگوٹھوں کی مدد سے سینکڑوں موبائل فون سم نکالنے والا ملزم گرفتار

    ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس نے مصنوعی انگوٹھوں کی مدد سے سینکڑوں موبائل فون سم نکالنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس نے ساجد علی مروت نامی نے نجی موبائل کمپنی کے ریٹیلر ڈیل آفسیر کو گرفتار کر کے اس قبضہ سے خواتین کے 110 مصنوعی انگوٹھے اور 350 جعلی ناموں پہ نکالی گئی سمیں برآمد کر لی ہیں۔

    پولیس کے مطابق ملزم ٹیلی نار کمپنی کا سیلز آفیسر ہے۔اور کمپنی کی جانب سے دیئے گئے ٹارگٹ کو حاصل کرنے کی خاطر دور افتادہ علاقوں کی چالیس سال سے زیادہ عمر کی خواتین کے شناختی کارڈز پہ ثبت انگوٹھے کی نشان کو سکین کر کے ان نشانات کے مطابق ربر کے مصنوعی انگوٹھے تیار کر کے ان کے ذریعے سم نکلوا لیتے-

    ا ن میں کچھ بھاری رقوم پہ بیچ دیتے اور جو باقی بچتے انہیں ڈی ایکٹیو کر دیتے تھے اس گروہ میں خوشاب کا بھی ایک بندہ شامل ہے جو سب سسٹم چکا رہا ہے ۔اس طرح ملزم اب تک ہزاروں جعلی سمیں بیچ چکے ہیں۔

    پولیس نے ملزم کو گرفتار کے مقدمہ درج کر لیا ہے

  • کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں،مسیحی بستیوں،خصوصی بازاروں اور اس حوالے سے منعقد ہونے والی تمام تقریبات کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئیے جائیں۔آر پی او

    کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں،مسیحی بستیوں،خصوصی بازاروں اور اس حوالے سے منعقد ہونے والی تمام تقریبات کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئیے جائیں۔آر پی او

    فیصل آبادکی طر ف سے چاروں ضلعی سربراہان پولیس فیصل آباد ریجن کو ہدایات جاری۔
    آرپی او فیصل آباد رفعت مختار راجہ نے موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر سی پی او فیصل آباد، ڈی پی اوزجھنگ، ٹوبہ اور چنیوٹ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں،مسیحی بستیوں،خصوصی بازاروں اور کرسمس کے حوالے سے منعقد تقر یبات کے مو قع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کریں۔انہوں نے کہاکہ شرپسند عناصر کی جانب سے مذہبی تہواروں پر حملے ہونے کے خدشات موجود ہیں لہذا تمام اضلاع اپنا سکیورٹی / Contingencyپلان مرتب کریں۔ تمام ضلعی سربراہان اپنے اضلاع میں واقع گرجا گھروں، مسیحی بستیوں، مشنری سکولوں /ہسپتالوں اور دیگر مقا مات پر کرسمس کے حوالے سے لگائے گئے خصوصی بازاروں کا بذات خود دورہ کریں۔ تمام ڈیوٹی کو اچھی طرح بریف کریں۔ سپیشل برانچ اور دوسرے خفیہ اداروں سے مربوط روابط کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی تھریٹ الرٹ کی صورت میں پیشگی انتظامات عمل میں لائے جاسکیں۔ گرجا گھروں، مسیحی بستیوں ملٹی نیشنل فرنچائز کی سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے۔ علاوہ ازیں ان کے اردگرد واقع ہوٹل، ریسٹورنٹس اور سراؤں میں سرچ آپریشن کروائے جائیں۔ سپیشل برانچ کے ذریعے گرجا گھروں کی ٹیکنیکل سکیننگ اور سویپنگ کروائی جائے۔ کرسمس ڈے کے حوالے سے ہونے والی تقریبات پر اضافی نفری پولیس تعینات کی جائے۔میٹل ڈیٹیکٹر اور واک تھرو گیٹس کے ذریعے باڈی سرچ عمل میں لائی جائے۔ ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس پکٹس کو مو ثر بنا یا جا ئے۔ پولیس گشت کو موثر بنایا جائے۔انھوں نے کہا کہ دی گئی ہدایات پر تما م ضلعیسربراہان پولیس ریجن فیصل آباد من و عن عملدآمد کروائیں تاکہ مسیحی برادری اپنا تہوارامن وامان کی فضاء میں منا سکیں اور کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچاجاسکے۔

  • حکومت پنجاب کی ہدایات پر

    حکومت پنجاب کی ہدایات پر

    )محکمہ داخلہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر تھیٹریکل سرگرمیوں کے لئے مرتب کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری کی زیر صدارت تھیٹرز مالکان کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل محمد عمران رضا کے علاوہ منروا، منروا گولڈ، سبینہ، صنم ودیگر تھیٹرز کے مالکان بھی موجود تھے۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے ایس او پیز سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ ڈرامیٹک سرگرمیوں کی باقاعدہ اجازت کے لئے تین روز قبل درخواست جمع کرائی جائے جبکہ ڈرامہ سے دو روز پہلے سنسرریہرسل کا انتظام ہونا چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ ڈرامیٹک سرگرمیوں کے معینہ اوقات کی پابندی کی جائے، ڈرامہ کی حقیقی پروفارمنس سے ذومعنی، غیر اخلاقی گفتگو وحرکات نہیں ہونی چاہیں۔انہوں نےواضح کیا کہ ڈراموں کےتشہیری مواد کے ذریعہ دھوکہ دہی کا تدارک، دروان سنسر ریہرسل میں غیر متعلقہ افراد موجود نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ وضع کردہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمدہونا چاہیے اس ضمن میں چیکنگ کا عمل جاری اور خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

  • فیصل ()14ارب روپے سے زائد مالیت کے واٹر جس کا باقاعدہ افتتاح کردیاگیاآباد

    فیصل ()14ارب روپے سے زائد مالیت کے واٹر جس کا باقاعدہ افتتاح کردیاگیاآباد

    فیصل آباد()14ارب روپے سے زائد مالیت کے واٹر پراجیکٹ فیز ٹو کی مانیٹرنگ کے لئے واسا کے زیر انتظام پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ(PMU)قائم کیا گیا ہے جس کا باقاعدہ افتتاح کردیاگیا ہے۔اس سلسلے میں گلستان واٹرورکس شیخوپورہ روڈ پر ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنرمحمدعلی تھے جبکہ اس موقع پر مینجنگ ڈائریکٹر واسا جبارانور چوہدری،وائس چیئرمین واسا شیخ شاہد جاوید،ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل ایف ڈی اے عامر عزیز، اسسٹنٹ کمشنرسٹی سید ایوب بخاری اور واسا کے افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر محمد علی نے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واٹرپراجیکٹ فیزٹو جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے 25ملین گیلن روزانہ پینے کا صاف پانی شہریوں کو فراہم کرے گا جو شہریوں کے لئے کسی سنگ میل سے کم نہیں ہے اور پراجیکٹ کی تکمیل سے شہر کے مشرقی حصے کی 6لاکھ آبادی پینے کے مصفا پانی سے استفادہ کرے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ جیسے جیسے فیصل آباد کی آبادی بڑھتی گئی شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی ایک چیلنج بنتی گئی لیکن پینے کے پانی کے بڑے پراجیکٹ فیز ٹو کی تکمیل سے صاف پانی کی فراہمی کے مسائل بہت حد تک حل ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ میں تعینات انٹرنیشنل کنسلٹنٹ شہریوں کی مستقبل کی ضرورت کے تحت پانی کے حوالے سے سامنے آنے والے مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے لئے اپنی تجاویز دیں گے۔وائس چیئرمین واسا شیخ شاہد جاوید نے کہا کہ شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لئے فارن حکومت 14 ارب روپے کی سرمایہ کاری کررہی ہے جس میں سے19فیصد فنڈ پنجاب حکومت فراہم کرے گی جس سے واٹر پراجیکٹ فیز ٹو مکمل کیا جائے گا جس سے شہریوں کو روزانہ کی بنیاد پر25ملین گیلن پانی کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ واسا فیصل آباد حکام کی انتھک محنت سے پراجیکٹ فیز ٹو کی منظوری ہو چکی ہے جس پرمینجنگ ڈائریکٹر واسا جبار انور چوہدری سمیت ان کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے اوراس وقت بھی واسا کا فیلڈ سٹاف شہریوں کو معیاری سروسز کی فراہمی کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے۔وائس چیئرمین نے واضح کیا کہ شہریوں کو پانی کی فراہمی اور سیوریج مسائل کے حل کے لئے واسا فیصل آباد کے زیر انتظام مزید 2 میگا پراجیکٹ تیار ہیں جن کی تکمیل سے شہریوں کے مسائل حل ہونگے۔مینجنگ ڈائریکٹر واسا جبار انور چوہدری نے بتایا کہ پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ میں واسا افسران سمیت فارن کنسلٹنٹ بھی تعینات ہونگے تاکہ فارن فنڈڈ پراجیکٹس کی مانیٹرنگ کی جا سکے اور پینے کے پانی کی فراہمی کے حوالے سے سامنے آنے والے مسائل بروقت حل ہوں۔ انہوں نے واسا افسران کی کوششوں کو سراہا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد علی نے کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت پی ایم یو میں پودا بھی لگایا۔
    ۔۔۔///۔۔۔

  • باتسلیمات ڈائریکٹر تعلقات عامہ حکومت پنجاب فیصل آباد

    باتسلیمات ڈائریکٹر تعلقات عامہ حکومت پنجاب فیصل آباد

    باتسلیمات ڈائریکٹر تعلقات عامہ حکومت پنجاب فیصل آباد 10-11-2020

    فیصل آباد(   )ضلعی اوور سیز کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر محمد علی اور چیئرمین مرزا محمد اصغر نے تارکین وطن کے مختلف محکموں سے متعلقہ مسائل وشکایات سن کر موقع پر ہی محکموں سے پراگریس رپورٹ حاصل اور بعض کیسز میں فوری کارروائی کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔ممبر کمیٹی محمد طلحہ کے علاوہ ہیلتھ، ایف ڈی اے، پراسیکیوشن،پنجاب پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔اجلاس کے دوران اراضی پر قبضوں،جائیدادوں کی وارثتی تقسیم، رقوم کے لین دین، جعلی دستاویزات پر فراڈ، تجاوزات، غیر ملکی ویزا میں دھوکہ دہی اور دیگر مسائل پر مشتمل 22 درخواستوں پر اوورسیز پاکستانیوں کا موقف سنتے ہوئے رپورٹس کی روشنی اور محکمانہ پیشرفت پر 14درخواستیں موقع پر ہی نمٹادی گئیں جبکہ بقیہ درخواستیں متعلقہ فورم کو ریفر کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں مختلف محکموں سے متعلق اوورسیز پاکستانیوں کے مقامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں موصول ہونے والی شکایات کا فوری نوٹس لیکر بلاتاخیر محکمانہ اقدامات کو یقینی بنانے کی واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں۔انہوں نے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز اور محکموں کو ہدایت کی کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل میں دلچسپی لیں اور درکار رپورٹس کی فراہمی میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل تیز رفتاری سے حل کرنے کے لئے واضح ہدایات جاری کر رکھی ہیں لہذادرخواست گزار محکمانہ پیش رفت سے مطمئن ہونے چاہئیں۔ڈپٹی کمشنر نے اوورسیز پاکستانیوں اور ان کے نمائندوں سے کہا کہ انہیں درپیش مسائل کے حل کے لئے ضلعی انتظامیہ سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور متعلقہ محکموں کو میرٹ پر کیسز نمٹانے کے لئے متحرک کیا گیا ہے۔چیئرمین نے کہا کہ متعلقہ محکمے اوورسیز پاکستانیوں کو ریلیف کی فراہمی میں جاری اقدامات کو مزید تیز کریں اس سلسلے میں عدم توجہی نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے باہر پاکستانی شہری محنت سے وطن کی خدمت کر رہے ہیں جن کی جائیدادوں و خاندانوں کو تحفظ ملنا چاہئے۔اجلاس کے دوران اوورسیز پاکستانیوں نے مسائل کے تیز رفتار حل کے سلسلے میں ضلعی اوورسیز کمیٹی کی کاوشوں کو سراہا۔
    ۔۔۔///۔۔۔

  • ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے غیر معیاری 6۔کلینکس ولیبز سیل

    ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے غیر معیاری 6۔کلینکس ولیبز سیل

    فیصل آباد()ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے غیر معیاری علاج معالجہ اور کوالیفائیڈ ڈاکٹرز کے بغیر چلنے والے 6۔کلینکس ولیبز سیل اور ایک کلینک کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے علاوہ 5 کے کیسز مزید کارروائی کے لئے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن بھجوادیئے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عطاء المعنم نے ٹیموں کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں کلینکس، میڈیکل سٹورز اور لیبارٹریز کو چیک کیا اور غیر مستند طریقہ علاج، کوالیفائیڈ ڈاکٹرز کی عدم موجودگی اور غیر منظور شدہ اوزار استعمال کرنے کی پاداش میں ڈھڈی والا میں فاطمہ میٹرنٹی کلینک، بلاول ڈینٹل کلینک، سلیم ڈینٹل لیب، عامر کلینک، منصور آباد میں زاہد فیملی، نشاط آباد میں الرحیم ڈینٹل کلینک کو سیل جبکہ پانچ کے کیسز تیار کرکے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ارسال اور ایک کلینک کے خلاف مقدمہ بھی درج کرایا۔ڈی ڈی ایچ او نے کہا کہ عطائی علاج کے نام پر موت بانٹ رہے ہیں جن کے خلاف ایکشن سے گریز نہیں کیا جارہا۔
    ۔۔۔///۔۔۔

  • فیصل آباد()حکومت پنجاب کی ہدایات پر انسداد سموگ اقدامات

    فیصل آباد()حکومت پنجاب کی ہدایات پر انسداد سموگ اقدامات کے تحت سٹی ٹریفک پولیس کی ٹیموں نے گذشتہ روز مختلف شاہرات پر دھواں چھوڑنے والی 14 گاڑیوں کے مالکان کو بھاری جرمانے کئے اور آئندہ دھواں کے خاتمہ کے لئے انجن کی مرمت کرانے کی تاکید کی۔دریں اثناء محکمہ ماحولیات کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں سفر کرنے والے شہریوں کو روک کر انسدادی واحتیاطی تدابیر پر مشتمل پمفلٹس تقسیم کئے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات محمد عارف محمود نے موٹر سائیکل سواروں سے کہا کہ وہ دوران سفر فیس ماسک اور عینک کا استعمال کریں تاکہ سموگ کے مضر اثرات سے بچا جاسکے۔انہوں نے بتایا کہ سٹی ٹریفک پولیس اور ماحولیات کی طرف سے مشترکہ کارروائی کرکے دھواں چھوڑنے اور شور پیدا کرنے والی گاڑیوں کے چالان اور مالکان کو بھاری جرمانے کئے جارہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شہریوں کو موجودہ اور آئندہ ایام میں ممکنہ سموگ کے مضر اثرات سے بچانے کے لئے انسدادی اقدامات جاری ہیں اور گاڑیوں کی چیکنگ کے ساتھ ساتھ ماحول کو آلودہ کرنے والوں کے خلاف بھی سرگرم عمل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تعلیمی اداروں میں آگاہی لیکچرز کے انعقاد کے علاوہ کسانوں کو فصلوں کی باقیات نہ جلانے کی آگاہی اور خلاف ورزی پر مقدمات درج کرائے جارہے ہیں۔
    ۔۔۔///۔۔۔

  • فیصل آباد()ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اےغیر قانونی تعمیرات مسمار کردیں

    فیصل آباد()ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اےغیر قانونی تعمیرات مسمار کردیں

    فیصل آباد()ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ کی ہدایت پر ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں 3 غیر منظورشدہ ہاؤسنگ سکیموں کی غیر قانونی تعمیرات مسمار کردیں جبکہ غیر قانونی کمرشلائزیشن پر 4 پلاٹس کو سیل کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ آفیسر امتیاز علی گور ایہ کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے مختلف علاقوں میں قائم کی جانیوالی ہاؤسنگ سکیموں کی قانونی حیثیت کو چیک کیا تو سبحان گارڈن، چک نمبر 121ج ب اور چک نمبر119ج ب میں دو اضافی آبادیوں کو غیر منظور شد ہ پایا جن کی غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کردیاگیا اور ڈویلپرز سے کہاگیاہے کہ وہ مطلوبہ تقاضے اور محکمانہ شرائط پور ا کرکے ہاؤسنگ سکیموں کے قیام کیلئے باقاعدہ منظوری حاصل کریں بصورت دیگر مزید خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائیگی۔ دریں اثناء ایف ڈی اے کی ٹیم نے ملت ٹاؤن میں جاری مختلف تعمیرات کو چیک کیا تو پلاٹ نمبر 200-F،764-B،14BCاور 307-Dپر بلامنظوری دکانیں تعمیر کی جارہی تھیں جنہیں سیل کرکے تعمیرات کو روک دیاگیا ہے اور مالکان سے کہاگیاہے کہ وہ رہائشی پلاٹس کو کاروباری مقاصد کیلئے تعمیر کرنے کے سلسلے میں باقاعدہ منظوری حاصل کریں اور مطلوبہ کمرشلائزیشن فیس جمع کرائی جائے بصورت دیگر وہ کام جاری نہیں رکھ سکیں گے۔
    ۔۔۔///۔۔۔

  • فیصل آباد سلنڈر بلاسٹ

    فیصل آباد سلنڈر بلاسٹ

    فیصل آباد کے علاقہ مدینہ ٹاون میں۔ سلنڈر بلاسٹ سے چار آدمی جولس گئے ۔یہ واقعہ گیس سلنڈر کی لوڈینگ کے دوران رکشہ ڈرئور کے سیگرٹ لگانے سےُپیش آیاجس کی واجہ سے دھمکےسے آگ ببھرگ اوٹی جس سے چار افراد جولس گئے جن کے نام اور عمر واقاص ظفر بیس سال ریحان ظفر اورزولفقار شیر علی زائد والد رمضان ہے–

  • فیصل آباد احتجا ج فرانس

    فیصل آباد احتجا ج فرانس

    فیصل آباد: انجمن طلبا اسلام تحفظ ناموس رسالت کے لیئے اپنا تن من دھن قربان کردے گی،حکومت فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کرے
    انجمن طلباء اسلام کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی ضلع کونسل چوک پر ناظم ضلع اے ٹی آئی امتیاز ساہمل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام متحد ہوکر دشمن قوتوں کا مقابلہ کرے ،ریلی کی قیادت جنرل سیکرٹری طیب شہاب سیالوی،جوائنٹ سیکرٹری ضلع رانا عتیق الرحمن ،عثمان جٹ، محمد احمد، رانا وقاص،عمیراعوان،احسن خان، خلیل الرحمن، رانا سجاد مصطفائی، نوید بٹ، ناصر نقشبندی ،عمران مصطفائی،عباس،امتیاز کجلہ، عبد الواحد، صدر انجمن تاجران سرگودھا روڈ رانا آصف خاں، ملک زین، نائب ناظم پنجاب عرفان ساہمل نے ریلی کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرانسیسی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرے اور عاشقان مصطفےٰ کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ریلی ضلع کونسل چوک سے شروع ہوکر چوک گھنٹہ گھر میں اختتام پزیر ہوئی اور فرانسیسی پرچم نذر آتش کیا