Baaghi TV

Category: فیصل آباد

  • طارق ٹیڈی کوعدالت کی جانب سے نان نفقہ کیس میں  بچوں کا خرچہ ادا کرنے کا آخری موقع

    طارق ٹیڈی کوعدالت کی جانب سے نان نفقہ کیس میں بچوں کا خرچہ ادا کرنے کا آخری موقع

    عدالت نے فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے اسٹیج کے معروف اور مزاحیہ اداکار طارق ٹیڈی کو نان نفقہ کیس میں بچوں کا خرچہ ادا کرنے کا آخری موقع دے دیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق فیملی کورٹ کی جج مائرہ حسن نے اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کونان نفقہ کیس میں بچوں کے خرچے کی درخواست پر سماعت کی عدالت نے طارق ٹیڈی کو بچوں کا خرچہ ادا کرنے کا آخری موقع دیتے ہوئے حکم دیا کہ طارق ٹیڈی آئندہ سماعت پر بچیوں کا خرچہ ادا کریں-

    کیس کی سماعت 21 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

    واضح رہے کہ طارق ٹیڈی کی سابق اہلیہ عاصمہ بی بی نے درخواست دائر کر رکھی ہے کہ وہ علیحدگی کے بعد بچیوں کا خرچہ اکیلی برداشت نہیں کرسکتیں طارق مہینوں بچیوں کا خرچ ادا نہیں کرتا لہذا عدالت اسے بچیوں کا خرچ کرنے کا حکم دے۔

    طارق ٹیڈی کی2011 میں طلاق ہوگئی تھی ان کی دو بیٹیاں ہیں اور عدالت نے انہیں دونوں بچیوں کا ماہانہ خرچہ 34 ہزار روپے باقاعدگی سے دینے کا حکم دے رکھا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل فیملی کورٹ عدالت میں پیش نہ ہونے پر عدالت طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کرچکی ہے-

  • فیصل آباد کے بارونق روڈ پر فائرنگ کا واقعہ

    فیصل آباد کے بارونق روڈ پر فائرنگ کا واقعہ

    نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے موٹر سائیکل سوار کو قتل کردیا

    فیصل آباد۔ فیصل ۱باد کے بارونق علاقہ کشمیر پل کینال روڈ پر گرڈسٹیشن کے قریب نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل سواروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں 55سالہ موٹر سائیکل سوار ظفرعلی موقع پرہی دم توڑ گیا جبکہ31سالہ رضوان حید رولد محمد اسلم شدید زخمی ہوا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں اور جاں بحق و زخمی کو ہسپتال منتقل کیا۔دریں اثناپولیس نے جائے وقوعہ سے شواہداکٹھے کرکے تفتیش کاآغاز کردیاہے۔پولیس حکا م نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ وقوعہ پرانی خاندانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ مقتول و زخمی ہونیوالے افراد فیصل آباد میں پیشی بھگت کرواپس جارہے تھے کہ مخالفین کی گولیوں کا نشانہ بن گئے۔انہوں نے بتایاکہ وقوعہ کے حوالے سے مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

  • پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک نے زرعی قرضہ جات کی فراہمی کا آغاز کردیا

    پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک نے زرعی قرضہ جات کی فراہمی کا آغاز کردیا

    کاشتکار فصلات ربیع کیلئے آسان شرائط پر قرضے حاصل کرکے سرسبز انقلاب لانے میں اپنا کردار ادا کریں، ترجمان پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک

    فیصل آباد۔ کاشتکار فصلات ربیع کیلئے آسان شرائط پر قرضے حاصل کرکے غذائی خود کفالت سمیت سرسبز انقلاب لانے میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں لہٰذا انہیں چاہیے کہ وہ پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک کی قرضوں کی سہولت سے بھر پور استفادہ کریں تاکہ فصلات ربیع کی زیادہ سے زیادہ کاشت ممکن ہو سکے۔ پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک فیصل آباد ریجن کے ترجمان نے بتایاکہ انہوں نے چھوٹے کاشتکاروں کو فصلات ربیع کیلئے قرضو ں کی فراہمی کا آغاز کر دیاہے اور امداد باہمی کی تنظیموں اور ان کے ممبرا ن چھوٹے کاشتکاروں کو آسان شرائط پر صوبہ بھر کے تما م شہروں میں موجود پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینکوں کی برانچز سے زرعی قرضے فراہم کئے جا رہے ہیں لہٰذا جو کاشتکار فصلات ربیع کیلئے قرضے حاصل کرنا چاہتے ہوں وہ فوری طور پر بینک کی قریبی شاخ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ بینک ہر سال فصلات ربیع اور خریف کیلئے اربوں روپے کے قرضے جاری کر رہاہے تاکہ صوبہ میں سر سبز زرعی انقلاب لاکر غذائی خود کفالت کاخواب شرمندہ تعبیر کیاجاسکے۔ انہوں نے بتایاکہ صوبہ بھر میں بینک کی تمام برانچز کے منیجرز اور دیگر سٹاف کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ چھوٹے کاشتکار وں کو بروقت قرضوں کی فراہمی کیلئے بھر پور اقدامات کریں۔ انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت یاکوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے فصلات خریف کیلئے قرضے حاصل کرنے والے کاشتکاروں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بقایاجات بروقت ادا کر دیں تاکہ انہیں نئے سرے سے فصلات ربیع کیلئے زیادہ سے زیادہ قرضوں کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

  • گراؤنڈ میں ‌ہونے والے جھگڑے میں زخمی ہونے والا کرکٹر دم توڑ گیا

    گراؤنڈ میں ‌ہونے والے جھگڑے میں زخمی ہونے والا کرکٹر دم توڑ گیا

    کرکٹ کھیلتے ہوئے جھگڑے کے دوران زخمی ہونیوالا نوجوان دم توڑ گیا

    فیصل آباد۔ کرکٹ کھیلتے ہوئے جھگڑے کے دوران زخمی ہونیوا لا نوجوان دم توڑ گیا۔ پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کرکٹ کھیلتے ہوئے تلخ کلامی پر تشدد کا نشانہ بننے والا نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا۔واقعہ تھانہ بلوچنی کے نواحی علاقہ چکنمبر 54 رب میں پیش آیا۔دو روز قبل کرکٹ کھیلتے ہوئے مقتول محمد عمار اور عمر فاروق کے درمیان جھگڑا ہوا تھاجھگڑے کے دوران عمر فاروق نے بیٹ کے وار کر کے محمد عمار کو شدید زخمی کر دیا تھا۔مقتول محمد عمار دو دن ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔پولیس نے اطلاع ملنے پر نعش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔پولیس نے مقتول محمد عمار کے والد نوید الحسن کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی۔

  • دو پولیس اہلکاروں پر ڈکیتی کا مقدمہ درج، اہلکار گرفتار

    دو پولیس اہلکاروں پر ڈکیتی کا مقدمہ درج، اہلکار گرفتار

    فیصل آباد میں پولیس اہلکاروں نے اسلحہ کے زور پر شہری سے موٹرسائیکل اور نقدی چھین لی۔ سی پی او نے واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا۔ اہلکاروں کے خلاف راہزنی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔تفصیلات کے مطابق اسلحہ کے زور پر شہری سے موٹرسائیکل اور نقدی چھیننے کے معاملے کے واقعہ کاسی پی او سہیل چوہدری نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ہیڈکانسٹیبل اور رضاکار کو گرفتار کرکے راہزنی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔شہری ولایت حسین نے تھانہ پیپلز کالونی میں درخواست دی تھی کہ جھال خانوانہ انڈرپاس کے قریب ہیڈ کانسٹیبل ارشاد نے رضاکار اظہر کے ساتھ مل کر تلاشی لینے کے بہانے اس کے بھانجے محمد اسماعیل کے بٹوے سے 90 ہزار روپے نکال لیے تھے۔ رقم کی واپسی کے مطالبے پر دونوں ملازمین نے اسلحہ کے زور پر اسماعیل کو دھمکایا اور اس کی موٹر سائیکل اور نقدی ہزار لے کر فرار ہو گئے تھے۔پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی ہے۔

  • مبینہ پولیس مقابلہ میں تین ڈاکو ہلاک

    مبینہ پولیس مقابلہ میں تین ڈاکو ہلاک

    فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں مبینہ پولیس مقابلہ میں تین ڈاکو ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ تھانہ صدر جڑانوالہ کی حدود چک نمبر 119 گ ب کے قریب پیش آیا۔ڈاکو چک 125 گ ب میں لوٹ مار کر کے فرار ہو رہے تھے کہ پولیس کے ساتھ مقابلہ ہوگیا۔دوطرفہ فائرنگ کے نتیجہ میں تین مبینہ ڈاکو ہلاک۔ ہو گئے جبکہپولیس نے تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق زخمی ہونیوالے ڈاکوؤں کی شناخت طارق ولد عارف سکنہ 57 ج ب ملاں پور، اشرف ولد اکبر ساکن گوجرہ اور ریاض ولد مسکین ساکن دالو وال فیصل آباد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ہلاک ہونیوالوں ڈاکوؤں کی شناخت اور کریمنل ریکارڈ کے حصول کیلئے کارروائی جاری ہے۔

  • اساتذہ سے جبری طور پر واش رومز کی صفائی کروائی گئی

    اساتذہ سے جبری طور پر واش رومز کی صفائی کروائی گئی

    ‏گوجرہ گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول چکنمبر 96 ج ب میں اے ای او سحرش لطیف کا نازیبا سلوک
    تفصیلات کے مطابق گوجرہ کے نواحی علاقے چکنمبر 96 ج ب کے سرکاری سکول میں خاتون اے ای او سحرش لطیف نے خواتین ٹیچرز کو گلیاں دی اور اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ان سے صفائی کروائی گئی۔ متاثرہ ٹیچرز کا کہنا ہے ان سے واش رومز تک کی صفائی کروائی گئی اور ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کروائی گئیں.

  • دھان کے کاشتکاروں کے لیے ماہرین زراعت کی اہم ہدایات

    دھان کے کاشتکاروں کے لیے ماہرین زراعت کی اہم ہدایات

    فیصل آباد۔ماہرین زراعت نے دھان کے کاشتکاروں کو موٹی اقسام کیلئے کٹائی و پھنڈائی کاعمل فوری شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار کٹائی کاعمل اس وقت شروع کریں جب سٹے کے اوپر والے دانے اپنا رنگ بدل چکے ہوں اورنیچے والے دانے ابھی سبزی مائل ہی ہوں تاہم پھنڈائی شدہ دانوں کو خشک کرکے ان میں نمی کا تناسب بھی 10 سے12 فیصد تک رکھنا چاہیے اور اگر فصل کمبائن ہارویسٹر سے برداشت کرنی ہو تو اس صورت میں ایسی ہارویسٹر استعمال کی جائے جس میں دھان کی کٹائی کیلئے ایڈجسٹمنٹ سسٹم موجود ہو۔ انہوں نے کہاکہ دھان کی باسمتی اقسام میں دانہ بھرتے وقت پانی کی کمی نہ آنے دی جائے اور باسمتی اقسام کو آخری پانی کٹائی سے 15 دن پہلے لگایاجائے۔انہوں نے کہاکہ دھان کی پچھیتی اقسام پر پتوں کے جراثیمی جھلساؤ، برگی بھورے دھبے اور بلاسٹ سمیت پتہ لپیٹ سنڈی کا حملہ بھی ہو سکتاہے لہٰذا کاشتکار ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے مناسب زہروں کا سپرے جاری رکھیں۔

  • بیٹے نے والد کی قتل  کا مقدمہ بڑے بھائی اور بھابھی کیخلاف درج کروا دیا

    بیٹے نے والد کی قتل کا مقدمہ بڑے بھائی اور بھابھی کیخلاف درج کروا دیا

    فیصل آباد، بزرگ آدمی کی ہلاکت کا معاملہ،بیٹے نے والد کی قتل کا مقدمہ بڑے بھائی اور بھابھی کیخلاف درج کروا دیا
    فیصل آباد۔ بزرگ آدمی کی ہلاکت کا معاملہ،بیٹے نے والد کے قتل کا مقدمہ بڑے بھائی اور بھابھی کیخلاف درج کروا دیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ اقبال ٹاؤن برزگ شخص کے زخمی ہوکر جاں بحق ہونے کے معاملے میں اس کے بیٹے عبدالحمید نے پولیس کو درخواست دی ہے کہ اس کے والد بشیر کو بڑے بھائی وسیم اور اسکی بھابھی آسیہ نے قتل کیا ہے۔عبدالحمید نے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے والد کو اینٹوں کے وار کرکے ہلاک کیا اور سٹرھیوں سے گرنے کا وقوعہ بنایا ہے۔پولیس نے مدعی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزمان میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے بشیر کے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی ہے۔جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

  • طلال چودھری پر تشدد، پولیس نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی

    طلال چودھری پر تشدد، پولیس نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی

    طلال چودھری پر تشدد، پولیس نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی

    باغی ٹی وی : طلال چوہدری کیس میں پیش رفت، طلال چودھری پر تشدد کے سلسلے میں ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی، نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی طلال چودھری اور عائشہ رجب علی کے معاملے کی تحقیقات کر کے تین روز میں رپورٹ دے گی۔

    سابق لیگی ایم این اے طلال چوہدری پر تشدد کے معاملہ پر پولیس کی 4 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ اے ایس پی پیپلز کالونی عبدالخالق کمیٹی کے سربراہ ہونگے۔ ایس ایچ او تھانہ مدینہ ٹاؤن اور ایس ایچ او تھانہ ویمن فرح بتول کمیٹی کے ممبر ہیں۔ کمیٹی طلال چوہدری اور عائشہ رجب کے بیانات قلمبند کرے گی۔ کمیٹی کو تین روز میں انکوائری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

    طلال چوہدری کے معاملے پر عائشہ رجب نے خاموشی توڑدی

    واضح رہے کہ گزشتہ روز طلال چودھری کو کسی نے مارا جس سے ان کا کندھا ٹوٹ گیا اور دونوں بازروں فریکچر ہوئے، زرائع کے مطابق طلال چودھری اور عائشہ رجب علی کے درمیان پہلے اچھے تعلقات بھی رہے، دونوں کے درمیان کچھ عرصہ قبل لڑائی ہوئی تو بڑھتی چلی گئی۔ پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ سابق ن لیگی ایم این اے طلال چودھری کو زخمی حالت میں لاہور کے نجی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ۔ واقعہ کے حوالے سے سابق لیگی ایم این اے کا کہنا تھا کہ میرا بازو فریکچر ہو گیا، مجھے انہوں نے تنظیم سازی کے لیے بلایا تھا، انہوں نے میرا موبائل فون پکڑ کر ویڈیو بنا لی،

    طلال چوہدری کہتے ہیں کہ وہ جلد اس واقعہ کے متعلق اپنا موقف دیں گے طلال چوہدری کہتے ہیں کہ مجھ سے متعلق ذرائع سے چلنی والی خبریں حقائق پر مبنی نہیں ،وہ کہتے ہیں کہ واقعہ کے بارے میں تفصیلی موقف جاری کروں گا

    درخواست ہے کہ میرا موقف سامنے آنے تک ایسی خبریں نہ دی جائیں جن سے غلط فہمیاں اور رنجشیں پیدا ہوں وہ کہتے ہیں کہ میڈیا سے درخواست ہے کہ خواتین سے متعلق خانگی نزاکتوں کا احساس کرے