Baaghi TV

Category: فیصل آباد

  • فلمسٹار میرا کی پرفارمنس کے دوران سینما کے باہر فائرنگ کرنے والے ملزمان  گرفتار

    فلمسٹار میرا کی پرفارمنس کے دوران سینما کے باہر فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ میرا کے اسٹیج ڈرامے کے دوران سینما کے باہر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو پولیس نے چار ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی :پنجاب کے شہر فیصل آباد میں فیکٹری ایریا کے علاقے میں تقریباً ایک ہفتے قبل سبینہ سینما میں اداکارہ میرا کی اسٹیج پرفارمنس کے دوران دو نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ،مسلح افراد سکیورٹی گارڈ کی گن چھین کر فرار ہو گئے فائرنگ کے نتیجے میں باہر کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے ہو گئے تھے-

    تاہم فائرنگ کے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تا ہم سینما میں موجود افراد خوفزدہ ہو گئے، اور واقعہ کے بعد سینما چھوڑ کر چلے گئے.

    بعد ازاں باغی ٹی وی کی جانب سے اس واقعے پر لگائی جانے والی خبر پر پنجاب پولیس نے فوراً ایکشن لے تھا پنجا ب پولیس نے اپنےآفیشل ٹوئٹر ہینڈلر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولیس نے اس واقعے پرفوری کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

    تاہم اب فائرنگ کرکے فرار ہونے والے نامعلوم موٹرسائیکل سوار دو ملزمان کو تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے چار ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

    گرفتار ہونے والے ملزمان میں عادل اعوان، شعیب، اسد اور سمیع اللہ شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان ڈکیتیوں اور بھتہ خوری کے متعدد مقدمات میں ملوث رہ چکے ہیں اور انہوں نے سنیما کی ساکھ کو نقصان پہچانے کے لیے فائرنگ کی تھی گرفتار ہونے والے چاروں افراد کو حوالات منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

    فیصل آباد میں فلمسٹار میرا جی کی پرفارمنس کے دوران فائرنگ

    میرا فائرنگ کیس:باغی ٹی وی کی خبر پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے

    کچھ لوگ مجھ پر جادو کروا رہے ہیں ادکارہ میرا کا انکشاف

  • فیصل آباد میں  فلمسٹار میرا جی کی پرفارمنس کے دوران فائرنگ

    فیصل آباد میں فلمسٹار میرا جی کی پرفارمنس کے دوران فائرنگ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں امن و امان کی حالت انتہائی مخدوش ہو چکی ہے، آئی جی پنجاب تو بدل گئے لیکن پولیس کا رویہ نہ بدلا، جرائم کم نہ ہوئے

    پنجاب کے شہر فیصل آباد میں سبینہ تھیٹر میں فلمسٹار میرا جی کی پرفارمنس کے دوران فائرنگ ہوئی ہے،اداکارہ میرا کی پرفارمنس کے دوران دو نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ،مسلح افراد سکیورٹی گارڈ کی گن چھین کر فرار ہو گئے

    فائرنگ کا واقعہ رات گئے پیش آیا،جب اداکارہ میرا پرفارم کر رہی تھی، نا معلوم مسلح افراد سینما کے باہر پہنچے اور ہوائی فائرنگ کی،مسلح افراد موٹر سائیکل پر آئے اور فائرنگ شروع کر دی، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں‌ دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان کس طرح فائرنگ کر رہے ہیں،

    فیصل آباد کے فیکڑی ایریا کے علاقے میں واقعہ سبینہ تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈارمے کے دوران ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس سے باہر کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے

    اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تا ہم سینما میں موجود افراد خوفزدہ ہو گئے، اور واقعہ کے بعد سینما چھوڑ کر چلے گئے.

  • زمیں پھٹی نہ آسماں گر

    8⁷

    عثمان صادق کے قلم سے

  • کل ایک خبر سنی تو دل خوں کے آنسو رویا کہ کیا اسلامی جمہوریہ پاکستان میں یہ ممکن ھے؟؟؟
    میں اچانک سوچنے پر مجبور ھوگیا کیا ہم جانوروں سے بھی بدتر ھیں؟؟؟
    خبر کیا تھی گویا سر میں ہتھوڑا آلگا سب نیوز چینل اور سوشل سائیٹس پر صرف ایک ہی موضوع زیر بحث تھا ایک خاتون جو کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے پر سفر کر رہیں تھیں انکی گاڑی میں پیٹرول ختم ھوگیا وہ بیچاری قسمت کی ماری اپنے عزیزوں کو فون کرنے لگیں انہوں نے مشورہ دیا آپ موٹروے اتھارٹی کو کال کریں کوئی حل نکل جائے گا۔ انہوں نے کال کی مگر ننگا چٹا جواب دیا گیا کہ یہاں ہماری سروس نہیں ۔ ۔ ۔
    جی آپ نے بالکل صحیح پڑھا موٹروے اتھارٹی نے بولا یہاں ہماری سروس نہیں موٹروے اتھارٹی ٹول تو لے سکتی ھے مگر یہاں سروس نہیں دے سکتی

    انہوں نے اپنے خاوند کو کال کی اور صورتحال سے آگاہ کیا وہ بولے میں پیٹرول کا انتظام کرتا ھوں
    مگر کیا؟؟؟؟؟

    ادھر مجھے پیارے آقا محمد رسول اللہ ﷺ کا وہ فرمان شدت سے آیا کی عورت اپنے محرم کے بغیر ہرگز سفر نہ کرے

    وہ خاتون گاڑی لاک کرکے انتظار کررہی تھیں تبھی کچھ درندہ نما دو بے حیا بیغیرت ہوس خے پجاری آئے انہوں نے شیشے توڑے خاتون کے پاس جو قیمتی سامان تھا لوٹا اور انکے دو بچوں سمیت انہیں گاڑی نکالا اور سڑک سے نیچے جھاڑیوں کی طرف لے گئے اور اس خاتون کے دونوں بچوں کے سامنے اس خاتون سے زیادتی کی ۔ ۔ ۔
    ان بچوں کے کچے ذہن پر کیا کچھ نقش ہوا ہو گا جب انکے ماں کو انکے سامنے برہنہ کیا گیا ھوگا زیادتی کی ھوگی؟؟؟

    کیا ہم اتنے مردہ ضمیر ھوچکے ھیں؟؟؟
    کیا ہر چیز ہمارے لیئے مزاق ھے؟؟؟
    کب ہم عزت اور غیرت کی زندگی اول ترجیح دیں گے؟؟؟

    بظاہر تو یہ ایک واقعہ ھے مگر اسمیں بہت راز پنہاں ھیں ایک اسلامی ملک میں ہماری ماں بہن محفوظ نہیں اسلامی شعائر کا مزاق اڑایا جاتا ھے ہمارے ٹی وی ڈراموں میں جو دکھایا جاتا ھے لوگ اسی کو پھر اصل زندگی میں اپناتے ھیں ۔ ہمارے ٹی وی ڈراموں میں ہوس کے پجاری دکھائے جاتے ھیں
    ہمارے ڈراموں کے موضوع طلاق عشق اور ہوس ھیں ائیں مل کر اس سب کا بائیکاٹ کریں اور اس کےخلاف آواز اٹھائیں تاکہ کل کو کوئی بنت حوا اس زیادتی کا شکار نہ ہو

    ہم حکومت پاکستان سے پرزرو اپیل کرتے ھیں کہ اس واقعہ کا سخت سے سخت نوٹس لیں اور مجرموں کو کڑی سے کڑی سزا دیں تاکہ دوبارہ سے کسی کی ہمت نہ ہو

  • فیصل آباد سمندری کے قریب موٹروے پر ٹرک اور کار میں تصادم

    فیصل آباد(نمائندہباغیٹیوی)سمندری کے قریب موٹروے پر ٹرک اورکار میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے ،جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

    نجی ٹی وی کے مطابق ریسکیو حکام کاکہنا ہے کہ سمندری کے قریب تیز رفتاری کے باعث کار موٹروے پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 افرادجاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے،حادثہ کار ڈرائیورکی غفلت کے باعث پیش آیا،لاشوں اور زخمیوں کو گاڑی کی باڈی کاٹ کر نکالا گیا ہے،لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا،ریسکیو حکام کاکہناہے کہ حادثے جاں بحق اورزخمیوں کا تعلق ایک ہی گھرانے سے معلوم ہوتا ہے۔

  • فیصل آباد میں جشن آزادی کی تقریب

    فیصل آباد(نمائندہ باغی ٹی وی) میں بھی ملک بھر کے دوسرے شہروں کی طرح جشن آزادی خوب جوش و خروش سے منایا گیا۔

    فیصل آباد میں جشن آزادی کی تقریب کمشر آفس میں ہوئی، جس میں ڈوپژنل کمشنر عشرت علی، آر پی او رفعت مختر راجہ، سی پی او سہیل چوہدری سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی تقریب میں پولیس ڈولفن اور ریسکیو کے دستوں نے سلامی پیش کی

    دوران تقریب فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی تقریب کے شرکاء نے قائد اعظم اور انکے رفقاء کو خراج تحسین پیش کیا انکا مزید کہنا تھا کہ ہم اس خوشی کے موقع یر اپنے کشمیری بھائیوں کو ہر گز نہیں بھولے

  • فیصل آباد میں بھی ٹریفک چالان کی آن لائن ادائیگی کی سہولت کا آغاز

    فیصل آباد میں بھی ٹریفک چالان کی آن لائن ادائیگی کی سہولت کا آغاز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد میں بھی ٹریفک چالان کی آن لائن ادائیگی کی سہولت کا آغاز ہو گیا

    اس سے قبل لاہور اور گوجرانوالہ میں ٹریفک چالان آن لائن ادائیگی کی سہولت دی جا چکی ہے،فیصل آباد کے شہری بھی موبائل، اے ٹی ایم و دیگر جدید ذرائع سے ٹریفک چالان ادا کر سکیں گے،چالان فوری ادا کرنے سے موقع پر ٹریفک وارڈن سے کاغذات واپس لیے جا سکیں گے

    کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ

    یقین نہ آئے تو میری پینٹ اتار کر دیکھ لینا،پولیس تشدد کے بعد خودکشی کرنیوالے نوجوان کا دردناک پیغام

    لاک ڈاؤن ،امداد دینے کے بہانے حکومت نے غریبوں سے 9 کروڑ وصول کر لیے

    احسن اقبال کا احساس پروگرام بارے جھوٹ، باغی ٹی وی نے کیا بے نقاب

    لاک ڈاون کے دوران سب سے زیادہ ریلیف مزدورطبقہ کو دیا گیا، صوبائی وزیر لیبر کا دعویٰ

    پنجاب آئی ٹی بورڈ کی ای پے پنجاب ایپ پر شہری چالان ادائیگی کی تفصیل دیکھ سکیں گے،چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظورکا کہنا ہے کہ سہولت کا اجرا جلد راولپنڈی اور ملتان میں بھی کر دیا جائے گا‘ ٹریفک چالان کی آن لائن ادائیگی سے شہریوں کا قیمتی وقت بچے گا‘

    لاک ڈاون کے دوران ای پے پنجاب ایپ کے استعمال میں بے تحاشا اضافہ

  • بھارتی اداکار امیتابھ بچن پاکستان کے شہر فیصل آباد آنے کے خواہشمند

    بھارتی اداکار امیتابھ بچن پاکستان کے شہر فیصل آباد آنے کے خواہشمند

    پاکستانی معروف داکار عدیل چودھری نےکہا کہ با لی وڈ لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن پاکستان آنے کے شدید خواہش مند ہیں۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق ایک انٹر ویو کے دوران عدیل چوہدری نے انکشاف کیا کہ بھارتی لیجنڈری اداکار نے ایک ملاقات کے دوران ان سے فیصل آباد آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا –

    میڈیا رپورٹس کے مطابق عدیل چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارتی فلم میں کام کرنے کے دوران ان کی ملاقات اداکار امیتابھ بچن سے ہوئی تو انہوں نےپاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ان کی والدہ کا تعلق لائیلپور(فیصل آباد)سے تھا اور ان کی خواہش ہے کہ وہ اپنی والدہ کے شہر کو دیکھیں جہاں انہوں نے اپنی زندگی کا ایک وقت گزارا ہے۔

    عدیل چودھری نے بتایا کہ بالی وڈ کے بہت سے اداکار ایسے ہیں جن کے والدین کا تعلق پاکستان سے ہے اور وہ پاکستان آنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

  • فیصل آباد والے ہوجائیں تیار، آج رات یہ علاقے سیل کردیئے جائیں گے

    فیصل آباد والے ہوجائیں تیار، آج رات یہ علاقے سیل کردیئے جائیں گے

    ‏فیصل آباد
    کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشن نظر ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا ڈپٹی کشمنر فیصل آباد کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہنا تھا کہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کورونا وائرس کے زیادہ کیسز رپورٹ ہونے والےعلاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون کے لئے تجویز تیار جس کےمطابق اکبر چوک مارکیٹ ، گھںنٹہ گھر کے اطراف تمام 8 بازار ، بانو مارکیٹ ، مکی مارکیٹ ، انار کلی بازار ، ڈی ٹائپ کالونی ،‏2)ڈھڈی والا مارکیٹ ، جھال مارکیٹ ، منڈی کوارٹر ، منصور آباد ، سمن آباد ، رضا آباد ، صدر بازارغلام محمد آباد ، وارث پورہ ، ٹاٹا بازار ، ڈجکوٹ مین بازار ، امین پور بنگلہ کے متعدد علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون ممکنہ طور پر زیر غور ہے۔‏3)جبکہ ان علاقوں سے ملحقہ دیگرعلاقوں میں بھی جزوی لاک ڈاون کیاجاسکتا ہے. ان علاقوں میں منگل 16 جون رات 12 بجےسے آئندہ 14 روز کے لئے لاک ڈاون کر دیا جائے گا

  • ہم خودکش مشن پر نکلے ہیں دعاؤں میں یاد رکھنا، الائڈ اور سول ہاسپٹل میں جونیئر ڈاکٹرز کی کرونا وارڈز میں تعیناتی پر دہائیاں

    ہم خودکش مشن پر نکلے ہیں دعاؤں میں یاد رکھنا، الائڈ اور سول ہاسپٹل میں جونیئر ڈاکٹرز کی کرونا وارڈز میں تعیناتی پر دہائیاں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد کے الائڈ اور سول ہاسپٹل میں جونیئر ڈاکٹرز نے کرونا وارڈز میں تعیناتی پر دہائیاں دیتے ہوئے کہا کہ ہم خودکش مشن پر نکلے ہیں دعاؤں میں یاد رکھنا،

    الائڈ ہسپتال کے ہاؤس آفسیر ڈاکٹر عمار سالک کی ایک پوسٹ وائرل ہوئی ہے جس میں ڈاکٹر عمار سالک نے اپنے پیغام میں کہا کہ فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ نے الائیڈ اور سول ہسپتال میں ٹرینی تمام ہاؤس آفیسرز کی لازمی کرونا وارڈ میں ڈیوٹی کا فیصلہ کیا ہے جو جونیئر ڈاکٹر کو زبردستی آگ میں پھینکنے کے مترادف ہے،

    ڈاکٹر عمار سالک کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایک خود کش مشن پر نکلے ہیں ہمیں دعاؤں میں یاد رکھنا

    واضح رہے کہ فیصل آباد میں کرونا سے متاثرہ ڈاکٹرز کی تعداد 102ہے ، فیصل آباد پنجاب کے کرونا کے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں شامل ہے

    فیصل آباد میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1950 ہوگئی ، اموات 50 سے زائد ہو چکی ہیں گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں،

    فیصل آباد الائیڈ ہسپتال میں کورونا کے کنفرم 22 اور 70 سے زائد مشتبہ مریض زیر علاج ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 2 مشتبہ مریض جاں بحق ہوچکے اس کے علاوہ غلام محمد آباد ہسپتال میں کورونا کے 54 کنفرم اور 40 مشتبہ مریض زیر علاج ہیں جبکہ گزشتہ روز 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں ،

    محکمہ صحت کے مطابق فیصل آباد میں مریضوں کی تعداد 1950 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 300 سے زائد مشتبہ مریضوں کی رپورٹ کا انتظار ہے

    دوسری جانب فیصل آباد میں ڈپٹی کمشنر کی ٹیم کے 80 فیصد افسر کورونا وائرس کا شکارہو گئے ہیں ڈپٹی کمشنر محمد علی نے گزشتہ روز ٹی ایم اے ہال میں تاجروں کو تنبیہ کی کہ احتیاط ہی کورونا سے بچائو کا واحد حل ہے ۔فیصل آباد ضلع کے چار اسسٹنٹ کمشنرز،ڈی ایچ اوز،پولیس اہلکار اور محکمہ صحت کے دیگر اہلکار بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں لہذا پرزور اپیل ہے کہ حکومتی ہدایات پر من وعن عمل کریں اپنے اوراپنے پیاروں کی حفاظت کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمدسب کے مفاد میں ہے ۔

  • شیخ الحدیث جامعہ سلفیہ فیصل آباد مولانا یونس بٹ بھی خالق حقیقی سے جاملے.

    شیخ الحدیث جامعہ سلفیہ فیصل آباد مولانا یونس بٹ بھی خالق حقیقی سے جاملے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخ الحدیث جامعہ سلفیہ فیصل آباد و ناظم اعلیٰ وفاق المدارس سلفیہ مولانا یونس بٹ خالق حقیقی سے جاملے. مولانا یونس بٹ چند دنوں سے علیل تھے. ان کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ 2 بجے جامعہ سلفیہ میں ادا کی جائے گی.

    مولانا یونس بٹ 4 اپریل 1956 میں ساہیوال کے علاقے پرنامی محلہ میں پیدا ہوئے. آباؤاجداد تقسیم ہند کے وقت ہجرت کرکے امرتسر سے ساہیوال آبسے تھے. ابتدائی تعلیم ساہیوال ہی سے حاصل کی. 1971 ء میں ساہیوال گورنمنٹ ہائی سکول سے میٹرک پاس کیا. اس کے بعد دینی تعلیم کے لئے فیصل آباد جامعہ سلفیہ چلے گئے اور یہیں سے 1977 ء میں سند فراغت حاصل کی. مولانا یونس بٹ نے 1977 ء میں اٹھنے والی تحریک نظام مصطفیٰ میں بھی حصہ لیا جس کی وجہ سے انہیں جیل بھی کاٹنا پڑی.

    اس کے بعد 1977 ء میں ہی اعلیٰ تعلیم کے لئے مدینہ منورہ تشریف لے گئے. جہاں سے مدینہ جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ سے 1982 ء میں سند فراغت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس لوٹ آئے اور آتے ہی جامعہ سلفیہ فیصل آباد میں درس و تدریس کا سلسلہ شروع کردیا. تدریس کے دوران ہی 1984 ء میں پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے عربی کا امتحان بھی پاس کیا. اس کے علاوہ 1998ء سے وہ جامعہ سلفیہ کی مسجد میں خطبہ جمعہ بھی دیتے آرہے تھے.

    مولانا یونس بٹ نے کئی عربی کتب کے تراجم بھی کئے. مولانا یونس بٹ کی وفات پر امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث علامہ ساجد میر, سینیٹر حافظ عبدالکریم, علامہ ابتسام الٰہی ظہیر, پروفیسر سیف اللہ خالد, علامہ ہشام الہی ظہیر, قاری محمد یعقوب شیخ, مولانا عبدالصمد معاذ, مولانا سبطین شاہ نقوی, مولانا یاسین ظفر, مولانا نجیب اللہ طارق سمیت دیگر علماء و طلباء نے گہرے دکھ کا اظہار کیا.