Baaghi TV

Category: فیصل آباد

  • ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عمران رضا عباسی کی زیرنگرانی اینٹی کرپشن ٹیموں کی بڑی کارروائی

    فیصل آباد(محمد اویس)ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن گوہر نفیس کی ہدایات پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عمران رضا عباسی کی زیرنگرانی اینٹی کرپشن ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے فیصل آباد،جھنگ اورچنیوٹ میں اشٹام فروش،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے انسپکٹر اورنکاح خواں کے خلاف مقدمات درج کردئیے۔تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن نے اقبال ٹاؤن فیصل آباد کے رہائشی دلدار حسین کاظمی کی شکایت پر اشٹام فروش محمد ناصر سندھو کو جعلی اشٹام پیپر تیارکرنے پر انکوائری کے بعد جرم ثابت ہونے پر مقدمہ درج کرکے تفتیش مقدمہ ریجنل انسپکٹر اینٹی کرپشن کے سپرد کردیا۔دوسری کارروائی کے دوران ضلع چنیوٹ کے نکاح خواں اللہ یارکیخلاف جعلی نکاح نامہ تیار کرنے پر مقدمہ درج کرادیا گیا۔ایک اورکارروائی کے دوران اینٹی کرپشن کی ٹیم نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن جھنگ کے انسپکٹر شاہ زیب کے خلاف دی گئی درخواست پر تحقیقات کی توقصوروار ثابت ہونے پر مقدمہ درج کرکے تفتیش ڈپٹی ڈائریکٹر تفتیش اینٹی کرپشن جھنگ کے سپرد کردی گئی۔

  • کشمیریوں سے اظہاریکجتی کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)فضل ربی چیمہ کی زیر صدارت پروگرامز کے انعقاد کاجائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد

    فیصل آباد(محمد اویس)حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام ضلع میں 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مختلف تعلیمی اداروں اورمحکموں کے پروگرامز کوحتمی شکل دی جارہی ہے تاکہ مسئلہ کشمیرکو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ کشمیریوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا جاسکے۔ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)فضل ربی چیمہ کی زیر صدارت پروگرامز کے انعقاد کاجائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف ٹریفک آفیسر سردار محمد آصف،اسسٹنٹ کمشنر سٹی وصدر زوہا شاکر،عمر مقبول،ایڈمن آفیسر ریاض حسین انجم،سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف رضا اعوان کے علاوہ آرٹس کونسل،یونیورسٹیز،کالجز،سکول،ایف ڈی اے،میٹروپولیٹن کارپوریشن،واسا،پی ایچ اے پارکنگ کمپنی،پنجاب پولیس،سول ڈیفنس،1122ودیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تعلیمی اداروں میں کشمیر کنونشن،سیمینارز،تقریری مقابلے،واکس،مشاعرے،موضوعاتی ڈرامے اوردیگر پروگرامز منعقد ہونگے جبکہ آرٹس کونسل کی طرف سے جدوجہد آزادی کشمیر اوربھارتی ظلم واستبداد پر مبنی تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیاجا رہا ہے۔علاوہ ازیں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ضلع بھر میں اہم عوامی مقامات پر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی پر مشتمل بینرز،کشمیر کے جھنڈے اور شہداء کی تصاویر آویزاں کی جارہی ہیں جس کے لئے پی ایچ اے،میٹرو پولیٹن کارپوریشن،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،پارکنگ کمپنی،ایف ڈی اے اور میونسپل کمیٹیز کو ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔صدر اجلاس نے بتایا کہ 5فروری کویوم یکجہتی کشمیر بھرپورانداز میں منایا جائے گا تاہم اس سے قبل بھی کشمیر سے اظۃار یکجہتی کے لئے مختلف پرورگرامز منعقد ہونگے۔انہوں نے محکمہ سماجی بہبود سے کہا کہ وہ مختلف این جی اوز کو متحرک کرکے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے واکس اور ریلیز کا انعقاد کریں جبکہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور اسسٹنٹ کمشنرز کی طرف سے بھی اسی نوعیت کے پروگرامز منعقد کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ پبلک پارکوں میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی تحریک پر مشتمل ڈاکومنٹری،سپورٹس میچز کرانے کے علاوہ یونیورسٹیز میں مقبوضہ کشمیر کے زیرتعلیم طالب علموں کو بھی پروگرامز میں مدعو کریں۔انہوں نے تمام محکموں کو یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریبات کا شیڈول مرتب کرکے ایک روزمیں ڈی سی آفس بھجوانے کی ہدایت کی اورکہا کہ تمام پروگرامز اس انداز میں منائے جائیں کہ کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا پیغام واضح طور پراجاگر ہو.

  • اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول نے مہنگے داموں روٹی فروخت کرنے پر 15 گرانفروشوں کو جرمانہ

    فیصل آباد( )ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول نے مہنگے داموں روٹی فروخت کرنے پر 15گرانفروشوں کو 25ہزارروپے جرمانہ اور ایک ہوٹل کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر صدر نے مختلف علاقوں میں 64ہوٹلز پرروٹی کی قیمت اوروزن کو چیک کیا اور اوورچارجنگ/ وزن میں کمی پر موقع پر ہی جرمانہ کیا۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پر پینسرہ میں پہلی بار کھلی کچہری کا انعقاد

    فیصل آباد(محمد اویس)وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پر پینسرہ میں پہلی بار کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر محمد علی اور سی پی او کیپٹن (ر) سہیل چوہدری نے چک 275ج ب میں شہریوں کے تعلیم،صحت،مال ودیگر محکموں اورپولیس سے متعلقہ مسائل تفصیل سے سنے۔اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کی بعض شکایات و مسائل پر اسسٹنٹ کمشنر صدر ودیگر متعلقہ افسران کو فوری دادرسی کرکے رپورٹ کرنے کی تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ ضلع کی تحصیلوں سمیت دوردراز علاقوں میں کھلی کچہریاں لگانے کا مقصد عوامی مسائل دہلیز پر حل کرنے کے ساتھ انہیں ہرممکن ریلیف فراہم کرنا ہے جس کے لئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔انہوں نے پینسرہ میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کی تاکید کی اور شہریوں سے کہا کہ ان کے مسائل کے حل کے لئے محکموں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں جن کی مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے احکامات پر ضلع کے کونے کونے میں جا کر عوامی مسائل سن اور ان کے ازالہ کیلئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے بعض درخواستوں پر افسران کو فون کرکے تعمیلی رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔سی پی او کیپٹن(ر)سہیل چوہدری نے شہریوں کی پولیس سے متعلقہ درخواستیں سنتے ہوئے پولیس افسران سے کہا کہ وہ عوام کو میرٹ کے مطابق انصاف کی فراہمی کویقینی بنائیں اور ان کی ہرممکن حد تک دادرسی ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ امن وامان کے قیام کے لئے ضلعی پولیس متحرک ہے اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے ساتھ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ شہریوں کو ریلیف کی فراہمی میں تاخیر نہ ہو۔اس موقع پر موجوددرخواست گزاروں نے ضلعی وپولیس انتظامیہ کی طر ف سے کھلی کچہری کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ ایسے اقدامات سے ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہونگے۔کھلی کچہری کے دوران شہریوں کی طرف سے 50سے زائد درخواستیں پیش کی گئیں۔

  • معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے سپورٹس ملک عمر فاروق کی کاوشوں سے رکھ برانچ کینال کی صفائی کے لئے خطیر فنڈز جاری

    فیصل آباد(محمد اویس) معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے سپورٹس ملک عمر فاروق کی کاوشوں سے رکھ برانچ کینال کی صفائی کے لئے خطیر فنڈز جاری کر دئیے گئے ہیں۔رکھ برا نچ کینال کی صفائی کا کام پچھلے 30 سال سے زیر التواء تھا۔ معاون خصوصی ملک عمر فاروق نے ذاتی نگرانی میں صفائی کا آغاز کرایا۔واضح رہے کہ نہروں سے بھل، جھاڑیوں اور سرکنڈوں کی سالانہ صفائی ضروری ہوتی ہے تاکہ کاشتکاروں کو ٹیل تک نہری پانی کی دستیابی میں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ کسانوں کے ایک وفد نے گزشتہ دنوں وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی ملک عمر فاروق سے ملاقات کے دوران مطالبہ کیا تھا کہ فیصل آباد کی رکھ برانچ کینال کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے کسانوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں اور کھیتوں کو سیراب کرنے کے لئے مناسب پانی نہیں مل رہا جس کی وجہ سے کاشتکاروں کی ہزاروں ایکڑ زرخیز زمینیں بنجر ہونے کے قریب ہیں۔ملک عمر فاروق نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے وزیراعلی پنجاب سے فنڈز منظور کروانے کے بعد نہر کی صفائی کا کام شروع کرادیا ہے۔ملک عمر فاروق نے کسانوں کو یقین دلایا کہ ان کے مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا اور ٹیل تک بلارکاوٹ نہری پانی کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔انہوں نے محکمہ انہار کے ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ نہروں کی صفائی کے کام میں کسی غفلت یا کوتاہی کا مظاہرہ نہ کرتے ہوئے نہر کی صفائی کے کام کوتیز رفتاری سے مکمل کریں۔

  • ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ نے کہا ہے کہ ایف ڈی اے کے زیراہتمام فضائی آلودگی کی سطح جانچنے کے لئے سائنسی اقدامات کرنے کی منصوبہ بندی جاری

    فیصل آباد (محمد اویس) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ نے کہا ہے کہ ایف ڈی اے کے زیراہتمام فضائی آلودگی کی سطح جانچنے کے لئے سائنسی اقدامات کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے تاکہ شہری ترقی کے ساتھ ماحولیاتی تحفظ کے بارے میں شہریوں کو آگاہ رکھاجاسکے۔ انہوں نے یہ بات ایک میٹنگ کے دوران بتائی جس میں فضائی آلودگی جانچنے کے آلات کی تنصیب کے بارے میں منصوبہ سازی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔واسا کے انجینئر شاہد گل نے شہر میں فضائی آلودگی اور اس کے لیول سے آگاہی کے طریقہ کار کے بارے میں بریفنگ دی۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے شہرمیں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو اس گھمبیر صورت حال سے آگاہ رہنا چاہیے تاکہ وہ اپنی صحت کا تحفظ کرسکیں تاہم اس ضمن میں انسدادی اقدامات پر عملدرآمد متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ فضائی آلودگی کا لیول جانچنے کی ڈیوائس کی تنصیب ابتدائی طور پر ایف ڈی اے سٹی میں لگانے کا منصوبہ بنایا جائے گا جبکہ بعدازاں ایسی ڈیوائسز کی تنصیب کے لئے نجی ہاؤسنگ سکیموں کی انتظامیہ کو متحرک کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ پالوشن لیول مانیٹر کرنے کے آلات کی تنصیب کے ذریعے فضاء میں آلودگی کی سطح،موسمی درجہ حرارت اور سموگ کی صورت حال کے بارے میں بھی آگاہی ہوسکے گی۔اس موقع پر بتایا گیا کہ پالوشن لیول مانیٹرکے ساتھ بڑی سکرین لگا کر شہریوں کو موسمی درجہ حرارت اور فضائی آلودگی کے بارے میں براہ راست آگاہ کرنے کے علاوہ آلودگی سے بچاؤ کے بارے میں رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ تیزرفتار ترقی اور صنعتی شہر ہونے کے اعتبار سے فیصل آباد میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لئے انسدادی واحتیاطی اقدامات ناگزیر ہیں اس ضمن میں حکومتی سطح پر اقدامات کے علاوہ فضائی آلودگی جانچنے کے آلات نصب کرنے کے اقدامات بھی ممدومعاون ثابت ہوں گے۔

  • ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ کی ہدایات پرغیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف آپریشن جاری

    فیصل آباد(محمد اویس)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ کی ہدایات پرغیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف جاری آپریشن کے سلسلے میں اسسٹیٹ آفیسر امتیاز گورایہ کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی ٹیم نے غیر منظور شدہ تین ہاؤسنگ سکیموں کو سیل کردیا اورغیر تعمیرات کو مسمار کردیاگیا۔سرگودھا روڈ،جھمرہ روڈاورملت روڈ پر واقع ان غیر قانونی/غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں میں القاسم بلاسم،رائل پام اور جے ایم ویلی شامل ہیں۔

  • فیصل آباد امین پور انٹر چینج پر ٹریفک حادثہ

    فیصل آباد (محمد اویس) فیصل آباد میں ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ 2شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد نڑوالا روڈ پر امین پور بنگلہ انٹرچینج کے قریب تیز رفتار کار کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی، کار میں سوار خاتون سمیت 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، 2 افراد کو شدید زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ٹکر مارنے والی نامعلوم گاڑی موقع سے فرار ہوگئی

  • اسسٹنٹ کمشنر سٹی زوہا شاکر نے گرینڈ آپریشن کرکے 3کریانہ سٹورز کو آٹا ذخیرہ کرکے مہنگے داموں فروخت کرنے پربھاری جرمانہ کیا

    اسسٹنٹ کمشنر سٹی زوہا شاکر نے گرینڈ آپریشن کرکے 3کریانہ سٹورز کو آٹا ذخیرہ کرکے مہنگے داموں فروخت کرنے پربھاری جرمانہ کیا

    فیصل آباد(محمد اویس )ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی زوہا شاکر نے گرینڈ آپریشن کرکے 3کریانہ سٹورز کو آٹا ذخیرہ کرکے مہنگے داموں فروخت کرنے پربھاری جرمانہ اور صوفی امین کریانہ سٹور کے خلاف مقدمہ درج کرادیا جبکہ مہر کریانہ سٹور اور عاشق کریانہ سٹور کو جرمانہ کیا گیا۔انہوں نے سٹورز کے گوداموں میں ذخیرہ کیا گیا آٹا سٹورز کے سامنے کاؤنٹر قائم کرکے سرکاری نرخ پر فروخت کرادیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے فلور ملز میں آٹے کی گرائینڈنگ کا ریکارڈ بھی چیک کیا اور ان کے مین گیٹس پر قائم فیئر پرائس شاپس پر آٹے کی فروخت کو مانیٹر کیا۔انہوں نے کہا کہ آٹے کی سرکاری طور پر مقررکردہ قیمت پر فروخت کویقینی بنانے کے لئے انسپکشن کا عمل جاری رہے گا۔

  • علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار2020 میں میٹرک سے لیکر پوسٹ گریجوایٹ سطح تک داخلے شروع

    علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار2020 میں میٹرک سے لیکر پوسٹ گریجوایٹ سطح تک داخلے شروع

    فیصل آباد(محمد اویس)ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر زبیر احمد شاہ کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار2020 میں میٹرک سے لیکر پوسٹ گریجوایٹ سطح تک داخلے شروع ہوگئے ہیں جو سنگل فیس کے ساتھ 21فروری تک جاری رہیں گے۔تمام کورسز کی پراسپیکٹس ریجنل آفس علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملت ٹاؤن Fبلاک میں دستیاب ہیں داخلہ کے سلسلے میں مزید معلومات کیلئے 041-8814982 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔