Baaghi TV

Category: فیصل آباد

  • وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پرڈپٹی کمشنر محمد علی کا سبزی منڈی غلام محمد آبادکا دورہ

    فیصل آباد(محمد اویس)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پرڈپٹی کمشنر محمد علی نے سبزی منڈی غلام محمد آبادکا دورہ کیا اور مختلف شیڈز میں جا کر بعض پھلوں وسبزیوں کی بولیوں کے عمل کاجائزہ لیا۔ایس ایس پی اپریشنز سید علی رضا بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز سید ایوب بخاری،ایکسٹرااسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت عبدالرحمن اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے پھلوں وسبزیوں کی دستیابی اور ان کی تھوک کے حساب سے فروخت کے لئے دی جانے والی نیلامیوں کا بغور جائزہ لیااورآڑھتی حضرات سے کہا کہ عام صارفین کے لئے مشکلات پیدا نہ کی جائیں۔انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران سے کہا کہ وہ سبزیوں وپھلوں کی سپلائی پر گہری نظر رکھیں اور کسی شے کی قلت کی صورت میں سپلائی کے فوری اقدامات کریں تاکہ قیمتیں بڑھنے کا خدشہ نہ ہو۔انہوں نے شفاف اورمعقول بولیوں کے بعد جائز منافع کے ساتھ پرچون نرخ مقرر کرنے اور فوری طور پر پرائس لسٹ جاری کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کاشتکاروں کے لئے تمام تر انتظامات کو ہمہ وقت برقرار رکھنے کی تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ سبزی منڈیوں کے تسلسل سے دوروں کا مقصدپھلوں وسبزیوں کی بولیوں کا جائزہ لے کرقیمتوں کو استحکام میں رکھنا ہے۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر اور زرعی مارکیٹنگ کے افسران سے کہا کہ وہ بولیوں کے اوقات میں موقع پر موجودرہ کر تمام ترعمل کی نگرانی جاری رکھیں اور منڈی میں آنے والا سٹاک اور فروخت کامکمل ریکارڈ رکھا جائے۔ایس ایس پی اپریشنز نے سبزی منڈی میں حفاظتی امور کو تفصیلی چیک کیا اور متعلقہ تھانہ کی پولیس کو حفاظتی انتظامات یقینی بنانیکے حوالے سے بریفنگ دی۔

  • فیصل آباد بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمامانٹرکالجز گرلز سائیکلنگ چیمپئن شپ

    فیصل آباد(محمد اویس) فیصل آباد بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام ہائیر سیکنڈری سکول 202ر ب گٹی میں جاری انٹرکالجز گرلز سائیکلنگ چیمپئن شپ پنجاب کالج فاروویمن نے جیت لی۔اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ رفعت سلطانہ اورپرنسپل پنجاب وویمن کالج عائشہ رفعت،ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب کالج خالد یعقوب،پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول گٹی کوثر پروین ودیگر نے شرکت کی۔پنجاب کالج فار وویمن نے 31پوائنٹس حاصل کرکے فرسٹ پوزیشن حاصل کی،گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول گٹی نے 29 پوائنٹس کے ساتھ دوسری،گورنمنٹ کالج برائے خواتین کارخانہ بازار نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔مہمان خصوصی رفعت سلطانہ ودیگرنے سائیکلنگ چیمپئن شپ جیتنے والی طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

  • ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر ضلعی محکمہ ٹرانسپورٹ کی طرف سے پبلک ٹرانسپورٹس میں نصب ایل پی جی \سی این جی سلنڈرزکی چیکنگ کا سلسلہ جاری

    فیصل آباد(محمد اویس) ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر ضلعی محکمہ ٹرانسپورٹ کی طرف سے پبلک ٹرانسپورٹس میں نصب ایل پی جی \سی این جی سلنڈرزکی چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے اس ضمن میں اوگرا قوانین کے برخلاف سلنڈر کی تنصیب کی حامل 23 مسافر گاڑیوں کے چالان اور 15 کو تھانوں میں بند کرنے کے علاوہ ٹرانسپورٹرز کو27500 کے جرمانے بھی کئے گئے۔سیکرٹری آر ٹی اے ضمیر حسین نے موٹر وہیکل ایگزامز کے ہمراہ شاہرات پر85 پبلک ٹرانسپورٹس کو چیک کیا اور ان میں نصب سلنڈرز کے معیار کا جائزہ لیتے ہوئے غیر معیاری ہونے پرکارروائی کی۔سیکرٹری آرٹی اے نے ٹرانسپورٹرز سے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹس میں اوگرا کے قوانین کے خلاف نصب غیر معیاری سی این جی و ایل پی جی سلنڈرز ازخود اتروادیں بصورت دیگر دوران چیکنگ نہ صرف سلنڈر ضبط بلکہ سخت قانونی کارروائی سے بھی گریز نہیں کیاجائے گا۔

  • ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول کا تحصیل صدر کے اراضی ریکارڈ سنٹر کا اچانک دورہ

    فیصل آباد (محمد اویس) ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول نے تحصیل صدر کے اراضی ریکارڈ سنٹر کا اچانک دورہ کیا اور افسران وسٹاف کی حاضری چیک کی۔انہوں نے سنٹر میں صفائی کے معیار کو قائم رکھنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ سنٹر سے رجوع کرنے والے درخواست گزاروں کو تیزرفتار محکمانہ سروسز فراہم کی جائیں تاکہ ان کا سنٹر پر اعتماد مزید مضبوط ہو۔انہوں نے سنٹر میں موجود درخواست گزاروں سے ملاقات کرکے ان سے کارکردگی اور افسران وسٹاف کے رویہ کے بارے میں دریافت کیااورسنٹر انتظامیہ کو ضروری ہدایت جاری کیں۔انہوں نے اراضی ریکارڈکے زیر التواء امور کو تیز رفتاری سے نمٹانے کی بھی ہدایت کی۔دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر صدر نے مختلف ٹرانزٹ پوائنٹس پر انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ٹیموں کی موجودگی،ریکارڈ کو بھی چیک کیا اوروالدین سے بچوں کو قطرے پلوانے کے بارے میں تصدیق کی۔

  • ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ کی ہدایات پر غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف جاری آپریشن میں بڑی کاروائی

    فیصل آباد(محمد اویس) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ کی ہدایات پر غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف جاری آپریشن کے سلسلے میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے رسالے والا روڈ پر غیر قانونی /غیر منظور شدہ ہاؤسنگ کالونی کو سیل کردیا۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ جنید حسن منج کی زیرنگرانی اسٹیٹ آفیسر امتیاز گورایہ کی سربراہی میں انفورسمنٹ ٹیم نے چک نمبر 222برسالے والا روڈپر گلبرگ گرین ہاؤسنگ سکیم کی قانونی حیثیت کو چیک کیا تو وہ بغیر منظوری کے قائم کی جارہی تھی جسے فوری طور پر سیل کرکے کام روک دیا گیا ہے۔انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرکے کینال روڈ پر زیرتعمیر کشمیرپل انڈر پاس کے قریب تجاوزات کا صفایا بھی کردیا ہے۔

  • ضلع میں انسداد پولیو کے حالیہ راؤنڈ کے اختتام پرڈپٹی کمشنر محمد علی کی زیر صدارت مہم کے ٹارگٹس پر عملدرآمد کاجائزہ اجلاس

    فیصل آباد (محمد اویس) ضلع میں انسداد پولیو کے حالیہ راؤنڈ کے اختتام پر مہم کے ٹارگٹس پر عملدرآمد کاجائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر محمد علی کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں منعقد ہوا جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق احمد سپرا،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بلال احمد،اسسٹنٹ کمشنرزاوردیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے ضلع میں انسداد پولیو مہم کے اہداف اور حاصل کردہ ٹارگٹس سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ مہم کی کڑی مانیٹرنگ کی گئی جس کی بدولت حوصلہ افزاء نتائج حاصل ہوئے جبکہ متعلقہ محکموں کی طرف سے بھرپور تعاون کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حالیہ اختتام پذیر مہم میں کسی وجہ سے گھروں سے غیر حاضر بچوں کو قطرے پلانے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو کا ہر راؤنڈ بڑی اہمیت کا حامل ہے جس کی سو فیصد کامیابی کے لئے محکمہ صحت کی کوششوں میں کمی نہیں آنی چاہیے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ مہم سے قبل بھی جامع ایکشن پلان کے تحت کام کیاجائے گا۔

  • آر پی او فیصل آبادکی طرف سے آر پی او آفس میں اردل روم کا انعقاد۔شوکاز نوٹسز کی سماعت

    فیصل آباد (محمد اویس) آر پی او رفعت مختار راجہ نے آر پی او آفس میں اردل روم کا انعقاد کیا۔اردل روم میں پولیس افسران و اہلکاران کے متعلقہ مجموعی طور پر 05کیسز کی سماعت ہوئی۔آر پی او فیصل آباد نے تمام پیش ہونے والے پولیس افسران/اہلکاران کو بغور سنا۔شوکاز نوٹسز کی سماعت کرتے ہوئے سب انسپکٹرز طارق امیر اور آفتاب وسیم کی 1/1سال کی سروس ضبطی کی سزا دی گئی جبکہ اے ایس آئی غلام علی کو 2سال کی سروس ضبطی کی سزا دی گئی۔سب انسپکٹر خالد محمود کو سنشور کی سزا دی گئی جبکہ اے ایس آئی محمد یعقوب تھانہ صدر کو معطلی سے بحال کر کے سنشور کی سزا دی گئی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ فرائض میں غفلت کی صورت میں سزا کا سامنا کرنا ہوگا۔پولیس کی کارکردگی اور موجودہ نظام میں بہتری کیلئے ضروری ہے کہ جزا و سزا کے عمل جاری رکھا جائے۔

  • ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ کی ہدایت پر ایف ڈی اے ٹیم کی بڑی کاروائی

    فیصل آباد( )ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ کی ہدایت پر ایف ڈی اے کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ایک غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیم اور غیر قانونی تعمیرات پر پلاٹ کو سیل کردیا جبکہ کینال روڈ پر زیرتعمیر کشمیر پل انڈر پاس کے قریب اور دیگر علاقوں سے تجاوزت کا خاتمہ کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ جنید حسن منج کی زیرنگرانی اسٹیٹ آفیسر امتیاز گورایہ کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے چک نمبر209رب میں زیر تعمیر بسم اللہ گارڈن ہاؤسنگ سکیم کو چیک کیا تو وہ غیر منظور شدہ پائی گئی جسے فوری طور پر سیل کرکے دوعدد ٹریکٹر ٹرالی ودیگر مشینری بھی قبضہ میں لے لی گئی۔دریں اثناء انفورسمنٹ ٹیم نے غیر قانونی تعمیر پر گلستان کالونی میں پلاٹ نمبر704/kکو بھی سیل کردیا جبکہ کشمیر پل انڈر پاس اورچک نمبر4پل کے قریب تجاوزات کے خلاف آپریشن کرکے صفایا کردیا گیا۔

  • ڈویژنل کمشنر عشرت علی کا تحصیل احمدپور سیال کا دورہ

    فیصل آباد(محمد اویس)ڈویژنل کمشنر عشرت علی نے تحصیل احمدپور سیال کا دورہ کیا۔انہوں نے پارلیمانی سیکرٹری رانا شہباز اور اسسٹنٹ کمشنر اسدعلی کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوردریائی کٹاؤ کے حوالہ سے دادل فلڈ بند کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایری گیشن سمیت متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ ڈویژنل کمشنر عشرت علی نے تحصیل میں جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا اور موقع پر احکامات جاری کیئے۔انہوں نے کہا کہ دریا کا کٹاؤ روکنے کے حوالہ سے موثر منصوبہ بندی کی جائے گی تاکہ مستقبل میں اس سے ملحقہ علاقوں کو نقصانات سے بچایا جا سکے۔ ترقیاتی پروگرامز پر تیزرفتار عملدرآمد کا مقصد علاقائی ترقی اور عوام کوہرممکن ریلیف فراہم کرنا ہے اس ضمن میں کسی قسم کی ذاتی پسند یا ناپسند کی بجائے عوامی اورعلاقائی ضروریات اورمسائل کو مدنظر رکھا جائے گا۔ترقیاتی منصوبوں کے تعمیراتی مراحل کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے گی اور ان کی پیشرفت کاباقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح وبہبود اورعلاقائی خوشحالی کے لئے ترقیاتی پروگرامز پراحسن انداز میں عملدرآمد کرکے بہترین نتائج حاصل کرنے کے لئے تمام متعلقہ محکموں میں مکمل کوآرڈینیشن برقرار رہنی چاہیے۔ ڈویژنل کمشنر نے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کی ایمرجنسی سمیت مختلف شعبوں کا بھی معائنہ کیا اور ہسپتال میں پولیو کاؤنٹر پر بھی رپورٹنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت شعبہ صحت کی بہتری اور ترقی کیلئے مثالی اقدامات کر رہی ہے تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر جدید اور اعلیٰ طبی سہولیات میسر ہو سکے۔ عوام کی فلاح و بہبود اور بہتر سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات ہیں۔ دور دراز علاقوں میں خصوصاً شعبہ صحت اور تعلیم پربھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔ عوام کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری رانا شہباز نے کہ پاکستان تحریک انصاف حقیقی تبدیلی کیلئے کوشاں ہے۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق ترقی اور خوشحالی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ علاقہ کی ترقی کی راہ میں اب رکاوٹیں برداشت نہیں کی جائینگی۔ تحصیل احمد پور سیال میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے جائیں گے اور تحصیل کی عوام کو اعلیٰ اور معیاری سہولیات دہلیز پر میسر ہونگی۔ عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کئے جا رہے ہیں۔ڈویژنل کمشنر نے ہسپتال میں نیو ڈینٹل یونٹ کو فعال بنانے کے احکامات جاری کئے جبکہ ایکسرے مشین کی تنصیب سمیت بیڈز کی تعداد بڑھانے کے حوالہ سے یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے تحصیل آفس احمدپور سیا ل میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا اور شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات پر اسسٹنٹ کمشنر اسدعلی کی کارکردگی کو سراہا۔

  • فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو ہارٹ سیور فاؤنڈیشن کی طرف لائف سیونگ انجکشنز عطیہ

    فیصل آباد(محمد اویس ) فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو ہارٹ سیور فاؤنڈیشن کی طرف سے ڈونرز کے تعاون سے لاکھوں روپے مالیت کے ساڑھے تیس ہزار سے زائد لائف سیونگ انجکشنز عطیہ کئے گئے ہیں جو صدر ہارٹ سیور فاؤنڈیشن محمد اشرف اور جنرل سیکرٹری کاشف فاروق نے ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کئے۔فاؤنڈیشن کے عہدیداران شیخ محمد یونس،عمر جاوید، عاصمہ مزمل اوردیگر ارکان بھی موجود تھے۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے نمائندہ ڈاکٹر نے کہا کہ ایف آئی سی میں مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے طبی سہولیات میں وسعت لائی جارہی ہے تاہم ہارٹ سیور فاؤنڈیشن کی طرف سے مشینری،ادویات،انجکشنز ودیگر درکار وسائل کی فراہمی قابل ستائش اقدام ہے۔انہوں نے فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔جنرل سیکرٹری نے اپنے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ مریضوں کی فلاح وبہبود کے لئے اقدامات کو تسلسل سے آگے بڑھایا جائے گا۔