Baaghi TV

Category: فیصل آباد

  • ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ کی ہدایت پراسٹیٹ آفیسر ایف ڈی اے امتیاز گورایہ کی سربراہی میں غیر منظور شدہ ہاوسنگ اسکیمیں سیل

    ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ کی ہدایت پراسٹیٹ آفیسر ایف ڈی اے امتیاز گورایہ کی سربراہی میں غیر منظور شدہ ہاوسنگ اسکیمیں سیل

    فیصل آباد(محمد اویس)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ کی ہدایت پراسٹیٹ آفیسر ایف ڈی اے امتیاز گورایہ کی سربراہی میں ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں دو غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کو سیل کردیا جبکہ کینال روڈ پر زیرتعمیر کشمیر پل انڈر پاس کے ارد گرد تمام تجاوزات کو ہٹاکر راستے کلیئر کردئیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ روڈ پر غیر قانونی/غیر منظور شدہ بسم اللہ گارڈن اورامین پور روڈ پرجلال ٹاؤن کے دفاتر کو سربمہر کرکے ان کی غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کردیاگیا اور ان غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کے ڈویلپرز سے کہا گیا ہے کہ وہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ایف ڈی اے سمیت دیگر متعلقہ اداروں سے منظوری حاصل کریں بصورت دیگر وہ ہاؤسنگ سکیموں کے امور جاری نہیں رکھ سکیں گے۔ایف ڈی اے کی طرف سے سیل کی جانے والی ہاؤسنگ سکیموں کے ڈویلپرز کو خبردار کیاگیا ہے کہ بلااجازت ازخود سیل کھولنے یا دیگر قانون شکنی کی صورت میں قصور واروں کے خلاف مقدمات بھی درج کرائے جاسکتے ہیں۔دریں اثناء ایف ڈی اے کے سٹاف نے زیرتعمیر کشمیر پل انڈر پاس کے دونوں اطراف میں دکانداروں کی طرف سے قائم کی گئی عارضی وپختہ تجاوزات کو ختم کردیاہے تاکہ ٹریفک کے بہاؤ میں تمام رکاوٹوں کو دور کرکے شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔

  • )ڈپٹی کمشنرمحمد علی کی ہدایت پر سدھار میں آٹا اور چینی کے گودام پر چھاپہ

    )ڈپٹی کمشنرمحمد علی کی ہدایت پر سدھار میں آٹا اور چینی کے گودام پر چھاپہ

    فیصل آباد(محمد اویس)ڈپٹی کمشنرمحمد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدرعمر مقبول نے سدھار چوک میں 2500بیگ چینی اور آٹا کے 2ہزار بیگ سے ذخیرہ کیاگیا گودام سیل کردیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا تاکہ عوام کو مصنوعی مہنگائی سے بچایا جاسکے۔

  • کیا بات ہوئی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب  نے اے سی  کو معطل کر دیا

    کیا بات ہوئی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اے سی کو معطل کر دیا

    کیا بات ہوئی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اے سی کو معطل کر دیا

    .باغی ٹی وی : وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا اچانک دورہ.جڑانوالہ ، وزیراعلی کی اچانک آمد پر انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں،وزیراعلی عثمان بزدار نے سستے بازار میں آٹے کی فراہمی کا جائزہ لیا-وزیراعلی پنجاب نے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کا وزٹ بھی کیا .وزیراعلی پنجاب نے تھانہ سٹی کا معائنیہ کیا،اور ناقص صفائی پر برہمی کا اظہارکیا-. تھانہ کی بلڈنگ کو اپ گریڈ کرنے کے احکامات صادر کردئیے–وزیر اعلی پنجاب نے اے سی سٹی جڑانوالہ اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کو معطل کر دیا
    .وزیراعلی پنجاب کی موجودگی میں رکن قومی اسمبلی ملک نواب شیروسیر اور رکن صوبائی اسمبلی چوہدری علی اختر کے مابین تلخ کلامی ہوئی .وزیراعلی کی سیکورٹی ٹیم نے میڈیا کو بات چیت سے روک دیا…وزیراعلی پنجاب کے سیکورٹی سٹاف کی ایم پی اے چوہدری علی اختر کیساتھ بھی تلخ کلامی ہوئی ..وزیراعلی پنجاب نے سستے بازار میں آٹے کے 15تھیلے فری تقسیم کیے-

  • فیصل آباد ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات میں امیدوار کے حامیوں کی ہوائی فائرنگ

    فیصل آباد ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات میں امیدوار کے حامیوں کی ہوائی فائرنگ

    فیصل آباد (محمد اویس) فیصل آباد میں ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات کے نتائج کے موقع پر امیدواروں کے حامیوں کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کرنے والوں میں ایک خاتون وکیل بھی شامل تھی۔ ڈسٹرکٹ بار میں سالانہ انتخابات میں پولنگ ختم ہونے کے بعد ابھی ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری تھا کہ امیدواروں کے حامیوں کی جانب سے نعرے بازی اور ہوائی فائرنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔ ہوائی فائرنگ کرنے پر پولیس نے کارروائی کی تو ساتھی وکلاء پولیس سے مزاحمت کر کے اپنے ساتھی وکلاء کو چھڑا کر لے گئے۔
    دوسری جانب پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

  • فیصل آباد کنٹینرز اور ٹرالر ایسوسی ایشن کی ہڑتال ساتویں روز بھی جاری

    فیصل آباد کنٹینرز اور ٹرالر ایسوسی ایشن کی ہڑتال ساتویں روز بھی جاری

    فیصل آباد (محمد اویس) فیصل آباد میں کنٹینرز اور ٹرالر ایسویسی ایشن کی ہڑتال ساتویں روز بھی جاری ہے۔ درآمدی اور برآمدی مال کی ترسیل نہ ہونے سے صنعتکاروں کواربوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔ ڈرائیورز نے مطالبات پورے نہ ہونے پر غیر معینہ مدت تک ہڑتال کی دھمکی دے دی ہے۔ ٹیکسٹائل سٹی فیصل آباد کے صنعتکاروں کی مشکلات میں اضافہ، آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی ہڑتال ساتویں روز بھی جاری۔ ہڑتال کے باعث سینکڑوں صنعتکاروں کا اربوں روپے کا ایکسپورٹ کا مال روانہ نہ ہوسکا۔
    صنعتکاروں کا کہنا ہے حکومت اپنے مسائل میں الجھی ہوئی ہے جبکہ ایسٹر کا سیزن چل رہا ہے، سامان کی ترسیل نہ ہونے سے اربوں روپے ڈوب جائیں گے۔
    ڈرائی پورٹ پر ہزاروں کی تعداد میں کنٹینراور ٹرالر بند کھڑے ہیں، ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے ڈرائیوروں کے لائسنس کا معاملہ حل ہونے اور ایکسل لوڈ پالیسی پرعمل درآمد تک ہڑتال جاری رہے گی ۔

  • ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد نے امتحان انٹرمیڈیٹ ضمنی 2019 ء کے نتائج کا اعلان کر دیا،کامیابی کا تناسب 40.46 فیصد رہا

    ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد نے امتحان انٹرمیڈیٹ ضمنی 2019 ء کے نتائج کا اعلان کر دیا،کامیابی کا تناسب 40.46 فیصد رہا

    فیصل آباد (محمد اویس) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد نے امتحان انٹرمیڈیٹ ضمنی 2019ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ نتائج کی تقریب چیئرپرسن تعلیمی بورڈ فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر طیبہ شاہین کے دفتر میں منعقد ہوئی جس کے مہمان ِخصوصی ایڈیشنل سیکرٹری ایس آئی اینڈ اے جی ہائر ایجوکیشن طارق محمود بھٹی تھے ۔حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق 10 بج کر 0 1 منٹ پر مہمان خصوصی ‘ چیئرپرسن بورڈ پروفیسر ڈاکٹر طیبہ شاہین‘ سیکرٹری بورڈ پروفیسر محمد افضل چوہدری اور کنٹرولر امتحانات مسز شہناز علوی نے بٹن دبا کر رزلٹ کو آن لائن کر دیا جس کے ساتھ ہی رزلٹ بورڈ کی ویب سائٹ www.bisefsd.edu.pk پر بھی اًپ لوڈ ہو گیا۔
    اس موقع پر کنٹرولر امتحانات مسز شہناز علوی نے بتایا کہ امتحان انٹرمیڈیٹ ضمنی 2019 ء میں کل 18956 طلباء وطالبات شریک ہوئے جن میں سے 7669 پاس ہوئے اس طرح کامیابی کا تناسب 40.46 فیصد رہا۔

    چیئرپرسن بورڈ پروفیسر ڈاکٹر طیبہ شاہین نے بتایا کہ طلباء وطالبات کے وسیع تر مفاداور ان کے شاندار مستقبل کے پیش نظر نتائج انتہائی احتیاط کے بعد تیار کئے گئے ہیںجس میں غلطی کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے تاہم ایسے طلباء وطالات جو اپنے نتائج سے مطمئن نہ ہوں وہ رزلٹ آنے کے بعد سے 15 دن کے اندر ری چیکنگ کیلئے درخواست دے کر اپنا پیپر خود چیک کر کے تسلی کر سکتے ہیں ۔
    واضح رہے کہ قبل ازیں سیکرٹری تعلیمی بورڈ فیصل آباد پروفیسر محمد افضل چوہدری امتحان انٹرمیڈیٹ سالانہ 2020 ء کے شیڈول کا اعلان کر چکے ہیں جس کے مطابق امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ‘ سیکنڈ‘ کمپوزٹ وعلوم السنہ شرقیہ کے داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ 6جنوری تا 30 جنوری‘ دوگنا فیس کے ساتھ 31 جنوری تا 10 فروری اور تین گنا فیس کے ساتھ 11 فروری تا 17 فروری 2020 ء تک بورڈ آفس میں جمع کروائے جا سکیں گے جبکہ امتحانات کا آغاز 28 اپریل 2020ء سے ہو

  • بزدار حکومت عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں کے ثمرات عوام تک بلا تفریق پہنچانے کے لئے بھرپور اقدامات کررہی ہے، ملک عمر فاروق

    بزدار حکومت عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں کے ثمرات عوام تک بلا تفریق پہنچانے کے لئے بھرپور اقدامات کررہی ہے، ملک عمر فاروق

    فیصل آباد(محمد اویس)بزدار حکومت عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں کے ثمرات عوام تک بلا تفریق پہنچانے کے لئے بھرپور اقدامات کررہی ہے اس سلسلے میں ترقی کے ثمرات ہر گلی محلہ تک پہنچائے جارہے ہیں۔یہ بات معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے سپورٹس ملک عمر فاروق نے ڈی سی آفس میں حلقہ پی پی 106میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کے لئے دستیاب فنڈز اور ان پر اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ڈپٹی ڈائریکٹرڈویلپمنٹ ڈاکٹر نوید نے معاون خصوصی کو ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔مختلف محکموں کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔معاون خصوصی برائے سپورٹس نے حلقہ پی پی 106میں تعلیم وصحت،سپورٹس،ریسکیو1122،لوکل گورنمنٹ،ہائی ویز،فیسکو،سوئی گیس ودیگر شعبوں میں جاری 102سکیموں کی تعمیراتی پیشرفت کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تازہ ترین پراگریس کے بارے میں متعلقہ افسران سے تفصیلات دریافت کیں۔انہوں نے تعلیمی اداروں میں اضافی کلاسز رومزوسکولوں کی اپ گریڈیشن کے منصوبوں سمیت دیگر سکیموں کو تیزرفتاری سے مکمل کرنے کی تاکید کی۔معاون خصوصی نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کے بارے میں کارکردگی رپورٹ سے انہیں بھی باقاعدگی سے آگاہ رکھاجائے۔

  • ایف ڈی اے کی ذمہ داریوں کو پیری اربن پلان کی حدود تک وسعت دینے کے منصوبے پر غوروخوض کیا جارہا ہے۔ ڈی جی ایف ڈی اے سہیل خواجہ

    ایف ڈی اے کی ذمہ داریوں کو پیری اربن پلان کی حدود تک وسعت دینے کے منصوبے پر غوروخوض کیا جارہا ہے۔ ڈی جی ایف ڈی اے سہیل خواجہ

    فیصل آباد (محمد اویس) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ نے کہا ہے کہ ایف ڈی اے کی ذمہ داریوں کو پیری اربن پلان کی حدود تک وسعت دینے کے منصوبے پر غوروخوض کیا جارہا ہے تاکہ شہری ترقی میں وسعت لا کر فیصل آباد کو شایان شان مقام دیا جاسکے۔انہوں نے اس امر کا انکشاف ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں ایف ڈٰ اے کے مختلف شعبوں کے افسران نے شرکت کی۔ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ فیصل آباد کی تعمیروترقی اور خوبصورتی کے منصوبوں پر عمل درآمد کرنے کے علاوہ شہری سہولیات پیری اربن پلان کی حدود تک پہنچانے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کے لئے موثر اور ٹھوس لائحہ عمل ترتیب دیکر سروسزکے معیار اورپھیلاؤ میں اضافہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پل انڈر پاس سمیت تمام ترترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کے علاوہ ایف ڈی اے کے زیراہتمام سوشل ایکشن پروگرام شروع کیا جائے گا جس کے تحت عوامی فلاح وبہبود اور انسانیت کی بھلائی کیلئے مختلف فلاحی منصوبے زیرغور ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایف ڈی اے سٹی کی تیزرفتارآبادی میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے نتیجہ خیز اقدامات کئے جارہے ہیں اس مقصد کے لئے بجلی،پینے کے صاف پانی،پارکس کی ڈویلپمنٹ،مساجد کی تعمیر اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کا دائرہ مزید وسیع کیا جارہا ہے۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے بتایا کہ واسا کی سروسز کو بھی مزید بہتر اور وسیع بنایا جارہا ہے اسی مقصد کے لئے واٹر سپلائی اور سیوریج لائنز کا نظام ان سہولتوں سے محروم دوردراز کی آبادیوں تک لے جائیں گے۔انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ ایف ڈٰ اے کی سروسز کے معیار میں مزید اضافہ کرکے عوامی اعتماد کو مضبوط بنائیں۔اجلاس کے دوران ترقیاتی منصوبوں کی تعمیراتی پیشرفت اور ایف ڈی اے سٹی کے مسائل کا جائزہ لینے کے علاوہ شہری ترقی وخوبصورتی کے مجوزہ منصوبوں پر غور کیا گیا۔

  • وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر سپورٹس جمنیزیم جڑانوالہ میں کھلی کچہری

    وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر سپورٹس جمنیزیم جڑانوالہ میں کھلی کچہری

    فیصل آباد (محمد اویس) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پرڈپٹی کمشنر محمد علی اور سی پی او کیپٹن (ر) سہیل چوہدری نے سپورٹس جمنیزیم جڑانوالہ میں کھلی کچہری لگا کر عوامی مسائل سنے اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو داد رسی کی ہدایت جاری کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فضل ربی چیمہ،اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ عمر درازگوندل،ایس پی طارق سکھیرااورتحصیل انتظامیہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر اور سی پی او نے شہریوں کے محکمہ مال،بعض علاقوں میں صفائی کی ابتر صورتحال،صحت،سٹریٹ کرائمز اوردیگر نوعیت کے مسائل خندہ پیشانی سے سنتے ہوئے متعلقہ افسران کو فوری اقدامات کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر محمد علی نے درخواست گزاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر میرٹ کے مطابق انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے جس کے لئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت مشن ہے جس پر بھر پور انداز میں عمل پیرا ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت روزانہ اپنے دفتر کے باہر بیٹھ کر عوام کے مسائل سنتے اور ان کے حل کے لئے اقدامات کر رہے ہیں جبکہ درخواستوں پرہونے والی پیشترفت کی بھی کڑی مانیٹرنگ جاری ہے علاوہ ازیں ہر جمعہ کو کھلی کچہری لگا کر عوامی مسائل حل کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع کے دور دراز علاقوں میں جا کر بھی باقاعدگی سے کھلی کچہریاں لگائی جارہی ہیں تاکہ عوامی مسائل ان کے گھروں کے نزدیک سن کر حل کئے جا سکیں اور انہیں دور دراز سفر نہ کرنا پڑے۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر سے کہا کہ وہ شہریوں سے قریبی رابطہ رکھیں اور ان کے مسائل کے حل میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہیے جبکہ دیگر تحصیل افسران کو بھی اوپن ڈورپالیسی پر سختی سے عمل پیراہونے کا پابندبنایا جائے۔سی پی او کیپٹن (ر) سہیل چوہدری نے کہا کہ امن و امان کا قیام ضلعی پولیس کی ترجیح ہے جس کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ انہوں نے شہریوں کے بعض مسائل سنتے ہوئے موقع پر موجود پولیس افسران کو میرٹ کے مطابق نمٹانے کی تاکید کی۔انہوں نے سٹریٹ کرائمز کی شکایات پر پولیس کو گشت بڑھانے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا بھی حکم دیا۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر محمد علی اور سی پی او کیپٹن (ر)سہیل چوہدری نے تحصیل جڑانوالہ کے نمبرداروں سے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ نمبرداراپنے علاقوں میں حکومتی پالیسیوں اورامن وامان کے قیام کے سلسلے میں حکومتی اقدامات میں ہاتھ بٹائیں۔انہوں نے کہا کہ نمبرداروں کو ان کا مقام دلانے کے لئے حکومت سنجیدہ اقدام کررہی ہے لہذا وہ بھی آبیانہ کی ریکوری،تجاوزات کی نشاندہی اور جرائم پیشہ افراد کے بارے میں رپورٹ فراہم کریں جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ضلع وتحصیل انتظامیہ اور پولیس ان سے قریبی رابطہ استوار رکھے گی اورمیٹنگز کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری رکھا جائے گا۔

  • ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شہریوں کے لئے معیاری سبزیوں وپھلوں کی سرکاری نرخوں پرآن لائن ہوم ڈلیوری سروس شروع

    ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شہریوں کے لئے معیاری سبزیوں وپھلوں کی سرکاری نرخوں پرآن لائن ہوم ڈلیوری سروس شروع

    فیصل آباد (محمد اویس) حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شہریوں کے لئے معیاری سبزیوں وپھلوں کی سرکاری نرخوں پرآن لائن ہوم ڈلیوری سروس شروع ہوگئی ہے اس سلسلے میں درست دام ایپ لانچ اور فون نمبرز فراہم کئے گئے ہیں اور ابتدائی طور پر شہر کے پانچ مقامات سے بائیک رائیڈرز شہریوں کی کال پر سروس فراہم کریں گے۔ڈویژنل کمشنر عشرت علی اور ڈپٹی کمشنر محمد علی نے جنرل بس سٹینڈ میں قائم کئے گئے مین آفس سے ہوم ڈلیوری سروس کا افتتاح کیا جس میں مقامی صنعتی گروپ نے معاونت کی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر صدرعمر مقبول،ایس ایس پی آپریشنز سید علی رضا ودیگر بھی موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر نے شہریوں کو پھلوں وسبزیوں کی گھروں تک آن لائن سروس کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سسٹم کی بدولت عوام کو ایک کلک پر گھر بیٹھے معیاری اشیاء میسر آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول میکنزم پر موثر انداز میں عملدرآمد کرانے کے سلسلے میں ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ بھرپور اقدامات کررہی ہے اور بازاروں ومارکیٹوں میں قیمتوں کی چیکنگ کا عمل تسلسل سے جاری ہے جبکہ قیمت پنجاب ایپ پرموصولہ عوامی شکایات کا بھی تیز رفتاری سے ازالہ کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ درست دام ایپ سے رابطہ کرنے والوں کو معیاری سروس کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے آن لائن سروس میں بھرپور معاونت پر صنعتی گروپ کے اقدامات کا خیر مقدم کیا۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ شہری درست دام ایپ پرروزانہ کی بنیاد پر پھلوں سبزیوں سمیت دیگر اشیاء ضروریہ کے سرکاری نرخ چیک کرکے کم ازکم 500 روپے تک کی اشیاء کا آرڈر بک کراسکیں گے جو انہیں ایک گھنٹہ سے کم وقت میں ان کی دہلیز پر پہنچیں گی جبکہ فون نمبرز کے ذریعے بھی بکنگ کرائی جاسکے گی۔انہوں نے بتایا کہ سبزی ایپ ہوم بھی بنائی جارہی ہے جو عنقریب فنکشنل ہوجائے گی۔انہوں نے تعاون پر صنعتی گروپ کا شکریہ ادا کیا۔اسسٹنٹ کمشنر صدر نے بتایا کہ شہری درست دام ایپ کے علاوہ موبائل نمبرز 03091678879، 03476111868، 03137268419 پر پھلوں وسبزیوں کی ہوم ڈلیوری کے لئے کال کرسکتے ہیں۔