Baaghi TV

Category: فیصل آباد

  • مارکیٹوں اوربازاروں میں آٹا،چینی،دالوں سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی

    مارکیٹوں اوربازاروں میں آٹا،چینی،دالوں سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی

    فیصل آباد(محمد اویس)ڈپٹی کمشنر محمد علی نے کہا ہے کہ مارکیٹوں اوربازاروں میں آٹا،چینی،دالوں سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنایا جائے۔اس سلسلے میں تاجر حضرات تعاون جاری رکھیں۔عدم موجودگی یا اوورچارجنگ پر متعلقہ دکاندار کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے یہ بات ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میاں آفتاب احمد،اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول،ڈی ایف سی علی عمران ودیگر بھی موجود تھے جبکہ صدر شوگر لنکرز ایسوسی ایشن اسلم بھلی،صدر کریانہ وجنرل سٹورراؤ ہاشم علی،جنرل سیکرٹری شیخ محمد مسعود،جنرل سیکرٹری چکی اونرایسوسی ایشن محمدارشد ودیگر نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 20کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت 808روپے مقرر ہے جس کی اوورچارجنگ نہیں ہونی چاہیے اور دکانوں پر صارفین کے لئے آٹا کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔اس سلسلے میں چیکنگ کا عمل بھی شروع کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی شے کی بھی مصنوعی مہنگائی نہیں ہونی چاہیے اور ذخیرہ اندوزی سے اجتناب کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایف سی سے کہا کہ فلورملز کی طرف سے گندم کی ترسیل کی مانیٹرنگ کی جائے اس سلسلے میں گڑبڑ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں۔اس موقع پرتاجروں نے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

  • شعبہ زراعت توسیع کی سرگرمیوں کو جدید سائنسی اصولوں پر استوار کریں، ڈویژنل کمشنر عشرت علی

    شعبہ زراعت توسیع کی سرگرمیوں کو جدید سائنسی اصولوں پر استوار کریں، ڈویژنل کمشنر عشرت علی

    فیصل آباد(محمد اویس)ڈویژنل کمشنر عشرت علی نے ہدایت کی ہے کہ شعبہ زراعت توسیع کی سرگرمیوں کو جدید سائنسی اصولوں پر استوار کریں اور اس کے ثمرات عام کسان تک پہنچانے کے لئے جامع ومربوط حکمت عملی اختیار کی جائے۔انہوں نے یہ ہدایت ڈویژنل زرعی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی جس میں ڈائریکٹر زراعت چوہدری عبدالحمید نے کسانوں کی فلاح وبہبود اور زرعی ترقی کے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنرمحبوب احمد،ایکسٹرااسسٹنٹ ڈائریکٹرزراعت عبدالرحمن،ڈویژن بھر سے محکمہ زراعت کے افسران کے علاوہ کاشتکاروں کے نمائندں نے شرکت کی۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ کسانوں کو کم سے کم اخراجات میں فصلوں کی زیادہ پیداوار کے حصول کے سائنسی طریقوں سے آگاہ کرنے کے اقدامات میں وسعت لائی جائے اور ٹنل فارمنگ کے فروغ کے لئے محکمانہ رہنمائی میں کوئی کسر نہیں رہنی چاہیے تاکہ خصوصی طور پر سبزیوں کی بے موسمی پیداوار منافع بخش ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ مختلف فصلوں کے نمائشی پلاٹس قائم کرکے کاشتکاروں کو زیادہ پیداوار کے حصول کے لئے تربیت دی جائے۔انہوں نے زرعی ترقیاتی بینک کے نمائندے سے کہا کہ وہ کسانوں کو قرضوں کے چنگل میں پھنسا کر ظلم نہ کریں بلکہ ان کے لئے آسانیاں پیدا کی جائیں۔انہوں نے نہری پانی چوری کے واقعات کا مستقل بنیادوں پر سدباب کرنے،انسداد ملاوٹ مہم پر بھرپور عملدرآمد کویقینی بنانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں سے قریبی رابطہ استوار رکھا جائے تاکہ وہ حکومتی اقدامات سے آگاہ رہیں۔اجلاس کے دوران کسانوں نے کھادوں کی قیمتوں کو قابومیں رکھنے،زرعی ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے سمیت بعض دیگر مسائل کی نشاندہی کی۔

  • فیصل آباد نجی ٹرانسپورٹ کمپنی مالکان کی جانب سے نان کسٹم گاڑیاں استعمال کرنے کا انکشاف

    فیصل آباد نجی ٹرانسپورٹ کمپنی مالکان کی جانب سے نان کسٹم گاڑیاں استعمال کرنے کا انکشاف

    فیصل آباد (محمد اویس) نجی ٹرانسپورٹ کمپنی مالکان کی جانب سے نان کسٹم گاڑیاں استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے، مالکان بااثر اور سیاسی پشت پناہی رکھتے ہیں جس کی وجہ سے غیر قانونی گاڑیوں کے خلاف کارروائی نہیں ہوتی۔
    پولیس ذرائع کے مطابق پولیس تھانہ پیپلز کالونی کو ایک نجی بس اسٹینڈ پر ایک ہی نمبر کی دو گاڑیوں کی موجودگی کی اطلاع ملی ہے، اطلاع خفیہ اداروں کی جانب سے دی گئی ، جس میں بتایا گیا ہے کہ کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں رجسٹرڈ نہیں ہیں اور بوگس نمبر پیلٹ کے ذریعے کام چلایا جا رہا ہے۔

    اطلاع پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی قبضے میں لے لی مزید گاڑیوں کی موجودگی کے امکانات کے باعث مکمل تفتیش کی جائے گی

  • فیصل آباد اور ملتان میں گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال تاحال جاری

    فیصل آباد اور ملتان میں گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال تاحال جاری

    فیصل آباد (محمد اویس) فیصل آباد اور ملتان میں گڈز ٹرانسپوٹرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری   رہی  جس کی وجہ سے برآمدی اور درآمدی سامان کی ترسیل معطل ہے ۔گڈز ٹرانسپوٹرز نے ملتان میں بھی موٹروے پر جرمانوں میں اضافے اور ٹول ٹیکس میں اضافے کے خلاف ہڑتال کر رکھی ہے ہڑتال کے باعث کنٹینرز اور ٹرکوں کے ذریعے تمام قسم کے سامان کی ترسیل مکمل طور پر بند ہے جس سے کاروباری طبقے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ کنٹینرز ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر زاہد رفیق کا دعویٰ ہے کہ 3 روز کے دوران اب تک ڈیڑھ ہزار کنٹینرز کی فیصل آباد سے روانگی نہیں ہوسکی ۔انہوں نے کہا کہ ایکسل لوڈ کنٹرول پر عملدرآمد ، روٹ پرمٹ اور ٹوکن فیس میں اضافہ واپس لینے سمیت 10 نکاتی مطالبات تسلیم ہونے تک ان کی ہڑتال جاری رہے گی۔

  • چئیرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق فیصل آباد فاونڈری اینڈ انجیرنگ انڈسٹری ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اشفاق اشرف اور ثناءاللہ سے ملاقات کرتے ہوئے

    چئیرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق فیصل آباد فاونڈری اینڈ انجیرنگ انڈسٹری ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اشفاق اشرف اور ثناءاللہ سے ملاقات کرتے ہوئے

    فیصل آباد(محمد اویس) فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمیٹی (فیڈمک) کے تحت بننے والے سپیشل اکنامک زون علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں فونڈری اینڈ انجینئرنگ انڈسٹری کے لئے الگ زون بنایا جائے گا۔ اس سلسلے میں فاؤنڈر ی اینڈ انجینئرنگ انڈسٹری اونرز ایسوسی ایشن کی طرف سے فیڈمک کو ابتدائی طور پر 400ایکڑ اراضی فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔چیئرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف مقامات پر رہائشی آبادیوں میں موجود صنعتی یونٹس کی علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی منتقلی سے جہاں ماحولیاتی آلودگی و دیگر مسائل میں کمی آئے گی وہیں انڈسٹری کو فیڈمک کے اکنامک زونز میں سٹیٹ آف دی آرٹ انفراسٹرکچر اور دیگر سہولیات کے سبب اپنی پیداوار کو بڑھانے اور معیار کو بھی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ فونڈری اینڈ انجینئرنگ انڈسٹری اونرز ایسوسی ایشن کی طرف سے فیڈمک کا آگا ہ کیا گیا ہے کہ ان کے اراکین کو اپنے پروڈکشن یونٹس شہر کے مختلف مقامات سے فیڈمک کے سپیشل اکنامک زون میں منتقل کرنے کے لئے پانچ ایکڑ کا ایک، چار ایکڑ کے 46، تین ایکڑ کے 15، دوایکڑ کے 45، ایک ایکڑ کے 58 اور آدھے ایکڑ کے 12پلاٹ درکار ہیں۔

  • صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ کے چوتھے اجلاس کی صدارت

    صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ کے چوتھے اجلاس کی صدارت

    فیصل آباد ( محمد اویس) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ کے چوتھے اجلاس کی صدارت کی جس میں وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر علی چوہدری،میڈیکل سپرنٹنڈنٹس الائیڈوڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ڈاکٹر خرم الطاف،ڈاکٹر حبیب بٹر کے علاوہ محکمہ فنانس،پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے نمائندے اور مخیر حضرات بھی موجود تھے۔اجلاس کے دوران یونیورسٹی کے مختلف مالی،طبی وانتظامی امور کی منظوری دی گئی جس کے تحت میڈیکل مشینری کی خریداری،آپریشن تھیٹرز کی اپ گریڈیشن ودیگر منصوبے شامل ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے سینڈیکیٹ کے ارکان سے کہا کہ وہ یونیورسٹی کے زیراہتمام ہسپتالوں کا مختلف اوقات میں ماہانہ وزٹ کرکے انتظامی کمزوریوں کی نشاندہی کریں اور علاج معالجہ کی سہولتوں کی بھی مکمل مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ وٹس ایپ گروپ کے ذریعے سنڈیکیٹ کے ارکان کو متعلقہ سرگرمیوں سے آگاہ رکھا جائے۔صوبائی وزیرصحت نے کہا کہ حکومت پنجاب نے شعبہ صحت کی ترقی واستحکام کے لئے تاریخ ساز اقدامات کئے ہیں جس کے تحت نئے ہسپتالوں کے قیام کے علاوہ موجودہ ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے منصوبے مکمل کئے جارہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ الائیڈ وڈی ایچ کیو ہسپتال کو 27وینٹی لیٹرز فراہم کردئیے گئے ہیں جو فوری فنکشنل کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کینسر کے مریضوں کو ادویات کی بلاتعطل فراہمی کے لئے اقدامات جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ بنیادی ودیہی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن کا عمل بھی جاری ہے اورموجودہ حکومت نے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کیا ہے۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران بعض امور بھی زیر بحث آئے۔

  • ایف ڈی اے سٹی کے مختلف بلاکس میں مساجد کی تعمیر کے لئے اقدامات میں پیشرفت کی جار

    ایف ڈی اے سٹی کے مختلف بلاکس میں مساجد کی تعمیر کے لئے اقدامات میں پیشرفت کی جار

    فیصل آباد (محمد اویس) ایف ڈی اے سٹی کے مختلف بلاکس میں مساجد کی تعمیر کے لئے اقدامات میں پیشرفت کی جارہی ہے تاکہ دیگر بنیادی سہولیات کے ساتھ ساتھ عبادت گاہوں کے قیام کے منصوبوں کو بھی پائیہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے۔یہ بات ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ نے مختلف بلاکس میں مساجد کے لئے مختص جگہوں کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے عہدیداران شفیق میاں داد،شہزاد اسلم،شیخ عرفان،اسلم ڈیڈی بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ پراجیکٹ ڈائریکٹر ایف ڈی اے سٹی سہیل مقصود پنوں،ڈپٹی ڈائریکٹر یاسر چٹھہ ودیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی طرف سے ایف ون بلاک میں مختص ڈیڑھ کینال جگہ پر مسجد کی تعمیر کی پیشکش کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے گھر کی تعمیر بہت بڑی سعادت اور قرب الہی کا ذریعہ ہے جس میں اللہ کی خوشنودی اور رضا کے لئے حصہ لینے والے افراد بہت بڑااجر وثواب کما رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مساجد کے لئے فراہم کی جانے والی جگہ کی مینجمنٹ اورمانیٹرنگ ایف ڈی اے کے پاس رہے گی جبکہ اسکی دیکھ بھال کی ذمہ داری مسجدکی انتظامیہ ہوگی۔ایف ون بلاک میں مسجد کے پلاٹ کی نشاندہی اورمسجد کی تعمیر کے ارادہ اور اسکی تکمیل میں کامیابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔اس سے قبل ڈائریکٹر جنرل نے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے عہدیداران سے ملاقات کی اور مسجد کی تعمیر سمیت ان کے تعاون سے ایف ڈی اے سٹی میں ہسپتال کے قیام کے منصوبے کی تجویز بھی زیر بحث آئی۔

  • اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ محمد اورنگزیب سندھو نے سبزی منڈی کا دورہ مختلف پھلوں وسبزیوں کی نیلامی کے عمل کاجائزہ لیا۔

    اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ محمد اورنگزیب سندھو نے سبزی منڈی کا دورہ مختلف پھلوں وسبزیوں کی نیلامی کے عمل کاجائزہ لیا۔

    فیصل آباد (محمد اویس ) ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ محمد اورنگزیب سندھو نے سبزی منڈی کا دورہ کیا اور مختلف پھلوں وسبزیوں کی نیلامی کے عمل کاجائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنرتاندلیانوالہ نے مارکیٹ کمیٹی کے سٹاف سے کہا کہ مختلف سبزیوں کی سپلائی پر گہری نظر رکھیں اور کسی بھی سبزی یا پھل کی قیمت میں بلاجواز اضافہ نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سبزیوں اور پھلوں کے سٹاکس کے بارے میں مکمل معلومات روزانہ کی بنیاد پرحاصل کی جائیں اور نیلامی کا عمل ہر لحاظ سے شفاف ہونا چاہیے۔انہوں نے آلو،پیاز،ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کی قیمتوں ومعیار کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات اورڈپٹی کمشنر سردار محمد علی کی ہدایات پر سبزی وفروٹ منڈیوں میں تھوک قیمتوں پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے تاکہ ان کی پرچون قیمتوں میں اضافہ نہ ہو۔انہوں نے سبزی منڈی میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کی بھی تاکید کی۔

  • موجودہ حکومت کی شاندار معاشی پالیسیوں کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب برائے سپورٹس ملک عمر فاروق

    موجودہ حکومت کی شاندار معاشی پالیسیوں کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب برائے سپورٹس ملک عمر فاروق

    فیصل آباد (محمد اویس) معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب برائے سپورٹس ملک عمر فاروق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی شاندار معاشی پالیسیوں کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔ عام آدمی کی مشکلات بہت جلد دور ہو جائیں گی۔ جمعہ کو ان خیالات کا اظہار انہوں نے انصاف ویلفیئر سوسائٹی کے ایک 20 رکنی وفد سے بات چیت کے دوران کیا جس نے روزی خان کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔
    وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ملک عمر فاروق نے کہا کہ نوجوان پی ٹی آئی کا ہراول دستہ ہیں اور نئے پاکستان کی تعمیر و تشکیل میں نوجوانوں کو اہم ذمہ داریاں سونپی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب پاکستان کا نوجوان ایمانداری اور محنت سے اپنی ذمہ داریاں نبھائے گا تو دنیا کی کوئی طاقت نئے پاکستان کو بننے سے نہیں روک سکتی۔

  • فیصل آبا د اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ریجن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی گریڈ 18 میں ترقی

    فیصل آبا د اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ریجن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی گریڈ 18 میں ترقی

    زاہد مسعود نظامی اور محمد اسلم کو گریڈ 18میں ترقی دے دی گئی ہے اس سلسلے میں فنانس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے سرکلر کے مطابق ایک سکیل پردس سالہ تسلی بخش سروس مکمل ہونے پر ٹائم سکیل پروموشن کے تحت انہیں گریڈ 17 سی 18میں ترقی دے دی ہے۔ٹائم سکیل پروموشن کے تحت اگلے سکیل پرترقی پانے والے دیگرافسران میں ایڈمن آفیسر اینٹی کرپشن ملتان غضنفر علی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملتان عبدالحکیم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایڈمن) ہیڈکواٹرز ریاض احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (مانیٹرنگ) ہیڈکواٹرز محمد اسلم بھٹی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر/پی ایس او ٹو ڈی جی پنجاب شکیل احمد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیڈکواٹرز علی مسعود شامل ہیں