Baaghi TV

Category: فیصل آباد

  • فیصل آباد میں گنا کا ریٹ بڑھنے کی وجہ شوگر ملز نے گنا کی خریداری بند کردی

    فیصل آباد میں گنا کا ریٹ بڑھنے کی وجہ شوگر ملز نے گنا کی خریداری بند کردی

    فیصل آباد (محمد اویس) ضلع فیصل آباد کی چار شوگر ملز کی طرف سے گنے کی خریداری بند کردی گئی۔ ملز انتظامیہ کا موقف ہے کہ گنے کے نرخوں کے معاملات طے نہ ہونے پر ملزغیر معینہ مدت کیلئے بند کیں ایسوسی ایشن کے فیصلے پر چلائی جائیں گی۔ ضلعی صدر کسان بورڈ علی احمد گورایہ نے کہا ہے کہ شوگر ملز نے بلیک میلنگ شروع کردی ہے۔ سرکاری نرخوں سے کم پر گنا خریدنے کیلئے ملی بھگت سے ملز بند کی گئیں۔ شوگر ملز والے کسانوں کا استحصال کر رہے ہیں۔ مڈل مین 170 روپے فی من سے کم قیمت پر گنا خرید رہا ہے۔ شوگر ملز 190 روپے فی من سے کم قیمت پر گنا خریدنا چاہتی ہیں۔

  • وزیراعظم عمران خان کے دورہ فیصل آباد کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے کمشنر عشرت علی کا ٹیم کیساتھ دورہ

    وزیراعظم عمران خان کے دورہ فیصل آباد کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے کمشنر عشرت علی کا ٹیم کیساتھ دورہ

    فیصل آباد (محمد اویس) وزیراعظم عمران خان کے دورہ فیصل آباد کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے کمشنر عشرت علی، ڈپٹی کمشنر محمد علی، ریجنل پولیس آفیسر راجہ رفعت مختار اور سٹی پولیس آفیسر کپٹن (ر) سہیل چوھدری نے گزشتہ روز فیڈمک کا دورہ کیا۔ انہوں نے چیئرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق سے ملاقات کر کے وزیراعظم کی آمد پر سیکورٹی پلان اور افتتاحی تقریب کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر فیڈمک کے چیف آپریٹنگ آفیسر میاں عامر سلیمی اور مینجر ایڈمن میاں زبیر اظہر و دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے سی پیک کے تحت قائم کئے جانے والے ترجیحی اکنامک زون "علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی” میں جاری ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کے لئے وزیر اعظم عمران خان تین جنوری کو فیصل آباد آئیں گے اور اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ فیڈمک بورڈ نے اس اکنامک زون کی چار دیواری اور مرکزی گیٹ کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں بجلی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے گرڈ اسٹیشن کی بھی منظوری ہو چکی جو کہ جلد مکمل ہوجائے گا۔

  • گیٹ یوتھ کی جانب سے الفتح سپورٹس کمپلیکس میں واقع ای لائبریری میں ارفہ کریم رندھاوا کے اعزاز میں انگریزی و اُردو تقریری مقابلے

    گیٹ یوتھ کی جانب سے الفتح سپورٹس کمپلیکس میں واقع ای لائبریری میں ارفہ کریم رندھاوا کے اعزاز میں انگریزی و اُردو تقریری مقابلے

    فیصل آباد (محمد اویس) مفت آئی ٹی کی تعلیم دینے والی تنظیم گیٹ یوتھ کی جانب سے الفتح سپورٹس کمپلیکس میں واقع ای لائبریری میں ارفہ کریم رندھاوا کے اعزاز میں انگریزی و اُردو تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا مقابلے میں شہر بھر کے نجی و سرکاری سکولز کے میٹرک کے طلباء طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا مقابلے میں ڈویژنل پبلک سکول سمیت ڈویژنل ماڈل سکول، دی سمارٹ سکول سمن آباد کیمپس، اسپائر گرائمر سکول، دی میری لینڈ سکول سسٹم،دار ارقم سکول مین کیمپس ،بحریہ گرائمر سکول، دی نیشنل سکول سسٹم،گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کوتوالی روڈ، دی سٹی سٹار سکول اور گورنمنٹ کمپری ہینسیو سکول و دیگر کے طالبعلم شریک ہوئے طلبہ نے ارفہ کے بعد کوئی اور ارفہ کیوں نہ بن سکا کے موضوع پر تقاریر کیں اس موقع پر پراجیکٹ کوارڈ ینیٹر گیٹ یوتھ اقرا منیر کا کہنا تھا کہ اس مقابلے کا مقصد طالبعلموں کو ملک کا نام دنیا مین روشن کرنے والی ارفہ کے بارے میں بتانا تھا کہ مستقبل کے معمار قومی ہیروز کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آئی ٹی کے میدان میں کیے جانے واکے کارناموں سے آگاہ ہو سکیں۔

  • بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کو مسترد کرتے ھیں۔ ضلعی امیر جماعت اسلامی عظیم رندھاوا

    بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کو مسترد کرتے ھیں۔ ضلعی امیر جماعت اسلامی عظیم رندھاوا

    فیصل آباد (محمد اویس) جماعت اسلامی کے ضلعی امیرانجینئر عظیم رندھاوا نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساری دنیا میں حکومتیں سال میں ایک بجٹ دیتی ہیں جبکہ پاکستان میں پی ٹی آئی کی حکومت روزانہ ایک نئے بجٹ کا اعلان کردیتی ہے ، مہنگائی کا طوفان برپا کر کے حکومت غریب کے جسم سے خون کا آخری قطرہ بھی نچوڑ لینے پر تلی ہوئی ہے ۔
    بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو نہ پایا گیا تو ملک میں بدامنی کی فضا پیدا ہوجائے گی اور پھرلوگ زندہ رہنے کیلئے کچھ بھی کرنے پرتل ہوجائیں گے، حکومت فوری طورپرقیمتوں میں اضافہ واپس لے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت گیس اور تیل کی قیمتیں خود بڑھاکر بہانہ بناتی ہے کہ یہ اوگرا اور نیپرا کا کام ہے ،حکومت بتائے کہ کیا اوگرااور نیپراوزیر اعظم کے ماتحت ادارے نہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے ہر چیز مہنگی ہوجاتی ہے ،جس کا سب سے زیادہ بوجھ عام آدمی پر پڑتا ہے ۔گیس کی قیمتیں بڑھنے سے سی این جی کی قیمت میںبھی اضافہ ہوچکا ہے ۔ حکومت نے غریب کومشکلات میںمبتلا کر رکھا ہے اور امیر وں کو نواز رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران حکومت کو چاہئے تھا کہ اپنے دعوئوں کے مطابق وہ کاروبار کے مواقع پیدا کرتی ،بے روز گاری کا خاتمہ کرتی ،چھوٹی صنعتیں اور کارخانے لگاتی تاکہ لوگ کام کرکے اپنا پیٹ پالتے اور حکومت کو ٹیکس بھی دیتے لیکن حکومت لوگوں کے کاروبار بند کر کے ان سے ٹیکس مانگ رہی ہے جو سراسر ظلم ہے ۔

  • کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹنے سے جواں لڑکی جاں بحق

    کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹنے سے جواں لڑکی جاں بحق

    فیصل آباد ( محمد اویس) کار ڈیوائیڈرڈ سے ٹکرا کر الٹنے سے 18سالہ لڑکی جاں بحق نوجوان زخمی نعش ورثاء کے حوالے،ناگہانی موت پر گھر میں صف ماتم بچھ گئی،تفصیلات کے مطابق مدینہ ٹائون خیابان تھری کا رہائشی 28سالہ اویس ولد عبدالمجید اپنی کار نمبری ایف ڈی 43 ماڈل 2012ء میں 18سالہ لڑکی کے ہمراہ پینسرہ کی طرف جا رہا تھا کہ جھنگ روڈ پر اڈا ٹھیکری والا کے قریب علی الصبح بے قابو کارڈیوائیڈرڈ سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں کار الٹنے سے تباہ ہوگئی اور سوار مذکورہ لڑکی موقع پر ہی دم توڑ گئی،جبکہ اویس کو زخمی ہونے پر ریسکیو 1122کی امدادی ٹیم نے طبی امداد فراہم کی تھانہ ٹھیکریوالہ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی

  • فیصل آباد میں خاتون سمیت 3 افراد کی زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی

    فیصل آباد میں خاتون سمیت 3 افراد کی زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی

    فیصل آباد (محمد اویس) مہنگائی سے ستائے اور گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ خاتون سمیت 3 افرادنے زہریلی گولیاں کھاکر  خودکشی کرلی۔ ریسکیوذرائع کے مطابق ستیانہ کے نواحی گائوں435گ۔ب میں گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ شادی شدہ 20 سالہ لڑکی آصفہ نے۔ جڑانوالہ کے نواحی گائوں 63 گ۔ب میں 35 سالہ شاہد علی اورچک 35 گ ب میں عتیق الرحمن نے معاشی بدحالی اور گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکرزہریلی گولیاں کھاکرخودکشی کرلی۔ ضروری قانونی کاروائی کے بعدنعشیں ورثا کے سپرد کردی گئی ہیں

  • فیصل آباد تاجروں نے نیب آرڈیننس کو خوش آئند قرار دے دیا

    فیصل آباد تاجروں نے نیب آرڈیننس کو خوش آئند قرار دے دیا

    فیصل آباد (محمد اویس) حکومت کی طرف سے جاری کردہ آرڈیننس کے مطابق تاجروں اور بیورو کریسی کو نیب سے آزاد کر دیا ہے گیا ہے، اس بڑے حکومتی فیصلے کو فیصل آباد کے تاجروں نے خوش آئند قرار دیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ اس فیصلے سے کاروبار کو استحکام ملے گا۔
    نیب اب تاجروں سے پوچھ گچھ نہیں کر سکے گا، نئے آرڈیننس کے ذریعے حکومت نے سروں پر لٹکی تلوار ہٹائی تو کاروباری طبقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، دکانداروں نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا اور توقع ظاہر کی کہ اس اقدام سے کاروبار میں استحکام پیدا ہوگا۔
    تاجروں کا کہنا تھا کہ نیب کے بے جا مداخلت سے وہ کھل کر کاروبار نہیں کر پا رہے تھے،، جس سے کاروباری حالات مندی کا شکار تھے، نئے آرڈیننس نے ان کیلئے رزق کمانے کے دروازے کھول دئیے ہیں۔
    کاروباری طبقہ اس حکومتی فیصلے سے خوش ہیں، کہتے ہیں کہ دیر آئے، درست آئے، اچھے فیصلوں کے مستقبل قریب میں اچھے نتائج ہی برآمد ہوں گے

  • فیصل آباد کمرے میں آگ لگنے سے 3 افراد جھلس گئے

    فیصل آباد کمرے میں آگ لگنے سے 3 افراد جھلس گئے

    فیصل آباد(محمد اویس) کمرے میں آگ لگنے سے 3 افراد جھلس گئے تفصیل کے مطابق گزشتہ روز نواحی علاقے 210 رب میں اہل خانہ کمرے میں گیس کا چولہا جلا کر کھانا پکا رہے تھے کہ اچاک کمرے میں آگ بھڑک اٹھی جس سے 23 سالہ مہناز 20 فیصد 8سالہ حرم فاطمہ 5 فیصد 1سالہ عادل 2 فیصد جھلس گئے۔ ریسکیو 1122 نے جھلسنے والے تمام متاثرہ افراد کو الائیڈ ہسپتال کے برن یونٹ میں منتقل کردیا.

  • محکمہ خوراک نے چکیوں کو آٹے کی فراہمی بند کر دی

    محکمہ خوراک نے چکیوں کو آٹے کی فراہمی بند کر دی

    فیصل آباد (محمد اویس) محکمہ خوراک نے آٹا چکیوں کوگندم کی فراہمی بند کردی جس کی وجہ سے ،پنجاب میں آٹے کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے اور آٹا مزید مہنگا ہوگیا ہے ۔ محکمہ خوراک نے چکیوں کو پانچ سو بوری گندم سے کم کرکے روزانہ دو سو بوری کردی تھی گذشتہ روز یہ بھی بند کردی گئی ،فیصل آباد محکمہ خوراک گندم کے گوداموں سے سرکاری پالیسی کے تحت پانچ سو بوری گندم فراہم کی جاری رہی تھیں مگر چند روز سے محکمہ خوراک نے پانچ سو بوری گندم سے کم کرکے روزانہ دو سو بوری کردی تھی جبکہ گذشتہ روز سے یہ بھی بند کردی گئیں ہیں جس کی وجہ سے آٹے کا بحران پیدا ہوا ہے اور مختلف مقامات پر آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور یہ 55روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے چکی مالکان کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک کی جانب سے گندم فی من 1450 روپے ملی رہی تھی جبکہ یہ گندم عام مارکیٹ میں 1800 سے 1900روپے میں من ملی رہی ہے جس کی بناء پر آٹے کی قیمت میں اضافہ کرنا مجبوری ہے ،اگر صورت یہی رہی تو آٹے کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے.

  • فیصل آباد کے مختلف روٹس پر میٹرو بسوں کی بندش

    فیصل آباد کے مختلف روٹس پر میٹرو بسوں کی بندش

    فیصل آباد (محمد اویس) سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی خصوصی تعاؤن سے فیصل آباد کے مختلف روٹس پر میٹروبسوں کی بندش،منصوبہ ٹرانسپورٹ مالکان کی عدم توجہی اور انتظامیہ کی غفلت نظر ہونے لگا، فیصل آباد سے جڑانوالہ تک بھی میٹروبس بند ہوچکی ہے ٹرنسپورٹ کی بندش میں ایک موجودہ صوبائی وزیر کا ہاتھ ہے، کروڑوں لاگت کی بسیں ناکارہ ،کئی مالکان نے انتظامیہ سے ملی بھگت کرکے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے لی گئیں بسیں فروخت کردیں،روزانہ سفر کرنے کیلئے طالب علم،بچے ،بوڑھے اور نوجوان چنگ چی رکشوں اور ویگنوں میں دھکے کھانے پر مجبور،فیصل آباد میں سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے ضلعی انظامیہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو بڑے ٹرانسپورٹرز کے تعاون سے عوام کو سفری معیاری سہولیات فراہم کرنے کیلئے بنکوں سے آسان اقساطمیں بسیں فراہم کرنے کا کہا جس پر ایک ایم این اے عاصم نذیزچوہدری اور بڑے ٹرانسپورٹرز نے اپنے ذمے بسیں لے لیں جنہیں انتظامیہ کی ملی بھگ سے شروع میں ہی فروخت کردیاگیا جس کے بعد سی این جی بسوں کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوگئی اور سٹی ٹرمینل میں موجود بردار میٹرو بسوں کی تعداد برائے نام ہوکررہ گئی بیشتر روٹس کی بندش سے روزانہ لوگ ذلیل وخوار ہوکر سفر کررہے ہیں،ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اس منصوبہ کے شروع میں عوام کو سستی ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کرنے اور فضائی آلودگی کو کم کرنے کیلئے بسوں کو بہترین قرار دیا گیا تھا لیکن کئی سالوں کے گزرنے کے بعد بھی ڈوبتے ہوئے اس منصوبے کو رواں رکھنے کیلئے کوئی توجہ نہ دی گئی جس کا خمیازہ روزانہ عوام بھگت رہی ہے۔