Baaghi TV

Category: فیصل آباد

  • فیصل آباد پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک اہم شہر ہے جس کا سابق نام لائل پور تھا

    فیصل آباد (محمد اویس) پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک اہم شہر ہے جس کا سابق نام لائل پور تھا۔ 1979 میں اسے سعودی عرب کے شاہ فیصل بن عبدالعزیز السعود کے نام پر فیصل آباد کا نام دیا گیا۔ اپنے دیہاتی تمدن کی وجہ سے ایک وقت تک اسے ایشیا کا سب سے بڑا گاؤں کہا جاتا تھا، تاہم وقت کے ساتھ ساتھ وہ ایک عظیم شہر بن کر سامنے آیا ہے اور اب اسے کراچی اور لاہور کے بعد پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ دنیا کے عظیم قوال و موسیقار نصرت فتح علی خان کا تعلق اسی شہر سے تھا۔

  • ڈیمز کی تعمیر، غیر ملکی فرم سے فزیبلٹی رپورٹ تیار کرانیکا فیصلہ

    فیصل آباد(محمد اویس) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں چھوٹے ڈیمز تعمیر کرنے کے لئے غیر ملکی فرم سے فزیبلٹی رپورٹ تیار کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان ڈیموں میں پانی ذخیرہ ہونے کی مقدار کا تعین فزیبلٹی سٹڈی میں کیا جائے گا۔ اس کے لئے صوبائی حکومت نے فنڈز مختص کردیئے ہیں۔ اس سلسلہ میں تمام ذمہ داری محکمہ آبپاشی کو سونپی گئی ہے ۔ محکمہ آبپاشی کو پنجاب میں 14 چھوٹے ڈیمز بنانے کے لئے رواں سال بھی پنجاب حکومت نے تین ارب 41 کروڑ 68 لاکھ روپے فراہم کررکھے ہیں۔ جس سے رواں مالی سال کے دوران تین ڈیمز مکمل کئے جائیں گے جبکہ دیگر 11 ڈیمز کو فنڈز کی دستیابی سے مشروط کیا گیا ہے ۔ جن تین ڈیمز پر کام جاری ہے ان میں سے راولپنڈی میں ڈڈھوچہ ڈیم کی تعمیر رواں ماہ میں شروع کی جائے گی۔ پنجاب حکومت نے پہلی بار جنوبی پنجاب میں چھوٹے ڈیمز بنانے کے لئے فنڈز مختص کررکھے ہیں جن پر ابتدائی کام جاری ہے ۔ تاہم ابھی تک راولپنڈی کے ڈڈھوچہ ڈیم کے علاوہ دیگر کسی ڈیم کے لئے رقم جاری نہیں ہوسکی ہے ۔ اس حوالے سے محکمہ آبپاشی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے دیگر ٹیموں کے تعمیر اور پانی ذخیرہ کرنے کی مقدار کا تعین کرنے کیلئے ڈیموں کے حوالہ سے کروائی جانے والی فزیبلٹی رپورٹ کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

  • ڈاکوؤں نے کریانہ سٹور سے ساڑھے 4 لاکھ روپے لوٹ لئے

    فیصل آباد (محمد اویس) فیصل آباد میں پانچ مسلح ڈاکوؤں نے کریانہ سٹور سے ساڑھے 4 لاکھ روپے لوٹ لئے۔ڈاکوؤں نے دکاندار کو تشدد کا نشانہ بنایا اور فائرنگ کر کے زخمی کرنے کے بعد فرار ہو گئے، واردات کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈکیتی کی واردات چارروزقبل مکو آنہ میں ہوئی جس کےدوران پانچ مسلح ڈاکوؤں نے ہول سیل کی کریانہ کی دکان میں داخل ہوکر عملےکو یرغمال بناکرساڑھے4لاکھ روپے لوٹ لئے۔ڈاکوؤں نے دکان مالک سے موبائل فون چھیننے کی کوشش میں مزاحمت پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور فائرنگ کر کے اسے زخمی کر کے فرار ہو گئے۔پولیس نے درخواست پر قانونی کاروائی اور سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

  • فیصل آباد فیڈمک کے صنعتی زونز میں کام کرنے والے ورکرز کے لیے 10 ہزار سستے گھر بنائے جائیں گے۔

    فیصل آباد (محمد اویس) فیڈمک کے صنعتی زونز میں کام کرنے والے ورکرز کے لیے 10 ہزار سستے گھر بنائے جائیں گے۔ یہ منصوبہ نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی کے اشتراک سے چار مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی کے چئیرمین جنرل ریٹائرڈ انور علی حیدر نے گزشتہ روز چیئرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے فیڈمک کی ویلیو اڈیشن سٹی کھڑیانوالہ، ایم تھری انڈسٹریل سٹی اور علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں لیبر کالونیوں کے قیام پر اشتراک عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیئرمین فیڈمک نے کہا کہ اس منصوبے پر عمل درآمد کے لئے جلد ہی صنعتکاروں کے ساتھ بھی ایک میٹنگ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایم تھری انڈسٹریل سٹی اور علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور جلد ہی ایم تھری انڈسٹریل سٹی میں سیف سٹی پروجیکٹ بھی لانچ کر دیا جائےگا

  • فیصل آباد ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا

    فیصل آباد (محمد اویس)ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا جس میں چیئرپرسن مرزامحمد اصغر اور ڈپٹی کمشنرمحمد علی نے تارکین وطن کے مختلف ضلعی محکموں سے متعلقہ مسائل وشکایات سنیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)فضل ربی چیمہ،اسسٹنٹ کمشنر صدر ناذیہ موہل،سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف رضا اعوان،چیف آفیسر میٹروپولیٹن میونسپل کارپوریشن سردار نصیر احمد،ایس پی شکیل احمد، ممبرکمیٹی محمد طلحہ حمید،ایف ڈی اے،ہیلتھ،ہاؤسنگ،سب رجسٹرار،کالونی اسسٹنٹ اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔چیئرپرسن نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پرکمیٹی کا اجلاس باقاعدگی سے منعقد کرکے ضلع سے متعلقہ اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائے جارہے ہیں۔انہوں نے تارکین وطن کاموقف سنتے ہوئے کہا کہ ضلع کے متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریوں کا شدید احساس کرتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کو ریلیف کی فراہمی میں جاری اقدامات کو مزید تیز کریں تاکہ ان کے مسائل کے حل میں تاخیرنہ ہو۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل تیز رفتاری سے حل کرنے کے لئے واضح ہدایات جاری کر رکھی ہیں لہذا درخواست گزار محکمانہ پیشرفت سے مطمن ہونے چاہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک سے باہر پاکستانی شہری محنت سے وطن کی خدمت کر رہے ہیں جن کی جائیدادوں وخاندانوں کو تحفظ ملنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کمشن سے موصول ہونے والی شکایات پر محکمانہ کارروائی کو تیز رفتاری سے مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع کے محکموں سے متعلقہ اوور سیز کی شکایات ومسائل کے حل کے لئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں اور موصول ہونے والی شکایات کا فوری نوٹس لیکر بلاتاخیر محکمانہ کارروائی اور رپورٹس حاصل کرکے صوبائی کمشن کو بھی آگاہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ جائیدادوں پر قبضہ و تقسیم سے متعلق اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے فوری ازالہ کے لئے ریونیو ریکارڈ کے مطابق موقع چیک کرکے رپورٹس پیش کریں تاکہ ان کے حل کے لئے مزید قانونی اقدامات کئے جا سکیں۔انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں اور ان کے نمائندوں سے کہا کہ انہیں درپیش مسائل کے حل کے لئے ضلعی انتظامیہ سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور متعلقہ محکموں کو میرٹ پر کیسز نمٹانے کے لئے متحرک کیا گیا ہے۔انہوں نے جڑانوالہ سے متعلقہ اوورسیز کی بعض شکایات کے حل کے لئے اسسٹنٹ کمشنر کو پندرہ روز میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر سی پی او کے نمائندہ آفیسر نے بتایا کہ پولیس سے متعلقہ درخواستوں کو تیز رفتاری سے حل کیا جارہا ہے اور تمام کسیز کی پیش رفت کا باقاعدگی سی جائزہ لیا جا رہا ہے۔اجلاس کے دوران اوورسیز کی پولیس،ریونیو،ایف ڈی اے اور دیگر محکموں سے متعلقہ 24درخواستیں زیر سماعت آئیں۔

  • پاکستان نیوی میں شارٹ سروس کمشن کورس کے تحت مختلف کورسز میں بھرتی کے لئے رجسٹریشن کا عمل جاری

    فیصل آباد(محمد اویس)پاکستان نیوی میں شارٹ سروس کمشن کورس کے تحت مختلف کورسز میں بھرتی کے لئے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے جو 8دسمبر تک جاری رہے گی۔کمانڈر پاکستان نیوی/آفیسر انچارج فاروق خان نے بتایا کہ آپریشنز برانچ،میرین انجینئرنگ برانچ،ویپن انجینئرنگ برانچ،سپیشل برانچ،لاء برانچ،آئی ٹی،سپلائی برانچ،میڈیکل برانچ اور خطیب کے لئے بھرتیاں کی جائیں گی۔اس ضمن میں خواہشمند تعلیمی قابلیت اوردیگر شرائط پاکستان نیوی کی ویب سائٹ سے ملاحظہ کرسکتے ہیں یامزید معلومات کے لئے فون نمبر041-9200674پر رابطہ کیا جاسکتا ہے

  • حکومت پنجاب کے ہیلتھ روڈ میپ پروگرام کے تمام متعلقہ انڈیکیٹرز پر ذمہ داری سے عملدآمد کویقینی بنایا جائے

    فیصل آباد(محمد اویس)حکومت پنجاب کے ہیلتھ روڈ میپ پروگرام کے تمام متعلقہ انڈیکیٹرز پر ذمہ داری سے عملدآمد کویقینی بنایا جائے تاکہ صحت کے شعبہ میں ضلع کی مجموعی کارکردگی متاثر نہ ہو۔یہ بات ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز عفیفہ شاجیہ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ ریویو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفس کی طرف سے تحصیل ہسپتالوں وبنیادی مراکز صحت کی انسپکشن رپورٹس پیش کی گئیں۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق سپرا کے علاوہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز،میڈیکل سپرنٹنڈنٹس،سینئر میڈیکل آفیسر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ہیڈ کوارٹرز) نے تحصیل ہسپتالوں اوربنیادی مراکز صحت میں ادویات کی دستیابی،سٹاف کی حاضری اور دیگر ضروری طبی سہولیات کی فراہمی کویقینی بنانے کی تاکید کی اور کہا کہ ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کا اعلیٰ معیار ہمہ وقت برقرار رہنا چاہیے۔انہوں نے مریضوں کے جمع ہونے والے ڈیٹا کو روزانہ کی بنیاد پر پی آئی ٹی بی کے ویب پورٹل پر اپ لوڈ کرنے کی تاکید کی اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس سے کہا کہ وہ ہسپتالوں کے انتظامی امور پر گہری نظر رکھیں اور حکومت پنجاب کے صحت کے شعبہ میں اقدامات کو عام مریضوں تک پہنچانے کے عمل کا بغور جائزہ لیں۔انہوں نے بائیومیٹرک حاضری کے لئے سٹینڈرڈسسٹم کے تحت عملدآمد کی بھی ہدایت کی۔اجلاس کے دوران گزشتہ ماہ میں حاصل کئے گئے ٹارگٹس سے بھی آگاہ کیا گیا۔

  • وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام ماحولیاتی تحفظ

    فیصل آباد (محمد اویس)وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام ماحولیاتی تحفظ کے لئے انتہائی اہمیت وافادیت کا حامل ہے جو کہ آئندہ نسلوں کو خوشگوار ماحول کی فراہمی کا ضامن ہے۔یہ بات وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب حافظ ممتاز احمد نے کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت چلڈرن ہسپتال میں پودا لگاتے ہوئے کہی۔اسسٹنٹ کمشنرز نازیہ موہل،زوہا شاکر،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حبیب بٹر،ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر عابد،ڈی ایم ایس ڈاکٹر فاطمہ ود دیگر ڈاکٹرز وسٹاف کے ارکان بھی اس موقع پر موجود تھے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب بھر میں شجرکاری کے وسیع پروگرام پر عملدرآمد کیا جارہا ہے تاکہ درختوں کی تعداد میں اضافہ کرکے موسم کی سختیوں اور ماحول کو درپیش مسائل پر قابو پایا جاسکے۔انہوں نے چلڈرن ہسپتال میں وسیع شجرکاری پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ بہتر نتائج کے حصول کے لئے صحت مندماحول میں میڈیکل سروسز کی فراہمی ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ ”ایک بشر،دو شجر“کے پیغام کو عام کرکے زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ان کی پرورش کی جائے جس سے نہ صرف ماحول سرسبز وشاداب ہوگا بلکہ درخت لگانا صدقہ جاریہ اور باعث ثواب بھی ہے۔انہوں نے پودا لگا کر اس کے پروان چڑھنے اور کلین اینڈ گرین پروگرام کی کامیابی کی دعا کی۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حبیب بٹر نے بتایا کہ چلڈرن ہسپتال کے احاطہ میں دستیاب چار ایکڑ اراضی پر چارہزار پودے لگائے جارہے ہیں جس کے لئے ایوان صنعت وتجارت کا تعاون حاصل ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان درختوں کی حفاظت ودیکھ بھال کے لئے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں

  • فیصل آباد جھمرہ روڈ پر مکان میں آگ لگ گئی

    فیصل آباد ( محمد اویس)جھمرہ روڈ پر مکان میں آگ لگ گئی ریسکیو کی دو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ ریسکیو

  • فیصل آباد ضلعی انتظامیہ کا میرج فنکشن ایکٹ کی خلاف وزری پر گرینڈ اپریشن 

    فیصل آباد(محمد اویس)حکومت پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر ضلع بھر میں میرج فنکشن ایکٹ کی خلاف وزری پر گرینڈ اپریشن جاری ہے اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر انتظامی افسران کی طرف سے خلاف ورزی پر کارروائیاں کرکے متعدد شادی ہالز ومارکیز اور ان کی انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے افسران نے گذشتہ رات کارروائی کرکے میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایگزیکٹو وکٹوریہ ون، ایگزیکٹو وکٹوریہ ٹو،گارویش میرج ہال،پیرا ڈایز گرینڈ مارکی، گرینڈ کوزن، ریجنسی گرینڈ، سٹار مارکی رائل پیلس اورمنروا کلب کی انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج اور 11 افراد کو گرفتار کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر صدر ناذیہ موہل نے سمندری روڑ پر کیولیم مارکی میں چھاپہ مارا تو وہاں ون ڈش کی خلاف ورزی پائی گئی جس پر مینجر سمیت سٹاف کے 7 افرادکو گرفتار اورشادی کی تقریب کے لئے مختلف ڈشز کا تمام کھانا ضبط کرلیا گیا جو ایس او ایس ویلج،یتیم خانہ اور دیگر بے سہارا افراد میں تقسیم کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر محمد علی نے اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر انتظامی افسران سے کہا کہ میرج ہالز،ہوٹلز،مارکیز،پارکس اور دیگر جگہوں پر منعقد ہونے والی شادی کی تقریبات کی انسپکشنز کا عمل باقاعدگی سے جاری رکھیں اور میرج ہالز انتظامیہ کو تقریبات رات دس بجے ختم کرنے اور ون ڈش کی پابندی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائیں۔انہوں نے میرج ہالز اور مارکیز کی انتظامیہ سے کہا کہ وہ میرج ایکٹ کی خلاف ورزی سے باز رہیں۔بصورت دیگر خلاف ورزی پر سخت ایکشن سے گریز نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پر آئندہ دلہا سمیت شادی کے منتظمین کو بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے۔
    ۔۔۔///