Baaghi TV

Category: فیصل آباد

  • فیصل آباد میں گھریلو مرغبانی کے فروغ کیلئے مرغیوں کی رعایتی قیمت پر فروغ کا آغاز

    فیصل آباد میں گھریلو مرغبانی کے فروغ کیلئے مرغیوں کی رعایتی قیمت پر فروغ کا آغاز

    فیصل آباد (محمد اویس) وزیر اعظم پاکستان کے زرعی خوشحالی منصوبہ کے تحت ضلع فیصل آباد میں گھریلو مرغبانی کے فروغ کے لئے مرغیوں کی رعایتی قیمت پر فروخت کا آغاز ہوچکا ہے ۔اس ضمن میں سول ویٹرنری ہسپتال نزد نادرامین آفس میں تقریب منعقد ہوئی جس میں ابتدائی مرحلے میں 90درخواست گزاروں میں پوٹری یونٹس تقسیم کئے گئے جن کی رعایتی قیمت 1050روپے ہے۔
    ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر محمود اختر اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر حیدر علی خان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالماجد،سمیع اللہ خان ڈاکٹر فریحہ اسلم ودیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے بتایا کہ درخواست گزاروں کی ڈیمانڈ کے مطابق ان میں 12مرغ یا 5مرغیاں اور ایک مرغا پر مشتمل پولٹری یونٹس تقسیم کئے جارہے ہیںجن پر حکومت کی طرف سے 30فیصد سبسڈی دی جارہی ہے اور یہ پروگرام گھریلو مرغبانی کے فروغ کے ساتھ غذائی اور غربت کے خاتمے میں ممدو معاون ثابت ہوگا۔

  • وزیراعظم عمران خان دسمبر کے آخری ہفتے سی پیک کے تحت فیصل آباد میں بننے والے علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا افتتاح کریں گے، چیئرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق

    وزیراعظم عمران خان دسمبر کے آخری ہفتے سی پیک کے تحت فیصل آباد میں بننے والے علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا افتتاح کریں گے، چیئرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق

    فیصل آباد (محمد اویس) وزیراعظم عمران خان دسمبر کے آخری ہفتے سی پیک کے تحت فیصل آباد میں بننے والے جدید ترین علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا افتتاح کریں گے جس میں غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاروں کو بہترین سہولیات میسر آئیں گی اور ملک میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو گا۔فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک) کے چیئرمین میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ یہ امر انتہائی خوش آئند ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اپنی پوری توجہ ملک میں معاشی نمو پر مرکوزکئے ہوئے ہیں۔ تجارت اور سرمایہ کاری موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم ستون ہے جس کی وجہ سے پاکستان کے حوالے سے دنیا بھر میں ایک مثبت سوچ پروان چڑھی ہے۔ فیڈمک کے ترقیاتی منصوبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ اس منصوبے میں تقریباً 357 ارب روپے کی بیرونی اور مقامی سرمایہ کاری ہو رہی ہے جو اس بات کا مظہر ہے کہ حکومت نے سرمایہ کاروں کا مکمل اعتماد حاصل کر لیا ہے۔ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی 4 ہزار ایکڑ رقبے پر بنایا گیا ہے جو موٹر وے ایم فور پر ساہیاں والا انٹرچینج فیصل آباد کے قریب واقع ہے۔ اس کے مین بولیوارڈ ، داخلی گیٹ اور باونڈری وال کو چھ ماہ کے اندر مکمل کرلیا جائے گا۔ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں مختلف نوعیت کے نئے صنعتی یونٹ تعمیر کیے جائیں گے۔ شہر کے متعدد گنجان علاقوں میں پہلے سے قائم صنعتی یونٹس کو بھی اس نئے انڈسٹریل اسٹیٹ میں منتقل کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا بھی اس منصوبے کی جلد تکمیل میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں اور متعلقہ احکام کو انہوں نے واضح ہدایات دی ہیں کہ اس منصوبے کی تکمیل کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو جلد از جلد دور کیا جائے۔ میاں کاشف نے مزید کہا کہ فیڈمک کے تحت مختلف منصوبوں میں روزگار کے اڑھائی لاکھ مواقع پیدا ہونے کا امکان ہے۔ نوجوانوں کو نئی اور جدید نوعیت کی ملازمتوں کے لئے تیار کرنے کی غرض سے فیڈمک متعلقہ شعبوں کے لئے قلیل مدتی تربیتی کورسز شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے روزگاری ملک کو درپیش بڑے چیلنجوں میں سے ایک ہے۔ ورلڈ بینک کے حالیہ اعدادوشمار کے مطابق تقریباً 6 فیصد پاکستانی بے روزگار ہیں اور اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ تربیت یافتہ اور ہنر مند مزدوروں اور انجینئرز کو نہ صرف خصوصی اقتصادی زون میں اچھی ملازمتیں مل سکیں گی بلکہ چینی اور مقامی کمپنیوں کو بھی مقامی طور پر تربیت یافتہ افرادی قوت میسر آ سکے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایکسپورٹ پراسیسنگ زون کی تمام صنعتوں، پلانٹس ، مشینری ، خام مال اور دیگر سازوسامانکو 10 سال کے لئے ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹریٹجک متبادل کی حیثیت سے سی پیک کی اہمیت بہت زیادہ ہے اس سے معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیڈمک بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے دو سال کے اندر اندر کاروباری آسانیوں کی درجہ بندی کو مزید بہتر اور 100 سے کم کرنے کے لئے پرعزم ہے

  • سریے میں فراڈ سے کیسے بچیں

    سریے میں فراڈ سے کیسے بچیں

    فیصل آباد (محمد اویس) سریے کی مقدار کا چیک کرنے کا ایک آسان سا کلیہ فارمولا۔ سب سے پہلے تو یاد رکھیئے کہ جس سریے پر چھوٹی چھوٹی شاخیں سی نکلی ہوں گی، جان لیجیے کہ وہ سریا کچرے سے بنا ہوا ہے وہ ہرگز مت خریدیں، اس کے علاوہ سریے کی ہر لینتھ/بار کے اوپر ایک کونے پر اسکی تفصیل لکھی ہوتی ہے اسے غور سے پڑھیں کیونکہ 60 گریڈ کا سریا 40 گریڈ کے سرہے سے مہنگا ہوتا ہے تو کہیں ایسا تو نہیں کہ آپکو 60 کا بتا کر 40 پکڑایا جارہا ہے،،

    اب آتے ہیں سرہے کے وزن کو جاننے کے کلیے کی طرف!!!!
    پاکستان میں تین سوتر سے آٹھ سوتر تک کا سریا استعمال ہوتا ہے، ان میں سے بھی عام گھروں میں تین اور چار ہی زیادہ استعمال ہوتا ہے، تین اور چار کا سریا چھت، سیرھی، چھوٹے کالمز، چھوٹے بیمز وغیرہ میں جبکہ بڑے بیم یا بڑے کالمز میں چھے سوتر کا سریا استعمال ہوتا ہے،

    تین سوتر کی ایک 40′ لینتھ کا کل وزن 6.8 کلو ہوتا ہے یعنی 6 کلو اور 800 گرام، جبکہ تین سوتر کے سریے کے ایک فٹ کے پیس کا وزن 170 گرام ہوتا ہے،
    چار سوتر کے 40 لینتھ کا وزن 12.10 کلو یعنی 12کلو اور 100 گرام جبکہ ایک فٹ کے پیس کا وزن 302 گرام ہوتا ہے،
    پانچ سوتر کی ایک 40 فٹ لینتھ کا وزن 18.90 یعنی 18کلو اور 900گرام جبکہ ایک فٹ کے پیس کا وزن 476 گرام ہوتا ہے،
    چھے سوتر کی 40 فٹ لینتھ کا کل وزن 27.22 یعنی 27کلو اور 220 گرام جبکہ ایک فٹ پیس کا وزن 680 گرام ہوتا ہے،
    سات سوتر کی 40فٹ لینتھ کا کل وزن 37.05 یعنی 37کلو اور 050 گرام جبکہ ایک فٹ کے پیس کا وزن 930گرام ہوتا ہے،
    آٹھ سوتر کی 40فٹ لینتھ کا کل وزن 48.39 یعنی 48کلو 390گرام اور ایک فٹ کے پیس کا وزن 1.21 یعنی 1کلو 210گرام ہوتا ہے،

    اب آپ جب بھی سریے خریدیں تو وزن کرا لینے کے بعد اسکی باریں گنیں مثال کے طور پر آپ 4 سوتر کی 10باریں لیں ہیں جن میں سے ہر ایک کی لمبائی 40 فٹ ہے، انکے وزن کا کلیہ/فارمولا آپکے پاس موجود ہے 12.10×10 = 121کلو۔
    اب اگر یہ 121 کلو ہے پھر تو ٹھیک یے یا اس میں زیادہ سے زیادہ چار سے پانچ کلو اوپر نیچے ہوجانے کی رعایت موجود ہے (وجہ سریے کی میکنگ اور پڑے پڑے تھوڑا زنگ لگ جانے کی صورت میں معمولی وزن کا کم ہونا) لیکن اگر 4 سوتر کی 40فٹی 10 باروں کا وزن 100کلو بن رہا ہے تو سمجھ جائیں آپکو چوناء لگایا جارہا ہے، اور یہ سریے کے ٹھیے یا فیکٹری والا رانگ نمبر ہے الٹے قدموں واپس بھاگ جائیں،،منقول

  • فیسکو ٹیموں کا کریک ڈاؤن، بجلی کی بڑی چوری پکڑلی

    فیصل آباد (محمد اویس) الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) نے ماہ نومبر میں بجلی چوری سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ فیسکو ٹیموں نے ماہ نومبرمیں ریجن کے پانچوں سرکلز سے 111733بجلی کنکشن چیک کئے،246بجلی چوروں کو3کروڑسے زائد جرمانہ جبکہ 102بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کااندراج کرادیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزارت توانا ئی (پاور ڈویژن) اورچیف ایگزیکٹوفیسکوشفیق الحسن کی خصوصی ہدایات پر فیسکوٹیمیں ریجن کے آٹھ اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر مصروف عمل ہیں۔سب ڈویژنل ٹاسک فورسز اور ایم اینڈ ٹی ٹیمیں گھریلو،زرعی،صنعتی اور کمرشل میٹروں کی چیکنگ کررہی ہیں تاکہ بجلی چوری جیسے مکروہ قومی جرم سے نجات پائی جاسکے۔نومبر کے مہینے میں بجلی چوری کے خلاف جاری کارروائیوں میں فیسکو فرسٹ سرکل کی ٹیموں نے مختلف علاقوں سے کل14505کنکشنز چیک کئے جن میں سے26صارفین مختلف طریقوں سے بجلی چوری کے مرتکب پائے گئے۔ان کو 413001ڈی ٹیکشن یونٹس کی مد میں 61لاکھ65ہزارروپے کے جرمانے جاری کئے گئے۔جبکہ ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی چوری میں ملوث12صارفین کے خلاف مقدمات کا اندراج ہو گیا۔اسی طرح فیسکو سیکنڈ سرکل کی ٹاسک فورسز نے گھر گھر چیکنگ کے دوران کل11718بجلی کنکشن چیک کئے اور34صارفین بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جن کو774436یونٹس کی مد میں ایک کروڑ19لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔جبکہ4صارفین کے خلاف مقدمہ کا اندراج کرایا گیا۔فیسکو جھنگ سرکل کے مختلف علاقوں سے ٹیموں نے17095 کنکشن چیک کئے جس میں سے73صارفین بجلی چوری کرتے ہوئے پائے گئے جن کو584234یونٹس کی مد میں 82لاکھ50ہزار روپے کے ڈی ٹیکشن بل جاری کئے گئے۔جبکہ قانونی کارروائی کیلئے53صارفین کے خلاف مقدمہ درج کرادیاگیا۔ فیسکو سرگودھا سرکل میں دوران چیکنگ چھاپہ مار ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے53441 کنکشنوں کو چیک کیا جن میں سے55 صارفین کورنگے ہاتھوں محکمہ کو نقصان پہنچاتے ہوئے پکڑاگیا۔ان بجلی چوروں کو ڈی ٹیکشن بلوں کی مد میں 159363یونٹس پر مشتمل 27لاکھ87 ہزار روپے کے جرمانے جاری کئے گئے جبکہ 22کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوگیا۔میانوالی سرکل کی ٹاسک فورسز نے چیکنگ کرتے ہوئے 14974بجلی کنکشنوں کو چیک کیا اور58صارفین بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ان کو 134812یونٹس پر مشتمل 22لاکھ 83ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیاگیا جبکہ 11کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیا۔مذکورہ تما م صارفین محکمہ کی پی وی سی لائن سے ڈائر یکٹ سپلائی کے ذریعے،میٹر میں سوراخ کرکے،میٹر میں شنٹ سسٹم لگا کر،میٹر کو سلو کرکے،میٹر کی نیوٹرل بریک کرکے اور مختلف سنگین طریقوں سے بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔چیف ایگزیکٹو فیسکوشفیق الحسن نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گردونواح میں ہونے والی بجلی چوری کی اطلاع فوری طورپر وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہاٹ لائن 051-9103888،فیسکو کے ٹول فری نمبر 080066554،ٹول فری ہیلپ لائن 118یا اپنی متعلقہ سب ڈویژن کو دیں تاکہ بجلی چور صارفین کے خلاف فوری کارروائی کی جاسکے۔بجلی چوری جیسے مکروہ قومی جرم کی سرکوبی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اورفیسکو ٹیموں کا ساتھ دیں تاکہ ملک سے اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکا جاسکے۔

  • ٹیکسٹائل پروسیسنگ انڈسٹری کیلئے گیس لائف لائن کی حیثیت رکھتی ہے۔ ترجمان اپٹپما

    ٹیکسٹائل پروسیسنگ انڈسٹری کیلئے گیس لائف لائن کی حیثیت رکھتی ہے۔ ترجمان اپٹپما

    فیصل آباد (محمد اویس) توانائی کے بحران کے باعث حالیہ دہائی میں پاکستان  کی کل ایکسپورٹ کے 70 فیصد پر مشتمل ٹیکسٹائل سیکٹر کاحصہ کم ہو کر40 فیصد رہ گیا ہے جبکہ آئندہ دنوں میں گیس کی ممکنہ بندش سے یہ حصہ مزید کم ہونے کابھی سنگین خطرہ ہے لہذا حکومت کو چاہیے کہ وہ اس ضمن میں فوری اقدامات یقینی بنائے تاکہ ملک کو بد ترین معاشی بحران سے بچانا ممکن ہو سکے۔ آل پاکستان ٹیکسٹائل پراسیسنگ ملز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے بتایاکہ حکومتی ترغیب پر ٹیکسٹائل پروسیسنگ کے شعبہ میں صنعتکاروں نے اربوں روپے کی لاگت سے جدید مشینری لگائی اور چونکہ ٹیکسٹائل پروسیسنگ انڈسٹری کی مشینری خاص طور پرگیس پر ہی ڈیزائن کردہ ہے اسلئے اس کی ساخت کو پاکستان میں تبدیل کرنا ناممکن ہے۔
    انہوں نے کہا کہ اب کچھ سالوں سے بجلی و گیس کابحران شروع ہوا تو یہ مشینری بھی ناکارہ ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹیکسٹائل پروسیسنگ انڈسٹری کیلئے گیس لائف لائن کی حیثیت رکھتی ہے جبکہ سوئی گیس حکام کی جانب سے موسم سرما میں گیس کی بند ش کی تجویز نے صنعتکاروں کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے کیونکہ اس سے یورپی ممالک میں کرسمس کے لئے جو آرڈرز موجود ہیں ان کی سپلائی بروقت نہیں ہو سکے گی۔ انہوںنے ٹیکسٹائل کے شعبہ کی ترقی کیلئے حکومت سے فوری حوصلہ افزا اقدامات کی اپیل کی ہے

  • فیصل آباد رکشہ کاٹائر کھلنے سے 7 افراد بری طرح زخمی

    فیصل آباد رکشہ کاٹائر کھلنے سے 7 افراد بری طرح زخمی

    فیصل آباد (محمد اویس) سمن آباد عباس پور پھاٹک کے قریب رکشہ کا ٹائر کھلنے سے بچوں سمیت سات افراد بری طرح زخمی ہو گئے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ گزشتہ روز عباس پور پھاٹک کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل رکشہ کا اچانک ٹائر کھلنے سے الٹ گیا اس میں سوار 30 سالہ یعقوب ولد یوسف، 6 سالہ میرب دختر مسعود، 6 سالہ سونیا اخترا حمد، 7 سالہ عابدہ دختر یعقوب، 8 سالہ نعمان ولد عبدالستار، 6 سالہ شکیلہ اور 10 سالہ بلاول بری طرح زخمی ھوگئے۔ ریسکیو ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ھوئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا

  • گداگروں کے روپ میں جامع مساجد سے قیمتی اور نئے جوتے چوری کرنے والا گروہ سرگرم

    گداگروں کے روپ میں جامع مساجد سے قیمتی اور نئے جوتے چوری کرنے والا گروہ سرگرم

    فیصل آباد () گداگروں کے روپ میں جامع مساجد سے قیمتی اور نئے جوتے چوری کرنے والا گروہ سرگرم ہوگیا، پولیس کےبعض اہلکار مبینہ طور پر مذکورہ چوروں کے گروہ کی سرپرستی کرنے لگے، بتایا جاتا ہے کہ گداگروں کے روپ میں نقاب پوش خواتین اور کم سن بچوں پر مشتمل گروہ شہرکی اہم اور بارونق مساجد کے باہر بھیک مانگنے کیلئے بیٹھےرہتے ہیں اور جب شہری نماز ادا کرنے کیلئے بالخصوص بازاروں‘ پبلک مقامات‘ پارکس ہسپتالوں میں واقع جامع مساجد میں جاتی ہیں اور نماز شروع ہوتے ہی مذکورہ چوروں کا گروہ سرگرم ہو جاتا ہے اور نمازیوں کی قیمتی اورنئے جوتوں کو سمیٹ کر رفوچکر ہو جاتے ہیں اور ان کے دیگر افراد مسجد کے باہر ہی بھیک مانگنے کیلئے بیٹھے رہتےہیں تاکہ کسی کو شک نہ ہو اور ان کا سرغنہ مسجد کےقریب ہی کھڑا ان کی مکمل نگرانی کرتا ہے، مذکورہ جوتےچوروں کا گروہ شہریوں سے بھیک اور دوسری طرف ان کے قیمتی جوتے چرا کر ڈبل گیم چلتے ہیں، شہر کی بارونق بازاروں، پبلک مقامات، ہسپتالوں میںواقع جامع مساجد کے باہر ڈیوٹی کرنے والے پولیس اہلکار بھی انکی معاونت کرتے ہوئے اپنا حصہ وصول کرتے ہیں

  • فیصل آباد پندرہ سو روپے سے زائد مشورہ فیس لینے والے ڈاکٹرز کوجبراً ٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکاسلسلہ شروع

    فیصل آباد پندرہ سو روپے سے زائد مشورہ فیس لینے والے ڈاکٹرز کوجبراً ٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکاسلسلہ شروع

    فیصل آباد (محمد اویس) پنجاب ریونیو اتھارٹی کا خوف، مہنگے ڈاکٹروں نےاپنی فیسیں پندرہ سو سے کم ظاہر کرناشروع کردیں، پی آر اے نے پندرہ سو روپے سے زائد مشورہ فیس لینے والے ڈاکٹرز کوجبراً ٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکاسلسلہ شروع کردیا ،حکومت پنجاب نے رواں سال ڈاکٹرز پر پانچ فیصد کےحساب سے سیلز ٹیکس عائد کیا تھا ، پی آر اے ذرائع کے مطابق مہنگے نجی ہسپتالوں کے ڈاکٹرز کو جبراً ٹیکس نیٹ میں شامل کرلیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی بڑی تعداد نےسیلز ٹیکس کی ادائیگی سے بچنے کیلئے اپنی فیس پندرہ سو روپے سے کم ظاہر کرنا شروع کردی ،پنجاب ریونیو اتھارٹی نے سیلز ٹیکس ادا نہ کرنے والےڈاکٹرزپچاس ہزار سے ایک لاکھ روپے تک جرمانہ اور کلینک سر بمہر کرنے کا عندیہ دیا ہے

  • فیصل آباد ریلوے اسٹیشن

    فیصل آباد ریلوے اسٹیشن

    فیصل آباد (محمد اویس) ریلوے اسٹیشن انیسویں صدی میں برطانوی راج میں بننے والا ایک اہم ریلوے اسٹیشن ہے۔ یہاں سے کراچی، لاھور، راولپنڈی ، اسلام آباد، کوئٹہ ، پشاور اور ملک کے دوسرے اہم شہروں میں جانے کے لیے ٹرینں چلتی ہیں۔ فیصل آباد اسٹیشن شہر کے اہم تجارتی مرکز گھنٹہ گھر بالکل قریب ھے اور اسکے علاوہ فیصل آباد کی تحصیل چک جھمرہ میں چک جھمرا جنکشن ریلوے اسٹیشن بھی موجود ھے۔

  • فیصل آباد فیڈمک کے صنعتی زونز میں ٹیکنیکل یونیورسٹی کے قیام کے لئے معاہدہ طے

    فیصل آباد فیڈمک کے صنعتی زونز میں ٹیکنیکل یونیورسٹی کے قیام کے لئے معاہدہ طے

    فیصل آباد(محمد اویس)فیڈمک کے صنعتی زونز میں ٹیکنیکل یونیورسٹی کے قیام کے لئے فیڈمک کا فوجی فاونڈیشن اور چین کی تیانجن یونیورسٹی سے معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ابتدائی طور پر جنوری 2020ء کے پہلے ہفتے سے چار کورسز کا اجراء کیا جا رہا ہے۔ چیئرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق کے مطابق یونیورسٹی کے قیام کے لئے فوجی فاونڈیشن کو ایم تھری کے مرکزی گیٹ کے بالمقابل کمرشل ایریا میں 22 ایکڑ جگہ لیز پر فراہم کی جائے گی اور یونیورسٹی کی عمارت آئندہ ایک سے ڈیڑھ سال میں مکمل ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تیانجن یونیورسٹی کورس ڈیزائننگ اور مختلف شعبہ جات کے قیام کے لئے تکنیکی معاونت فراہم کرے گی۔ چیئرمین فیڈمک کے مطابق یہ یونیورسٹی صنعتی زونز میں لگنے والی صنعتوں کو جدید تربیت یافتہ تکنیکی ماہرین اور ہنر مند افرادی قوت کی فراہمی کا اہم ذریعہ ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اس یونیورسٹی میں کورسز کے اجراء کے لئے انڈسٹری سے بھی مشاورت کی جائے گی۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔