Baaghi TV

Category: فیصل آباد

  • اینٹی کرپشن اور محکمہ مال کی مشترکہ بڑی کاروائی

    فیصل آباد(محمد اویس)ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب گورنر نفیس کی ہدایات پرڈائریکٹر اینٹی کرپشن عمران رضاعباسی کی زیرنگرانی اینٹی کرپشن اورمحکمہ مال کی ٹیموں نے چک گھمنانہ ضلع جھنگ میں کارروائی کرکے ساڑھے 63کروڑ روپے کی قیمتی 254کنال سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرالی۔تفصیلات کے مطابق چک گھمنانہ میں سرکاری اراضی پر قبضہ گروپ نے فصلیں کاشت کررکھی تھیں جس کو واگزار کراکر محکمہ مال جھنگ کے سپرد کردیا گیاہے۔

  • وزیراعظم پاکستان کے زرعی پروگرام کے تحت گندم کی پیداوار میں اضافہ کے قومی منصوبہ کے تحت پیداواری مقابلہ

    فیصل آباد(محمد اویس)وزیراعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت گندم کی پیداوار میں اضافہ کے قومی منصوبہ کے تحت پیداواری مقابلہ برائے گندم 2019-20کے لئے صوبہ بھر سے کسانوں کی درخواستیں طلب کی جارہی ہیں جو 15دسمبر سے 31جنوری 2020تک وصول کی جائیں گی۔ڈائریکٹر زراعت چوہدری عبدالحمید نے شرائط وضوابط سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پانچ یا پانچ ایکڑ سے زیادہ قابل کاشت زرعی اراضی کے مالک مرد وخواتین کاشتکار درخواست دینے کے اہل ہونگے۔مشترکہ کھاتہ رکھنے والے کاشتکار بھی اہل ہیں نیز مزارعین/ٹھیکیداربھی دستاویزات کی تحصیل کمیٹی کی طرف سے تصدیق کرانے کے بعد درخواست دے سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پیداواری مقابلہ میں حصہ لینے والے گندم کے کاشتکار5،ایکڑ متصل فصل گندم جس میں کوئی بھی منظوروتصدیق شدہ قسم کی کاشت کی گئی ہو مقابلہ کے لئے پیش کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ مقابلہ میں حصہ لینے کے لئے شرائط درخواست فارم پر درج ہیں جو متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت(توسیع)اور زراعت آفیسر(توسیع) کے دفاتر سے مفت یا محکمہ زراعت پنجاب کی ویب سائٹ www.agripunjab.gov.pkسے ڈاؤن لوڈ بھی کئے جاسکتے ہیں جبکہ فارم کی فوٹو کاپی بھی قابل قبول ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ مکمل درخواستیں تحصیل کے متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر(توسیع) کے دفاتر میں جمع ہونگی اور مقابلہ جات ضلع اور صوبائی سطح پر منعقد ہونگے۔ڈائریکٹر زراعت نے بتایا کہ ارکان اسمبلی،سینیٹرز،ان کے فیملی ممبرز اور گریڈ 17اوراوپر کے سرکاری افسران درخواست دینے کے اہل نہیں جبکہ محکمہ مال،زراعت کے تمام ملازمین بھی اس مقابلہ میں حصہ نہیں لے سکیں گے علاوہ ازیں ترقی پسند کسان جو ضلعی یا ڈویژنل کمیٹی کے ارکان مقرر ہونگے وہ بھی اس مقابلہ میں حصہ لینے کے اہل نہیں۔انہوں نے بتایا کہ صوبائی کمیٹی کا فیصلہ حتمی ہوگا۔
    ۔۔۔///۔۔۔

  • پٹرول پمپس مالکان کو ہدایت کی گئی کہ وہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول فراہم نہ کریں

    فیصل آباد (محمد اویس) میں ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کے اشتراک سے 25 نومبر سے ہیلمٹ پہننا ضروری قرار دیا گیا ، پابندی پر عملدرآمد کیلئے شہر کے 42 پٹرول پمپس مالکان کو ہدایت کی گئی کہ وہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول فراہم نہ کریں ۔

    مہم کے مطلوبہ نتائج تو نہ نکلے البتہ ٹریفک پولیس نے مختلف شاہراہوں پر سات روز میں 23 ہزار چالان کر کے شہریوں سے 22 لاکھ روپے جرمانہ وصول کر لیا ، ٹریفک افسران پر عزم ہیں کہ ہیلمٹ کے استعمال کو ضروری بنانے کا عمل ہر صورت کامیاب بنایا جائے گا۔

    سی ٹی او کہتے ہیں کہ ہیلمٹ کی پابندی کیلئے قانونی اقدامات جاری رہیں گے جبکہ پٹرول پمپس پرفروخت بند کرنے کا عمل یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کیساتھ رابطے میں ہیں۔

  • دو روزہ قومی ایگری ٹورازم میلہ اختتام پذیر ہوگیا۔

    فیصل آباد(محمد اویس)ورثہ ایگری فارمز اینڈ سروسز اور ایگری ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے اشتراک سے دو روزہ قومی ایگری ٹورازم میلہ اختتام پذیر ہوگیا۔ ورثہ ایگری فارم بہادری والا میں منعقدہ میلے میں ثقافتی و زرعی نمائش، گڑ میلہ، دیسی کھانے ، چاٹی کی لسی، تانگہ، بگھی، گھوڑا ڈانس، کشی رانی اور بچوں کیلئے جھولے وغیرہ کا اہتمام کیاگیا تھا۔ میلے کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر محمد اشرف تھے ۔ انہوں نے کہا شہروں میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے رجحان کی وجہ سے وہاں آلودگی اور گھٹن کے باعث لوگوں کیلئے رہنا مشکل تر ہوجاتا رہا ہے ۔ اس ضمن میں ضرورت اس امر کی ہے کہ دیہی علاقوں کو شہری سہولیات سے آراستہ کرکے آبادی کا پھیلاؤ شہروں تک بڑھانے کے عمل کو نہ صرف روکا جائے بلکہ نئی نسل کو فطرت کی خوبصورتیوں کے ساتھ جوڑنے کیلئے اس قسم کے میلے منعقد کئے جائیں۔ ایگری ورثہ فارم کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر ظفر اقبال رندھاوا نے کہا اس طرح کے میلوں میں فیصل آباد کی مختلف جامعات اور سکولوں،کالجوں کے بچوں کو دعوت دی گئی ہے تاکہ وہ اپنی مٹی کے ساتھ محبت کو زیادہ مضبوط بنا سکیں۔ ایگری ٹورازم کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر طارق تنویر نے بتایا انہوں نے سوات میں آڑو میلہ، اندرون سندھ میں کھجور میلہ اور مختلف ایکالوجیکل زونز میں میلے منعقد کروائے ۔

  • محکمہ ریلوے نے محچھلی پارسل کرایوں میں 30 فیصد اضافہ کردیا ,تاجروں پر بوجھ پڑے گا

    فیصل آباد(محمد اویس)سردیوں میں محکمہ ریلوے کا منافع بڑھانے کے لئے انوکھا فیصلہ،محکمہ ریلوے کی جانب سے مچھلی پارسل کرنے کے ریٹس میں کرائے کی مد میں 30 فیصد اضافہ کر دیا گیا اضا فے کا اطلاق بھی شروع کر دیا گیا سردی کے موسم میں مچھلی کی سپلائی کی ڈیمانڈ بڑھنے کے سبب محکمہ ریلوے نے بھی کرایوں میں 30 فیصد تک اضافہ کر دیا کراچی سے ٹرینوں کے ذریعے پورے پاکستان بھر میں مچھلی بھجوائی جاتی ہے جس سے محکمہ ریلوے کو روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے کا منافع ہوتا ہے تاہم محکمہ ریلوے کی جانب سے مچھلی پارسل کروانے کے کرائے میں 30 فیصد اضافے سے مچھلی کے تاجروں پر بوجھ پڑے گا محکمہ ریلوے کے چیف مارکیٹنگ منیجر محمد ریاض کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مچھلی کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق فوری ہو گا مراسلے میں محکمہ ریلوے کراچی،سکھر ،کوئٹہ ،ملتان ،لاہور ،راولپنڈی اور پشاور کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ مچھلی کی بکنگ کے نئے کرایہ ناموں پر فوری عمل درآمد کروائیں ۔ذرائع کے مطابق کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر مچھلی بک کروانے کا 5 سے 6 لاکھ روپے کرایہ بنتا ہے اسی طرح باقی شہروں سے بھی روزانہ کی بنیادپر لاکھوں روپے کرایہ مچھلی بک کروانے والے تاجر ریلوے کو ادا کرتے ہیں تاجروں کے مطابق ٹرینوں کے ذریعے مچھلی بھجو ائے جانے کے کرائے میں 30 فیصد اضافے سے ان پر بوجھ پڑے گا ۔اس معاملے پر ڈی ایس ریلوے لاہور ڈویژن عامر نثار کا کہنا تھا کہ کرایہ ناموں میں اضافہ ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے کیا گیا ہے عمل درآمد کروانے کے پابند ہونگے ۔

  • حکمران جماعت کی دھڑے بندی اور بدکلامی سماج کیلئے عذاب بن گئی

    فیصل آباد(محمد اویس)جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیرسردارظفرحسین خان نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف کی توسیعی تقرری پر حکومت نے نااہلی اور غلطیوں کی انتہا کردی ہے ۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے پاکستان کے آئین اور قانون کی روشنی میں مہلت عمل تو دے دی ہے لیکن وزرا اپنے بیانات سے معاملات کو پھر خراب کر رہے ہیں ۔ پوری صورتحال کو حکومتی نااہلی نے گدلا دیا ہے ۔ انہوں نے کہا حکومت نے اپنی نالائقی کی وجہ سے قومی ادارے کو بھی بدنام کیا ۔ ہر گزرتا دن حکومت کی ناکامی ثابت کر رہاہے ۔ موجودہ حکمرانوں کے روئیے نے سب کو مایوس کیاہے ۔ ان کی پالیسیوں سے نہیں لگتا کہ یہ افہام و تفہیم سے کوئی قدم آگے بڑھا سکیں گے ۔پنجاب میں بیوروکریسی ، پولیس اور انتظامی افسروں کو مسلسل پنجاب کی نااہل اور ناکارہ حکومت پر قربان کیا جارہاہے ۔ وقت ، حالات اور گورننس چیخ چیخ کر اعلان کر رہے ہیں کہ حکومتی تلوں میں تیل نہیں ، پنجاب میں گورننس کا برا حال ہے ۔ حکمران جماعت کی دھڑے بندی اور بدکلامی سماج کیلئے عذاب بن گئی ہے ۔

  • فیصل آباد پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک اہم شہر ہے جس کا سابق نام لائل پور تھا

    فیصل آباد (محمد اویس) پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک اہم شہر ہے جس کا سابق نام لائل پور تھا۔ 1979 میں اسے سعودی عرب کے شاہ فیصل بن عبدالعزیز السعود کے نام پر فیصل آباد کا نام دیا گیا۔ اپنے دیہاتی تمدن کی وجہ سے ایک وقت تک اسے ایشیا کا سب سے بڑا گاؤں کہا جاتا تھا، تاہم وقت کے ساتھ ساتھ وہ ایک عظیم شہر بن کر سامنے آیا ہے اور اب اسے کراچی اور لاہور کے بعد پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ دنیا کے عظیم قوال و موسیقار نصرت فتح علی خان کا تعلق اسی شہر سے تھا۔

  • ڈیمز کی تعمیر، غیر ملکی فرم سے فزیبلٹی رپورٹ تیار کرانیکا فیصلہ

    فیصل آباد(محمد اویس) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں چھوٹے ڈیمز تعمیر کرنے کے لئے غیر ملکی فرم سے فزیبلٹی رپورٹ تیار کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان ڈیموں میں پانی ذخیرہ ہونے کی مقدار کا تعین فزیبلٹی سٹڈی میں کیا جائے گا۔ اس کے لئے صوبائی حکومت نے فنڈز مختص کردیئے ہیں۔ اس سلسلہ میں تمام ذمہ داری محکمہ آبپاشی کو سونپی گئی ہے ۔ محکمہ آبپاشی کو پنجاب میں 14 چھوٹے ڈیمز بنانے کے لئے رواں سال بھی پنجاب حکومت نے تین ارب 41 کروڑ 68 لاکھ روپے فراہم کررکھے ہیں۔ جس سے رواں مالی سال کے دوران تین ڈیمز مکمل کئے جائیں گے جبکہ دیگر 11 ڈیمز کو فنڈز کی دستیابی سے مشروط کیا گیا ہے ۔ جن تین ڈیمز پر کام جاری ہے ان میں سے راولپنڈی میں ڈڈھوچہ ڈیم کی تعمیر رواں ماہ میں شروع کی جائے گی۔ پنجاب حکومت نے پہلی بار جنوبی پنجاب میں چھوٹے ڈیمز بنانے کے لئے فنڈز مختص کررکھے ہیں جن پر ابتدائی کام جاری ہے ۔ تاہم ابھی تک راولپنڈی کے ڈڈھوچہ ڈیم کے علاوہ دیگر کسی ڈیم کے لئے رقم جاری نہیں ہوسکی ہے ۔ اس حوالے سے محکمہ آبپاشی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے دیگر ٹیموں کے تعمیر اور پانی ذخیرہ کرنے کی مقدار کا تعین کرنے کیلئے ڈیموں کے حوالہ سے کروائی جانے والی فزیبلٹی رپورٹ کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

  • ڈاکوؤں نے کریانہ سٹور سے ساڑھے 4 لاکھ روپے لوٹ لئے

    فیصل آباد (محمد اویس) فیصل آباد میں پانچ مسلح ڈاکوؤں نے کریانہ سٹور سے ساڑھے 4 لاکھ روپے لوٹ لئے۔ڈاکوؤں نے دکاندار کو تشدد کا نشانہ بنایا اور فائرنگ کر کے زخمی کرنے کے بعد فرار ہو گئے، واردات کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈکیتی کی واردات چارروزقبل مکو آنہ میں ہوئی جس کےدوران پانچ مسلح ڈاکوؤں نے ہول سیل کی کریانہ کی دکان میں داخل ہوکر عملےکو یرغمال بناکرساڑھے4لاکھ روپے لوٹ لئے۔ڈاکوؤں نے دکان مالک سے موبائل فون چھیننے کی کوشش میں مزاحمت پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور فائرنگ کر کے اسے زخمی کر کے فرار ہو گئے۔پولیس نے درخواست پر قانونی کاروائی اور سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

  • فیصل آباد فیڈمک کے صنعتی زونز میں کام کرنے والے ورکرز کے لیے 10 ہزار سستے گھر بنائے جائیں گے۔

    فیصل آباد (محمد اویس) فیڈمک کے صنعتی زونز میں کام کرنے والے ورکرز کے لیے 10 ہزار سستے گھر بنائے جائیں گے۔ یہ منصوبہ نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی کے اشتراک سے چار مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی کے چئیرمین جنرل ریٹائرڈ انور علی حیدر نے گزشتہ روز چیئرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے فیڈمک کی ویلیو اڈیشن سٹی کھڑیانوالہ، ایم تھری انڈسٹریل سٹی اور علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں لیبر کالونیوں کے قیام پر اشتراک عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیئرمین فیڈمک نے کہا کہ اس منصوبے پر عمل درآمد کے لئے جلد ہی صنعتکاروں کے ساتھ بھی ایک میٹنگ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایم تھری انڈسٹریل سٹی اور علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور جلد ہی ایم تھری انڈسٹریل سٹی میں سیف سٹی پروجیکٹ بھی لانچ کر دیا جائےگا